سفید فارم یورپین احمدیہ اگر سونا تھے تو کندن بن چکے ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جون 1987ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وو
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1987ء
سفید فام یورپین احمدی اگر سونا تھے تو کندن بن چکے ہیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جون 1987ء
آج ہالینڈ کی تاریخ میں یہ ایک امتیازی دن ہے کہ پہلا یوروپین سالانہ خدام الاحمدیہ کا
اجتماع یہاں منعقد کیا جا رہا ہے۔جب میں کہتا ہوں ہالینڈ کی تاریخ میں ایک امتیازی دن ہے تو آج کے
نقطہ نگاہ سے، اس زمانے کے لحاظ سے یہ ایک حیرت انگیز بات ہے۔یہ کیسا تاریخی دن ہے کہ ہالینڈ کی
بھاری اکثریت اس دن کی اہمیت سے کلیہ نا آشنا بلکہ خدام الاحمدیہ کے ساتھ وابستگی کے تصور سے بھی شاید
شرم محسوس کرے۔وہ حیرت سے ہمیں دیکھیں گے کہ یہ کیا بات کہہ رہے ہیں کہ آج یہ دن ہالینڈ کی تاریخ
میں ایک امتیازی دن ہے۔مگر اسی طرح دنیا میں ہوتا چلا آیا ہے۔وقت کوئی ٹھہری ہوئی چیز نہیں بلکہ ایک
جاری سلسلہ ہے۔اور ایک زمانے کے متعلق تاثرات بھی ہمیشہ ایک سے نہیں رہا کرتے۔قومیں مختلف
ادوار سے گزرتے ہوئے اپنے نظریات، اپنے رجحانات میں تبدیلی پیدا کرتی چلی جاتی ہیں اور بسا اوقات
ایسا ہوتا ہے کہ دور کے گزرے ہوئے زمانے میں ایک معمولی ہونے والا واقعہ جسے اس دور کا انسان نہایت
ہی تحقیر کی نظر سے دیکھتا ہے، بعد کے آنے والے انسان کی نظر میں حیرت انگیز وقعت اختیار کر جاتا ہے۔تاریخ اس واقعہ سے شروع ہوتی ہے اور ہمیشہ ہمیش کے لئے انسانی زندگی میں وہ واقعہ ایک سنگ میل بن
ور
جایا کرتا ہے۔خصوصا الہی جماعتوں کی تاریخ میں یہی ہوتا ہے اور ہمیشہ سے یہی ہوتا چلا آیا ہے“۔پس جب میں کہتا ہوں کہ ہالینڈ کی تاریخ میں یہ ایک عظیم دن ہے تو میں ماضی سے قوت پا کر
احمدیت کے شاندار مستقبل کی بات کرتا ہوں۔ماضی سے سہارا لے کر مستقبل میں دور تک دیکھتے ہوئے یہ
اندازہ لگاتا ہوں کہ آئندہ آنے والا مؤرخ ہالینڈ کی تاریخ میں جو اہم دن شمار کیا کرے گا، اس میں اس دن کی کیا
حیثیت ہوگی؟ پس یقیناً خدام الاحمدیہ کے مؤرخین اس دور میں جو آج سے پانچ سو سال بعد آئے یا ہزار سال
بعد یا خدا کرے اس سے بہت پہلے آجائے، یقیناً اس دن کو ایک اہمیت دیں گے۔پس اس دن کو دعاؤں کے
ساتھ شروع کریں اور اس عرصے میں خصوصیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگتے رہیں کہ خدا تعالیٰ ہمیں
ان تمام تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، جو اس دن سے وابستہ ہو چکے ہیں۔577
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 12 جون 1987ء
22
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
جب بھی قوموں کی بد قسمتی ہوتی ہے، جب ان کے برے دن آتے ہیں تو ان میں یہ
رجمان پیدا ہو جاتا ہے کہ وہ اپنی برائیاں دوسروں کو دیتے ہیں اور دوسروں کی برائیاں خود لینے لگ جاتے
ہیں۔اور جب قوموں کے اچھے دن آتے ہیں، ان کے مقدر جاگتے ہیں تو بالکل اس کے برعکس صورت پیدا
ہوتی ہے۔وہ اپنی برائیاں چھپاتے ہیں اور ان سے شرم محسوس کرتے ہیں اور لوگوں سے ان کی برائیاں لینے
کی بجائے ان کی خوبیاں اخذ کرتے ہیں اور برائیاں دور کرنے کے لئے ان کو نصیحت کرتے ہیں۔اور
نصیحت کو قوت دینے کے لئے اپنے نیک اعمال سے اپنی نصیحت کو طاقت دیتے ہیں۔قرآن کریم نے
قوموں کے عروج وزوال کا جو نقشہ کھینچا ہے، اس کا خلاصہ یہی ہے۔وو
قومی زندگی میں برائیوں سے نہ روکنا اور برائیوں کی شرم اُڑ جانا اور برائیوں سے روکنے
کے لئے ایک دوسرے کو نیک نصیحت کے ذریعے باز رکھنے کی کوشش نہ کرنا، یہ ہلاکت کا آغاز ہے۔پس
آج یورپ میں آباد ہونے والے احمدی چونکہ اکثریت ایسے احباب کی ہے، جو دوسرے ممالک سے یہاں
تشریف لائے ہیں ، اس لئے اس خاص صورتحال کے پیش نظر میں آپ کو خصوصیت سے توجہ دلانا چاہتا ہوں
کہ آپ یہاں آئے ہیں تو دونوں میں سے ایک چیز آپ کے اختیار میں ہے یا یہ کہ اپنی برائیاں ان کو دیں،
جو پہلے ان کو عادت نہیں تھی، وہ گندی عادت ڈال دیں اور ان کی برائیاں خود لے لیں۔اگر ایسا کریں گے تو
قرآن آپ کی تقدیر کا فیصلہ پہلے ہی کر چکا ہے اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم مثالیں دے دے کر بتا
چکے ہیں کہ جس قوم میں یہ عادت پڑ جائے ، وہ زندہ رہنے کی اہل نہیں رہا کرتی، وہ یقینا غرق ہوگی۔ایک
دوسری صورت یہ ہے کہ آپ اپنی خوبیاں ان کو دیں اور ان سے ان کی خوبیاں لیں۔اور اس طرح خوبیوں
کا اجتماع کریں۔اس صورت میں کوئی دنیا کی طاقت آپ کو ہلاک نہیں کر سکے گی۔لازماً آپ ایک بلندی
کی منزل سے دوسری بلندی کی منزل کی طرف اونچا ہوتے چلے جائیں گے۔پس اس صورتحال کو ملحوظ رکھتے ہوئے ، جو خصوصیت کے ساتھ آج باہر سے آنے والے احمدیوں
کو در پیش ہے، میں نصیحت کرتا ہوں کہ بعض اپنی خوبیاں، جو خدا تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائی ہیں، جو نسبتا
مغرب میں کم ہیں، ان خوبیوں کی حفاظت بھی کریں اور ان خوبیوں کو ان لوگوں میں داخل کرنے کی کوشش
کریں اور اسی طرح ان کی برائیوں سے بچتے ہوئے ، ان کی خوبیوں سے استفادہ کریں۔امر واقعہ یہ ہے کہ یہ تو میں جیسا کہ آپ لوگ بعض دفعہ کہ دیتے ہیں کہ بہت برائیاں ان میں آ
چکی ہیں، اتنی بری بھی نہیں ہیں۔چند ایک برائیوں میں بہت آگے بڑھ گئیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ بہت
578
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 12 جون 1987ء
سی ایسی خوبیاں ہیں، جن سے مشرق کی اکثر اقوام محروم ہیں۔یہاں مذاہب کی بحث نہیں ہے، یہاں
تہذیبوں کی بات ہو رہی ہے۔مشرق کی تہذیب سے آنے والے لوگ بہت سی گندی عادات کا شکار ہو چکے
ہیں۔وقت کا ضیاع ، جھوٹ بولنے میں جلدی کرنا، بہانے تراش کرنا، محنت سے جی چرانا اور اسی قسم کی وہ
رہن سہن کی معاملات میں سہل انگاری اور گندے رہنا، کمروں میں جا کر دیکھو تو بستر بکھرے پڑے ہیں،
کہیں تکیہ ہے کہیں چادر، جو چیز گر گئی، وہیں پڑی رہی۔کھانا بستر پہ بیٹھ کے کھا رہے ہیں تو داغ بھی پڑ
رہے ہیں ساتھ ساتھ اور اسی قسم کی اور بہت سی ایسی عادتیں ہیں ، جس کے نتیجے میں ان کا رہن سہن بہت ہی
تکلیف دہ اور بد منظر ہو جاتا ہے۔کھانا پکایا ہے تو برتن صاف ہی نہیں کئے ، یہاں تک کہ وہ جگہ جہاں برتن
صاف کئے جاتے ہیں، وہ بھی کھانے کے برتنوں کی طرح رفتہ رفتہ گندی ہو جاتی ہے، بد بوئیں اٹھ رہی
ہیں۔کہیں اولیاں لگ گئی ہیں۔نہایت ہی خوفناک مناظر بعض لوگوں کا رہن سہن پیش کرتے ہیں اور اسی
طرح اور بہت سی عادتیں ایسی ہیں، جن کو دیکھ کر مغرب والے حیران ہوتے ہیں کہ یہ کہاں سے جانو راٹھ
کے آگئے ہیں۔وہ جو Racial نفرت کہلاتی ہے، یعنی قومی نفرت ، وہ خالصہ قومی نفرت بھی نہیں۔وہ
در اصل عادات کا بعد ہے، جس کے نتیجے میں ایک مغائرت پیدا ہو جاتی ہے، ایک قسم کی دوری پیدا ہو جاتی
ہے۔وہ اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ کہاں سے آئے؟ کیسے انہوں نے رہن سہن سیکھا ؟ کس طرح یہ
لوگ زندگی بسر کرتے ہیں؟ کوئی ان کو بتانے والا نہیں کہ انسانیت کے تقاضے یہ ہیں یادہ ہیں۔پھر ایسے
اوقات میں شور کرنا ، جب کے دوسروں کے آرام کا وقت ہو ، گلیوں اور بازاروں میں تھوکنا، ٹوائلٹ میں جانا
تو ٹوائلٹ کی صفائی کے تقاضے پورے نہ کرنا، جہاں کھانا کھایا، وہاں ہڈیاں اچھال دینا چاروں طرف جنگل
سمجھ کے کہ یہاں کیا فرق پڑتا ہے۔یا روٹی کے ٹکڑے پھینک دینا۔غرضیکہ بہت سی ایسی عادات ہیں، جو
بالعموم مشرق سے آنے والے اقتصادی لحاظ سے پسماندہ لوگوں میں اپنی اقتصادی پسماندگی کے نتیجے میں
ایک لمبے عرصے میں راسخ ہو چکی ہیں۔اس قوم کو آپ یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ صدیوں تم نے مشرق کا خون چوسا، صدیوں تم نے مشرق پر
حکومت کی اور دولت کے ساتھ رہنے کے جو اوصاف ہیں، وہ بھی حاصل کر لئے۔اب کس بات کا شکوہ
کرتے ہو، ہم سے۔آپ یہ کہہ کر تو ان کے منہ بند نہیں کراسکتے۔گندگی ، بہر حال گندگی ہے۔بری عادتیں،
بہر حال بری عادتیں ہیں۔اس لئے یہ کہہ کر نہ آپ خود مطمئن ہو سکتے ہیں، نہ ان کو مطمئن کر سکتے ہیں۔اس
کا تو ایک ہی علاج ہے کہ ان سے وہ صفائی کے سارے رہن سہن سیکھ لیں، اگر آپ کو خود نہیں آتے۔لیکن۔579
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 12 جون 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
ایک احمدی کے لئے یہ کہنا بڑے ہی تعجب کے بات ہوگی کہ وہ خود نہیں آتے۔صفائی اور نظافت اور اعلیٰ
رہن سہن کے جیسے اسلوب حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سکھلا گئے ، اس کی تمام خوبیوں اور حسن
کو تو ابھی تک بھی یہ لوگ نہیں پہنچ سکے۔صرف اپنی تعلیم کو عمل میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ان کا اچھار ہن
سہن دیکھ کر آپ یہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں کہ وہ جو شرف والی تعلیم لے کر آیا تھا، میں تو ایک ایسے آقا کی غلامی
سے منسلک ہوں۔جس نے ہر انسانی خوبی کو بلند ترین معیار تک پہنچا دیا تھا۔اب میرے عملی نمونے سے یہ
کیا سمجھیں گے۔نہ تو ان کے اندر یہ صلاحیت ہے اس وقت کہ وہ اقتصادی پس منظر کو دیکھ کر ایسے تجزئیے
کریں کہ جس کے نتیجہ میں سمجھیں کہ یہ قوم مجبورتھی، ہم نے ان کو غلام بنایا، یہ غریب ہو گئے اور اس کے نتیجے
میں لازماً ایسی باتیں پیدا ہوئیں۔نہ ان میں یہ قابلیت ہے کہ ماضی کی تلاش کر کے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم کی تعلیم کا جائزہ لیں اور یہ سوچیں کہ یہ تو بڑے ہی بدقسمت لوگ ہیں، ہم سے بہت بہتر اصول
رکھنے کے باوجود، ہم سے بہت بہتر تعلیم کے حامل ہونے کے باوجود اپنی بدعملیوں کی وجہ سے یہ اس حال کو
پہنچ گئے ہیں۔ان کو صرف آپ نظر آئیں گے اور آپ کے پیچھے اسلام نظر آئے گا۔اور آپ کی ہر بات کو یہ
اسلام کی طرف منسوب کر دیں گے۔کیا دیکھا نہیں آپ نے کہ خمینی کے ساتھ یہ کیا کرتے ہیں؟ کیا سنا نہیں
کہ لیبیا کے قذافی کے ساتھ کیا کرتے ہیں؟ مینی کی ہر بات اسلام بن کر ان کو دکھائی دیتی ہے اور قذافی کی
ہر حرکت ان کو اسلام بن کر سنائی دیتی ہے۔یہ تیار بیٹھے ہیں کہ ہر بدی کو اسلام کے منہ پر تھو ہیں، ہر ظلم کو
اسلام کی طرف منسوب کریں۔آج انہوں نے Terrorism کا نام بھی اسلام رکھ لیا ہے، یہ
IslamicTerrorism ہے، یہ اسلامی ظلم ہے۔حالانکہ اس سے بہت زیادہ مظالم، بہت ہی زیادہ
خوفناک مظالم آئر لینڈ میں بھی ہو رہے ہیں۔لیکن اس کا نام Christian Terrorism یہ کبھی نہیں
رکھیں گے۔تو جو پہلے ہی تیار بیٹھے ہوں
کہ نکتہ چینی کریں، جو بہانے ڈھونڈیں کہ آپ کے نقائص آپ کے
مذہب کی طرف منسوب کریں، ان کے نزدیک آپ کا کوئی قصور نہیں ہوگا، تمام قصور اسلام کا ہو گا۔کتنا بڑا
گناہ کر رہے ہوں گے آپ کہ ہر خوبی اسلام کی تھی اور ہر قصور آپ کا تھا لیکن آپ نے برداشت کر لیا کہ
آپ کے سارے قصور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی پاکیزہ تعلیم کی طرف منسوب کر دیئے جائیں۔ا
یہی ہورہا ہے اور یہی ہوتا چلا جائے گا ، اگر اپنے اندر آپ نے ایک نمایاں پاک تبدیلی پیدا نہ کی۔پس اپنی ان خوبیوں کو دوبارہ حاصل کریں، جن کو مدتوں سے آپ کھو چکے ہیں۔ہزار سال سے
لمبا عرصہ ہو گیا کہ مسلمان بد قسمتی سے تنزل کرتے ہوئے اسلام کی تعلیم سے دور بنتے چلے گئے اور نظافت۔580
اقتباس از خطبه جمعه فرمود ه 12 جون 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اور نجابت اور روزمرہ کے ملنے جلنے کے اعلیٰ اخلاق، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سکھائے تھے ،
ان سب سے غافل ہو گئے۔اس زمانے میں جبکہ اکثر گھروں میں دروازے بھی نہیں ہوتے تھے بعض دفعہ
پردے لٹکا کر کام لیا جاتا تھا۔بعض دفعہ پر دے بھی نہیں لٹکائے جاتے تھے۔حیرت کی بات ہے، چودہ سو
سال پہلے ہر اپنے غلام کو یہ عادت ڈالی کہ کہیں بغیر اجازت کے کسی گھر میں کسی دروازے میں داخل نہیں
ہونا۔سلام کہو اور اجازت حاصل کرو۔اور اگر اجازت نہیں ملتی تو کسی قسم کی دل پر میل لائے بغیر السلام علیکم
کہہ کے اس گھر سے الگ ہو جاؤ۔( بخاری کتاب الاستیذان حدیث نمبر : 6245)
آج یورپ میں یا دوسری ترقی یافتہ قوموں نے لمبے عرصے اور لمبے تجربے کے بعد یہ عادات سیکھیں
ہیں۔آپ یہ عادات بھلا کے یہاں آئیں ہیں۔آپ کسی گھر جاتے ہیں تو دروازہ کھول کے کسی کمرے میں جانا
چاہتے ہیں تو بغیر آواز کے دروازہ دھڑام سے کھولا اور اندر داخل ہو جاتے ہیں۔ان
کو کیا پتہ کہ آپ کا ماضی کیسا
شاندار تھا۔انہوں نے آج کا چہرہ دیکھنا ہے۔اور پھر آج کے چہرے کو ، آج کے جسم کی طرف منسوب نہیں کرنا
بلکہ چودہ سو سال پہلے کے چہروں کی طرف منسوب کرنا ہے۔یہ ظلم ہے، جو اسلام کے ساتھ کیا جارہا ہے۔اور
اس ظلم میں آپ ان کے مد ہو جائیں گے، اگر آپ نے اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا نہ کی۔پس اپنی خوبیوں
کو دوبارہ حاصل کریں۔ان کی خوبیوں
کو دیکھ کر شرم محسوس کریں کہ یہ تو ہماری
تھیں۔اسی واسطے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس صورتحال پر نظر ڈالی اور یہ فرمایا کہ:۔الحكمة ضالة المؤمن
ترندی کتاب العلم حدیث نمبر : 6211 )
که حکمت کی بات، اچھی بات تو مومن کی گمشدہ اونٹنی کی طرح کی ہے۔اگر کسی انسان کی اوٹنی گم
جائے تو اسے دوبارہ حاصل کرنے میں شرم محسوس نہیں کرتا۔وہ جانتا ہے کہ میری تھی ، مجھ سے الگ ہوئی ہے۔پس جب آپ ان کی خوبیاں حاصل کریں گے تو آپ کی یہی کیفیت ہوگی کسی شرم کی ضرورت نہیں ہے، کسی
احساس کمتری کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔اگر آپ کی خوبیاں نہ بھی ہوتیں ، تب بھی خوبیوں کو اختیار
کرنے میں تو کوئی احساس کمتری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔لیکن بفرض محال بعض حساس لوگ کہتے ہیں، ہم کیوں
نقلیں ماریں۔ان کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ رستے کتنے آسان فرما دئیے۔فرمایا:۔الحكمة ضالة المؤمن
ی تو تمہاری خوبیاں تھیں تم حاصل کرو، جس طرح مالک ہوتے ہو تم سے ان لوگوں نے حاصل کر لی ہیں۔581
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 12 جون 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
پس خوبیوں میں تو یہ طریق اختیار کریں۔اور برائیوں میں وہ دوسرا طریق کہ برائیاں آپ کی
نہیں ہیں۔اگر آپ میں ہیں تو کہیں غیر سے آگئیں۔اگر آپ برائیوں کا شکار ہیں تو یہ پر دیسی چیزیں ہیں،
جن کا آپ کی ذات سے کوئی تعلق نہیں۔لیکن اپنے دلوں کو ، اپنی عادات کو، آپ نے ان کا وطن بنالیا۔لیکن
اس کے برعکس اگر آپ ان کی برائیاں حاصل کرنے لگ جائیں اور خوبیوں سے غافل ہو جائیں، خوبیوں
سے آنکھیں بند کر لیں تو کتنا بڑا ظلم ہوگا ؟ پہلے ہی بہت ہی گندی عادات کے بوجھ تلے دبے پڑے ہیں، ہم۔۔معاشرتی لحاظ سے، تمدنی لحاظ سے، روزمرہ کی عادات رہن سہن کے لحاظ سے اور میل جول کے لحاظ
سے
کئی پہلو ہیں، جن میں ہم بدقسمتی سے ایک لمبے پسماندہ دور میں سے گزرتے ہوئے بہت سی بدیوں کی
گھریاں اٹھائے ہوئے ہیں۔اوپر سے ان کی ڈرگز (Drugs ) اختیار کرنے لگ جائیں ، اوپر سے ان کی
شراب پینے لگ جائیں، اوپر سے ان کی دوسری عادات کو اختیار کر جائیں، کچھ بھی ہمارا باقی نہیں رہے گا۔کتنا ظالمانہ سودا ہوگا کہ نیک مقاصد کی خاطر ہجرت کر کے آئے ، دین کا نام لے کر گھروں سے نکلے اور
اپنے عزیزوں کو پیچھے چھوڑا، پیچھے مائیں فوت ہو گئیں، پیچھے باپ جدائی میں ، مشکلات میں زندگی بسر
کرتے کرتے رحلت کر گئے بعض بچے فوت ہو گئے لیکن واپس نہ جا سکے آپ لوگ اور یہاں آ کر کیا سودا
کیا؟ سودا یہ کیا کہ اپنی برائیاں ان کو دینی شروع کر دیں اور ان کی برائیاں خود اختیار کرنے لگ گئے۔جب میں کہتا ہوں کہ برائیاں دینے لگ گئے تو یہ بھی واقعہ ہے کہ بدقسمتی سے بعض لوگ یہ بھی
کرتے ہیں۔جب آج سے ایک لمبا عرصہ پہلے، تقریباً انتیس سال پہلے ، جب میں انگلستان آیا تھا تو شاذ و
نادر کے طور پر کوئی پولیس مین ایسا بیان کیا جاتا تھا یعنی یہ بھی نہیں کہ حقیقت میں صحیح تھی بات ، بیان
کیا جاتا تھا
کہ رشوت لے لیتا ہے۔اور یہ ایک حیرت انگیز بات سمجھی جاتی تھی۔لیکن اب ایسی باتیں عام ہو گئی ہیں۔اب ان کے ٹیلی ویژن کے پروگراموں میں بھی یہ باتیں آرہی ہیں، اخبارات میں بھی اس کے چرچے
ہوتے ہیں، پولیس کے اصلاحی کمیشن بھی بیٹھتے ہیں اور حیرت کی بات اور ظلم کی بات یہ ہے کہ اس کا آغاز
Asians نے شروع کیا ہے۔اس زمانے میں کبھی کبھی میرے کان میں یہ بھنک پڑتی تھی اور بہت تکلیف
پہنچتی تھی کہ بعض لوگ کہتے تھے کہ جی! ہم ان کو رشوت لینا سکھا رہے ہیں اور بڑے فخر سے بات کرتے
تھے۔کہتے تھے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کو ایک شراب کی بوتل دے دو تو یہ بھی ہماری طرح بات ماننے لگ
جاتے ہیں۔انسانی فطرت کی کمزوریاں تو ہر جگہ ہیں۔آپ نے ایک اچھی قوم کو گندا بنایا اور اس پر فخر محسوس
کیا۔اسی طرح ممکن ہے کہ اور بھی بہت سی بدیاں مشرق نے ان لوگوں میں داخل کر دی ہوں۔تو ان کی
582
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود ه 12 جون 1987ء
بدیوں کے ڈھیر بھی بڑھنے شروع ہو گئے۔آپ کی بدیوں کے ڈھیر بھی بڑھنے شروع ہو گئے۔اور حضرت کو
اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان پھر کیسے پورا نہ ہوگا کہ کشتی کے پیندے میں سوراخ تو ہو گیا ہے،
اس نے ڈوبنا ہی ڈوبنا ہے۔ایسی قومیں جن کی بدیاں بڑھنے لگ جاتی ہیں اور یہ عادت اب ان میں بھی آچکی ہے۔ایک
دوسرے سے بدیاں سیکھنے لگ گئے ہیں۔امریکہ کا معاشرہ یورپ کو بدیاں سکھا رہا ہے، یورپ کا معاشرہ کچھ
باتیں امریکہ میں داخل کرتا ہوگا۔لیکن بالعموم تو امریکہ سے ہی گندگی آتی ہے اور ساری دنیا میں پھیلتی ہے او
بڑی خوشی سے انہیں قبول کر رہے ہیں۔پھر ایک دوسرے سے بدیاں سیکھتے ہیں۔جواٹلی میں بدی ایجاد ہو گئی ،
وہ یورپ کے باقی ممالک نے بھی ضرور اختیار کرنی ہے۔جو انگلستان میں پیدا ہوئی، اسے بڑے شوق سے
پھر باقی ملک بھی نقل کرتے اور اختیار کرنے لگ جاتے ہیں۔تو جو قوم پہلے ہی بیچاری اس حال
کو پہنچ رہی ہو
کہ ان میں بھی یہ رجحان پیدا ہو جائے کہ وہ بدیاں اختیار کرتے ہیں آسانی کے ساتھ اور شوق کے ساتھ۔اوپر سے آپ ان کو اپنی بدیاں پہنچانے لگ جائیں تو یہ سارا زمانہ یقینا بڑا گھاٹے کا زمانہ ہوگا۔قرآن کریم نے اسی طرح اس زمانے کا ذکر فرمایا ہے، قرآن کریم نے یہی تو کہا ہے:۔وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
(العصر : 0402 )
کہ میں زمانے کی قسم کھا کر کہتا ہوں، ان الانسان لفی خسر ایسا زمانہ آئے گا کہ انسان
بحیثیت مجموعی گھاٹے میں جارہا ہو گا۔یہ بات تو سمجھ میں آجاتی ہے۔مگر ذرا سوچیں کہ اس کے بعد قرآن
کریم کیا فرماتا ہے۔الا الذین امنو او عملوا الصلحت۔مگر زمانے ہی کی قسم کچھ لوگ ایسے ضرور ہوں
گے، جو ایمان لانے والے ہوں گے اور نیک عمل کرنے والے ہوں گے۔وتواصوا بالحق وتواصوا
بالصبر۔وہ نیک کاموں کی نصیحت کرتے چلے جائیں گے زمانے کو اور صبر کے ساتھ نیک کاموں کی نصیحت
کرتے چلے جائیں گے، نیک اعمال کے ساتھ نیک کاموں کی نصیحت کرتے چلے جائیں گے۔اگر آپ وہ نہیں ہیں تو پہلی پیشگوئی تو پوری ہوگئی۔اس دوسری پیشگوئی کو پورا کرنے والے اور
کون لوگ ہوں گے؟ قرآن کریم کے اس بیان کی صداقت پر آپ گواہ ٹھہرائے گئے ہیں۔آپ ہی ہیں،
جن کا ذکر ہے کہ الا الذین امنوا۔ہاں ! چند ایک ایسے لوگ ہیں ، جو ایمان لے آئے ہیں اور اپنی ایمان
کی صداقت میں، اس کے ثبوت میں انہوں نے نیک اعمال شروع کر دیئے۔اور پھر نیک اعمال کو اپنے
583
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 12 جون 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
تک نہیں رکھتے ، اس صداقت کو اپنے تک صرف نہیں رکھتے بلکہ بڑی سخاوت کے ساتھ تمام دنیا میں تقسیم
کرنے لگ جاتے ہیں۔وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ حق بات کی نصیحت کرتے ہیں اور کرتے
چلے جاتے ہیں، صبر کی نصیحت کرتے ہیں اور کرتے چلے جاتے ہیں۔پس آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سفیر بن کے یہاں آئے ہیں اور آپ حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے سفیر بن کے یہاں آئے ہیں، آپ احمدیت کے سفیر بن کے یہاں آئے ہیں
اور آپ اسلام کے سفیر بن کے یہاں آئے ہیں۔اس لئے اس سفارت کے حقوق کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں،
اس سفارت کی ذمہ داریوں
کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔اپنے مقدر بنا ئیں ، ان سے خوبیاں سیکھ کر اور ان کے
مقدر جگائیں، ان کو خوبیاں عطا کر کے۔ایک نئی قوم وجود میں آنے لگ جائے ، جو انہی لوگوں میں سے
بنے۔لیکن ان سے بالکل مختلف اور امر واقعہ یہ ہے کہ میں ایسی قوم کو یہاں بنتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔امر واقعہ یہ ہے کہ ان لوگوں میں جو سفید فام یوروپین ممالک میں احمد کی ہوئے ہیں، ان کے اندر
خدا کے فضل سے ایسی ایسی پاک تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں کہ اگر وہ سونا تھے تو کندن بن چکے ہیں۔حیرت
انگیز چلا ان میں پیدا ہوئی ہے۔مشرق کا اخلاص اور مشرق کا پیار ان
کو کرنا آ گیا اور مغرب کی ساری خوبیوں
کی بھی انہوں نے حفاظت کی۔اور پھر عام انسانوں سے بلند تر ہو کر وہ اللہ والے انسان بن گئے۔آپ ان
کو غور سے دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے کہ آپ نے ان کو دین سکھایا لیکن اب یہ اس قابل ہیں کہ آپ کو
دین سکھانے لگ جائیں۔عظیم الشان اخلاص کے پیکر ہیں، ان میں ایسے لوگ جو کامل وفا کے ساتھ
اسلامی تعلیم کے تمام تقاضوں
کو پورا کر رہے ہیں۔اسی سرزمین میں جہاں شیطانیت کھلے بندوں جولانی
دکھاتی ہے، یہ فرشتوں کی طرح قدم رکھتے ہیں۔اور ان کی سب برائیوں سے اغماض کرتے ہوئے نیکی کا
پیکر بن کر ان گلیوں میں چلتے ہیں۔ایسے لوگ انگلستان میں بھی ہیں، میں جانتا ہوں۔اور ڈنمارک میں بھی
ہیں، جن کو میں جانتا ہوں۔اور ناروے میں بھی ہیں، جن کو میں جانتا ہوں۔سویڈن میں بھی ہیں، جن کو
میں جانتا ہوں۔جرمنی میں بھی ایسے لوگ ہیں ، خدا کے فضل سے ایک بڑی تعداد میں۔اور اس ملک میں
جس کے آج آپ مہمان ہیں، اس ملک میں بھی خدا تعالیٰ نے ایسے ہی فرشتہ سیرت انسان احمدیت کے اثر
کے نتیجے میں پیدا فرما دیئے ہیں۔آپ اگر اس تعلیم پر عمل کریں گے، جو میں نے اسلام کی تعلیم آپ تک پہنچائی ہے تو آپ اس
قابل ہو جائیں گے کہ ایسے اور بہت سے لوگ پیدا کر سکیں۔آپ اس قابل ہو جا ئیں کہ کثرت کے ساتھ اس
584
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
やや
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 12 جون 1987ء
معاشرے میں پھیل جائیں۔اور کیلے اکیلے نہ رہیں بلکہ تیزی کے ساتھ بڑھنا شروع کریں۔اور اگر آپ
ایسا کریں گے تو آپ اس دنیا میں بھی یقیناً کامیاب ہوں گے اور اس دنیا میں بھی یقیناً کامیاب ہوں گے۔آپ کی دنیا بھی سنور جائے گی اور آپ کا دین بھی سنور جائے گا۔آپ کا فیض مدتوں تک آپ کی اولادوں
میں وراشتا منتقل ہوتا چلا جائے گا۔صدیوں تک آپ کی آنے والی نسلیں آپ کا فیض پائیں گی اور آپ کو
دعائیں دیں گی۔کتنا عظیم الشان موقع ہے، جو آج آپ
کو میسر آیا ہے۔اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جو احمدی اور ایک ایسی تعداد ہے، جو دن بدن بڑھتی چلی جارہی
ہے۔ان باتوں پر عمل کرتے ہیں اور نیک نصیحت کے ذریعے اچھی باتیں دوسروں میں داخل کرنے کی
کوشش کرتے ہیں اور تبلیغ کے لئے ہر ممکن طور پر جد و جہد کر رہے ہیں۔ایسے احمدی جب اپنی کوششوں کا
آغاز دعا سے کرتے ہیں اور ان کوششوں کے نیک انجام کے لئے بھی دعاؤں ہی کا سہارا لیتے ہیں تو اللہ
تعالیٰ کے فضل سے ان کو ہر روز یا کچھ کچھ عرصے کے بعد بہت ہی میٹھے پھل نصیب ہونے شروع ہو جاتے
ہیں۔ہر روز کے پھل ان کی اندرونی تبدیلوں کے ذریعے ، خدا سے ان کا پیار بڑھنے کے نتیجے میں اور کئی قسم
کے لطف ہیں، جو ہر روز ان کو نصیب ہوتے رہتے ہیں اور وہ خوب مطمئن ہوتے ہیں۔پھر خدا کے فضل اور
فضلوں کے نازل ہونے کے خاص پیار کے انداز ان کو نصیب ہوتے رہتے ہیں اور بہت سے ان میں سے
ایسے ہیں، جوان تجارب
کو لکھ کر مجھے بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرتے ہیں۔اور بڑا ہی لطف آتا ہے کہ کس
طرح خدا تعالیٰ ایک ایک اس احمدی پر نگاہ رکھ رہا ہے، جو اخلاص کے ساتھ اس کی راہوں میں آگے قدم
بڑھانا چاہتا ہے۔کس طرح بڑے پیار کے ساتھ اس کے ایمان کو بڑھا رہا ہے، بداثرات سے اس کی
حفاظت فرما رہا ہے اور خود اس پر ظاہر ہوتا ہے۔وہ کسی واسطے سے ملنے والا خدا نہیں رہتا بلکہ براہ راست
اس کے دل پہ نازل ہونے والا خدا بن جاتا ہے۔تو ہر روز مشاہدہ کرنے والے بھی ایسے ہیں اور ہفتے ہفتے
میں بھی مشاہدہ کرنے والے ہیں، مہینوں میں بھی مشاہدہ کرنے والے ہیں۔اور دن بدن جہاں تک میرا
تاثر ہے اور میں بڑی گہری نظر سے ان حالات کا جائزہ لے رہا ہوں ، خدا تعالیٰ کے فضل سے ان کی تعداد
بڑھ رہی ہے۔لیکن یہ سارے وہ لوگ ہیں، جو دعاؤں پر ایمان رکھتے ہیں، یہ سارے وہ لوگ ہیں، جو محض
اپنے اعمال پر انحصار نہیں کرتے۔ان کے ہر پروگرام کا آغاز دعا سے ہوتا ہے۔پروگرام کے دوران بھی یہ
دعائیں کرتے رہتے ہیں اور رب سے مدد مانگتے رہتے ہیں اور انجام کے متعلق بھی یہ نہیں سمجھتے کہ ان کی
کوششوں کو پھل لگا ہے بلکہ ہر پھل کو اپنے رب کی طرف سے ایک تحفہ سمجھتے ہیں، ایک عنایت سمجھتے ہیں۔اور
ہے بھی یہی بات۔ورنہ ہم کیا اور ہماری کوششیں کیا۔585
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 12 جون 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
جن عظیم قوموں سے ہم ٹکرائے ہیں اسلام کے نمائندہ بن کر، وہ تو پہاڑوں کی طرح بلند تر ہیں۔حیرت انگیز طاقتیں انہوں نے حاصل کرلی ہیں، ذہانت میں علم کی گہرائی کے لحاظ سے، محنت کے لحاظ
سے، ان عادات کے لحاظ سے، جو قوموں کو زندہ رکھنے کے لئے ضروری ہوتی ہیں۔یہ بہت زیادہ ہم۔آگے بڑھ چکے ہیں۔اس لئے ان سب مشکلات کا ایک ہی اور صرف ایک ہی حل ہے کہ ہم اس سے رابطہ
کرلیں، جو سب سے بلند تر ہے۔جس سے ہم ہر روز ، مدتوں، بار بار یہ کہتے ہیں کہ اللہ اکبر اللہ اکبر، الله
اکبر، اللہ اکبر، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔پس ان کی بڑائی کا ایک ہی علاج ہے کہ اپنی ذات کو اپنے رب کی عظمت عطا کریں۔اور یہ عظمت بھی عطا
ہوسکتی ہے، جب آپ اپنے رب سے تعلق جوڑیں گے ، جب ہر روز اس سے عف
سے تعلق جوڑیں گے ، جب ہر روز اس سے عظمتیں مانگیں گے ، ہر روز اس
کی تکبیر دل کی گہرائیوں سے بلند کریں گے۔تا کہ یہ آسمان کے کنگروں تک پہنچے اور آسمان کی رفعتیں اس
کے نتیجے میں حاصل کریں گے۔پس دعا ہی ہے، جس کے ذریعے سارے کام بنے ہیں۔آپ عادت ڈالیں۔عادت ڈال کے
دیکھیں تو سہی۔آپ میں سے وہ لوگ، جو سو قسم کی کمزوریوں میں مبتلا ہیں ، کوشش کرنے کے باوجود ارادوں
کے باوجود بھی نجات نہیں پاسکتے ، وہ دعائیں کریں۔دعاؤں سے دو قسم کے فائدہ ان کو حاصل ہوں گے۔ایک تو یہ کہ رفتہ رفتہ وہ کمزوریاں رفع ہونا شروع ہو جائیں گی اور دوسرے یہ کہ ان کمزوریوں کے دوران
بھی خدا کے غضب کی نظر نہیں پڑے گی بلکہ رحم کی نظر پڑے گی۔وو
پس ہر روز کا جو خطرہ اپنی بدیوں کی طرف سے لاحق ہوتا ہے، ہر روز جو ہلاکت کی موت کا
خطرہ انسان کو درپیش ہوتا ہے، دعا کے نتیجے میں اس خطرے سے نجات مل جاتی ہے۔اس لئے بہت ہی
برکتیں ہیں ، دعاؤں میں۔دعاؤں کی طرف توجہ کریں۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، دعا میں خلوص کو
ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔زبان کی دعا یا صرف مصیبت میں گھرے ہوئے انسان کی دعا ایک وقتی اثر دکھاتی
ہے۔لیکن وہ دعا جو مستقل تعلق باللہ کے نتیجے میں عطا ہوتی ہے، جو مستقل تعلق باللہ کا مظہر بن جایا کرتی ہے،
ہر بات میں عادت پڑ جاتی ہے بلانے کی ، وہ دعا سیکھیں، اس دعا کی عادت ڈالیں۔پھر دیکھیں کہ آپ کی
زندگی میں
کتنی حیرت
انگیز تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔کئی لوگ مجھے اپنے عزیزوں کی وفات کے بعد یہ لکھتے ہیں۔آج بھی ایک اس قسم کا خط ملا کہ
میری بیوی بہت ہی پیاری تھی ، فوت ہوگئی۔اس کی عادت پڑ گئی تھی۔بات بات پر اس کی طرف جھکنا، بات
بات پر اس کو آواز دینا۔اور اب اس کی جدائی سے اس وجہ سے بہت ہی تکلیف محسوس ہوتی ہے، بہت ہی
586
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود ه 12 جون 1987ء
خلا محسوس ہوتا ہے۔لیکن آپ کو میں جس وجود کی عادت ڈالنے کے لئے کہہ رہا ہوں وہ تو دائی وجود ہے۔اس کا کبھی آپ کو خلا محسوس نہیں ہو گا۔ایسی عادت ڈالیں کہ جس عادت کا ہر حال میں ہمیشہ پورا ہوتے رہنا
ممکن ہے۔کبھی ممکن ہی نہیں کہ یہ عادت آپ سے بے وفائی کرے یا وہ وجود آپ سے بے وفائی کرے۔یا
اور یقین جانیں کہ دعا آپ کے اعمال کے اندر پاک تبدیلی پیدا کرنے کے لئے حیرت انگیز اثر دکھائے
گی۔اور دعا کے نتیجے میں آپ کے سارے مشکل کام آسان ہو جائیں گے۔لیکن جب دعا کریں تو بلند
حوصلہ رکھ کے دعا کریں، بلند ارادوں کے ساتھ دعا کریں۔محض Assylum کے لئے دعا کرنا یا محض
چھوٹی موٹی مشکلات کے لئے یا بیوی بچوں کی بیماری کے لئے دعا کرنا، یہ تو بڑے وجود سے بہت ہی ادنیٰ
ادی باتیں مانگ کر انہیں پر راضی ہو ر ہنے والی بات ہے۔جس سے مانگ رہے ہیں، اس کو لوظ رکھ کے
حوصلے کی دعا کیا کریں۔عظیم دعائیں مانگا کریں، تمام دنیا کی اصلاح کی دعائیں کریں، یہ دعا کریں کہ
آپ کو خدا کی توفیق ملے۔اس تمام علاقے کو اسلام کے لئے فتح کرنے والے ہوں۔بہت بڑے بڑے
بول ہیں لیکن جس ذات سے دعا کر رہے ہیں، وہ ذات بھی تو بہت بڑی ہے۔اس کے متعلق آپ کا منہ یہ
نے تھکتا نہیں کہ وہ بہت بڑی ، سب سے بڑی ہے ، سب سے بڑی ذات ہے، سب سے بڑی ذات ہے۔پس اس شخص کی شان کو لحوظ رکھ کر مانگا جاتا ہے، جس کے حضور آپ حاضر ہوں۔بادشاہوں کے حضور جب
کوئی انسان حاضر ہوتا ہے تو ایک روٹی کا سوال تو نہیں کیا کرتا۔وہ تو ان کی حیثیت دیکھ کر، ان کی سابقہ
روایات کوملحوظ رکھ کر ، ان کے خاندانی مزاج کو اور ان شاندار کہانیوں کو محوظ رکھ کر ، جو ان کے خاندانوں سے
منسوب ہو چکی ہوتی ہیں، انسان مانگتا ہے“۔ایک عام انسان ایک معمولی سے بادشاہ کے حضور جب حاضر ہوتا ہے تو اپنی دعا کا حوصلہ
بڑھا لیتا ہے، اپنی طلب کو وسعت عطا کر دیتا ہے۔آپ خدا سے دعا مانگیں اور چھوٹی چھوٹی دعاؤں پر راضی
ہو کے رہ جائیں ، بڑا ہی نقصان کا سودا ہے۔لیکن چھوٹی دعائیں بھی اسی سے مانگیں۔اس کا یہ مطلب نہیں
کہ چھوٹی باتوں میں اپنے اوپر بھروسہ کر لیں اور بڑی باتوں میں اس کی طرف متوجہ ہوا کریں۔خدا اکبر ہی
نہیں ہے، وہ عظیم بھی ہے۔اور عظیم کا یہ مطلب ہے کہ ہر طرف اس کا وجود حاوی ہے۔ادنیٰ سے ادنیٰ
وو
چیزوں تک بھی اس کی پہنچ ہے اور اعلیٰ سے اعلیٰ چیزوں تک بھی اس
کی پہنچ ہے۔وو
" پس مانگنے میں حوصلہ بڑھائیں۔لیکن محض بلند حوصلہ نہ رکھیں ، ادنیٰ سے ادنی چیزوں میں
بھی اس کی طرف جھکیں۔پس دعا میں انکساری کو بھی ملحوظ رکھیں۔جب آپ ادنی چیز مانگتے ہیں تو خدا کی
نسبت سے نہیں، اپنی نسبت سے مانگتے ہیں۔جب اعلیٰ چیز مانگتے ہیں تو خدا کی نسبت سے مانگتے ہیں۔یہ
راز ہے، جس کو آپ سمجھ لیں تو آپ کی دعا مکمل ہو جائے گی۔587
اقتباس از خطبه جمعه فرمود ه 12 جون 1987ء
وو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
پیس دعا کے دو کنارے ہیں۔ایک وہ جو نفس کے عرفان سے شروع ہوتا ہے اور وہ انتہائی
انکساری کا مقام رکھتا ہے۔اس کے لئے چھوٹے سے چھوٹا کا کوئی تصور بھی نہیں۔ہر چیز چھوٹی سی چھوٹی بھی
اس دعا کے دائرے میں داخل ہو جاتی ہے۔اور ایک وہ ہے، جو عظمتوں میں بے انتہاء ہے اور لافانی ہے۔اور وہ خدا کی ذات کو ملحوظ رکھ کر دعا کا گر انسان سیکھتا ہے۔اس لئے ان دونوں کناروں کے تقاضوں کو ملحوظ
رکھتے ہوئے آپ دعائیں کرنے کی عادت ڈالیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی ساری زندگی کی ہر کیفیت پر حاوی ہو
جائے گا۔اور آپ پر اتنے انعام نازل فرمائے گا، ایسی برکتیں عطا کرے گا کہ آپ کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے
والے بھی برکتیں پا جائیں گے۔آپ کی نگاہیں بھی ان پر پڑیں گی ، وہ بھی متبرک ہو جائیں گے۔آپ کا
ذکر، آپ کی یاد اور پیار کرنے والے بھی متبرک ہوتے چلے جائیں گے۔یہ ہے اللہ تعالیٰ کی عظمت اور خدا
کی شان۔خدا کرے کہ ہمیں یہ توفیق نصیب ہو۔اس کے بغیر ہم ان قوموں کی زندگی بدل نہیں سکتے ، اس
کے بغیر ہم یورپ کی تقدیر میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں کر سکتے ، آمین۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 6 صفحہ 387 تا 403)
588