وقف زندگی کی اہمیت اور شرائط ۔ خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 5 اگست 1987ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطبہ عید الاضحیه فرمودہ 05 اگست 1987ء
وقف زندگی کی اہمیت اور شرائط
خطبہ عیدالاضحیه فرموده 05 اگست 1987ء
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت فرمائی:۔وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرهِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ
السَّمِيعُ الْعَلِيمُ رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُسْلِمَةً لَكَ
وَارِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ الثَّوَابُ الرَّحِيمُ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا
مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ ابْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِـم
إنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
اور پھر فرمایا:۔(البقرة 128 تا 130)
یہ عید جو آج کے دن ہم منارہے ہیں، اس کا قربانیوں کے ساتھ ایک تعلق ہے۔جو ہر مسلمان
کو معلوم ہے۔چنانچہ اس عید کو عید الاضحیہ یعنی قربانیوں کی عید کا نام دیا گیا ہے۔قربانی کا جیسا عید سے تعلق
ہے، ویسا ہی اس کا ایک قبولیت سے بھی تعلق ہے۔اور عموماً اس تعلق کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔قرآن کریم
میں جہاں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت اسماعیل علیہ الصلوۃ والسلام کے خانہ کعبہ کی
عمارت کی بنیادیں بلند کرنے کا ذکر آیا ہے، وہاں ساتھ ہی یہ دعا بھی ان کی بتلائی گئی کہ دینا تقبل منا اے
اللہ ! ہماری طرف سے یہ قبول فرما۔وہ کیا چیز تھی، جسے قبول کرنے کے لئے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ
والسلام ایک عاجزانہ درخواست کر رہے تھے؟ بالعموم تو دنیا میں یہ خیال پایا جاتا ہے اور عام طور پر جتنی بھی
انسان نیکیاں بجالاتا ہے، اسی خیال کے تابع کہ نیکی کرتے ہی خود بخودوہ مقبول ہو جاتی ہے۔اور کہاں
انسان ہر نیکی کے ساتھ ساتھ یہ عاجزانہ دعائیں کرتا ہے کہ اے خدا! میری اس
نیکی کو بھی قبول فرمالے، اس
نیکی کو بھی قبول فرما لے۔اور قرآن کریم سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ خود ہی نیکیوں پر بہت ہی پیار کی
نظر ڈالتا ہے۔اور خدا کی باریک نظر سے کوئی نیکی اوجھل نہیں رہتی۔چنانچہ فرمایا:۔فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهُ
(الزلزال : 8 تا 9)
699

خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 05 اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
جس کسی نے بھی ایک ذرے کے برابر بھی نیکی کی ، وہ خدا کی نظر کے سامنے رہتی ہے۔اور جس
کسی نے بھی ایک معمولی ادنی اسی بھی بدی کی ، ذرہ کے برابر وہ بھی خدا کی نظر کے سامنے ہوتی ہے۔تو جب
نیکیوں کے متعلق خدا تعالیٰ کا بندوں سے یہ سلوک دکھائی دیتا ہے اور ویسے بھی انسان یہ محسوس کرتا ہے کہ
نیکیاں تو کی ہی خدا کی خاطر جاتی ہیں۔اس بات کا احتمال کیا ہے کہ نیکی ہم کریں اور خدا قبول نہ کرے؟
اس کے باوجود حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا خصوصیت کے ساتھ یہ عرض کرنا کہ تقبل منا اے خدا!
ہم سے قبول فرمالینا۔کیا وہ کوئی خاص نیکی تھی ؟ کیا وہ کوئی خاص قسم کی قربانی تھی، جو حضرت ابراہیم علیہ
الصلوۃ والسلام کے ذہن میں تھی؟
جب اس سے اگلی آیت کا مطالعہ کرتے ہیں تو وہاں کسی قدریہ تفصیل ملتی ہے کہ حضرت ابراہیم
علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے وہ کیا چیز تھی، جسے وہ خدا کے حضور پیش کر رہے تھے؟ فرمایا:۔رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةٌ لَكَ
کہ اے خدا! ہم باپ اور بیٹا اپنے دونوں کے وجود تیرے حضور پیش کر رہے ہیں ، کامل طور پر تیرا ہو
جانے کا وعدہ کرتے ہیں، اور یہی تمنا لے کر آئے ہیں۔اور صرف یہی نہیں بلکہ ہم یہ بھی التجا کرتے ہیں کہ
ہماری اولاد کو بھی اپنے لئے وقف کر لینا اور اپنا بنالینا وارنا منا سکنا وتب علینا کا مضمون اس وقف سے گہرا
تعلق رکھتا ہے۔اس کے بعد یہ عرض کیا: ارنا منا سکتا جب تو نے ہمیں اپنا بنا لیا، ہم تیرے لئے وقف ہو گئے تو
پھر ہمیں خدمت پر لگانا ہمیں بتانا کہ یہ یہ قربانیاں کرو۔یہ یہ تمہاری قربان گاہیں ہیں اور پھر ہم سے عضلتیں ہوں
گی ، کمزوریاں ہوں گی ، تیرے منشا کو عین تیری مرضی کے مطابق ادا نہیں کر سکیں گے۔تب علینا پھر ہم سے
مغفرت کا سلوک بھی فرمانا اور بار بار ہماری لغزشوں سے پردہ پوشی کرنا۔ہماری تو بہ کو قبول کرنا۔انک انت
التواب الرحيم تو تو بہت ہی زیادہ بار بار توبہ کو قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔تو معلوم ہوا کہ جہاں قبولیت کا مضمون ملتا ہے، وہاں وقف زندگی کے ساتھ اس کا تعلق ہے۔اور
یہ مضمون ایک اور آیت میں بھی خوب کھول کر بیان ہوا ہے۔جس کا تعلق حضرت مریم کی والدہ کے منت
ماننے سے ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب حضرت مریم کی والدہ نے خدا کے حضور دعا کی کہ میں تیرے
حضور وہ بچہ پیش کرنا چاہتی ہوں، جو میرے پیٹ میں ہے، تو اسے قبول فرما لے۔وہاں بھی لفظ قبول
استعمال ہوا۔جواباً خدا نے فرمایا:۔فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُوْلِ حَسَنٍ وَأَنْبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًا
700
(آل عمران: 38)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
خطبہ عید الاضحیه فرموده 05 اگست 1987ء
پس اللہ تعالیٰ نے اسے قبول فرما لیا اور بہت ہی عمدہ طریق پر قبول فرمایا، بہترین رنگ میں قبول
فرمایا۔اور قبول فرمانے کے بعد انبتھا نباتا حسنا پھر اس کی پرورش کی نہایت بہترین طریق پر۔اس سے اور زیادہ بات واضح ہوگئی کہ عام نیکیاں اور زندگی کے وقف کرنے کی نیکی میں ایک
فرق ہے۔عام نیکیاں تو کمزور بھی ہوں، ان میں کچھ خامیاں بھی رہ جائیں بالعموم اللہ تعالی پردہ پوشی فرماتا
ہے اور قبول فرماتا چلا جاتا ہے۔لیکن جب ایک انسان اپنے وجود کو خدا کے حضور پیش کرتا ہے تو اس وقت
خدا تعالیٰ کا اسے اپنا لینا، یہ ہے قبولیت۔اسے اپنا بنالینا اور اپنے نمائندہ کے طور پر قبول کر لینا ، چنانچہ انبتها
نباتا حسنا آیت کا یہ ٹکڑا بتا رہا ہے کہ جب خدا تعالیٰ کسی وجود کو قبول کر لیتا ہے تو پھر اس کی تربیت کی ذمہ
داری بھی خود لے لیتا ہے۔پھر آغاز ہی سے اس پر نظر کرم فرماتے ہوئے اس کی بہترین رنگ میں تربیت کا
انتظام فرماتا ہے۔پس حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام خصوصیت کے ساتھ جس قبولیت کی دعا کر رہے ہیں، اس
سے مراد یہ ہے کہ میں بھی اپنی زندگی وقف کرتا ہوں تیرے حضور، اسماعیل بھی تیرے حضور زندگی وقف
کرتا ہے اور یہی نہیں، ہم آئندہ اپنی نسلوں کو بھی تیرے حضور پیش کرتے ہیں۔تو قبول فرما یعنی ہمیں اپنا بنا
لے۔پھر ہماری تربیت فرما، اپنی نمائندگی میں ہم سے کام لے، ہماری قربان گاہیں دکھا۔کہاں کہاں ہم
نے کیا قربانیاں دینی ہیں؟ اور ہمیں قربانیاں بتا کہ کس طرح پیش کرنی ہیں؟ گویا کہ ہم جب کلیڈ ا۔آپ
کو تیرے سپر د کر رہے ہیں تو ہدایات دینا پھر تیرا کام ہے۔اس تشلسل سے یہ آیت خوب کھل کے واضح ہو جاتی ہے۔اس کے بعد پھر جہاں یہ آیت اپنے
معراج کو پہنچتی ہے، یہ دعا یعنی اپنے معراج کو پہنچتی ہے۔یہ وہ تیسر ا حصہ ہے۔فرمایا:۔رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُوْلًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتب
وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
اس التجا اور الحاح کے ساتھ ہم اپنا وجود اور اپنی آئندہ نسلوں کا وجود تیرے حضور پیش کر رہے ہیں
اور قبولیت کی التجا کرتے ہیں کہ اس کے نتیجہ میں اگر تو قبول فرمالے تو ہماری آخری تمنا یہ ہے کہ اس کائنات
میں ظاہر ہونے والا سب سے بڑا رسول ہماری نسل ہی سے پیدا ہو۔اور گویا یہ تیری طرف سے قبولیت کا
نشان ہوگا۔وہ رسول ، جس کا تو نے وعدہ کیا ہے کہ دنیا کو عطا کیا جائے گا ، وہ ان میں سے پیدا فرما۔یتلوا
علیهم ایسا نک وہ تیری آیات پڑھ کر سنائے دنیا کو، ان
کو تعلیم کتاب دے، ان کے سامنے کتاب کی
وہ پڑھ کی
701

خطبہ عیدالاضحیہ فرمودہ 05 اگست 1987 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
حکمتیں بیان فرمائے۔ویزکیھم اور انہیں پاک فرماتا چلا جائے۔انک انت العزيز الحكيم
یقینا تو بہت ہی غالب عزت والا اور حکمت والا خدا ہے۔ان آیات پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے جس خاص
ادا کے ساتھ رہنا تقبل منا کہا ہے، اس میں آپ کے وجود کی ساری سچائی گھل مل گئی تھی۔ایک ذرہ بھی
انانیت کا آپ نے باقی نہیں رہنے دیا۔اس کامل خلوص اور الحاح کے ساتھ ، اس کامل عشق اور وارنگی کے
ساتھ اپنا وجود، اپنے بیٹے کا وجود اور اپنی آئندہ نسلوں کا وجود پیش کیا ہے کہ اس کے بعد یہ دعا جو مانگی گئی ، یہ
دعا سننے کے لائق ٹھہری۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کے متعلق یہ طلب کرنا کہ ہماری نسلوں
سے ہو، یہ کوئی معمولی دعا نہیں تھی۔اس دعا کے استحقاق کے لئے ایک لمبی نسل اتقیاء کی ضروری تھی ، آباؤ
اجداد کا ایک سلسلہ چاہئے تھا، جو خدا تعالیٰ کی پناہ کے نیچے، اس کی نظر کے نیچے اس وجہ سے تربیت پار ہے
ہوں کہ آئندہ ان میں سے وہ عظیم الشان رسول پیدا کیا جائے گا۔پس تقبل منا کی تان وہاں جا کے ٹوٹتی
ہے، جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کا اپنی نسل سے پیدا ہونا عرض کیا گیا ہے۔ایک تیسری جگہ بھی قبولیت اور رڈ کا ذکر ملتا ہے۔اور وہ ہے آغا ز ہی میں جب نبوت کا آغاز
ہوا۔اس وقت خدا نے ایک واقعہ کو محفوظ فرمایا اور ہمارے لئے نصیحت کے طور پر بیان کیا۔فرمایا:۔وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ ابْنَى أَدَمَ بِالْحَقِّ
(المائدة: 28)
ان کے سامنے آدم کے دو بیٹوں
کا واقعہ کامل سچائی کے ساتھ بیان کرو۔بالحق سے مراد یہ ہے
کہ سننے والوں کی توجہ اس طرف مبذول ہو کہ واقعہ بعینہ اسی طرح ہوا اور اس میں کسی قسم کا کوئی نہ مبالغہ
ہے، نہ کمی کی گئی ہے۔قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُبِّلَ مِنْ أَحَدِهِمَا وَلَمْ يُتَقَبَّلُ مِنَ الْآخَرِ
جب ان دونوں نے خدا کے حضور ایک قربانی پیش کی ، فتقبل من احدهما ان میں ایک سے تو
وہ قبول فرمائی گئی ، ولم يتقبل من الآخر، دوسرے سے وہ قربانی قبول نہیں کی گئی۔قال لا قتلنک اس
نے کہا: میں تجھے قتل کر دوں گا۔قال انما يتقبل الله من المتقين ( دوسرے نے جوابا کہا ) کہ اللہ تعالیٰ
متقیوں کی قربانیاں قبول کیا کرتا ہے، ہر قربانی کو قبول نہیں کیا کرتا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہاں کون سی قربانی تھی ؟ پرانے طریق کے مطابق کیا کوئی سوختنی قربانی
تھی یا کوئی جانور ذبح کیا گیا تھا؟ اگر ایسا تھا تو جس کی قربانی قبول نہیں ہوئی تھی ، اس کو کس طرح پتہ چلا کہ
702

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
خطبہ عید الاضحیہ فرموده 05 اگست 1987ء
اس کی قربانی قبول نہیں ہوئی ؟ یہ تواللہ تعالیٰ کی سنت کے خلاف ہے کہ جس شخص کی قربانی قبول نہ کی جائے،
اس کو الہا ما فوراً کہہ دے کہ تمہاری قربانی قبول نہیں ہوئی اور جس کی قبول کی ہے، اس کو کہہ دے کہ تمہاری
ہوگئی ؟ اور یہ دونوں بلند آواز میں اس طرح باتیں بیان کی جائیں کہ دونوں ایک دوسرے کی وہ باتیں سن بھی
رہے ہوں۔یہ سنت اللہ کے خلاف ہے۔قرآن کریم کے مطالعہ سے، احادیث کے مطالعہ سے کہیں خدا
تعالی کا اس قسم کا کوئی سلوک نظر نہیں آتا۔تو سوال یہ ہے کہ اس کو کیسے پتہ چلا کہ اس کی ہو گئی ہے، میری نہیں
ہوئی۔اور قربانی سے مراد جب بھی قربانی کا لفظ آتا ہے تو اس کا ایک گہرا تعلق زندگی سے ہے۔مراد جانور کی
قربانی ہے یا کوئی اور قربانی ہے؟ گزشتہ دو آیات، جو پہلے آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں، ان کی روشنی
میں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہاں بھی زندگی ہی کی قربانی کا ذکر ہے۔دونوں بھائیوں نے اپنے آپ کو خدا
کے حضور پیش کیا کہ ہم سے خدمت دین کی جائے۔حضرت آدم علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کے منشاء کے
مطابق ایک کو خدمت دین کے لئے قبول کر لیا اور ایک کو بتایا کہ ہمیں تمہاری ضرورت نہیں ہے۔اس کے
نتیجہ میں اس کو معلوم ہو گیا کہ میری قربانی قبول نہیں ہوئی ، جبکہ بھائی کی قربانی قبول ہو گئی ہے۔تو قربانی کے قبول ہونے سے مرادان تینوں جگہ وقف زندگی لیا جائے تو مضمون بالکل واضح ہو
جاتا ہے۔اور ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہو جاتا ہے۔اور قربانی سے مراد ایسی قربانی نہیں ہے، جس کی
گردن پر چھری پھیر دی جائے اور وہ اچانک تڑپ تڑپ کر ختم ہو جائے۔کیونکہ انبتھا نباتا حسنا بتاتا ہے
کہ یہ ایسی قربانیوں کی بات ہورہی ہے، جنہیں قبول کرنے کے بعد پھر اللہ تعالی ان کی پرورش فرماتا ہے،
ان کی تربیت فرماتا ہے اور ان سے خدمتیں لیتا ہے۔ارنا منا سکنا بھی اس مضمون کو کھول رہا ہے کہ یہ
قربانیاں وہ ہیں، جنہوں نے پھر ساری عمر آگے قربانیاں پیش کرنی ہیں۔کوئی ایک لمحے کی قربانی کا ذکر نہیں
ہے۔بلکہ جسے قربانی کے طور پر پیش کیا جارہا ہے، وہ آگے پھر قربانیاں پیش کرے گا۔اور ساری زندگی وہ
قربان ہوتا چلا جائے گا۔پس اس پہلو سے ہم واقف زندگی کے لئے ایک بہت بڑا سبق ہے۔جب میں نے وقف نوکی
تحریک کی ہے یعنی آئندہ صدی کے لئے بچے وقف کرنے لئے تو ان آیات کو میں اس لئے آج آپ کے
سامنے رکھ رہا ہوں، اس عید کی مناسبت سے کہ اس ذمہ داری کو اچھی طرح سمجھیں۔اگر آپ نے اپنے بچے
محض اللہ کامل خلوص کے ساتھ پیش کرنے ہیں تو پھر یہ نہ سمجھیں کہ ادھر پیش کئے ، ادھر مقبول ہو گئے۔مقبول
ہونے کے لئے کچھ اور شرطیں ہیں۔مقبول ہونے کے لئے ان کے اندر تقویٰ ہونا ضروری ہے، مقبول
703

خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 05 اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم
ہونے کے لئے آپ کی نیتوں کا تقویٰ ضروری ہے، کامل خلوص، کامل سپردگی ، وہ ابراہیمی رنگ ضروری
ہے، جس کے بعد خدا تعالیٰ ان قربانیوں کو ضرور قبول فرما لیا کرتا ہے۔اور پھر آئندہ نسلوں پر بھی اس قبولیت
کے نیک اثرات ظاہر فرماتا ہے۔اس لئے بہت ہی اہم بات ہے کہ قربانی پیش کرتے ہوئے اپنی نیتوں کو
خوب کھنگالا جائے ، بہت صفائی کے ساتھ اور پاکیزہ جذبات کے ساتھ ان تمام احتمالات کو سامنے رکھ کر
قربانی پیش کی جائے ، جو واقف زندگی کو درپیش ہوتے ہیں۔بسا اوقات ایک واقف زندگی ابتلاؤں میں سے گزارا جاتا ہے۔بسا اوقات ایک واقف زندگی کا
بظاہر مقام بلند ہونا چاہئے ، اپنے منصب کے لحاظ سے لیکن اس سے ادنی کام لئے جاتے ہیں، بسا اوقات
ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک واقف زندگی سمجھتا ہے کہ میں دنیا میں باہر تبلیغ کے لئے مفید ہوں، میرا وجود زیادہ
انسب ہے، اس بات
کا کہ باہر مقرر کیا جائے ، اسے دفتر میں کلرک مقرر کر دیا جاتا ہے۔چنانچہ ایسے واقعات
میرے علم میں ہیں کہ اس پر وہ بہت ہی سیخ پا ہوا۔ایک شخص نہیں بلکہ بار ہا کئی دفعہ ایسے واقعات ہوئے
ہیں، یعنی سلسلہ کی تاریخ میں کئی دفعہ کہنا بھی درست نہیں ہے، کیونکہ گنتی کے چند ہیں۔بہر حال چند واقعات
ایسے ضرور ہوئے ہیں کہ جب ان کی تقرری کی گئی کسی جگہ تو وہ اس پر بڑے سیخ پا ہوئے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ
میں اسی لائق ہوں؟ مجھ سے خدمت لینی چاہئے۔مجھے فلاں عظیم الشان کاموں پر لگانا چاہئے ، میں اللہ
تعالیٰ کے فضل سے بہت قابل ہوں ، اتنی میری ڈگریاں ہیں۔مجھ سے ادنی ادنی آدمیوں کو آپ نے فلاں
جگہ لگایا ہوا ہے۔چنانچہ کچھ عرصہ پہلے میں نے ایک ایسے ہی شخص کی فائل منگوا کر وقف زندگی سے تعلق میں
پیدا ہونے والی خرابیوں کا جائزہ لینے کی خاطر اس کا تفصیل سے مطالعہ کیا تو عجیب وغریب ایک بحث اس
سے نکلی۔جب دفتر نے اس کو یہ جواب دیا کہ آپ واقف زندگی ہیں، آپ اپنے آپ کو پیش کر چکے ہیں،
اب آپ کا کام نہیں ہے، یہ بحث کرنا کہ آپ کو کہاں لگایا جائے؟ یہ یا تو ان افسران کا کام ہے، جن کو خلیفہ
وقت مقرر کرتا ہے یا خلیفہ وقت نے خودا گر کوئی فیصلہ کیا ہے تو آپ کو اس کو بخوشی تسلیم کر لینا چاہئے۔تو اس
کا جواب یہ تھا کہ معلوم ہوتا ہے آپ لوگ تقویٰ سے بالکل خالی ہو چکے ہیں۔خدا تعالیٰ کے حضور ایک اتنی
اچھی چیز پیش ہوئی ہو اور اسے آپ ایک ذلیل جگہ پر لگارہے ہوں ، آپ کو کوئی خدا کا خوف نہیں ہے۔کوئی
جماعت کے لئے دلچسپی نہیں ہے۔جماعت کے لئے آپ کے دل میں ہمدردی نہیں ہے۔کوئی اسلام کے
لئے سچی ہمدردی نہیں ہے۔اگر ایسا نظام ہے اور ایسی خلافت ہے تو میری توبہ۔یعنی میرے مقام
کو ہی آپ
نہیں سمجھ رہے۔آپ کو یہ پتہ ہی نہیں کہ جب آپ مجھے غلط جگہ استعمال کرتے ہیں تو ضائع کر رہے ہیں اور
اللہ کی چیز ضائع کر رہے ہیں۔۔704

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 105 اگست 1987ء
تو ایک یہ بھی رنگ ہوتا ہے وقف زندگی کا ، جو پھر نا مقبول ہو جاتا ہے اور مردود ہو جاتا ہے۔اس
لئے ان احتمالات
کو بھی پیش نظر رکھنا چاہئے کہ ہو سکتا ہے کسی کا بچہ بڑا ہو کر عظیم الشان علم حاصل کرے، دنیا
کے لحاظ سے۔نوک پلک سے ہر طرح سے درست ہو اور سلسلہ اسے ایک معمولی سا کام دے رہا ہو۔اس
آیت پر غور ضروری ہے۔ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام یہ عرض کرتے ہیں ، وارنا مناسکنا، جب ہم پیش کر
چکے تو ہمیں یہ بھی حق نہیں ہے کہ ہم فیصلہ کریں کہ ہم نے کیا قربانیاں دینی ہیں؟ جس کے سپرد کر دیا ہے
اپنے آپ
کو، اس کا کام ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ کیا قربانیاں لینی ہیں؟ کیسی کامل دعا ہے! حضرت ابراہیم
علیہ الصلوۃ السلام کی سپردگی کا کمال اور آپ کی ذہانت کا بھی کمال ہے۔کتنا باریک نکتہ ہے، جسے خدا کے
حضور پیش کر رہے ہیں کہ خدا میں تو پیش کر چکا ہوں۔اب میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں نے یہ قربانی دینی
ہے۔اب تیرا کام ہے، تو جانتا ہے، جہاں لگائے گا، وہاں لگ جائیں گے۔جس قسم کا کام تو ہم سے لے گا،
اسی قسم کا کام ہم کریں گے۔اور یہی روح آپ کی نسل میں آگے جاری رہی۔اور حضرت اقدس محمد مصطفی
صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں بدرجہ کمال ظاہر ہوئی ہے۔حیرت انگیز کمال کے ساتھ یہ جذ بہ نشو و نما پاتا رہا
ہے۔اور اس کے لئے ایک لمبی نسل تھی ایسی ، جن کے اندر
خون میں خدا تعالیٰ نے ایسا نظام جاری کیا تھا کہ
ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے جذبات یا صلاحیتیں مزید پرورش پاتی ہوئی ، بڑھتی ہوئی، نشو ونما پاتی ہوئی
آگے بڑھتی چلی جارہی تھیں۔ایک مخفی جو ہر کی طرح اور وہ تمام نسلوں میں جو مخفی جو ہر آگے ترقی کر رہے
تھے، وہ بالآخر اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے تابع حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی جنین میں مجتمع ہو گئے
اور ایک عظیم الشان وجود اس سے پیدا ہوا ہے۔پس یا درکھیں کہ اگر آپ کی نیتیں خالص ہیں اور انکسار کامل ہے اور جب وقف کرتے ہیں تو پھر
اپنا کچھ نہیں رہنے دیتے۔سب کچھ خدا کا بنا دیتے ہیں۔تو پھر اللہ تعالیٰ ایسی عطا کرنے والا ہے کہ اس طرح
وہ قبول حسن فرماتا ہے کہ انسان تصور بھی نہیں کر سکتا کہ اس کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ کتنا عظیم الشان وجود پیدا
ہو گا ؟ جیسا کہ میں پہلے بھی بارہ بتا چکا ہوں، اس دعا کا ایک نہایت ہی حسین پہلو یہ ہے اس کی قبولیت کا کہ
حضرت ابراہیم کی دعا میں اللہ تعالیٰ نے ایک ایسی ترمیم فرما دی، اس کی قبولیت کے وقت، جس سے پتہ
چلتا ہے کہ حضرت ابراہیم نے جس رنگ میں دعامانگی تھی، جس وجود کا تصور کیا تھا، اس سے زیادہ بڑا وجود
اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمایا ہے، آپ کی نسل میں۔چنانچہ حضرت ابراہیم نے دعا میں ترتیب یہ رکھی تھی
کہ اے خدا ایسا رسول دے، جوان کو تیری آیات سنائے ، علم کتاب دے، کتاب کی حکمتیں بیان کرے اور
705

خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 05 اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
اس کے نتیجہ میں طبعا اس میں تزکیہ نفس پیدا کرنے کی طاقت پیدا ہو جائے گی۔یہ ذہنی مضمون ہے، جو بتا رہا
ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ السلام نے ایک منطقی نتیجہ نکالا۔وہ منطقی نتیجہ یہ تھا کہ جو رسول خدا کا کلام
سناتا ہے، پھر کتاب کا علم دیتا ہے، پھر کتاب کی حکمتیں بیان کرتا ہے، اس کے نتیجہ میں قوم کے اندر پاک ہو
جانے کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے۔آیتیں سننا، ان کے علم کو اچھی طرح سمجھنا کہ کس طرح ان آیات پر عمل
ہونا چاہئے؟ اس کی تعلیم پر عمل ہونا چاہئے؟ اور پھر حکمتیں بیان کرنا، یہ ساری چیزیں مل کر گو یا تزکیہ نفس پیدا
کرتی ہیں۔خدا تعالیٰ نے اس دعا کو قبول فرماتے وقت اس دعا کی ترتیب بدل دی فرمایا :۔هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِيْنَ رَسُوْلًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَلَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ
وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلْلٍ مُّبِيْنٍ
( الجمعة : 3)
کہ دعا قبول کی ہے لیکن بدلی ہوئی ترتیب کے ساتھ۔وہ اس طرح کہ فرمایا کہ ہم نے رسول پیدا
کر دیا، جو اللہ کی آیات ان کو پڑھ کر سناتا ہے۔لیکن اس میں تزکیہ کی ایسی عظیم الشان طاقت ہے کہ اس
بات کا انتظار نہیں کرتا کہ پہلے تعلیم کتاب کرنے اور تعلیم حكمة کرے، پھر تزکیہ کرے۔براہ راست اس
کی قوت قدسیہ اس طرح دوسروں میں سرایت کر جاتی ہے، جس طرح بجلی کی غیر مرئی شعاعیں بعض دفعہ
دوسرے وجود میں سرایت کر رہی ہوتی ہیں یا ریڈی ایشن سرایت کر رہی ہوتی ہے کئی قسم کی۔تو اس کا قرب
ہی تزکیہ نفس کا موجب بن جاتا ہے۔یہ وہ بات ہے، جسے خدا نے جہاں بھی اس کی تکرار کی ہے، قرآن
کریم میں اسی ترتیب کو قائم رکھ کر کی ہے۔حضرت ابراہیم کی دعا یہی رہی اور جواب خدا کا ہمیشہ یہی رہا کہ
میں قبول کروں گا لیکن زیادہ شان کے ساتھ۔اس سے زیادہ شاندار وجود عطا کروں گا تیری نسل میں، جس
کا تو نے تصور باندھا ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ جو آج بھی زندہ ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ و
السلام کے تجربہ کے مطابق، جس کو آپ نے بارہا ہمارے سامنے بڑی قوت سے بیان کیا، وہ ایک الگ مضمون
ہے، اس کا علم سے کوئی تعلق نہیں، اس کا حکمت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ علم اور حکمت کا اس قوت قدسیہ سے تعلق
ہے۔جتنا زیادہ تزکیہ کرے گا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود، اتنا ہی زیادہ سچا علم پانے کا بندہ اہل ہوتا چلا
جائے گا۔اتنا ہی زیادہ خدا تعالیٰ کے کلام کی حکمتوں کو سمجھنے کا انسان اہل ہوتا چلا جائے گا۔یہ ہے وہ کامل مضمون،
706

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
خطبہ عید الاضحیه فرموده 05 اگست 1987ء
جس کو اس آیت میں ذراسی ترتیب بدلنے سے بیان کر دیا گیا۔اسی لئے قرآن کریم میں ایک ایسی آیت رکھی
گئی ، جو اس سے پہلے کسی اور کتاب میں آپ کو نہیں ملتی۔اور وہ سورۃ بقرۃ کی پہلی آیت ہے:۔هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ
یہ کتاب ہے متقیوں کو ہدایت دینے والی۔حالانکہ جتنی دوسری کتا بیں ہیں ، ان کا مطالعہ کر کے
دیکھیں ، وہ یہ کہتی ہیں، یہ کتاب ہے متقی بنانے والی۔اس
تعلیم پر عمل کرو گے تو نیک بن جاؤ گے۔یہ کیا دعوئی
ہے کہ نیکوں کو ہدایت دینے والی ؟ اور معانی کے سوا ایک اس کا تعلق اس سے بھی ہے، جو اس سے پہلے
زکیھم والی آیت آپ کے سامنے پڑھ کر سنائی۔فرمایا کہ یہ تزکیہ کرتا ہے اور تزکیہ کے نتیجہ میں انسان کو
اس بات کا اہل بنادیتا ہے کہ نہایت اعلیٰ درجہ کا علم وہ حاصل کر سکے۔جس میں کوئی خامی نہ ہو، کوئی کبھی نہ
ہو۔اور ایسی حکمتوں تک اس کی رسائی ہو جائے کہ جن حکمتوں تک عام انسان کی رسائی ہو ہی نہیں سکتی ، جن
کا تزکیہ نہ ہو۔پس علم غیر پاکیزہ انسان کو بھی مل جاتا ہے اور حکمتیں بھی ایک غیر پاکیزہ انسان کسی حد تک
سمجھ جاتا ہے۔لیکن ایک پاکیزہ انسان
کا علم اور ایک پاکیزہ انسان کی سمجھی ہوئی حکمتیں ایک بالکل اور مقام
رکھتی ہیں۔ان کا مرتبہ عام دنیا وی علم اور دنیاوی حکمتوں سے بہت زیادہ بلند ہو جاتا ہے۔پس حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا اس
سے بہت زیادہ مقبول ہوئی ہے، جتنا حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے کبھی تصور بھی باندھا تھا۔اس کو
کہتے ہیں، کچی مقبولیت۔پس جس خدا نے ہمیشہ یہی رحمت اور شفقت کا سلوک فرمایا ہے۔حضرت مریم کی
والدہ نے جو دعا مانگی ، ایک ایسے لڑکے کی دعا تھی ، جسے وہ سینی گاگ کے لئے ، یہود کے معبد کے لئے وقف
کر دیں گی گویا کہ وہاں بیٹھ کر وہ ایک قسم کا یہودی عالم اور نیک یہودی عالم بن کر پرورش پائے گا اور جب
وہ لڑکا نہیں ملا اور لڑکی ملی تو گھبراگئیں کہ میں نے تو بہت بڑی دعامانگی تھی ، یہ تو چھوٹی سی قبولیت ہوئی ہے۔اللہ نے کہا تجھے کیا پتہ؟ میں نے تو قبول حسن کیا ہے۔مریم کے نام سے آئندہ دنیا میں عظیم انقلاب
آنے والا ہے۔اس کی کوکھ سے وہ بچہ پیدا ہوگا، جس مسیح کا ساری دنیا انتظار کر رہی ہے۔تو بسا اوقات دعا قبول ہوتے وقت بھی انسان
کو پتہ نہیں لگ رہا ہوتا کہ کس رنگ میں دعا قبول ہوئی
ہے؟ یہ دو مثالیں آپ کے سامنے رکھ کر میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایک اصول ہے قطعی کہ جب خدا قبول فرمالے
تو توقع سے بہت بڑھ کر عطا کیا کرتا ہے۔اس لئے جب آپ اپنے بچوں
کو وقف کریں تو اس مذہبی تاریخی پس
منظر کو پیش نظر رکھیں۔سب سے پہلے اپنی نیتیں پاک کریں اور بچپن سے ہی تربیت کرتے وقت ان
کو یہ بتائیں
707

خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 05 اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
کہ وقف کا یہ مضمون ہے۔اور انہیں خوب سمجھا ئیں کہ تم بڑے ہوکر آزاد ہو جاؤ گے، میرے اس عہد سے
تمہیں دوبارہ پھر عہد کرنا ہوگا۔اور میں ابھی یہ بات کھول دیتا ہوں کہ جن کے وقف قبول ہوئے ہیں، اس شرط
کے ساتھ قبول ہوئے ہیں، اگر بچے بڑے ہوئے اور یہی تمنا ان کے دل میں رہی ، جو تمنا باپ کے دل میں تھی یا
ماں کے دل میں تھی کہ ہم نے ضرور واقف ہونا ہے تو پھر ان کا جائزہ لیا جائے گا۔پھر اگر جماعت کے لئے وہ
مفید وجود ثابت ہوئے کسی رنگ میں تو انہیں قبول کیا جائے گا۔تو دو قسم کی پھر قبولیتیں سامنے آجائیں گی۔ایک
وہ جو نیتوں کی قبولیت ہوتی ہے، خدا کے حضور اور انہیں وہ جزا دے دیتا ہے۔ایک وہ قبولیت، جس کو پھر خدا
تعالی اس رنگ میں قبول فرماتا ہے، حسن کے طور پر، اس کی تربیت کا بھی انتظام فرماتا ہے، اسے اپنا لیتا ہے،
اپنے کاموں میں لیتا ہے، اسے قربان گاہیں اس کی دکھاتا ہے، اس سے عظیم الشان خدمتیں لیتا ہے۔تو پہلی فتہ
کی جو قبولیت میں نے بیان کی ہے، وہ تو عموماً جب بھی انسان نیت کرتا ہے ، وہ اس کو حاصل ہو ہی جاتی ہے۔اللہ اتنا رحم کرنے والا ، شفقت کرنے والا ہے، کوئی ادنی سا خیال بھی نیکی کا دل میں پیدا ہو تو اس کی جزا دے دیتا
ہے۔لیکن آپ دوسری مقبولیت کے لئے دعا کریں کہ خدا پھر اسے اس شان کے ساتھ قبول کرے کہ اس بچے
کی تربیت میں آپ کا ممد و معاون ہو جائے۔بلکہ اسے اپنا ہی لے شروع سے ہی خود براہ راست اس کی تربیت
فرمائے اور پھر جب وہ بڑا ہو تو اسے اپنا بنا کر اس سے کام لے، اس کو بتائے کہ میں نے تجھ سے کیا کیا خدمتیں
لینی ہیں اور پھر ان خدمتوں میں اس کو ثابت قدم رکھے۔اگر ہم ان نیتوں کے ساتھ اپنی دعائیں کرتے ہوئے ، اس میں یہ اضافہ کر دیں، اپنی نیتوں
میں اے خدا! یہ بچہ جو میں نے وقف کیا ہے، آئندہ اس کی نسلیں بھی وقف ہوں ، قیامت تک، جیسا کہ
حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے عرض کیا تھا:۔رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةٌ مُسْلِمَةً لَكَ
ایک امت پیدا ہو جائے عظیم الشان قوم وجود میں آئے ، جو ساری کی ساری واقف زندگی ہو۔ان نیتوں کے ساتھ اگر آپ دعا ئیں کرتے ہوئے اپنے بچے وقف کریں تو آپ تصور نہیں کر سکتے کہ آئندہ
دنیا پر کتنا بڑا احسان کر رہے ہو گے؟ کتنے عظیم الشان وجود آپ کی نسلوں سے پیدا ہوں گے، جو آپ کو
دعائیں دیں گے ، آپ پر رحمتیں بھیجیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے خلوص نیت کو قبول کرتے ہوئے آئندہ
بنی نوع انسان کی بھلائی کے سامان پیدا کئے اور خود آپ کی نسل پر آپ کا اتنا بڑا احسان ہوگا کہ شاذ کے طور
پر دنیا میں کوئی والدین اپنی نسل پر ایسا احسان کرتے ہیں، جیسا ایک وقف کرنے والا اگر خلوص کے ساتھ
وقف کرے، وہ اپنی نسل پر احسان کرتا ہے۔708

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
خطبہ عید الاضحیہ فرموده 05 اگست 1987ء
تو اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح معنوں میں ان قربانیوں کے ان مضامین کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس
کے نتیجہ میں ہم حقیقی واقفین کی زندگیاں خدا کے حضور پیش کرنے والے ہوں، جن میں کوئی انانیت کا ادنی
سا شائبہ بھی باقی نہ رہے۔یا درکھیں کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا ہمیں ایک انکساری کا سبق بھی دے رہی ہے۔ابراہیم سے بڑھ کر متقی کون تھا، اس زمانے میں؟ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد شاذ ہی کوئی ہوگا۔ہمارے علم میں نہیں کہ جو ابراہیم جیسا اعلیٰ درجہ کا تقویٰ رکھتا ہو۔اس کے باوجود وہ کس عاجزی سے عرض کر
رہے ہیں کہ تقبل منا وتب علينا۔دوباتیں انہوں نے پیش کی ہیں کہ اے خدا! مجھے پتہ نہیں کہ میں اس لائق
بھی ہوں کہ میرا وقف تیرے حضور قبول ہو۔میں نہیں جانتا کہ میرا بچہ بھی اس لائق ہے کہ نہیں کہ اس کا وقف
تیرے حضور قبول ہو۔اس لئے عرض ہے، یہ مضمون نسب علینا سے کھل جاتا ہے۔عرض کیا ہے کہ میں جانتا
ہوں، میرے علم میں ہے کہ ہم میں بہت سی کمزوریاں ہیں۔اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ میں قبول کئے جانے
کے لائق نہیں، میرا بچہ قبول کئے جانے کے لائق نہیں۔ایک ہی صورت ہے کہ تسب علینا ہماری توبہ قبول فرما
اور تب علینا کا ایک مطلب ہے کہ رحمت کے ساتھ رجوع فرما، پردہ پوشی فرما، ہمارے گناہوں سے درگزر
فرما۔انک انت التواب الرحيم تو تو بار بار توبہ قبول کرنے والا ہے، بہت ہی رحم کرنے والا ہے۔یہ دعا
اپنے اندر ایک عظیم الشان انکسار رکھتی ہے۔اور دعا کرنے والا خدا تعالیٰ کا ایک عظیم الشان نبی ہے۔انبیاء میں
اس کو ایک خاص مرتبہ حاصل ہے۔تو اگر ایک عام انسان وقف کرے اور یہ سمجھے کہ بس اب میں نے احسان کر
دیا جماعت کے اوپر ، اب میں نے خدا پر احسان رکھ دیا، اب اور کیا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ ؟ میں نے وقف کر دیا
اب چھٹی ہوئی۔یہ بات نہیں ہوگی۔ابراہیم والا انکسار آپ
کو پیدا کرنا ہوگا۔وقف کرتے ہوئے یہ خوف دامن گیر
ہو جانا چاہئے کہ کیا تو ہے پر کیا کیا؟ اس لائق بھی ہے کہ نہیں کہ خدا اسے قبول کرے؟ اور یہ جانتے ہوئے کہ
لائق نہیں ہے، کامل انکسار کے ساتھ اور عجز کے ساتھ خدا کے حضور یہ التجائیں کریں کہ اے خدا! ہمیں پتہ ہے
کچھ بھی نہیں، ہم جانتے ہیں ہم کیا ہیں، کس حال پر کھڑے ہیں۔تو قبول فرما! اس طرح قبول فرما لے کہ تو بہ
بھی قبول فرمائے، بخشش فرما، کمزوریوں کو نظر انداز فرما اور ان کو آئندہ دور کرنے کا انتظام فرما! تو یہ انکسار اگر
دعاؤں میں شامل ہو گیا تو میں یقین رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہم آئندہ ایک صدی نہیں بلکہ آئندہ ہر آنے والی
صدی پر ایک عظیم احسان کر رہے ہوں گے۔اور خدا نے جو ہم پر احسان کیا ہوگا ، وہ ان پر رحمتیں اور فضلوں کی
بارش بن کے برستا ر ہے گا۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو، آمین۔(مطبوعہ خطبات طاہر (عیدین) صفحہ 447435)
709

آج 10 میں سے 10 باقی