سوسائٹی میں ہر طرف نیک بات کی نصیحت کریں اور برائیوں سے روکیں ۔ خطاب فرمودہ 31 جولائی 1987ء برموقع جلسہ سالانہ انگلستان

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرمودہ 31 جولائی 1987ء
سوسائٹی میں ہر طرف نیک بات کی نصیحت کریں اور برائیوں سے روکیں
خطاب فرمودہ 31 جولائی 1987ء بر موقع جلسہ سالانہ انگلستان
تشہد وتعوذ کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ المائدۃ کی آیات 66,67 کی تلاوت فرمائی۔ان آیات کی روشنی میں حضور نے بتایا کہ
اسلام ایک حسن کامل ہے، جو دوسرے تمام مذاہب کے لئے سب سے زیادہ حوصلہ سکھلاتا اور
دوسرے مذاہب کی عزت اور احترام سکھلاتا ہے۔اور قرآن کریم نے ہمہ گیر نظریہ پیش کیا ہے کہ خدا نے
دنیا کے ہر حصے میں، ہر قوم کے لئے نذیر بھجوائے ہیں، جن کا احترام ضروری ہے۔یہاں تک کہ اسلام جھوٹے
خداؤں کا بھی عزت کے ساتھ نام لینے کی تعلیم دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ انہیں سب و شتم نہ کرو“۔حضور نے بتایا کہ
یہ ایک ایسا اصول ہے، جو امن کی ضمانت دیتا ہے، اس لئے اس کی پیروی کی ضرورت ہے۔قرآن کریم نے اس اصول کو پیش کر کے حیرت
انگیز عظیم الشان حو صلے کا مظاہرہ کیا ہے کہ وہ لوگ، جو ایمان
لائے اور جو یہودی کہلاتے ہیں اور عیسائی اور دیگر مذاہب کے ماننے والے، جو کسی نہ کسی کتاب سے
منسوب ہوتے ہیں، ان میں جو بھی اخلاص کے ساتھ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے، اس کا اجر اس
کے رب کے پاس ہے۔مزید فرمایا کہ
دنیا کی کسی کتاب میں اس مضمون کی کوئی آیت دکھائی نہیں دیتی۔اور اس مضمون میں عام وسیع
تر انسانی اصول بیان کیا گیا ہے، جس پر تمام دنیا کے انسان پر کھے جائیں گے“۔فرمایا:۔اسلام کی ضرورت سے کوئی مفر نہیں۔لیکن جو اپنے اعمال میں بچے ہیں، جب تک اسلام کی
توفیق نہیں پاتے اللہ تعالی ان پر اپنے فضل نازل فرماتا ہے۔چنانچہ قرآن فرماتا ہے کہ تم اپنے ایمان کی
سچائی تو ثابت کرو اور جس تو رات اور انجیل پر ایمان لاتے ہو، اس کو قائم تو کر کے دکھاؤ۔اللہ تعالیٰ تم پر اتنے
623

خلاصہ خطاب فرمودہ 31 جولائی 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
فضل نازل کرے گا۔قرآن بتاتا ہے کہ وہ قومیں ، جو اسلام میں نہیں ، ان کا ایک جیسا حال نہیں ہے۔بلکہ
ان میں سے بعض ایسی جماعتیں ہیں، جو اپنی تعلیم پر قائم ہیں، وہ راتوں کو اٹھ کر عبادت کرتے ہیں اور اللہ
اور یوم آخرت پر ایمان لاتے ہیں۔حضور نے فرمایا:۔جو شخص حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں لایا، اس پر کفر کا فتویٰ ہی لگے گا۔لیکن یہ نہیں کہ وہ جہنم کا ایندھن ہے۔خدا سچائی کے پیمانوں سے ماپے گا۔جو تقویٰ کے اس معیار پر پورا
اترتا ہے، وہ دین حق کے پیغام کو جب بھی سنے گا ، اس کو قبول کر لے گا “۔حضور نے بتایا کہ
غیر قوموں اور غیر مذاہب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا ہر گز اسلامی تعلیم نہیں ہے۔بلکہ اس کا
اسلامی تعلیم سے دور کا بھی تعلق نہیں۔ہر قوم میں بعض خوبیاں ہیں، جن کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔اگر چہ ان
میں سے اکثر بدیوں کا شکار ہیں۔لیکن مومن کی یہ شان ہے کہ
الحكمة ضالة المؤمن اخذها حيث وجدها
کہ وہ نیکی کو جہاں پاتا ہے، اپنی کھوئی ہوئی متاع سمجھ کر حاصل کر لیتا ہے۔اس لئے ان قوموں
کی خوبیوں کو سیکھیں اور ان کی برائیوں سے دامن بچا ئیں۔لیکن برائیوں سے بچتے ہوئے خوبیوں سے
انحراف کرنا درست نہیں ہے۔وہ اخلاق حسنہ، جو قرآن کریم سکھلاتا ہے، وہ جہاں بھی غیر قوموں میں
دکھائی دیتے ہیں، ان کو اپنا نا اور تسلیم کرناضروری ہے۔اور پھر نیکیوں
کی تعلیم دیں اور برائیوں سے روکیں۔مومن تو نیک کاموں کی نصیحت کرنے کے لئے وقف ہیں۔فرمایا:۔یہ جلسہ چونکہ اہل یورپ سے تعلق رکھنے والوں کا ہے، اس لئے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر
کا جہادان پر فرض ہے۔سوسائٹی میں ہر طرف نیک بات کی نصیحت کریں اور برائیوں سے روکیں۔اور جو
لوگ پہلے ہی ان کاموں میں مصروف ہیں، ان سے تعاون کریں۔کیونکہ قرآن
تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى
کی تعلیم دیتا ہے۔ایسی ایسوسی ایشنز ، جو غریبوں کی فلاح و بہبود کا کام کرتی ہیں، ان کے معاون
اور مبر بنیں۔اور مومن کا نصب العین یہ ہے کہ وہ نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھتا ہے۔اس لئے
624

تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد
خلاصہ خطاب فرمودہ 31 جولائی 1987 ء
اس طرح بچے خلوص کے ساتھ کام میں ہاتھ بٹائیں کہ آپ ان کے راہنما بن جائیں۔با دین حق
کے احکامات پر دیانتداری سے عمل کرنے والوں میں شامل ہوں گئے“۔اس کے بعد فرمایا:۔پاکستان کے احمدیوں پر ان سب باتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔کیونکہ پاکستان میں بھی یہ برائیاں
کثرت سے پھیل رہی ہیں۔اس لئے اخلاص کے ساتھ ان برائیوں کو مٹانے کا جہاد کریں اور اس وجہ سے
کہ انہوں نے آپ کو دکھ دیتے ہیں، آپ ان کی اس حالت کا تماشہ دیکھیں اور مدد نہ کریں ، غلط ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس انتباہ کو ہمیشہ یادرکھیں کہ جو تماشہ دیکھتے ہیں، وہ بھی ہلاک ہو جاتے
ہیں۔اس لئے اگر جماعت احمدیہ بے حسی کا ثبوت دے گی تو اس کے امن کی بھی کوئی ضمانت نہیں۔جس کی
ضمانت اللہ اور اس کے رسول نے نہیں دی، وہ میں کیسے دے سکتا ہوں"۔مزید فرمایا کہ
اس لئے بڑی توجہ سے اس کام پر مستعد ہو جائیں اور باہر نکلیں اور لوگوں کو برائیوں سے
روکیں ، مظلوموں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں“۔اس ضمن میں حضور نے احمدی وکلاء کی خدمات کو سراہا اور فرمایا کہ
اگر وہ جماعت احمدیہ سے باہر بھی مظلوموں کی مدد کریں گے، جو ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں
اور ان کی خدا کے لئے تائید کریں گے تو اللہ تعالیٰ ان کے رزق کو کشادہ کر دے گا“۔حضور نے فرمایا:۔وو
پاکستان کے احمدیوں کے لئے آج بھی ضروری ہے کہ اپنے ان بھائیوں سے بھی حسن سلوک
کریں، جنہوں نے جماعت احمدیہ پرظلم ہوتے ہوئے دیکھے اور کوئی پرواہ نہ کی۔اور جنہوں نے مدد کی یا مدد
کرنے کی کوشش کی ، ان سے احسان کا سلوک کریں۔اگر کوئی احمدی ہر اس فرقے کو رد کرنا شروع کر دے، جو
احمد بیت میں داخل نہیں تو یہ قرآن
کی تعلیم کے سراسر خلاف ہو گا۔اس لئے تقویٰ اور سچائی سے کام لیں۔اس کے بعد حضور نے افتتاحی دعا کروائی اور فرمایا کہ
وو
سورۃ فاتحہ بڑی عظیم الشان دعا ہے، اس لئے آج اس دعا کو مختلف انداز سے، الٹ پلٹ کر
اپنی ضروریات کے مطابق دعا کریں۔مطبوعہ ہفت روزہ النصر 04 ستمبر 1987ء وضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ اگست 1987ء)
625

آج 10 میں سے 10 باقی