عہدیداران کمزور اور خاموش بیٹھ رہنے والوں کو خدمت دین میں لگائیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اگست 1987ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرمود ه 14 اگست 1987ء
عہدیداران کمزور اور خاموش بیٹھ رہنے والوں کو خدمت دین میں لگائیں
خطبه جمعه فرموده 14 اگست 1987ء
مختلف وقتوں میں مختلف منتظمین کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، دراصل ان کے انتظام
کی صلاحیت نمایاں طور پر اجاگر ہو کر اس وقت ابھرتی ہے، جب وہ مشکلات کے دور میں سے گزر رہے
ہوں اور شدید مخالفت کا سامنا ہو۔یہاں تک کہ یہ خطرہ ہو کہ اگر مستعدی کے ساتھ حالات کا مقابلہ نہ کیا گیا
تو قوم شاید صفحہ ہستی سے مٹادی جائے۔ایسے حالات بھی قوموں پر آتے ہیں۔جہاں تک الہی جماعتوں کا
تعلق ہے، خدا کا وعدہ ہے کہ دشمن کو ہرگز توفیق نہیں ملے گی کہ وہ انہیں صفحہ ہستی سے مٹادے، اس لئے اس
خطرے کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔جہاں تک ذمہ دار منتظمین کا تعلق ہے، ان کے پھر مختلف قسم کے حالات ہیں۔دو گروہ خاص طور پر
ایسے ہیں، جن کا اس پہلی آیت کریمہ میں ذکر ہے اور جن کے متعلق میں جماعت کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ہمارے امراء اور پریذیڈنٹ صاحبان اور دیگر عہدیداران کو یہ بات پیش نظر رکھنی چاہئے کہ مومنوں کے پہلے
دو درجات، جن کو صف اول اور صف دوئم کے درجے کے مومن قرار دیا جا سکتا ہے، ان کا اس آیت میں ذکر
ہے۔ایک وہ ہیں، جو ہر حال میں، ہر مشکل کے وقت بہر حال سابقون میں شامل رہتے ہیں اور خدا کی خاطر
ہر مصیبت کے دور میں بھی خدمت دین سے پیچھے نہیں ہٹتے۔بہت سے امراء اور عہدیداران ہیں، جو ان کے
حال پر نظر رکھ کر راضی ہو جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ جو خدمت دین ادا کر رہے ہیں، بس یہی کافی ہیں۔حالانکہ ایک اور طبقہ بھی ہے، جس کا اس آیت میں ذکر فرمایا گیا ہے۔اور وہ ہے، بیٹھ رہنے والوں کا۔دوسرا
طبقہ جو ایمان کے لحاظ سے زخمی نہیں ہوتے ، حقیقی مومنوں کے ساتھ ہی ہیں اور ان سے بھی خدا تعالیٰ حسن
سلوک فرمائے گا۔لیکن وہ ایسا طبقہ ہے، جو ملا عظیم قومی جہاد میں شامل نہیں ہے۔ایسے لوگ بہت سے ایسے
منتظمین ہیں، چند نہیں بلکہ بہت سے ایسے منتظمین ہیں، جہاں تک میں نے دنیا کی جماعتوں کا جائزہ لیا ہے،
میرا خیال ہے بدقسمتی سے اکثریت ہمارے منتظمین کی ایسی ہے، جو اس دوسرے طبقے کو نظر انداز کر دیتی ہے
اور ان پر کام نہیں کرتی۔نتیجہ ان کی جماعتوں کی حالت یکساں ہی رہتی ہے۔یعنی مقامی کوششوں کے نتیجے
711
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اگست 1987 ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم
میں وہ ترقی نہیں کرتی۔دیگر حالات تبدیل ہو جائیں، بیرونی اثرات کے نتیجے میں ممکن ہے، ان میں سے
بعض سوئے ہوئے بھی جاگ اٹھیں۔یعنی جہاں تک مقامی منتظمین کا تعلق ہے، وہ نیم خوابیدہ طبقہ جو ضائع
نہیں ہوا مگر جاگ کر قومی جہاد میں حصہ بھی نہیں لے رہا، اس کی طرف وہ متوجہ نہیں ہوتے۔چنانچہ بعض ایسی جماعتیں ہیں کہ بیسیوں سال سے وہ اسی حالت میں ہیں۔جو خدا تعالیٰ کی تقدیر
سے خود بخو داچھے لوگ نکل کر آگے آگئے ، خدمت دین میں پیش پیش ہیں، انہی کے کام کے مجموعہ کو ہم جماعت
کے کام کا مجموعہ قرار دے سکتے ہیں۔لیکن جو نسبتاً کمزور تھے یا خاموش بیٹھ رہنے والے تھے، ان کو بیدار کرنے
اور صف اول میں شامل کرنے کی کوئی انتظامی کوشش نہیں کی گئی۔آج بھی ایسا حال ہے۔بعض جماعتیں میری
آنکھوں کے سامنے ہیں، جن کے امراء مسلسل یہ خیال رکھتے ہیں کہ نسبتا پیچھے رہنے والوں کو محنت کر کے آگے
لایا جائے اور ان کو عظیم الشان درجات سے محروم نہ رکھا جائے۔چنانچہ دن بدن ان جماعتوں کی حالت پہلے
سے بہتر ہوتی چلی جاتی ہے۔اور جیسا کہ میں نے بیان کیا، اکثر صورتوں میں پریذیڈنٹ کو یا امیر کو بنے بنائے
جو خلصین مل جائیں، وہ ان پر راضی رہتا ہے اور خودمخلص بنانا آتا نہیں۔اور آج کل ہم جس دور میں سے گزر رہے ہیں، ہمیں کثرت کے ساتھ ان دونوں میں سے صف
اول کے مومنین کی ضرورت ہے۔کیونکہ مسائل اور مشکلات بڑھتے جارہے ہیں۔کچھ ایسے ہیں، جو ہماری
آنکھوں کے سامنے ظاہر ہو چکے ہیں۔بہت سے ایسے ہیں، جن کی دشمن تیاری کر رہا ہے، جن کی خبریں
ہمیں دنیا کے کونے کونے سے موصول ہو رہی ہیں۔اگر آپ کو یہ اندازہ ہو کہ جماعت احمدیہ کی مخالفت کے
لئے کتنے نئے سکول اور کالج اور جامعہ کھولنے کا منصوبہ بن چکا ہے، اس کی شرارت کے جتنے بھی پہلو ممکن
ہیں، ان سب کو مد نظر رکھتے ہوئے تیاری کی جاچکی ہے، اربوں روپیہ دنیا میں خرچ کر کے آئندہ نسلوں
میں جماعت احمدیہ کے خلاف زہر پھیلانے اور مشکلات کے بیج بونے کے جو سامان کئے جارہے ہیں، اگر
ان کا آپ کو اندازہ ہو تو آپ میں سے جو کمزور ہیں، وہ ممکن ہے مایوس ہو جا ئیں۔بہت بڑی بڑی طاقتیں
ہیں، جو اس پر کام کر رہی ہیں۔اور ایسے دنیا کے ممالک، جن میں اس وقت آپ کو امن دکھائی دے رہا ہے،
ان کے متعلق بھی نہایت ہی خطرناک منصوبے ہیں، جو اس وقت زیر عمل ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے
ساتھ جماعت کو باوجود اس کے کہ ہمارے ہاں کوئی جاسوسی کا نظام نہیں ہے، ان باتوں سے باخبر رکھتا ہے۔کہیں نہ کہیں سے جہاں یہ باتیں پنپ رہی ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا فرما دیتا ہے کہ جماعت
کے کسی مخلص دوست کو اطلاع ملتی ہے اور پھر وہ جو بھی اطلاع ملتی ہے ، وہ آگے ہمیں پہنچا دیتا ہے۔تو کچھ
مخالفت ظاہر ہے اور کچھ مخالفت مخفی ہے ابھی۔جس کی بہت سی تیاری کی جارہی ہے۔712
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اگست 1987ء
اسی طرح مخالفت سے قطع نظر جماعت کے کام جو نئے نئے ابھر رہے ہیں، نئے نئے منصوبے
ہمارے سامنے آرہے ہیں ، نئی نئی ترقی کی راہیں اللہ تعالیٰ کھول رہا ہے، نئے محنت کے میدان ہمارے
سامنے ظاہر ہورہے ہیں، اس کے لئے مثبت پہلو سے بھی دیکھیں تو ہمیں بہت زیادہ خدمت دین کرنے
والوں کی ضرورت ہے۔تو ذمہ داریاں اتنی زیادہ ہیں کہ یہ چند آدمی جو خود بخود اخلاص کے ساتھ پیدا ہو جاتے ہیں، جن کا
خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہر حالت میں انہوں نے خدمت دین کرنی ہی کرنی ہے، کوئی حالات کی تبدیلی
انہیں باز نہیں رکھ سکتی، وہ ہمیشہ صف اول میں رہیں گے ، جان مال کی قربانی میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔ان پر بنا کرتے ہوئے ، ان پر راضی رہتے ہوئے ، جو امراء اور پریذیڈنٹ صاحبان یہ خیال کرتے ہیں کہ
مستقبل کی ذمہ داریوں کو ادا کر سکیں گے، وہ غلطی میں ہیں۔ایسے لوگوں کی مثال زمینداروں کی صورت میں اس طرح دی جا سکتی ہے کہ بعض زمیندار ایسے
ہوتے ہیں، جن کو زمین کا جو اچھا ٹکڑا مل جائے ، اسی پر فصل لگاتے رہتے ہیں اور جو نسبتا کمزور ٹکڑے ہیں،
ان کی بحالی کی کوشش نہیں کرتے یا محنت برداشت نہیں کر سکتے۔نتیجہ دو طرح کے نقصان پہنچتے ہیں ان
کو۔اول یہ کہ جوزمین بحال ہو سکتی تھی، بحال نہ ہونے کے نتیجے میں بد سے بدتر ہوتی چلی جاتی ہے۔اور
پھر یہ خطرہ پیدا ہو جاتا ہے کہ وہ ایسی حالت میں پہنچ جائے کہ پھر اس کی واپسی ممکن نہ ہو۔چنانچہ ایسی زمینیں پھر ہاتھ سے نکل جاتی ہیں اور کلر تھور کا شکار ہو جاتی ہیں۔ان کو واپس
لانے کے لئے غیر معمولی محنت کرنی پڑتی ہے۔کچھ زمیندار ایسے ہیں، جو ان پر بھی محنت کرتے ہیں اور ان
سے بھی غافل نہیں رہتے۔ان کو بھی کھینچ کر واپس لانے کی کوشش کرتے ہیں۔اور ایسے جو دو قسم کے زمیندار
ہیں، ان کے حالات میں زمین آسمان کا فرق پڑ جاتا ہے۔مجھے لمبا تجربہ ہے زمینداری کا۔خود اپنے بھی اور بھائیوں کی مشترکہ زمین پر بھی میں نے کام کیا
ہے۔اس لئے میں جانتا ہوں کہ جہاں ایسا مینیجر ہو، جو محض دکھاوے کے لئے اپنی اوسط (Average) کو
بڑھانا چاہتا ہے، وہ بالعموم اچھی زمینیں اپنے لئے چن لیتا ہے اور انہیں پر کام کرتا ہے۔اور وہ کہتا ہے کہ دیکھیں
میرے فی ایکڑ اوسط کا معیار دوسرے سے بہتر ہے۔اس کے مقابل پر ایک دوسرا مینیجر ہوتا ہے، جو دیانت
داری اور اخلاص کے ساتھ زمیندارے سے محبت کرتے ہوئے، زمیندارے کے اصولوں
کو سمجھ کر کام کرتا ہے۔اس کی کیفیت یہ ہے کہ شروع میں بعض دفعہ اس کی اوسط کم دکھائی دیتی ہے اور بعض دفعہ کئی سال تک اس کے
713
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
کام کی خوبیاں ظاہر نہیں ہو تیں۔لیکن رفتہ رفتہ جب آپ دیکھتے ہیں، تجزیہ کر کے گزشتہ سالوں سے مقابلہ کر
کے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی زمینیں دوسرے مینیجر کی نسبت بہت زیادہ آگے نکل چکی ہیں۔خراب زمینوں،
اچھی زمینوں کی نسبت میں فرق پڑ گیا۔اچھی زمینیں پہلے سے بہت بہتر ہو گئیں رفتہ رفتہ۔لیکن اس کے برعکس جو خراب مینیجر ہے یا خراب زمیندار یانا واقف زمیندار، اس کو ایک اور
نقصان بھی پہنچتا ہے۔اگر زمین اچھی ہو اور تھوڑی ہو اور اس پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے تو پھر وہ اچھی نہیں رہتی
اور وہ بھی کمزور رہنے لگ جاتی ہے۔طاقت سے بڑھ کر بوجھ ڈال دیں تو جتنا پہلے آپ حاصل کر سکتے تھے
اس سے ، وہ حاصل نہیں کر سکتے۔آپ مثال لیں۔ہمیں مالی طور پر قربانی کی مسلسل پیچھے سے ضرورت پڑتی چلی آرہی ہے۔اللہ
کے فضل سے اور جماعت بڑے شوق سے اس میں حصہ لیتی چلی جارہی ہے۔کئی امیر ہیں، جو نسبتا مالی قربانی
میں پیچھے رہنے والوں کی طرف بھی توجہ کرتے ہیں۔چنانچہ جب نئی تحریکیں آتی ہیں، جب نئے قسم کے مالی
قربانی کے تقاضے سامنے آتے ہیں تو ہر وقت کچھ نئے لوگ ہیں، جو آگے آکر اس بوجھ میں ساری جماعت
کے شریک ہوتے چلے جارہے ہوتے ہیں۔بعض امراء ایسے ہیں، دوڑ دوڑ کر انہیں کے پاس جاتے ہیں،
جن کو مالی قربانی کی عادت ہے۔اور ایک دفعہ، دو دفعہ، تین دفعہ جب ان پر بوجھ ڈالتے ہیں تو چوتھی یا
پانچویں دفعہ بالآخر وہ اپنے دروازے بند کرنے لگ جاتے ہیں، گھبرانے لگ جاتے ہیں کہ اب فون آیا
ہے یا اطلاع آئی ہے یا دروازہ کھٹکا ہے تو ضرور کچھ مانگنے کے لئے آئے ہوں گے۔ان کے اوپر ضرورت
سے زیادہ بوجھ ڈالنے کے نتیجے میں جماعت پر بھی ظلم کیا گیا اور ان کی ذات پر شدید ظلم کیا گیا۔اس سے
پہلے وہ اخلاص کے ساتھ قربانی کرتے تھے، اس سے پہلے ان کو قربانی میں لطف آتا تھا۔لیکن جب طاقت
سے بڑھ کر بوجھ ڈال دیا گیا تو پہلے ان کا لطف ضائع کیا گیا، یہ ان پر
ظلم کیا گیا۔پھر لطف کی بجائے بدمزگی
شروع ہوئی اور بوجھ کا احساس بڑھنا شروع ہوا، جس کے نتیجے میں قربانی کے ثواب سے بھی وہ محروم رہا
گئے۔تو اچھی زمینوں کو یہ لوگ بری زمینوں میں تبدیل کرنے والے ہوتے ہیں۔اس وقت جماعت جس دور میں سے گزر رہی ہے، اس وقت ہمارے کاموں پر بوجھ بڑھنے
والے ہیں۔مخالفت کے مقابلے کے لحاظ سے بھی ایک دو ملکوں کی بات نہیں رہے گی۔آئندہ چند سالوں
میں یا آٹھ یا دس سال کے اندر میں سمجھتا ہوں کہ دنیا میں کئی ممالک ایسے ظاہر ہوں گے، جہاں جماعت
احمدیہ کے خوف کے نتیجے میں، اس سے ڈر کر یہ محسوس کر کے کہ یہ جماعت غالب آنے والی ہے، بڑی شدید
714
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
مخالفتیں ہوں گی۔وہ چند مخلصین ، جو اس وقت ساری جماعت کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں، وہ کافی نہیں
ہوں گے، اس وقت۔اب وقت ہے ہمارے پاس کہ ان نسبتاً غافل لوگوں کو، جو خدا کے غضب کے نیچے
ابھی نہیں آئے ، ان سے حسن سلوک کا وعدہ ابھی جاری ہے، جن کا ایمان سلامت ہے ، ان کو دین سے محبت
ضرور ہے مگر کمزور ہے، ان کو آگے لایا جائے اور ان کے اوپر ذمہ داریاں ڈالی جائیں۔جن جماعتوں میں
اس طرف توجہ دی جاتی ہے، وہاں حیران ہو جاتا ہے انسان یہ دیکھ کر کہ کثرت سے لوگ نکلنے شروع ہو
جاتے ہیں، بڑی برکت پڑتی ہے، اس کام میں۔چنانچہ میں نے انگلستان کی مثال بار ہادی ہے۔جب میں یہاں آیا تھا، اس سے پہلے چند گنتی
کے چہرے تھے ، وہی ہر کام میں بار بار سامنے آنے والے تھے۔اور جو کام ہوتا تھا، بالآخران کے ذمے
ڈال دیا جاتا تھا۔لیکن اب کئی گنا زیادہ ، کوئی نسبت ہی نہیں رہی ، ایسے نوجوان ، ایسے بوڑھے، ایسے مرد،
ایسی عورتیں کاموں میں آگے آگئے ہیں کہ پہلے ان کے متعلق واہمہ بھی نہیں ہو سکتا تھا کہ یہ خدمت دین کی
صلاحیت رکھتے ہیں۔اور ان میں سے پھر ایسے اچھے اچھے چمکے ہیں بعض ، جو پہلوں سے بھی آگے بڑھ گئے
ہیں۔زمینداری میں بھی میں نے یہی دیکھا ہے۔بعض دفعہ جن زمینوں کو چھوڑا جاتا ہے، جب ان کی
اصلاح کی جاتی ہے تو اتنا پھر پھل دیتی ہیں کہ جن کو ہم پہلے اچھی زمینیں سمجھا کرتے تھے ، ان سے بھی بہت
آگے بڑھ جاتی ہیں۔تو جماعت میں خدمت دین کرنے والوں کی کمی نہیں ہے۔ایک تو خوشخبری ہمیں بہر حال مل چکی ہے کہ فتنہ وفساد کی انتہا کے باوجود بہت شاذ وہ لوگ ہیں ، جن
کا تیسری آیت میں ذکر کیا گیا ہے۔یعنی ظالمی انفسهم۔پاکستان جیسے شدید خطرناک حالات میں ایسے
لوگ جو مرتد ہو گئے یا جماعت سے منہ موڑ کر چھپ گئے ، نظروں سے اوجھل ہو گئے ، وہ ظالمی انفسهم
ہیں۔ان کی تعداد دیکھیں گنتی کے چند لوگ ہیں۔تو یہ تو ایک عظیم الشان خوشخبری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس
ابتلاء میں سے جماعت کے اکثر حصے کو اس طرح گزارا کہ وہ مرے نہیں اور شدید زخمی بھی نہیں ہوئے ، معمولی
کمزوریاں پیدا ہوئیں، ایسی کمزوریاں جن سے خدا مغفرت کا سلوک فرمانے کا وعدہ فرما رہا ہے۔دوسری بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ایسی زمینیں کثرت کے ساتھ موجود ہیں، جو اصلاح کے لائق ہیں۔اور تھوڑے سے کام کے نتیجے میں بہت ہی زرخیز زمینیں بن سکتی ہیں۔اور انذار کا پہلو یہ ہے کہ اگر ان کی
طرف توجہ نہ کی گئی ، اگر ان کو صف اول میں لانے کی کوشش نہ کی گئی تو یہی وہ زمینیں ہیں، جو رفتہ رفتہ تیسری
قسم میں تبدیل ہوا کرتی ہیں اور پھر کلر تھور بن جاتی ہیں۔پھر ان کی بحالی کی اگر کوشش کی بھی جائے تو بہت
زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔715
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم
تو ہر جگہ کے امراء اور پریذیڈنٹ صاحبان اور دیگر کارندوں کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے کہ
آئندہ بڑھتی ہوئی ضرورتوں کے پیش نظر ہمیں ابھی سے خدمت دین کی صف اول میں کام کرنے والوں کی
تعداد کو بڑھانا چاہئے۔اس سلسلے میں کچھ نفسیاتی رو کیس بھی ہیں، جن کا تجزیہ ضروری ہے۔ورنہ بہت سے
امیر اور پریذیڈنٹ صاحبان ایسے ہوں گے، جن کو پتا ہی نہیں ہوگا اپنا کہ ہم کیوں یہ کام نہیں کر رہے؟ کچھ تو
جیسا کہ میں نے ایک پہلے خطبہ میں بھی اشارہ کیا تھا، اپنی بے وقوفی کی وجہ سے یہ سمجھتے ہیں کہ کچھ لوگ
ہمارے ساتھی ہیں اور کچھ لوگ ہمارے دشمن ہیں۔یعنی ناجائز طور پر بے وجہ بعض احمد یوں پر اعتماد نہیں
کرتے۔وہ سمجھتے ہیں کہ یہ تو ہیں ہمارے مخالفین، ان کو ایک طرف چھوڑ دو۔اور یہ چندلوگ اچھے ہیں۔یا
مخالف نہ بھی سمجھیں تو بدظنی کرتے ہیں۔جب ان سے پوچھا جاتا ہے تو کہتے ہیں جی! یہاں تو قحط الرجال
ہے۔کام کرنے والے ملتے ہی کوئی نہیں۔قحط الرجال تو نہیں ہے لیکن قحط العقل ضرور ہو سکتا ہے۔قرآن
کریم بتا رہا ہے کہ قحط الرجال نہیں ہوتا۔بہت سے لوگ خاموش بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں، تمہیں نظر نہیں آ
رہے ہوتے۔اس دور کی آزمائش نے ہمیں بتا دیا کہ ہمارے ہاں کثرت سے ہیں ایسے لوگ، جن میں
الرجال بننے کی خاصیت موجود ہے۔ان کو اگر صحیح طریق پر آپ آگے لانے کی کوشش کریں تو بہت اچھے
اچھے لوگ آپ کے پاس موجود ہیں، جن کو آپ نظر انداز کئے بیٹھے ہیں۔پس بہت سے امراء ہیں، جو بدظنی کرتے ہیں۔حالانکہ در حقیقت اگر گہری نظر سے دیکھا جائے
تو دنیا کے کسی دور میں بھی قحط الرجال نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔سب سے زیادہ خطرناک دور، جسے قحط
الرجال کا دور کہا جا سکتا ہے، وہ انبیاء کے ظہور کا دور ہوا کرتا ہے۔ایک دفعہ تو یوں دکھائی دیتا ہے کہ ایک
شخص کے سوا خدا تعالیٰ نے ہر دوسرے انسان کو رد فرما دیا ہے۔ایک وجود ابھرتا ہے اور اس کے اردگرد
سارے فساد کی کیفیت دکھائی دیتی ہے۔وہ لوگ جو انتہائی ردی حالت میں دکھائی دے رہے ہوتے ہیں،
وہ وجو دان پر ہاتھ ڈالتا ہے اور ان کے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنی شروع کر دیتا ہے“۔وو
پس حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جتنا قحط الرجال ممکن ہو سکتا
تھا، وہ تھا بظاہر۔لیکن اللہ کی تقدیر نے ثابت کیا کہ خدا کے بہادر بندوں کے سامنے قحط الرجال نام کی کوئی
چیز نہیں ہوتی۔جو اللہ پر توکل کرنے والے ہوتے ہیں، دعاؤں سے خدا کی مدد مانگتے ہیں اور جہاد فی سبیل
اللہ اپنے اموال اور اپنی جانوں سے کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، ان کو خدا یہ توفیق بخشتا ہے کہ
جہاں مرد نظر نہ آرہے ہوں، وہاں سے مرد پیدا کر کے دکھا دیتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
716
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اگست 1987ء
نے لکھا ہے کہ گوبر کے ٹکڑے نظر آتے تھے، جن پر ہاتھ ڈال محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور چمکتی ہوئی
سونے کی ڈلیوں میں تبدیل فرما دیا۔(القصائد الاحمد به صفحه : 03)
پس آپ بھی تو اسی کے غلام ہیں، اسی کی محبت کا دعویٰ کرنے والے ہیں، اسی عظیم وجود کے کام کو
آگے بڑھانے کا عہد لے کر اٹھے ہیں۔اس لئے جماعت احمدیہ کے افراد کو اگر کوئی امیر یہ کہہ کر رد کرتا ہے کہ
یہاں قحط الرجال ہے تو وہ جھوٹ بولتا ہے۔اس کے ہاں عقل کا یا ایمان کا قحط ہو سکتا ہے لیکن قحط الرجال نہیں،
اگر قحط الرجال ہوتا نعوذ باللہ من ذالک تو اس وقت پاکستان کے اکثر احمدی مرتد ہو چکے ہوتے۔میں یہ
نہیں کہہ سکتا تھا کہ پوری طرح بے عملی کا شکار ہیں لیکن نسبتیں ہوا کرتی ہیں، یہ دو گروہ خدا تعالیٰ نے نمایاں طور
پر دکھائے ہیں۔یہ مطلب نہیں کہ ان کے درمیان کوئی اور ٹکڑا ہی نہیں آتا ، درجہ بدرجہ فرق پڑا کرتے ہیں۔پس اس وقت میرا جائزہ یہ ہے کہ جماعت، ساری دنیا کی جماعتوں میں، اکثر جماعتوں میں
اکثر احمدی ایسے ہیں، جو ابھی صف اول کے مجاہد نہیں ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ غیر معمولی کام کی گنجائش
موجود ہے۔اگر آپ ان سب کی تمام صلاحیتوں کو صف اول کی صلاحیتوں میں تبدیل کر دیں تو اتنی بڑی
طاقت جماعت احمد یہ بن چکی ہے کہ ساری دنیا کی طاقتیں مل کے بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔یہ طاقتیں
خدا نے دیکھیں ہیں تو ہم پر بوجھ ڈالے ہیں۔یہ طاقتیں خدا کی تقدیر کو دکھائی گئی ہیں، تبھی اتنے بڑے
بڑے ابتلاؤں میں سے جماعت کو خدا تعالیٰ نے گزارنا شروع کیا ہے۔پس ان
کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے امرائے جماعت پر اور
پریذیڈنٹ صاحبان پر یادیگر عہدیدارخواہ وہ قائد کہلائیں باز میم کہلا ئیں، جو نام بھی ان کا رکھیں۔طریقہ کار
یہ ہونا چاہئے کہ کچھ پیچھے ہٹنے والے یا کمزور رہنے والے آدمیوں پر تھوڑی تھوڑی ذمہ داریاں ڈالنی شروع
کریں، ان کو اپنے ساتھ ملائیں، ان سے محبت اور پیار کا سلوک کریں ، ان پر اعتماد کریں۔ان سے کہیں : یہ
یہ کام جماعت کے ہونے والے ہیں، چند ہی آدمی ہیں، جن پر بار بار بوجھ ڈالے جاتے ہیں۔خطرہ ہے، وہ
تھک نہ جائیں، ان کی طاقت سے بوجھ بڑھ نہ جائے۔اس لئے آپ تھوڑ اسا ان کو سہارا دیں۔چنانچہ بعض
اچھے آدمیوں کے ساتھ بعض کمزور آدمی شامل کئے جائیں۔نوجوانوں کو بھی پکڑا جائے اور کچھ نہ کچھ کام دیا
جائے۔کام اگر دیا جائے اور کوئی کام کر لے تو کسی شخص کا یہ احساس کے میں نے ایک اچھا کام کیا ہے، یہ ہی
اس کی جزا ہوا کرتی ہے۔اور آئندہ کام کے لئے طلب دل میں پیدا ہو جاتی ہے۔ایک ایسا اہم نفسیاتی نقطہ
717
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
ہے، جس کو بھلا دینے کے نتیجے میں ہم بہت سے ایسے آدمیوں کو ضائع کر دیتے ہیں۔کسی آدمی کو پکڑیں ، اس کو
سے کوئی اچھا سا کام لے لیں اور پھر دیکھیں کہ اس کے اندر کیسی بشاشت پیدا ہوتی ہے۔اور آئندہ اتنا کام
نہیں بلکہ اس سے زیادہ کام کرنے کی صلاحیت اس میں پیدا ہو جاتی ہے۔اسی طرح رفتہ رفتہ ترقی ہوتی ہے
اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور یہ کام ایسا نہیں ہے کہ ایک دو دن میں ہو۔بعض دفعہ مہینوں ، بعض دفعہ کئی سال
چاہئیں۔لیکن ایسی جماعتیں، جو اس طرح اپنے کمزوروں کو طاقتوروں میں تبدیل کرنے کا عزم رکھتی ہیں اور
حکمت کے ساتھ منصوبہ بنا کر ان پر کام کرتی ہیں، ان کی حالت دن بدن بدلتی چلی جاتی ہے۔اللہ کے فضل سے دنیا میں کئی ایسی بڑی بڑی جماعتیں ہیں، جو بڑے بڑے صوبوں کا بوجھ
اٹھانے کے قابل ہوگئی ہیں، بڑے بڑے ملکوں کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہو گئی ہیں۔اور ایسی کثرت سے
جماعتیں ہیں، جو ابھی بیدار نہیں ہوئیں، پوری طرح۔پس اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا کہ مومنوں میں سے جو
القعدین ہیں ، بیٹھ رہنے والے، ان میں اور آگے بڑھنے والوں میں بہت فرق ہے، غیر معمولی فرق ہے۔تو
اس میں ایک خاص نقطہ ہے، جو ہمیں بیان فرمایا گیا ہے۔جو ہمیں نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔جتنا ان میں
فرق ہے، اتنا ہی ہم ان کے درجات سے محروم ہور ہے ہیں۔معلوم یہ ہو رہا ہے کہ ہم میں سے جو بہترین
کام کرنے والے ہیں، وہ نہ کام کرنے والوں سے اتنا آگے نکل چکے ہیں کہ اگر نہ کام کرنے والوں کے
قدم ہم بڑھانے شروع کریں ، ان کو ساتھ ملانے کی کوشش کریں تو بہت سے درجات سے گزر کر ان کو وہاں
تک پہنچنا ہوگا۔اور جتنے درجات سے وہ گزریں گے، اتنا ہی جماعت کو فائدہ ہے۔ہر درجے پر وہ جماعت
کے لئے کچھ حاصل کرنے والے ہوں گے، ان کی کوششیں ہر مقام پر جماعت کے لئے کوئی پھل پیدا کریں
گی۔ترقی کی لامتناہی گنجائش موجود ہے، یہ بتارہی ہے، یہ آیت۔اپنے اولین کو دیکھو اور اپنے آخرین کو
دیکھو، تمہارے اندر پوشیدہ صلاحیتیں موجود ہیں۔پس اس نقطۂ نگاہ سے دنیا کی ہر جماعت میں با قاعدہ منصوبہ بنا چاہئے، ہلکی سطح پر بھی ، صوبائی سطح
پر بھی اور جماعتی سطح پر بھی۔اور ایسے لوگ جن کی بہت سی صلاحیتیں ابھی Harness نہیں ہوئیں، ان
کے اوپر ذمہ داریوں کے بوجھ نہیں ڈالے گئے ، ان کے متعلق منصوبے بنائے جائیں کہ کس طرح ان کو
آہستہ آہستہ جماعت کے غیر معمولی فعال اور خدا کی رضا حاصل کرنے والے وجودوں میں تبدیل کرنا
ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ اگر ہم ساری دنیا میں اس منصوبے پر عمل شروع کر دیں تو اس کے غیر معمولی
فوائد فوری اگر نظر نہ بھی آئیں تو آئندہ چند سال میں ظاہر ہوں گے۔اور ہمارے جتنے بھی نیک منصوبے
718
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اگست 1987ء
ہیں، ان سب میں برکت پڑ جائے گی۔منصوبے اچھے جتنے چاہے ہوں، اگر اچھے کارکن میسر نہ ہوں تو
منصوبے بے معنی ہو جایا کرتے ہیں۔اچھے کارکن میسر ہوں مگر تعداد کافی نہ ہو اور منصوبہ زیادہ بوجھ اٹھانے
والا ہو تو پھر بھی انسان بہت سی برکتوں سے محروم رہ جایا کرتا ہے۔تو جماعت میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے
نہایت اعلیٰ منصوبوں کی کوئی کمی نہیں ہے، جماعت خود ایک نہایت اعلیٰ منصوبہ ہے۔لیکن کام کرنے والوں
کی کمی ہے۔اور جتنا آپ نے ترقی کی ہے، اتنا اس کمی کا احساس زیادہ پیدا ہوا ہے۔گزشتہ چند سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ابتلاء کے نیک پھل کے طور پر خدا نے جماعت
کو بہت ہی ترقی عطا فرمائی ہے۔اور اس ترقی نے میری توجہ اس بات کی طرف مبذول کی ہے کہ اگر
سارے ہم شامل ہو جا ئیں اور اپنا سب کچھ اس راہ میں ڈال دیں تو سینکڑوں گنا زیادہ ترقیاور ممکن ہے۔بہت سے درجات ہیں، جنہیں ہم نے ابھی طے کرتا ہے اور جو ہمارے منتظر ہیں۔تو اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق
عطا فرمائے۔یہ کام ایک دو سال میں تو مکمل نہیں ہوا کرتا۔کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔لمبی محنت
ہے، جو چاہئے۔جس طرح زمینیں بحال نہیں ہوا کرتیں ، اسی طرح انسان بھی اتنی جلدی بحال نہیں ہوا
کرتے۔وقت لگتا ہے، بہت محنت چاہئے ، نئی نئی ترکیبیں پھر آپ کو سو جھیں گی۔اور چار، پانچ ، دس سال
کے اندر مسلسل جماعت کی حالت بدلتی رہے گی۔بہت ضروری ایک اور نقطہ نگاہ سے بھی ہے۔اگر آپ کے پاس اچھے مربی اور نہ آئے تو نئے
آنے والوں کی تربیت سے ہم محروم رہ جائیں گے۔اور اس کے نتیجے میں پھر بہت سے خطرات ہیں، جو
در پیش ہوں گے۔ہمارا کردار بدل جائے گا۔بجائے اس کے کہ ہم موثر ہوں لوگوں پر، ہم متاثر ہو جائیں
گے۔تو جتنی نئی قو میں کثرت کے ساتھ آنے والی ہیں، جن کے آثار ظاہر ہو گئے ہیں، جن کے ہر اول دستے
داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں، جماعت میں، ان قوموں کی تربیت کا تقاضا ہے کہ ہم جلد سے جلد اپنے
مربیوں کی تعداد بڑھائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس
کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 16 صفحہ 535 550)
719