اللہ تعالی کے فضل سے احمدیت بتدریج ترقی پذیر ہے ۔ ارشادات فرمودہ دوران مجالس عرفان 1986ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء
اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت بتدریج ترقی پذیر ہے
03 جنوري
ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء
سوال: جماعت احمدیہ میں وقف زندگی کا سلسلہ کب اور کیسے شروع ہوا؟
فرمایا : " تاریخ احمدیت میں اپنے آپ کو وقف کرنے والے سب سے پہلے شخص حضرت خلیفة
المسيح الاول تھے۔آپ نے غیر مشروط طور پر اپنی زندگی خدمت دین کے لئے وقف کی تھی۔فتح اسلام ،
جو حضرت مسیح موعود کی بہت ابتدائی تصانیف میں سے ہے۔اس میں آپ نے حضرت حکیم مولانا نورالدین
صاحب کا ذکر کر کے ان کا ایک خط درج کیا ہے۔وہ خط پڑھ کر وقف کی صحیح روح کا اندازہ ہوتا ہے۔حضرت
مولوی صاحب نے ایک ایک چیز کا نام لے کر جو کسی انسان کے لئے عزیز ہو سکتی ہے، اسے حضرت مسیح موعود
کی خدمت میں پیش کر دیا۔اور جس طریقے سے آپ نے پیش کیا، وہ اس قدر اثر انگیز تھا کہ حضرت مسیح موعود کا
ان کی اس قربانی سے بہت متاثر نظر آتے ہیں۔اور اس وقت آپ نے حضرت مولوی صاحب کے متعلق جن
جذبات کا اظہار فرمایا، وہ اتنے گہرے ہیں کہ ان کو پڑھ کر سب کچھ قربان کرنے کو دل چاہتا ہے۔پھر حضرت مصلح موعودؓ کو حضرت مسیح موعود نے ان کی پیدائش سے بہت پہلے ہی یہ دعائیں
کرتے ہوئے کہ اے اللہ ! اس کا وجود صرف ایک نسل کے لئے ہی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی
باعث برکت ہو، وقف کر دیا تھا۔فرمایا کہ ”جہاں تک موجودہ نظام وقف کا تعلق ہے، میرے خیال میں اسے حضرت مصلح موعود
نے 1938ء میں تحریک جدید کے ساتھ شروع کیا تھا“۔یکم مارچ
(مطبوعہ ہفت روزہ النصر 10 جنوری 1986ء)
سوال: سیاہ فام امریکی مسلمانوں کے لیڈر الامجا محمد کے نظریات کیا ہیں اور یہ کہاں تک درست ہیں؟
فرمایا : الامجا محمد احمدیت کے ذریعہ ہی اسلام سے متعارف ہوئے تھے۔چونکہ احمدیت، مذہب
کو کسی سیاسی مقصد کے لئے استعمال کی اجازت نہیں دیتی، اس لئے وہ احمدیت سے دستبردار ہو گئے۔اس
487
ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
وقت ان کی سب سے شدید خواہش یہ ہے کہ سفید فام امریکن کے برابر حقوق حاصل کریں۔لیکن کوئی بھی
سیاسی تحریک ان کا مقصد پورا نہیں کر سکتی تھی۔اس لئے انہوں مذہب کی آڑ لے کر بلیک مسلم کی تحریک چلائی۔ان
کو یہ بھی اچھی طرح معلوم تھا کہ قرآن کریم اور احادیث نبویہ کی پیروی امریکنوں کے لئے بہت مشکل ہوگی
کیونکہ وہ آزادانہ زندگی کے دلدادہ ہیں، اس لئے انہوں نے اسلام کو ایک ایسے سانچے میں ڈھال کر
امریکنوں کے سامنے پیش کیا ، جس میں خدا اور رسول کے احکامات کی پیروی کی بجائے غیر مسلموں سے نفرت
پر زور دیا گیا۔اور مذہب کی آڑ لے کر یہ تحریک دراصل سفید فام امریکنوں کے خلاف چلائی گئی۔اس دوران
مسلمان ممالک نے جو تیل کی وجہ سے امیر ہو گئے تھے، اپنے مقاصد کے لئے کالے امریکنوں کو سفید فام
امریکنوں کے خلاف استعمال کرنا شروع کر دیا۔اس صورت حال کو دیکھ کر بے شمار کا لے امریکن اس طرف
متوجہ ہو گئے۔ان کو پیسے کی کمی بھی نہ تھی اور سب کچھ کرنے کی کھلی چھٹی تھی۔جبکہ احمدی بننے کے بعد مالی قربانی
بھی کرنی پڑتی تھی اور خواہشات پر بھی پابندی لگانی پڑتی تھی۔ایک سچا مسلمان دنیاوی لحاظ سے بعض معاملات
میں پابند ہے لیکن دوسری طرف وہ دنیاوی خواہشات سے بالکل آزاد ہے۔اور صرف اللہ تعالیٰ کی مرضی کا تابع
ہے۔جو لوگ صحیح اسلام کی روح سے واقف نہیں، وہ الائجا کے اسلام کو ترجیح دیتے ہیں۔لیکن اب پانسہ
پلٹنا شروع ہو گیا ہے اور پیسے کی ریل پیل بھی نہیں رہی اور لوگ بھی اس کھیل سے اکتا گئے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ
کے فضل سے احمدیت بتدریج ترقی پذیر ہے۔اور بلیک مسلم تحریک کے ذریعہ جماعت احمدیہ کو جو نقصان
پہنچا تھا، اس کی اب تلافی شروع ہو گئی ہے اور لوگ دوبارہ احمدیت میں دلچسپی لے رہے ہیں۔05اپریل
مطبوعہ ہفت روزہ النصر 28 مارچ 1986 ء )
سوال: جماعت احمدیہ کے شائع کردہ تراجم قرآن کی صحت کا معیار کیا ہے؟
فرمایا: "جماعت احمدیہ کے زیر نگرانی قرآن کریم کے جو انگریزی تراجم کئے گئے ہیں، وہ اللہ
تعالی کے فضل سے نہایت اعلیٰ پایہ کے ہیں۔کیونکہ جن بزرگوں نے وہ تراجم کئے ہیں، ان کو نہ صرف
انگریزی زبان پر عبور حاصل تھا بلکہ وہ قرآن کریم کے گہرے علم سے کما حقہ واقفیت رکھتے تھے۔مختلف
سکالرز نے ان تراجم کی بہت تعریف کی ہے۔حتی کہ عرب محققین نے جو عربی زبان کے ماہر ہیں، ان تراجم
کو سراہا ہے۔حال ہی میں ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے تحقیق کر کے ایک عالمانہ مضمون لکھا ہے، جس
میں اس نے آج تک کے تمام کئے جانے والے انگریزی تراجم قرآن کریم میں سے حضرت مولوی شیر علی
488
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم
ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء
صاحب کے ترجمے کو سب سے بہترین قرار دیا ہے اور حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے انگریزی
ترجمے کو دوسرے نمبر پر رکھا ہے۔لہذا جو شخص یہ کہتا ہے کہ جماعت احمدیہ کے تراجم ٹھیک نہیں، وہ خود
انگریزی زبان سے نابلد ہے۔20 تا 30 اگست
مطبوعہ ہفت روزہ النصر 02 مئی 1986ء)
سوال: حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی کے مطابق اسلام تین صدیوں میں پھیلے گا۔اس سے پہلے
نیوکلیئر (Nuclear) ہتھیاروں سے ہم کس طرح بچ سکیں گے؟
فرمایا: ” اگر چہ قرآن کریم کی پیشگوئیوں کے مطابق دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں دنیا سے نابود ہو
جائیں گی۔لیکن وہ بحیثیت بڑی طاقتوں کے نابود ہوں گی لیکن بحیثیت انسان ہونے کے بنی نوع انسان
کبھی بھی مکمل طور پر دنیا سے ختم نہیں ہوں گے۔مہلک ہتھیاروں
کی کوئی بھی تعداد مکمل طور پر دنیا کی آبادی
کو ختم نہیں کر سکے گی۔ہو سکتا ہے کہ بعض مقامات پر ایسا کرنے میں کامیاب ہو جائیں لیکن ہر جگہ نہیں۔اور
انسان بچ جائے گا اور جو لوگ اس وقت بچ جائیں گے، وہ ذہنی طور پر اسلام قبول کرنے کے لئے زیادہ
آمادہ ہوں گے، بہ نسبت ان لوگوں کے جو تباہ کر دیئے جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے
ہیں کہ احمدی بچائے جائیں گے۔آپ فرماتے ہیں:۔آگ ہے پر آگ سے وہ سب بچائے جائیں گے
جو رکھتے ہیں خدائے ذو العجائب سے پیار
اسی طرح حضرت مسیح موعود کو الہاما بتایا گیا تھا:۔66
آگ ہماری غلام بلکہ ہمارے غلاموں کی غلام ہے۔یہاں لفظ آگ دنیاوی مصائب کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ احمدی ان تمام مصائب سے
بچائے جائیں گے۔انفرادی طور پر شاید کچھ نقصان ہو لیکن بحیثیت مجموعی احمدی بچائے جائیں گے۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 28 نومبر 1986ء)
489