روحانی بیماریاں بھی دنیاوی بیماریوں کی طرح زندگی کا روگ ہوتی ہیں ۔ پیغام جمعہ فرمودہ 25 مئی 1987ء برموقع سالانہ کنونشن جماعت ہائے احمدیہ امریکہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید- ایک الی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
پیغام فرمودہ 25 مئی 1987ء
روحانی بیماریاں بھی دنیاوی بیماریوں کی طرح زندگی کا روگ ہوتی ہیں
پیغام فرمودہ 25 مئی 1987 ء بر موقع سالانہ کنونشن جماعت ہائے احمد یہ امریکہ
بسم الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
1366/25۔5۔1987ہش
پیارے احمدی بھائیو ، بہنو اور بچو !
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت ہائے احمد یہ امریکہ 26
28, 27 جون 1987ء کو اپنا 39 واں سالانہ کنونشن منعقد کر رہی ہے۔اس امر سے بہت خوشی ہوتی ہے کہ امریکہ کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بعض پہلوؤں سے
بڑی ترقی کر رہی ہے۔مساجد اور مراکز کا قیام اور ایک طبقہ کی مالی قربانی میں نمایاں اضافہ، یہ سارے خوش
کن پہلو ہیں۔جماعت کے ساتھ احباب کی دلچپسی بھی بڑھ رہی ہے۔بہت سے نوجوان، جو پہلے کچھ کئے
ہوئے تھے، اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے نسبتنا قریب آرہے ہیں۔خصوصاً نیو یارک کے حلقہ میں جماعت کا
مشن سے تعلق اور مشن کے لئے وقت دینا اور جماعتی امور میں دلچسپی لینا، مثالی ہے۔اللہ کرے، ہر جگہ اس
قسم کے نمونے قائم ہوں۔بلکہ اس سے بھی بہت بڑھ کر نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی سچی
لگن پیدا ہو جائے۔یہ تو خوشکن پہلو ہیں، ان پر جتنا بھی خدا کا شکر کیا جائے کم ہے۔مالی قربانیوں میں جہاں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے، اس کی برکت سے مالی قربانی کرنے والوں
کے اعمال میں اور ان کی روحانی حالت میں اور دین سے بالعموم ان کے تعلق میں بھی غیر معمولی برکت پڑی
ہے۔مالی قربانی کا یہ فائدہ سب سے زیادہ خوشکن ہے۔قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے کہ زکوۃ ، تزکیہ
573

پیغام فرمودہ 25 مئی 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
اموال ہی نہیں ترکیہ اعمال بھی کرتی ہے۔قرآن کریم کا یہ وعدہ اللہ کے فضل سے بڑی شان کے ساتھ تمام
مالی قربانی کرنے والوں کے حق میں پورا ہو رہا ہے۔لیکن کچھ قابل فکر پہلو ہیں۔وہ بھی آپ کے سامنے آتے رہنے چاہئیں۔ورنہ خوش فہمیوں میں
مبتلا ر ہیں گے اور کمزوریاں دور کرنے کی طرف توجہ نہیں ہوگی۔ابھی تک میرے اندازے کے مطابق
جماعت امریکہ کی اکثریت ایسی ہے، جو مالی قربانی کے اونی تقاضوں پر بھی پورا نہیں اترتی۔با شرح چندہ،
مالی قربانی کی طرف پہلا قدم ہے، جس کے بعد قربانی کا آئندہ سفر شروع ہو جاتا ہے۔ابھی تک اکثریت
کے متعلق اطمینان سے نہیں کہا جا سکتا کہ وہ تقویٰ کے ساتھ مالی قربانی کا یہ پہلا قدم اٹھا چکے ہیں۔ظاہر ہے
کہ جو شخص مشکلات میں تنگی محسوس کرتے ہوئے محض اللہ کی خاطر اپنے عزیز مال سے جدا ہوتا ہے، اس کو
صرف اعمال ہی میں برکت نہیں ملتی بلکہ اس سے بڑھ کر رضائے باری تعالیٰ حاصل ہوتی ہے۔اور جسے اللہ
کی رضا حاصل ہو جائے، اس نے سب کچھ پالیا۔پس ایک کثیر حصہ کا اس سے محروم رہ جانا، کوئی معمولی
نقصان نہیں ہے۔پتہ نہیں لوگ کیوں خدا کو خدا کے دیئے ہوئے رزق میں سے کچھ واپس کرنے سے
ڈرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کے گزارے نہیں چلیں گے۔خدا پر یہ بدظنی ان کو دنیا اور دین میں ہر لحاظ
سے مہنگی پڑتی ہے لیکن وہ نہیں سمجھتے۔پس ایک پہلو تو یہ ہے، جو فکر کے لائق ہے۔بار بار نصیحت کے ذریعہ ایک دوسرے کو سمجھائیں،
بار بار یادہانی کروائیں۔گزشتہ خطبوں میں اس موضوع پہ اقتباسات نکال کر انہیں امریکن انگریزی میں
ریکارڈ کروا کر اور Edit کر کے اس طرح پیش کیا جاسکتا ہے کہ نئے امریکن اور پرانے امریکن بھی اس
سے بھر پور استفادہ کرسکیں۔دوسرا پہلونئی نسلوں کی تربیت کا اور ان کو زہریلی فضا سے بچانے کا ہے۔افسوس ہے کہ اس میں بھی
ابھی بہت خلا موجود ہے۔جدید طرز کا، اعلیٰ معیار کا تربیتی لٹریچر بچوں کے لئے پیدا کرنا، نوجوانوں کو خدام
الاحمدیہ اور دیگر ذرائع سے منظم کر کے خدمت دین کی دلچسپیاں ان میں پیدا کرنے کے ذرائع اختیار کرنا، ہر
ایک کے سپرد کچھ نہ کچھ ایسی ذمہ داری کر دینا ، جس سے اس کو محسوس ہو کہ اس کا وقت اب پہلے سے زیادہ مفید
کاموں میں خرچ ہو رہا ہے تا یہ احساس اس کی زندگی کو بامقصد اور معنی خیز بنادے، یہ امور اور دیگر بہت سے
تربیتی امور ایسے ہیں، جو ایک دو نصیحتوں سے حل ہونے والے نہیں۔روحانی بیماریاں بھی دنیاوی بیماریوں کی
طرح زندگی کا روگ ہوتی ہیں۔باشعور اور باہمت قومیں مسلسل بیماریوں کے خلاف جدو جہد کرتی ہیں اور بے
وقوف اور سہل انگار تو میں تھوڑی تھوڑی کوششوں کے بعد پھر غافل ہو جاتی ہیں۔یہاں تک کہ بیماریاں ان پر
574

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم
پیغام فرمودہ 25 مئی 1987ء
غلبہ پا جاتی ہیں۔آپ تو باشعور اور زندہ قوموں کی صف اول میں ہیں۔اپنے شایان شان طریق اختیار کریں
اور اپنے نو جوانوں ہی کی نہیں بلکہ بڑوں کی تربیت کی طرف بھی مسلسل توجہ دیں۔ابھی بڑے خلا باقی ہیں۔جب بھی نماز کی طرف توجہ دلائی جائے تو کچھ دیر کے لئے معیار بڑھ جاتا ہے۔اگر مسلسل نصیحت کرتے رہیں
گے تو انشاء اللہ استقلال پیدا ہو جائے گا۔پس عبادتوں کے معیار بلند کریں اور اسے ہمیشہ بلند رکھنے کے لئے
کوشش کرتے رہیں۔جماعت میں ایک بڑی تعداد ایسے نوجوانوں کی ہے، جن سے کوئی خدمت نہیں لی جا
رہی۔Waste Land کی طرح یہ نوجوان جماعتی خدمات سے محرومی کے نتیجہ میں فائدہ کی بجائے نقصان کا
موجب بن رہے ہیں۔پس ایسے پروگرام بنا ئیں کہ زیادہ سے زیادہ افراد جماعت کو کسی نہ کسی رنگ میں
خدمت کی سعادت ملتی رہے۔یہ تربیت کا ایک نہایت مفید ذریعہ ہے۔امریکہ کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے کئی پہلوؤں سے بہت ترقی کرنے والی ہے۔پاکستانی
اور غیر پاکستانی ہر امریکن احمدی میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے نئی زندگی کے آثار نظر آرہے ہیں۔لیکن ابھی
بہت Potential باقی ہے، اس سے استفادہ کر کے اپنی طاقت بڑھائیں۔جماعت احمد یہ امریکہ میں جہاں بہت سی خوبیاں ہیں، وہاں ایک نہایت قابل افسوس کمزوری
بھی ہے کہ یہ جماعت اکثر دیگر ممالک کے مقابل پر تبلیغ کے معاملہ میں پیچھے ہے۔سو اس وقت دنیا میں
جہاں سب سے زیادہ تبلیغ کی ضرورت ہے، وہاں سب سے زیادہ ستی پائی جاتی ہے۔وسیع پیمانے پرلٹر پچر
کی اشاعت یا مبلغین کا دوسروں تک کتابیں پہنچادینا ، ہرگز کافی نہیں۔میں بار بار توجہ دلا چکا ہوں کہ دعوت
الی اللہ کا کام فی الحقیقت انفرادی ہے۔جب تک احباب جماعت زیادہ سے زیادہ اس میں دلچسپی لے کر
اپنے گردو پیش کے ماحول کو اسلام میں داخل نہ کرنا شروع کریں، اس وقت تک بات نہیں بنے گی۔اللہ
آپ کو ہدایت دے اور آپ کی استطاعت بڑھائے۔ان سب امور کی طرف توجہ کریں اور دعا اور تعلق
باللہ پر زور دیں کہ سارے کام اسی سے بنتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔والسلام
خاکسار
(مرزا طاہر احمد )
خليفة المسيح الرابع
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 123اکتوبر 1987ء ، بشکریہ ماہنامہ النور امریکہ جولائی 1987ء)
575

آج 10 میں سے 10 باقی