اشاعت قرآن ، تعمیر مساجد ، دعوت الی اللہ اور سیرة النبیؐ کے اجلاسات کی تحریک ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اگست 1986ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 108 اگست 1986ء
اشاعت قرآن تتعمیر مساجد، دعوت الی اللہ اور سیرۃ النبی کے اجلاسات کی تحریک
خطبہ جمعہ فرموده 08 اگست 1986ء۔۔۔ابھی حال ہی میں وہ نیا سال، جو جولائی سے شروع ہوا ہے، اس نئے سال کے پہلے مہینہ
میں انگلستان میں دو انٹر نیشنل کانفرنسیں منعقد ہوئیں۔ایک جماعت احمدیہ کی طرف سے اور ایک جماعت
احمدیہ کے معاندین اور مخالفین کی طرف سے۔دونوں میں جہاں تک نیتوں اور مقاصد کا تعلق تھا، دونوں
کے مقاصد بظاہر نہایت نیک اور بلند پرواز تھے۔اللہ اور رسول کی محبت کے نام پر یہ دونوں جلسے کئے گئے۔اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض دفعہ جب دونوں ارادے یا دونوں ادعا کہنا چاہئے ، ایک جیسے ہوں، یعنی
ایک کا عمل بھی بظاہر حسین اس کو نظر آرہا ہو اور دوسرے کا عمل بھی اس کو حسین نظر آرہا ہو تو بسا اوقات ایسا بھی
ہوتا ہے کہ عمل تو حسین نظر آرہا ہوتا ہے لیکن در حقیقت عمل حسین نہیں ہوتا۔ایسی صورت میں سوائے اس کے
کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو گمراہ قرار دے دے اور ان کے لئے کوئی اور عاقبت مقدر نہیں ہو سکتی۔جو لوگ بدی
کریں، نیک کاموں پر، نیک ناموں پر، نیک ادعا لے کر اور سمجھ رہے ہوں کہ وہ بہت ہی حسین کام کر رہے
ہیں، ان کی ہلاکت خدا تعالیٰ کے نزدیک یقینی ہے۔وو
ان دونوں پہلوؤں سے جب ہم موازنہ کرتے ہیں ان کارروائیوں کا ، جو خدا کے نام پر
منعقد کرنے والے عظیم انٹرنیشنل اجلاسات میں کی گئیں تو بات کھل کر سامنے آجاتی ہے۔اللہ اورمحمد مصطفی
صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کے نام پر جوانٹرنیشنل کانفرنس پاکستان سے اور بعض دیگر ممالک سے آنے والے
علماء نے کی، اس کی رپورٹ میں نے کل ہی مطالعہ کی ہے۔اول سے آخر تک نہایت گندے مغلظات ہیں۔ان کی ریکارڈنگ بھی ہمارے پاس موجود ہے۔اننا گند بولا گیا ہے کہ وہ لاہور یا بعض دوسرے شہروں کے
گندے علاقے ، جن کی بدزبانی مشہور ہے، وہ بھی شاید اس کلام کو سن کر شرما جائیں، جو خدا اور رسول کے نام
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والے منبروں پر چڑھ کے بولا گیا ہے۔اور ر پورٹ یہ
ہے اور اس رپورٹ کی تصدیق اس ریکارڈنگ سے ہوتی ہے، جو ہمارے پاس موجود ہے کہ جتنی گندی
گالیاں دینے والا مولوی آیا، اتنی ہی زیادہ اس کی واہ واہ ہوئی ، اتنے ہی زیادہ نعرہ ہائے تکبیر بلند ہوئے۔یعنی
گندی گالیوں کے نام پر اللہ کی تکبیر بلند ہو رہی ہے۔خبیثانہ الزامات کے نتیجہ میں خدا یاد آرہا ہے۔395

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 اگست 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
ہر تقریر کا آخری مدعا یہ تھا کہ ہر احمدی کو ہم ہلاک کر دیں گے۔اور لیڈر سے لے کے نام
لے کر چھوٹے سے چھوٹے آدمی کو ایک ایک کو ہم خاک میں ملادیں گے۔یہ ہمارا ادعا ہے اور یہی ہمیں
اسلام سکھاتا ہے۔پنے جلسہ کی طرف آئیں تو آپ کو یاد ہے، اس کی تاثیرات ابھی تک آپ کے دلوں میں
رس گھول رہی ہیں۔کس طرح اللہ کے ذکر بلند ہوئے ، کس طرح حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کی عظمت کے گیت گائے گئے ، آپ کے پیار اور محبت کی باتیں ہوئیں، کس طرح قرآن اور اسلام کے
عشق میں جماعت احمد یہ جو خدمتیں سرانجام دے رہی ہے، ان کے ذکر چلے۔عجیب بادۂ عرفان تھی ، جوان
تین دنوں میں بٹتی رہی۔اور جماعت احمدیہ کے وہ ممبران، جو دور دراز سے وہاں شامل ہونے کے لئے
آئے ، ہر ایک نے یہ محسوس کیا کہ اس سے بہتر نہ اس کے پیسے کی قیمت مل سکتی تھی ، نہ اس کے وقت کی
قیمت مل سکتی تھی۔اور پروگرام یہ بیان ہوئے کہ ہم ساری دنیا کو زندگی بخشنے کے لئے آئے ہیں۔ساری دنیا
کو حیات نو عطا کرنا ، ہمارے مقاصد میں سے اولین مقصد ہے۔اور اسی پروگرام کو لے کر ہم دنیا کے کونے
کونے میں جائیں گے اور دنیا کے کونے کونے میں مردہ قوموں کو اسلام کے حیات بخش جام پلا پلا کے زندہ
کریں گے۔یہ ہمارے پروگرام کا خلاصہ تھا“۔صرف ایک بات پیش نظر رہنی چاہئے کہ ان تمام آیات کا مرکزی نقطہ عمل صالح ہے۔اگر ہم
اپنے عمل صالح میں ترقی کریں گے، اپنے اعمال کو بہتر سے بہتر بناتے چلے جائیں گے تو یہ سارے وعدے
ہمارے حق میں پورے ہوں گے۔اور ہمارے پاس یقین دہانی کی وجہ ہوگی کہ ہاں ہم ہی وہ جماعت ہیں،
وو
جس کا بڑے پیار کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کے زمرہ میں ذکر کیا گیا ہے۔اس پہلو سے جو سال نو کے پروگرام ہیں، وہ تو بہت تفصیلی ہیں۔اور انشاء اللہ جماعت کو وقتاً فوقتاً
دیئے بھی جاتے رہیں گے۔اور پہلے بھی بہت سے حصے کھول کر بیان ہو چکے ہیں۔جس قسم کے کام ہم پچھلے
سال کرتے رہے ہیں، اسی قسم کے کام ہم نے اب بھی کرنے ہیں۔پہلے سے زیادہ شدت سے کرنے
ہیں، پہلے سے زیادہ اخلاص اور محبت سے کرتے ہیں، پہلے سے زیادہ ذمہ داری کے احساس سے کرنے
ہیں، پہلے سے زیادہ دعائیں کرتے ہوئے ، وہ کام کرنے ہیں۔ان میں تین چار ایسے بنیادی کام ہیں، جن کی طرف میں آپ کو آج توجہ دلا دیتا ہوں کہ انشاء اللہ
تعالیٰ نیک اعمال میں سب سے زیادہ زور ہم ان باتوں پر اس سال دیں گے۔396

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 اگست 1986ء
اول: اشاعت قرآن کریم۔کیونکہ اشاعت قرآن کریم میں عالم اسلام، عالم عیسائیت سے بہت
ہی پیچھے رہ گیا ہے۔اور جب بھی نظر پڑتی ہے، اس موازنہ پر تو شرم سے دل کٹنے لگتا ہے۔کروڑہا کروڑ
مسلمان موجود ہو اور خدا تعالیٰ نے دولت کی ریل پیل کر دی ہو، بعض ممالک میں اور قرآن کریم کی
اشاعت سے غافل ہوں تو قرآن کریم کی اشاعت کا کام بھی ہم نے سنبھالنا ہے۔مساجد کو ایسے ملکوں میں بنانا، جہاں پہلے اس سے خدا تعالیٰ کی توحید کے گیت نہیں گائے جاتے
رہے، جہاں پہلے اذانیں بلند نہیں ہوئیں۔تو دراصل یہ ان کے منفی کردار کا ایک مثبت جواب ہے، جو خدا تعالیٰ
نے ہمیں سکھایا ہے۔قرآن کریم کی اشاعت پر وہ جتنی پابندیاں لگا رہے ہیں، خود نہ کرنے کے باوجود دوسروں
کو بھی روک رہے ہیں، اس کا ایک ہی جواب ہے جماعت احمدیہ کے پاس کہ پہلے سے کئی گنا زیادہ مضبوط
ارادوں اور مخلصانہ اور عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ اور تمام تر ایثار اور قربانی کے ساتھ اشاعت قرآن کریم کی طرف
توجہ دیں۔اور پچھلے سال جو خدمت کی توفیق ملی ہے، اس سے زیادہ اس سال خدمت کرنے کا عزم لے کر اس
سال کو شروع کریں۔اور مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ اس سے بڑھ کر خدمت کی توفیق ملے گی۔دوسرا: مساجد کے متعلق بھی ایک ایسا پروگرام ہے، جو جماعت کا ہمیشہ سے جاری ہے۔لیکن اس
پروگرام میں ان کے منفی رویہ کو بھی ایک دخل ہے۔انہوں نے مساجد پر حملہ کرنا شروع کیا ہے۔قرآن کے
بعد مساجد پر حملہ ہے۔ہر اسلام کی بنیاد پر حملہ ہے۔اس لئے اس کے مقابل پر ہم مساجد کو انشاء اللہ تعالیٰ
مزید وسعتیں دیں گے۔گزشتہ سال بھی مساجد کی توسیع اور مساجد کی تعمیر کا سال تھا۔یہ سال بھی انشاء اللہ
تعالیٰ اس پہلو سے اس کام کو آگے بڑھانے کا سال ہوگا۔اور مساجد کے ساتھ مشنز ہیں۔بعض خدا کے فضل
سے بہت عظیم الشان مشنز خدا تعالیٰ نے پچھلے سال بنانے کی توفیق عطا فرمائی۔امسال بھی خدا تعالیٰ توفیق
عطا فرمائے گا تو ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ بالکل نئے ممالک میں جہاں پہلے مشن اور مساجد قائم نہیں تھیں ، وہاں
انشاء اللہ تعالیٰ مشن اور مساجد کی تعمیر کی کوشش کی جائے گی۔تیسرا: دعوت الی اللہ ہے۔اس میں ابھی تک ہم خواہش کے مطابق داعمیین الی اللہ پیدا نہیں کر
سکے۔تو یہ سال اس پہلو سے دعوت الی اللہ پر زور دینے کا سال ہونا چاہئے۔اور چوتھا: جو نیا پروگرام ہے۔یہ تین پروگرام پہلے سے چل رہے ہیں، چوتھا جو نیا پروگرام ہے، وہ
ہے تو بہت ہی پرانا لیکن وہ عام طریق پر جاری ہے۔غیر معمولی شدت اور قوت کے ساتھ اسے ہم نے گزشتہ
سال میں اپنا یا نہیں۔وہ ہے سیرت کے جلسوں کو فروغ دینا۔حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی
سیرت ہی سے دنیا نے نجات پانی ہے۔اگر صرف قرآن کریم کا پیغام ہم دیں اور ساتھ سیرت کا نمونہ پیش نہ
397

اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 08 اگست 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کریں تو وہ پیغام نامکمل ہوگا، آدھا ہو گا۔ہے تو مکمل لیکن انسان زندہ انسانوں کے ساتھ رابطے میں آکر ایک
پہلو سے وہ آدھا نظر آتا ہے۔وہ پیغام ، جو مکمل ہو اور اسے مکمل طور پر عمل کے سانچے میں ڈھالنے والے وجود
نہ ہوں، اس پہلو سے وہ آدھا رہ جاتا ہے کہ پروگرام تو بہت اچھا ہے لیکن واقعہ انسانوں کی زندگی پر اثر انداز
ہو بھی سکتا ہے کہ نہیں ؟ واقعہ انسان اس قابل ہیں بھی کہ نہیں کہ اس کے متحمل ہو سکیں ؟ اس پروگرام کو اپنے
اعمال میں جاری کریں، اپنی سیرت میں ڈھالیں، یہ ممکن ہے کہ نہیں ؟ اس کے لئے ایک عملی نمونہ کی ضرورت
ہے۔اور قرآن کریم نے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں وہ نمونہ ہمارے سامنے پیش کر
دیا۔سیرت کے جلسوں پر اس سال غیر معمولی زور دینا ہے اور قرآن کریم کی اشاعت کے ساتھ یہ مضمون ایسا
ایک ازلی ابدی رابطہ رکھتا ہے کہ پوری طرح بات مکمل ہو جائے گی۔" قرآن کریم کی اشاعت کلام طیب کی اشاعت ہے۔اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کی سیرت کے مضمون کو شہرت دینا اور دنیا میں پھیلانا، اس عمل صالح ہی کی ایک تصویر کھینچتا ہے۔جس سے
کلام طیب میں جان پڑ جاتی ہے۔ایک فرض حقیقت کے روپ میں آجاتا ہے، ایک تصور حقیقت کے روپ
میں آجاتا ہے۔یہ وہ کام ہے، جو ہم نے اس سال غیر معمولی طور پر کرنا ہے۔اور اس سلسلہ میں ہمارے دوسرے بہت سے مسائل خود بخود حل ہوتے چلے جائیں گے۔جب
ہم سیرت پر زور دیں گے تو جہاں جہاں احمدی سیرت کے مضمون تیار کریں گے یا سیرت کے مضمون سنیں
گے، خود بخود طبعی طور پر ان کے نفس اپنے حالات سے اس سیرت کا موازنہ بھی کرتے رہیں گے۔اس لئے
تربیت کا اس سے بہتر اور کوئی پروگرام جماعت کے لئے ممکن نہیں ہے۔اور اس کے علاوہ رسول اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم سے بار بار محبت کے جوش اٹھنے کے نتیجہ میں جب سیرت کا مضمون سنتے ہیں تو محبت تو ہر جگہ
ہوتی ہے، اس میں ایک نیا ہیجان پیدا ہو جاتا ہے۔بعض اوقات تو ایسی ایسی بڑی لہریں اٹھتی ہیں کہ جو
سارے وجود کو ڈھانپ لیتی ہیں۔اس وقت جو درود آپ کے منہ سے نکلیں گے، اس کے نتیجہ میں اللہ اور
اس کے فرشتے جو درود بھیجیں گے، ساری جماعت پر ان کی غیر معمولی برکتیں ہمیں نصیب ہوں گی۔اس
لئے قرآن کریم کی اشاعت کے ساتھ میں نے غور کے بعد اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق کے مطابق یہ فیصلہ
کیا ہے کہ سیرت کے مضمون کو باندھ کر ساری دنیا میں اس کو پھیلایا جائے“۔وو۔پس میں آپ کو اس نیک پروگرام کی طرف بلاتے ہوئے دوبارہ اس طرف متوجہ کرتا ہوں
کہ آپ اسلام کا زندگی بخش پیغام لے کر دنیا میں نکلنے والے ہیں، آپ اسلام کی مئے عرفان بانٹنے والے
ہیں، آپ مردہ دلوں کو ایک حیات نو بخشنے والے ہیں، آپ مردہ زمینوں کو دوبارہ زندہ کرنے والے ہیں۔398

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 اگست 1986ء
اس لئے کہ آپ وہ بادل ہیں، جو آج دنیا میں مردہ زمینوں کو زندہ کرنے کے لئے خدا کی پاک ہواؤں نے
چلائے ہیں۔بادلوں کی طرح رحمت بن کر دنیا پہ برستے رہیں اور اس رحمت کا اس سے بہتر کوئی تعارف
نہیں ہو سکتا کہ قرآن ایک ہاتھ میں ہو اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ، آپ کی جان ، آپ
کی زندگی، آپ کے وجود کے انگ انگ میں گھلی ہوئی ہو۔اور اس طرح عمل صالح کے ساتھ اپنے نیک
پیغام کو اور نیک کلام کو رفعتیں عطا کرتے رہیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو ، آمین۔وو
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔سیرت کے مضمون کے سلسلہ میں ایک بات کہنی بھول گیا تھا، اب مجھے یاد آئی کہ ہم نے مغربی
مفکرین کے اعتراضات مرتب کر لئے ہیں۔یہ کام جاری ہے اور بھی ہوتے رہیں گے۔اور خیال یہ ہے کہ
ان سیرت کے جلسوں میں جہاں تک مغربی دنیا کا تعلق ہے، ان اعتراضات کو بھی پیش نظر رکھ کر ان کے
اچھے جواب تیار ہونے چاہیں۔اور ہر ملک میں الگ الگ کوشش ہوتی رہے۔مثلاً فرانس کی جماعت
خصوصاً فرانس کے مستشرقین کے گندے اعتراضات کو پیش نظر رکھ کر وہاں ان کے جواب دے، سیرت
کے جلسوں میں۔اور انگلستان کی جماعت انگریز مستشرقین کے سوالات کو یا اعتراضات کو پیش نظر رکھے
خصوصیت کے ساتھ۔اسی طرح جرمن ہیں، ڈچ ہیں، امریکن ہیں، جتنے مستشرقین ہیں، کہیں انہوں نے
کھلی کھلی خباثت کا اظہار کیا ہے، کہیں دبی دبی خباثت کا اظہار کیا ہے، کبھی کبھی میٹھے میں کڑواہٹ لپیٹ کر
پیش کی ہوئی ہے تو جہاں تک ہمارے پاس یہ اعتراض مرتب ہو چکے ہیں، ان کو چھپوا کے یا فوٹوسٹیٹ نکلوا
کر بڑی بڑی جماعتوں میں تقسیم کرا دیئے جائیں گے۔تاکہ مختلف اہل علم کے سپرد کر کے سال بھر کے
پروگرام میں ضروری نہیں کہ اکٹھا ایک ہی دفعہ ہو۔مختلف جتنے بھی جلسے ہوں گے، ان میں کوئی نہ کوئی
اعتراض لے کر ان کا مؤثر جواب ہو۔اور جو جواب تیار کیا جائے ، وہ پہلے ایک مرکزی کمیٹی کو دکھالیا
جائے۔جو مبلغ یا مربی کے زیر نگرانی ہوگی یا امیر جماعت کی زیر نگرانی ہوگی۔اور وہ اپنے دوسرے ماہرین کی
کمیٹی میں ان کو دیکھیں اور اس میں مزید اصلاح کریں، خامیوں کو دور کریں اور پھر وہ تقریر یا پڑھی جائے یا
زبانی کی جائے، جیسی بھی صورت ہو۔اور باقی جگہ دنیا میں اگر کوئی ایسے اعتراض یا غلط فہمیاں ہیں ، حضرت
اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے متعلق، جو زیادہ تر مقامی حالات سے تعلق رکھتی ہیں تو ان کا
ذکر ضروری ہے اور ان کا موثر جواب ضروری ہے۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 15 صفحہ 539 550)
399

آج 10 میں سے 10 باقی