صد سالہ جوبلی کے جشن کے لیے دعوت الیٰ اللہ کے میدان میں تیزی پیدا کریں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1987ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1987ء
صد سالہ جو بلی کے جشن کے لئے دعوت الی اللہ کے میدان میں تیزی پیدا کریں
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1987ء
پس خدا کے نام پر ، خدا کی خاطر، اس کے دین کی عظمت کے لئے اور حضرت محمد مصطفی اصلی
اللہ علیہ وسلم کی سنت کے غلبہ کی خاطر جماعت احمدیہ نے جو کام سنبھالے ہیں اور جن کی طرف میں
خصوصیت سے آپ کو توجہ دلا تارہا ہوں اور اس خطبہ میں ایک خاص نقطہ نگاہ سے مزید توجہ دلاؤں گا، ان
کے متعلق سب سے عظیم الشان خوشخبری تو یہی ہے کہ وہ اللہ کی نظر میں ہیں اور دوسرے یہ کہ ان کاموں کو
کوئی دنیا کی طاقت نا کام نہیں بنا سکے گی۔اور تیسرا یہ کہ ان کا پھل صرف آخرت میں نہیں ملے گا، اس دنیا
میں بھی لازماً ملے گا۔یہ وہ کلمات اللہ ہیں، جن کو کوئی دنیا میں تبدیل نہیں کر سکتا۔صد سالہ جوبلی کے متعلق
میں نے بتایا تھا کہ صرف دو سال باقی رہ گئے ہیں اور صد سالہ جو بلی در اصل ہمارے دشمنوں کا اس وقت وہ
خاص نشانہ بنی ہوئی ہے۔ان کی نفرتوں کا، ان کے حسد کا اور وہ ہر طرح سے پورا زور لگا رہے ہیں کہ صدا
سالہ جو بلی کے جشن کو ناکام بنادینا ہے“۔" لیکن ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے، جہاں تک اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہے، یہ تو یقینی ہے کہ اس کے
بدلے میں جو دشمن ہم سے کر رہا ہے، خدا تعالیٰ بہت بڑی عظمتیں دینے والا ہے۔جس شان کا تصور کر کے
انہوں نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی ، ان کے ذہن سے یہ بات نکل گئی کہ ہم جس کے غلام ہیں، وہ تو
لمحہ لمحہ نئی شان دکھانے والا آتا ہے۔اور جس خدا نے اس کو پیدا کیا وہ تو
كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ
کا مقام رکھتا ہے۔اسی سے ہرشان پھوٹتی ہے۔تو جومحمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام ہو اور اللہ کا
غلام ہو، اس کی شان کیسے کوئی نوچ کے چھین سکتا ہے۔ناممکن کام ہے، یہ ان کے لئے۔اگر خدانخواستہ ربوہ
میں حالات ایسے نہ ہوئے کہ وہاں جشن اس طرح منایا جائے ، جیسا کہ جماعت نے منانا تھا تو دنیا کے کونے
کونے میں اس شان اور اس قوت کے ساتھ یہ جشن منایا جائے گا کہ دشمنوں کے کانوں کے پردے پھٹ
جائیں گے، اس کے ولولے سے اور ان کے دبدبے سے۔جس شوکت سے نعرہ تکبیر بلند ہوں گے دنیا میں،
،
517

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وہ ان کے دلوں کو دہلا دینے والی شوکت ہو گی۔اس لئے کہاں ان کی طاقت، کہاں ان کی مجال
کہ محمدمصطفی
صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کی شان
کھینچ سکیں ، شان نوچ سکیں ، یہ نہیں نوچ سکتے۔یہ ملک جہاں میں اس
وقت مخاطب ہو رہا ہوں آپ سے، یہ ملک بھی نئی اور دوبالا شان کے ساتھ اسلام کا حسن دنیا کے سامنے پیش
کر رہا ہو گا۔اور آپ ہوں گے، جو اس حسن کو دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہوں گے۔افریقہ بھی ایک نئی شان
کے ساتھ ، نئے ولولے کے ساتھ پیش کر رہا ہو گا۔نئے روپ کے ساتھ یہ شان ایشیاء کے سارے ممالک میں
دکھائی جائے گی، نئے روپ کے ساتھ یہ شان دنیا کے ہر براعظم میں دکھائی جائے گی۔اس کے لئے ، اس کی تیاری کے لئے وقت تھوڑا رہ گیا ہے۔اس کی طرف میں آپ کو متوجہ کرنا
چاہتا ہوں کہ صرف مالی قربانی کافی نہیں ہے۔آپ نے خدا سے ایک عہد باندھا ہے، خدا نے آپ سے
ایک عہد باندھا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ اپنی جانیں بھی ہم تیرے حضور پیش کر دیتے ہیں ، ہماری نہیں رہیں،
پہلے بھی تیری تھیں مگر ہم ایک اور رنگ میں اب تجھے واپس کرتے ہیں۔جس رنگ میں ہمارا غیر واپس نہیں
کرتا تجھے۔یہ طوعاً کا مضمون ہے، کرھا کا مضمون نہیں۔اور دوسرے ہمارے اموال بھی تیرے ہی تھے ،
اب بھی تیرے ہیں۔مگر ہم طوعا تجھے واپس کرتے ہیں، جبکہ باقی دنیا سے تو کرھا واپس لیتا ہے۔یہ وہ
مضمون ہے عہد کا، جس کو زندگی کے ہر پہلو میں، زندگی کے ہر عمل میں دخل ہے۔اور زندگی کا جو پہلو، جو عمل
بھی اس سے متاثر ہوتا ہے، اس پر خدا کے پیار کی نظر پڑتی ہے۔یہ مضمون ہے، جو اس آیت میں بیان ہوا
ہے۔اس لئے اپنی زندگی کے ہر پہلو کو اللہ تعالیٰ کے پیار کا مرکز بنا دیں۔ہر عمل کو ایسا حسین بنانے کی کوشش
کریں کہ خدا کی محبت اور پیار اور رضا کی آنکھ اسے اس طرح دیکھ رہی ہو، جیسے آپ اپنے بچوں اور اپنے
پیاروں کی پیاری حرکتوں
کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔اس سلسلے میں جیسا کہ میں نے پہلے بھی گزارش کی ہے کئی
مرتبہ محسوس یہ ہورہا ہے کہ اتنے زیادہ کام پڑے ہوئے ہیں کہ ہم میں استطاعت نہیں ہے، وہ کام کرنے
کی۔اس لئے ایک ہی حل ہے، اس صورت حال کا کہ اپنا جو کچھ ہے، وہ خدا کے سپرد کر دیں۔جو کچھ کر سکتے
ہیں، وہ سب کچھ کریں۔باقی خانے جتنے بھی خالی رہ جائیں گے ، وہ خدا خود بھرے گا۔یہ اس کا وعدہ ہے۔اس لئے اپنی طرف سے کسی قسم کی کمی نہ آنے دیں۔صد سالہ جشن میں مختلف رنگ میں جو ہم نے خدا کے حضور اپنے عاجزانہ فقیرا نہ ہدیے پیش کرنے
ہیں التحیات اللہ کے مضمون کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، ان میں بہت سی باتیں ہیں، جو صد سالہ جو بلی کے
پیش نظر اس سے پہلے بیان کی جاچکی ہیں۔اور بہت سی ایسی باتیں ہیں، جن پر مسلسل غور ہورہا ہے۔اور وہ
518

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1987ء
لوگ جن کے کام ہیں، وہ مصروف ہیں دن رات ان باتوں کو مزید نکھارنے اور سنوارنے پر۔اور کس طرح
ان کو عمل کی شکل میں ڈھالا جائے گا، کون کیا کام کرے گا ؟ یہ تمام کام ایسے ہیں، جن پر مسلسل کام ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور اس کی تمام دنیا کی جماعتوں کو حصہ رسدی اطلاعیں دی جارہی ہیں۔بالعموم جماعت کو جو میں اس ضمن میں خاص توجہ دلانا چاہتا ہوں، وہ یہ ہے کہ صد سالہ جو بلی کے
دوران میرے دل کی تمنا یہ ہے کہ بہت سے ایسے ممالک، جہاں مقامی طور پر چند خاندان ابھی تک اسلام
میں داخل ہوئے ہیں، وہاں کم سے کم سو خاندانوں کو ہم اسلام میں داخل کر لیں۔اور جہاں جماعت نافذ ہو
چکی ہے، وہاں ہم یہ کہہ سکیں کہ ہر سال کے لئے ہم یہ حقیر اور عاجزانہ تحفہ پیش کرتے ہیں کہ ہم نے مقامی
طور پر ایک خاندان کو داخل کر لیا ہے۔بعض ممالک میں تو خدا کے فضل سے ہزاروں خاندان داخل ہو چکے
ہیں۔لیکن آپ جس ملک میں رہتے ہیں اور یورپ کے اور بہت سے ممالک ان میں بدقسمتی سے مقامی
احمدیوں نے یعنی وہ لوگ جو باہر سے آکر مقامی بنے ، انہوں نے تبلیغ کی طرف پوری توجہ نہیں کی۔اور جو
کام ان کو میں پچیس سال پہلے سے شروع کرنا چاہئے تھا، اسے شروع کرنے میں بہت دیر کر دی۔نتیجہ یہ نکلا
کہ جس رنگ میں یہاں داعی الی اللہ بننے چاہئے تھے اور جو یہاں کے لوگ استطاعت رکھتے ہیں، اس کا
عشر عشیر بھی ہم نتیجہ حاصل نہیں کر سکے۔اور یہ صورت حال صرف انگلستان پر ہی صادق نہیں آ رہی بلکہ دنیا
کے اور بہت سے ممالک ہیں، یورپ کے بھی اور بعض اور جگہوں پر بھی جہاں یہی کیفیت ہے اور وقت اتنا
تھوڑارہ گیا ہے کہ صرف دو سال رہ گئے ہیں۔اس لئے اب اس کام کو غیر معمولی طور پر اہمیت دے کر دوبارہ
اپنے ہاتھ میں لیں۔جو لوگ داعی الی اللہ بن چکے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو بے حد مبارک فرمائے۔لیکن جو نہیں
بنے ابھی تک ، ان کو فوراً توجہ کرنی چاہئے۔اور جو بن چکے ہیں، ان کو اپنے کاموں کا جائزہ لینا چاہئے کہ آیا
ان کی کوششیں پھل پیدا کر بھی رہی ہیں کہ نہیں۔بعض ایسے نوجوان ہیں یا بڑی عمر کے بھی جو اللہ تعالیٰ کے
فضل کے ساتھ پورے خلوص اور تقویٰ کے ساتھ اللہ کی طرف دعوت دینے کے پروگرام میں شامل ہوئے
اور ان کو ہر سال اللہ تعالیٰ پھل دے رہا ہے۔انہی جگہوں پر دے رہا ہے، جنہیں آپ بے پھل کی جگہیں
سمجھتے ہیں۔انہی زمینوں پہ پھل دے رہا ہے، جنہیں آپ سنگلاخ سمجھتے ہیں۔اس لئے یہ بہانہ تو خدا تعالیٰ
کے ہاں قبول نہیں ہوگا کہ ہم ایسے ملک میں رہتے تھے، جہاں دنیا ترستی تھی ، دنیا داری میں لوگ اتنا بڑھ گئے
تھے کہ بات نہیں سنتے تھے۔بات سنانے کا ڈھنگ سیکھنا پڑے گا۔اور بات سنانے کے ڈھنگ میں خدا
تعالی نے یہ ہمیں بتایا ہے کہ تقویٰ کا مضمون داخل ہے۔جتنا زیادہ تقویٰ ہو، اتناہی بات میں زیادہ اثر ہوتا
519

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 30 جنوری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
چلا جاتا ہے۔ورنہ خالی چالا کی کام نہیں آتی ، خالی علم کام نہیں آتا۔اس لئے بات میں وزن پیدا کرنے کے
لئے اندرونی تقویٰ کا معیار بلند کرنا ہو گا۔اور صرف یہ نہ سوچیں کہ فلاں میں نقص تھا، اس لئے بات نہیں سنی
گئی۔یہ بھی غور کریں کہ کہیں کہنے والے میں تو نقص نہیں ہے۔یہی بات ایک اور شخص کہتا ہے تو اثر رکھتی
ہے۔یہی بات ایک اور شخص کہہ رہا ہے تو اثر کھو دیتی ہے۔اس لئے بات کا قصور نہیں۔ہوسکتا ہے، سننے
والے کا قصور ہو لیکن بعید نہیں کے سننے والے کا بھی قصور نہ ہو بلکہ سنانے والے کا قصور ہو۔اس لئے اپنا
جائزہ پورا کرلیں اور دیکھ لیں کہ کیا کمی رہ گئی ہے بات میں، اس کے انداز میں یا سنت کے مطابق تھی بھی کہ
نہیں آپ کی تبلیغ۔اور اس کو درست کریں، اس کے نوک پلک درست کریں، اسے خوبصورت بنائیں
کیونکہ اللہ تعالیٰ نے دعوت الی اللہ کے ساتھ حسن قول کا ذکر فرمایا ہے اور پھر حسن عمل کا ذکر فرمایا ہے۔قول
بھی حسین کریں اور وہ عمل، جو اس حسین قول کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ رکھتا ہے، جس کے بغیر قول
حسین بنتا نہیں ، وہ حسین عمل بھی پیدا کریں۔اور پھر دعا کریں تا کہ آپ کی باتوں میں غیر معمولی برکت ہو،
اللہ تعالیٰ کی طرف سے خاص اثر پیدا ہو۔اگر یہ شرائط آپ پوری کر دیں تو ناممکن ہے کہ آپ
کی تبلیغ بے شمر رہ
جائے ، اس سے کوئی نتیجہ پیدا نہ ہو، یہ نہیں ہوسکتا۔لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمُتِ اللهِ
م
میں ایک یہ بھی مضمون داخل ہے۔جس کام کو جس طرح حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے
کامیابی کے ساتھ کر کے دکھا دیا، اگر آپ اسی کام کو اسی طرح کریں گے تو لازماً اس جیسے نتیجے نکلنے شروع ہو
جائیں گے۔اس حقیقت میں بھی کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہو سکتی۔اس لئے ساری دنیا کے داعی الی اللہ اس
مضمون کو پیش نظر رکھ کہ ایک نیا عہد باندھیں۔دو سال کا وقفہ بہت ہی تھوڑا وقفہ ہے۔داعی الی اللہ بننے
کے لئے شروع میں کچھ محنت کرنی پڑتی ہے۔۔ایسے داعی الی اللہ ہیں اللہ کے فضل سے، جنہوں نے گزشتہ ایک دو سال میں پچاس سے
زائد بیعتیں کرائی ہیں اور بڑی مخلص بیعتیں کرائی ہیں۔بڑی معنی رکھنے والی، وزن رکھنے والی بیعتیں کروائی
ہیں۔نئی جگہوں پر احمدیت کے پودے لگائے ہیں۔مثلاً افتخار ایاز صاحب ہیں۔ایک جزیرہ اللہ تعالیٰ کے
فضل سے بالکل نیا جزیرہ انہوں نے احمدیت اور اسلام کے لئے فتح کیا۔اور اس ایک جزیرے میں ہی
پچاس سے زائد بیعتیں اب تک ہو چکی ہیں۔پھر ایک ساتھ کے جزیرے میں بھی ایک خاندان
کو اللہ تعالیٰ
نے ان کی کوششوں سے توفیق عطا فرمائی۔اور یہ کوئی جماعت کے باقاعدہ مبلغ تو ہیں نہیں ، اپنا کام کرتے
520

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 جنوری 1987ء
ہیں۔تو وہ لوگ جو کہتے ہیں ہمیں کام کے بعد وقت نہیں ملتا، ان کے لئے ایک نمونہ ہے یہ تو ہر شخص کے
لئے خدا تعالیٰ نے ایک توفیق رکھی ہوئی ہے۔آئندہ دو سال کے لئے ہر احمدی کو دوبارہ یہ عہد کرنا چاہئے کہ سال میں ایک دفعہ، ایک احمدی
بنانے کا جو میں عہد کرتا رہا ہوں یا سنتا رہا ہوں کہ مجھے عہد کرنا چاہئے ، اب آخری دو سال رہ گئے ہیں، سو
سالہ جشن میں ، ان دو سالوں میں ، میں اپنا نام بھی خدا تعالیٰ کی اس فہرست میں لکھوالوں ، جس کا ذکر قرآن
کریم کی ان آیات میں ملتا ہے کہ میری نظر پڑتی ہے، جب تم اچھے کام میری خاطر کرتے ہو۔یہ نہ ہو کہ سو
سال کا عرصہ گزر جائے اور پہلے سو سال میں میرا شمار ہی نہ ہو نہیں۔اور یہ بہت ہی اہم فریضہ ہے، جو ہم
نے ادا کرنا ہے۔اگلے سو سال کی تیاری کے لئے جب تک ہماری تعداد اتنی نہ ہو، جو اتنا عظیم کام سنبھال
سکے، اس کی ذمہ داریوں کو ادا کر سکے۔اس مختصر تعداد کے ساتھ جو اس وقت ہم رکھتے ہیں، اگلی صدی میں
دندناتے ہوئے داخل ہونا ، بظاہر ایک غیر حقیقی بات نظر آتی ہے۔خدا کے فضل سے ہوگا تو یہی لیکن دیانت
داری اور تقویٰ کے ساتھ اتنی تعداد تو حاصل کرنے کی کوشش کریں، جو ساری دنیا کو معنی خیز چیلنج کر سکے۔اس
لئے آئندہ دو سال کے اندر نہ صرف یہ عہد کرے ہر احمدی بلکہ اس عہد کے پیچھے پڑ جائے۔دن رات اسے
حرز جان بنالے اور چین نہ پائے ، جب تک اس کی کوششوں کو پھل نہ لگنے شروع ہو جائیں۔اور جب میں
ایک احمدی کہتا ہوں تو خاندان کے نقطہ نگاہ سے دیکھیں تو ایک خاندان ایک اور خاندان بنائے۔اور جہاں
جہاں اب تک مقامی طور پر احمدی حاصل نہیں ہوئے ، یعنی مقامی طور پر پودے جو وہیں کی آب و ہوا کے
پودے ہیں، وہ حاصل نہیں ہوئے ، وہاں کوشش کریں، جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ کم سے کم ایک سو
خاندان تو پیش کر سکیں ہم کہ ہر سال کا ایک خاندان ہم تیرے حضور پیش کرتے ہیں۔اگر سارے احمدی اس عہد کو چمٹ جائیں، حرز جان بنالیں، دن رات دعائیں کریں اپنے لئے
اور ایک لگن کے ساتھ محنت کرنی شروع کر دیں تو جتنے خاندان احمدی یہاں موجود ہیں ، اتنے ہی اور خاندان
آپ کو عطا ہو سکتے ہیں۔لیکن سو میں نے اس لئے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر شخص کو انگریز پھل ہی ملے۔ہوسکتا
ہے کسی کو یہاں سے جاپانی پھل مل جائے۔ہو سکتا ہے کسی کو چھینی پھل مل جائے۔کسی کو ہندوستانی ، کسی کو
پاکستانی تو سو خاندان جب میں کہتا ہوں تو یہ مراد نہیں کے باقی سارے کام نہ بھی کریں تو سو تو مل جائیں۔میں توقع رکھتا ہوں کے سارے کام کریں۔ہر شخص ہر خاندان اللہ تعالیٰ کے حضور ایک نیا شخص یا ایک نیا
خاندان ضرور پیش کر رہا ہو۔اور ان میں سے کم از کم سو خاندان تو انگریز ہوں۔اور اگر جرمنی میں کام کر رہا
ہے داعی الی اللہ تو کم از کم سو خاندان جرمن ہوں۔اسی طرح یہ پیغام آگے پھیلتا چلا جائے گا۔521

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
لیکن اس میں بھی امر واقعہ یہ ہے کہ جب میں کہتا ہوں کہ دو، آئندہ دو سال میں تو در حقیقت یہ دو
بھی کافی نہیں ہیں۔یہ کم سے کم عہد ہونا چاہئے ، ایک احمدی کا۔اب وقت یہ نہیں ہے کہ ہم ایک اور دو میں
باتیں کر رہے ہوں۔بہت بڑے کام ہیں، جو کرنے والے ہیں۔ہمارے مقابل پر دنیا کی طاقت اتنی
زیادہ ہے کہ ایک ملک پر بھی ہم اپنی ساری طاقت کو مرکوز کر دیں ، تب بھی بے انتہاء محنت کرنی پڑے گی،
اس ملک کو فتح کرنے کے لئے یعنی اسلام کے لئے اور اللہ کے لئے۔تو اس لئے جب میں یہ کہتا ہوں تو جتنا
بھی زوردوں، آپ پوری طرح سمجھ نہیں رہے میری بات کو کتنا زور دینے کی ضرورت ہے۔جتنا بھی تصور
آپ کا پہنچتا ہے، اس تصور کو وہاں تک پہنچائیں، تب بھی آپ پوری بات نہیں سمجھیں ہوں گے۔بہت
زیادہ اہم بات ہے کہ ہم جلد از جلد اپنی تعداد کو غیر معمولی طور پر آگے بڑھائیں۔" پس دو کی باتیں کرنے کا وقت نہیں ہے۔لیکن کمزوروں پر جب نظر کی جاتی ہے، وہ جو جن
کے پاس ہیں ہی دو، یعنی جن کی طاقت ہی دو تک پہنچتی ہے تو ان کو بھی ساتھ لے کہ چلنا پڑتا ہے۔لیکن یہ
مراد نہیں کہ آپ میں سے ہر ایک دو کی تمنا لے کر آگے بڑھے یادو کا عزم لے کر آگے بڑھے۔آپ
ہزاروں کا عزم لے کر آگے بڑھیں اور دعا کریں اور کوشش کریں اور دعا کے ذریعے اپنی توفیق بڑھاتے
چلے جائیں۔پھر دیکھیں کہ کس شان کے ساتھ آپ اگلی صدی میں داخل ہورہے ہوں گے۔کتنا لطف آئے
گا، کتنا اطمینان ہو گا آپ کو کہ ان دو سالوں کے اندر آپ کے پیچھے کچھ لوگ ایسے ہوں گے، جو روحانی
فرزند کے طور پرنئی صدی میں داخل ہو رہے ہوں گے۔نئے خاندان آپ کے پیچھے پیچھے آپ کو امام بنا کر نئی
صدی میں داخل ہورہے ہوں گئے۔تو بہت ہی بڑا ایک شاندار گیٹ سجا ہوا آپ کے سامنے آنے والا ہے۔اس عظیم الشان
گیٹ سے جو حد وثنا سے سجا ہوا ہے، جو درود سے سجا ہوا ہے، اس میں سے آپ نے سجدہ کرتے ہوئے داخل
ہونا ہے، اگلی صدی میں۔یہی ہمارا جشن ہے۔تو اس شان سے داخل ہوں کہ آپ کے ساتھ ایک ذریت
طیبہ ہو، ایک عظیم الشان روحانی اولادہ متقیوں کی ، جو آپ کے ساتھ ساتھ ایک اجتماع بناتے ہوئے ، ایک
جلوس بناتے ہوئے اس گیٹ سے گزررہی ہو۔اس کے لئے بہت ہی محنت کی ضرورت ہے۔اور سب سے
بڑی اور اول ضرورت یہ ہے کہ احساس دل میں اتنا جاگزیں ہو جائے، اس قوت کے ساتھ جانشین ہو
جائے کہ آپ اس احساس کو کسی طرح بھلا نہ سکیں۔صبح بھی یہ احساس لے کر اٹھیں اور شام کو بھی ، رات کو بھی
یہ احساس لے کر سوئیں اور سارا دن آپ کا دل کرید تار ہے یہ احساس کہ میں نے کتنے بنائے ہیں، میں نے
522

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 30 جنوری 1987ء
کتنے بنائے ہیں۔سنتا ہوں کہ فلاں نے اتنے بنائے، مجھے کتنی توفق ملی ہے۔اس لئے ساری دنیا کے احمدی
سب سے پہلے اس احساس کو پیدا کرنے کی طرف متوجہ ہوں۔اور جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے، پھر جب
دعائیں کریں گے تقویٰ کے ساتھ ، قول حسن اور فعل حسن کے ساتھ تبلیغ شروع کریں گے تو اللہ تعالیٰ
لازماً آپ کو پھل عطا فرمائے گا۔یہ خدا کی سنت ہے، جسے وہ تبدیل نہیں کیا کرتا۔جہاں تک دشمنوں کی باتوں کا تعلق ہے، دشمن بھی تیز تر ہوگا اپنی کوششوں میں۔یہ نہ سمجھیں کہ وہ
بیٹھا ر ہے گا۔آپ میں سے اکثر کے احساس کے بیدار ہونے سے پہلے دشمن بیدار ہو چکا ہے۔آپ نے
ابھی اپنے اعمال کو اس قوت اور شان کے ساتھ ظاہر بھی نہیں کیا تھا کہ دشمن بھانپ گیا تھا کہ آپ کیا کرنے
والے ہیں۔اور وہ آپ سے بہت زیادہ پہلے ان باتوں میں سرگرم عمل ہو چکا ہے۔جو کام آپ نے کرنے
ہیں، ان کے خلاف منصوبے پہلے بنا چکا ہے۔اس لئے لازماً یہ خیال رکھنا ہوگا کہ یہ کام آپ کے لئے اس
رنگ میں آسان نہیں ہے کہ آپ اکیلے کام کر رہے ہیں اور کوئی مخالفانہ کوشش نہیں ہو رہی۔ہر جگہ جہاں
جہاں آپ جائیں گے، جہاں جہاں آپ کوشش کریں گے، وہاں دشمن آپ کا تعاقب کرنے کی کوشش
کرے گا اور آپ کے نیک کاموں کو ضائع کرنے کی کوشش کرے گا“۔اور
لیکن خدا یہ بتاتا ہے کہ اگر تم ولی اللہ بن جاؤ گے، اگر اللہ سے دوستی کر کے یہ کام آگے بڑھاؤ
گے تو پھر تمہارے لئے کسی قسم کا حزن اور کسی قسم کا خوف نہیں۔پھر تو از مادشمن نے ہارنا ہی ہارنا ہے۔یوں
ہی باتیں ہوں گی ، شور ہوگا اور عملاً کوئی نقصان بھی تمہیں نہیں پہنچا سکیں گے۔تو اس مسئلے کا حل بھی ساتھ رکھ
وو
دیا بلکہ حمل پہلے رکھا اور مسئلہ بعد میں بیان فرمایا۔یہ ہے خدا کے پیار کا اظہار۔وو
اس لئے آخر پہ قرآن کریم نے اس مضمون کی طرف توجہ دلائی کہ ساری تقدیر خدا کی تمہارے
لئے تقدیر خیر ہے۔اس میں کوئی شر کا پہلو نہیں ہوگا۔اتنی کامل کامیابی ہے تمہارے مقدر میں کہ دنیا میں بھی تم
کامیاب رہو گے اور آخرت میں بھی تم کامیاب رہو گے۔بشریٰ ہی بشری ہے تمہارے لئے لیکن اس کے
باوجود دعاؤں سے غافل نہ رہنا۔کیونکہ دعا ئیں تقدیر کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھاتی ہیں، اور دعائیں ہی
ہیں، جو ہر کوشش میں پھل پیدا کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 65 تا 82)
523

آج 10 میں سے 10 باقی