صد سالہ جوبلی کے چندہ کی طرف توجہ کریں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 1987ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد من
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 جولائی 1987ء
وو
صد سالہ جوبلی کے چندہ کی طرف توجہ کریں
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 جولائی 1987ء
اگر چہ جو بلی کے چندے میں بیرون پاکستان اور اندرون پاکستان اس سال کے آغاز پر کم
و بیش ادائیگی کی ایک ہی نسبت تھی۔یعنی اگر پاکستان میں ساٹھ فیصد کل چندے کی ادائیگی ہوئی تھی تو بیرون
پاکستان بھی کم و بیش ایک دو فیصد کے فرق سے یہی تناسب تھا۔لیکن بیرون پاکستان اس چندے کی ادائیگی
کی طرف پاکستان کے مقابل پر بہت کم توجہ دی گئی۔یہاں تک کہ پاکستان اس سال کی ادائیگی میں تمام
دنیا کی تمام جماعتوں سے آگے بڑھ گیا ہے“۔۔۔۔۔اس وقت عرب دنیا میں بہت کثرت سے ایسے لوگ ہیں، جن میں سے ایک ایک تمام
جماعت کے تمام چندوں سے بڑھ کر اگر چاہے تو خدمت دین میں خرچ کر سکتا ہے۔اور سال میں ایک
دفعہ نہیں ہر مہینے اس سے زیادہ خرچ کر سکتا ہے۔بعض ایسے ہیں کہ ہر ہفتے اتنا خرچ کر سکتے ہیں اور پھر بھی
ان کو فرق نہ پڑے۔اس لئے ایک غریب جماعت کے لئے ، ایک عالمگیر غریب جماعت کے لئے اتنی عظیم
مالی قربانی کو ہمت اور وفا کے ساتھ جاری رکھنا، ایک بہت بڑی چیز ہے۔اور بوجھ اتنا زیادہ بعض دفعہ محسوس
ہوتا ہے کہ واقعی اگر ایک انسان پورا ایمان نہ رکھتا ہو، اس کا دل ڈول جائے گا کہ اب تو ادا ئیگی ہماری
استطاعت سے باہر چلی گئی ہے۔وو
جماعت احمدیہ کے مختلف ممالک میں مختلف حالات ہیں۔بعض جگہ کثرت سے بعض
دوستوں
کو پریشانیاں بھی ہیں اور پھر ان کے حالات میں اونچ نیچ آتا رہتا ہے۔کسی اچھے وقت میں زیادہ
وعدہ کر بیٹھے جوش سے، محبت سے، اس امید پر کہ یہ اچھے دن جاری رہیں گے اور کچھ دن کے بعد نوکری
نہیں ملی۔کوئی اور جو ذریعہ تھا معاش کا ، وہ ہاتھ سے جاتا رہا۔باقی ساری باتیں بھول گئے لیکن چندے کا
بوجھ ذہن میں سب سے اوپر رہا اور سب سے زیادہ اس فکر میں غلطاں ہو گئے کہ ہم چندہ کس طرح ادا کریں
گے؟ چنانچہ ایسے لوگوں کے بھی خط ساتھ آنے شروع ہو جاتے ہیں۔603

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جولائی 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
پھر ان کے خط آنے شروع ہو جاتے ہیں کہ کس طرح حیرت انگیز طور پر اللہ تعالیٰ نے
انتظام فرمایا۔اور صرف انتظام ہی نہیں فرمایا بلکہ ان کے جو زائد بوجھ تھے، وہ بھی اتار دیے۔جو کچھ خدا کے
حضور انہوں نے پیش کیا، اس سے بھی زیادہ خدا تعالیٰ نے عطا فر ما دیا۔اور جو پہلا پیش کیا، وہ بھی خدا کے
فضل سے کیا، ورنہ ان کے پاس کوئی سامان نہیں تھا۔ایسے حیرت انگیز سلوک اللہ تعالیٰ ساری دنیا میں خدا
کی خاطر مالی قربانی کرنے والی جماعت سے اور جماعت کے افراد سے کر رہا ہے کہ اس کے بعد کسی شک
کی کسی وہم کی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی کہ ہم تو بے سہارا جماعت ہیں، ہمارا کوئی مول نہیں ہے۔ہمارا ایک
ایسا مولا ہے، جو زندگی کے ہر موڑ پر ہماری حفاظت کرتا ہے۔ہمارا ایک ایسا مولا ہے، جولحہ لمحہ اپنے قرب کا
احساس دلاتا چلا جاتا ہے۔فَإِني قَرِيبٌ
(البقرة: 187)
کے طور پر ہم اسے دیکھتے ہیں اور ہمیشہ اس کے قرب کے جلوے مختلف شکلوں میں جماعت
احمدیہ پر اور احباب جماعت احمدیہ پر ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔۔۔۔پس اللہ تعالیٰ سے دعا کریں ان کے لئے بھی اور اپنے لئے بھی کیونکہ بیرونی جماعتوں کو
بعض معاملات میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں۔خصوصیت سے صد سالہ جو بلی کی طرف میں آپ کو متوجہ
کرنا چاہتا ہوں۔ابھی تقریباً ساٹھ فیصدی سے زیادہ نہیں ہوا، گزشتہ چودہ یا پندرہ سالوں میں بیرونی
جماعتوں کا چندہ۔یہ چندہ جیسا کہ میں نے ایک دفعہ پچھلے خطبے میں بھی بیان کیا تھا، جو جو بلی کا چندہ ہے۔اس کا تخمینہ آج سے بہت پہلے لگایا گیا تھا۔یعنی آج سے تقریباً دس بارہ سال پہلے جو وعدے موصول
ہوئے ، ان پر بناء کرتے ہوئے بجٹ بنا ہے۔اس وقت اگر بیرونی جماعتوں کا پانچ کروڑ کا وعدہ تھا تو جب
ہم کہتے ہیں کہ پچاس فیصدی وصولی ہوئی تو مراد یہ ہے کہ اڑھائی کروڑ وصولی ہوئی لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ
گزشتہ دس بارہ سال میں چندہ دینے کی جماعت کی صلاحیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔بعض صورتوں
میں تو گزشتہ چار، پانچ سال کے اندر ہی تین تین، چار چار گنا چندہ بڑھا ہے۔لازما اس کا مطلب یہ ہے کہ
نئے چندے دینے والے بھی داخل ہوئے اور پرانے نسبت سے کم چندہ دینے والے بھی آگے بڑھے
ہیں۔تقویٰ کا معیار آگے بڑھا ہے، دین سے محبت آگے بڑھی ہے۔بہر حال جب باقی سب چندوں میں
کئی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اور گزشتہ چار پانچ سال کے اندر تو دس بارہ سال کے اندر آپ اندازہ کر سکتے
ہیں کم و بیش دس بارہ سال کا عرصہ ہو گا کہ جماعت کے اندرنی توفیقات میں کتنا اضافہ ہوا ہوگا ہے۔604

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جولائی 1987ء
پس اس نقطہ نگاہ سے اگر دیکھیں تو بیرونی جماعتوں کا ساٹھ فیصد کے قریب جو بلی کو چندہ ادا
کرنا ، ایک فرضی عدد ہے۔آج اگر جائزہ لیا جاتا اور آج تحریک ہوتی تو پانچ کروڑ کی بجائے مجھے یقین ہے
کہ بیس کروڑ کے قریب و عدے ہوتے۔تو عملاً اگر آپ نے تین کروڑ ادا کیا ہے تو ہیں کے مقابل پر تین کیا
ہے نہ کہ پانچ کے مقابل پر۔لیکن اس کے باوجود بعض بیرونی جماعتیں ایسی ہیں، یورپ میں ہیں مثلاً جو
خدا کے فضل سے اپنی توفیق کے مطابق اور بعض جگہ اپنی توفیق کو کھینچ کر آگے بڑھ رہی ہیں اور ادائیگیوں میں
خدا کے فضل سے صف اول میں ہیں۔ان پر کسی اور وجہ سے انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے یاددہانی کی کمی کی
وجہ سے یہ بوجھ اچانک پڑ گیا ہے۔ان کو گویا اب یاد آیا کہ اوہو! ہم نے تو ایک بہت بڑا چندہ ادا کرنا تھا، جو
پہلے کرنا چاہئے تھا۔اب وقت تھوڑا رہ گیا ہے تو ہمیں یاد کرایا جا رہا ہے۔اس لحاظ سے وہ ان کی حالت
خاص دعا کی محتاج ہے۔مگر تمام دنیا میں اس چندے کی طرف اب خصوصی توجہ دینے کا وقت آگیا ہے۔اب
تو آج اور جوبلی کے سال کے درمیان وقت ہی کوئی نہیں رہا۔سارے جو پروگرام بنائے جارہے تھے، اب
ان پروگراموں پر عمل درآمد کا وقت ہے۔اور تیزی سے وہ اخراجات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اور اگر اب
تاخیر کر دی گئی تو خطرہ ہے کہ وقت پر ہم ان کاموں کو ختم نہیں کر سکیں گے۔اس لئے دعا کریں اور حوصلہ
کریں۔جو پاکستان کے حالات میں نے بیان کئے ہیں، اس لئے بتائے ہیں تا کہ آپ کے اندر حوصلہ پیدا
ہو اور تو کل پیدا ہو۔آپ اگر اخلاص کے ساتھ یہ نیت کر لیں کہ ہم نے تمام بقایا ادا کر دینے ہیں اور شرح
کے مطابق چندوں میں کمی نہیں آنے دینی اور دعا کریں اور اخلاص کے ساتھ اپنے دل کو اس خیال۔منسلک کرلیں، باندھ لیں ، یعنی اٹھتے بیٹھتے خود بخود ذہن اس ذمہ داری کی طرف منتقل ہونا شروع ہو
جائے۔یہ آپ کریں تو باقی سارے کام خدا کی تقدیر کرے گی۔اور بالآخر جب آپ سب ادائیگیوں سے
فارغ ہوں گے تو مالی لحاظ سے پہلے سے بہتر حالت ہوگی، بدتر حالت نہیں ہوگی۔یہ میں آپ کو یقین دلاتا
ہوں۔کیونکہ ساری دنیا میں سالہا سال کا تقریباً ایک صدی کا تازہ تجربہ ہے، اسی طرح خدا سلوک فرما یا کرتا
ہے۔ہماری کم ہمتی حائل ہو جائے تو ہو جائے ورنہ جہاں تک اللہ تعالیٰ کی رحمت کا تعلق ہے، اس کی عطا کا
تعلق ہے، وہ کبھی بھی اپنی راہ میں مالی قربانی کرنے والوں کو خالی ہاتھ نہیں رہنے دیا کرتا۔اللہ تعالیٰ ہمیں
اس کی توفیق عطا فرمائے۔اور جماعت جو اس وقت ایک نشان بنی ہوئی ہے دنیا میں مالی قربانی کے لحاظ
سے، جماعت کا یہ اعجاز ہر حال میں، ہر صورت میں، چاہے خزاں کے دن ہوں، خواہ بہار کے دن ہوں،
ہمیشہ پہلے سے زیادہ شان کے ساتھ چمکتا رہے ، آمین۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 16 صفحہ 441 447)
605

آج 10 میں سے 10 باقی