امراء کو جماعت میں وحدت پیدا کرنے کی ہدایت ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جولائی 1987ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
وو
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جولائی 1987ء
امراء کو جماعت میں وحدت پیدا کرنے کی ہدایت
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جولائی 1987ء۔اس لئے نظام جماعت کے ساتھ وابستہ رہنا اور ادب اور اطاعت کے ساتھ وابستہ رہنا
بہت ہی اہم ہے۔اور ایک اور پہلو سے بھی اہم ہے کہ وہ لوگ جو حبل اللہ کو چھوڑ نا شروع کر دیتے ہیں اور
جماعت میں رہتے ہوئے بظاہر ایسے حرکتیں شروع کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں نظام جماعت کا رعب
کم ہو جاتا ہے، اس کی وقعت کم ہونے لگ جاتی ہے، لوگ اسے تخفیف سے دیکھنے لگ جاتے ہیں، وہ
صرف اپنی ہلاکت کا موجب نہیں بنتے بلکہ ارد گرد اپنے ماحول میں دوسروں کی ہلاکت کا بھی موجب بن
جاتے ہیں۔اور بالعموم ایسی جماعتوں میں پھر افتراق کا رجحان شروع ہو جاتا ہے، پارٹی بازی شروع ہو
جاتی ہے اور ایسی جماعت برکتوں سے محروم رہ جاتی ہے۔دو
میرا عمومی تجربہ یہ ہے کہ جن جماعتوں میں وحدت ہے، وہاں برکت ہے، وہاں ان کی
باتوں میں اثر ہے، وہ اپنے ماحول کی اصلاح کے اہل ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے وحدت کے نتیجے میں
بے شمار برکتیں ان کو نصیب ہوتی ہیں۔ان کی دعوت الی اللہ بھی قبول کی جاتی ہے۔لیکن جہاں جماعتوں
میں اختلاف ہے، وہاں کوئی بھی برکت باقی نہیں رہتی۔نحوست پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے بلکہ بعض
اوقات ایسے دور میں جبکہ باقی جماعتوں کے لئے ابتلاء کا دور ہوتا ہے اور بڑا ہی عظیم الشان ابتلاء کا دور ہوتا
ہے، ان جماعتوں سے سلوک میں کچھ سزا کا رنگ بھی آجاتا ہے۔وہ ان کی اپنی ناچاقی کی نحوستیں ہیں، جو
اس ابتلاء کے دور میں خدا کی سزا کو کھینچنے لگ جاتی ہیں۔چنانچہ آپ اگر آفاقی نظر سے جائزہ لیں حالات کا تو آپ کو معلوم ہوگا کہ جہاں خدا تعالیٰ نے
اتحاد عطا فرمایا ہے جماعت کو اور جہاں حبل اللہ کو جماعت نے مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے، وہاں اللہ تعالیٰ
غیر معمولی حفاظت کے سامان فرماتا ہے۔اور وہاں ان لوگوں سے کچھ اور سلوک ہورہا ہوتا ہے خدا کا۔ان
جماعتوں کی نسبت جو ہیں تو محدود چند لیکن اس پہلو سے بڑے نمایاں ہیں کہ سفید کپڑے پر داغ کی طرح
ہیں اور انہوں نے وحدت کو چھوڑ دیا ہے۔615

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 جولائی 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
اس مضمون پہ پہلے بھی میں کئی دفعہ توجہ دلا چکا ہوں۔لیکن یہ مضمون اتنا اہم ہے کہ بار بار آپ کے
سامنے لایا جانا چاہئے۔میں نے دیکھا ہے، جب کسی مضمون پر خطبہ دیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے
چونکہ جماعت متقیوں کی جماعت ہے، اسی لئے میں نے کہا کہ جماعت سے وابستہ ہوں گے تو آپ پر
جماعت کا لیبل (Lable) لگ جائے گا ،
مضمون ہے، جو اس آیت میں بیان ہوا ہے۔چونکہ جماعت
متقیوں کی جماعت ہے، اس لئے بڑی تیزی کے ساتھ اصلاح کی طرف مائل ہوتی ہے۔حیرت انگیز طور پر
دل و جان کے ساتھ پوری محنت اور توجہ کے ساتھ کوشش کرتی ہے کہ ہر بات جو خلیفہ کے منہ سے نکلے، اسے
پورا کرے۔یہ جو غیر معمولی خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے اندر اخلاص اور ایمان کو پیدا فر مایا اور پھر اس
اعلیٰ درجے تک پہنچا دیا، یہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اعجاز۔یہ پیشگوئی پوری ہوئی ہے،
جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اگر ثریا پہ بھی ایمان چلا گیا تو ان میں سے ایک شخص ہو
گا ، ایک عظیم انسان ہوگا، جو اسے واپس لے آئے گا۔( بخاری کتاب تفسیر القران حدیث نمبر : 4518)
پس یہ جو عظیم الشان ایمان کا مظاہرہ آپ دیکھ رہے ہیں جماعت میں اور اخلاص کا اور محبت کا اور
اطاعت کا اور ادب کا، یہ سب وہی در اصل حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو عملاً پورا
ہوتے دیکھنا ہے۔بہر حال میرا یہ تجربہ ہے کہ جب بھی توجہ دلائی جائے، پھر جماعت فوراً توجہ کرتی ہے۔لیکن
انسان کمزور ہے اور یہی توقع بھی رکھی جاتی ہے کہ بعض دفعہ، کچھ عرصے کے بعد پھر بعض لوگ ان مقامات
سے گرنے لگتے ہیں، جہاں تک وہ پہلے ترقی کر کے پہنچتے ہیں۔اور بار بار بعض لوگوں کو توجہ دلانی پڑتی ہے۔کچھ کمزور ہیں، کچھ دنیا میں پڑ کے غافل ہو جاتے ہیں، بعض جگہ نئے جھگڑے پیدا ہوتے ہیں، نئے قسم کے
جذبات سے مغلوب ہو کر لوگ اپنے آپے میں نہیں رہتے اور پھر اختلافات کا بیج بو دیتے ہیں۔تو یہ وہ اہم
مضمون ہے، جس کی طرف بار بار وقتا فوقنا توجہ دلائی جانی چاہئے۔خصوصیت سے نئے آنے والے دور
سے پہلے تو ہمیں بالا رادہ غیر معمولی کوشش کر کے جہاں بھی ہم نے اپنے اتحاد کوکھویا ہے، اپنے کھوئے
ہوئے اتحاد کو واپس لینا چاہئے۔بالعموم یہ دیکھا گیا ہے کہ اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والے بعض افراد ہوتے ہیں۔ان کے مزاج میں
بعض دفعہ حتی پائی جاتی ہے، بعض دفعہ خود غرضی پائی جاتی ہے، بعض دفعہ دینی سطح اتنی نیچے ہوتی ہے کہ وہ
616

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جولائی 1987ء
دوسرے کو دیکھتے ہیں تو اس کی برائیاں نظر آ رہی ہوتی ہیں۔جب انہی حالات میں سے خود گزرتے ہیں تو ان کو
کی نظر اپنے حالات
کا جائزہ لینے کی اہل نہیں رہتی۔اس لئے ان کو ہر برائی دور دکھائی دیتی ہے۔اور یہ نظر جو
ہے، یہ ایسی کمزور نہیں کہ نزدیک کی چیز کو دیکھ ہی نہ سکے۔ان کو ہر خوبی اپنے اندر دکھائی دے رہی ہوتی ہے۔یعنی یہ ایک عجیب قسم کا بھینگا پن ہے نظر کا اور بیک وقت دور کی نظر بھی خراب ہے اور نزدیک کی بھی۔اور بیک
وقت دور کی نظر بھی ٹھیک ہے اور نزدیک کی بھی۔تو یہ جو تضاد ہے، اس تضاد کے نتیجے میں بالعموم فساد پیدا
ہوتے ہیں۔کسی اور سے اور توقع ہے، اپنے ساتھ سلوک کرنے میں اور جب خود سلوک کرتے ہیں اس سے تو
اس توقع کے بالکل برعکس کر رہے ہوتے ہیں۔لیکن ان میں بھی پھر مختلف لوگ ہیں، جو ان میں سے نسبتاً
زیادہ خدا کا خوف کرنے والے ہیں۔جب ان کو ڈانٹاڈ پٹا جائے ، ان
کو سمجھانے کی کوشش کی جائے تو وہ پھر
رک بھی جاتے ہیں۔اور بہت سے ایسے ہیں، جو کنارے تک تو پہنچ جاتے ہیں لیکن آگ میں گرنا کسی قیمت
برداشت نہیں کرتے۔جب ان کو یہ کہا جائے بالآخر کہ بہت اچھا اگر آپ اس ضد پر قائم رہیں گے تو جماعت
سے باہر چلے جائیں۔اس وقت پھر وہ واپس آ جاتے ہیں۔اور یہ اللہ کی نعمت ہے، جس کے نتیجے میں ان کے
ساتھ یہ سلوک ہوتا ہے، ورنہ انسانی کوششوں سے وہ واپس آنے والے نہیں ہوتے۔وو
تو بہر حال یہ وہ لوگ ہیں، جو پھر اس کنارے سے گر بھی جاتے ہیں۔لیکن بہت کم ہیں۔پھر
بعض گرنے کے بعد جلنے سے پہلے واپس آنے کی کوشش کرتے ہیں۔اور اکثر صورتوں میں جماعت احمد یہ اللہ
تعالیٰ کے فضل سے ایسے مقام پر فائز ہے کہ گنتی کے چند افراد کے سوا، جو بہت ہی بد نصیب ہوتے ہیں، اکثر خدا
کے فضل سے کچھ ویسے ہی بچ جاتے ہیں، کچھ ٹھوکریں کھا کر بچ جاتے ہیں، کچھ کنارے سے واپس لوٹ آتے
ہیں، کچھ گرنے کے بعد ہاتھ بڑھا کرتے ہیں، اونچا کرتے ہیں کہ ہمیں نکال لو ہم سے غلطی ہوگئی۔لیکن اور بھی بہت سے اس میں محرکات ہیں اور موجبات ہیں، جن کے نتیجے میں جماعت میں
اختلافات پیدا ہوتے ہیں۔جہاں تک بیرونی جماعتوں
کا تعلق ہے، تربیت کی کمی، نظام جماعت سے
ناواقفیت اور اسی قسم کے اور بہت سے عوامل ہیں۔ابھی کچھ عرصہ ہوا، ایک نائیجیرین ٹیلی ویژن والے انٹرویو لے رہے تھے۔انہوں نے جب مجھ
سے وہاں کے حالات کے متعلق پوچھا تو وہاں کے حالات میں ایک اور بھی وجہ میرے سامنے آئی، جو میں
نے ان کے سامنے بیان کی کہ دراصل تم لوگ ایک لمبے عرصے سے عیسائیت اور استعماریت کے درمیان
فرق نہ کرنے کی وجہ سے بظاہر ایک پہلو سے ان سے وصول کر رہے تھے اور ایک پہلو سے تم سے سب کچھ
617

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جولائی 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
چھینا جارہا تھا۔اب تمہیں ہوش آئی ہے کہ ہمارے ساتھ کچھ ہو گیا ہے۔بظاہر عیسائیت کے نام پر ہمیں
نعمتیں دینے آئے تھے لیکن روحانی نعمتیں دینے کے بہانے ہماری ساری جسمانی دولتیں لوٹ کے چلے
گئے۔اس لئے تم ہر آنے والے کو ، باہر سے آنے والے کو اب شک کی نگاہ سے دیکھنے لگ گئے ہو۔لیکن تم یہ
فرق نہیں کرتے کہ جماعت احمد یہ ستر سال سے تمہارے ملکوں میں کام کر رہی ہے لیکن اس ستر سال میں
ایک آنہ بھی تمہارے ملک سے باہر لے کے نہیں گئی۔وہ صرف روحانیت دینے نہیں آئی بلکہ جسمانی لحاظ
سے بھی تمہاری حالت بہتر بنانے آئی ہے۔اور باہر سے روپیہ تمہارے ملکوں میں پھینک رہی ہے۔تو کم
سے کم اتنی ہوش تو کرو کہ کسی اور سے سزا پا کر اس کی سزا ہمیں نہ دو۔پنجابی کا ایک محاورہ ہے کہ گدھے سے
گرا اور کمہار کو مارنا شروع کر دیا۔جس گدھے سے گرے ہو، اس کو بے شک ما رو لیکن ہم تو وہ نہیں ہیں۔بہر حال وہ بات سمجھ گئے اور وہ پوری طرح مطمئن ہو گئے۔اصل صورتحال ان کو معلوم ہوگئی۔تو بسا اوقات
ایسا بھی ہوتا ہے کہ بعض قوموں میں بعض نفسیاتی اور سیاسی پس منظر ہیں، جن کے نتیجے میں وہ آمادہ ہو جاتی
ہیں طبعا کہ وہ کسی بیرونی آمر، جس کو وہ سمجھتی ہیں یعنی حکم دینے والا ، در اصل امیر جو ہے، وہ تو اپنا حکم نہیں
دیتا، وہ خدا کا حکم دینے والا ہوتا ہے لیکن اس بار یک فرق کو تو باہر والے لوگ نہیں دیکھ سکتے۔چنانچہ بہر حال
وہ اس وجہ سے امیر کو آمر سمجھنے لگ جاتی ہیں اور جب وہ حکمت کے تقاضوں کو چھوڑ کر ان کو بعض احکامات کی
پیروی پہ مجبور کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ بدک جاتی ہیں، بھاگ جاتی ہیں۔پھر آہستہ آہستہ اس کے
فیصلوں کے اوپر کڑی نکتہ چینی شروع ہو جاتی ہے کہ تمہارا یہ فیصلہ غلط ہے، وہ فیصلہ غلط ہے۔بہر حال یہ ایک
لمبی کہانی ہے، اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔میں اس وقت آپ کے سامنے خصوصیت کے ساتھ اب یہ بات رکھنا چاہتا ہوں کہ ہر جگہ افراد کا
قصور نہیں ہوا کرتا۔بعض دفعہ امراء کا بھی قصور ہوتا ہے۔اور اگر افراد کا قصور ہو بھی ، تب بھی اس قصور کے
زیادہ بھیانک نتیجے امراء کے قصور کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔اس لئے یہ جو بقیہ عرصہ ہے، اگلی صدی میں
داخل ہونے سے پہلے اس میں، میں امراء کو تنبیہ کرنے کے لئے آج یہ خطبہ دے رہا ہوں ، تمام دنیا کے
امراء، جن کے سپر د جماعتوں کی باگ ڈور کی گئی ہے۔افریقہ کے ممالک میں میرا تجربہ ہے اور میں نے گزشتہ فائلوں کا مطالعہ کر کے بھی دیکھا ہے کہ
اگر چہ بظاہر غلطی کا آغاز ایک بغاوت کی شکل میں بعض افراد سے اور بعض افراد کے گروہوں سے شروع ہوا
لیکن عملاً اگر امیر متقی ہوتا اور ان کو ان کے حقوق بتاتا اور یہ بتاتا کہ اگر ان کو کوئی تکلیف ہے یا کوئی اختلاف
618

تحریک جدید -- ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 24 جولائی 1987ء
ہے تو اسے کس طرح حل کرنا چاہئے۔تو ان سے لاعلمی میں وہ حرکتیں سرزدنہ ہوتیں، جن کے نتیجے میں وہ
جماعت سے باہر نکالے گئے۔اگر امیر کو یہ احساس ہوتا کہ میں تو ان بھیڑوں پر نگران ہوں اور گڈریا ہوں،
بھیٹروں
کا مالک نہیں ہوں۔ایک بھی بھیڑ ضائع ہو گئی تو حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ، جن کی وساطت
سے مجھے یہ امارت نصیب ہوئی ہے، جن کی عطا سے کہنا چاہئے ، مجھے امارت نصیب ہوئی ہے، میں ان کے
سامنے جوابدہ ہوں۔اور وہ میرے نگران ہیں۔اور بالآخر میں خدا کے سامنے جواب دہ ہوں۔اس لئے وہ
امیر، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کے ہر فرد کا در درکھتا ہے، وہ آسانی سے یہ بات
ہونے ہی نہیں دیتا کہ کوئی انسان آگ کے کنارے تک پہنچ جائے۔حتی المقدور کوشش کرتا ہے، محبت اور پیار
سے سمجھا کر کہ کسی طرح ایک ایسا شخص جو غلط نہی کا شکار ہوتا چلا جارہا ہے یا انانیت کا شکار ہو رہا ہے، اس کی
اصلاح کرے، اس سے محبت اور پیار کا سلوک کرے، اسے سمجھائے اور بالعموم ایسے امراء، جو در در رکھتے ہیں
جماعت کا، جو برداشت نہیں کر سکتے کہ ایک احمدی بھی ضائع ہو، ان کے ہاں اتحاد کی اور شکل ہوتی ہے۔اور
وہ امراء، جو بے حس ہوں، اس معاملے میں ان کے ہاں اتحاد کی اور شکل ہوتی ہے۔پھرا میر اور عام صدر میں ایک فرق ہے۔عموماً صدر تو لوگ خود بناتے ہیں لیکن امیر مقرر کیا جاتا
ہے۔اس لئے اگر صدر غلطی کرے تو لوگوں کے انتخاب کی وجہ سے وہ اس کی ذمہ داری چھوٹی ہوتی ہے۔اس نے گویا ان کے انتخاب کو جھوٹا کر دکھایا۔لیکن جب امیر غلطی کرتا ہے تو وہ خلیفہ وقت کا نمائندہ ہوتا
ہے، وہ خلیفہ وقت کے اعتماد کوٹھوکر لگاتا ہے۔اور اس کی غلطی کے نتیجے میں جو گناہ سرزد ہوتا ہے، وہ اس
معاملے میں بہت زیادہ باز پرس کا اہل ہوتا ہے۔بنسبت ایک عام صدر کی غلطی کے۔پھر امیر بھی دو قسم کے ہیں۔ایک وہ امیر ہیں، جن کو لوگ منتخب کرتے ہیں لیکن اس شرط کے
ساتھ کہ ہمارا مشورہ ہے چاہیں تو قبول کریں، چاہیں تو نہ قبول کریں۔آپ جس کو چاہیں، مقرر کر دیں گے،
ہم اسے قبول کریں گے۔لیکن آپ نے مشورہ مانگا ہے تو ہم یہ مشورہ دیتے ہیں کہ اس کو یا اس کو یا دو تین
آدمیوں کے نام لیتے ہیں کہ ان میں سے کسی ایک کو منتخب کر لو۔آخر وہ انتخاب خلیفہ وقت کا ہی ہوتا ہے۔لیکن اس میں ایک حصہ لوگوں کے مشورے کا بھی شامل ہو جاتا ہے۔لیکن بعض امراء ایسے ہیں، جو سلسلے
کے کارکن، جو غیر ملکوں میں جا کر امیر بنائے جاتے ہیں، ان کی امارت میں مقامی لوگوں کی مرضی کا کوئی بھی
دخل نہیں ہوتا۔کلیہ باہر سے ہی ان کو حکم ملتا ہے۔اب ایسی حالت میں آپ اندازہ کریں کہ ان جماعتوں
کے اخلاص کا کیا حال ہوگا، جن کے اندر عام دنیا میں یہ خیالات بیدار ہوتے چلے جارہے ہیں اور باہر سے
619

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 جولائی 1987ء
پھر
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
متفرق حرکات ان کو اور حوصلہ دے رہی ہیں کہ غیر قوموں کی اطاعت سے باہر نکلو۔ہر شخص جو باہر سے آتا
ہے، وہ چور ہوتا ہے۔ہر وہ شخص جو باہر سے آتا ہے، وہ تم پر حکومت جتانا چاہتا ہے۔اس کے باوجود وہ ایسے
امیر سے بالعموم بہت تعاون کرتے ہیں اور ایسے امیر کی اطاعت کرتے ہیں، اس کا ہر حکم مانتے ہیں۔ان
کے اخلاص کا اندازہ کریں اور پھر ایک ایسے امیر کا تصور باندھیں، جو اس اخلاص کے باوجو دان کو ہاتھ سے
کھوتا چلا جاتا ہے اور اپنے اعتماد کو بار بار ھو کر گاتا ہے۔اپنی امارت جتانے کا اس کو زیادہ شوق ہوتا ہے،
بنسبت اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت سے کوئی شخص اپنا تعلق توڑ کے باہر جا رہا
ہے۔اور جھگڑا ہی ہر وقت اس کے ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ کسی طرح میں اپنی امارت جتاؤں، ثابت کر کے
دکھاؤں کہ میں امیر ہوں۔امارت کے آداب سکھانا، اس کا فرض ہے ، ضروری ہے اس کے لئے کہ ان کی تربیت کرے اور
جماعت کے عالمی نظام کا ایک جزولاینفک بنادے۔لیکن امارت جتا کر نہیں بلکہ محبت کے ساتھ اپنی
امارت کو ان کے دلوں پر حاوی کر کے۔یہ دو بالکل مختلف چیزیں ہیں۔اعلیٰ درجے کے امراء، جو جماعت
میں پیدا ہوئے اور ابھی بھی ہیں اور آگے آئندہ بھی خدا کے فضل سے پیدا ہوتے رہیں گے، ان کے ہاں
آپ
کو کہیں بھی امارت جتانے کا کوئی لمحہ دکھائی نہیں دے گا۔وہاں تو یہ شکل بنتی ہے کہ اپنے احکامات کو حکم
کہنے سے وہ شرماتے ہیں۔یوں لگتا ہے، جس طرح بھائی سے ایک عاجزانہ درخواست کر رہے ہیں۔لیکن
آگے ان کی امارت میں شامل احمدیوں کا حال یہ ہوتا ہے کہ وہ اشاروں کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ
جدھر اشارہ کرے وہاں آگے بڑھ کر ہم ان کی اطاعت میں اعلیٰ جو ہر دکھائیں۔یہ ہے وہ مضمون، جس کو
قرآن کریم میں بیان فرمایا کہ تم اخوانا ہو گئے تم بھائی بھائی بن گئے۔پس جو امیر جماعت کو بھائی بھائی
نہیں بناتا یا بھائی بھائی بنانے کی کوشش نہیں کرتا یا یوں کہنا چاہئے کہ مقدور بھر کوشش نہیں کرتا ، وہ یقینا خدا
تعالی کے ہاں پوچھا جائے گا۔ہم ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں، جہاں ہماری ذمہ داریاں بہت تیزی سے پھیلنے والی ہیں۔بالکل ایک نیا دور آنے والا ہے، جماعت کے لئے۔بہت تیز رفتاری پیدا ہونے والی ہے، ہماری ترقیات
میں۔بہت نئے رستے ہیں، جو خدا کی طرف سے اب کھو لے جارہے ہیں۔جن کے اندر جب خدا کی تقدیر
کی کنجیاں گونجتی ہیں تو میں ان کی آواز سن رہا ہوتا ہوں۔ایسے رستے ہیں، جو خدا دکھا رہا ہے کہ اب اس ملک
میں بھی میں تمہارے لئے سامان پیدا فرمارہا ہوں، اس ملک میں بھی تمہارے لئے سامان پیدا فرما رہا ہوں۔620

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 24 جولائی 1987ء
وہ کون لوگ ہیں، جو ان ذمہ داریوں کو سنبھالیں گے؟ آج کی امارتیں ہی ہیں، جنہوں نے آگے امیر بننے کی
صلاحیتیں پیدا کرنی ہیں، جنہوں نے قوموں کو لیڈ ر عطا کرنے ہیں۔اگر امیر اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر
سکیں گے اور جماعتیں افتراق کا شکار رہیں گی تو کیسے وہ لوگ پیدا ہوں گے، جنہوں نے تمام عالم کو ایک
امت واحدہ میں تبدیل کر دینا ہے۔اس لئے چونکہ امت واحدہ بننے کے آثار ظاہر ہورہے ہیں اور وقت
قریب آتا جا رہا ہے۔اس لئے بہت ہی زیادہ ضرورت ہے کہ ہر کوشش کریں، ہر جتن کریں کہ ہمارے تمام
اختلافات مٹ جائیں اور جماعت امت واحدہ بن کر ابھرے تا کہ ہم اگلی صدی میں ایک قوم کے طور پر،
ایک ایسی جماعت کے طور پر داخل ہوں، جن میں سے ایک جماعت کا تقویٰ ہر فرد کے اوپر مہر بن جائے، ہر
فرد جو اس جماعت میں داخل ہو، اس پر خدا تعالیٰ کے فرشتے تقویٰ کی مہریں لگا رہے ہوں۔اس لئے خصوصیت کے ساتھ میں توجہ دلا رہا ہوں کہ ابھی تک گزشتہ تین چار سال میں بارہا کہنے
کے باوجود بعض مقامات پر بعض فسادات کے اڈے قائم ہیں۔بعض ملکوں میں وہ ذلیل اور کمینی روایات
ابھی تک چل رہی ہیں کہ ایک دوسرے کا گلہ کاٹ رہا ہے، ایک دوسرے کے خلاف شکایتیں کر رہا ہے اور
پھر ٹولیاں بن بن کے امیر کے خلاف شکایتیں کر رہے ہوتے ہیں۔پھر امیر کی طرف سے اس کے ہمنوا
جواب دے رہے ہوتے ہیں کہ نہیں قصور فلاں کا ہے، فلاں کا ہے۔میں تنگ آ گیا ہوں، ان چیزوں سے۔اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ آپ کے مزاج کی خاطر۔ساری جماعت کی طرف سے میں تنگ آچکا ہوں،
ہماری جماعت اس بات کو قبول نہیں کرے گی۔اس لئے امراء کے لئے اب دور ستے ہیں۔اگر تو ان کے اندر کوئی قصور ہے تو اپنی حالت کو
درست کریں اور اپنے تقویٰ کے معیار کو بلند کریں۔اور سر دھڑ کی بازی لگادیں، اس بات میں کہ ساری
جماعت متحد ہو جائے گی۔یا پھر وہ جو قصور وار لوگ ہیں، ان کو نظر انداز وہ کیوں کر رہے ہیں؟ ثابت کریں
کہ یہ وہ لوگ ہیں، جو قصور وار ہیں اور ہر اصلاح کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔ان کو نکال کے باہر پھینکا جائے
گا۔اگلی صدی میں خدا تعالیٰ اگر تو فیق عطا فرمائے تو میرا یہ فیصلہ ہے کہ ہم نے متحد ہو کے داخل ہونا ہے، ہم
نے بکھری ہوئی حالت میں داخل نہیں ہونا۔انشاء اللہ تعالی و باللہ التوفیق۔***
اس لئے امراء کو میں چھ مہینے کا وقت دیتا ہوں۔چھ مہینے جو زور لگانا ہے، لگالیں۔اور دو میں سے
ایک رستے کو کھول دیں، واضح کر دیں کہ ہماری کوششوں کے نتیجے میں اب خدا کے فضل سے ساری جماعت
واحد جماعت میں تبدیل ہو چکی ہے۔اور ہمارے دل ایک دوسرے سے مل چکے ہیں، بھائی بھائی ہو چکے
621

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 جولائی 1987ء
سکو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
ہیں اور ہمارے اندر کوئی تفریق نہیں ہے۔یا دوسرا پہلو یہ کہ فلاں افراد ایسے ہیں جماعت کے، جو ہیں سمجھ
رہے اور نہیں باز آر ہے۔یہ یہ جتن ہم نے کئے لیکن انہوں نے کوئی اثر نہیں دکھایا۔ایسی صورتوں میں ان
جماعتوں میں کمیشن مقرر کئے جائیں گے، دیکھا جائے گا کہ ہو کیا رہا ہے؟ اگر امیر کو تبدیل کرنے کی
ضرورت پڑی تو امیر کو تبدیل کیا جائے گا۔اگر چند بیماروں کو اس غرض سے باہر نکالنا پڑا کہ ان کی بیماری
کے اثرات دوسروں تک نہ پہنچیں تو ایسا کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔یہ دونوں فیصلے تکلیف دہ ہیں۔لیکن میرے کاموں میں یہ تکلیف شامل ہے، میرے منصب میں
یہ تکلیف داخل ہے۔اس لئے میں اس سے گریز نہیں کر سکتا۔لیکن میں امید کرتا ہوں، اگر ہم ساری
جماعت دعا ئیں کرے، اگر امراء انکساری دکھائیں، لیکن انکساری کے ساتھ Firmness بھی ہو،
اصولوں کا سودا نہ کریں۔جہاں ان کو خدا تعالیٰ نے مغفرت کا حق نہیں دیا، وہاں اپنی نرم دلی کو جماعت کے
لئے نقصان کا موجب نہ بنائیں، جہاں سختی کے بغیر اور اصولوں میں مفاہمت کے بغیر نرمی کام کر سکتی ہے،
وہاں اپنی انانیت کو اس نرمی کی راہ میں روک نہ بننے دیں۔انکساری کے تمام اپنے خدا داد جو ہروں کو
استعمال کریں اور دعائیں کریں تو کوئی بعید نہیں کہ جہاں بظاہر بڑے بڑے فتنے دکھائی دے رہے ہیں،
وہاں
کوئی بھی فتنہ باقی نہر ہے۔تو بہر حال اس چھ مہینے کے بعد چند مہینے تحقیقات کے بھی لگ جائیں گے تو میں امید رکھتا ہوں کہ
انشاء اللہ تعالی 88ء کے وسط تک جماعت خدا کے فضل سے یہ کہہ سکے گی کہ اب ہم جہاں تک انسانی کوششیں
ہو سکتی تھیں، امت واحدہ بن چکے ہیں اور اس حیثیت سے اگلی صدی میں ہم داخل ہورہے ہیں کہ تمام دنیا کو
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے ایک امت کے طور پر اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ آپ
کریں گے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا کا یہ وعدہ آپ کے حق میں ضرور پورا ہوگا۔واولئک هم
المفلحون، جو اکٹھے ہو کر ایک امت بن کر خدا کی راہ میں نیکیوں کی طرف بلاتے ہیں اور بدیوں سے باز
رکھتے ہیں، خدا فرماتا ہے: واولئک هم المفلحون ، یقینا یہی لوگ ہیں، جو کامیاب ہوں گئے“۔( مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 501485)
622

آج 10 میں سے 10 باقی