صد سالہ جوبلی منصوبہ کی کامیابی کے لیے بہت دعاؤں کی ضرورت ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 6 فروری 1987ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 06 فروری 1987ء
صد سالہ جوبلی منصوبہ کی کامیابی کے لئے بہت دعاؤں کی ضرورت ہے
وو
خطبہ جمعہ فرموده 06 فروری 1987ء
گزشتہ خطبہ میں، میں نے احباب جماعت کو ان بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی
تھی، جو صد سالہ جوبلی کے قریب تر آنے کے نتیجے میں ہم پر عائد ہوتی ہیں۔جلسہ سالانہ جو قادیان اور پھر ربوہ
میں منایا جاتارہا، اس کی تیاریاں تو قریباً ایک مہینہ، دو مہینے پہلے منظر عام پر ابھر آیا کرتیں تھیں۔اور جو مخفی
تیاریاں ہیں بنیادی وہ تو شروع سال سے ہی چلا کرتیں تھیں۔تو اگر سالانہ جلسے کے لئے اتنی ذمہ داریاں ہیں۔جنہیں ادا کرنا ہوتا ہے۔کچھ لوگ ایسے ہیں، جن کے لئے جلسے کی تیاریاں ختم ہی نہیں ہوتیں۔افسر جلسہ اور ان
کے بعض مستقل ساتھی، وہ جلسہ ختم ہوتے ہی پھر یہ جائزے لیا کرتے تھے کہ کیا کمزوریاں رہ گئیں پچھلے جلسہ
میں اور کیا ایسی مشکلات تھیں، جن کا ازالہ آئندہ ہمیں لازما کرنا ہوگا۔اور اس کے ساتھ ہی پھر چیزوں کی خریدو
فروخت، آئندہ روٹی پکانے کی مشینوں کی تیاری، انتظامی ڈھانچہ تجویز کرنا اور ان کی ذمہ داریاں ان
کو تقسیم
کرنا۔بہت سے ایسے کام تھے، جو مسلسل جاری رہتے تھے۔بیرنس کی تعمیر ہے، نئی جگہیں چاہئیں، ہر سال
جماعت بڑھتی جاتی ہے اور اس کی وجہ سے وسعت پذیر ہے، جلسے کا کام۔تو سو سالہ جشن کی تیاری کے لئے
آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ کتنی زیادہ محنت اور توجہ اور انہماک کی ضرورت ہے۔اور جو تیاریاں مخفی چل رہیں ہیں،
وہ تو میں نے بیان کیا تھا کہ بہت لمبے عرصے سے جاری ہیں۔لیکن اب وقت آگیا ہے کہ یہ منظر عام پر ابھرنے
والی تیاریاں بھی شروع ہو جا ئیں اور اس میں ساری جماعت کو حصہ لینا ہوگا۔تمام ملکوں میں اس وقت سو سالہ جشن منانے والی منصوبے کی کمیٹیاں قائم کی جاچکی ہیں۔اور ان
ملکوں میں سے پھر کچھ گروہ بنا کر تین تین، چار چار، پانچ پانچ ملکوں کے ایسے گروہ بنا دیے گئے ہیں، جن
میں علاقائی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ہیں۔پھر علاقائی سطح کے علاوہ مشرق اور مغرب کی تقسیم کے لحاظ سے،
Continents کی تقسیم کے لحاظ سے مختلف اس سے بال کمیٹیاں بھی قائم ہیں۔اور دو مرکزی کمیٹیاں
ہیں، ایک جو شروع سے ہی ربوہ میں کام کر رہی ہے اور ابھی بھی جاری ہے اور ایک جو بیرون ربوہ کے
ممالک میں خصوصی ہدایات دینے اور ان کے کاموں کو مرتب کرنے اور ایک دوسرے سے باہم رابطہ پیدا
527
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 فروری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے۔وہ بھی گزشتہ سال سے بڑے انہماک سے کام کر رہی ہے۔تو اب
ضرورت یہ ہے کہ احباب جماعت اپنی اپنی صلاحیتیں اور اپنی قابلیتیں اپنے اپنے امراء کی وساطت سے
ان کمیٹیوں
کو پیش کریں۔کیونکہ ہر علم کے، ہر شعبہ زندگی کے ماہرین کی شدید ضرورت ہے۔مردوں کی بھی
ضرورت ہے، خواتین کی بھی ، بوڑھوں کی بھی، بچوں تک کی بھی ضرورت ہے کہ وہ اپنے اپنے رنگ میں،
اپنے اپنے دائرہ کار میں اس صد سالہ جشن کو کامیاب بنانے کے لئے کیا محنت کریں گے؟ کیا خدمات
سرانجام دیں گے؟ اس کی وہ وضاحت کریں گے تو کمیٹیوں کی بھی راہنمائی ہوگی۔منصوبے کے متعلق ایک تو مرکزی منصوبہ ہے، جو ساری دنیا کی راہنمائی کے لئے مکمل ہو چکا
ہے۔کئی حصے اس کے تنفیذ کے عمل میں ہیں یعنی ان پر عمل درآمد ہورہا ہے یا کچھ حصہ پر ہو چکا ہے۔کچھ
علاقائی کمیٹیاں اس وقت ان منصوبوں کی روشنی میں خود غور کر رہی ہیں۔لیکن ہر ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہو کر
اپنا مقامی منصوبہ بھی بنانا چاہئے۔اور اس کے لئے یہ انتظار نہیں کرنا چاہئے کہ مرکز کی طرف سے کب ہدایات
آتی ہیں؟ کب ان کی طرف سے بنا بنایا منصوبہ ملتا ہے؟ کیونکہ ہر ملک کی اپنی ضروریات ہیں، ہر ملک کے
اپنے مسائل ہیں، ہر ملک کی جماعت کی قوت مختلف ہے، ہر ملک میں جماعت کے تعلقات حکومت والوں
سے مختلف ہیں۔مخالفتوں کا مقام بھی مختلف ہے۔درجہ بدرجہ کہیں زیادہ مخالفت کہیں کم۔ہر ملک میں انسانی
آزادی کا معیار مختلف ہے۔غرضیکہ اتنے اختلاف کی باتیں موجود ہیں کہ ایک مرکزی منصوبہ ہر ملک میں سو
فیصدی چسپاں ہو ہی نہیں سکتا۔شکلیں الگ الگ ہوں تو ہر دوسرے کی مختلف شکل کی چیز کا بسا اوقات ایک
دوسری شکل کی چیز میں فٹ بیٹھنا بڑا مشکل ہو جاتا ہے۔اور پھر یہ کہ جو منصوبہ بنیاد سے اٹھے، وہ بہت زیادہ
حقیقی ہوتا ہے۔جو باہر سے آتا ہے، اس میں کچھ نظریاتی باتیں، کچھ غیر حقیقی سوچیں شامل ہو جاتی ہیں۔اس
لئے میں نے مرکزی کمیٹی کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بنیاد سے منصوبے اٹھوا کر اپنی طرف ان کو حرکت دیں اور
منگوانے شروع کریں۔اور ان کی روشنی میں کچھ ان کو عمومی عالمی منصوبوں میں بھی بہتر نقوش کا اضافہ کرنے
کی توفیق ملے گی۔اور جو عالمی منصوبہ مقامات تک پہنچے گا، ملکوں تک پہنچے گا، اس کی روشنی میں وہ اپنی خامیاں
دور کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔اس لئے اب تمام ملک اپنے اپنے ہاں فوری طور پر اپنی طاقتوں اور ملکی
حالات جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، ان کا اندازہ لگا کر یہ سوچنا شروع کریں کہ وہ کس طرح یہ جشن منائیں
گے۔اور اس کے خدو خال کو معین کر کے امیر کی وساطت سے اپنی علاقائی کمیٹی کو بھجوائیں اور علاقائی کمیٹیاں
اس کو نظر ثانی کرنے کے بعد پھر وہ مرکزی کمیٹیوں کی طرف بھجوائیں۔528
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 فروری 1987ء
اس کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے کام ہیں، جو فوری طور پر جاری ہونے والے ہیں۔مثلاً تمام دنیا
میں اس جشن کے لئے بعض نئی تعمیرات کی ضرورت پیش آئے گی۔اس کے متعلق ہمیں کیا کیا ضرورتیں
ہیں؟ یہ تقریبا طے کر لی گئیں ہیں اور نقشہ بنانے کے لئے بعض آرکیٹیکٹ سے کہا گیا ہے کہ ان عمومی
ضروریات کو مد نظر رکھ کر نقشہ بنائیں۔ضروری نہیں کہ ہر ملک میں ایک ہی معیار کی عمارت ہو۔مگر نقشہ کم و
بیش وہی ہو گا۔کیونکہ بعض نمائشوں کے لئے ، بعض کتابوں کو سجانے کے لئے ، بعض دوسرے کاموں کے
لئے خاص قسم کے کمروں کی ، خاص شکل کے کمروں کی ضرورت پیش آتی ہے۔تو وہ عمومی نقشہ بھی تمام دنیا
میں عنقریب بھجوا دیا جائے گا۔جہاں تک ممکن ہو ، مقامی ذرائع سے ان عمارتوں کو بنانے کی کوشش کرنی
چاہئے اور وقار عمل کا اس میں بہت دخل ہونا چاہئے۔اور ایسا انتظام ہونا چاہئے کہ جماعت کا ہر طبقہ اس
وقار عمل میں
کسی نہ کسی طرح شامل ہو جائے۔اور بوڑھے بھی، بچے بھی ، عورتیں ، مرد سب کو خدا تعالیٰ کے
سے توفیق ملے کہ اس مرکزی نمائندہ عمارت میں ہم نے اپنی محنت کا بھی کچھ حصہ ڈال دیا ہے۔جہاں
تک ضروریات کی مقامی توفیق کا تعلق ہے، ہر ملک اپنی توفیق کو دیکھ کر عمارت کا معیار بنائے۔اگر کہیں
شاندار عمارت
نہیں بنائی جاسکتی تو بانسوں کی تعمیر بھی ہو سکتی ہے۔گھاس پھوس کے ساتھ اس کی خلاؤں کو بند
کیا جا سکتا ہے، مٹی کی چھتیں بنائی جاسکتی ہیں، ان
کو لیپا پوتا جا سکتا ہے۔تو یہ تصورنہ باندھ لیں کہ یہ عمارت کوئی غیر معمولی قیمتی عمارت ہو، عمارت ضرورت کو پورا کرنے
والی ہونی چاہئے اور توفیق کے مطابق ہونی چاہئے۔اس کے بعد اس کو جس حد تک بھی ممکن ہو ، اگر انسان کا
ذہن حسین تخیل رکھتا ہو تو غربت میں بھی وہ حسن پیدا کر لیتا ہے۔بہت سے ممالک ہیں، ایک ہی معیار کے
ہیں اقتصادی لحاظ سے مگر بعض ممالک کے لوگ حسین تخیل رکھتے ہیں ، وہ انہیں ذرائع سے ایک خوبصورت
چیز پیش کرتے ہیں اور بعض ممالک ان سے بڑھ کر ذرائع رکھنے کے باوجود نہایت بھرے منظر کی عمارتیں
بناتے ہیں، نہایت ان کا رہن سہن بھدا ہے اور ان میں ایسا تخیل ہی نہیں کہ جو ان کے عمل کو خوبصورت کر
کے دکھائے۔تو جماعت احمدیہ کا تخیل بھی حسین ہونا چاہئے۔غربت کا یہ مطلب نہیں ہے کہ غربت کے نتیجے
میں بدزیبی پیدا ہو، بھدی چیز بنائی جائے۔اس لئے ان دونوں شرطوں کو ملحوظ رکھ کے عمارتیں بننی چاہئیں کہ
غربت میں حسن پیدا کریں۔حضرت خلیفة المسیح الثالث نے بعض جو نئے محاورے ایجاد کئے ، ان
میں ایک یہ بھی بڑا خوبصورت محاورہ تھا کہ ربوہ کو ایک غریب دلہن کی طرح سجاؤ۔دلہن تو بہر حال بجتی ہے
چاہے غریب ہو، چاہے امیر ہو۔اس لئے سجاوٹ آپ نے بہر حال کرنی ہے۔مگر غریب ہیں تو غریب
دلہن کی طرح سجیں اور امیر ہیں تو امیر دلہن کی طرح سجیں اور سجائیں۔529
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 فروری 1987ء
دوسرا ایک پہلو جیسا کہ میں نے بیان کیا، اس میں مختلف طاقتوں کی ضرورت ہے، مختلف
صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔اور دوستوں کو اپنے کوائف مکمل طور پر جو شوق رکھتے ہیں کہ ان کو بھر پور حصہ ملنے
کا موقع ملے، ان کو چاہئے کہ اپنے کوائف مکمل اس طرح بھیجیں، جس طرح نوکریوں کے لئے بھیجا کرتے
ہیں۔اور کمیٹیوں کے سپر دیا امیر کے سپرد کریں کہ یہ یہ ہم کر سکتے ہیں اور اس طرف ہمارا ذہن کا بھی رجحان
ہے اور اس قسم کا وقت ہم آسانی سے دے سکیں گے۔اور کتنا زیادہ سے زیادہ دے سکیں گے، اس کی بھی تعیین
کی جائے۔یعنی کس قسم کے وقت سے مراد یہ ہے کہ رات کا وقت صبح کا وقت، دن کا وقت، ہمہ وقت ، جس
نوعیت کی بھی کسی کو توفیق ہو، وہ واضح کرے اور پھر مدت معین کر دے۔تو اس طرح ہمارے پاس مجموعی طور پر
کام کرنے والے جتنے ہاتھ اور جتنے گھنٹے اور جتنے دماغ اور جتنی صلاحیتیں ہوں گی، وہ یکجائی شکل میں جب
کمیٹی کو نظر آئیں گی تو ان کا منصوبہ حقیقی بنے گا پھر اور ان صلاحیتوں کے نتیجے میں ان کے ذہن اور ان کی
سوچ میں بھی ایک چمک پیدا ہوگی۔بعض چیزوں کی طرف خیال ہی نہیں جائے گا جب ایک لکھنے والا بتائے گا
کہ مجھ میں خدا کے فضل سے یہ صلاحیتیں موجود ہیں تو اچانک اس کے منتظموں کے ذہن میں یہ خیال پیدا ہو گا
کہ اچھا یہ بھی ایک چیز تھی، اس سے بھی فائدہ اٹھانا چاہئے۔تو Grass Roots جس کو کہتے ہیں یعنی وہ
گھاس کی جڑیں، وہاں سے منصوبہ اٹھے تو عظیم الشان منصوبہ ہوتا ہے۔وہ سر کی طرف حرکت کرتا ہے اور پھر
سرے صیقل ہو کر اور مزید نقش ونگار کی درستی کے بعد واپس پہنچتا ہے۔اور پھر ہر ہر جگہ، جہاں جہاں اس
ربے کو عمل میں لانا ہے ، وہاں کے اعضاء اس میں کام شروع کر دیتے ہیں۔منصور
جہاں تک تبلیغ کا تعلق ہے، میں نے یہ کہا تھا کہ ہر احمدی کو کم سے کم اب دو سال کے لئے دو
احمدی تو پیش کرنے چاہئیں۔گزشتہ محرومیوں کا اب ماضی میں جا کہ تو ازالہ نہیں ہوسکتا لیکن مستقبل کی
طرف بڑھتے بڑھتے تو ازالہ ہو سکتا ہے، بہت حد تک تو دو کو تو آپ کم سے کم معیار سمجھیں۔لیکن میں سمجھتا
ہوں کہ جس طرح پہلے ہم مالی تحریکوں میں چند آنوں سے شروع کر کے پھر بڑھاتے رہے یعنی خدا تعالیٰ کی
تقدیر کے مطابق اور کیا وہ وقت تھا کہ دو دو پیے کا ریکارڈ بھی کتابوں میں چھپ گیا۔حضرت
مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے مبارک ہاتھوں سے کہ یہ دو پیسے چندہ دیا ہے کسی نے۔یہ درست ہے کہ وہ دو پیسے
کروڑوں سے بڑھ کر مقدس تھے۔کروڑوں سے بڑھ کر خدا کے ہاں زیادہ مقبولیت پاگئے۔کیونکہ وقت
کے امام کی نظر میں آگئے اور اللہ کی تقدیر نے ان سے لکھوادیا کہ فلاں شخص نے یہ اتنے پیسے دیئے ہیں۔لیکن
اس کے بعد خدا کا فضل ایک دوسرے رنگ میں بھی نازل ہوا۔دو پیسے، دو پیسے نہیں رہے بلکہ اسی اخلاص
530
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 فروری 1987ء
کے معیار کے لوگوں کو خدا نے مالی وسعتیں عطا کیں۔اور عملاً یہی بات ہے، جو ہمیشہ ہمارے پیش نظر رہنی
چاہئے کہ یہ وہی دو پیسے ہیں، جو بڑھ رہے ہیں، یہ وہی چار آنے ہیں، جو بڑھ رہے ہیں، یہ وہی چند روپے
ہیں، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اخلاص اور محبت سے پیش کئے گئے، جو برکت پارہے ہیں۔آج ہمارے ہاتھوں سے جب یہ نکلتے ہیں تو ہزاروں لاکھوں بعض دفعہ کروڑوں بن کر نکلتے ہیں تو خدا کے
فضل نے پیمانے مختلف کر دیئے مگر سر چشمہ وہی ہے۔وہی خلوص اور تقویٰ کا سر چشمہ، جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں اور محنتوں کے نتیجے میں پیدا ہوا۔پس اسی نہج پر ہمیں اب تبلیغ میں بھی چندوں کا رنگ پیدا کر دینا چاہئے۔پہلے اتفاق سے مربیوں
اور مبلغوں کے علاوہ جب کبھی کوئی داعی الی اللہ اپنا تبلیغ کا پھل پیش کیا کرتا تھا تو بہت نمایاں دکھائی دیتا
تھا۔میں تھیں، چالیس چالیس ایسے دوست شروع میں پیدا ہونے شروع ہوئے۔جب ہم نے انصار اللہ
اور خدام الاحمدیہ میں منتیں کیں اس معاملے میں اور بہت تھوڑے نتیجے تھے لیکن اس کے باوجود بہت دکھائی
دیتے تھے۔اب ایک ایسا وقت آیا ہے کہ بعض داعین الی اللہ کے ذریعے بیسیوں کی تعداد میں ایک ایک
آدمی کے ذریعے بیعتیں ہورہی ہیں، نئے گاؤں بن رہے ہیں۔افریقہ سے جور پورٹیں ملتی ہیں، ان سے یہ
پتہ چلتا ہے کہ اب داعین الی اللہ کی کوششوں کا زیادہ دخل ہو گیا ہے۔بنسبت براہ راست مبلغین کی
کوششوں کے اور اسی طرح ہونا بھی چاہئے۔مبلغ کا کام تو بالعموم تعلیم و تربیت اور تبلیغ کے معاملے میں
جماعت کو مستعد کرنا ہے۔براہ راست جتنا وقت ملے، وہ بے شک تبلیغ کرے۔لیکن مبلغ تیار کرنا، اس کا
کام ہے۔اور اگر وہ یہ سمجھے کہ میں نے اگر اپنے نام ڈالے دس یا نہیں آدمی تو میر اوقار بڑھے گا اور اگر میں
نے یہ لکھ دیا کہ دوسروں نے بنائے ہیں تو شاید میر اوقار کم ہو۔اگر کوئی ایسا سوچتا ہے تو بہت ہی بے وقوف
انسان ہے۔مبلغ تو سب اجتماعی کوششوں کے پھل کا ذمہ دار ہے اور اس کا ثواب اس کو ملے گا اور مرکز کی نظر
میں بھی وہ مبلغ زیادہ کامیاب ہے، جس کے ماتحت عام احباب جماعت زیادہ مستعدی کے ساتھ اللہ تعالیٰ
سے فضل اور رحم سے اس کی توفیق کے ساتھ زیادہ کامیاب تبلیغ کر رہے ہیں۔اس لئے کریڈٹ کا جہاں تک
تعلق ہے، وہ سارا مبلغ ہی کا یا مبلغوں کا ہی ہے۔یعنی سارے سے مراد میری یہ ہے کہ اگر ان
کو یہ فکر ہو کہ
ہمارا کریڈٹ کم ہو جائے گا تو اس فکر کو مٹادیں دماغ سے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو قانون ہمیں بتایا ہے اور جو خدا نے آپ کو بتایا، وہ تو بالکل دنیا
کے قانون سے مختلف ہے۔دنیا میں تو اگر ایک سے کریڈٹ لے کے دوسرے کو دے دیا جائے تو پہلے کی
531
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 فروری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
جھولی خالی ہو جاتی ہے۔دوسرے سے لے کے تیسرے کو دے دیا جائے تو دوسرے کی جھولی خالی ہو جاتی
ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو قانون خدا سے علم پا کر جاری فرمایا اور وہی قانون جماعت میں
جاری ہے۔وہ تو یہ ہے کہ اگر کوئی نیک بات کرے اور اس کا نمونہ دیکھ کر یا اس کی بات سن کر کوئی دوسرا بھی
ویسا نیک کام کرے تو اس کو بھی اتنی ہی جزا ملے گی ، وہ خدا کے نزدیک اسی طرح اس کا کریڈٹ پانے والا
ہوگا ، جس طرح وہ کام کرنے والا ہے۔اور پھر فرمایا کہ اس کے اجر میں بھی کوئی کمی نہیں آئے گی۔یہ نہیں ہو
گا کہ اس دوسرے شخص نے ، جس نے کسی ایک سے سیکھ کر اچھا کام کیا ہے، اس کے ثواب میں پہلے کو حصہ
دار بنایا گیا ہے۔فرمایا ہے: اس کو بھی اتنا ملے گا اور جس کی وجہ سے کسی نے توفیق پائی ، اس کو بھی اتنا ملے گا۔یہ وہ مضمون ہے، جسے ہر احمدی کو ذہن نشین کرنا چاہئے۔اور کریڈٹ خدا کے ہاں بنتے ہیں، دنیا کے
کریڈٹ کی ویسے ہی پرواہ کوئی نہیں کرنی چاہئے۔اگر تحریک جدید کے کھاتے میں کریڈٹ نہ بھی بن رہا ہو
یا انجمن کے کسی شعبے کے کھاتے میں نہ بھی بن رہا ہو تو بالکل اس کی کوئی پرواہ نہیں ہونی چاہئے۔کریڈٹ
ایک ہی ہے، جو خدا کے کھاتے میں بنتا ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اسی مضمون پر
زور دیا ہے۔فرماتے ہیں:۔ہم ہوئے خیر اہم تجھ سے ہی اے خیر رسل!
تیرے بڑھنے سے بڑھایا ہم نے
قدم است
(در مشین: 17)
سارا کریڈٹ خود پیش کر رہے ہیں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو کہ آپ نے ہمیں
آگے بڑھنا سکھایا، تو بڑھے۔ورنہ ہمیں کہاں سے توفیق ملنی تھی۔تو جہاں تک داعین الی اللہ کا تعلق ہے، ان کا مزاج یہ ہونا چاہئے۔ان کا مزاج یہ نہیں ہونا
چاہئے کہ جی ہم نے بنایا ہے۔اپنے امیر کے سامنے، اپنے مبلغ کے سامنے، ان کا ادب اور احترام اور
انکساری کا یہ انداز ہونا چاہئے کہ جی خدا نے توفیق دی ہے۔لیکن آپ نے سکھایا تو توفیق ملی ، آپ کا نیک
نمونہ پکڑا تو توفیق ملی ، سب کچھ آپ ہی کا ہے۔اس رنگ میں اگر باہمی تعاون اور محبت کے ساتھ سارے
داعین الی اللہ از سرنو کام شروع کر دیں تو ایک بہت بڑے انقلابی دور میں جماعت داخل ہوسکتی ہے۔اور
وہی دور ہے، جس کی دیکھنے کی تمنا لئے ہوئے میں آج آپ کے سامنے یہ بات رکھ رہا ہوں۔بعض دفعہ اس سے پہلے اب تک ملکوں سے ہزار ہا کی اطلاعیں تو آتی رہی ہیں مگر آج لاکھوں کی
ہا
بیعتوں کی اطلاع نہیں ملی تو دعا یہ کریں اور کوشش یہ کریں کہ اگلی صدی میں داخل ہونے سے پہلے ہم معیار۔532
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 فروری 1987ء
کے پیمانے بدل دیں، بالکل۔اور ملک اب ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں جانچے جانے لگیں۔اور کثرت
سے ایسے ملک پیدا ہوں اور نئے شامل ہو جائیں اولین کی صف میں جہاں سے یہ اطلاع مل رہی ہو کہ گزشتہ
سال اتنے لاکھ تھی ، اب اتنے لاکھ ہیں، اب اتنے لاکھ ہیں، اب اتنے لاکھ ہیں۔تو لاکھوں میں اگر ہزاروں کو
بدلنا ہے تو وقت کی کمی کے پیش نظر آپ کو احساس ہونا چاہئے کہ کتنی زیادہ توجہ اور محنت اور افرادی قوت،
انفرادی اور اجتماعی قوت کی ضرورت ہے۔اور دعاؤں کی بڑی شدید ضرورت ہے۔کیونکہ دعاؤں کے بغیر اس
قسم کے انقلاب نہیں پیدا ہوا کرتے۔جتنا مرضی آپ زور لگا ئیں، جتنی مرضی آپ کی صلاحیتیں بیدار ہو
جائیں، جو کام میں آپ کو بتارہا ہوں، یہ آپ کے بس میں ہی نہیں ہے، اگر خدا کی طرف سے غیر معمولی
توفیق عطا نہ ہو۔اس لئے خدا تعالیٰ سے دعا مانگیں غیر معمولی طور پر ، اپنے لئے بھی، اپنی جماعت کے لئے بھی
اور یہ ارادہ لے کر اٹھیں کہ ہم نے یہ کر کے دکھانا ہے۔پھر دیکھیں خدا کے فضل سے کتنی عظیم الشان تبدیلیاں
پیدا ہوں گی۔اور دعا کا تو ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ قبولیت دعا کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ بندے
کا تعلق بہت زیادہ مضبوط ہوتا چلا جاتا ہے۔اتنا گہرا ہوتا جاتا ہے کہ دعا کرنے والی جماعت کا نہ دعا کرنے
والی جماعت سے کوئی مقابلہ ہی نہیں رہتا۔یعنی یوں کہنا چاہئے کہ نہ دعا کرنے والی جماعتوں کا دعا کرنے
والی جماعتوں سے کوئی مقابلہ ہی نہیں رہتا۔کیونکہ ہر دفعہ جب مانگنے والا ہاتھ اپنے ہاتھ کو بھرا ہوا دیکھتا ہے تو
جو یقین اور جو شکر اور حمد کے جذبات اس پر پیدا ہوتے ہیں، جو خدا سے ایک نیا تعلق مضبوط باندھا جاتا ہے،
وہ دعا سے غافل آدمی کو تو نصیب ہی نہیں ہو سکتا، اس کا تصور بھی نہیں پہنچتا۔ابھی کل کی بات ہے، مجھے ایک نواحمدی دوست کا، جو گزشتہ سال احمدی ہوئے ہیں، یہاں سے
چلے گئے ہیں، ان کا خط آیا۔انہوں نے بہت ہی پتے کی۔بات دیکھی اور مجھے بڑا لطف آیا اور یقین ہوا کہ
واقعہ جو شخص ان تجربوں سے گزرا نہ ہو، اس کا خیال ہی نہیں آسکتا کہ اس قسم کی بات میں لکھوں۔اس نے
کہا: احمدیت میں آکر میں نے یہ پایا، وہ پایا۔لیکن سب سے زیادہ جو مجھے لطف آیا ہے، احمدیت میں آکے
وہ دعا کا ہے۔باہر عمر گنوادی لیکن ہمارے ماحول میں دعا کا ذکر سرسری کبھی آجائے تو آجائے ، ورنہ اسے
ایک مؤثر ذریعے کے طور پر اختیار ہی نہیں کیا جاتا اور ہو بھی نہیں سکتا۔جہاں غیر اللہ کے سہارے لینے کی
عادت پڑ جائے ، جہاں رشوت کا سہارا لینے کی عادت پڑ جائے، جہاں طاقتور دوست کی سفارش کا سہارا
لینے کی عادت پڑ جائے ، جہاں ناجائز ذریعے اختیار کرنے کے سہارا لینے کی عادت پڑ جائے ، وہاں دعا تو
ایک طرف بیٹھی رہتی ہے، بے چاری۔کبھی اتفاق سے خیال آیا تو آ گیا۔ورنہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے، دعا
533
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 06 فروری 1987 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
ایسے لوگوں کے نزدیک، جو زندگی میں کوئی اہم کردار ادا کرے، کوئی مؤثر کردار ادا کرے۔تو وہ کہتے ہیں
اول تو دعا کی کوئی اہمیت نہیں۔دوسرے وہ دوست لکھتے ہیں کہ مجھے ایک اور لطف بہت آیا کہ ہم جب جن
لوگوں
کو کبھی رسما دعا کے لئے کہنے جاتے ہیں، پیروں اور بزرگوں
کو تو کبھی انہوں نے آگے سے یہ نہیں کہا
کہ تم اپنے لئے بھی دعا کرو اور با قاعدہ کرو۔وہ سمجھتے ہیں صرف ان کی دعا کی طاقت ہے۔اور وہ ہے ہی
نہیں۔اور یادہ ہاتھ اٹھا کر نیچے گرا دیتے ہیں یاوہ کہتے ہیں، ہم آپ کے لئے دعا کر دیں گے اور کام ہو
جائے گا۔کہتے ہیں، میں نے جب بیعت کی تو میں نے آپ سے دعا کے لئے کہا تو آپ نے اسی وقت
مجھے کہا کہ ہاں میں بھی کروں گا لیکن تم بھی اپنے لئے با قاعدہ دعا کرو۔تو میں حیران رہ گیا کہ دعا کا ایک یہ
پہلو بھی ہے۔ایک زندہ فعال ایک آلہ کار ہے، جسے ہر شخص استعمال کر سکتا ہے۔تو اس لئے دعا کو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جس طرح ایک حقیقت بنا کر پیش کیا ہے،
بنا کر نہیں حقیقت دکھا کر پیش کیا ہے۔حقیقت تو یہ تھی ہی لیکن حقیقت ایسی تھی کہ دکھائی نہیں دے رہی تھی دنیا
کو۔اتنا زور دیا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا یہ کہ آپ تعجب کریں گے کہ گزشتہ بزرگوں کی
کتابیں کی کتابیں پڑھ جائیں، ان میں اتنا زور دکھائی نہیں دے گا، اجتماعی طور پر اتنا زور دکھائی نہیں دے گا،
جتنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا پر زور دیا اور اس مضمون کے ہر پہلو کوکھول کر بیان فرمایا۔تو یہ جو منصوبہ ہے، اس کی کامیابی کے لئے بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔اور ہر چیز میں دعا
کے ذریعے برکت پڑے گی۔اور جب وہ برکت پڑے گی تو آپ کے ایمان میں نئی تازگی پیدا ہوگی، نیا
روحانی رزق آپ کو حاصل ہوگا۔جس سے ایک نئی شخصیت وجود میں آنی شروع ہو جائے گی۔اور اس
شخصیت کی ضرورت ہے جماعت کو اگلی صدی میں۔اس نئی روحانی شخصیت کو جس نے خدا کو عملاً دیکھا ہو،
اس کے ساتھ ایک گہرا تعلق قائم کیا ہوتا کہ جو بہت عظیم کام ہمیں بعد میں کرنے ہیں، ان کو ہم زیادہ بہتر
رنگ میں زیادہ یقین اور عزم کے ساتھ اور زیادہ کامیابی کے ساتھ سرانجام دے سکیں۔جہاں تک ملکوں کے منصوبے کا تعلق ہے، جن ممالک کے سپر دنئے ممالک کئے گئے تھے ، ان
میں سے بعض نے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی محنت کی ہے اور بہت ہی اللہ تعالیٰ نے ان محنتوں کو قبولیت
سے نوازتے ہوئے پھل دیا اور بہت شیریں پھل دیا۔جو فوراً آگے بیج میں تبدیل ہو گیا۔پھر اس سے بھی
اچھے پھل لگے تو بعض ممالک میں تو اس تحریک سے بڑی رونق آگئی ہے اور نئے نئے ممالک احمدیت میں
داخل ہوئے ہیں۔اور خدا کے فضل سے اکثر و بیشتر داعین الی اللہ کی محنت کا اس میں بہت دخل ہے۔اور
جب نئے پودے لگ جاتے ہیں کسی ملک میں تو پھر باقاعدہ تربیت یافتہ مربیان بھی بھیجے جاتے ہیں۔پھر
534
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 06 فروری 1987ء
وہ اور زیادہ کام کو منظم کرتے ہیں۔لیکن بعض ممالک ہیں، جن میں ابھی تک غفلت ہے یا کام کا سلیقہ نہیں
ہے۔وقف عارضی کو استعمال کرتے ہیں لیکن اس طریق پر نہیں کہ کسی ایک جگہ بار بار بات دہرائی جائے۔یہاں تک کہ وہ اثر کرنے لگ جائے۔بلکہ وقف عارضی اس طرح ہوتا ہے، جیسے کبھی ایک جگہ کوئی انسان
گندم کا چھٹہ ڈال جائے، کبھی کسی دوسری جگہ چلا جائے، کبھی کسی تیسری جگہ چلا جائے اور پانی دینے لگے تو
پانی دوسری زمینوں کو دینے لگے۔ایک دانہ بھی نہیں اگے گا اس طرح تو۔اگے گا تو ضائع ہو جائے گا۔وقف
عارضی سے بھی اگر فائدہ اٹھانا ہے ان ملکوں کو تو منظم طریقے پر اٹھانا چاہئے۔جہاں پہلا وفد گیا ہے، جو
تعلقات اس نے قائم کئے ہیں، انہیں تعلقات کا اعادہ جب تک نہیں کرتا اگلا وفد اور انہی جگہوں پر جا کہ
محنت نہیں کرتا ، اس وقت تک یہ توقع رکھنا کہ ہم بڑا کام کر رہے ہیں اور اس کا پھل بھی ملے گا۔قسمت سے،
قدرت سے تو پھل مل جائے تو الگ بات ہے، اس سے تو انکار ہی نہیں ہے اور خدا دیتا رہتا ہے، ایسے پھل
مگر با قاعدہ منصوبہ بندی کے طریق پر پھل حاصل کرنے کا اسلوب نہیں ہے، جو خدا نے ہمیں سکھایا ہو۔اس کے لئے تو حکمت اور عقل کے ساتھ باقاعدہ ایسی محنت کو دہرانا پڑے گا، جو بار بار دہرانے کے بعد پھل
دیتی ہے۔اور اسی طریقے اور منصوبے سے دہرانا پڑے گا۔ہر کام کے اپنے اسلوب ہیں، اپنے طریق
ہیں، ان کو اختیار کئے بغیر ہماری بہت سی محنتیں بالکل ضائع چلی جاتی ہیں، ان کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔اس لئے اپنے منصوبوں پر نظر ڈالیں۔سارے ممالک، جنہوں نے بعض نئے ممالک میں خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ اسلام کا
پودا لگانا تھا، وہ سوچیں کہ کیوں نہیں لگا سکے۔غفلتیں تھیں تو غفلتیں دور کریں۔اگر منصوبے میں کمزوریاں تھیں
تو ان کو ٹھیک کریں۔اور دعاؤں میں کمی تھی تو دعائیں کریں۔بہر حال یہ ان کا اپنا کام ہے کہ اپنے گرد و پیش کا
گردوپیش
جائزہ لے کر از سر نو بلند عزم کے ساتھ یہ کام شروع کر دیں۔سب سے بڑا خلا ، جواب تک محسوس ہوا ہے ، وہ
جنوبی امریکہ کے براعظم میں محسوس ہوا ہے۔حیرت کی بات ہے کہ باوجود اس کے کہ باہر سے جانے والے
احمدی تو وہاں آباد ہوئے ہیں، مختلف ممالک میں مثلاً ہنگری میں جب انقلاب
آیا تو ہنگری کے انقلاب سے
پہلے خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں جماعت کثرت سے پھیلنا شروع ہوئی تھی ، یعنی خصوصا مسلمانوں میں۔وہ
لوگ جو ہجرت کر گئے جنوبی امریکہ میں ان کے کہیں کہیں سے خط آتے رہے، کہیں کہیں سے ان کی اطلاعیں
ملتی رہیں، جو آہستہ آہستہ کم ہونے لگیں۔اور ایک لمبے عرصے میں وہ تعلق بھی ٹوٹ گیا۔سوائے اتفاقاً کبھی
کوئی آواز دوبارہ آجاتی ہے۔اس سے یہ تو پتہ چلتا ہے کہ آج سے چالیس، پچاس سال پہلے سے ہی وہاں
جنوبی امریکہ کے مختلف ملکوں میں دانہ دانہ کہیں کہیں احمدیت پہنچی ہے۔لیکن پھر اس نے نشو نما پائی یا نہیں
535
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 فروری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
پائی؟ ان لوگوں کا کیا بنا؟ اس کا ہمیں علم نہیں ہے۔بعض جگہوں پر پاکستان سے جاکے بسنے والے بھی موجود
ہیں مگر مقامی نہیں تھے۔تو اللہ تعالیٰ نے اس نئے سال میں یہ پہلا فضل نازل فرمایا کہ برازیل میں پہلی دفعہ
مقامی دوستوں میں سے جو عیسائی تھے، ان میں خدا تعالیٰ نے احمدیت میں داخل ہونے والے پھل عطا فرما
دیئے۔اور ایک خاتون ، جو بہت تعلیم یافتہ ہیں، ان کے بعد بعض نوجوان بھی خدا کے فضل سے اسلام اور
احمدیت میں داخل ہوئے اور اب وہاں امید بندھی ہے کہ انشاء اللہ مقامی طور پر ایک تحریک پرورش پائے
گی۔لیکن یہ ایک ہی ملک ہے، صرف ابھی تک۔اور میں سمجھتا ہوں کہ انگلی صدی سے پہلے اگر چہ وقت بہت
تھوڑا رہ گیا ہے لیکن کام تو اللہ نے کرنے ہیں، اگر دعا اور خلوص اور ہمت لے کر ہم کوشش کریں تو بعید نہیں کہ
اس بر اعظم کے ہر ملک میں مقامی طور پر پودا لگا دے۔میہ وہ خیال ہے، جس کے متعلق میں سوچتا رہاتو میرے ذہن میں یہ تجویز ابھری ہے کہ تحریک
جدید کی طرف سے وکیل اعلیٰ، جو آج کل یہاں آئے ہوئے ہیں، وہ منصوبہ بندی کمیٹی کے مشورے کے
ساتھ بعض ممالک ایک سے زیادہ ملکوں کو بے شک تقسیم کریں۔لیکن یہاں پندرہ دن والے وقف کی سکیم
کام نہیں کر سکتی۔چھ مہینے یا سال کے یا چھ چھ مہینے اور سال سال کے وقف کی تحریک زیادہ مؤثر ثابت ہو
گی۔اور اس ضمن میں ایک بالکل نئی طرز پہ کام کرنا پڑے گا۔عام جو طریق ہے عارضی وقف کا اس کے اوپر
یہ کام نہیں ہو سکتا۔ایسے ممالک جن کے سپر دوہ جگہ ہو ، وہ تلاش کریں، ایسے ریٹائر ڈ آدمی یا ایسے کام کرنے
والے جو لمبی چھٹی لے سکتے ہوں اور اگر ان کو توفیق نہ ہو تو سارا ملک ان کے لئے اخراجات مہیا کرے اور
ان سے کہیں کہ فرض کفایہ ادا کرو، ہم سب کی طرف سے اور ویزوں کا بھی خود انتظام کرو۔لٹریچر اور راہنمائی
کا جہاں تک تعلق ہے ، وہ تحریک جدید سے وہ حاصل کریں۔اور کہاں جا کہ بیٹھنا ہے، یہ بھی تحریک جدید ہی
ان کی راہنمائی کرے۔اور پھر جا کے وہاں بیٹھ جائیں، دھونی رمائیں ان درویشوں کی طرح جو پہلے بھی خدا
کی راہ میں نکل کے ملک فتح کرتے رہے ہیں۔تو وہاں جا کے اپنا اور اپنے ملک کا نام ہمیشہ کے لئے ثبت
کر دیں۔دنیا کی قوموں سے تو ہمارا مقابلہ نہیں ہو سکتا مادی ترقیات میں لیکن خدا نے جس میدان کی
چوٹیاں فتح کرنے کے لئے ہمیں پیدا کیا ہے، وہ بلند تر چوٹیاں ہیں اور بہت ہی عظیم الشان چوٹیاں ہیں۔ہمالہ فتح کرنے والوں کے نام تو ضرور ثبت ہوئے وہاں لیکن آئندہ نسلیں، جس شان کے ساتھ ان لوگوں کو
یاد کریں گی ، جنہوں نے خدا کی راہ میں ممالک فتح کئے ہیں، ان کی شان کا وہ ہمالہ کی چوٹیاں فتح کرنے والا
تو مقابلہ نہیں کر سکتا۔آج اس کی زیادہ عزت ہے، آج وہ زیادہ معروف ہے دنیا میں، آج اس کا نام دنیا کے
ریڈیو، ٹیلی ویژن پر زیادہ احترام سے لیا جاتا ہے۔مگر لاز م وہ وقت آئے گا، جبکہ ارب ہا ارب دنیا کے
536
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 فروری 1987ء
انسان ان ناموں کو تو بھول چکے ہوں گے، مگر درود اور سلام بھیجیں گے ان لوگوں پر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
اور ان کے ان غلاموں پر ، جنہوں نے اسلام کے لئے نئے نئے ممالک فتح کئے ہیں۔بہت ہی عظیم الشان کام ہے۔اس کو اگر فوری طور پر تقسیم کر کے مشورے کے ساتھ یا
Alternative مشورے بھی بھیج دیئے جائیں گے۔اگر آپ کے لئے یہ مناسب نہیں تو اور دوسری جگہ
لے لیں اپنی پسند کی۔تو جنوبی امریکہ کے ہر ملک میں یہ عزم لے کر بڑھیں آگے کہ خدا کے فضل اور رحم کے
ساتھ اسلام کا اور اسلام کے احیائے نو کا پودا راسخ کر دینا ہے۔اور کوشش کرنی ہے کہ مضبوط جماعت مقامی
دوستوں کی وہاں پیدا ہو جائے۔اتنی کثرت سے اب دنیا میں جماعتیں پھیل چکی ہیں، اللہ کے فضل کے
ساتھ اور ذرائع بھی ایسے وسعت پذیر ہیں کہ یہ کام اگر حکمت کے ساتھ تقسیم کیا جائے تو کچھ زیادہ بوجھ
معلوم ہی نہیں ہوگا۔بہت آسانی کے ساتھ ، خدا کے فضل کے ساتھ یہ دوسرے کاموں کے ساتھ ضمنا ہونا
شروع ہو جائے گا۔اس کے علاوہ کچھ انفرادی ذمہ داریاں ہیں، جن کی طرف مجھے دوبارہ توجہ دلانا ہے۔انفرادی طور
پر ہر شخص، ہر مومن ہر وقت کوشش میں رہتا ہے کہ میری کچھ کمزوریاں کم ہوں اور کچھ خوبیاں نئی مجھ میں پیدا ہو
جائیں۔اور اس کے متعلق وہ پھر دعا بھی کرتا ہے، دعاؤں کے لئے لکھتا بھی ہے اور جب وہ بے بس ہو جاتا
ہے، ان کمزوریوں کے مقابل پر تو اور زیادہ بے چین اور پریشان ہوتا ہے۔آگے جو آپ کو منزل نظر آ رہی
ہے، اس کو اگر آپ سامنے رکھ کر اپنی کمزوریاں دور کرنے کی کوشش کریں اور دعا یہ شروع کر دیں کہ اے خدا!
نئی صدی میں ، میں داخل نہ ہوں، جب تک میری کمزوریاں مجھ سے جھڑ نہ چکی ہوں اور بعض نئی خوبیاں مجھے
میں پیدا نہ ہو چکی ہوں۔تو یہ عزم اور یہ قریب آتی ہوئی منزل آپ کی بہت مدد کرے گی اور عام حالات میں
جن گناہوں کا مقابلہ آپ نہیں کر سکتے تھے، یہ ایک نیار جان آپ میں گناہوں کا مقابلہ کرنے کی مزید طاقت
پیدا کر دے گا۔تو دعاؤں کے ساتھ انفرادی کمزوریاں بھی دور کرنے کی کوشش کریں اور اپنے گھر اور اپنے
ماحول پر نظر ڈال کر ان کی کمزوریاں بھی دور کرنے کی کوشش کریں۔لیکن اعتراض کا نشانہ بنا کر نہیں ، طعنے
دے کر نہیں۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جماعت کو نصیحت فرمائی محبت اور پیار اور خلوص
کے ساتھ نصیحت کرتے ہوئے ، ان کے لئے دعائیں کرتے ہوئے عاجزی اور انکساری کے ساتھ کوشش
کریں کہ اپنے ماحول میں سے بھی کچھ برائیاں دور کریں، کچھ نئی خوبیاں پیدا کر دیں۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 83 تا 95)
537