جماعت احمدیہ کو اپنے وقت کی قیمت کا احساس کرنا چاہیے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 9 جنوری 1987ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
"9
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 جنوری 1987ء
جماعت احمدیہ کو اپنے وقت کی قیمت کا احساس کرنا چاہئے
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 جنوری 1987ء
تو جماعت احمدیہ کو اپنے وقت کی قیمت کا احساس ان پیمانوں کو پیش نظر رکھ کر کرنا چاہئے۔ہمارے سپر د جو کام ہیں، وہ بہت زیادہ ہیں۔اتنے زیادہ ہیں کہ اگر آپ جائزہ لیں کہ انگلستان کی حالت تبدیل
کرنے کے لئے ہمیں کتنے سال چاہئے تو اگر کوئی باشعور انسان ہو اور حساس ہو اور دین کی محبت رکھتا ہو اور اس
بات میں صرف یہی فکر ہر وقت اس کو دامن گیر ہو تو اس کو اپنی صحت کی فکر کرنی چاہئے۔بظاہر ایک ناممکن کام نظر
آتا ہے۔کتنے سال سے جماعت نے محنت کی ہے اور اس کے بعد اب تک جو تبدیلیاں پیدا ہم کر سکیں ہیں۔اگر چہ ہر تبدیلی پر دل شکر سے بھرتا ہے۔لیکن ذمہ داری کا جہاں تک احساس ہے، اس پہلو سے اگر آپ دیکھیں
تو معلوم ہوتا ہے کہ ہم وقت سے بہت ہی پیچھے رہ گئے ہیں۔ساری دنیا کو خدا تعالیٰ کے قریب کرنا اور حق کے
ستے پر چلا دینا، اتنا بھاری، اتنا بڑا کام ہے کہ جہاں تک ہماری جماعت کی تعداد کا تعلق ہے، استطاعت کا
ہے، بالکل ناممکن نظر آتا ہے۔لیکن جہاں تک وقت کے اس پیمانے کا تعلق ہے، جو قرآن کریم نے
ہمارے سامنے رکھا ہے اور اس پیمانے کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح استعمال فرمایا تھا، اس بات کی
طرف جب قرآن کریم ہمیں متوجہ کرتا ہے تو ناممکن بات ممکن ہوتی دکھائی دیتی ہے۔تعلق
اب میں اس فلسفے کی روشنی میں چند منٹ واقعاتی تجزیہ کر کے آپ کو بتاتا ہوں کہ انگلستان کی مثال
دی تھی۔انگلستان کی جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک ایسی جماعت ہے، جو مصروف ہے۔اور عام طور پر
جو موازنہ کیا جاتا ہے، اس کے لحاظ سے اسے صف اول کی جماعتوں میں شمار کرنا چاہئے۔لیکن اس کے باوجود
جب آپ قریب کے نظر سے جائزہ لیں تو اتنے خلا آپ کو نظر آئیں گے کہ ہوش اڑنے لگتے ہیں، ان کو دیکھ
کے۔ہر جماعت میں نزدیک کی نظر سے ڈوب کر دیکھیں تو آپ کو جگہ جگہ خلا اور جگہ جگہ وقت کا ضیاع اس
کثرت سے دکھائی دے گا کہ حواس باختہ ہو جاتا ہے آدمی کہ اتنا بڑا ہمارا قیمتی وقت، اتنے بڑے کام والی
جماعت کا اور اتنا ضائع ہورہا ہے اور اس طرح ضائع ہو رہا ہے، بے مصرف۔جس کو میں وقت کہتا ہی نہیں۔کیونکہ خدا کی تعریف کے مطابق تو جو بے مصرف لمحات ہیں، وہ وقت نہیں ہیں۔سکوت، جمود، موت اس کا
491

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 جنوری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
نام رکھ دیں، وقت نہیں رکھ سکتے۔تو یہ موت کا حصہ ہی اتنا بڑا ہے کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے کہ اتنا قیمتی وقت
رکھنے والی جماعت، جو مستعد جماعتوں میں سے ایک جماعت ہے، اس کے افراد میں سے اکثر کا وقت بہت
حد تک اس طرح ضائع ہوتا ہے کہ کوئی بھی عمل اس سے پیدا نہیں ہورہا۔اور پھر جب آپ اس وقت کو لیتے
ہیں، جو مصروف ہے، جو حقیقت میں وقت کہلانے کا مستحق ہے، اس میں سے بھاری حصہ ایسا ہے، جو الی
ربک فارغب کے مطابق نہیں ہے۔وہ باطل کی طرف حرکت کر رہا ہے یا بے معنی ہے۔وو
کیا ہم کوشش یہ کر رہے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مطابق ، آپ کے
نمونے کے مطابق اپنے وقت کو وقت بنائیں یا اس کے برعکس سمت میں ہم رواں تھے۔اس پہلو سے بھی
آپ غور کر کے دیکھیں تو ہمارا بہت سا وقت ضائع ہوتا نظر آ رہا ہے۔بلکہ ہماری اولاد کا وقت ہم سے بھی
زیادہ ضائع ہوتا نظر آ رہا ہے۔اور یہ خطرہ سامنے آجاتا ہے کہ ہم نے اگر اپنے وقت کی کوئی قیمت حاصل
بھی کر لی تو ہم ایسی اولاد پیچھے چھوڑ کر جارہے ہیں، جن کا وقت باطل کی طرف متحرک ہے۔وہ جو سائنس
پڑھیں گے تو دنیا دار کی طرح سائنس پڑھیں گے۔ان کو سائنس میں خدا نظر نہیں آرہا ہو گا۔وہ جب دنیا
میں بڑے بڑے مقامات حاصل کریں گے تو دنیا دار کی طرح باطل کے مقامات حاصل کر رہے ہوں گے۔جبکہ آج کی نسل میں وہی مقامات پر فائز آدمی، ایک متقی بھی ہو سکتا ہے، مخلص بھی ہوسکتا ہے۔جس کے
وقت کی توجہ ہر وقت خدا کی طرف ہے۔تو اتنا کام ہونے والا ہو جس جماعت کے لئے اندرونی طور پر اور پھر بیرونی طور پر جو دنیا کو
تبدیل کرنا ہے، یہ ساری باتیں اگر آپ غور کریں تو تب آپ کو سمجھ آئے گی کہ کتنا بھاری ذمہ داری کا کام
ہے، کتنا بوجھ ہے۔اور جولوگ جوابدہ ہیں، وہ خدا کے سامنے کس طرح اپنے لمحات کا حساب پیش کریں
گے۔ہم میں سے ہر ایک جوابدہ ہے۔اس لئے جماعت کا وقت اگر پہلے سے بہتر نہیں ہوتا تو میں جوابدہ
ہوں۔اس تصور سے بھی میرے ہوش اڑتے ہیں اور جان کا نپتی ہے کہ کیا میں خدا کو منہ دکھاؤں گا کہ
تمہارے وقت کے ساتھ جماعت کا وقت باندھا تھا اور تم نے پرواہ نہیں کی کہ اس جماعت کا وقت پہلے سے
زیادہ بہتر ہوتا چلا جائے۔اور آپ میں سے ہر ایک جوابدہ ہے، اپنے وقت کے لئے اور اپنے ماحول کے
لئے جوابدہ۔اور ہر امیر جوابدہ ہے، اپنی جماعت کے لئے اور ہر عہدے دار جوابدہ ہے، اپنی جماعت کے
وقت کے لئے ، جہاں تک اس کے شعبے سے تعلق ہے۔کئی لوگوں کو میں نے دیکھا ہے کہ کئی علاقوں میں مثلاً بعض علاقائی جماعتیں ہیں ، بعض شہری
جماعتیں ہیں، وہاں سے یہ اعتراض ملتے رہتے ہیں کہ جی امیر نے تو دس چار آدمیوں کے ساتھ ایک عاملہ
492

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 جنوری 1987ء
بنائی ہوئی ہے اور سب کچھ ان کے ہی ہاتھ میں ہے اور باقی جماعت کی پرواہ ہی نہیں کرتے۔اگر جماعت
کے وقت کی پوری قیمت لی جائے تو کہیں یہ اعتراض پیدا ہی نہیں ہوسکتا۔اتنازیادہ کام ہے ہر شعبے کا کہ یہ
بحث تو چل سکتی ہے، جیسے انگلستان میں چلتی ہے، اکثر دیکھا گیا ہے کہ جی فلاں آدمی مجھے چاہئے ، وہ لے کر
جارہا ہے۔فلاں آدمی مجھے چاہئے ، وہ فلاں لے کر جارہا ہے۔آدمیوں کی تلاش میں پھر رہے ہیں، لوگ۔کیونکہ کام زیادہ ہے۔اور جو آدمی مہیا ہیں ، وہ پورا نہیں آسکتے۔یہ اعتراض کس طرح پیدا ہو گیا کہ کام کے
لئے صرف چند آدمی ڈھونڈے ہوئے ہیں اور باقیوں سے کام نہیں لیا جارہا۔عہدہ اور چیز ہے، کام اور چیز
ہے۔یہ تو ناممکن ہے کہ امیر اپنے وقت کا خیال کر رہا ہو اور اپنے وقت کی قیمت پہچانتا ہو اور یہ احساس بھی
رکھتا ہو کہ اب صرف میر اوقت میرا نہیں رہا بلکہ میری ساری جماعت کا وقت میرا بن گیا ہے۔اس کے اس
احساس کے بعد یہ اعتراض اس پر ہورہا ہو، بعض لوگ کہہ رہے ہوں کہ جی ہم سے کام نہیں لیا جاتا، چند
آدمی ہیں، جو آپس میں بانٹ لیتے ہیں، سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ایک اشاعت کا کام مثلاً لے لیجئے۔مثال کے طور پر سمجھا تا ہوں کے کتنی زیادہ ذمہ داری ہے،
ہماری اشاعت میں۔دنیا کی تمام بڑی بڑی زبانوں میں لڑ پچر شائع ہورہا ہے۔اور جو اس وقت سکیم ہے،
اس کے مطابق انشاء اللہ تعالیٰ اگلے چند مہینوں کے اندر اس کثرت سے دنیا کی بڑی بڑی زبانوں میں
بنیادی لٹریچر شائع ہونے والا ہے کہ میں فکرمند ہوں کہ اس کو سنبھالیں گے کس طرح۔اور اگر اس کا نکاس
کرنا ہو تو جماعت میں جو سیکرٹری ہے اس کام کے لئے ، اشاعت کے لئے ، اگر وہ فعال ہو اور پوری طرح
اپنی ذمہ داری ادا کرنے والا ہو تو وہ تو لوگوں کی منتیں کرتا پھرے گا جگہ جگہ کہ آؤ اور مجھے وقت دو۔کیونکہ مجھے
سے یہ کام سنبھالا نہیں جارہا۔Arabic زبان کے لٹریچر کے لئے عربوں سے رابطہ کرنا پڑے گا۔روسی
زبان کے لٹریچر کے لئے روسیوں سے رابطہ کرنا پڑے گا۔اٹالین زبان کے لٹریچر کے لئے اٹالین سے رابطہ
کرنا پڑے گا۔سپینش زبان کے لٹریچر کے لئے سپینش سے رابطہ کرنا پڑے گا۔سوسے زیادہ زبانوں میں ہم اگلے دو، تین سالوں کے اندر قرآن کریم یا مکمل شائع کرنے والے
ہیں، انشاء اللہ تعالیٰ یا کم سے کم ایک پارے سے زائد آیات قرآن کریم شائع کرنے والے ہیں۔قریباً 55
زبانیں ایسی ہیں، جن میں پورا قرآن کریم شائع ہو گا اور 55 کے لگ بھگ ہی ایسی زبانیں ہیں، جن میں
قرآن کریم کا ایک حصہ، جو نمائندہ آیات پر مشتمل ہوگا، وہ شائع ہوگا۔اب سو زبانوں میں جو قرآن کریم ہے،
وہ اگر چھپ کر ہمارے پاس یہاں پڑا رہے گا، اس کوتو سنبھالناہی ممکن نہیں۔دس ، دس ہزار کی تعداد میں آپ
493

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 09 جنوری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اندازہ لگائیں کہ کتنی بڑی تعداد ہوگی۔اس کو کیا کریں گے ہم؟ اس کے چھپنے سے پہلے سیکرٹری اشاعت کا
کام ہے کہ وہ رابطے کرے اور اپنی جماعت کو مستعد کرے۔ایسے آدمی مقرر کرے جو Specialize کریں،
Russians کے متعلق کہ ان کو ہم نے ڈھونڈنا ہے۔کہاں کہاں ہیں؟ کس طرح ان سے رابطہ کرتا ہے؟ کیس
طرح ان کے اندرا بتدائی طور پر اسلام میں دلچسپی پیدا کرنی ہے؟ تاکہ جب لٹریچر آئے تو وہ اور اس کے ساتھی
جس کا کام صرف روسیوں سے تعلق رکھنا ہے ، وہ تیزی کے ساتھ اس لٹریچر کو آگے چلا دیں۔گجراتی زبان میں
لٹریچر ہے، گجراتیوں کو تلاش کرنا پڑے گا۔Spanish زبان میں لٹریچر ہے ، Spanish کو تلاش کرنا پڑے
گا۔اٹالین زبان میں قرآن کریم چھپ چکا ہے اور اس کا نکاس نہیں ہو رہا۔اس لئے کہ جماعت میں بہت حد
تک اس طرف توجہ نہیں ہے۔تو صرف ایک سیکرٹری اگر اپنے کام کو موثر طریق پر آگے بڑھائے تو اس کی پھر
آگے دوشاخیں بن جائیں گی۔ایک لٹریچر ہے، قابل فروخت۔اس کے لئے بہت زیادہ حکمت سے چھان بین کر کے رابطے
بڑھانے پڑیں گے۔پریس سے رابطہ کرنا پڑے گا، ان لوگوں سے رابطہ کرنا پڑے گا، اس کا تعارف کروانا
پڑے گا، پیلیٹی (Publicity) کے ذریعے ڈھونڈ نے پڑیں گے۔اور ایک ہے، فری لٹریچر کی تقسیم۔مفت اشاعت، جسے ہم چاہتے ہیں، چاہے ہمیں کوئی آنہ بھی نہ
دے، ہم اس تک کتاب
کو پہنچائیں۔اس سلسلے میں ذاتی تعلقات بنانے پڑیں گے۔کیونکہ ڈاک کے ذریعے
لٹریچر بھیجنا بعض دفعہ وقتی طور پر تو مفید ہوتا ہے، ایک اشتہار بازی کے لئے توجہ دلانے کے لئے مگر اگر اس کو
مستقل اپنا طریقہ بنالیں تو بھاری حصہ اس کا ضائع چلا جاتا ہے۔اور جماعت کے پاس تو اتنے پیسے نہیں ہیں
زائد کہ اس طرح کثرت سے اپنا روپیہ ضائع کرے اور اپنا وقت ضائع کرے۔تو انفرادی تبلیغ کے ذریعے ہی یہ
کام ہو سکتا ہے۔اب اگر داعی الی اللہ بنانے والا سیکرٹری مستعد نہ ہو ساتھ تو یہ گاڑی چل ہی نہیں سکتی۔صرف
ایک پہیہ ہو گا اشاعت والا اور دوسرا پہیہ ساتھ چل ہی نہ رہا ہو تو کس طرح کام آگے بڑھ سکتا ہے۔اور داعی الی اللہ کے پہلو سے اگر آپ دیکھیں تو اتنے بڑے خلا نظر آئیں گے، مستعد جماعتوں
میں بھی کہ آج بھی انگلستان کے نوے فیصدی احمدی یقیناً ایسے ہیں، جو داعی الی اللہ نہیں بنے۔مجھے پتہ ہے،
میں تفصیل سے جائزہ لیتا رہتا ہوں، مجھ سے خط وکتابت ہوتی ہے، داعین الی اللہ کی رپورٹوں میں ان کے
نام ملتے ہیں۔تو یہ بلا مبالغہ ہے کہ نوے فیصدی اس جماعت میں ایسے دوست ہیں، جو ابھی تک داعی الی اللہ
نہیں بن سکے۔تو جو جماعتیں پیچھے ہیں، وہاں بعض دفعہ نناوے فیصدی ایسے ہیں، جو نہیں بنے۔494

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 جنوری 1987ء
انقلاب تو بڑا آنے والا ہے اور خدا تعالیٰ نے آپ کو اس لئے چنا ہے۔مگر انقلاب تب آئے گا ،
جب آپ کا وقت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائے گا۔قدم بہ قدم
اس آقا کے وقت کے پیچھے آپ کا وقت غلاموں کی طرح پیروی کرے گا۔تب یہ انقلاب ضرور آئے گا دنیا
میں۔اتنا بھر پور پھل ملے گا پھر آپ کو کہ واقعہ جس طرح کہتے ہیں، سنبھالا نہیں جاتا، اس طرح کثرت
کے ساتھ اللہ تعالیٰ آپ کے وقت کو مثمر ثمرات حسنہ فرمائے گا۔بہترین، شیریں، دائی پھل اس کو لگنے
شروع ہو جائیں گے۔اور کتنی شاخیں ہیں، جن کا وقت اس طرح مثمر ہو چکا ہے؟ کتنی ایسی شاخیں ہیں، جو
صرف موت کی حالت میں موت ہی کا انتظار کر رہی ہیں؟ کوئی بھی مقصد نہیں۔اس پہلو سے چونکہ سال کا آغاز ہے، میں ساری دنیا کی جماعتوں کو متوجہ کرتا ہوں کہ وقت کے
مضمون پر غور کریں اور قرآن کریم کی اصطلاحوں میں غور کریں اور بھر پور کوشش کریں امراء اور مبلغین و
مربیان کہ خود ان کا وقت بھر پور ہو اور ساری جماعت کا وقت بھر پور ہو اور باطل کی سمت میں حرکت کرنے
والا نہ ہو بلکہ حق کی سمت میں حرکت کرنے والا ہو۔مشکل کام ضرور ہے مگر توجہ ہو ، محنت ہو، دعا ئیں ہوں تو
دن بدن اللہ تعالیٰ کے فضل سے آئندہ آنے والا وقت ہمارے گزرے ہوئے وقت سے بہتر ہوتا چلا جائے
گا۔اللہ تعالی ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 21 تا 36)
495

آج 10 میں سے 10 باقی