آج احمدیٍت فتح کے لیے آپ سے قربانیوں کا مطالبہ کر رہی ہے

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لائبیریا
آج احمدیت فتح کے لئے آپ سے قربانیوں کا مطالبہ کر رہی ہے
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لائبیریا منعقدہ 24، 25 جنوری 1987ء
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
میرے پیارے برادران!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ جماعت احمد یہ لائبیریا24 و25 جنوری 1987ء کو اپنا
جلسہ سالانہ منعقد کر رہی ہے۔میری دعا ہے کہ خدا تعالیٰ اس جلسہ کو ہر جہت سے کامیاب اور بابرکت
فرمائے اور اس کے شیریں ثمرات سے آپ سب
کو وافر حصہ عطا فرمائے۔خدا کا شکر ہے کہ لائبیریا کی جماعت کا قدم بھی ترقی کی طرف اٹھنے لگا ہے۔احباب جماعت
میں بیداری پیدا ہوئی ہے۔ذیلی تنظیموں کے قیام اور ان کے مقاصد کے حصول کے لئے نئے نئے پروگرام
بنانے کی طرف بھی توجہ پیدا ہوئی ہے۔تاہم ابھی تبلیغ اور تربیت کے میدان آپ کی خاص توجہ کے متقاضی
ہیں۔اہل لائبیریا کے دلوں کو اسلام کی خاطر جیتنے اور انہیں خدائے واحد کا پرستار بنانے اور اسلام کے پیغام
امن و سلامتی کو پھیلانے کے لئے جس جوش و جذبہ کی ضرورت ہے، اس طرف ابھی پوری توجہ پیدا نہیں
ہوئی۔یہی وجہ ہے کہ لائبیریا ابھی تک اپنے ساتھی ممالک کی نسبت بیعتوں میں بہت پیچھے ہے۔پس اس کمی کو دور کرنے کے لئے اولاً تو اپنے اندر ایک نیک نمونہ پیدا کریں، اپنے آپ کو اعلیٰ
اسلامی اخلاق کا مالک بنا ئیں۔آپ اس دور ابتلاء میں حقیقی اسلام کے نمائندہ ہیں۔خدا کی خاطر خدا کی
مخلوق سے محبت کی ادائیں سیکھیں۔آپس میں محبت، حسن سلوک ، غریب پروری اور عفو کو رواج دیں اور اپنی
عملی زندگی میں آنحضرت کی سیرت کو ہمیشہ مد نظر رکھیں۔اپنی نسلوں کی بھی عمدہ رنگ میں تربیت کریں، اللہ
اور اس کے رسول کی محبت ان کے دلوں میں بٹھا ئیں، قرآن سے پیارا نہیں سکھائیں، ان کے دلوں میں
خلافت احمدیہ سے محبت اور عقیدت پیدا کریں اور انہیں قیادت کے سلیقے سکھا کر اپنے قدموں پر کھڑا
515

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لائبیریا
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
کریں۔اپنے اعلیٰ اور نیک نمونہ سے ان کی اس رنگ میں تربیت کریں کہ جب کل کو یہ آپ کی جگہ لیں تو ی
اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے آئندہ آنے والی احمدیت کی مشخصی کونپلوں کی عمدہ رنگ میں نشو و نما کریں اور انہیں
ایسے اعلیٰ اخلاق کا خوگر بنا دیں کہ ان کے معصوم چہروں پر دینداری اور روحانیت کا نور نظر آنے لگے۔پس آج احمدیت فتح کے ادوار میں داخل ہونے کے لئے آپ سے بے لوث اور مخلصانہ قربانیوں
کا مطالبہ کر رہی ہے۔پس آگے بڑھیں اور ہر آواز پر لبیک کہتے ہوئے بنی نوع انسان کی خدمت میں خواہ
وہ لسانا ہو یا عملاً ، ہمہ تن مصروف ہو جائیں۔بھٹکتی ہوئی روحوں کو اللہ کی طرف بلائیں اور ان کے دکھوں کا
مداوا بھی کریں۔معاشرہ کو گندگیوں سے پاک کریں اور انسانیت کو امن وسلامتی کے ماحول سے آشنا بھی
کریں۔پس دعاؤں سے کبھی غافل نہ ہوں اور آج قبولیت دعا کے تازہ اور زندہ نشانات اپنی ذات میں
دیکھنے کی تمنا کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور دین و دنیا کی حسنات سے نوازے اور دونوں جہان میں
سرخرو کرے، (آمین)۔جملہ احباب جماعت کو میرا محبت بھر اسلام۔والسلام
خاکسار
(مرزا طاہر احمد )
خليفة المسيح الرابع
516
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 27 فروری 1987ء)

آج 10 میں سے 10 باقی