کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی پہلی مسجد کا سنگ بنیاد ۔ خطاب فرمودہ 20 ستمبر 1986ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرمودہ 20 ستمبر 1986ء
کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی پہلی مسجد کا سنگ بنیاد
خطاب فرمودہ 20 ستمبر 1986ء
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے کینیڈا کے شہر محس ساگا میں جماعت احمدیہ کی
پہلی بيست السجود کا اپنے دست مبارک سے سنگ بنیا درکھ کر تعمیر کے مرحلہ کا آغاز فرمایا۔سنگ بنیاد
وو
،
رکھے جانے سے قبل حضور نے پر زور الفاظ میں یہ اعلان فرمایا کہ
جماعت احمد یہ جہاں بھی اپنی بیست السجود تعمیر کرے گی ، وہ قرآن حکیم میں بیان فرمودہ
مقاصد کے لئے تعمیر کرے گی۔اور یہ مقاصد وہی ہیں، جن کی خاطر دنیا میں سب سے پہلا اللہ کا گھر تعمیر کیا
گیا تھا۔جہاں تک ہم میں طاقت ہے، ہم اللہ کی قسم کھا کر وعدہ کرتے ہیں کہ یہ بیت السجود بھی انہی
مقاصد کے لئے استعمال کی جائے گی۔اس مبارک تقریب کے موقع پر حضور رحمہ اللہ نے جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے:۔حضور نے خطاب کے آغاز میں سورۃ آل عمران کی آیت 97 کی تلاوت فرمائی اور اس آیت کی
رو سے اللہ کے گھر کے مقاصد اور اغراض بیان فرمائے۔اور بتایا کہ
دنیا میں جو خدا کا سب سے پہلا گھر تعمیر کیا گیا تھا، وہ بنی نوع انسان کی ہدایت اور راہنمائی کے
لئے تعمیر کیا گیا تھا۔اور اس مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی پہلی بیت السجود “
کا آج سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔حضور نے فرمایا کہ
خدا تعالیٰ کا بے انتہا فضل و کرم ہے کہ اس نے ہمیں اس بیت السجود کی تعمیر کی تو فیق عطا
فرمائی۔انشاء اللہ العزیزیہ بیت السجود ایک تاریخی اہمیت کی حامل ہوگی۔اس کے بعد حضور نے احمدیت کے بارے میں بعض شکوک و شبہات کا ازالہ فرمایا اور بتایا کہ
موجودہ زمانے میں عبادت گاہیں اپنے تقدس اور اصل مقاصد سے ہٹ کر سیاست کا اڈا بن
چکی ہیں۔تخریبی کارروائیوں اور دہشت گردی کا مرکز بن چکی ہیں اور خون خرابے پر اکساتی ہیں۔لیکن
66
405
خلاصہ خطاب فرمودہ 20 ستمبر 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
جماعت احمدیہ کا جہاں تک تعلق ہے، یہ جماعت جہاں بھی عبادت گاہ تعمیر کرے گی ، وہ قرآن کریم کے
بیان فرمودہ مقاصد کے مطابق تعمیر کرے گی۔نفرت اور تشدد پھیلانے یاد ہشت گردی پھیلانے کے لئے
تعمیر نہیں کرے گی۔کیونکہ جماعت احمد یہ ایک امن پسند جماعت ہے۔حضور نے مزید فرمایا:۔68
" آج کل ہمیں نفرتوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس بناء پر ہمارے دل دکھوں اور تکلیفوں کے
ستائے ہوئے ہیں۔اس امر کے باوجود کہ دین حق قطعاً نفرت نہیں سکھاتا بلکہ دین حق تو پہلے بنی نوع
انسان سے محبت اور پھر اللہ تعالیٰ سے محبت کرنا سکھاتا ہے، پھر بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ہر مذہب کو ظلم کا نشانہ
بنایا گیا۔حالانکہ وہ خود ظلم پیدا کرنے والا نہ تھا“۔حضور نے فرمایا کہ
دو
اللہ تعالیٰ کی منشاء ہی یہی ہے کہ اس کے ماننے والے، نہ ماننے والوں کے غضب کا نشانہ
بنیں۔تا یہ تکالیف اور مصائب ان کے تزکیہ کا موجب بنیں۔حضور نے تقریب میں موجود میئر صاحبان کو مخاطب کر کے یہ یقین دلایا کہ
آج تو ہم یہ آغاز کر رہے ہیں۔انشاء اللہ ہم ان کے دوسرے شہروں میں بھی خدا کے گھر تعمیر کریں گے۔حضور نے محترمہ لائیلا ( نمائندہ وزیر) کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ
” ہمارے بھی نیک اور محبت بھرے جذبات وزیر موصوف تک پہنچا دیئے جائیں۔آخر پر حضور نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایک دوسرے کے قریب کرے۔آمین۔406
(مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ خالد اکتوبر 1986 ء و ہفت روزہ النصر 17 اکتوبر 1986 ء )