پوری طاقت کے ساتھ دعوت الی اللہ کے جہاد میں مصروف ہو جائیں ۔ پیغام برموقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ غانا منعقدہ 5 ، 6 ستمبر 1986ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ غانا
پوری طاقت کے ساتھ دعوت الی اللہ کے جہاد میں مصروف ہو جائیں
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ غانا منعقدہ 6, 5 ستمبر 1986ء
پیارے خدام!
الله الرحمان الرحيم
السلام عليكم ورحمته الله وبركاته
مجھے یہ جان کر بہت مسرت ہوئی ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ غانا اپنی نویں سالانہ ریلی 5, 6 ستمبر
1986ء کومنعقد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ریلی کو بہت بابرکت فرمائے اور خدام الاحمدیہ
کی مزید ترقی کے لئے اسے سنگ میل ثابت فرمائے۔اور اس ریلی پر اپنے افضال نازل فرماتے ہوئے
تمام شامل ہونے والوں کو اس سے غیر معمولی طور پر استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔جماعت احمدیہ کا قیام ساری دنیا کو خالق و مالک حقیقی کی طرف بلانے کے لئے عمل میں آیا ہے۔لہذا میر ا پیغام آپ کے لئے یہ ہے کہ پوری طرح مستعد ہو کر اور پوری طاقت کے ساتھ دعوت الی اللہ کے
جہاد میں مصروف ہو جائیں اور اس شاہراہ پر تیزی کے ساتھ آگے بڑھیں اور ہر وقت متحرک رہیں۔ہمیشہ
یا درکھیں کہ آپ کو روحانی انقلاب برپا کرنے کے لئے تخلیق کیا گیا ہے۔اگر آپ سب اپنی تمام طاقت کے
ساتھ دعوت الی اللہ کے جہاد میں مصروف ہو جائیں تو یقینا لوگ کثرت کے ساتھ جماعت میں شامل
ہونے لگ جائیں گے۔اس حقیقت کو کبھی فراموش نہ کریں کہ آپ کو ساری دنیا کے لئے نمونہ بنایا گیا ہے، آپ کو دین حق
کے اعلیٰ معیار کو قائم کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور اس امر میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ دور حاضر میں یہ دین
سب دینوں سے اعلیٰ و برتر ہے اور اس میں غالب آنے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔آپ کو چاہئے کہ کامل
سنجیدگی ، جرات، استقلال اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے اس مقصد کی تکمیل کے لئے مصروف عمل
ہو جائیں۔اپنا تمام تر بھروسہ اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت پر رکھیں اور آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں۔اور
اپنی کوششوں کا تجزیہ بھی کرتے رہیں۔دعا ہر مشکل کی کنجی ہے۔اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو ، جو
403
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمد سید فانا
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
تمام دنیا کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں، خواہ وہ یورپ میں ہوں یا ایشیایا افریقہ میں ، ان سب کو، جو نیک
فطرت رکھتے ہیں، تو حید کی طرف کھینچے۔اور وہ چاہتا ہے کہ اس کے بندوں کو دین واحد پر جمع کیا جائے۔اس
مقصد کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں اور اپنے اعلیٰ اخلاق اور درد بھری دعاؤں کے ساتھ اس مقصد کو حاصل کرنے
کی کوشش کریں۔ہر ایک ، جو اس مقصد کے لئے کوشش کرے گا، برکت دیا جائے گا۔میں ہمیشہ آپ کے لئے دعا کرتا ہوں اور آپ کی طرف سے دعوت الی اللہ کے خوشکن نتائج کی
خوشخبری سننے کا خواہاں ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو آگے بڑھنے کے لئے طاقت اور جرات عطا فرمائے۔اس ماٹو ( نصب امین) کو ہمیشہ سامنے رکھیں کہ آگے بڑھو، آگے بڑھو، آگے بڑھو کہ تمہاری منزل مقصود
آسمانوں کی انتہائی بلندیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو ہر دو جہانوں میں کامیاب و کامران فرمائے۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
(خليفة المسيح الرابع)
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 07 نومبر 1986)
404