آ رہی ہے اب تو خوشبو میرے یوسف کی مجھے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 13 فروری 1987ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد مصف
--
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 فروری 1987ء
35
آرہی ہے اب تو خوشبو میرے یوسف کی مجھے
خطبہ جمعہ فرمودہ 13 فروری 1987ء۔۔۔اب جماعت احمدیہ کے سامنے جو کام ہے، ساری دنیا کو فتح کرنا، یہ ان کاموں میں سے
ہے، جن کو جو باہر سے دیکھنے والا ہے، وہ ہمارے معاملے میں پاگل پن قرار دے گا۔آپ کو معقول سمجھتا
رہے بے شک، لیکن آپ کے اس خیال کو پاگل پن سمجھے گا۔وہ کہے گا کیوں بیوقوف ہو گیا ہے؟ کیا ہو گیا
ہے، اس کی عقل کو ؟ اچھی بھلی باتیں کر رہا تھا اور اچانک کہنے لگ گیا ہے: ہم دنیا پہ غالب آجائیں گے۔انٹرویو کے دوران مختلف قسم کے جو انٹرویو ہوتے ہیں، ان کے دوران میں نے بھی یہ محسوس کیا ہے اور وہ
اندر سے مجھ پر ہنس رہے ہوتے ہیں اور میں اندر سے ان پہ ہنس رہا ہوتا ہوں۔وہ اس لئے ہنستے ہیں اندر
سے کہ شریف لوگ اکثر جو انٹرویو لینے والے ہیں ، وہ کوشش یہی کرتے ہیں کہ بدتہذیبی کا مظاہرہ نہ ہو۔منہ
یہ نہیں کہتے اور ہنسی بھی آئے تو اسے ضبط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔جب وہ پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو یقین
ہے کہ آپ غالب آجائیں گے اور تمام دنیا کو فتح کرلیں گے؟ اور میں کہتا ہوں: ہاں، مجھے کامل یقین ہے۔تو اس کا چہرہ بتا دیتا ہے، سوال کرنے والے کا ، اس کی آنکھیں بتارہی ہوتی ہیں کہ اگر وہ اکیلا ہوتا تو قہقہہ مار
کے ہنس پڑتا کہ کیا ہو گیا ہے، ان لوگوں
کو ؟ اچھی بھلی معقول باتیں کرتے کرتے اچانک پاگلوں والی باتیں
شروع کر دیں۔اور میں اس لئے دل میں مسکراتا ہوں کہ اس کو پتا نہیں ہے کہ کیوں ہم یقین کر رہے ہیں؟
اس لئے کہ ایسی ناممکن باتیں ہمیشہ سے ہوتی چلی آئی ہیں۔اس لئے کہ مذہب کی تاریخ ، اس کی ساری
تاریخ گواہی دے رہی ہے کہ ایسی ناممکن الوقوع باتیں ہمیشہ وقوع پذیر ہوتی رہیں۔اور جو یقینی دکھائی دیتی
تھیں باتیں، وہ غیر یقینی ہوگئیں۔یقینی چیزیں صفحہ ہستی سے ہمیشہ کے لئے مٹادی گئیں اور بظاہر غیر یقینی
چیزیں منصہ شہود پر اس طرح قوت کے ساتھ ابھری ہیں اور اس استحکام کے ساتھ قائم رہی ہیں کہ پھر ان
کے مٹانے کا کوئی سوال باقی نہیں رہتا۔پس قرآن کریم نے جو آخرت پر یقین پر زور دیا ہے، وہ اسی لئے
دیا ہے۔یقین کے نتیجے میں بعض دفعہ انبیاء کو پاگل قرار دیا گیا ہے اور اپنوں کے ذریعے بھی قرار دیا گیا
ہے۔حضرت
رت یعقوب علیہ السلام نے اپنے بچوں سے کہا:۔539

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 فروری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتہ
لَا جِدُ رِيحَ يُوْسُفَ لَوْلَا أَن تُفَبِّدُونِ
(یوسف: 95)
اس کا یہی مطلب تھا کہ مجھے تو یوسف کی خوشبو آ رہی ہے اور میں جانتا ہوں کہ تم میرے منہ پر
مجھے پاگل نہیں کہہ سکتے لیکن تمہارا دل یہی کہ رہا ہے اندر سے کہ اس کو تو کچھ ہو گیا ہے، یہ تو پاگلوں والی
باتیں کرتا ہے۔لولا ان تفندون خواہ تم دیوانہ سمجھو، دیوانہ قرار دو، جوکہوں کہو مگر مجھے کامل یقین ہے کہ
یوسف آنے والا ہے، مجھے اس کی خوشبو آرہی ہے۔فتح اسلام سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہی محاورہ استعمال فرمایا ہے:۔آ رہی ہے اب تو خوشبو میرے یوسف کی مجھے
دیوانہ میں کرتا ہوں اس کا انتظار
(در مشین: 130)
پس ہم تو ان دیوانوں کے غلام ہیں، جن کے یقین کو کوئی دنیا کا طعنہ بھی تبدیل نہیں کر سکا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب ہونے کے بعد ہم آپ کے انتظار میں شامل
ہو چکے ہیں۔اور اس یقین کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں، جس یقین کے ساتھ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام اپنے یوسف کا انتظار کر رہے تھے۔پس جب میں کہتا ہوں کہ اگلے سال سے پیمانے بدل دو، ہزاروں کو لاکھوں میں تبدیل کر دو۔تو
جس طرح حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹوں میں سے بعض نے ضرور یہ سمجھا ہوگا کہ یہ تو دیوانوں کی بڑ
لگتی ہے۔اس طرح خواہ آپ کا مجھ سے کیسا ہی تعلق ہو اور پیار ہو، آپ میں سے بہت سے ایسے ہوں گے،
جو سوچتے ہوں گے کہ اسلام کے پیار میں اور محبت میں ایسی باتیں کر رہا ہے۔لیکن بظاہر یہ ہونی ممکن نہیں
ہے۔لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ممکن ہے اور آپ کے ہاتھوں ممکن ہے۔آپ یقین تو پیدا کریں۔کیونکہ یقین پیدا کئے بغیر عمل میں قوت پیدا نہیں ہوتی عمل میں جان نہیں پڑتی۔اور آخرت پر یقین ہے، جو
غیر ممکن چیزوں کو ممکن کر کے دکھا دیا کرتا ہے۔کامل یقین کی ضرورت ہے۔انگریزی کا ایک محاورہ ہے کہ
شخص کو یہ پتہ نہیں تھا کہ یہ چیز ناممکن ہے۔سو وہ آگے بڑھا اور اس نے کر دکھائی۔تو جن لوگوں کی
ڈکشنری میں ناممکن کا لفظ نہ ہو ، وہ لوگ جن کی ڈکشنریاں ناممکن سے بھری ہوتی ہیں، وہ ان چیزوں کو ناممکن
دیکھ رہے ہوتے ہیں، ناممکن سے خالی ڈکشنریوں والے ان
کو ممکن کر کے دکھاتے چلے جاتے ہیں۔540

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
-
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 13 فروری 1987ء
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں اور عاشقوں کے لئے اسلام کی فتح کا
جہاں تک تعلق ہے، کسی ابہام کسی شک کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔لازمانیہ فتح ہوگی لیکن ہوگی یقین کے
ذریعے۔کیونکہ قرآن مجید فرماتا ہے:۔وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُوْنَ
اور اگر آپ کا یقین کمزور ہوگا تو اس فتح کے امکانات بھی کم تر ہوتے چلے جائیں گے، مدھم
پڑتے چلے جائیں گے۔یہ ایمانیات والا معاملہ نہیں ہے کہ آپ کو ایمان ہو یا نہ ہو، خدا بہر حال قائم ہے۔آپ کو ایمان ہو یا نہ ہو، فرشتوں کا وجودمٹ نہیں سکتا۔اسلام کی فتح آپ کی عدم یقینی کی وجہ سے پیچھے چلتی
چلی جائے گی۔اس کا وجود میں آنا، آپ کے یقین سے ایک براہ راست تعلق رکھتا ہے۔اس لئے کیوں
اسے ہزاروں سال پیچھے ڈالتے ہیں۔اپنے یقین کا دل بڑھائیں تو یہ فتح تیزی کے ساتھ آپ کی طرف
بڑھنی شروع ہو جائے گی۔کیوں اگلی صدیوں میں اس کو دیکھنا چاہتے ہیں؟ کیوں اپنے یقین کا معیار بلند کر
کے اسے اس صدی میں لانے کی کوشش نہیں کرتے ؟
اس لئے جب یہ کہا جاتا ہے کہ ہر احمدی، ایک احمدی بنائے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، وہ کہتے
ہیں کہ ہاں، سننے میں تو بہت اچھی بات ہے لیکن ہوتا نہیں۔پس جہاں یہ ہوتا نہیں کا شیطان دل میں داخل ہوا،
وہیں کام ختم ہونا شروع ہو گیا۔کہتے ہیں اربع ہے، حساب ہے، ہر آدمی کہاں بنا سکتا ہے۔یہ خیال دل میں
آتے ہی آپ یقین کریں کہ شیطان دل میں داخل ہو گیا۔مایوسی ہی کا نام خدا نے شیطان رکھا ہے اور شیطان
کا نام مایوسی ہے۔اور عمل کو ذلیل اور رسوا کرنے والا سب سے بڑا مہلک ہتھیار مایوسی ہے۔اس کے بعد عمل
خاک ہو جاتا ہے، کچھ بھی اس میں باقی نہیں رہتا، کچھ پیدا کرنے کی طاقت نہیں رہتی اس میں۔ہر احمدی کے لئے فرض ہے کہ اپنے دل میں یقین رکھے کہ ہاں ممکن ہے اور یقینا ہوگا۔اور اگر میں
یہ فیصلہ کروں گا کہ میں نے بنانا ہے تو لازم بنا سکوں گا۔اگر یہ یقین ہی نہیں ہے تو آپ نے کرنا کیا ہے پھر دنیا
میں۔پھر ان لوگوں میں آپ کا شمار کیسے ہو سکتا ہے، جن کے متعلق قرآن کی ابتدائی آیات کہتی ہیں:۔وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ
ایک عظیم الشان گردیا ہے خدا تعالیٰ نے ہمیں ترقی کا۔ایک ایسار از سکھا دیا ہے، جو قوموں کی
زندگی کا راز ہے۔اس کو سیکھنے کے بعد کیوں اس کو استعمال نہیں کرتے ؟ یہ ہے بنیادی بات، جس کی طرف
میں آج آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔حقیقت یہ ہے کہ اکثر اوقات تبلیغ کا اس تیزی کے ساتھ آگے نہ پھیلنا
541

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 فروری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
لا ز مامایوی کے نتیجے میں ہے۔آپ جائزہ لے کے دیکھ لیں، وہ لوگ جو ان باتوں کو سنتے ہیں اور ان کے دل
پر اثر بھی پڑتا ہے، وہ کیوں ایسا نہیں کر سکتے ؟ اس لئے کہ دل میں ایک بے یقینی ہے، کیسے ہو سکتا ہے؟ یہ تو
بہت بڑی بات ہے۔اگر ایسا ہونے لگے تو چند سالوں میں ساری دنیا پر احمدیت غالب آ جائے۔یہ کہانیاں
ہیں، یہ قصے ہیں، یہ اچھی باتیں ہیں، اچھے ارادے ہیں، اس سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔یہ خیال
ہیں، جو نیک لوگوں کے دل میں نسبتا نیکی کے روپ میں داخل ہورہے ہوتے ہیں، بدلوگوں کے دل میں تنقید
کی شکل میں داخل ہورہے ہوتے ہیں۔اور بد تر لوگوں کے دل میں تضحیک کے رنگ میں داخل ہورہے ہوتے
ہیں، مذاق اڑانے کی خاطر داخل ہورہے ہوتے ہیں۔لیکن ہیں یہ ایک ہی بیماری کی مختلف شکلیں، مختلف اس
کے درجات ہیں۔کبھی یہ مہلک ہو کر ظاہر ہورہی ہے، کبھی یہ ابتدائی خراش پیدا کر رہی ہے۔ہر منزل پر اس
بیماری کو کچلیں کیونکہ آپ کے عمل پر براہ راست اس کا اثر پڑتا ہے۔ہر احمدی کو یقین کرنا چاہئے۔مجھے کئی خطوط ایسے ملتے ہیں، جن میں مختلف رنگ میں یعنی بڑے بڑے اچھے مخلصین کی طرف
سے بھی ان باتوں پر تبصرہ ہوتا ہے اور اس سے مجھے اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح یہ بیماری بھیس بدل کر جس
طرح قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ شیطان بھیس بدل کر داخل ہوتا ہے، کس طرح یہ اچھے اچھے مخلصوں کے
دل میں بھی بھیس بدل کر داخل ہو جاتی ہے۔ایک دوست نے لکھا کہ آپ کہتے ہیں، وعدہ کرو کہ سال میں
ایک احمدی بناؤں گا۔آپ بتائیں کہ انسان کے بس میں ہے کیا؟ جب تک خدا کی تقدیر نہ ہو، اس وقت
تک کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔اس لئے جو چیز خدا کے ہاتھ میں ہے، اس کے متعلق میں وعدہ کر لوں اور پھر جھوٹا
بنوں ، یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ اصل میں وہی بے یقینی پن ہے، اگر انسان کو آخرت پر یقین ہو تو آخرت تو خدا کی
خاطر ہے۔آپ خدا کی خاطر کام کریں اور خدا آپ کو پھل سے محروم کر دے، یہ وہم آپ کے دل میں کیوں
پیدا ہوتا ہے؟ اس کا نام مایوسی ہے۔کامل توکل کے نتیجے میں یہ وعدہ ہوتا ہے اور ایک مومن یقین رکھتا ہے
کہ میں اس وعدے کو پورا کروں گا۔پھر اگر نہ کر سکے تو جھوٹا اسے نہیں کہا جاسکتا۔ان کو اس معاملہ میں
جھوٹ کی تعریف کا ہی علم نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ کے وعدوں کے متعلق بھی یہ فرمایا کہ انجان
آدمی بیوقوف اور جاہل آدمی بعض دفعہ سمجھتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے وعدہ خلافی کی ہے۔حالانکہ یہ سنت ہے کہ
وعدہ خلافی نہیں کرتا۔اور اس کے باوجود بعض وعدے پورے ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔اس لئے کہ ان
وعدوں میں مخفی شرائط ہوتی ہیں۔اور شرائط کے ٹلنے کی وجہ سے وعدہ ملتا ہے۔اور ایسا شخص جو ایسا وعدہ
542

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 13 فروری 1987ء
کرے، جس میں ظاہری یا مخفی شرائط ہوں، جب وہ شرائط پوری نہ ہوں تو وہ وعدہ مل جاتا ہے۔ایسے شخص کو
جھوٹا نہیں کہا جاسکتا۔آپ اپنے طور پر دنیا میں ہزار ہا وعدے کرتے پھرتے ہیں، اپنی اولاد سے بھی اور
دوسروں سے بھی، وہاں آپ کو جھوٹا ہونے کا کوئی خوف نہیں آتا۔اپنے بیٹے کو کہتے ہیں کہ ہاں میں
تمہارے لئے تعلیم کا انتظام کروں گا، میں تمہیں فلاں چیز لے کے دوں گا، فلاں جگہ سیر پہ لے کے جاؤں
گا۔اپنی بیویوں سے وعدے کرتے ہیں، اپنے بچوں سے وعدہ کرتے ہیں۔حالانکہ اگلے سانس کا آپ کو
پتہ نہیں کہ اگلے سانس میں بھی زندہ رہیں گے کہ نہیں۔وہاں کیوں جھوٹ کا خوف نہیں آتا؟ کیا خدا کی
خاطر کام بس ایک ہی چیز رہ گئی ہے، جہاں سے آپ کو جھوٹا ہونے کا خوف لاحق ہو جاتا ہے؟ اس کا جھوٹ
اور سچ سے تعلق ہی کوئی نہیں۔اس کا یقین اور توکل سے تعلق ہے۔اگر یقین کا سر آپ بلند رکھیں گے اور
توکل کا میعار بلند تر کریں گے تو لازماً آپ کے وعدوں میں پختگی ہوتی چلی جائے گی اور زیادہ یقینی ہوتا چلا
جائے گا کہ وہ وعدہ ضرور پورا ہوگا۔کیونکہ خدا تعالیٰ آپ کو جھوٹا نہیں دیکھنا چاہتا۔جو قسمیں کھا جاتے ہیں،
یہی تو اس کا مطلب ہے۔لواقسم على الله لابره الله
(بخاری کتاب الصلح حدیث نمبر : 2504)
بعض ایسے بھی ہیں، جو خدا پر قسمیں کھا جاتے ہیں۔اتنا کامل یقین اور اتنا کامل تو کل کہ خدا
ایسے کرے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ان کے سر میں بظاہر خاک پڑی ہوئی ہوتی ہے،
بال بکھرے ہوئے اور پراگندہ حال ہوتے ہیں لیکن جب وہ خدا پر قسم کھاتے ہیں تو خدا ضرور ان کی قسم کو
پورا کر دیتا ہے۔ان معنوں میں، میں آپ سے کہتا ہوں کہ وعدے کریں خدا سے اور قسمیں کھا ئیں بے
شک کہ خدا کی قسم ہم ایسا کر کے دکھا ئیں گے۔پھر چاہے آپ پراگندہ حال ہوں، چاہے آپ کے بالوں
میں خاک پڑی ہوئی ہو، تب بھی خدا تعالیٰ آپ کی قسموں کی غیرت رکھے گا اور آپ کے وعدے انشاء اللہ
ضرور پورے ہوں گے۔لیکن خدا سے وہ سلوک تو نہ کریں، جس طرح وہ دودھ کا تالاب بھرنے والوں نے
بادشاہ سے سلوک کیا تھا۔کہانی بار ہا آپ نے سنی ہوگی لیکن ہے ہی اس لائق کے بار بار سنایا جائے اور بار
بار سنا جائے۔کیونکہ اس میں ایک بڑا گہر اسبق ہے اور قوموں کے عروج اور زوال سے اس کا تعلق ہے،
قوموں کی زندگی اور موت سے اس کہانی کا تعلق ہے۔543

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 فروری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
-
ایک بادشاہ نے ایک دفعہ یہ فیصلہ کیا کہ پانی کا تالاب تو دنیا میں سب بنانے والے ہوتے
میں ایک ایسا تالاب بناؤں، جسے دودھ سے بھروں۔اور یہ ایک عجوبہ روزگار تالاب ہو۔دنیا میں
کبھی کسی بادشاہ کو توفیق نہیں ملی کہ ایسا تالاب بنائے ، جسے دودھ سے بھر دے۔چنانچہ اس نے بڑے پیار
سے، بڑی چاہت، بڑے اہتمام سے ایک وسیع و عریض تالاب بنایا۔یا یہ بھی کہا جاتا ہے اس کہانی کے
متعلق کہ بادشاہ نے تالاب بنایا تھا پانی کے لئے لیکن وزیر نے اس کو یہ مشورہ دیا کہ اتنا خوبصورت، اتنا
عظیم الشان تالاب ہے تو اسے پانی سے نہ بھریں، اسے دودھ سے بھریں۔اس دوسری شکل میں جو کہانی
بیان ہوتی ہے، اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ بادشاہ نے تعجب کیا کہ دودھ سے کیسے بھر سکتا ہوں؟ اس نے
کہا: بالکل معمولی بات ہے۔آپ اپنی بستی میں ، اپنے شہر میں اعلان کروادیں اور گردو پیش میں اس علاقے
میں کہ کل یعنی آنے والے کل میں سب لوگ ایک ایک لوٹا دودھ اس تالاب میں ڈال دیں۔اور اس دن جو
بچے ، وہی پیئیں۔باقی دودھ اس دن نہ پیئیں۔کیا فرق پڑتا ہے؟ اور آپ دیکھیں گے کہ کس طرح ایک
ایک لوٹے سے وہ سارا تالاب بھر جائے گا۔چنانچہ بادشاہ نے اعلان کروا دیا اور سارے شہروں میں اور
اردگرد کے دیہات میں جو قریب قریب تھے، ان میں یہ منادی کرادی گئی۔ہر شخص نے یہ سوچا اتناز بر دست
بادشاہ کا یہ حکم ہے، یقینا ساری رعایا دودھ کے لوٹے لے کر پہنچے گی۔اگر ایک میں نہ پہنچوں تو کیا فرق پڑتا
ہے؟ ایک میرے لوٹے سے ہی تالاب میں کمی آجائے گی ؟ چنانچہ ہر ایک نے اپنے دل میں یہ بات سوچی
اور اس دن کوئی ایک شخص بھی لوٹالے کے نہیں گیا۔اور جب بادشاہ اپنے ساتھ اپنے Courtiers ، اپنے
حواریوں کو لے کر پہنچا تو خالی تالاب پڑا تھا۔اس میں کوئی ایک قطرہ بھی دودھ کا نہیں تھا۔تو وہ سلوک تو اپنے خالق اور مالک سے نہ کریں، جو ایک بادشاہ کی جاہل رعایا نے ایک بے
حیثیت بادشاہ سے کیا تھا، ایک لاعلم بادشاہ سے کیا تھا۔بادشاہ کی لا علمی کی بناء پر ان کو یہ جرات ہوئی تھی۔لیکن آپ کا خدا جس کے لئے آپ نے اپنا دودھ کا لوٹا ڈالنا ہے، وہ تو عالم الغیب والشهادة ہے۔اگر
آپ غیب پر ایمان لاتے ہیں تو وہ علم رکھتا ہے کہ کس حد تک آپ غیب پر ایمان لاتے ہیں اور کس حد تک
آپ
کا ایمان یقین میں تبدیل ہوا ہے۔اس کے حضور اپنالوٹا پیش کریں، پھر دیکھیں کہ یہ سارا عالم محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے دودھ سے بھر جائے گا۔اور اس دنیا میں دودھ کی نہریں بہنے لگیں گی۔یہی تو
وہ نہریں ہیں، جو آپ کو جنت میں ملنی ہیں۔اس لئے خدا کے لئے اپنا لوٹا ڈالنا نہ بھولیں۔یہی وہ ایک
دودھ کا لوٹا ہے، جو آپ کے لئے نہروں میں تبدیل ہو جائے گا انگلی دنیا میں۔544

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 فروری 1987ء
اور اگر ہر احمدی اس یقین کے ساتھ اپنا حصہ پورا کرنے کی کوشش کرے گا تو فتح ہماری کہانیوں
میں بسنے والی فتح نہیں رہے گی ، تصورات کی دنیا کی جنت نہیں رہے گی بلکہ اس حقیقی دنیا کی فتح بن جائے
گی ، اس حقیقی دنیا کی جنت بن جائے گی۔اور ساری دنیا اس میں آپ کی طرف دیکھ رہی ہے اور آپ کا
انتظار کر رہی ہے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔آخر پر میں یہ بات
کہنا چاہتا تھا، اس وقت ذہن سے اتر گئی کہ جو شخص یہ فیصلہ کرتا ہے کہ میں
نے لازماً ایک احمدی بنانا ہے، اگر وہ فیصلہ قطعی ہے، حقیقی ہے تو خدا تعالیٰ رستے بھی اس کو بجھادے گا۔اس کو
باہر سے بتانے کی ضرورت نہیں کہ کس طرح بناؤ۔وہ فوراً اپنے گردو پیش پر نظر ڈالنا شروع کرے گا۔کہتے
ہیں ، شکر خورے کو شکر مل ہی جاتی ہے۔خدا تعالیٰ نے جس پرندے کو میٹھا کھانے والا بنا دیا ہے، اس کے
لئے وہ میٹھا بھی مہیا فرما ہی دیتا ہے۔تو آپ شکر خورہ بہنیں تو سہی، ہر طرف سے اللہ تعالیٰ آپ کو شکر بھجوانے
کا انتظام فرما دے گا۔خود سوچیں، خود غور کریں۔جس طرح بس چلتا ہے، جو کچھ بھی آپ کی پیش جاتی ہے،
اس کے مطابق کوشش کریں اور دعا کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ انشاء اللہ ان دعاؤں کو سنے گا اور آپ کے غیب
کو حاضر میں تبدیل فرما دے گا۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 101 تا 113)
545

آج 10 میں سے 10 باقی