مغرب سے دین کا سورج دوبارہ ابھرے گا اور سارے عالم کو روشن کر دے گا ۔ خطاب فرمودہ 26 اکتوبر 1986ء برموقع سالانہ اجتماع مجالس خدام الاحمدیہ یورپ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟
خلاصہ خطاب فرمودہ 26اکتوبر 1986ء
مغرب سے دین کا سورج دوبارہ ابھرے گا اور سارے عالم کو روشن کر دے گا
خطاب فرمودہ 126 اکتوبر 1986ء بر موقع سالانہ اجتماع مجالس خدام الاحمدیہ یورپ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا بے انتہا فضل اور اس کا احسان ہے کہ اس نے خدام الاحمدیہ کے تیسرے یورپین
اجتماع کو غیر معمولی رونق عطا فرمائی۔اور منتظمین کی جتنی توقعات تھیں، ان سے بہت بڑھ کر اجتماع کی
حاضری بڑھادی۔گزشتہ سال اجتماع کی حاضری آٹھ سوتھی ، جبکہ امسال اٹھارہ سو سے بھی زائد ہے۔یہ
غیر معمولی اضافہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے۔اس اجتماع میں شامل ہونے والوں کی کثیر تعداد جرمنی کے
خدام کی ہے۔جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جرمنی میں دو ہزار کے قریب خدام ضرور ہوں گے۔فعال
نو جوانوں کی اتنی بڑی تعداد کسی ملک کو عطا ہو جائے تو اس ملک کی کایا پلٹ سکتی ہے۔اس لئے آپ شیروں
کی طرح یہ عزم لے کر اٹھیں کہ اس ملک کو دین حق کے لئے فتح کرنا ہے۔دینی اصطلاح میں فتح سے مراد
دلوں اور روحوں پر قبضہ ہے، نہ کہ ظاہری فتح اور دلوں اور روحوں پر قبضہ سے پہلے خود مفتوح ہونا پڑتا ہے۔جیسا کہ کسی شاعر نے کہا ہے کہ
عشق اول در دل معشوق پیدا می شود
پس حقیقت میں ہماری فتح سے مراد دنیاوی فتح نہیں بلکہ وہ روحانی فتح ہے، جس کے نتیجہ میں جو
مغلوب ہوتے ہیں، وہ بھی فاتح بن جاتے ہیں اور نجات پا جاتے ہیں۔فرمایا۔۔۔”جرمنی میں خدام کی حاضری سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ یہاں ترقی کے نمایاں امکانات
ہیں۔کیونکہ نو جوانوں میں کام کی ہمت ہوتی ہے اور خدمت کا جذبہ بھی ہوتا ہے، وہ اپنے آپ کو مٹادینے
کی طاقت بھی رکھتے ہیں، ان میں مالی اور جانی قربانی کی بھی زیادہ ہمت ہوتی ہے۔اس لحاظ سے جرمنی کو
ایک فوقیت ہے کہ یہاں احمدیوں کی تعداد زیادہ نو جوانوں پر مشتمل ہے۔دوسرا پہلو یہ ہے کہ جرمن قوم زیادہ سعادت مند اور سلیم فطرت ہے۔یہ لوگ سنجیدہ مزاج رکھتے
ہیں اور غیر قوموں کو قبول کرنے کے لئے ان میں وسعت قلبی بھی ہے۔ان کو تنگ دل کہنا امر واقعہ کے
443
خلاصہ خطاب فرمودہ 26اکتوبر 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاف ہے۔جرمن قوم میں دین حق کو قبول کرنے کی صلاحیتیں دیگر یورپین قوموں سے بہت زیادہ ہیں۔حقیقت حال کو قبول کرنے میں زیادہ مخلص ہیں۔اور اگر قریبی نظر سے دیکھیں تو یہ نہایت اعلیٰ قدروں سے
مزین پائے جاتے ہیں۔یہی وجہ تھی کہ حضرت فضل عمر نے بھی یورپ میں ابتداء جرمن قوم کو ہی احمدیت
کے لئے منتخب فرمایا تھا۔مزید فرمایا کہ
اس لحاظ سے ہماری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔اس ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے دو پہلو
ہیں، جن کی طرف توجہ دلانا ضروری ہے۔اول: جب تک ہر احمدی داعی الی اللہ نہیں بن جاتا، اس وقت تک جرمنی کو احمدی بنالینا ، موہوم
خیال ہے۔دوم: اگر تم اپنے اس دعوئی میں بچے ہو کہ ساری دنیا کو اس مقدس وجود کی غلامی میں لے آؤ گے،
جس کی خاطر یہ کائنات پیدا کی گئی ہے تو غور کرو کہ تم اس کے لئے کیا تبدیلی اپنے وجودوں میں پاتے ہو؟
تجزیہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس راہ میں ہماری کوشش بہت کمزور ہے۔پس اپنے مقصود کو تعین
کریں اور اپنے مقاصد کو بلند کریں، اپنی اصلاح کریں۔نوجوانی کی عمر میں اپنی اصلاح کرنے کی زیادہ
صلاحیت ہوتی ہے۔اگر آپ سنجیدگی سے دعوت الی اللہ کے کام میں شامل ہوں گے تو اگلے سال اٹھارہ سو
کی بجائے دو گنے خدام ہونے چاہئیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں پھل دینے میں کم حوصلہ نہیں ہے۔پس ہر خادم کا
فرض ہے کہ وہ آج یہاں سے فیصلہ کر کے اٹھے کہ وہ داعیان الی اللہ کی فوج کا سپاہی بن جائے گا۔اس کے
لئے کیا طریق اختیار کیا جائے؟“
فرمایا:۔اول، اراده باندھنا بہت ضروری ہے۔جس کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کے ذریعہ توفیق طلب کرنا
اور مدد مانگنا، بہت اہم امر ہے۔پھر اس کے بعد دوسری چیز زبان کا سیکھنا ہے۔اگر آپ دعا میں سنجیدہ ہیں تو
زبان بھی آپ کے لئے آسان ہو جائے گی۔پس زبان سیکھیں اور ارادہ کر لیں کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اس کو
سیکھنا ہے۔اس سے آپ
کو دنیا میں بھی عظیم الشان فوائد حاصل ہوں گے۔سنجیدگی سے زبان سیکھیں اور سیکھنے
والوں سے استہزاء کی عادت کو بھی ختم کریں۔صحیح تلفظ سے سیکھنے کی کوشش کریں۔زبان سیکھنے کے لئے زبان کا
اصل انداز اپنانا ضروری ہوتا ہے۔جب آپ زبان سیکھ لیں گے تو پھر یہ قوم آپ کو قبول کر لے گی۔444
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
پھر فرمایا:۔خلاصہ خطاب فرمودہ 26 اکتوبر 1986ء
چھوٹی چھوٹی باتوں کو اہمیت دیں اور سنجیدگی سے زبان سیکھیں اور اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کریں۔احساس ذمہ داری سے اس قوم کے حقوق ادا کریں۔اگر آپ ایسا کرنے لگیں گے تو پھر ہر اجتماع پر آپ کی
تعداد میں اضافہ ہوگا۔اتنا اضافہ ہوگا کہ جماعت میں کثیر تعداد جرمن لوگوں کی ہوگی۔حضور نے فرمایا:۔وو
یہ ایک انتہائی ضروری امر ہے۔میں آپ کو بار بار اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ یورپ کو اگر
آپ نے ہلاکت سے بچانا ہے تو جرمن قوم کو ہلاکت سے بچائے بغیر یورپ نہیں بیچ سکتا۔اس قوم کو اولیت
حاصل ہے۔پہلے ان کی طرف توجہ دیں، ان کو سنبھال لیں ، پھر سارا کام یہ خود کریں گے۔دین کی خاطر پھر
یہ صف اول کے خادم بن جائیں گے۔اگر آپ جرمن قوم کو سنبھال لیں تو میں یقین دلاتا ہوں کہ یورپ کی
تقدیر بھی بدل جائے گی۔اور اگر سارا یورپ احمدی ہو جائے تو ساری دنیا کے لئے احمدی بنے بغیر کوئی چارہ
رہے گا۔ایسی صورت میں، میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مغرب سے دین کا سورج طلوع ہوگا
اور ضرور مغرب سے دین کا سورج طلوع ہوگا۔اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی حرف بحرف
کچی نکلے گی۔پس اے مغرب سے دین کا سورج طلوع ہونے کی تمنار کھنے والو! تمہاری محنتوں سے تمہاری
توجہ سے اور تمہاری قربانیوں سے یہ مغرب میں ڈوبتا ہوا سورج دوبارہ ابھرے گا اور سارے عالم کو روشن کر
دے گا۔پس یہی پیغام تھا، جو میں نے آپ کو دینا تھا۔میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں اور کرتار ہوں گا
کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سنجیدگی سے ان باتوں کو قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ نومبر 1986ء)
445