صحابہ کرام ؓ کے نمونہ کو زندہ کرنے کے لیے جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے ۔ پیغام برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
P
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ آئیوری کوسٹ
صحابہ کرام کے نمونہ کو زندہ کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے
کوزندہ
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ
میرے پیارے عزیزو!
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جماعت احمد یہ آئیوری کوسٹ کے تیسرے جلسہ سالانہ کی خبر سن کر بہت خوشی ہوئی۔اللہ تعالیٰ
مبارک فرمائے۔اللہ کرے کہ اس جلسہ کی برکات بہت ہی وسیع ہوں اور ہر کس و ناکس اس سے سیراب ہو۔الحمد للہ ثم الحمدللہ کہ جماعت احمد یہ آئیوری کوسٹ میں بیداری کی ایک نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔مالی
اعتبار سے بھی بجٹ میں اضافہ ہوا ہے اور تبلیغ میں بھی وسعت پیدا ہوئی ہے۔اور داعیان الی اللہ باوجود مخالف
حالات کے بڑی جرات ، صبر اور حوصلہ کے ساتھ تبلیغ میں مصروف ہیں۔جس کے شیریں پھل بھی اللہ تعالیٰ کی
طرف سے عطا ہور ہے ہیں۔پس آگے بڑھیں اور ہر اس بستی میں پہنچیں، جہاں ابھی احمدیت کا پودا نہیں لگا۔اپنے ملک اور اس کے دائیں بائیں ہر خطہ زمین کو احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے نور سے منور کر دیں۔مخالفتوں
سے گھبرانا نہیں۔یہ روکیں تو عظیم الشان فتح کی خوشخبری دے رہی ہیں۔پس ہر مشکل گھڑی میں اپنا قدم آگے
بڑھائیں تا نصرت خداوندی اسے چومے اور ترقی کا ایک نیاز مینہ اسے عطا کرے۔پیارے عزیز و! جب مخالفتیں اور روکیں بڑھ جاتی ہیں تو مومن کا ایسے ابتلائی دور میں رد عمل یہ
ہوا کرتا ہے کہ وہ صبر اور دعا کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد مانگتے ہوئے اخلاص، قربانی اور تقویٰ پر قدم مارتا اور
یار نہاں میں نہاں ہو جایا کرتا ہے۔جتنی روکیں راہ میں حائل ہوتی چلی جاتی ہیں، مومن کی قربانی اخلاص
اور تقویٰ کا معیار بھی اتنا ہی بلند ہوتا چلا جاتا ہے۔یہی حال صحابہ کرام کا تھا۔جن کے نمونہ کو از سر نو زندہ
کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے۔ان صحابہ کا کمال یہ تھا کہ وہ نیکی
رم
کی ہر راہ کو اس لئے اختیار کرتے تھے کہ نہ معلوم کس راہ سے قبول کئے جائیں۔525
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ آئیوری کوسٹ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پس آج کا دور ہم سے ان عظیم قربانیوں کا مطالبہ کرتا ہے، جنہیں قرون اولیٰ کے مسلمانوں نے
چوم چوم کر قبول کیا تھا۔یادرکھیں قربانیوں کا ہر عمل اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ اور تزکیۂ نفوس و اموال کا
موجب ہوا کرتا ہے۔ایک احمدی کی قربانی کبھی روح تقوی سے خالی نہیں ہونی چاہئے۔کیونکہ کوئی ایسا
عمل، جو تقوی سے خالی ہو ، خدا تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتا۔پس اپنے اور اپنی اولادوں کے اندر نیک تبدیلی پیدا کریں۔کبھی دعاؤں سے غافل نہ ہوں۔اپنے قیام ، رکوع اور سجود کوحمد باری تعالیٰ سے بھر دیں اور ایسے پاک وجود بن جائیں کہ جن کے نقوش پاپر
چل کر آپ کی آئندہ نسلیں سنور جائیں۔اور وہ اسلام کی جیتی جاگتی تصویر بن جائیں اور اپنے اعلیٰ اخلاق
اور پاک نمونے سے ہر کس و ناکس کے لئے مشعل راہ ثابت ہوں۔پس مایوس نہ ہوں اور چھوٹی چھوٹی مخالفتوں سے ماندہ نہ ہوں۔بالآخر انشاء اللہ
تم دیکھو گے کہ انہی میں سے قطرات محبت نیکیں گے
اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔جماعت کے چھوٹوں کو بھی اور بڑوں کو بھی عورتوں کو بھی اور مردوں
دو
کو بھی سب کو میرا محبت بھر اسلام۔اب میں آخر پر اپنے اس پیغام کو حضرت مسیح موعود کے ایک اقتباس پر ختم کرتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں:۔عزیز وایہ دین کے لئے اور دین کی اغراض کے لئے خدمت کا وقت ہے۔اس
وقت کو غنیمت سمجھو کہ پھر کبھی ہاتھ نہیں آئے گا۔تم اپنے وہ نمونے دکھلاؤ، جو فرشتے
بھی آسمان پر تمہارے صدق وصفا سے حیران ہو جائیں اور تم پر درود بھیجیں۔تم ایک
موت اختیار کرو تا تمہیں زندگی ملے۔اور تم نفسانی جوشوں سے اپنے اندر کو خالی کروتا
خدا اس میں اترے۔ایک طرف سے پختہ طور پر قطع کرو اور ایک طرف سے کامل
تعلق پیدا کرو۔خدا تمہاری مدد کرے تمہارے اندر ایسی تبدیلی پیدا ہو کہ زمین
کے تم ستارے بن جاؤ اور زمین اس نور سے روشن ہو، جو تمہارے رب سے تمہیں
ملے۔آمین ثم آمین۔(کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 83 تا85)
والسلام
خاکسار
(مرزا طاہر احمد)
خليفة المسيح الرابع
(مطبوعہ ہفت روزہ النصر 30 جنوری 1987ء) |
526