قوموں کے عروج و زوال میں عورتوں کا گہرا ہاتھ ہوتا ہے ۔ پیغام برموقع سالانہ اجتماع لجنہ اماء اللہ مرکزیہ قادیان منعقدہ اکتوبر 1986ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکز یہ قادریان
قوموں کے عروج وزوال میں عورتوں کا گہرا ہاتھ ہوتا ہے
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکز یہ قادیان منعقدہ اکتوبر 1986ء
بسم الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
میری عزیز بہنو اور بچیو!
السلام عليكم ورحمة الله۔وبر
كاته
مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ قادیان اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنا پہلا
سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق پارہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔نیک مقاصد کے ساتھ
احمدیت کے دائگی مرکز میں جمع ہونا، آپ سب کو مبارک ہو۔اور ان سب اجتماعات سے وابستہ فیوض و
برکات سے وافر حصہ لے کر احمدیت کے پاک نمونے بننے کی آپ
کو توفیق ملے ، آمین۔مامور زمانہ کی بعثت کا مقصد جہاں دنیا میں خدائے واحد و یگانہ کی توحید کا قیام ہوتا ہے، وہاں
مخلوق خدا میں باہمی محبت اور پیار کو استوار کرنا بھی ان کا مدعا ہوتا ہے۔اس زمانہ میں سید نا حضرت مسیح
موعود علیہ السلام بھی اسی مشن کے ساتھ مبعوث ہوئے۔آپ فرماتے ہیں:۔"
میں دو ہی مسئلے لے کر آیا ہوں۔اول : خدا کی توحید اختیار کرو۔دوسرے: آپس
میں محبت و ہمدردی ظاہر کرو۔وہ نمونہ دکھلاؤ کہ غیروں کے لئے کرامت ہو“۔( ملفوظات جلد 01 صفحه (336)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی ان دو اغراض کے پیش نظر میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ
آپ کے بھی کچھ فرائض اور ذمہ داریاں ہیں۔قوموں کے عروج وزوال میں عورتوں کا گہرا ہاتھ ہوتا ہے۔کیونکہ نئی نسلوں کی باگ دوڑ ان کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی
الجنة تحت اقدام الامهات
447

پیغام بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکز یہ قادیان
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
کے الفاظ میں اس طرف لطیف اشارہ فرمایا ہے کہ ماؤں کی اچھی تربیت کے نتیجہ میں ہی ساری
قوم کا قدم جنت کی طرف اور ترقی کی طرف اٹھ سکتا ہے۔اسی غرض سے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے لجنہ اماءاللہ کی تنظیم قائم فرمائی تھی۔تا ان کی اچھی
تربیت کے ذریعہ صادقوں کی وہ جماعت تیار ہو، جودین کی خدمت اور مخلوق کی ہمدردی میں عدیم المثال ہو۔اور یہی خلاصہ ہے، آپ کے عہد کا جو آپ ہمیشہ دہراتی ہیں۔یادرکھیں بچی تو حید تقاضا کرتی ہے، اس بلائی
روح کا، جس کی احد احد کی صدائیں صرف خدا کو اپنا معبود و مقصود اور مطلوب قرار دے کر اس کی وفاداری
اور بندگی کا دم بھرتی ہوں۔کیونکہ وہی سچا، زندہ اور وفادار خدا ہے۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ اس رنگ
میں اپنے رب سے محبت کریں گی اور اس کی طرف جھکیں گی تو وہ ہمیشہ آسمان سے آپ کی مدد کے لئے اترے
گا اور آپ کے خلاف کفر کی سب تدبیروں کو یکسر باطل کر دے گا۔انشاء اللہ العزیز
پیاری بہنو! جہاں تک حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی دوسری غرض یعنی مخلوق خدا سے
ہمدردی اور محبت کا تعلق ہے، یاد رکھنا چاہیے کہ اس کے بارے میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم
نے ہمیں سکھلایا ہے کہ اس کی بنیاد الحب فی اللہ پر ہونی چاہئے۔یعنی محض اللہ کی خاطر اس کی مخلوق سے
محبت کی جائے اور اس کے عوض کبھی جزاء یا شکر و سپاس کی خواہش دل میں نہ رکھی جائے۔پس آپ بھی اس
ارشاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اللہ کی خاطر اس کے بندوں سے محبت کریں۔کسی سے کینہ نہ رکھیں، کسی سے بغض
نہ رکھیں کسی سے حسد نہ کریں، باہم اتفاق رکھیں ، ہر ایک کی دلداری کریں ، بچی پر ہیز گاری سے کام لیں اور
حسن سلوک سے پیش آئیں۔یقیناً محبت سے ہی دل جیتے جایا کرتے ہیں۔اور یہ محبت ہی ہے، جو دنیا کو
ظلمتوں سے نکال کر نور کے اجالوں میں لا بٹھایا کرتی ہے۔لیکن اس مقصد میں کامیابی تبھی ممکن ہے، جب
آپ اپنے گھروں کو جنت ارضی میں تبدیل کر دیں گی۔اور ان میں پلنے والی نسلوں کی اچھی تربیت کر کے
انہیں اپنے نصب العین سے وہ مکمل آگہی دیں گی کہ جس کے نتیجہ میں وہ ہمیشہ فطری نیکی اور طبعی جذبہ حب
خلائق سے سرشار ہو کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بنی نوع انسان کے دلوں کو جیتے رہیں۔پس مسیح پاک کے ان نونہالوں کی، جو آپ کے پاس جماعت کی ایک امانت ہیں، اچھی تربیت
کریں۔اور اس غرض کے لئے ہمیشہ اس امر کو ذہن نشین رکھیں کہ بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی اس کی تربیت
کا زمانہ شروع ہو جاتا ہے۔لہذا اسی زمانہ سے خدا کے حضور درد دل سے دعائیں کرتے ہوئے ان کی دینی و
دنیوی ترقی کے لئے انہیں زیور علم وعمل سے آراستہ کرنے کی کوشش کریں۔اور بچپن کی تربیت کے ذریعہ
448

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکز یہ قادیان
انہیں اس راستہ پر ڈال دیں، جو جنت کا راستہ ہے۔تاکہ بڑے ہو کر وہ اسلام کی ایک جیتی جاگتی تصویر بن
جائیں۔اس طرح آپ کے وجودوں سے سلسلہ کو جو مدد ملے گی، اس پر آنے والی نسلیں بھی فخر کریں گی۔اور
تاریخ احمدیت ہمیشہ اس پیار سے آپ کو یادر کھے گی کہ محمد عربی کے عاشقان صادق اور مہدی معہود کے
شیدائی ان گودوں کے پالے ہیں۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔آپ اس کی ہوں اور وہ آپ کا ہو۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
مطبوعہ ہفت روزہ النصر 28 نومبر 1986ء بشکریہ ہفت روز : "بدر" قادیان 30 اکتوبر 1986ء)
449

آج 10 میں سے 10 باقی