بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے ۔ ارشاد فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
ارشاد فرموده یکم اگست 1987ء
بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے
حضور نے فرمایا:۔ارشاد فرمود و یکم اگست 1987ء
دیہات کے دیہات ہی صرف احمدی نہیں ہو رہے بلکہ خدا تعالیٰ بعض بڑے بڑے ایسے
آدمیوں کو احمد بیت کی طرف مائل فرما رہا ہے، جن کے اثر کے نیچے بعض جگہ لکھو کھا انسان ہیں۔اس ضمن
میں، میں ایک مثال آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آپ کو حضرت اقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کا الہام
بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے“
یاد ہوگا۔اس الہام کے بارے میں چند سال پہلے ایک دوست نے بڑی فکر مندی کے ساتھ یہ
بات کی کہ حضرت بانی سلسلہ کا یہ الہام ہے اور پورا تو ہونا ہے لیکن جہاں تک میری عقل کام کر رہی ہے اور
جہاں تک میں دنیا کو دیکھتا ہوں، بادشاہ تو دنیا سے غائب ہوتے چلے جارہے ہیں۔ایک انگریزوں کا بادشاہ
باقی رہ گیا ہے یا ایک ہالینڈ کا ہے، ایک ڈنمارک کا ہے۔اور جلد بادشاہ دنیا سے غائب ہو رہے ہیں۔اور ان
کے احمدی ہونے کا نزدیک مستقبل میں یا بظاہر دور تک بھی کوئی امکان نہیں۔تو الہام کیسے پورا ہوگا؟
ابھی ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ بادشاہ دو، تین نہیں بلکہ سینکڑوں کی تعداد میں آج بھی دنیا میں
موجود ہیں۔اور صرف ایک نائیجریا ایک ایسا ملک ہے، جس میں قدیم بادشاہ ابھی تک قائم ہیں۔اور
رچہ حکومت کی قدریں بدل چکی ہیں لیکن حکومتوں نے بادشاہتوں کو نہیں تو ڑا۔اور کئی سو بادشاہ آج بھی
نائیجریا میں موجود ہیں۔جن کو اوپا کہتے ہیں۔اور وہ واقعتا بادشاہ ہیں۔ان کے وہاں پر بادشاہتوں کے
حقوق ہیں۔ان کے سامنے اگر حکومت کا نمائندہ بھی پیش ہوتا ہے تو ان کی اجازت سے ان کے دربار میں
داخل ہوتا ہے۔جہاں جوتیاں پہن کر کسی کو جانے کی اجازت نہیں۔ان کا قانون چلتا ہے، ان کے فیصلے
رائج ہوتے ہیں اور بادشاہت کے جتنے بھی آثار ہیں ، وہ ان میں زندہ ہیں ابھی تک۔اور ٹائٹل بھی بادشاہ کا
ہے۔اس لئے سینکڑوں بادشاہ خدا کے فضل سے موجود ہیں۔آج سے چند مہینے پہلے مجھے وہاں ایک خوشخبری ملی کہ وہاں کے ایک بادشاہ او باسانید کو وفولالو
او بالا دی اوافون خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدی ہو گئے ہیں۔جب مجھے یہ اطلاع ملی تو چونکہ میری توجہ
627
ارشاد فرموده یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
حضرت بانی سلسلہ کے اس الہام کی طرف تھی، اس لئے دل خاص طور پر حمد سے بھر گیا اور ان کو میں نے
الیس الله بکاف عبدہ کی انگوٹھی حضرت بانی سلسلہ کی انگوٹھی سے مس کر کے اس الہام کی روشنی میں کہ برکت
ڈھونڈیں گے، تحفہ بھجوائی۔اور یہ پیغام بھیجا کہ بادشاہوں کو یہی زیب دیتا ہے کہ بادشاہوں کو حق کا پیغام
دیں۔چنانچہ یہ پیغام ان کے دل کو ایسا لگا کہ گزشتہ چند مہینے میں انہوں نے دوسرے بادشاہوں کو حق کا پیغام
بھجوایا اور اب تک وہ خدا کے فضل سے دو بادشاہوں کو احمدیت میں شامل کر چکے ہیں۔ان بادشاہوں میں
اتنے زور دار بادشاہ موجود ہیں، آپ یہ نہ سمجھیں کہ رسمی لفظ ہے یہ بادشاہ، کہ اس ایک بادشاہ کے نیچے ایک
سو چیف موجود ہیں۔یعنی بہت وسیع بادشاہت ہے۔نائیجریا ایک بہت بڑا ملک ہے۔اور ایک بادشاہ کو
جن کو انہوں نے حق کا پیغام پہنچایا ، وہ خود دو بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔اور یہ دونوں خدا کے فضل سے آج
یہاں تشریف لائے ہوئے ہیں۔عجیب اللہ تعالیٰ کا یہ تصرف ہوتا ہے، تقدیر یہی ہے اس کی جو کام کرتی
ہے، کہ ان کے یہاں آنے کی خبر کے ساتھ ہی مجھے پاکستان سے حضرت بانی سلسلہ کے تبرک کا تحفہ ملا، جو
کپڑے پر مشتمل تھا۔چنانچہ اس میں سے دو ٹکڑے کاٹ کر میں نے سجا کر آج ان کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا
ہے۔تا کہ حضرت بانی سلسلہ کے اس الہام کی قبولیت کی داغ بیل عملاً بادشاہوں کے متعلق ڈال دی
جائے۔تاہم دعائیں کریں کہ وہاں سارے بادشاہوں کو حضرت بانی سلسلہ کے کپڑوں سے برکت حاصل
کرنے کی توفیق عطا ہو۔( نعرہ ہائے تکبیر)
بعد ازاں حضور نے اعلان فرمایا:
او باسانید کوا وفولا لو و بالا دی اوافون، یہاں حضرت بانی سلسلہ کا متبرک حاصل کرنے کے لئے
اری ، بای
تشریف لائیں“۔( نعرہ ہائے تکبیر)
تبرک وصول کرنے کے بعد یہ بادشاہ ڈائس پر آئے اور انگریزی میں چند کلمات پر مبنی خطاب
کیا۔جس میں انہوں نے اس تاریخی اعزاز کا مستحق بنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور حضرت بانی سلسلہ کا یہ
تاریخی الہام اردو میں سنایا کہ
”بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے؟
جب انہوں نے اپنے مختصر کلمات ختم کئے تو حضور نے ایک بار پھر افریقہ کے اس خوش قسمت
بادشاہ کو ارشاد فرمایا کہ وہ حضرت بانی سلسلہ کا یہ تاریخ ساز الہام احباب کو اردو میں سنائیں۔چنانچہ انہوں
نے حضور کے اس ارشاد پر یہ الہام
بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے
628
اردو میں سنایا۔
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشاد فرموده یکم اگست 1987ء
اس کے بعد حضور نے افریقہ کے ہی ایک دوسرے بادشاہ ” او با آف ایڈی کروکو او با جے ایل
"
اوجو ولی کو ایکوالا جے ایجنڈوکو" کا نام پڑھا اور فرمایا کہ یہ بھی تشریف لے آئیں۔پھر فرمایا:۔یہ وہ بادشاہ ہیں، جو عمر میں تو ان سے (یعنی پہلے بادشاہ سے) بڑے ہیں لیکن کل جب یہ
ملاقات کے لئے آئے تو اس سے پہلے بادشاہ نے چونکہ اس دوسرے صاحب کو بادشاہ بنایا ہے، اس لئے
پہلے بادشاہ نے اس دوسرے بادشاہ کا تعارف کرواتے ہوئے کہا: یہ میرا بچہ بادشاہ ہے“۔حضور نے فرمایا:۔دو لیکن یہ خود دو بادشاہوں کے بادشاہ ہیں، یہ بھی اپنا تبرک وصول کرنے کے لئے تشریف
لائیں“۔(نعرے)
تبرک وصول کرنے کے بعد انہوں نے بھی مائیک پر آ کر انگریزی میں مختصر کلمات کہے۔ان کے
مختصر کلمات کے اختتام پر حضور نے ان کو بھی ارشاد فرمایا کہ
" آپ بھی حضرت بانی سلسلہ کا الہام سنائیں۔چنانچہ انہوں نے بھی حضرت بانی سلسلہ مندرجہ ذیل الہام اردو میں سنایا:۔میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“
(نعرے)
مطبوع ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ تمبر 1987ء)
629