وقف کرنے والی اولاد کے دل میں اللہ تعالی کی محبت پیدا کرنی چاہیے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1987ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود و 10 جولائی 1987ء
وقف کرنے والی اولاد کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کرنی چاہئے
دو
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1987ء
جب بھی ہم کوئی نذیر، کوئی ڈرانے والا کسی بستی یا کسی قوم کی طرف بھیجتے ہیں تو ہمیشہ یہ ہوتا
ہے کہ ان میں سے جو خوشحال لوگ ہیں، وہ یہ کہتے ہیں کہ جس چیز کو بھی تم لے کے آئے ہو، ہم اس کا انکار
کرتے ہیں۔جس چیز کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو، خدا نے جو بھی پیغام دیا ہے قطع نظر اس کے کہ وہ کیا پیغام
ہے، ہم اس کا انکار کرتے ہیں۔اور ساتھ وہ یہ کہتے ہیں:۔نَحْنُ أَكْثَرُ اَمْوَالًا وَّ اَوْلَادًا
ہم تم سے اموال میں بھی زیادہ ہیں اور اولاد میں بھی زیادہ ہیں۔یعنی مالی لحاظ سے بھی تم پر فوقیت
رکھتے ہیں اور عددی قوت کے لحاظ سے بھی تم پر فوقیت رکھتے ہیں۔وو
یہاں اختلافات عقائد کی بحث نہیں اٹھائی گئی۔یہ گفتگو ہورہی ہے کہ کیوں انکار کیا جاتا
ہے۔انکار کے نفسیاتی پہلو کونمایاں فرمایا گیا ہے۔اور صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انکار کی بنیادی وجہ تکبر ہے“۔اهرو
پھر فرمایا:۔وَمَا أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ بِالَّتِي تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنَا زُلْفَى إِلَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا
اور وہ مال اور وہ اولادیں، جن کے ذریعے بالتی تقربکم عند نازلفی ، جو تمہیں ہمارے
نزدیک ایک قرب کا مقام عطا کر سکتیں ہیں، یہ قرب کا مقام نہیں عطا کریں گی۔کیوں؟ اس کی وجہ بیان
فرمائی گئی ہے۔یعنی ایسے اموال اور ایسی اولادیں، جو یہ اندرونی طور پر خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ صلاحیت
رکھتیں ہیں کہ کسی کو اللہ کا قرب عطا کر دیں تمہیں یہ قرب عطا نہیں کریں گی۔الامن امن و عمل
صالحاً سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائیں اور عمل صالح اختیار کریں“۔وو
امر واقعہ یہ ہے کہ تمام مذہبی تاریخ میں ہمیشہ ہر قوم کی خدا تعالیٰ کے بھیجے ہوؤں کی مخالفت کرنا ،
اسی نفسیاتی بیماری کے نتیجے میں ہوتا ہے۔تکبر کو بھی خدا تعالیٰ نے سب سے زیادہ ذلیل بدی شار فرمایا ہے۔سب سے زیادہ قابل نفرت بدی، جو قرار دی گئی ہے، وہ تکبر ہے۔شیطانیت کی روح تکبر بیان فرمائی گئی۔607

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
وجہ یہ ہے کہ پہلا گناہ ہی تکبر کا گناہ تھا۔اور تکبر بظاہر مخلوق کے ساتھ تھا لیکن فی الحقیقت پیدا
کرنے والے کے مقابل پر وہ تکبر تھا۔پیدا کرنے والے سے حق چھینا جارہا تھا کہ وہ جسے چاہے مطاع بنا
دے، جسے چاہے مطیع بنادے۔اور ہر حق خدا ہی کا حق ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس کے اس موقف کو تسلیم
نہیں فرمایا۔یہ وہ بنیادی نقطہ ہے، جسے نا سمجھنے کے نتیجے میں بے انتہاء انتظامی مشکلات پیدا ہوتی ہیں اور تمام دنیا
میں ہر طرف بہت سے فساد اسی نقطے کو نہ سمجھنے کے نتیجے میں آپ کو پیدا ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔جماعتی معاملات میں، میں نے بسا اوقات اس بات کا مشاہدہ کیا ہے۔بعض لوگ یہ دعوی کرتے
ہیں کہ ہم مطیع ہیں، ہم واقف زندگی ہیں، ہم ہر طرح کی قربانی کے لئے اطاعت کے لئے تیار ہیں۔لیکن
جب کسی ایسے آدمی کا مطیع بنایا جائے ان کو، جس کو وہ اپنی نظر میں اپنے سے چھوٹا سمجھتے ہوں۔یہ دیکھتے ہوں
کہ یہ ہم پر حکومت کرنے کے لائق نہیں ہے، ہم اس پر حکومت کرنے کے لائق ہیں، وہیں ان کی وقف کی
روح تباہ ہو جاتی ہے، وہیں ان کی اطاعت کی روح ختم ہو جاتی ہے۔اور وہ یہ سوال اٹھانے لگ جاتے ہیں
کہ اس کے سامنے ہم کیوں سر جھکا ئیں؟ یہ تو معمولی آدمی ہے، یہ تو چھوٹا آدمی ہے۔پھر اس کی ہر بات
تکلیف دیتی ہے۔جس کو وہ اپنے سے بڑا سمجھتے ہیں، وہ ان سے بدسلو کی بھی کرے گا ، گالیاں بھی دے لے
گا، ڈانٹ ڈپٹ کرے گا، وہ اپنے دل میں اتنی تکلیف محسوس نہیں کرتے۔جس کو اپنے سے چھوٹا سمجھتے ہیں۔خواہ اس کو ان کا مطاع بنا بھی دیا گیا ہو، اس کی ادنی سی بات پر بھڑک اٹھتے ہیں، اس نے ہماری بے عزتی
کی ، یہ تو اس لائق نہیں ہے کہ ہم اس کی اطاعت کریں۔اندرونی بیماری وہی ہے، جو پہلے دن کی شیطان کی بیماری تھی۔جس کے نتیجے میں اللہ تعالی نے یہ
نیکی اور بدی کی جنگ کے آغاز کا اعلان کیا۔فرمایا: تکبر کے نتیجے میں ، اس حکمت کو نہ سمجھنے کے نتیجے میں کہ جو
شخص مقرر کرتا ہے، اس کو دیکھا جائے گا۔نہ کہ یہ دیکھا جائے گا کہ کس کو مقرر کیا گیا ہے۔اگر تم اس کو دیکھو
گے، جس نے مقرر کیا ہے تو تم ہمیشہ عجز کے سامنے، ہر اس چیز کے سامنے سر جھکا دو گے، جسے مقرر کیا گیا
ہے۔اگر تم یہ دیکھو گے کہ کس کو مقرر کیا گیا ہے تو پھر تو ہزار دھو کے ہیں نفس کے۔ہزار مواقع پر تمہیں یہ خیال
پیدا ہو گا کہ اس لحاظ سے میں بہتر ہوں، اس لحاظ سے میں بہتر ہوں اور تمہاری اطاعت بیسیوں یا سینکڑوں یا
ہزاروں جگہ مجروح ہوتی چلی جائے گی۔اگر وہ لوگ جو اموال رکھتے ہیں اور اولادیں رکھتے ہیں، وہ ایمان لانے والے ہوں اور
عمل صالح کرنے والے ہوں تو اس صورت میں اموال بھی خدا تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ بن سکتے ہیں اور
اولادیں بھی خدا تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔608

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 10 جولائی 1987ء
دوسرا معنی یہ ہوگا کہ اگر چہ اموال اور اولاد براہ راست اپنی ذات میں خدا کے نزدیک کوئی بھی
اہمیت نہیں رکھتے۔یہ کافی نہیں ہیں تمہیں خدا کے قریب کرنے کے۔سوائے اس کے کہ اولادیں ایسی ہوں، جو
تمہاری طرح ایمان لانے والی ہوں اور عمل صالح اختیار کرنے والی ہوں۔پھر ان اولادوں کی قیمت بن جاتی
ہے خدا کے حضور۔اور وہ اولادیں تمہیں ضرور خدا کے قریب کر سکتی ہیں۔یہ دونوں معانی گویا دو منزلیں ہیں
مضامین کی ، جو اس مضمون کو ایک نسل تک محدود نہیں رہنے دیتی ، اگلی نسل تک پھیلا دیتی ہے۔۔۔۔یہاں دو منزلہ جو اجر ہے، اس سے دراصل دو نسلوں کی مسلسل نیکی کی طرف اشارہ ہے۔ماں باپ بھی نیک ہوں اور خدا تعالیٰ کی راہ میں اموال خرچ کرنے والے ہوں اور اولادیں پیش کرنے
والے ہوں۔اموال تو ان کی نیکی کی وجہ سے قبول ہو جائیں گے لیکن اولادیں اس طرح قبول نہیں ہوں گی ،
جب تک اولادیں خود بھی الامن امن و عمل صالحا وہ خود ایمان لانے والی بہنیں اور عمل صالح کرنے
والی بنیں۔تو اوپر تلے دو نسلیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں وقف ہو جائیں گی۔پھر ایسی اولادوں کا اجر ان ماں
باپ کو بھی ملے گا، جو وقف کی نیت رکھتے تھے۔ان کو خدا کے حضور پیش کرنا چاہتے تھے۔یہ اولادیں ضرور
ان کے لئے بھی خدا کے قرب کا ذریعہ بن جائیں گی ، خدا کے پیار کے حصول کا ذریعہ بن جائیں گی۔لیکن
خود اگر وہ بالا رادہ اس میں شامل نہ ہوں، اپنے نیک اعمال کے ذریعے اپنے دعاوی کو سچا نہ کر دکھا ئیں تو پھر
ان کا اجر ان کے ماں باپ کو نہیں مل سکتا۔اسی طرح ماں باپ کو اگر وہ عمل صالح نہ کرنے والے ہوں یا
ایمان نہ لانے والے ہوں، ان کو نہ اموال کا کوئی اجر مل سکتا ہے، نہ اولاد کا کوئی اجر مل سکتا ہے۔۔اسی کے پیش نظر میں نے یہ تحریک کی تھی کہ آئندہ صدی کے لئے جماعت جہاں اموال
کثرت کے ساتھ پیش کر رہی ہے۔اس میں تو کوئی شک ہی نہیں کہ اتنی حیرت انگیز مالی قربانی کی روح
جماعت میں پیدا ہو چکی ہے کہ بسا اوقات مجھے تحریک کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔اسی لئے میں نے اب
زیادہ ذکر کرنا چھوڑ دیا ہے۔کیونکہ مجھے یہ خطرہ رہتا ہے کہ کہیں کچھ لوگ توفیق سے زیادہ نہ تکلیف
اٹھا جائیں۔جو کام کرنے ہوتے ہیں، ان کے لئے خدا کے نزدیک جتنے روپے کی ضرورت ہے، وہ کثرت
سے آجاتے ہیں۔ایک بھی کام گزشتہ چند سالوں کے اندر، مجھے جب سے خدا تعالیٰ نے خلافت پر فائز
فرمایا ہے، ایک بھی کام ایسا نہیں ہے، جو مالی کمی کی وجہ سے رک گیا ہو۔ایک ذہن میں نئی سکیم آتی ہے، میں
پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے وہ اس کے لئے رقمیں بھجوائی شروع کر دیتا ہے۔بعض دفعہ اعلان
سے پہلے ہی خود بخود آنی شروع ہو جاتیں ہیں۔چنانچہ کچھ عرصہ پہلے میرے ذہن میں یہ تھا اور اس کے لئے
609

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
میں نے نقشے بھی بنوانے شروع کئے تھے کہ اگلی صدی سے پہلے ہم دار الیتامی بھی بنالیں۔کیونکہ قرآن کریم
میں تیموں کے بہت حقوق بیان ہوئے ہیں اور تحریک میں نے کوئی نہیں کی۔لیکن ایک صاحب کا مجھے خط آ
گیا کہ میری خواہش یہ ہے کہ کم از کم چالیس لاکھ روپیہ دار الیتامی کے لئے پیش کروں۔اس لئے میں آپ
کی خدمت میں پیش کرتا ہوں، جس طرح چاہیں، جو چاہیں بنوائیں۔یہ آپ کی مرضی ہے، یہ جماعتی
معاملہ ہے، جس طرح چاہے، پسند کرے، بنائے۔لیکن یہ میری خواہش ہے کہ دار الیتامی کے لئے استعمال
ہو۔اور اس کے علاوہ بھی پھر کئی ایسی رقمیں آنی شروع ہو گئیں ، جس میں اسی قسم کا اظہار تھا۔ابھی یورپ
سے ہی خاتون نے یہ خواہش ظاہر کی کہ مجھے دلی محبت ہے تیموں اور غریب بچوں کے اوپر خرچ کرنے کی۔اور یہ رقم ہے، جو میں آپ کے پاس پیش کرتی ہوں، جس طرح چاہیں ، خرچ کریں۔تو بسا اوقات تحریک
کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی۔اس کثرت سے جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ مالی
قربانی میں آگے بڑھ گئی ہے کہ از خود اچھل رہا ہے، جس طرح ماں کی چھاتیوں سے بچے کے لئے دودھ
اچھلتا ہے، اس طرح اللہ کے دین کے کاموں کے لئے خدا تعالیٰ نے جماعت کی چھاتیوں میں دودھ اتار
دیا ہے۔اچھل اچھل کے باہر نکل رہا ہے۔جہاں تک اولادوں کے وقف کا تعلق ہے، اس ضمن میں ابھی اس شان کی قربانی پیدا نہیں ہوئی
تھی۔کیونکہ مختلف اوقات میں جب وقف کے لئے زور دیا جاتارہا تو جماعت اپنے جگر گوشے پیش کرتی رہی
ہے۔لیکن درمیان میں بسا اوقات لمبے عرصے پڑ گئے، لمبے وقفے حائل ہو گئے کہ جب خلیفہ وقت نے وقف
بسا
کی طرف توجہ نہیں دلائی۔اس لئے جماعت بھی اس معاملے میں خاموش ہو گئی۔چنانچہ آئندہ کی ضرورتوں
کے پیش نظر میں نے یہ تحریک کی کہ اپنے بچوں کو ، اپنی آئندہ نسلوں کو وقف کرو۔اگلی صدی میں ہمارے کام
بہت کثرت سے پھیلنے والے ہیں۔ان کے اندازے ابھی سے کچھ ہونے شروع ہو گئے ہیں۔بالکل نئے
نے ممالک کی فتح کے اللہ تعالی سامان پیدا فرمارہا ہے، نئی نئی قوموں میں جماعت کو داخل کر رہا ہے۔اور خود
بخود ہو رہا ہے، ہماری کوششوں سے بعض دفعہ تعلق نظر آتا ہے ،بعض دفعہ کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔افریقہ کے ایک ملک میں جہاں خیال تھا کہ ہم وہاں بھی جماعت کا پودا لگائیں گے، انشاء اللہ۔ابھی تک وہ محروم تھا، اس پہلو سے۔اس کا ایک سیاح باہر نکلا سپین، وہاں مسجد دیکھی اور بیعت کر کے واپس
چلا گیا۔اور اب اس کا خط ملا ہے کہ اب ہماری تربیت کا کچھ کرو۔سو سے زائد تو احمدی میں بنا چکا ہوں ابھی
تک۔اور چندہ بھی دے رہے ہیں سارے۔اور مسجد کے لئے زمین بھی پیش کر دی ہے۔یہ بھی فیصلہ ہے۔610

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1987ء
کہ ہم خود ہی بنائیں گے، سب کچھ۔کوئی جماعت پہ بوجھ نہیں ہوگا۔یعنی مددنہیں مانگیں گے کسی اور سے۔لیکن ہمیں پھر بھی ، آخر ہم نئے ہیں، ہمیں دینی تربیت کے لئے کوئی آدمی چاہیئے۔آپ ہمارے لئے کچھ فکر
کریں۔کہیں یہ نہ ہو کہ بعض غلط باتیں ہم میں رائج ہو جائیں۔تو اس معاملے میں تو جس طرح چھت پھاڑ کر ملتا ہے رزق، اسی طرح کی کیفیت ہے۔کوئی
جماعتی کوشش کا اس میں دخل نہیں ہے۔لیکن بہت سے ایسے وہ مقامات بھی ہیں، جہاں بظاہر جماعتی کوشش
کا دخل نظر آرہا ہے۔لیکن امر واقعہ ہے کہ اللہ کی تقدیر خود پیدا کر رہی ہے سامان۔اس قسم کے واقعات
نصیحت کے طور پر ہیں۔یہ بتانے کے لئے کہ کہیں تم اپنی کوششوں کی طرف ان روحانی پھلوں کو منسوب کر
کے متکبر نہ ہو جانا۔یہ نہ سمجھ لینا کہ تم نے کیا ہے۔چونکہ تکبر کا مضمون بیان ہو رہا ہے، اس لئے میں اس بات کو بھی کھول دینا چاہتا ہوں کہ نئے نئے
علاقوں میں جو جماعت پھیل رہی ہے، بعض دفعہ نظر آتا ہے کہ گویا جماعت نے یہ ترکیب کی اور اس کو یہ پھل
لگ گیا، حالانکہ امر واقعہ یہ ہے کہ وہی ترکیبیں پہلے ہو چکی تھیں اور ان کو کوئی پھل نہیں لگا تھا۔اس لئے خدا
تعالیٰ کی طرف سے ایک سازگار ہوا چلائی جارہی ہے، کچھ پھل ہیں، جو پکائے جارہے ہیں۔اس لئے کہ
جماعت ترقی کے بالکل نئے دور میں داخل ہونے والی ہے۔بہت ہی عظیم الشان ترقیات آپ کا انتظار کر
رہی ہیں۔ان کے لئے اللہ تعالیٰ آپ کو تیار فرما رہا ہے۔اس لئے مجھے یقین ہے کہ اگلی صدی میں لکھوکھا
واقفین زندگی کی ضرورت پڑے گی۔اسی لئے میں نے جماعت میں ایک تحریک کی تھی کہ ابھی سے اپنے
بچے پیش کر دیں تا کہ پھر جب ہم صدی میں داخل ہوں تو خدا کے حضور پہلے ہی تیار ہو کر حاضر ہوں۔اور
جب بھی خدا کے حضور کوئی قربانی پیش کی جاتی ہے، اس کے لئے مصارف کا انتظام بھی اللہ تعالیٰ خود ہی فرما
دیتا ہے۔اگر لاکھ واقفین آپ پیش کریں گے تو یقین جانیں کہ لاکھ واقفین کے لئے تمام ضروری سامان
خدا خود مہیا فرمائے گا۔مشکلوں کے لئے جگہ عطا کرے گا، ان کے تبلیغ کے لئے جتنی بھی ضرورتیں ہیں ، وہ
ضرورتیں پوری فرمائے گا، ان کے اپنے لئے رزق کا انتظام فرمائے گا اور پھر اسی نسبت سے نئی نئی قوموں
میں، نئے نئے علاقوں میں احمدیت اور اسلام کی طرف رجحان پیدا فرما دے گا۔تو بعض دعائیں ہوتی ہیں زبان کی دعائیں، بعض ہوتی ہیں عمل کی دعا ئیں۔یہ بھی میرے ذہن
میں ایک بات تھی کہ ہم عملاً خدا کے حضور دعا کے طور پر یہ بچے پیش کر دیں کہ اللہ تیرے حضور حاضر ہیں،
اب تو سنبھال، تیرا کام ہے۔اب ہمارے نہیں رہے، تیرے ہو گئے ہیں۔تو نے ہی ان کو پالنا ہے، تو نے
ہی ان کے لئے سارے انتظامات فرمانے ہیں، ان سے کام لینے کے انتظامات فرمانے ہیں۔611

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 جولائی 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ جماعت بالعموم بہت اچھے طریق پر اس آواز کا جواب دے رہی ہے اور
بعض جگہ تو لطیفے بھی بن جاتے ہیں۔بعض معمر لوگوں نے تو یہ درخواست کی کہ ہمیں دوسری شادی کی اجازت دی
جائے کیونکہ ہماری پہلی بیوی اس لائق نہیں رہی کہ اس کے بچہ ہو سکے۔اس بہانے انہوں نے کہا: ہم شادی
بھی اور کرلیں گے، ثواب بھی مل جائے گا ساتھ۔اور بیویاں اب کس طرح انکار کریں گی ، خلیفہ وقت نے
تحریک کی ہوئی ہے۔اور خاوند کہتا ہے: میں مجبور ہوں، میں نے بچہ پیش کرنا ہے۔اب بتاؤ، بیوی کیا کہ سکتی
ہے بے چاری؟ اور واقعہ احمدی عورتیں اپنی مخلص ہیں کہ بعض یہ کہہ رہی ہیں خود کہ اس معاملے میں ہم تمہیں
نہیں روکتیں۔چنانچہ ان کے اجازت نامے بھی مجھے پہنچ جاتے ہیں کہ اب وقف کی تحریک ہے، ہم اپنے خاوند
کو اپنے جذبات کی بنا پر کیسے محروم کریں، اس نیکی ہے۔تو بڑے دلچسپ لطیفے ہیں۔لیکن پر خلوص لطیفے ہیں۔ان کے اندر گہرا قربانی کا جذبہ پایا جاتا ہے۔اگر خاوند کی طرف سے نہیں تو بیوی کی طرف سے تو ضرور پایا جاتا
ہے۔تو جماعت اس رنگ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان بچوں کو پیش کر رہی ہے۔لیکن ان آیات کو میں نے اس وجہ سے بھی منتخب کیا کہ آپ کو یہ بتاؤں کے بچے پیش کرنا کافی
نہیں ہوگا۔کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
وَمَا أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ بِالَّتِي تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنَا زُلْفَى إِلَّا مَنْ مَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا
کہ تم جو مال پیش کرتے ہو اور جو اولادیں پیش کرتے ہو، ہر گز یہ خیال نہ کرنا کہ فی ذاتہ ان کے
ذریعے تم خدا کی رضا خرید سکتے ہو، اللہ تعالیٰ کی محبت کے سودے کر سکتے ہو۔اموال کے تو ہو سکتے ہیں ، اگر
تم مخلص ہو اور اولاد کے اس حد تک ہو سکتے ہیں کہ تمہارا اخلاص قبول ہو جائے گا۔لیکن اگلی نسل کا وقف اس
بات پر منحصر ہے کہ وہ خود بھی ایمان لانے والی ہو اور عمل صالح کرنے والی ہو۔اگر وہ ایمان لے آئیں اور
عمل صالح کریں تو پھر ان کی ساری نیکیاں تمہارے درجات کی بلندی کا موجب بھی بنے گیں۔پھر دو
منزلہ اور کئی کئی منزلوں والے بالا خانے تمہیں عطا ہوں گے۔لیکن اگر اگلی نسل تک تمہاری نیکی رک گئی اور
وہاں ان میں داخل نہ ہوسکی یادہ اسے لے کر آئندہ نسلوں تک پیغام کے طور پر جاری نہ کر سکے تو پھر یہ معاملہ
ختم ہو جائے گا۔پھر بالا خانے کا مضمون پیدا نہیں ہوگا۔پس جماعت کو اپنی اس اولاد کی تربیت کی طرف بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بچپن سے ہی ان
بچوں کے دلوں میں خدا کی محبت اس طرح بھر دیں اور اس خلوص کے ساتھ ان کے لئے دعائیں کریں کہ جو
آپ کی کوتاہیاں ہیں، ان کو نظر انداز فرماتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے فرشتے ان کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت
بھرنا شروع کر دیں۔مائیں ان کو دودھ میں اللہ کی محبت پلا ئیں اور بچپن سے یہ مختلف دکھائی دینے لگیں۔612

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی
یہ جو مضمون ہے مختلف دکھائی دینے والا ، اس
کا تعلق بھی ایک بچے کے وقف سے ہے۔حضرت مریم
کو ان کی والدہ نے وقف فرمایا اور خدا کے سپرد کر دیا کہ اب تو جان، جو چاہے کر، میں نے تو وقف کرنا تھا لڑکا یا
لڑکی عطا کرنا تیرا کام تھا۔جو کچھ بھی ہے، میں نے تیرے حضور پیش کر دیا۔اور قرآن
کریم فرماتا ہے، بچپن سے
ہی ان کے حالات دوسرے بچوں سے مختلف تھے۔ان کے اندر بعض امتیازی شانیں تھیں، جن کو حضرت زکریا
نے محسوس فرمایا اور ان امتیازی نشانات کو دیکھ کر ان کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی اور جود عا بن گئی کہ اے خدا!
مجھے بھی تو ایسی اولا د عطا فرما۔جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے حضرت بیٹی کی خوشخبری دی۔پھر اسی ماں کے
پیٹ سے جو بچہ پیدا ہوا، اس کے بھی بچپن میں آثار دوسرے بچوں سے مختلف تھے۔فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا
(آل عمران: 47 ) |
وہ گفتگو کرتا تھا ، خدائی گفتگو کرتا تھا اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا تھا۔تو ان دونوں مثالوں میں ہمارے لئے
ایک سبق ہے کہ بچپن ہی سے وقف کرنے والی اولاد کے دل میں اللہ تعالیٰ کی غیر معمولی محبت پیدا کرنی
چاہئے۔اور صرف کوشش سے مطمئن نہیں ہونا چاہئے، جب تک وہ آثاران میں ظاہر نہ ہو جائیں، اس
وقت تک اطمینان نہیں پکڑنا چاہئے۔پس اب ان کی تربیت کا جو دور ہے، اس میں اللہ تعالیٰ ماں باپ کو زندگی عطا فرمائے کہ وہ خود
محبت کے ساتھ ان وقف شدہ بچوں کی تربیت کر سکیں۔اس تربیت کے دور میں دعا ئیں بھی آپ
کو کرنی
ہوں گی، ہر قسم کے ذرائع کو استعمال میں لانا ہوگا۔یہاں تک کہ آپ کی آنکھیں دن بدن اپنی اولاد کی
طرف سے زیادہ ٹھنڈی ہوتی چلی جائیں گی۔آئے دن آپ ان کی طرف سے ایک جنت کے نظارے
بھیں گے کہ ان کے اندر خدا تعالی، پھر دیکھیں، ان بچوں میں کس طرح اپنی محبت کے ساتھ ساتھ اپنے
قرب کے نشان ظاہر فرماتا ہے۔اور جو بچے بچپن سے ہی خدا تعالیٰ سے محبت کرنے لگ جائیں، ان کے
لئے اعجازی نشان عطا ہونے میں دیر نہیں کی جاتی۔یہ خیال نہ کریں کہ جب تک وہ بڑے نہ ہو جائیں ، بالغ
نہ ہو جائیں، اللہ تعالیٰ ان سے کوئی اعجازی سلوک نہیں فرمایا کرتا۔بچپن سے ہی ان کے اندر اعجازی طاقتیں
پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں، ان کی دعائیں قبول ہونے لگ جاتیں ہیں، ان کی خواہشات دعا بن جاتیں
ہیں اور ایسے بچے نمایاں ہو کر باقی بچوں سے ایک الگ وجود دکھائی دینے لگتے ہیں۔ایسے وقف کریں، جو قرآن کریم کی وقف کی مثالوں کے اوپر پورے اترنے والے ہوں۔ایسے
وقف کریں کہ اگلی صدیاں ناز کریں ان پر بھی اور آپ پر بھی ، جنہوں نے وقف کئے تھے کہ ہاں ہاں ایسی
613

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 جولائی 1987ء
شکر
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
ایسی مائیں تھیں، جنہوں نے یہ عمل ہمارے لئے تحفہ بھیجے۔ایسے باپ تھے ، جنہوں نے اس طرح دعاؤں
کے ساتھ اور گریہ وزاری کے ساتھ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کا خیال رکھا تھا۔اپنے جگر گوشے ہماری
ہی بھلائی کے لئے پیش کر دیتے تھے۔یہ جب آپ کریں گے تو اللہ تعالیٰ آپ سے وعدہ کرتا ہے کہ آپ کو
ان نیکیوں کے برابر اجر نہیں بلکہ دوہرا تہرا ہمیشہ بڑھتے رہنے والا اجر عطا ہوگا۔اور آپ کی نیکیاں
Skyscrapers بنی شروع ہو جائیں گی۔بالا خانے عطا ہوں گے۔اس لئے کہ اگر پہلی نسل بھی نیکی یہ
قائم ہو جائے تو ایک منزلہ نیکی کی بجائے دو منزلہ نیکی بن گئی۔اور اگر نسلاً بعد نسل اسی طرح ان کی اولاد اور
پھر ان کی اولا د اور پھر ان کی اولا دنیکیوں پر قائم ہوتی چلی جائے تو آپ کو تو Skyscrapers ہی اس شان
کے عطا ہوں گے کہ دنیا نے کبھی اس شان کے Skyscrapers نہیں دیکھے۔امریکہ کے بنائے ہوئے
Skyscrapers تو کوئی چودہ سوفٹ پہ جا کہ ختم ہو جاتا ہے، کوئی پندرہ سوفٹ پہ جا کے ختم ہو جاتا ہے لیکن
یہ جو بالا خانے ہیں، یہ زمین سے اٹھتے ہیں اور آسمان سے باتیں کرتے ہیں، ان کی بلندیاں آسمان کے
کنگروں کو چھوتی ہیں۔اتنے عظیم الشان اجر ہیں اس نیکی کے، جو اس آیت میں بیان کئے گئے ہیں کہ میں
جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ اگر وہ اس کے پیچھے متبع کریں اور اس کی روح کو قائم کرتے ہوئے پورے
انہماک اور پورے خلوص کے ساتھ یہ کوشش کریں کہ ان کی قربانیاں قبولیت کا درجہ پا جائیں تو پھر اجر اتنا
ہے کہ اس کی کوئی انتہاء نہیں۔ایسی رفعتیں آپ کے لئے مقدر ہیں خدا کی طرف سے کہ کسی انسان کا تصور
بھی ان
کو نہیں پہنچ سکتا۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو، آمین۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 6 صفحہ 463t449)
614

آج 10 میں سے 10 باقی