آئندہ فتح و شکست کا فیصلہ نظریات کی دنیا میں نہیں ہوگا ، عمل کی دنیا میں ہوگا ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24 اکتوبر 1986ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 اکتوبر 1986ء
آئندہ فتح و شکست کا فیصلہ نظریات کی دنیا میں نہیں ہوگا عمل کی دنیا میں ہوگا
وو
خطبہ جمعہ فرموده 124اکتوبر 1986ء
پس یہ جو دنیا میں نظریات کی جنگیں ہو رہی ہیں یا آئندہ دنیا کے نقشوں کی باتیں ہو رہی ہیں،
اس میں فتح و شکست کا فیصلہ نظریات کی دنیا میں نہیں ہوگا، عمل کی دنیا میں ہوگا۔اور عمل کی دنیا میں خواہ ایک
جماعت چھوٹی بھی ہو، اگر وہ اسلام کے نظریات کو اپنے اعمال کی دنیا میں ڈھال لے گی، اگر اسلام صرف
قرآن کا اسلام نہیں رہے گایا نام کا اسلام نہیں رہے گا بلکہ کسی جماعت کے اندر راسخ اور رائج ہو جائے گا، اس
کے خون میں گھل مل جائے گا، اس کے اعمال میں ڈھل جائے گا، اس کی صورتوں سے ظاہر ہونے لگے گا، اگر
خود اس جماعت کو امن نصیب ہوا اندرونی طور پر بھی اور بیرونی طور پر بھی تو پھر یقیناً ایسی جماعت
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
کے استثناء کے تابع دنیا میں بالآخر برومند اور فتح مند ہونے والی جماعت ثابت ہوگی۔اور اگر
خدانخواستہ ایسا واقعہ نہ ہو تو قرآن تو بہر حال سچا نکلے گا مگر وہ جماعتیں ضرور مٹادی جائیں گی۔اور ان کی جگہ خدا
اور جماعتیں لے آئے گا، جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے قرآن
کی سچائی کو بہر حال دنیا میں ثابت کرنا ہے۔جرمنی میں بسنے والے احمدی ہوں یا یورپ کے دیگر جماعتوں کے بسنے والے احمدی ہوں،
جو آج اس خالصہ دینی اجتماع کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں، یہی میرا ان کے نام پیغام ہے کہ آج آپ امن
کے محافظ کے طور پر دنیا میں قائم کئے گئے ہیں۔آج اسلام کے نمائندہ اور ایمبیسیڈر (Embassider)
اور سفراء کے طور پر آپ دنیا میں نکلے ہیں۔جہاں کہیں سے بھی آپ آئیں، جہاں کہیں بھی آپ جانے
والے ہیں، آپ کی یہ حیثیت اولین حیثیت ہونی چاہئے کہ آپ اسلام کے سفیر ہیں۔یعنی امن کے سفیر
ہیں۔اور اس امن کے سفیر ہیں، جو واقعاتی طور پر آپ نے پالیا ہے، آپ کی زندگیوں میں راسخ ہو چکا
ہے۔اس امن کی تلاش کرتے رہیں، جب تک وہ امن آپ کو نصیب نہ ہو۔اور دنیا کو موقع دیں کہ وہ امن
آپ سے حاصل کرے۔اس حیثیت میں زندہ رہیں گے تو آپ یقینا ایک فاتح کی حیثیت میں زندہ رہیں
گے۔اور قرآن کریم کے اسلوب سے یہ پتہ چلتا ہے کہ جب بھی خدا ایسے استثناء بناتا ہے،
435

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 اکتوبر 1986ء
پھر
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
تو مراد یہ نہیں ہوتی ہے کہ یہ تھوڑے لوگ ہمیشہ تھوڑے رہیں گے۔مراد یہ ہوتی ہے کہ یہ تھوڑے
ہونے کے باوجود دنیا میں غالب آنے والے ہیں۔ایک ایسا زمانہ بھی آنے والا ہے کہ یہ غالب آجائیں
گے۔اور گھاٹے والا انسان دنیا کی صف سے پیچھے دھکیل دیا جائے گا۔گویا کہ ایک ڈرامہ میں ایک کردار
نے اپنا پارٹ ادا کیا، اپنا کھیل کھیلا اور غائب ہو گیا اور ایک نیا کردار ابھرا۔تو
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
ایک نئے کردار کو دکھانے کا دروازہ کھول رہا ہے۔ایک نئے کردار سے پردہ اٹھانے والی آیت
ہے اور وہ آپ کا کردار ہے۔اے احمدی نوجوانو! اے مستقبل کے محافظو !! جو آئندہ دنیا میں اسلام کے فتح مند ہونے کے لئے
آج خدا تعالیٰ کی طرف سے اس بات کے لئے مقرر کئے گئے ہو۔آج تم اسلام کو سیکھو تا کہ آئندہ آنے والی
نسلوں کو تم اسلام سکھا سکو۔آج اسلام کے امن کو اپنی سوسائٹیوں میں راسخ کر دو تا کہ آئندہ آنے والی
سوسائٹیوں کے امن کی ضمانت دے سکو۔تم مراد ہو اس آیت کے۔اگر تم اس مقصد میں کامیاب ہو گئے تو
پھر دنیا کا مستقبل یقیناً پر امن ہوگا۔اور اگر تم اس مقصد میں ناکام ہو گئے تو بالآخر اسلام تو غالب آئے گا مگر
تمہارے ذریعہ نہیں ، ان لوگوں کے ذریعہ، جو اپنے اس دعوئی میں بچے ہوں گے۔وہ اسلام پر ایمان بھی
لائیں گے اور اسلام پر عمل کر کے بھی دکھائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس
کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔یہ باتیں بظاہر ایسی ہیں، جو ہر آدمی سن کر قبول کر سکتا ہے۔ہر احمدی کے لئے ان باتوں کو سن کر
ان پر عمل کرنا بظا ہر مشکل نہیں ہے، معمولی بات دکھائی دیتی ہے۔مگر میں آپ کو متنبہ کرتا ہوں کہ یہ بہت
محنت کا کام ہے۔صبر کا مضمون اس طرف متوجہ کر رہا ہے کہ میرے ایک خطبے سے یہ مقصد حاصل نہیں ہوگا،
میرے دس خطبوں سے بھی یہ مقصد حاصل نہیں ہو سکتا، ہزار ہا نصیحت کرنے والے آپ پر آ کر نصیحت کا
رنگ چڑھاتے چلے جائیں، تب بھی یہ مقصد حاصل نہیں ہو سکتا۔اس کے لئے ہردل کے اندر ایک
غیر معمولی تبدیلی کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔اور یہ توفیق دل کی سچائی سے نصیب ہوتی ہے، کسی بیرونی سچائی
کو سننے سے نصیب نہیں ہوا کرتی، اس بات کو یا درکھیں۔کئی سال ہو گئے، مجھے عائلی زندگی کے امن کے اوپر مختلف رنگ میں روشنی ڈالتے ہوئے۔بعض
جگہ نیک اثر بھی پیدا ہوئے ہیں۔لیکن آج بھی میں کم سے کم خدا کی قسم کھا کر دنیا میں یہ اعلان نہیں کر سکتا کہ
436

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 124 اکتوبر 1986ء
احمدی گھر آج جنت کا نمونہ بن چکے ہیں۔میں کسی ایک ملک میں بھی یہ اعلان نہیں کر سکتا، نہ پاکستان میں کر
سکتا ہوں، نہ ہندوستان میں کر سکتا ہوں، نہ انگلستان میں کر سکتا ہوں، نہ چین یا جاپان یا جرمنی میں کر سکتا
ہوں۔کیونکہ روزانہ مجھے کثرت کے ساتھ ایسے خطوط موصول ہوتے ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ یا مرد
عورت کے مظالم کا شکار ہے یا عورت مرد کے مظالم کا شکار ہے۔یا مرد کسی دوسرے مرد کے مظالم کا شکار ہے
یا عورت کسی دوسری عورت کے مظالم کا شکار ہے۔پس منہ سے کہہ دینا کہ ہاں عائلی امن ہمیں نصیب ہوگا
تو دنیا میں ہم امن پیدا کر دیں گے، ہم دنیا پر اسلام کی برتری ثابت کر دیں گے ، آسان کام نہیں ہے۔لیکن
جتنی محنت یہ کام چاہتا ہے، اس محنت کا نقشہ
وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ
میں صبر کے حصے نے ہمارے سامنے کھول دیا ہے۔بڑے صبر کی ضرورت ہے۔مجھے بھی صبر کی
ضرورت ہے کہ میں جو نصیحت کروں، وہ کرتا جاؤں اور نہ تھکوں اور نہ مایوس ہوں۔اور آپ کو بھی صبر کی
ضرورت ہے کہ اپنی کوششوں میں صبر اختیار کریں۔ہر وقت اپنا جائزہ لیتے رہیں اور اگر آپ کے گھروں
میں بدامنی کے آثار پائے جاتے ہیں تو چین سے نہ بیٹھیں ، جب تک اس بدامنی کے آثار کو زائل نہ کرلیں،
ان کو ملیا میٹ نہ کر دیں۔آپ نے اسلام کی وہ جنت، جو اسلام دنیا میں بنانے کا دعویٰ کرتا ہے، پہلے اپنے
گھروں میں بنا کر دکھانی ہے۔اگر یہ جنت آپ کے گھروں کو نصیب نہ ہوئی تو یقینا دنیا کو آپ سے کسی قسم
کی جنت کی امید رکھنا، ایک امید باطل کا قصہ ہوگا، ایک موہوم خیال ہوگا۔دنیا پاگل ہوگی اگر آپ سے امن
کی توقع رکھے، اگر آپ نے خود اپنے گھروں کو امن عطا نہیں کیا۔اس لئے ایک نہایت ہی اہم بات ہے، ایک ایسا نکتہ ہے، جسے سمجھ کر اس پر عمل کرنے کے نتیجہ
میں آپ عظیم الشان فتوحات حاصل کر سکتے ہیں۔لیکن اسے نظر انداز کرنے کے نتیجہ میں جس طرح بارہا
آپ نظر انداز کرتے رہے ہیں اور کرتے چلے جارہے ہیں، آپ اسی جگہ ڈھونڈتے پھرتے رہیں گے اور
ترقی کی وہ نئی راہیں آپ پر نہیں کھلیں گی، جن راہوں پر چلنے کے بعد آپ ایک ایسے مقام پر پہنچ کر دنیا کو
دیکھ سکتے ہیں کہ دنیا آپ
کو اپنی فتوحات کے قدموں کے دامن میں بچھی ہوئی دکھائی دے۔اس لئے دعائیں کریں اور استغفار کریں اور دیانت داری کے ساتھ ان نظریاتی بلند باتوں کو سادہ
عام عمل کی دنیا میں اتارنے کی کوشش کریں۔جب تک روز مرہ کی زندگی میں یہ باتیں رائج ہوتی دکھائی نہیں
دیتیں، اس وقت تک اسلام کا یہ دعویٰ کہ وہ دنیا کو امن عطا کر دے گا، یہ دعوی سچا ثابت نہیں ہو سکتا۔( مطبوعہ خطبات طاہر جلد 105 صفحہ 712 تا 715)
437

آج 10 میں سے 10 باقی