جماعت احمدیہ کے خلاف مخالفانہ کوششیں اور جماعت احمدیہ کا رد عمل ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 ستمبر 1987ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 ستمبر 1987ء
جماعت احمدیہ کے خلاف مخالفانہ کوششیں اور جماعت احمدیہ کا رد عمل
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 ستمبر 1987ء۔۔۔چنانچہ جماعت احمدیہ کو سب سے پہلے اور سب سے اہم دعا کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔یہ
ابتلاء بڑھ رہے ہیں اور پھیل رہے ہیں اور اس کے پیچھے بڑی بڑی حکومتوں کی سازشیں ہیں، جن کی
اطلاعیں جماعت کو مل رہی ہیں۔اور جو جماعت مقابل پہ کوشش کر سکتی ہے، کر رہی ہے۔لیکن یہ مسائل دعا
کے بغیر حل نہیں ہوں گے۔اللہ تعالیٰ کا غیر معمولی فضل آپ مانگیں گے تو وہ نازل ہوگا۔کچھ فضل بن مانگے
نازل ہوا کرتے ہیں، رحمان کے۔لیکن کچھ ایسے ہیں، جن کا رحیمیت سے تعلق ہے۔اور ابتلاء کے دور کا
رحیمیت سے گہرا تعلق ہے۔اس کی تفصیل میں اس وقت جانے کا وقت نہیں ہے۔کیونکہ ایک تفصیلی مضمون
ہے۔لیکن اتنا میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ابتلاء کے ادوار کا رحیمیت سے گہرا تعلق ہوا کرتا ہے۔اور
رحیمیت کے لئے آپ کو مانگنا پڑے گا۔بن مانگے نہیں ملے گا۔اپنے نیک اعمال کے ذریعے مانگنا ہوگا۔اپنی زبان کے ذریعے ، اپنے دل کے ذریعے ، جو کچھ بھی آپ کے بس میں ہے، جس رنگ کی عاجزی کی دعا
آپ کر سکتے ہیں، ویسی دعا کریں۔اور پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کس طرح ان خطرناک راستوں سے بڑی
کامیابی کے ساتھ اور اطمینان کے ساتھ آگے گزارتا ہے۔دوسری بات، جو عمومی طور پر جماعت کر سکتی ہے، وہ یہ ہے کہ جہاں جس قسم کی مخالفانہ کوشش ہو ،
اس کے جواب میں ساری جماعت دنیا میں ہر جگہ اپنے معیار کو بڑھا دے۔اور پہلے سے زیادہ نیکیاں
اختیار کرے۔اگر مساجد توڑی جارہی ہیں، مساجد برباد کی جارہی ہیں تو مساجد بڑھنی چاہئیں۔اگر غرباء
کے گھر برباد کئے جارہے ہیں تو غرباء کے گھروں کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔یعنی جس رنگ میں بھی دشمن
ظلم کرتا ہے، اس کی جوابی کارروائی براہ راست ساری دنیا میں جماعت کر سکتی ہے۔اور وہ نیکیوں کے
ذریعے ہے۔اسی قسم کی نیکیوں کے ذریعے جن کا ابتلاء کے ساتھ ایک قدرتی تعلق ہے
<<۔۔اس لئے ہمیں اس کے ردعمل کے طور پر دو طرح سے ساری دنیا میں اپنی بعض نیکیوں کو
خصوصیت سے آگے بڑھانا چاہئے۔مسجد سے تعلق کو بڑھانا چاہئے۔جہاں جہاں مساجد ہیں، جیسا کہ میں
نے پہلے بھی نصیحت کی تھی، ان کی زینت کی طرف توجہ کرنی چاہئے ، ان کی صفائی کی طرف توجہ کرنی
743
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 ستمبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
چاہئے۔جہاں جہاں مساجد نہیں ہیں اور جماعتیں ہیں، خواہ چھوٹی ہی ہوں، وہاں مساجد بنی چاہئیں۔اور
اللہ کے فضل کے ساتھ جو اطلا میں مل رہی ہیں، گزشتہ چند مہینے میں خدا کے فضل سے جماعت کی مسجدوں کی
طرف بڑی غیر معمولی توجہ ہوئی ہے، بن رہی ہیں۔لیکن چونکہ مسجدوں پر خصوصیت سے حملہ ہے، اس لئے
اور زیادہ تیزی کے ساتھ ہمیں بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔اگر بڑی مسجد نہیں بنا سکتے تو جھونپڑی والی مسجد
بنالیں۔لیکن مسجدوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔غرباء کے گھر لوٹے جار ہے
ہیں تو غرباء کی طرف توجہ کریں۔جہاں جہاں جماعتیں ہیں، وہ اپنے غرباء کا خیال رکھیں، ان کی مصیبتیں
دور کرنے کی کوشش کریں۔جن کے پاس ذریعہ معاش نہیں ہے، ان کو ذریعہ معاش مہیا کرنے کی کوشش کی
جائے۔جن کے پاس گھر نہیں ہیں ، ان کے گھر بنا کے دیئے جائیں۔وو
یہ جو واقعات ہیں، بظاہر ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ہزاروں میل کے فاصلے پر ایک واقعہ
چھوٹا سا ہورہا ہے۔لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کے خدا کی تقدیر میں ان کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔جس قسم کا حملہ ہو، اس کی جوابی اصلاحی کاروائی کرنا اور نیکی میں اسی میدان میں آگے قدم بڑھانا، یہ قرآن
کریم کا حکم ہے۔اس لئے اگر آپ ایسا کریں گے تو خدا کی تقدیر ایسی کمزور جگہوں سے بھی آپ کی مسجدوں
کی حفاظت کرے گی، جہاں آپ کی طاقت پہنچ نہیں سکتی۔جہاں آپ کی طاقت ہے، وہاں مسجدوں کے
ساتھ اپنی محبت کا اظہار کریں۔جہاں آپ کی طاقت نہیں ہے، وہاں خدا آپ کی محبت کو پہنچائے گا۔اور
آپ کی محبت پر کرم اور رحم کی نظر کرتے ہوئے ان کمزور جگہوں سے بھی آپ کی مسجدوں کی حفاظت کرے
گا۔اگر آپ ان غریب گھروں کو مسمار ہونے سے نہیں بچا سکتے ، جن تک پہنچنا آپ کی طاقت میں نہیں
ہے۔تو جن غریبوں تک پہنچنا آپ کی طاقت میں ہے، ان کے گھروں کے لئے کچھ کوشش کریں، کچھ
جد و جہد کریں، کچھ ان کا انتظام کریں۔اور پھر آپ دیکھیں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ کی تقدیر کمزور جگہوں سے
بھی احمدی غرباء کے گھروں کی حفاظت فرمائے گی۔یہ ایک بالکل قطعی بات ہے۔اس میں کوئی افسانوی
پہلو نہیں ہے۔اتنی قطعی ہے، جس طرح آپ مجھے دیکھ رہے ہیں اس وقت، جو میرے سامنے بیٹھے ہیں یا
میں آپ کو دیکھ رہا ہوں۔لازماً ایسا ہوتا رہا ہے، ایسا ہی ہو گا آئندہ بھی، انشاء اللہ۔اس لئے ان دو امور کی
طرف میں خصوصیت سے آپ کو متوجہ کرتا ہوں۔مسجدوں کے ضمن میں ایک ہالینڈ کی مسجد کا واقعہ گزرا تھا، جو میں نے آپ کو بتایا ہے۔کیونکہ یہ
سازش بین الاقوامی ہے، اس کے پیچھے بعض بڑی بڑی حکومتوں کا اور بڑی بڑی مالدار حکومتوں کا ہاتھ ہے،
اس لئے یہ ہر جگہ پہنچیں گے، ہر جگہ شرارت کریں گے۔جہاں بھی اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے شرارت
744
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 ستمبر 1987ء
نہیں ہے، وہاں کی جماعت کو بیدار مغزر بھی ہونا چاہئے۔چنانچہ میں نے اس وقت ساری دنیا کی جماعتوں کو
ہدایت دی تھی کہ اپنے اپنے قیمتی مسودات کی بھی حفاظت کا انتظام کریں اور اپنی مساجد کی حفاظت کا پہلے
سے بہتر انتظام کریں۔یہ بھی اسی اسکیم کا ایک حصہ ہے۔لیکن بہر حال جن مساجد کو نقصان پہنچا ہے، ان کی
تعمیر نو میں بھی ہمیں جہاں تک کسی کو توفیق ہو حصہ لینا چاہئے۔چنانچہ ہالینڈ کی مسجد کے لئے میں نے اعلان
کیا تھا کہ جن دوستوں کو تو فیق ہے، وہ اس سے پہلے
سے بہت زیادہ شاندار بنانے کے لئے اگر خدا کی راہ میں کچھ خرچ کر سکتے ہیں تو کریں۔اسی طرح بنگلہ
دیش کی مساجد میں جب بھی خدا توفیق دے گا ہمیں ان کو نہ صرف یہ کہ دوبارہ بحال کرنا ہے بلکہ پہلے سے
بہت زیادہ بڑھانا ہے۔اور اگر کوئی معمولی چھپروں کی مسجد تھی، اسے پختہ بنا کے دینا ہے۔چند نمازی نماز
پڑھ سکتے تھے تو کئی گنا زیادہ نمازیوں کے لئے گنجائش پیدا کرنی ہے۔کوئی ایک جگہ بھی دنیا میں ایسی نہیں،
جہاں احمدی مسجد پہ حملہ ہوا ہو اور جوابا ہم نے اس سے زیادہ تر وسیع مسجد بنانے کی کوشش نہیں کر لی۔یہ تو
لمبے فاصلے ہیں، لمبے سفر ہیں۔انشاء اللہ اسی طرح ہم یہ سفر آگے کرتے چلے جائیں گے۔جماعت کا جہاں تک تعلق ہے، اپنے طور پر اپنے علاقوں میں مسجدوں کے علاوہ بھی جن مسجدوں
کو نقصان پہنچا ہے، ان کے لئے کچھ حصہ لیں۔اس ضمن میں ایک تاکید ہے کہ جن احباب نے صد سالہ
جوبلی میں ابھی اپنے بقایا ادا کرنے ہیں یا بعض اور کسی بڑی تحریک میں اپنا چندہ ابھی ادا کرنے والا باقی
ہے، وہ سوائے اس کے کہ تبرک کے طور پر بالکل معمولی حصہ لیں، پہلے اپنے بقایا ادا کر یں، پھر نئی تحریکات
میں حصہ لیں۔صد سالہ جوبلی کے کام بھی بہت زیادہ ہیں اور بڑے Demanding ہیں۔یعنی ان کا
وقت تھوڑا رہ گیا ہے، کام بہت زیادہ ہیں۔اخراجات بہت ہیں اٹھنے والے، اس لئے اس چندے کو تو
بہر حال اہمیت دینی چاہئے۔جن کے بقایا ہیں، وہ پہلے بقایا ادا کرنے کی طرف توجہ کریں۔پھر اللہ تعالیٰ
توفیق دے تو پھر ان تحریکات میں بھی شامل ہو جائیں۔تو مسجد کے لئے میں اپنی طرف سے ان مساجد کی تعمیر کے لئے، جن پر دشمن حملہ کرتا ہے، ایک ہزار
پونڈ کا اپنی طرف سے میں وعدہ پیش کر چکا ہوں۔اور بتانے کی ضرورت اس لئے پیش آئی ہے کہ کئی دفعہ میرا
تجربہ ہے کے جب میں اپنا چندہ بتا دوں تو جماعت بہت تیزی سے آگے بڑھتی ہے۔جب میں مخفی رکھوں تو
اس بارے میں خاموش رہتی ہے۔شاید ان کو یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کے میں جہاں چندہ نہیں لکھواتا ، وہاں اہمیت
نہیں دیتا، اس کو خاص۔حالانکہ ضروری نہیں ہوتا کہ انسان بتا کے چندہ دے۔تو بعض چندے ایسے ہیں، جن
745
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 ستمبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
میں چونکہ جماعت کو بتایا نہیں گیا، میں نے فہرستوں کا جب جائزہ لیا تو ان میں کوئی توجہ نہیں تھی ، جماعت کی۔جہاں بتایا گیا ہے، وہاں غیر معمولی طور پر قربانی میں جماعت آگے بڑھی ہے۔تو یہ ممکن ہے، ایک طبعی فطری
بات ہو۔اس لئے میں آپ کو بتارہا ہوں کہ اسی نسبت سے آپ بھی اپنی توفیق کے مطابق جس حد تک حصہ
لے سکتے ہیں، لیں لیکن وہی، جو پہلے صد سالہ جو بلی کے چندہ ادا کر چکے ہوں۔دوسرا بیوت الحمد کا معاملہ ہے۔بیوت احمد میں ہماری کوشش ہے کہ ایک سو مکان غرباء کو یا ایسے
دین کی خدمت کرنے والوں کو، جن کو توفیق نہیں ہے اپنے مکان بنانے کی ، ان کو بنا کر مکمل پیش کریں۔یہ
تحریک چار سال پہلے پیش کی گئی تھی۔اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت نے بڑا ہی اچھا رد عمل دکھایا
اور کثرت سے اتنے وعدے موصول ہوئے کہ ہمارا خیال تھا کہ اوسطاً اگر سارے اخراجات ملا کر ایک لاکھ
میں ایک مکان پڑے تو ایک کروڑ روپیہ چاہیے ہوگا۔اور وعدے خدا کے فضل سے ایک کروڑ سے زیادہ کے
آگئے۔لیکن ایک بات ہماری نظر سے رہ گئی تھی وہ یہ کہ اس سکیم کا ایک یہ بھی حصہ تھا کہ وہ غرباء، جن کو
پورے مکان کی ضرورت نہ ہو، لیکن ان کا مکان نا کافی ہو یا چار دیواری نہ بنا سکے ہوں یا نسل خانہ وغیرہ نہ
بنا سکے ہوں یا ایک ہی کمرہ ہے اور خاندان بڑا ہے، ان کی جزوی مدد بھی کی جائے گی۔اور جزوی مدد میں کسی
کو کمرہ بنا دیا جائے گا، کسی کو چار دیواری بنادی جائے گی۔تو یہ مجھے اندازہ نہیں تھا اس حصے پر کتنا زیادہ خرچ
ہوگا۔نتیجہ یہ نکلا کہ اکثر روپیہ اسی حصے پر خرچ ہو چکا ہے۔اور سو نہیں بلکہ کئی سو مکان ایسے ہیں غرباء کے،
جن کو کسی کو چار دیواری بنادی گئی، کسی کو باورچی خانہ بنا کر دیا گیا، کسی کو زائد کمرہ بنا کے دیا گیا۔تو اللہ تعالیٰ
کے فضل سے اس سکیم کا جو فیض ذہن میں تھا، اس سے زیادہ فیض پہنچ چکا ہے۔اس وقت جماعت کو تحریض
دلانے کی خاطر دو، تین سال کے بعد میں نے اپنا چندہ دگنا کر دیا تھا۔یعنی ایک لاکھ کی بجائے دولاکھ کر دیا
تھا۔تا کہ دو مکان اگر میں بنا کے دیتا ہوں تو جو صاحب توفیق ہیں، وہ بھی اس معاملے میں آگے قدم
بڑھائیں۔اب جب جائزہ لیا ہے تو ابھی بھی اور ضرورت ہے۔اس لئے میں اپنی طرف سے ایک اور
مکان کا خرچ پیش کرتا ہوں۔اور جن دوستوں
کو توفیق ہے کہ وہ ایک مکان کا خرچ پیش کر سکیں یا جن
جماعتوں کو توفیق ہے کہ وہ ایک مکان کا خرچ پیش کر سکیں، ان کو بھی اجازت ہے۔لیکن اس شرط کے ساتھ
کہ صد سالہ جوبلی کے بقایا دار نہ ہوں اور بیوت الحمد کی تحریک کے بقایا دار نہ ہوں۔پہلے پرانے وعدے
پورے کریں ، پھر خدا توفیق عطا فرمائے تو پھر بے شک آگے بڑھیں“۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 6 صفحہ 598 تا 603)
746