صحابہ کے نمونے آپ کا مطمح نظر ہونے چاہیے ۔ پیغام برموقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمد بی امریکہ
صحابہ کے نمونے آپ کا صلح نظر ہونے چاہئیں
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمد سید امریکہ
بس
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
اے نونہالان احمدیت!
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ اپنا سالانہ اجتماع منعقد کر رہی
ہے۔الحمد لله على ذالک اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب بنائے اور
اسے خدام احمدیت کی روحانی اخلاقی اور جسمانی صلاحیتوں کی نشو ونما کا ذریعہ بنائے۔اللہ تعالیٰ اپنے
فضلوں سے آپ کی جھولیوں
کو بھر دے اور کامیاب فرمائے۔اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو دنیا کی متفرق آبادیوں میں بسنے والی سعید
روحوں
کو آستانہ الوہیت کی طرف کھینچنے اور سب انسانوں کو امت واحدہ بنانے کے لئے مبعوث فرمایا ہے۔ان اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لئے حضرت اقدس علیہ السلام نے متعدد بار اپنی جماعت کو صحابہ کا نمونہ
اختیار کرنے کی تلقین فرمائی ہے۔جنہوں نے اپنے خون سے شجر اسلام کی وہ آبیاری کی کہ جس کی نظیر دنیا کی
کسی تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے وہ صدق دکھایا کہ خدا کو دیکھنے لگ گئے۔گویا بشریت کا چولہ اتار کر مظہر اللہ
ہو گئے۔ان کی زندگیوں پر حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کی ایسی گہری چھاپ تھی کہ جس نے
انہیں دنیا کا استادور ہبر بنا دیا۔یہی نمونے آپ کا مطمح نظر ہونے چاہئیں۔تا آپ بھی صحابہ کی طرح اس دنیا
میں ایک عظیم الشان انقلاب برپا کرنے والے استادور ہبر بن سکیں۔ان کے اخلاص، فدائیت اور حسن عمل
کے کرشمہ نے تو دنیا کی تقدیر کو بدل ڈالا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان فرزانوں نے دنیا کی عظیم الشان سلطنتوں
477
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد من
پر اسلامی پھر یرے لہرا دیے تھے۔اسلاف کی ان روایات کے آج آپ امین ہیں اور ان نمونوں کو پھر سے
آپ نے زندگی بخشتی ہے۔آپ کے لئے دنیا کا استادور ہر بنے اور دنیا کا فاتح بننے کے لئے ان خوبیوں کا
اپنا نا ضروری ہے۔ان رنگوں کو اپنے اوپر چڑھانے کے لئے اور ان نمونوں کو اپنانے کے لئے حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی پیاری جماعت کو جو نصائح فرمائی ہیں، ان کا ماحصل یہ ہے کہ :۔میرے عزیزو! میرے پیارو!! میرے درخت وجود کی سرسبز شاخو !!!
اس زمانہ کا حصن حصین میں ہوں، جو مجھ میں داخل ہوتا ہے، وہ چوروں اور قزاقوں
اور درندوں سے اپنی جان بچائے گا۔مگر جو شخص میری دیواروں سے دور رہنا چاہتا
ہے، ہر طرف سے اس کو موت در پیش ہے۔اور اس کی لاش بھی سلامت نہیں رہے
گی۔مجھ میں کون داخل ہوتا ہے؟ وہی، جو بدی کو چھوڑتا ہے اور نیکی کو اختیار کرتا
ہے۔اور کبھی کو چھوڑتا اور راستی پر قدم مارتا ہے۔اور شیطان کی غلامی سے آزاد ہوتا اور
خدا تعالیٰ کا ایک بندہ مطبع بن جاتا ہے۔ہر ایک جو ایسا کرتا ہے، وہ مجھ میں ہے اور
میں اس میں ہوں۔نیز فرمایا:۔23
(فتح اسلام، روحانی خزائن جلد 03 صفحه 34)
خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ تقویٰ ایک ایسا درخت ہے، جس کو دل میں
لگانا چاہیے۔وہی پانی، جس سے تقویٰ پرورش پاتی ہے، تمام باغ کو سیراب کر دیتا
تقویٰ ایک ایسی جڑھ ہے کہ اگر وہ نہیں تو سب کچھ بیچ ہے اور اگر وہ باقی رہے تو
سب کچھ باقی ہے۔انسان کو اس فضولی سے کیا فائدہ، جو زبان سے خدا طلبی کا دعویٰ کرتا
ہے لیکن قدم صدق نہیں رکھتا؟ اگر تمہاری زندگی اور تمہاری موت اور تمہاری ہر
ایک حرکت اور تمہاری نرمی اور گرمی محض خدا کے لئے ہو جائے گی اور ہر ایک تلخی اور
مصیبت کے وقت تم خدا کا امتحان نہیں کرو گے اور تعلق کو نہیں توڑو گے بلکہ آگے قدم
بڑھاؤ گے تو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ تم خدا کی ایک خاص قوم ہو جاؤ گے۔اگر تم
پورے طور پر خدا کی طرف جھکو گے تو دیکھو میں خدا کی منشاء کے موافق تمہیں کہتا ہوں
کہ تم خدا کی ایک قوم برگزیدہ ہو جاؤ گے۔خدا کی عظمت اپنے دلوں میں بٹھاؤ اور اس
کی توحید کا اقرار نہ صرف زبان سے بلکہ عملی طور پر کرو تا خدا بھی عملی طور پر اپنا لطف و
478
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمد سید امریکہ
احسان تم پر ظاہر کرے۔کینہ وری سے پر ہیز کرو اور بنی نوع سے سچی ہمدردی کے
ساتھ پیش آؤ۔ہر ایک راہ نیکی کی اختیار کرو۔نہ معلوم کس راہ سے تم قبول کئے جاؤ۔(رساله الوصیت ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 307,308)
میرے پیارو! انسان کا تقویٰ، اس کا ایمان، عبادت اور پاکیزگی سب کچھ خدا کی دین ہے اور
خدا کے فضل پر موقوف ہے۔اسے حاصل کرنے کے لئے انسان کو ہمیشہ ”عبد شکور بنا رہنا چاہیے۔کیونکہ
عبودیت کا الوہیت سے ایسا تعلق ہے کہ عبد اپنے مولیٰ کا ذرہ ذرہ محتاج ہے اور ایک دم خدا تعالیٰ کے سوا
نہیں گزار سکتا۔عبادت میں تو ایک لذت اور سرور ہے، جو کہ تمام لذات دنیا اور حظوظ نفس سے بالاتر ہے۔دکھ درد سے خالی بندگی تو بندگی ہی نہیں ہوتی۔پس خدا تعالیٰ سے اپنے تعلقات کو بڑھائیں اور اسے راضی
کریں۔راتوں کو اٹھ اٹھ کر اسے پکاریں اور اپنی عبادتوں کے معیار کو ہر لحاظ سے بلند کریں۔اپنے اعمال
میں ایک خوبصورتی پیدا کریں اور ان پر قبولیت کے رنگ چڑھائیں۔دعا، جو گناہوں کے لئے ایک تریاق اور سم قاتل ہے، اسے اس یقین کے ساتھ مانگیں کہ جو کچھ ہو گا ،
دعا ہی کے ذریعہ ہوگا۔یہی ہمارا ہتھیار اور غالب آنے والا ہتھیار ہے۔لیکن اس میں شرط استقامت لازم
ہے۔کیونکہ دعا جب صبر اور صدق کے ساتھ اپنی انتہا کو پہنچتی ہے تو یقیناً شرف قبولیت پاتی ہے۔تبلیغ کو وسعت دیں اور خدمت اسلام کی جو جوت میرے مولیٰ نے میرے سینہ میں لگائی ہے،
اسے اپنے دلوں میں روشن کرنے کی سعی کریں۔اور وہ آسمانی نشانات و تائیدات، جو ہر روز موسلا دھار
بارش کی طرح سلسلہ عالیہ احمدیہ پر نازل ہورہی ہیں، ان کی گونج کو اقصائے عالم تک پہنچائیں۔مگر یاد
رکھیں کہ دینی خدمات کی توفیق مومنین کی انہی جماعتوں کو میسر آیا کرتی ہے، جو اپنے اعمال حیات کی تاریں
ایک مضبوط دینی مرکز سے وابستہ کر چکی ہوں۔پس خلافت احمدیہ سے ہمیشہ لٹمی وابستگی رکھیں۔اس نعمت کی
قدر کریں کہ آپ کی تمام تر ترقیات کا دارو مدار اسی نظام سے وابستہ ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان سب نصائح
پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر آن آپ کے ساتھ ہو، آمین۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
(خليفة المسيح الرابع)
(مطبوعہ ہفت روزہ النصر 14 نومبر 1986ء)
479