میں ہندوستان کے افق پر اسلام کے لیے ظفر مند حالات دیکھ رہا ہوں ۔ پیغام برموقع جلسہ سالانہ قادیان 1986ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ قادیان 1986ء
میں ہندوستان کے افق پر اسلام کے لئے ظفر مند حالات دیکھ رہا ہوں
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ قادیان 1986ء
بسم الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
اللہ کے فضل سے ہندوستان کی جماعتوں میں کروٹ لے کر اٹھنے کے آثار پیدا ہوئے ہیں۔جو
جماعتیں اٹھ چکی ہیں، وہ چلنے لگی ہیں اور جو پہلے چل رہی تھیں، اب بھاگ رہی ہیں۔میں خدا تعالیٰ کے
فضل سے ہندوستان کے افق پر اسلام کے لئے خوش آئند اور ظفر مند حالات دیکھ رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے
ہندوستان کو دنیا کے مامور کا مولد اور موطن بنایا ہے اور کوئی سرزمین اس کے اس اعزاز کو چھین نہیں سکتی۔اس
لئے آپ پر ضروری ہے کہ اپنی اس عظیم حیثیت کو پیش نظر رکھیں اور ہندوستان کو جلد از جلد اسلام کے آغوش
میں لانے کی کوشش کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس الہام
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پناہ گزین ہوئے قلعہ ہند میں“۔( تذكرة صفحه 485)
کا مطلب یہ کہ ہندوستان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے لئے عظیم الشان قلعہ ثابت ہوگا۔جہاں تک تبلیغ اسلام
کا تعلق ہے مسلمان را مسلمان باز کردند کے پیغام کو بہر حال
کسی بھی پہلو
بھلانا نہیں چاہیے۔خصوصیت سے اس کا اطلاق ہندوستان کے مسلمانوں پر ہوتا ہے۔احمدیت ان کے
لئے حقیقی پناہ گاہ کا درجہ رکھتی ہے۔ان کے دین اور دنیا کا سنورنا ، احمدیت سے وابستہ ہو چکا ہے۔اس لئے
ان کے حال پر رحم کریں اور جلد از جلد بے مقصد، غیر منظم اور خدمت دین سے غافل زندگی بسر کرنے کے
وبال سے ان کو بچائیں۔اور یقین دلائیں کہ امام وقت کو قبول کئے بغیر اس دنیا میں نہ بچی زندگی مل سکتی ہے
اور نہ طمانیت قلب میسر ہو سکتی ہے۔احمدیت میں نئی زندگی پائیں گے اور طمانیت قلب حاصل کریں گے اور
زندہ رہنے کا لطف اٹھانے لگیں گے۔481
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ قادیان 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پنجاب کی نسبت سے سکھوں میں اور ہندوستان کے دوسرے علاقوں کی نسبت سے ہندوؤں
میں تبلیغ غیر معمولی حیثیت رکھتی ہے۔نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی قوم کی اجارہ داری ہے، نہ اسلام
پر۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب کے لئے تھے اور اسلام بھی سب کے لئے ہے۔اس لئے ہندوؤں کا
بھی اس پر اسی طرح حق ہے، جس طرح ہندوستان کے سب باشندوں کا حق ہے۔لیکن یاد رکھیں کہ اسلام کا
پر امن پیغام دیتے ہوئے پر امن طریق پر پیغام دیں۔صبر اور استقامت کے ساتھ اثر کرنے والی نصیحت
اور دعاؤں کے ساتھ اور بچی انسانی ہمدردی کے جذبہ سے سرشار ہو کر بحث برائے بحث یا دوسرے فریق
کو نیچا دکھانے کے جذبہ سے تبلیغ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔جس کو پیغام دیں، اس کو یہ احساس ہونا چاہیے
بلکہ یقین ہونا چاہیے کہ آپ اس سے سچی ہمدردی کے ساتھ اسے رشد و ہدایت کی طرف بلا رہے ہیں۔مذہب دنیا میں فسادات کی بناء پر بہت بدنام ہو چکا ہے اور ہندوستان بھی اس میں سے کثیر حصہ پاچکا ہے۔آپ کا فرض ہے کہ اپنے بہترین اور دلکش انداز سے ان داغوں
کو دھوئیں اور الزامات کو دور کر ہیں۔اور اپنے اہل وطن پر یہ ثابت کر دیں کہ اسلام ہی نہیں بلکہ دنیا کا کوئی مذہب بھی سچا نہیں ہوسکتا،
اگر وہ دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے خلاف نفرت، دشمنی اور بغض و عناد کی تعلیم دے۔مذہب وہی سچا
ہے، جو انسان کو انسان سے پیار کرنا سکھائے اور ایسا مہذب بنا دے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کرنے کا اہل
بن جائے۔وہ شخص جو انسان کے حقوق ادا نہیں کر سکتا اور انسان سے محبت اور پیار کارویہ اختیار نہیں کرسکتا ،
وہ خدا تعالیٰ کا پیارا بھی نہیں بن سکتا۔اللہ تعالیٰ آپ کو پیار سکھانے اور پیار حاصل کرنے کی توفیق بخشے۔آخر میں صرف اس امر پر توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں کہ ایسا نہ ہو کہ غیروں کو تو آپ محبت کی تعلیم
دے رہے ہوں اور آپس میں ایک دوسرے سے لڑیں اور محبت والفت کی بجائے باہم اختلافات اور
عداوت کا ماحول پایا جاتا ہو۔اگر خدانخواستہ کسی کا ایسا ماحول ہو تو اہل ہندوستان اسے کہہ سکتے ہیں کہ اے
معالج پہلے اپنا علاج تو کر۔پس یہ امر مد نظر رہنا لا بدی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ
میں تو دوہی مسئلے لے کر آیا ہوں، اول: خدا کی توحید اختیار کرو۔دوسرے:
آپس میں محبت اور ہمدردی ظاہر کرو۔وہ نمونہ دکھلاؤ کہ غیروں کے لئے کرامت
ہو۔یہی دلیل تھی جو صحابہ میں پیدا ہوئی تھی۔"3
كُنتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمُ
482
یا درکھو! تالیف ایک اعجاز ہے۔(آل عمران: 104)
لملفوظات جلد 01 صفحه (336)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ قادیان 1986ء
اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آپ دنیا میں فلاح پاؤ اور آخرت میں خدا کے مقرب بندوں میں
شمار ہو اور آپ کی نسلیں بھی اس فیض سے وافر حصہ پائیں، جو مسیح محمدی اس دنیا میں لے کر آیا۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
مطبوع هفت روزه النصر 6 فروری 1987ء ، حوال ہفت روزہ "بدر" قادیان یکم فروری 1987ء)
483