عالمی اسلامی برادری کے قیام کے لئے قدرے مشترک چیز تقویٰ ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 20 مارچ 1987ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد مصف
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 1987ء
عالمی اسلامی برادری کے قیام کے لئے قدرے مشترک چیز تقویٰ ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 مارچ 1987ء
گزشتہ خطبہ میں، میں نے بھی تقوی کی طرف توجہ دلائی تھی۔پھر مجھے خیال آیا کہ جماعت
احمدیہ میں مختلف قوموں سے شامل ہونے والے لوگ ہیں، جن کے پس منظر میں تقویٰ کی وہ تعریف نہیں
ہے، جو ہم لوگوں نے بچپن سے سنی۔نہ وہ تعلیمی پس منظر ہے ان کا ، جس سے ان کو تقویٰ کے معنی کی زیادہ
گہرائی سے سمجھ آسکے۔اور جماعت احمد یہ چونکہ ایک پھیلنے والی جماعت ہے اور ہر روز آگے بڑھ رہی ہے
اور ہر سمت وسعت پذیر ہے۔اس لئے دن بدن نئی نئی قوموں سے، نئے نئے مذاہب سے لوگ احمدیت
میں داخل ہوتے چلے جارہے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ موجودہ دور میں اب
ہمارے لئے یہ آسان ہو گیا کہ کیسٹس کے ذریعے ان تک اپنی آواز ایک ہفتے کے اندر اندر پہنچا دیں۔خواہ
وہ دنیا میں کہیں بھی موجود ہوں۔اس لئے اب خطبات کو یہ اہمیت حاصل ہو گئی ہے کہ جو ایک عالمی بھائی
چارہ اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے، جسے قرآن کریم اخوۃ کا نام دیتا ہے، مومنین جو ہیں، وہ اخوۃ ہیں۔ایک
بھائی کی طرح ہیں یا بھائیوں کی طرح ہیں۔اس مضمون پر حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے بھی بہت توجہ فرمائی اور خصوصیت کے ساتھ
اس وحدت ملی کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ جو ہمارا جشن منایا جائے گا، اس
میں اس بات کی طرف خصوصیت سے توجہ دی جائے کہ ایک عالمی اسلامی برادری وجود میں آئے، جس کے
نقش و نگار با ہم ایک دوسرے سے اس طرح ملتے ہوں کہ ہر دیکھنے والے کو ایک ہی قوم دکھائی دے۔اور یہ
تبھی ممکن ہے کہ سب میں تقویٰ قدرے مشترک بن جائے۔کیونکہ تقویٰ کے سوا کچھ اور چیز بھی اگر آپ
قدرے مشترک کے طور پر اختیار کرنا چاہیں گے تو اس سے کوئی اور عالمی برادری تو وجود میں آجائے گی۔لیکن مسلم عالمی برادری اس سے وجود میں نہیں آئے گی۔ایک ہی چیز ہے، جو قدرے مشترک ہے، ہر مومن
کے درمیان، ہر مسلم کے درمیان اور وہ تقویٰ ہے۔اور اگر تقویٰ رنگ پکڑ جائے اور تقویٰ کا رنگ انسانی
زندگی کے ہر پہلو پر غالب آجائے تو ہر دیکھنے والا ایسے متقیوں کو اپنے سے ایک الگ قوم کے طور پر دیکھے
گا۔اور جو دوسرے رنگ ونسل کے امتیاز ہیں، وہ تقویٰ کے غلبہ کے نیچے بالکل دب کے ملتے چلے جائیں
551

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 20 مارچ 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
گے بلکہ مٹ جائیں گے۔اور ایک ایسی قوم وجود میں آئے گی جیسی قوم دنیا نے پہلے نہ دیکھی ہوگی اور
حیرت سے یہ ماجرہ دیکھیں گے کہ انہیں لوگوں میں سے خواہ وہ افریقہ کہ بسنے والے ہوں یا ایشیاء کے یا
یورپ کے یا امریکہ کے کسی بھی خطۂ ارض سے تعلق رکھتے ہوں، ان سب سے نکل نکل کر کچھ لوگ اسلام کی
آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک جھنڈے کے تلے جمع ہوتے چلے جارہے ہیں۔اور سب میں ایک نئی قومیت
ابھر رہی ہے، نئی قومیت وجود پا رہی ہے، نئی قومیت نشو و نما دکھا رہی ہے۔یہاں تک کے ان کے رنگ
ڈھنگ بالکل ایک جیسے ہو گئے ہیں۔یہ چیز جماعت احمدیہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ کسی
حد تک دکھائی دینے لگی ہے۔اور وہ لوگ جن کو جماعت کے پس منظر کا کچھ علم نہیں، جماعت کے فلسفہ کا
کچھ علم نہیں ، وہ بھی محسوس کرتے ہیں۔بنا نچہ گزشتہ جلسہ سالانہ کے بعد جو امیگریشن کے افسروں کی طرف سے تبصرے موصول ہوئے،
اس میں سب سے زیادہ اہمیت والا تبصرہ یہ تھا کہ عجیب سے لوگ ہیں احمدی کہ دنیا کے جس کونے سے بھی
آئے ہیں، ایک ہی قسم کے لوگ ہیں اور ہم ان کو پہچان جاتے تھے۔وہ ایک قسم کیا ہے؟ یہ کسی کو مجھ نہیں
آئی۔کیسے ایک قوم بن سکتی ہے۔افریقہ سے آنے والے لوگوں کی اور پاکستان سے آنے والوں کی اور
چین سے آنے والوں کی اور امریکہ سے اور جاپان سے غرضیکہ مختلف ممالک سے آنے والوں کی؟ وہ کیا چیز
ہے، جس نے ایک قوم بنادیا ؟ اور ایک غیر نظر سے دیکھنے والے کو بھی محسوس ہوا کہ ان میں قدرے مشترک
ہے۔وہ یہ بات تو نہیں پہچان سکتا تھا۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ تقویٰ ہی وہ قدرے مشترک ہے، جو جماعت
احمدیہ کو ایک قوم کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہے۔لیکن اس کی طرف بہت توجہ کی ضرورت ہے۔بہت ہی ابھی خلا ہیں۔اور ابھی ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ تقویٰ کا رنگ ہماری ہر ادا پہ غالب آ گیا ہے۔جب یہ
رنگ کسی جماعت پہ غالب آجائے تو اس جماعت کا دنیا پر غالب آنا، ایک لازمی امر ہو جاتا ہے۔اس کا
ایک طبعی نتیجہ ہے۔یہ واقعہ رونما کر لیں آپ کہ جماعت احمدیہ کی ہر ادا پر تقویٰ غالب آجائے تو آسمان اور
زمین گواہ ہو جائیں گے اس بات پر کہ آپ لازما ساری دنیا پر غالب آئیں گے۔کوئی دنیا کی طاقت آپ کو
روک نہیں سکتی۔اور یہ غلبہ ہے، جو حقیقی غلبہ ہے۔یہ غلبہ ہے، جو معنی رکھتا ہے۔یہ وہ غلبہ ہے، جو دنیا کی
بھلائی اور اس کی بہبود کے لئے ضروری ہے۔اس لئے تقویٰ کے متعلق میں نے سوچا کہ مزید مختلف
پہلوؤں سے اس پر وقتا فوقتار وشنی ڈالتا ہوں“۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 6 صفحہ 192,193
552

آج 10 میں سے 10 باقی