خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی اولیاء اللہ بنانے کی کوشش کریں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اکتوبر 1986ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 103 کتوبر 1986ء
خود بھی اور اپنے بچوں
کو بھی اولیاء اللہ بنانے کی کوشش کریں
خطبہ جمعہ فرمودہ 03اکتوبر 1986ء
ان تین آیات میں مغربی تہذیب کے محرکات اور جن عوامل پر وہ تہذیب بنائی گئی ہے، ان کا
ذکر کیا گیا ہے۔اور چونکہ اس وقت یہ تہذیب بڑی شدت کے ساتھ اپنی آخری منزل کی طرف بڑھ رہی ہے،
اس لئے ضروری ہے کہ بروقت ان قوموں کو، جن کی ہلاکت کا وقت بہت دور نہیں رہا، جماعت احمدیہ کی
طرف سے بار بار متنبہ کیا جاتا رہے۔اور احمدی اپنے گرد و پیش، اپنے ماحول میں ان
کو متنبہ کرتے رہیں اور
متنبہ رکھیں کہ تمہاری تہذیب قرآن کریم کے بیان کے مطابق آخر مٹنے کے قریب آچکی ہے۔اور وہ آگ،
جو تم نے خود اپنے ہاتھوں سے بھڑکائی ہے، اس آگ میں تمہارے جلنے کے دن قریب آرہے ہیں۔لیکن جو
تنبیہ کرنے والا ہوتا ہے، اس میں خود وہ محرکات نہیں پائے جانے چاہئیں، جن کے نتیجہ میں تنبیہ کرنے والے
کے خیال میں ایک بات کا انجام بد ہونے والا ہے یا کوئی چیز اپنے بدنتیجہ تک پہنچنے والی ہے۔اس لئے مغربی
تہذیب کے وہ کون سے عوامل ہیں، وہ کون سے محرکات ہیں، جن کے نتیجہ میں یہ تو میں ہلاکت کا منہ دیکھنے
والی ہیں اور ان کے لئے مقدر ہو چکا ہے، ان عوامل اور محرکات سے ہر احمدی کو واقفیت ہونی چاہئے۔اور جب
تک ان سے واقفیت نہ ہو، نہ خود بچ سکتا ہے اور نہ وہ کسی اور کو بچانے کا اہل ہوسکتا ہے۔"
اس لئے جماعت احمدیہ کے لئے ضروری ہے کہ اگر آپ نے باقی دنیا کو یعنی مغرب کو ان
کی ہلاکتوں سے بچانا ہے تو پہلے اپنے اندر اولیاء اللہ والی خود اعتمادی تو پیدا کریں۔جب تک آپ خدا کے
ساتھ محبت اور ولایت کا تعلق پیدا نہیں کرتے ، نہ آپ اس دنیا کے اثر سے بچ سکتے ہیں اور نہ اس دنیا کوکسی
بداثر سے بچا سکتے ہیں۔اور ولایت کا تعلق پیدا کرنا، سب سے آسان کام ہے۔میں نے جب اس مضمون پر غور کیا تو
بہت سی باتیں میرے ذہن میں آتی رہیں، آپ کو سمجھانے کے لئے۔ایک یہ تھا کہ کسی طرح مغربی تہذیب
سے بچنے کی کوششیں کرنی ہیں۔کیا کچھ آپ نے اپنے بچوں کو بتانا ہے؟ کن کن چیزوں سے احتراز کرنا
ہے؟ کیا کیا اور کام کرتے ہیں؟ اتنی لمبی فہرست بن گئی اور بنتی چلی گئی کہ میں نے سوچا کہ ایک خطبہ تو کیا کئی
407

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 اکتوبر 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
خطبوں میں بھی پوری نہیں ہوسکتی، یہ بات۔تب قرآن کریم کی اس آیت کی طرف میری نظر گئی اور مجھے
یوں معلوم ہوا کہ جیسے میرے سوال کا جواب اللہ تعالیٰ نے دے دیا ہے۔ایک ہی بات میں آپ کو بتا دوں
اور اس کے اندر ساری باتیں آجائیں گی۔اور وہ بات یہ ہے کہ خود بھی اولیاء اللہ بنے کی کوشش کریں اور اپنے بچوں کو بھی اولیاء اللہ بنانے
کی کوشش کریں۔اور یہ کام جتنا بڑا ہے، اتنا ہی آسان بھی ہے۔کیونکہ سب سے آسان راستہ محبت کا راستہ
ہے۔ہر دوسرارا ، مشکل راہ ہے۔اس کے
ں کتے کو اگر کوئی سمجھ جائے تو اس کی ساری زندگی کے مسائل حل ہو
جاتے ہیں۔کتنا بڑے سے بڑا کٹھن مقام ہو، عاشق کے لئے وہ آسان ہو جاتا ہے۔کیونکہ اس کو ایک مقصد
سے یا ایک وجود سے پیار ہوتا ہے۔اور اس کے لئے جتنی بھی تکلیف اٹھاتا ہے، اس میں لذت پانے لگ
جاتا ہے۔اس لئے انبیاء کی اتنی مشکل زندگیاں کہ دور سے دیکھنے کے باوجود ہزاروں سال دور بیٹھے
ہوئے ، ان کی زندگیوں کا تصور کریں تو انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ
ساری باتیں، جو ہمیں یہاں نہایت ہی درد ناک دکھائی دیتی ہیں، ان کے لئے لذت کا موجب تھیں۔کیونکہ محبت کے نتیجہ میں تھیں تصنع کے نتیجہ میں نہیں تھیں، بناوٹ کے نتیجہ میں نہیں تھیں، زبردستی ذہن کے
حل کئے ہوئے مسائل کے نتیجہ میں نہیں تھیں، بلکہ یہ دل کا مسئلہ تھا۔اس لئے خدا تعالیٰ نے سب سے بنیادی نکتہ یہاں بیان فرما دیا۔ورنہ دنیا میں رہ کر خدا کا بننا
بہت مشکل کام ہے، ورنہ لازما دنیا غالب آجاتی ہے۔فرمایا: تم اپنے رب سے دوستی کا تعلق بناؤ، اس سے
پیار کا تعلق قائم کرو، روزمرہ کی زندگی میں اس سے باتیں کیا کرو اور اس کی طرف دیکھا کرو۔ایک
خوبصورت چیز دیکھو تو پہلے اللہ یاد آیا کرے، بعد میں دوسری چیزوں کا خیال آئے“۔وو
دل چاہتا ہے لینے کو تو اللہ سے کہہ سکتے ہیں، اے خدا! میں تو تیرا ہوں، اس لئے بظاہر تو
میرے پاس کچھ نہیں ہے۔اگر میرے دل کی یہ تمنا پوری کرنی ہے تو یہ کار مجھے دے دے۔مکانوں کے
متعلق، دنیا کی چیزوں کے متعلق، ایک یہ زندگی کا رحجان ہو سکتا ہے اور یہ رجحان ہے، جو دراصل ولایت کا
رحجان ہے۔اور اس رحجان میں کچھ بھی مشکل نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ایک
جوتی کا تسمہ کی بھی ضرورت پڑے تو خدا سے مانگو۔پہلی توجہ انسان کی ضرورت کے وقت دوست کی طرف
ہوا کرتی ہے۔اس لئے ولایت سیکھنے کے لئے سب سے پہلے اپنی ضرورتوں سے بات شروع کریں۔اور
واقعہ ہر ضرورت کے وقت خدا کو یاد کرنا شروع کر دیں۔یہ ولایت کا پہلا قدم ہے۔408

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 اکتوبر 1986ء
دوسرا قدم یہ ہو گا، جب آپ خدا سے مانگنا شروع کریں گے، ہر وقت خدا کی طرف دیکھیں گے تو کسی
دن یہ بھی دل میں خلش پیدا ہوگی کہ اللہ کی بھی تو ضرورتیں ہیں، اس کے دین کی بھی تو ضرورتیں ہیں اور قدم قدم
پر یہ ضرورتیں پیدا ہورہی ہیں، میں نے تو کبھی ضرورت پوری نہیں کی۔پھر میں کیسا دوست ہو گیا ؟ یک طرفہ دوستی
تو کوئی چیز نہیں ہے۔یک طرفہ تو غلامی کا معاملہ ہوا کرتا ہے، نوکری کا معاملہ ہوتا ہے۔نعوذ باللہ خدا کسی کا غلام تو
نہیں ہے کہ وہ یک طرفہ چیزیں پوری کرتا چلا جائے۔تو اس رستے پر چلنے کے نتیجہ میں ، جو ولایت کا رستہ ہے، یہ
رستہ خود اپنے آپ
کو مکمل کرتا چلا جاتا ہے،خود آپ کے قدم درست کرتا چلا جاتا ہے۔اس لئے سب سے آسان ایک بات جو میں آپ کو کہہ سکتا ہوں اور آپ کے لئے اور آپ کی
نسلوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ سے محبت اور پیار کا تعلق قائم کریں اور اس کے لئے
محنت کریں۔کوشش کر کے باریک بینی کے ساتھ اس رستے پر قدم اٹھانے کی کوشش کریں۔جب تک آپ
کے دل میں محبت الہی لہریں بن کر دوڑنے نہ لگ جائے ، اس وقت تک محض خشک تعلق کے خیال کو پیار قرار
نہ دیں۔بڑا آسان رستہ ہے اور لذت والا رستہ ہے۔اس کی پہچان بھی کوئی مشکل نہیں۔جوں جوں یہ پیار
بڑھے گا، آپ کے اعمال کے اوپر اس پیار کا اثر نمایاں ہوتا چلا جائے گا۔کسی بیرونی نصیحت کرنے والے
کے محتاج آپ نہیں رہیں گے۔کسی خشک مولوی کی نصیحت کے آپ محتاج نہیں رہیں گے۔پیار تو خود سکھاتا
وو
ہے، رستے۔ان راہوں میں قدم اٹھانے کی تلقین بھی خود کرتا ہے اور جنون کا لباس پہنا دیتا ہے۔سب سے زیادہ انسانی زندگی میں کار فر ماقوت ، محبت کی قوت ہے۔اسی لئے خدا تعالیٰ نے اولیاء
اللہ کہہ کے ہمیں ہمارے راستے کو آسان فرما دیا۔فرمایا کہ تم اگر میری ولایت اختیار نہیں کرو گے تو تم پر ہر وقت کچھ
خوف غالب رہیں گے اور ہر وقت کسی نہ کسی غم میں مبتلا ر ہو گے۔جو دنیا کے خوف بھی ہوں گے اور آخرت کے
خوف بھی ہوں گے۔دنیا کے غم بھی ہوں گے اور آخرت کے غم بھی ہوں گے۔اس لئے زندگی کو آسان کرنے
کے لئے اور دونوں جہانوں کی نعمتیں حاصل کرنے کے لئے، میں تمہیں ولایت کی طرف بلاتا ہوں، اللہ کے پیار
کی طرف بلاتا ہوں، اگر خدا کا پیار اختیار کرلو، یعنی خدا فرماتا ہے: میرے ولی بن جاؤ تو پھر یہ سارے رستے
دونوں جہاں تمہارے ہیں۔جس طرح ہم دنیا میں کہتے ہیں، دونوں جہاں تمہارے ہیں۔تو اس لحاظ سے جماعت احمدیہ کو یہی رستہ اختیار کرنا چاہئے ، ورنہ ان کا مستقبل تاریک ہو
جائے گا۔دنیا کے خوف بھی ہوں گے اور آخرت کے خوف بھی ہوں گے۔اور یہ ایسی چیز ہے، جس کے
لئے آپ کو بچپن سے کوشش کرنی چاہئے۔اور اپنے بچوں کو سنبھالنے کے لئے سب سے زیادہ اس کی طرف
409

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03اکتوبر 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
توجہ کرنی چاہئے۔آپ جو چاہیں ذرائع اختیار کر لیں، اس سے زیادہ قوی ذریعہ اور کوئی نہیں ہے۔ایک
چھوٹے سے بچے کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کر دیں اور اس سے زیادہ آسان ذریعہ اور کوئی نہیں
ہے۔ہر دوسری محنت آپ سے کئی گنا زیادہ وقت مانگے گی ، کئی گنا زیادہ توجہ اور استقلال مانگے گی۔لیکن
خدا کے متعلق چند پیار کی باتیں روزانہ بچوں سے کر دینا، وہ ایک ایسا نکتہ ہے، جس سے آپ بھی فائدہ
اٹھائیں اور وہ بھی فائدہ اٹھائیں گے۔جس طرح بعض دفعہ مائیں بچوں کو اچھی چیز کھلا رہی ہوتی ہیں تو اس
میں سے ایک ایک چمچہ آپ بھی کھاتی جاتی ہے۔اور وہ نظارہ آپ نے دیکھا ہوگا، بڑا مزا آتا ہے دیکھ کے
کہ بچے کا چہرہ بھی لذت سے بھرا ہوتا ہے اور ماں کا چہرہ بھی لذت سے بھرا ہوتا ہے۔اسی طرح خدا کی محبت
لقمہ لقمہ ان
کو کھلائیں ، یہ اس کے محتاج ہیں اور ایک ایک لقمہ آپ بھی ساتھ کھاتی رہا کریں۔جب بچوں کی
تربیت کریں گے تو پھر آپ کی بھی ساتھ تربیت ہوگی۔جب خدا سے پیار ہو گیا تو پھر خدا کے نام پر قربانیاں مانگی جائیں، خدا کے نام پر آپ کو بلایا جائے ،
تبلیغ کی تلقین کی جائے اور اس وقت آپ اس کو یا درکھ کر آگے بڑھ رہے ہوں گے۔ہر قدم اٹھانے کی لذت
آپ
کو اس لئے آئے گی کہ آپ جانتے ہوں گے، میرا ایک دوست ہے، جو دیکھ رہا ہے۔جب چندہ دیں گے تو
ذہن میں کبھی یہ نہیں آئے گا کہ فلاں سیکریٹری مال کو دے رہا ہوں یا کسی اخبار میں چھپوانے کی خاطر دے رہا
ہوں۔بلکہ چندہ دیں گے تو دماغ میں ہوگا کہ اللہ ہے، ایک میرا، اس کی ضرورت پوری کر رہا ہوں میں ، اس کے
دین کی۔اور وہ دیکھ رہاہے تواس
کو مزہ آرہا ہوگا۔زندگی کی کایا پلٹ جاتی ہے۔کام وہی ہیں، جو عام لوگ کرتے
ہیں لیکن اس کا رخ بھی بدل جاتا ہے سارا قبلہ بدل جاتا ہے
اور قبلہ درست ہو جاتا ہے۔پس خدا کی محبت قبلہ درست کرتی ہے۔یہ آپ کی ہر نیکی کا قبلہ درست کر دے گی۔چھوٹی سے
چھوٹی نیکی کا بھی اور بڑی سے بڑی نیکی کا بھی۔اور نیکیاں سب آسان ہو جائیں گی۔اب بعض دوست ایسے
ہیں، جن کو خدا توفیق بھی دیتا ہے لیکن چندہ دیتے ہوئے ان کو اتنی تکلیف ہوتی ہے۔اس لئے کہ ان کا قبلہ
درست نہیں ہوتا۔اگر ایسے لوگ یہ سمجھتے کہ وہ اپنے بچوں کی ضرورت کے مقابل پر میں جماعت کی ضرورت
پوری کر رہا ہوں اور بوجھل دل میں اس کے نتیجے میں محرومیاں پیدا ہوں گی۔اگر محبت پیدا ہو جائے اور خدا
کے ولی بن جائیں تو ذہن میں یہ ہوگا کہ سب کچھ میرے پیارے نے دیا ہوا ہے، اس کی ضرورت ہے، اس
کے دین کی ضرورت ہے، میں جو کچھ بھی دوں گا، اس کے نتیجہ میں اس کا پیار مجھے ملے گا اور وہ مالی قربانی
آسان بھی ہو جائے گی اور لذیذ بھی ہو جائے گی اور اس کی قوت بھی بڑھ جائے گی“۔410

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 اکتوبر 1986ء
گر یہی ہے کہ آپ خدا کا ولی بننے کی کوشش کریں۔پھر آپ کو کچی خوا میں بھی آئیں گی، پھر
آپ کے ساتھ خدا تعالیٰ کے مکاشفہ کا تعلق بھی پیدا ہوسکتا ہے، مکالمہ کا تعلق بھی پیدا ہوسکتا ہے۔کیونکہ
ولایت کے رستے پھر آسان سے آسان اور وسیع تر اور ہر قدم آسان ہو جاتا ہے۔اس پہلو سے آپ اس
سبق کو یا درکھیں گے تو پھر مجھے یقین ہے کہ یہ جوفکریں ہیں کہ یہاں کا معاشرہ نعوذ باللہ آپ پر غالب نہ آ
جائے، یہ ساری فکریں میری انشاء اللہ ختم ہو جائیں گی۔3
پس یہ بہت ہی پیارا، صاف اور سیدھا رستہ ہے اور محنت طلب نہیں ہے۔بلکہ محنت کی
طاقتیں بھی خود بخشتا ہے، خود آگے بڑھتا ہے۔جوں جوں رفتار بڑھاتا ہے، اسی رفتار کے ساتھ سفر کو آسان
سے آسان تر کرتا چلا جاتا ہے اور لذیذ تر کرتا چلا جاتا ہے۔پس ہمیشہ کوشش کریں کہ خدا تعالیٰ سے سچا اور
دائمی پیار پیدا ہو جائے اور بچوں کے دل میں بھی، آپ کی بیویوں کے دل میں بھی، بہنوں اور ماؤں کے
دل میں بھی۔اور برعکس اس کے عورتوں
کو بھی یہ کوشش کرنی چاہئے کہ اپنے بچوں میں خدا کا پیار گوندھ
گوندھ کر داخل کر دیں۔اگر وہ دودھ پلاتی ہیں تو اپنے دودھ کے ذریعہ ان کے اندر خدا کا پیار داخل کریں،
وہ بچوں کو لوریاں دیتی ہیں اور کہانیاں سناتی ہیں تو لوریوں اور کہانیوں کے ذریعہ اللہ کا پیار بچوں کے اندر
داخل کریں۔اور وہ اپنے خاوندوں کے دل میں بھی خدا کا پیار داخل کرنے کی کوشش کریں اور اپنے
بھائیوں کے دل میں بھی۔تو دونوں طرف سے ایک بڑی قوت کے ساتھ مہم چلنی چاہیئے۔اور جہاں تک
میں نے بیان کیا ہے، اس سے انشاء اللہ تعالی عظیم الشان نتائج ظاہر ہوں گے۔آپ کی زندگی کی کیفیت
بدل جائے گی۔تو اس وقت صرف بتانے کی باتیں ہیں، اس لذت میں سے جو گزرے ہیں، ان کو پتہ ہے یا
جو گزریں گے، وہی جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ آسان اور لذت کا رستہ، یہی رستہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں
اس کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 15 صفحہ 657641)
411

آج 10 میں سے 10 باقی