آپ کا یوسف تو روحانی غلبہ ہونا چاہیے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 17 اکتوبر 1986ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 17 اکتوبر 1986ء
وو
آپ
کا یوسف تو روحانی غلبہ ہونا چاہئے
خطبہ جمعہ فرمودہ 17 اکتوبر 1986ء۔یہ ایک بہت ہی عظیم الشان مضمون ہے، جو قرآن کریم کی اس آیت نے ہمیں سکھا دیا اور اسی کا
نام ہے، وہ اعمال جو باقی رہنے والے ہیں، جو وزن دار ہیں، وہ ہتھیار، جن میں قو تیں پائی جاتی ہیں۔یہ تو میں،
جوان ہتھیاروں سے لیس ہوں، مذہبی جنگوں میں کبھی ہار نہیں کرتیں ، لاز مافتح یاب ہوا کرتی ہیں۔اس پہلو سے میں ایک خاص امر کی طرف مزید توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ جب میں نے کینیڈا کا دورہ
کیا تو جہاں بہت سے خوش کن پہلو بھی نظر آئے ، جماعت میں بیداری کے آثار، ان کا رابطہ، ان کا اسلام کو
غیروں تک پہنچانے کا نہ صرف عزم صمیم بلکہ دن بدن زیادہ منہمک ہوتے چلے جانا اور ماحول کو متاثر کرتے
چلے جانا، یہ سارے پہلو ایسے تھے، جن سے بہت خوشی ہوئی۔لیکن ایک پہلو بعض جگہ کمزوری کا بھی تھا۔اور
اس سے طبیعت میں نہ صرف یہ کہ پریشانی ہوئی بلکہ اس پر میں نے سوچا کہ ساری جماعت کو مطلع کرنا چاہئے
ا
کہ اس پہلو کی طرف خصوصیت سے وہ لوگ توجہ دیں، جو مغربی معاشرہ میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔بعض بچے ، جو ملاقات کے وقت سامنے آتے تھے، ان کی بول چال سے، ان کی طرز سے ایک
بات صاف معلوم ہو جاتی تھی کہ ان کے گھروں میں عبادتوں کا ماحول نہیں ہے۔اور ان کے گھروں میں
قرآن کریم سے تعلق اور پیار کی باتیں نہیں ہیں۔بلکہ اگر ہے تو مغربی موسیقی ہوگی، اگر ہے تو ٹی وی کے
پروگرام ہوں گے یاد نیا کی تعلیم کی باتیں ہوں گی۔ماں باپ کے چہروں سے یہ بات ظاہر نہیں ہوتی تھی۔لیکن اولاد کے چہروں سے یہ بات ظاہر ہو جاتی تھی۔کیونکہ ماں باپ کی تربیت اور قسم کے ماں باپ نے کی
ہوئی تھی اور اس اولاد کی تربیت وہاں اور قسم کے ماحول نے کی ہے۔اور ماں باپ نے اس ماحول سے بچانے
میں غفلت کی۔اور اپنے معاشرہ کو خود اپنے گھروں میں راسخ نہیں کر سکے، اپنے گھروں میں رائج نہیں کر
سکے۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اگر چہ وہ بھی مغربی رو میں بہہ رہے ہیں لیکن ان پر پرانی تربیت کے آثار ابھی تک
باقی ہیں۔اور جو بچے ہیں، ان کے چہرے بتا رہے ہیں کہ وہ ان اثرات سے آزاد ہو کر کسی اور سمت میں چل
ہے ہیں۔یہ ہے وہ نہایت ہی خطرناک بات ، جس کی وجہ سے میرا دل وہاں بہت کڑھا۔427

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1986 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اور ایک موقع پر مسجد میں جب میں نے دیکھا کہ بعض بچوں نے بہت ہی زیادہ ہلڑ مچایا اور
باقیوں کی بھی نماز خراب کی تو میں نے بڑی شدت کے ساتھ اس تکلیف کا جماعت کے سامنے اظہار کیا۔یہ
واقعہ ہر جگہ نہیں ہوا، صرف ایک ہی جگہ ہوا ہے۔بعد میں اس جماعت کی طرف سے مجھے چھٹیاں آنی شروع
ہوئیں۔مردوزن کے انتہائی تکلیف میں مبتلا ہو کر معذرت کے خط آنے شروع ہوئے۔میں نے ان کو جواباً
بتایایا جن سے بھی میری بات ہوئی کہ اس میں میری معافی کا سوال ہی کوئی نہیں ہے، تم اس ناراضگی کو سمجھے
ہی نہیں، یہ اس قسم کا معاملہ نہیں ہے کہ تم نے معافی مانگ لی، میں نے کہا: معاف ہو گیا اور معاملہ ختم ہو گیا۔اس تجربے سے ایک بہت ہی درد ناک اور تکلیف دہ تصویر میرے سامنے ابھری ہے۔جو سالہا سال کے
ماضی سے تعلق رکھتی ہے۔ایسے گھر میری آنکھوں کے سامنے آئے ہیں، جہاں نہ نمازیں ہوتی ہیں اور نہ
تلاوتوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔وہ جو دین کا رخ ہے، دین کا پیار ہے، وہ ان گھروں میں رچا بسا نہیں۔اور بچے اس طرح پرورش پارہے ہیں، جیسے بے چھت کے ہوں اور ان کے اوپر کوئی امن کا سایہ نہیں ہے۔لا زمادہ بچے پیدا آپ کر رہے ہیں اور وہ بن کسی اور کے رہے ہیں۔اس انتہائی تکلیف دہ ماضی کا یہ علاج تو
نہیں ہے کہ آپ مجھ سے معافی مانگ لیں اور میں کہوں کہ اچھا الحمد للہ معافی ہوگئی۔اور ہم دونوں مصافحہ کر
لیس یا گلے لگ جائیں۔یہ تو اس کا نہایت ہی بچگانہ حل ہے۔اس کی معافی تو تلافی مافات کے ذریعہ ہو
سکتی ہے۔اس کی معافی تو خدا سے مانگنی پڑے گی۔اعمال میں تبدیلی کے ذریعہ، ہر گھر میں ایک پاکیزہ
ماحول قائم کر کے اس کی تلافی ہو سکتی ہے۔وہی اس کی سچی معافی ہو گئی۔" پس اس کو آئندہ کے لئے اپنے لئے ایک خصوصی جہاد بنالیں۔اب آپ یہ سوچیں گے کہ
بظاہر اس کا فوری طور پر ہمارے اس مقابلہ سے تعلق نہیں۔مگر حقیقت یہ ہے کہ یہی وہ میدان ہے، جس میں
ہم نے فتح حاصل کرنی ہے یا شکست حاصل کرنی ہے۔اسی میدان میں یہ بازی ہاری جائے گی یا جیتی جائے
گی۔ہم مذہبی اقدار کو لے کر اٹھے ہیں، ہم سچائی کو لے کر اٹھے ہیں، ہم اس اسلام کو لے کر اٹھے ہیں، جو
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا اسلام ہے۔عددی غلبہ اگر آئے بعد میں اور جیسا کہ آئے گا تو ہوسکتا ہے
کہ ہماری بعد کی نسلیں اس عددی غلبے کو دیکھیں لیکن ایک غلبہ جو بہت زیادہ قیمت رکھتا ہے، جو بہت زیادہ
قدر رکھتا ہے، در حقیقت جس غلبہ کی خاطر مذہبی قو میں اپنی تمام جانوں کو مٹادینے کے لئے تیار ہو جایا کرتی
ہیں، اپنے اموال کو فدا کرنے کے لئے تیار ہو جایا کرتی ہیں، وہ روحانیت کا غلبہ ہے۔وہ سچائی کا غلبہ ہے، وہ
حق کی قدروں کا غلبہ ہے، وہ ان اخلاق حسنہ کا غلبہ ہے، جن کی خاطر مذہب آیا کرتے ہیں، وہ تعلق باللہ کا
428

تحریک جدید -- ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1986ء
غلبہ ہے۔اس عددی غلبہ کو ہم نے کیا کرنا ہے، جو ایسے وقت میں نصیب ہو کہ جب ہماری اولادیں اصل
میدان میں بازی ہار چکی ہوں اور ان کے عدد کی حیثیت خدا کے نزدیک کچھ بھی نہ ہو۔اس لئے عددی غلبہ کا
انتظار اس طرح نہ کریں کہ گویا وہی آپ کا یوسف ہے۔آپ کا یوسف تو روحانی غلبہ ہونا چاہئے۔اور اس فتح
کو آپ نے پہلے اپنے گھروں میں حاصل کرنا ہے۔اگر گھر میں یہ میدان ہار دیا تو باہر بھی آپ کی بازی ہاری
گئی۔جہاں تک آپ کی ذات کا تعلق ہے، آپ فتح کا منہ دیکھ ہی نہیں سکتے پھر۔اس لئے روح کو سمجھیں اور خصوصیت کے ساتھ اس دور سے یہ فائدہ اٹھائیں۔کہتے ہیں، جب
لوہا گرم ہوتا ہے، اس وقت نرم ہوتا ہے۔وہی وقت ہوتا ہے، اسے مولڈ کرنے ، اسے مختلف شکلیں دینے کا۔جتنا زیادہ شدت کے ساتھ غیر حملہ کر رہا ہے، اتنا ہی زیادہ جماعت نفسیاتی لحاظ سے اس بات کے لئے تیار
ہورہی ہے کہ وہ اپنی تربیت کرے۔اور جو رستے پہلے مشکل نظر آیا کرتے تھے، وہ آسان ہوتے چلے جا
رہے ہیں۔عبادتیں جہاں لوگوں کو پہلے بھاری دکھائی دیا کرتی تھیں، اب وہ ان کے لئے ہلکی ہوتی جارہی
ہیں اور آسان ہوتی چلی جاتی رہی ہیں۔مسلسل شاید ہی کوئی ایسا دن ہو کہ جس میں یہ اطلاع نہ ملی ہو کہ ہمارا
خاندان پہلے بے نماز تھا، اب نمازی ہو گیا ہے۔اور وجہ ہمیشہ یہ ہوتی ہے کہ غیر نے جود کھ پہنچائے ہیں، ان
کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس اصلاح کی توفیق بخشی ہے۔نمازوں کی کیفیتیں بھی مسلسل بدل رہی
ہیں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، سینکڑوں خط مجھے روزانہ آتے ہیں۔شاید ہی کوئی دن ہو، مجھے یاد نہیں
کہ کوئی ایک بھی دن ایسا ہو ، جس میں اس قسم کی خوش کن خبریں نہ ملتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اصلاح
اعمال کی توفیق عطا فرمائی، نمازوں میں غفلت تھی، وہ دور کرنے کی توفیق عطا فرمائی، نمازوں کا معیار
بڑھانے کی توفیق عطا فرمائی، وہ روحانی لذت اور سرور بخشا، جس سے ہم پہلے نا آشنا تھے۔درحقیقت اس
کی وجہ یہی ہے کہ اس وقت دل نرم ہیں اور نیکیوں کی شکل میں ڈھلنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ایسے وقت
میں آپ کو پور استفادہ کر کے ان حالات سے ادفع بالتی ھی احسن کا ایسا قوی جواب دینا چاہئے کہ
دشمن کو بھی محسوس ہو جائے کہ اب یہ اتنا آگے نکل چکے ہیں کہ ان کا تعاقب ہی نہیں ہوسکتا۔اسلامی قدروں
کو انہوں نے ایسا اپنا لیا ہے اور اخلاق میں اس قدر نمایاں ہو گئے ہیں کہ لاکھ ہم جھوٹ بولیں، اب دنیا
مانے گی نہیں کہ ان کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔چنانچہ یہ ہے وہ فتح، جو حقیقی فتح ہے۔اگر اس کے عقب میں عددی غلبہ غلاموں کی طرح
آئے تو وہ یقینا اس لائق ہے کہ اسے قبول کیا جائے اور اسے تحسین کی نظر سے دیکھا جائے۔لیکن اگر اس
وو
429

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
پس منظر کے بغیر عددی غلبہ آئے تو اس کی کوئی بھی حیثیت نہیں۔پس عددی غلبہ آنے کے دن بھی بہت دور
نہیں۔لیکن وہ اس طرح آئے گا اور اس کو اس طرح آنا چاہئے کہ آپ کے اندر ایسا بے پناہ حسن پیدا ہو
جائے ، اسلام اتنازیادہ گہرائی کے ساتھ آپ کے اندر راسخ ہو جائے ، آپ کی شکلیں ان پاکیزہ لوگوں سے
اتنی زیادہ ملنے لگ جائیں، جن کو ہمیشہ خدا کی نظر نے بھی تحسین سے دیکھا ہے۔وہ جو بے پناہ کشش آپ
کے اندر پیدا ہوگی، اگر وہ عددی غلبہ کے باعث بنتی ہے تو وہی غلبہ ہے، جو قدر کے لائق ہے۔اور اگر
پاکستان میں یہ عددی غلبہ بھی نصیب ہو اور خدا کرے کل کی بجائے آج نصیب ہو ، اگر چہ اس معاملہ میں
ابھی ہمیں بہت سے قدم آگے بڑھانے ہیں، بہت لمبے فاصلے ابھی طے کرنے والے ہیں۔ہو سکتا ہے کہ
یہ ایک نسل کا کام نہ ہو، اس سے اگلی نسل بھی انہی راہوں پر ماری جائے ، انہی راہوں پر فدا ہو، تب جا کر خدا
کی طرف سے آخری فتح کا دن نصیب ہو۔لیکن یہ فتح جو ہو رہی ہے، اس کی قدر کریں۔یہی قدر کے لائق
فتح ہے۔اس کی غلامی میں جو فتح نصیب ہوگی ، وہ ہمیں قبول ہے۔کیونکہ وہی خدا کو قبول ہوا کرتی ہے۔اس
فتح سے چنگل چھڑا کر ، اس سے آزاد ہو کر اگر عددی فتح ملتی ہے تو اس کی کوئی بھی حیثیت نہیں۔اس لئے باہر کی جماعتیں بھی اس مضمون پر غور کریں، خصوصاً مغرب میں بسنے والی۔جیسا کہ میں
نے متوجہ کیا ہے، شدت کے ساتھ اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی اگلی نسلوں کو سنبھالیں اور جو گندے
حملے باہر سے ہوتے ہیں اور آپ کو برے لگتے ہیں، وہی میدان آپ کے جیتنے کے میدان ہیں۔وہاں آپ
حسن خلق سے یا برائی کو حسن سے بدل کر اپنے اندر بھی پاکیزہ تبدیلی پیدا کریں، اپنی اولاد میں خصوصیت کے
ساتھ تبدیلی پیدا کریں۔اور اس ضمن میں، میں سمجھتا ہوں کہ ساری دنیا کی اور خصوصاً اس دنیا کی جماعتیں ، جو
مغربی دنیا کہلاتی ہے یا وہ علاقے بھی جو مشرق کے ہیں اور دور دراز کے ہیں اور مرکز کی آنکھ سے ذرا پرے
رہتے ہیں، ان سب کی جماعتیں بھی خصوصیت کے ساتھ مجالس عاملہ کے اجلاس بلائیں اور مختلف پہلوؤں
سے غور کریں کہ کس طرح اپنے گھروں کے ماحول کو پاکیزہ بنانا ہے۔ہر گھر سے تلاوت کی آواز اٹھنی
چاہئے۔بچوں کو ہوش آئے ، اس طرح آنکھیں کھولیں کہ گھروں میں سے تلاوت کی آواز آ رہی ہو، لوگ
نمازوں کا اہتمام کر رہے ہوں۔وضو بتانا نہ پڑے بلکہ وہ دیکھ کر سیکھ لیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ جن گھروں میں
نمازوں کا اہتمام ہو اور تلاوت کا اہتمام ہو، وہاں بچوں کو کہہ کہہ کر سکھانا نہیں پڑا کرتا بلکہ بعض دفعہ انہیں روکنا
پڑتا ہے کہ یہ بے موقع بات ہے، اس وقت اس بات کو چھوڑو۔جن گھروں میں نمازیں ہو رہی ہوتی ہیں بعض
دفعہ چھوٹے چھوٹے بچے بھی چلتے چلتے سڑک پر بھی اللہ اکبر کہہ کر سجدہ کر دیتے ہیں۔430

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ؟
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1986ء
چنانچہ یہی انگلستان میں ایک موقع پر ہم ونڈسر کاسل دیکھتے ہوئے ہم باہر سڑک پر آئے تو ایک
چھوٹی سی بچی ، جو ایسے گھر کی جہاں نماز ہوتی ہے، اس نے اللہ اکبر کہ کر زمین پر سجدہ کر دیا۔اس کو یہ بتانا
پڑا کہ یہ جگہ نہیں ہے۔جہاں گھروں میں عبادت سے پیار ہو، اللہ تعالیٰ کا تعلق ہو، تلاوتیں ہورہی ہوں،
وہاں یہ تو نہیں کہنا پڑتا کہ یہاں کرو بلکہ بچوں
کو سمجھانا پڑتا ہے کہ یہاں نہ کرو۔اور میرا یہ عام تجربہ ہے کہ چھوٹے سے چھوٹے بچے بھی جو اللہ سنتے رہتے ہیں، ان کو اللہ ہی یاد
رہتا ہے۔وقت بے وقت وہ اللہ کی آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔اور سب سے زیادہ لفظ جو ان کے ذہن پر نقش
ہو جاتا ہے، وہ اللہ ہے۔یہ باتیں اگر بچپن میں ذہنوں میں نقش نہ کی گئیں تو بڑے ہو کر آپ سے نہیں سکھائی
جائیں گی۔بڑے ہو کر غیر معاشرہ اتنا غالب آچکا ہوگا، ایسے رنگ چڑھا چکا ہوگا کہ اس کے بعد پھر اللہ کا
رنگ چڑھنا مشکل ہو جائے گا۔پہلے رنگوں کو مٹانا پڑے گا اور ان رنگوں میں ایسی شدت پائی جاتی ہے، مادہ
پرستی کی ایسی سختی پائی جاتی ہے کہ پھر ان کو مٹانا بہت مشکل کام ہو جائے گا۔اس لئے ساری دنیا کی جماعتیں خصوصاً مغربی تہذیب سے متاثر جماعتیں، یہ پروگرام بنائیں۔اپنی ساری دماغی صلاحیتوں کو کام میں لائیں ، اپی قلبی صلاحیتوں کو کام میں لائیں ،منصوبہ بندی کریں اور
مقصد صرف یہ ہو کہ گھروں میں پاکیزہ ماحول پیدا ہو جائے۔اور بچے اس ماحول میں پرورش پا کر اٹھیں۔اور ان کے لئے قرآن کریم کی تلاوت سکھانے کے انتظام بھی موجود ہوں اور قرآن کریم کا ترجمے سکھانے
کے بھی انتظام موجود ہوں“۔اگر آپ نے یہ فتح حاصل کر لی تو آپ ایک ایسی نسل پیچھے چھوڑ کر جائیں گے جو دوسروں
کے گھروں میں بھی فتح حاصل کر سکے گی ، جو غیر معاشرے پر بھی قبضہ کر سکے گی۔اگر آپ نے گھروں میں یہ
میدان چھوڑ دیا اور یہاں اس میدان سے بھاگ گئے تو وہم ہے، مجنون کی خواب ہے کہ آپ دنیا پر غالب
آجائیں گئے۔""
وو
چونکہ بچوں سے تعلق رکھنے والا مضمون تھا، اس لئے اللہ تعالیٰ نے ایک اور بات بھی مجھے
سمجھائی اور وہ یہ کہ جس نیکی کا فیصلہ کرتے ہیں، اس سے ملتا جلتا صدقہ بھی دیا کرتے ہیں، خیرات بھی کیا
کرتے ہیں تا کہ اس کام میں برکت پڑے۔اگر آپ اپنے بچوں کو بچانا چاہتے ہیں تو بچوں پر رحم کا کوئی
طریق سوچیں، بچوں سے حسن سلوک کی کوئی راہ سوچیں تا کہ وہ آپ کی طرف سے صدقہ بن جائے اور
آپ کے بچوں کی حفاظت کرنے والا ہو جائے۔431

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
اس پر مجھے خیال آیا کہ ایل سلواڈور میں جو بڑی تباہی آئی ہے اور سینکڑوں بچے یتیم رہ گئے ہیں یا
جو ماں باپ سے الگ ہو چکے ہیں، کچھ پتہ نہیں کہ وہ کون ہیں اور کہاں چلے گئے ہیں ؟ حکومتیں اب ایسے
بچوں کو اپنا رہی ہیں۔اور جماعتی سطح پر تو یہ فیصلہ نہیں ہو سکتا کہ ہم براہ راست یونائیٹڈ نیشنز سے کہیں کہ ہمیں
بھی بچے دیں یا ایل سلواڈور کی حکومت سے کہیں۔مگر جس جس حکومت میں احمدی رہتا ہے، وہاں وہ اپنی
حکومت سے یہ درخواست کر سکتا ہے کہ جماعت احمد یہ اتنے بچوں کو گھر مہیا کرنے کے لئے تیار ہے،
والدین مہیا کرنے کے لئے تیار ہے، تربیت کی ساری ذمہ داریاں قبول کرنے کے لئے تیار ہے اور جس
حد تک بھی توفیق ہے، بہترین تعلیم دینے کی ذمہ دار ہے۔یہ فیصلے ہر ملک میں اپنے طور پر ہو سکتے ہیں۔پہلے وہ اپنا جائزہ لیں اور پھر اپنے اپنے ذرائع سے وہ حکومت سے رابطہ پیدا کر کے، پہلے اپنا جائزہ لیں اور
پھر یہ پیشکش کریں کہ ہم اتنے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔یہ جو احسان ہوگا بنی نوع
انسان کے بچوں پر، یہ آپ کے بچوں کے حق میں ایک صدقہ جاریہ بن جائے گا۔آپ کی کوششوں میں اتنی
برکت پڑے گی کہ آپ حیران رہ جائیں گے کہ پہلے اگر ایک کے نتیجہ میں دس نعمتیں ملتی تھیں، اب ایک کے
نتیجہ میں سونعمتیں ملنی شروع ہو جائیں گی۔۔۔چنانچہ اس سلسلہ میں، میں نے ایک یتیم خانے کے متعلق ہدایت دی تھی، جو خدا کے فضل
سے
مکمل بھی ہو چکا ہے۔ایک اور وسیع یتیم خانہ ربوہ میں بنانے کا پروگرام ہے، انشاء اللہ۔اور اگر ربوہ کا
ماحول سازگار نہ ہو تو کسی اور ملک میں بنالیں گے۔یتامی کی جو ضرورت تو عالمگیر ہے۔ضروری نہیں کہ مرکز
احمدیت میں ہی ہو۔افریقہ کے ممالک میں بھی ہو سکتے ہیں، دوسری جگہ میں بھی ہو سکتے ہیں۔چنانچہ ہمارے ایک مخلص احمدی دوست نے تھیں، چالیس لاکھ روپے کی پیشکش کی ہے کہ میری
طرف سے ایک نہایت اعلیٰ یتیم خانہ اپنی مرضی کا بنوالیں۔وہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ بنے گا لیکن جن گھروں کو
توفیق ہو، وہ گھر اپنے آپ کو پیش کریں کہ ہم ایک یتیم ایل سلواڈور کا پالنے کے لئے تیار ہیں۔اور اگر تربیتی
مشکلات پیش نظر ہوں ، گھر کے ماحول پر ایسے بچوں کے بداثر پڑنے کا خطرہ ہو، جو بالکل غیر اسلامی ماحول
سے آرہے ہیں، جن کی تربیت اور طرح سے ہوئی ہے تو اس سلسلہ میں جماعت یہ بھی کر سکتی ہے کہ اجتماعی
طور پر یتیم خانے کا انتظام کرے۔ہم اسلام آباد کو بھی اس ضمن میں استعمال کر سکتے ہیں۔صرف انگلستان کی
جماعت کے لئے ہی نہیں بلکہ بعض دوسری جماعتوں کی طرف سے بھی۔مثلاً یہ ہو سکتا ہے کہ انگلستان کے
بعض خاندان یہ ذمہ داری قبول کر سکیں کہ ہم یتیم کو پالیں گے بھی اور بہترین تربیت بھی کریں گے اور تعلیم
432

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1986ء
بھی اعلیٰ دیں گے۔اور بعض سمجھیں کہ ہم یہ تو نہیں کر سکتے مگر ایک گھر ایک یتیم کا خرچ دینے کے لئے تیار
ہیں یا ایک جگہ کے دس گھر مل
کر یتیم کا خرچ دینے کے لئے تیار ہیں۔وہ خرچ کیا ہوگا؟ یہ جماعت فیصلہ کر
کے بتائے گی پھر۔ایسی صورت میں ہم اسلام آباد میں پچاس یا سویتامی کے لئے انتظام کر سکتے ہیں۔انگلستان کی جماعت خواہ انگلستان سے مانگے یا باہر کی جماعتیں اپنے اپنے طور پر مانگیں۔مگر یہ وضاحت کر
کے کہ ان بچوں کو ہم انگلستان میں بھجوائیں گے۔اگر یہ ممکن نہ ہو تو پھر اپنے اپنے ملک میں جماعتی انتظام
کے تابع چھوٹے چھوٹے یتیم خانے بنائے جاسکتے ہیں۔ایسی احمدی خواتین ہیں، جواپنی زندگی اس معاملہ
میں خوشی کے ساتھ پیش کریں گی۔ایسے بوڑھے بزرگ ہیں، جو بڑی خوشی کے ساتھ اس نیک کام میں اپنے
آپ کو پیش کریں گے کہ وہ ماں باپ کے طور پر ان معنوں میں ماں باپ کہ وہ ان کو ماں کا پیار بھی دینے
والے ہوں اور باپ کی نگرانی بھی کرنے والے ہوں، جماعت ان کو ایسے بزرگ مہیا کر دے گی۔ایک
چھوٹا سا گھر کرایہ پر لے لیا جائے گا یا اگر توفیق ہے تو خرید لیا جائے گا اور جتنے بیتامی کو وہاں پالا جا سکتا ہو،
وہاں ان کے لئے حکومت سے پیش کش کر کے حکومت سے گفت و شنید کر کے فیصلہ کریں اور مطلع کریں کہ
ہم خدا کے فضل سے اتنے یتامی کی پرورش کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔خدا نے یہ جو نیکی کی ایک اور راہ دکھا دی ہے، یہ جواب ہے ربوہ کے اس گندے جلسہ کی گندی
گالیوں کا۔اس لئے ان لوگوں نے تو ہارنا ہی ہارنا ہے۔ان کے پہلے سوائے گند کے ہے کچھ نہیں۔اور جتنا
زیادہ گند بولتے ہیں، ہمیں اور زیادہ حسین بناتے چلے جارہے ہیں۔اور زیادہ ہمیں نیکی کی راہیں دکھاتے
چلے جارہے ہیں۔اس لئے لازماً قرآن کریم کے فیصلے کے مطابق احمدیت جیتے گی، اس کے مقدر میں
شکست ہو ہی نہیں سکتی۔کیونکہ آپ کی نظر حسن پر ہے اور دائمی حسن پر پڑی ہوئی ہے۔ہمیشہ اپنے نظریات کو
بھی حسین تر اور اعمال کو بھی حسین تر بنانے کی کوشش میں آپ مصروف ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں نصرت عطا فرما
رہا ہے اور آئندہ بھی فرماتا چلا جائے۔آمین۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 15 صفحہ 675 تا 692)
433

آج 10 میں سے 10 باقی