کامل وقف کے سوا نبوت ہو ہی نہیں سکتی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 3 اپریل 1987ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 اپریل 1987ء
وو
کامل وقف کے سوانبوت ہو ہی نہیں سکتی
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 اپریل 1987ء۔اس مضمون کے جو چند پہلو ہیں، آج بیان کرنا چاہتا تھا، وقت چونکہ تھوڑا ہو رہا ہے، اس
لیے ان چند کا بیان بھی چلے گا، لیکن میں نے آپ سے گزشتہ خطبے میں یہ ذکر کیا تھا کہ میں ایک تحریک
جماعت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، جس کا اس مضمون سے تعلق ہے۔حقیقت یہ ہے کہ محبت کے نتیجے میں انسان تحائف پیش کرتا ہے۔اور قرآن کریم نے ہر چیز جو
خدا کی راہ میں پیش کی جاتی ہے، اس کے ساتھ محبت کی شرط لگادی ہے۔بلکہ نیکی کی تعریف میں محبت کے
تحفے کو بطور شرط کے داخل فرما دیا۔فرمایا:۔لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ
( آل عمران : 93)
کہ تم نیکی کی گرد کو بھی نہیں پاسکتے۔نیکی کی باتیں کرتے ہو، تمہیں پتا کیا ہے کہ نیکی کیا ہے؟ تم نیکی
کی گرد کو بھی نہیں پاسکو گے، اگر یہ راز جان لو کہ خدا کے راستے میں وہ خرچ کرو، جس سے تمہیں محبت ہے۔اپنی محبوب چیز ، اس کو خدا کی راہ میں پیش کرنا سیکھو۔پھر ہاں تم کہہ سکتے ہو کہ ہاں ، ہم نے نیکی کا مفہوم سمجھ لیا
ہے۔تو وہاں بھی محبت ہی کا مضمون جاری ہے۔مجھے حیرت ہوتی ہے بعض دفعہ عیسائیوں کے اس ادعا پر کہ اسلام کو محبت کا کیا پتا؟ محبت کی تعلیم تو
عیسائیت نے سکھائی ہے۔میں حضرت مسیح کی تعلیم کا کچھ نا کچھ اقتباسات بھی ساتھ لے کر آیا تھا مگر اب ان
کو پڑھ کر سنانے کا وقت نہیں ہے۔اسے آپ پڑھ کہ دیکھیں آپ کو نمایاں فرق محسوس ہوگا کہ اسلام کی
محبت
کی تعلیم اتنی وسیع ، اتنی کامل ہے کہ اگر چہ مسیح کی محبت کی تعلیم تو بہت ہی حسین ہے، بہت ہی دلکش ہے
اس میں کوئی شک نہیں لیکن جب مقابلے پر رکھتے ہیں، یوں لگتا ہے کہ اس چہرے پر نور نہیں رہا ، پھیکی پڑنے
لگ جاتی ہے، اسلام کی تعلیم کے مقابلے پر۔لیکن ہرگز اپنی ذات میں وہ حسن سے خالی نہیں۔بہت ہی
پیاری، بہت دلکش تعلیم اس سے کوئی انکار نہیں۔مگر اسلام نے جس طرح اس محبت کی تعلیم کو انسانی زندگی
ہے۔553

اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 03 اپریل 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
کے ہر جزو میں داخل کر دیا ہے، اس تفصیل کے ساتھ آپ کو کسی اور مذہب میں محبت کے فلسفے کا بیان نہیں
ملے گا۔فرمایا:۔لَنْ تَنالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ
تم نیکی کو جانتے ہی نہیں۔تمہیں پتا ہی کیا ہے، نیکی کیا ہوتی ہے؟ اگر یہ بات سیکھو تو خدا کی راہ
میں سب سے اچھی چیز سب سے پیاری چیز قربان کرنا نہ شروع کر دو یا خدا کی راہ میں اپنی سب سے پیاری
چیز دینے کی تمنا اگر تمہارے دل میں پیدا نہیں ہوتی تو تم نیکی کونہیں جانتے۔اس کسوٹی پر جب ہم انبیاء کو پر کھتے ہیں اور خصوصاً حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی
کے حالات پر نظر ڈالتے ہیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں یہ چیز درجہ کمال کو پہنچی ہوئی دکھائی
دیتی ہے۔بہت سے انسان ایسے ہیں، جو محبت کرتے ہیں، سمجھتے ہیں کہ ہمیں اچھی چیز پیش کرنی چاہئے۔اور پھر سوچتے ہیں اور متر دورہتے ہیں، یہ پیش کروں یا وہ پیش کروں، یہ پیش کروں کہ وہ پیش کروں؟ چنانچہ
صوفیاء کے بھی بہت سے دلچسپ واقعات اس میں ملتے ہیں اور عام دنیا میں محبت کرنے والوں کے بھی
بہت سے واقعات ملتے ہیں کہ ایک خیال آیا، یہ مجھے چیز سب سے زیادہ پیاری ہے۔پھر خیال آیا کہ نہیں یہ
زیادہ پیاری ہے۔پھر خیال آیا کہ زیادہ پیاری ہے اور پھر آخر وہی پیش کی۔چنانچہ ہمایوں کے متعلق بھی بابر نے جب یہ سوچا کہ ہمایوں کی زندگی بچانے کے لئے میں خدا
کے سامنے اپنی کوئی پیاری چیز پیش کروں۔تو کہتے ہیں کہ بابر اس کے گرد گھومتا رہا اور اس نے سوچا کہ میں
یہ ہیرا ، جو بہت پیارا ہے، یہ دے دوں۔اسے خیال آیا، یہ ہیرا کیا چیز ہے؟ میں یہ دے دوں۔پھر خیال آیا
کہ پوری سلطنت مجھے بہت پیاری ہے۔یہ پوری سلطنت دے دیتا ہوں۔اور پھر سوچتارہا۔پھر آخر اس کو
خیال آیا، اس کے نفس نے اس کو بتایا کہ تمہیں تو اپنی جان سب سے زیادہ پیاری ہے۔اس وقت اس نے
عہد کیا اور خدا سے دعا کی کہ اے خدا!! واقعی اب میں سمجھ گیا ہوں کہ مجھے سب سے زیادہ پیاری چیز میری
جان ہے۔میری جان لے لے اور میرے بیٹے کی جان بچالے تاریخ میں لکھا ہے کہ واقعہ اس وقت کے
بعد سے ہمایوں کی صحت سدھرنے لگی اور بابر کی صحت بگڑنے لگی۔تو لوگ یہ سوچتے رہتے ہیں کہ کیا چیز
پیاری ہے اور کیا کم پیاری ہے؟
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں سوچا بلکہ اپنا سب کچھ پیش کر دیا۔اپنا سونا، جاگنا، اٹھنا ،
بیٹھنا۔چونکہ امر واقعہ یہ ہے کہ انسان کو اپنی ہر چیز پیاری ہوتی ہے، اپنی ہر چیز پیاری ہوتی ہے۔اور جب وہ
554

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 اپریل 1987 ء
زیادہ پیاری چیز دیتا ہے تو اس کے دل میں اطمینان رہ جاتا ہے کہ کچھ کم میں نے اپنے لئے بھی روک لی
ہے۔اس سے کم جب پیاری دے دیتا ہے تو پھر اس کو کچھ نہ کچھ اپنے ہاتھ میں بھی دکھائی دیتا ہے۔اور وہ
پھر اس کے بعد اس سے سب سے زیادہ پیار ہو جاتا ہے۔جو چیز پیچھے بہتی چلی جاتی ہے، وہ زیادہ پیاری
ہوتی چلی جارہی ہوتی ہے۔کسی ماں کا سب سے لاڈلا بچہ مرجائے تو دوسرے بچے سے پہلے سے بڑھ کر۔پیار ہو جاتا ہے۔اور یہ مضمون انسانی فطرت کے ہر پہلو پر حاوی ہے۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ
سودا نہیں کیا کہ اے خدا! میں نے اپنی سب سے پیاری چیز جب پیش کر دی یعنی اپنی جان دے دی، اس
لئے اب باقی چیزیں میری رہ گئیں لیکن فرمایا:۔قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ
(الانعام: 163)
اے محمد ! تو محبت کرنا سکھا، ان غلاموں کو۔یہ تیرے غلام بن چکے ہیں مگر نہیں جانتے کس طرح
مجھ سے محبت کی جائے۔تو محبت کے راز بتا، ان کو۔ان سے پتا چلتا ہے کہ خدا کا حکم نہ ہوتا تو آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم در پردہ عشق کے راز نہ بتاتے کسی کو۔یہ بھی ایک عجیب حسین پہلو ہے، جو میری نظر میں ابھرا اور
بے ساختہ دل اور فریفتہ ہو گیا۔بعض جگہ حکماً خدا تعالیٰ نے اپنے راز و نیاز کی باتیں بنی نوع انسان کو بتانے
پر پابند فرما دیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو۔ورنہ نہ بتاتے تو لوگوں کو پتا چلتا اتنا حسین ہے۔اس شان کا
نبی ، جو اس قدر منکسر المزاج ہو، اس کی زندگی کا ایک نمایاں پہلو یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے حسن پر پردے ڈالتا
چلا جاتا ہے اور اپنی کمزوریاں چھپاتا نہیں۔اور یہی بنیادی فرق ہے، مادہ پرست اور خدا پر ست میں۔مادہ
پرست اپنی کمزوریوں پر پردے ڈالتا چلا جاتا ہے اور اپنے معمولی سے حسن کو بھی اچھالتا اور دکھاتا اور اس کی
نشو ونما کرتا ہے۔اور پلیٹی اس کی زندگی کے ہر شعبے کا ایک جزو لا ینفک بن جاتی ہے۔تو خدا تعالی نے حکماً
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پابند فرمایا کہ تیری بعض خوبیاں، جو میری نظر میں ہیں، تیرے غلاموں کا بھی
حق ہے کہ ان کو پتا چلے۔اس لئے کہ تا وہ تمہاری پیروی کر کے مجھ تک پہنچنا سیکھ جائیں۔ان میں سے ایک
یہ تھا کہ اپنا سب کچھ دے دو۔چنانچہ انبیاء کی یہ سنت ہے کہ وہ اپنا سب کچھ دینے کی خاطر یہ سوچتے سوچتے کہ ہم اور کیا دیں اور کیا
دیں؟ اپنی اولادیں بھی پیش کرتے ہیں۔اور بعض دفعہ ابھی اولاد پیدا بھی نہیں ہوتی تو پیش کر رہے ہوتے ہیں۔ابرار کی یہ سنت ہے، انبیاء کے علاوہ جیسے حضرت مریم علیہا السلام کی والدہ نے یہ التجاء کی خدا سے:۔555

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 اپریل 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
اباد
رَبِّ إِنِّى نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلُ مِنِّى إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(آل عمران: 36)
کہ میرے رب! جو کچھ بھی میرے پیٹ میں ہے، میں تیرے لئے پیش کر رہی ہوں نہیں پتا
کیا چیز ہے؟ لڑکی ہے یا لڑکا ہے؟ اچھا ہے یا برا ہے؟ مگر جو کچھ ہے، وہ سب کچھ تمہیں دے رہی ہوں تو
فتقبل منی ، مجھ سے قبول فرما۔انک انت السمیع العلیم تو بہت ہی سنے والا اور جاننے والا ہے۔وہ
سنتا ہے اور علم رکھتا ہے، اس کا اس مضمون کا الگ تعلق ہے۔اس لئے اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت
مگر بہر حال یہ دعا، حضرت مریم کی والدہ ، جو آل عمران سے تھیں کی ، خدا تعالیٰ کو ایسی پسند آئی،
جسے قرآن کریم میں آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ کر لیا۔اور پھر حضرت ابراہیم کی دعا اپنی اولاد کے متعلق اور دوسرے انبیاء کی دعائیں اپنی اولاد سے متعلق یہ
ساری قرآن کریم نے محفوظ فرما دیں۔بعض جگہ آپ کو ظاہر طور پر وقف کا مضمون نظر نہیں آئے گا۔جیسا کہ یہاں
آیا ہے، محررًا۔اے خدا! میں تیری راہ میں اس بچے کو وقف کرتی ہوں۔لیکن بسا اوقات آپ کو یہ دعا نظر آئے
گی کہ اے خدا جو نعمت تو نے مجھے دی ہے، وہ میری اولاد کو بھی دے۔اور ان میں بھی انعام جاری فرما۔حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے اس رنگ میں دعا کی۔لیکن حقیقت میں اگر آپ غور
کریں تو جو انعام مانگا جارہا ہے، وہ وقف کامل ہے۔کامل وقف کے سوا نبوت ہو ہی نہیں سکتی۔اور سب
سے زیادہ بنی نوع انسان سے آزاد یعنی محر ر اور خدا کی غلامی میں جکڑا جانے والا نبی ہوتا ہے۔تو امر واقعہ یہ ہے کہ جب کوئی شخص یہ دعا کرتا ہے کہ میری اولاد میں نبوت کو جاری فرما تو اس دعا
کا حقیقی معنی یہ ہے میری اولاد کو ہمیشہ میری طرح غلام در غلام در غلام بنا تا چلا جا۔اپنی محبت میں ، اپنی
اطاعت میں جکڑتا چلا جا۔اتنا کامل طور پر جکڑ لے کہ دنیا میں کوئی آزادی کا پہلو نہ رہے۔تو محررا کے
مقابل پر دنیا سے آزاد کر کے میں تیرے سپرد کرتی ہوں۔یہ مضمون اور بھی زیادہ بالا ہے وقف کا کہ میری
اولاد کو تو اپنی غلامی میں جکڑ لے اور کوئی پہلو بھی آزاد نہ رہنے دے۔بہر حال یہ بھی ایک پہلو ہے کہ جو کچھ تھا، وہ تو دیا خدا کی راہ میں لیکن جو بھی ہاتھ میں نہیں آیا ،
وہ بھی پیش کرنے کی تمنار کھتے تھے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی چلہ کشی کی تھی۔اس
مضمون میں چالیس دن یہ گریہ زاری کرتے رہے، دن رات کہ اے خدا! مجھے اولاد دے اور وہ دے جو
تیری غلام ہو جائے ، میری طرف سے تحفہ ہو ، تیرے حضور۔556

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 اپریل 1987ء
پس میں نے یہ سوچا کہ ساری جماعت کو میں اس بات پر آمادہ کروں کہ اگلی صدی میں داخل
ہونے سے پہلے جہاں روحانی اولاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، دعوت الی اللہ کے ذریعے ، وہاں اپنے
آئندہ ہونے والے بچوں کو خدا کی راہ میں ابھی سے وقف کر دیں۔اور یہ دعا مانگیں کہ اے خدا! ہمیں ایک
بیٹا دے لیکن اگر تیرے نزدیک بیٹی ہی ہمارے لئے مقدر ہے تو ہماری بیٹی ہی تیرے حضور پیش ہے۔مافی
بطنی جو کچھ بھی میرے بطن میں ہے۔یہ مائیں دعائیں کریں اور والدین بھی ابراہیمی دعائیں کریں کہ
اے خدا! انہیں اپنے لئے چن لے اور اپنے لئے خاص کر لے۔تیرے ہو کر رہ جائیں۔اور آئندہ صدی
میں ایک عظیم الشان بچوں کی فوج ساری دنیا سے اس طرح داخل ہو رہی ہو کہ وہ دنیا سے آزاد ہورہی ہو اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اورمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا کے غلام بن کے اس صدی میں داخل
ہو رہی ہو۔چھوٹے چھوٹے بچے ہم خدا کے حضور تحفے پیش کر رہے ہیں۔اور اس کی شدید ضرورت ہے، آئندہ سو سالوں میں۔جس کثرت سے اسلام نے ہر جگہ پھیلنا ہے،
وہاں لاکھوں تربیت یافتہ غلام چاہئیں، جو حجم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا کے غلام ہوں۔واقفین زندگی
چاہئیں، کثرت کے ساتھ۔اور ہر طبقہ زندگی کے ساتھ واقفین زندگی چاہئیں، ہر ملک سے واقفین زندگی
چاہئیں۔اس سے پہلے جو ہم تحریک کرتے رہے ہیں، بہت کوشش کرتے رہے لیکن بعض خاص طبقوں نے عملاً
اپنے آپ کو وقف زندگی سے مستنی سمجھا۔اور عملاً جو واقفین سلسلہ کو ملتے رہے، وہ زندگی کے ہر طبقے سے نہیں
آئے۔بعض بہت صاحب حیثیت لوگوں نے بھی اپنے بچے پیش کئے لیکن بالعموم دنیا کی نظر میں جس طبقے کو
بہت زیادہ عزت سے نہیں دیکھا جاتا ، درمیانہ درجہ کا غریبانہ جو طبقہ ہے، اس میں سے وہ بچے پیش ہوتے
رہے۔اس طبقے کے ان واقفین زندگی کا آنا، ان واقفین زندگی کی عزت بڑھانے کا موجب ہے، عزت
گرانے کا موجب نہیں۔لیکن دوسرے طبقے سے نہ آنا، ان طبقوں کی عزت گرانے کا ضرور موجب ہے۔پس میں اس پہلو سے مضمون بیان کر رہا ہوں۔ہر گز کوئی یہ غلط فہمی نہ سمجھے، نعوذ بالله من
ذالک جماعت محروم رہ جائے گی اور جماعت کی عزت میں کمی آئے گی۔اگر ظاہری عزت والے لوگ
اپنے بچے وقف نہ کریں، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان خاندانوں کی عزتیں باقی نہیں رہیں گی ، جو بظاہر دنیا
میں معزز اور خدا کے نزدیک وہ خود اپنے آپ کو آئندہ ذلیل کرتے چلے جائیں گے ، اگر خدا کے حضور انہوں
نے اپنے بچے پیش کرنے کا گر نہ سیکھا۔اور یہ سنت انبیاء ہے۔انبیاء کے بچوں سے زیادہ معزز بچے اور کوئی
بچے دنیا میں نہیں ہو سکتے۔انہوں نے اس عاجزی سے وقف کئے ہیں، اس طرح منتیں کر کے وقف کئے
557

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 اپریل 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
ہیں، اس طرح گریہ وزاری کے ساتھ دعائیں کرتے ہوئے ، روتے ہوئے وقف کئے ہیں کہ انسان حیران
رہ جاتا ہے، ان
کو دیکھ کر۔پس اگلی صدی کو شدید ضرورت ہے کہ جماعت کے ہر طبقے سے لکھوکھا کی تعداد میں واقفین
زندگی ایک صدی کے بعد ہم دراصل خدا کے حضور تحفہ پیش کر رہے ہوں گے۔لیکن استعمال تو اس صدی کے
لوگوں نے کرنا ہے، بہر حال یہ تحفہ ہم اس صدی کو دینے والے ہیں۔اس لئے جن کو بھی توفیق ہے، وہ اس
تحفے کے لئے بھی تیار ہو جائیں۔ہو سکتا ہے اس نیت کی، اس نذر کی برکت سے بعض ایسے خاندان ، جن
میں اولاد نہیں پیدا ہورہی اور ایسے میاں بیوی جو کسی وجہ سے اولاد سے محروم ہیں، اللہ تعالیٰ اس قربانی کی
روح کو قبول فرماتے ہوئے ، ان کو بھی اولاد دے دے۔خدا تعالیٰ اس سے پہلے یہ کر چکا ہے۔جو انبیاء
اولاد کی دعائیں مانگتے ہیں، وقف کی خاطر مانگتے ہیں۔تو بعض دفعہ بڑھاپے میں بھی تو اولاد ہو جاتی ہے۔ایسی صورت میں بھی ہو جاتی ہے کہ بیوی بھی بانجھے اور خاوند بھی۔حضرت زکریا علیہ السلام کو دیکھیں کس شان سے دعا کی تھی۔یہ دعا کرتے ہیں کہ اے خدا! میں تو
بوڑھا ہو گیا ہوں میرا سر بھڑک اٹھا ہے، بڑھاپے کے شعلوں سے اور ہڈیاں تک گل گئیں اور میری عاقر یعنی
اس میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت ہی کوئی نہیں ہے۔لیکن میری یہی تمنا ہے کہ تیری راہ میں ایک بچہ پیش
کروں، اس لئے میری تمنا کو قبول فرما۔وَلَمْ أَكُنْ بِدُعَابِكَ رَبِّ شَقِيًّا
(مریم: 05)
اے میرے رب! میں تیرے حضور یہ دعا کرتے کرتے کبھی بھی مایوس نہیں ہوا۔میں کبھی بھی
تیرے حضور مایوس نہیں ہوا۔شقیا کا لفظ حیرت انگیز فصاحت و بلاغت رکھتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ
اے خدا! میں ایسا بد بخت تو نہیں کہ تیرے حضور دعا کر رہا ہوں اور مایوس ہو جاؤں اور تھک جاؤں۔اس
عظمت کی ، اس درد کی دعا تھی کہ اسی وقت دعا کی حالت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے تجھے بیٹی کی
خوشخبری دی۔خود اس کا نام رکھا اور اس میں بھی عظیم الشان خدا کے پیار کا اظہار ہے۔عجیب کتاب ہے قرآن کریم۔ایسی ایسی پیار کی ادائیں سکھاتی ہے کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔آپ کے ہاں بچہ پیدا ہوتا ہے، آپ سوچتے ہیں، کس سے نام رکھواؤں۔اور اسی جذبہ، جو لہی محبت سے
جماعت احمدیہ کو ہر خلیفہ وقت سے ہوتی ہے، بعض لوگ بلکہ بڑی کثرت سے لوگ مجھے لکھتے ہیں کہ نام
558

تحریک جدید- ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 103 اپریل 1987ء
رکھیں۔تو اللہ تعالیٰ نے پیشتر اس کے کہ حضرت ذکریا کہتے کہ اے خدا ! میں اس کا کیا نام رکھوں؟ یا سوچتے
کہ میں کیا نام رکھوں؟ خوشخبری کے ساتھ ہی فرمایا:۔سے پیار تھا۔اسْمُهُ يَحْيى
(مریم :08)
ہم رکھ رہے ہیں نام، یہ پیار حضرت زکریا علیہ السلام سے تھا اور حضرت ذکریا علیہ السلام کی دعا
پس اس رنگ میں آپ اگلی صدی میں جو خدا کے حضور تھنے بھیجنے والے ہیں یا بھیج رہے ہیں،
مسلسل احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بے شمار چندے دے رہے ہیں مالی قربانیاں کر رہے ہیں، وقت
کی قربانیاں کر رہے ہیں، واقفین زندگی ہیں، تو ایک تحفہ جو مستقبل کا تحفہ ہے، وہ باقی رہ گیا تھا۔مجھے خدا
نے یہ توجہ دلائی کہ میں آپ کو بتادوں کہ آئندہ دو سال کے اندر یہ عہد کر لیں کہ جس کو بھی جو او لا د نصیب ہو
گی ، وہ خدا کے حضور پیش کر دے گا۔اور اگر آج کچھ مائیں حاملہ ہیں تو وہ بھی اس تحریک میں اگر پہلے شامل
نہیں ہو سکی تھیں تو اب ہو جائیں۔وہ بھی یہ عہد کر لیں لیکن ماں باپ کو مل کر کرنا ہوگا۔دونوں کو اکٹھے فیصلہ
کرنا چاہئے۔تا کہ اس سلسلے میں پھر پچھیتی بھی پیدا ہو، اولاد کی تربیت میں۔اور بچپن سے ان کی اعلیٰ تربیت
کرنا شروع کر دیں۔اور اعلیٰ تربیت کے ساتھ ان کو بچپن سے ہی اس بات پر آمادہ کرنا شروع کریں کہ تم
ایک عظیم مقصد کے لئے عظیم الشان وقت میں پیدا ہوئے ہو۔جبکہ غلبہ اسلام کی ایک صدی غلبہ اسلام کی
دوسری صدی سے مل رہی تھی۔اس جوڑ پر تمہاری پیدائش ہوئی ہے اور اس نیت اور دعا کے ساتھ ہم نے تجھ کو
مانگا تھا خدا سے کہ اے خدا! تو آئندہ نسلوں کی تربیت کے لئے اس کے عظیم الشان مجاہد بن جاؤ۔اگر اس
طرح دعائیں کرتے ہوئے لوگ اپنے آئندہ بچوں کو وقف کریں گئے تو مجھے یقین ہے کہ بہت ہی حسین اور
بہت پیاری ایک نسل تمہاری آنکھوں کے سامنے دیکھتے دیکھتے اپنے آپ کو خدا کی راہ میں قربان کرنے لئے
تیار ہوگی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 243 250)
559

آج 10 میں سے 10 باقی