اللہ تعالی نے آپ کو دنیا کی تقدیر بدلنے کے لیے چنا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اکتوبر 1987ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اکتوبر 1987ء
اللہ تعالی نے آپ کو دنیا کی تقدیر بدلنے کے لئے چنا ہے
خطبہ جمعہ فرموده 02 اکتوبر 1987ء
گزشتہ مرتبہ جب مجھے امریکہ آنے کی توفیق ملی تھی ، یہ 1978ء کے وسط کی بات ہے۔گویا
تقریبا نو سال گزر چکے ہیں۔گزشتہ مرتبہ اگر چہ میر اسفر ایک انفرادی حیثیت سے تھا لیکن طبعاً جماعت کی
محبت کے نتیجے میں کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، جس میں کسی جماعت سے ملاقات ہو سکتی ہو اور
نہ کی ہو۔چنانچہ اس کے نتیجے میں مجھے تفصیلاً اس زمانے میں جو موجود جماعتیں تھی ، ان میں سے بھاری
اکثریت سے تعارف حاصل ہوا۔اور شاید ایک یاد و مقامات ایسے تھے، جہاں جماعت تو تھی لیکن مجھے
جانے کا موقع نہ مل سکا۔اور جہاں بھی گیا، وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے انفرادی طور پر بھی دوستوں سے
واقفیت کی توفیق ملی اور زیادہ قریب سے یہاں کے مسائل کو سمجھنے کی بھی توفیق ملی۔اگر چہ اس سفر میں ابھی مجھے امریکہ پہنچے ہوئے صرف دو روز ہوئے ہیں، اس لئے تفصیلاً موازنہ
تو میں نہیں کر سکتا۔یہ تو سفر جوں جوں آگے بڑھے گا، زیادہ موقع ملے گا، دوستوں سے ملنے کا تفصیل سے
ان کے حالات معلوم کرنے کا، ان کے چہرے سے اندازے لگانے کا۔اس وقت نسبتا زیادہ قطعی طور پر
میں موازنے کا اہل ہو سکوں گا۔لیکن سر دست یہ خوش کن پہلو تو بہت ہی ظاہر وباہر ہے کہ گزشتہ دورے کے
مقابل پر آج امریکہ کی جماعتوں کو بہت زیادہ مستحکم مراکز حاصل ہو چکے ہیں اور بالعموم نظام جماعت سے
وابستگی کے معیار میں بھی نمایاں اضافہ معلوم ہوتا ہے۔بہت سے ایسے چہرے ہیں، جو آج میں دیکھ رہا ہوں، جو میرے لئے اس پہلو سے نئے ہیں کہ
گزشتہ سفر میں وہ دکھائی نہیں دے رہے تھے۔اس کی کئی وجوہات ہیں۔ان میں سے ایک تو یہ بھی ہے کہ
میرا پہلا سفر محض انفرادی حیثیت سے تھا۔اور باہر کے رہنے والے دوستوں کے لئے نہ ضروری تھا، نہ ان
کے دل میں کوئی طبعی خواہش تھی کہ وہ سفر کر کے تشریف لائیں اور جہاں میں جمعہ ادا کروں ، وہاں وہ بھی ادا
کریں۔اس لئے طبعی طور پر خلیفہ وقت کے دورے اور ایک عام احمدی کے دورے کے اندر زمین و آسمان
کا فرق ہوتا ہے۔747

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 02 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
دوسرے ایک یہ بھی وجہ ہے اور کچھ معاملات میں، میں جانتا ہوں کہ یہ بھی ہوگی کہ پہلے ایسے
لوگ بھی تھے ، جو یہاں رہتے ہوئے بھی جماعت سے تعلق نہیں رکھ رہے تھے۔اس تعلق نہ رکھنے کی وجہ ایک
تو اچھے مرکز کا فقدان تھا۔بعض ایسے دوست تھے، جن سے میں نے خود پوچھا کہ آپ جہاں تک میراعلم
ہے، جب پاکستان میں یا ہندوستان میں تھے، آپ کا تعلق جماعت سے اچھا تھا۔اب میں آپ کو نیو یارک
کے مرکز میں نہیں آتا دیکھتا، کیا وجہ ہے؟ تو انہوں نے بتایا کہ وہ علاقہ ایسا ہے، وہاں جانا خطر ناک ہے۔وہاں ہم اپنے بچوں
کو نہیں لے جاسکتے۔اور ایسا ماحول ہے تاریک کہ آپ کو اندازہ نہیں۔آپ تو آج آئے
ہیں بکل چلے جائیں گے۔یہاں تو Mugging بڑی ہوتی اور یہ ہوتا ہے اور وہ ہوتا ہے۔اس سے مجھے عام طور پر پاکستانی دوستوں کے مزاج کا علم ہوا۔اگر چہ کسی حد تک یہ بات درست
تھی، کسی حد تک یہ عذر لائق پذیرائی ضرور تھا۔لیکن اس حد تک نہیں کہ انسان اپنے ہاتھوں سے اپنا دین کھو
بیٹھے۔اس حد تک نہیں کہ اتنی عظیم قربانی دے کہ جماعت کے ساتھ تعلق توڑ بیٹھے اور دور ہو جائے اور نظام
جماعت سے جو انسان کی زندگی وابستہ ہے، خود اس رگ کو قطع کر لے۔چنانچہ اس پہلے تجربے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا کہ جہاں کہیں بھی ایسے مراکز ہوں، جہاں سے
زیادہ خطرات لاحق ہوں، میں وہیں جا کے ٹھہروں گا اور پسند کروں گا کہ اپنے ان بھائیوں کے درمیان
ٹھہروں، جن کو بدبختی سے اور بد قسمتی سے بعض لوگ اپنے سے گھٹیا سمجھتے اور نفرت کی نظر سے دیکھتے تھے،
تا کہ میرے ملنے کے بہانے ہی کچھ ایسے دوست وہاں آجائیں، جو پہلے نہیں آسکتے تھے یا نہیں آیا کرتے
تھے۔چنانچہ اس فیصلے کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت سی ایسی جگہوں پہ مجھے جانے کا اتفاق ہوا، جن
کو علاقوں کے لحاظ سے خطرناک علاقہ سمجھا جاتا تھا۔اور میرے ساتھ کوئی مرد بھی اور نہیں تھے۔میری بیوی
تھی، دو بیٹیاں تھیں، دو جوان بیٹیاں اور اگر خطرہ لاحق ہوسکتا تھا تو اس حالت میں مجھے زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا
تھا۔لیکن میں جانتا تھا کہ جب خدا کی خاطر انسان ایک عزم کر کے ایک نیک قدم اٹھاتا ہے تو لازماً اللہ تعالی
کی طرف سے نصرت بھی میسر آتی ہے۔چنانچہ وہ بھی ایسے حیرت انگیز طریق پر آئی کہ عقل ششدر رہ جاتی
ہے، وہم و گمان میں بھی انسان کے نہیں آسکتا کہ عام حالات میں انسان کے ساتھ ویسا سلوک ہو سکتا ہے۔یہ میں اس لئے آپ کو بتارہا ہوں کہ اس وقت میں خلیفہ وقت تو نہیں تھا، اس وقت ایک جماعت کا ایک عام
فرد تھا، جس کے سپر د جماعت کی کوئی بہت بڑی ذمہ داری نہیں تھی۔اور یہ سفر بھی ذاتی نوعیت کا سفر تھا۔اس
کے باوجود جب میں نے ایک فیصلہ خدا تعالیٰ کی خاطر کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس رنگ میں حیرت انگیز نصرت
748

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 02اکتوبر 1987ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
فرمائی کہ اس کا وہم و گمان بھی خود میرے ذہن میں نہیں تھا کہ اس حد تک اللہ تعالیٰ محبت اور پیار کا سلوک
فرمائے گا۔آپ میں سے ہر ایک خدا کو اسی طرح پیارا ہے۔کیونکہ خدا اپنے بندوں کے درمیان تفریق نہیں
کرتا۔آپ میں سے ہر ایک خدا کو اسی طرح عزیز ہے کیونکہ جو خدا کو عزیز رکھتے ہیں، اللہ تعالیٰ ضرور انہیں
عزیز رکھتا ہے۔اس کی نظر میں نہ کوئی کالا ہے، نہ کوئی گورا ہے۔نہ کوئی شمالی ہے، نہ کوئی جنوبی۔وو
پس میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس ملک میں رہتے ہوئے اگر آپ خدا کی خاطر اپنے
دلوں میں کچھ نیک پاک ارادے قائم کریں گے تو اللہ تعالیٰ ضرور آپ کی نصرت فرمائے گا اور غیر معمولی طور
پر آپ سے پیار اور محبت کا سلوک فرمائے گا۔وو
اگر خدا کو پکاریں گے ، اخلاص کے ساتھ اور اس کی خاطر ایک فیصلہ اخلاص کے ساتھ
کریں گے تو پھر آپ کا اور خدا کا تعلق، ایک ایسا تعلق ہوگا، جس کے متعلق کسی دوسرے بندے کو فکر کی
ضرورت نہیں رہتی۔پھر نظام جماعت کی آنکھ آپ پر ہو یا نہ ہو، خواہ کوئی خدام الاحمدیہ کا یا انصار اللہ کا
عہد یدار آپ کی فکر کرے یا نہ کرے، آپ کے اندر سے وہ ضمیر بیدار ہو چکا ہو گا، جو ہر آن خدا کی راہنمائی
میں آپ
کی فکر کر رہا ہو گا۔جس حال میں ہوں، تاریکی میں ہوں یا روشنی میں ہوں، دن کا وقت ہو یا رات کا
وقت ہو، خدا تعالیٰ کی طرف سے حفاظت کرنے والے آپ پر مقرر ہو جائیں گے۔وو
ایسے نظارے میں نے بھی بارہا دیکھے اور آپ میں سے بھی بہت سے ہوں گے، جنہوں نے
بارہا دیکھے ہوں گے۔جب جماعتی طور پر یہ ابتلا بڑھتے ہیں تو اسی قدر کثرت سے خدا تعالیٰ کے فرشتے نازل
ہوتے ہیں اور اس رنگ میں حفاظت فرمارہے ہوتے ہیں کہ ہماری نظر ان کی پہنائیوں تک ان کی گہرائیوں
تک پہنچ ہی نہیں سکتی۔لیکن یہ قطعی نظام ہے، کوئی شک کی بات نہیں۔کوئی کہانی نہیں، کوئی افسانہ نہیں۔ایک
ایسا واقعہ ہے، جو ہر روز گزررہا ہے اور کثرت کے ساتھ گزرتا چلا جارہا ہے۔لیکن بدقسمتی سے ہم میں سے
بہت سے ہیں، جو غفلت کی حالت میں وقت گزار رہے ہیں۔خدا کے پیار کو جوان پر نازل ہو رہا ہے، وہ بھی
نہیں دیکھ سکتے۔جانتے ہی نہیں کہ ان کا مقام کیا ہے؟ پہنچانتے ہی نہیں کہ ان کا مرتبہ کیا ہے؟ خدا کی نظر میں
وہ چنیں گئے ہیں آج اور ایک خاص مقام پر فائز کئے گئے ہیں۔دنیا کی زندگی ان کے ساتھ وابستہ کر دی گئی
ہے۔اس لئے اس کو ان نکتہ نگاہ سے اپنے حالات کا جائزہ لے کر اپنی زندگی کی حفاظت کرنی چاہئے۔یعنی
اپنی روحانی زندگی کی۔اور خوب جان لینا چاہئے کہ ان کے اوپر بھی ہر طرف سے حملے ہوں گے اور خدا کی
خاص حفاظت کے بغیر وہ بچ نہیں سکتے۔خاص حفاظت، ایسی جو ہر لمحہ ان پر نازل ہو رہی ہو، ہر لحہ ان کو گھیرے
749

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 102اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہوئے ہو۔ان کے آگے بھی چلے اور ان کے پیچھے بھی۔اس حفاظت کے ساتھ الہی جماعتیں آگے بڑھتی ہیں
اور یہ عمومی حفاظت جماعت کے نکتہ نگاہ سے بھی نازل ہوتی ہے اور انفرادی طور پر بھی فردا فردا ہر شخص ، جو کامل
اخلاص کے ساتھ خدا کو پکارتا ہے، اس پر بھی نازل ہوتی ہے۔ان پر بھی نازل ہوتی ہے، جو نہیں پکار رہے
ہوتے۔خالص طور پر اور وہ نہیں پہچانتے۔اس لئے نہیں کہ ان کی ذات خدا کو غیر معمولی طور پر اچھی لگ رہی
ہے۔اس لئے کہ وہ ایسے نظام کا حصہ بن چکے ہیں، جو نظام خدا کو پیارا ہے۔جو رحمتیں اس نظام پر نازل ہونی
ہیں ، وہ ضرور اس میں سے حصہ پاتے ہیں۔لیکن یہ ایک پہلی منزل ہے۔۔میں جس منزل کی طرف آپ کو بلانا چاہتا ہوں، آپ
کو توجہ دلانا چاہتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ اس گردو
پیش کا معائنہ کر کے اپنے دل میں شعور بیدار کریں کہ خدا آپ سے پیار کرنا چاہتا ہے اور اس کے دروازے
آپ پر کھول دیئے گئے ہیں۔آپ کی آواز کا منتظر ہے ، آپ کا خدا۔فلیستجیبوالی کی آواز کا آپ
جواب دیں۔آپ تیار کریں اپنے نفسوں کو کہ خدا جن راہوں کی طرف آپ کو بلاتا ہے، آپ لبیک کہیں
گے، جانے کی کوشش کریں گے۔پھر خامیاں رہ جائیں گی، پھر ٹھوکریں کھائیں گے تو پھر اس خدا ہی کا ہاتھ
ہے، جو آپ کو سنبھالے گا۔خدا ہی کے فرشتے ہیں، جو آپ کی حفاظت فرمائیں گے۔لیکن اپنی کمزوریوں کو
دیکھ کر جو لوگ آگے بڑھنے سے ڈر جاتے ہیں، پھر وہ کبھی بھی کوئی سفر طے نہیں کیا کرتے۔بہت سے لوگ
ہیں، جنہوں نے اپنی عمریں ضائع کر دیں اور بہت سے قیمتی لمحات کھو دیے۔صرف اس انکساری کے خیال
سے کہ ہم اس قابل کہاں ہیں؟ بہت سے دوست ہیں، جو کہتے ہیں، ہم احمدی ہونا تو چاہتے ہیں لیکن جی ہم
اس لائق نہیں ہیں، اس لئے ہم فیصلہ نہیں کر سکتے“۔وو
کون ہے، جو کمزوریوں کے بغیر ہے؟ نیکیوں کی انتظار میں یہ شرط لگا دینا کہ پہلے کمزوریاں دور
ہو جا ئیں۔یہ تو ہوہی نہیں سکتا۔کچھ بھی انسان کی استطاعت میں نہیں۔خدا تعالی یہ نہیں شرط لگا تا کہ پہلے نیک
وو
ہو، پھر میرے پاس آؤ۔خدا تعالیٰ تو یہ چاہتا ہے کہ اپنا سب کچھ پیش کر دو اور یہی اسلام کی روح ہے۔۔۔۔اسلمت کا تو مطلب ہے کہ جو کچھ میرا ہے، میں تجھے دے رہا ہوں۔اس میں اچھا بھی
ہے، برا بھی ہے۔برازیادہ ہوگا۔میں بہت ناقص اور کمزور ہوں، بہت گندہ بھی ہوں لیکن میں چاہتا ہوں
کہ تیرے سپر داپنے آپ کو کر دوں کہ تجھ سے جیسا محفوظ اور کوئی مقام میں نہیں دیکھتا۔تیرے سپرد کر دوں گا
تو ، تو میری حفاظت فرمائے گا، میرے گند دور کرے گا، مجھے اچھائیوں کی طرف لے کے آگے بڑھتا چلا
جائے گا۔یہ ہے اسلام کی روح۔اس روح کے ساتھ اپنے آپ کو خدا کے سپر د کرنے کا فیصلہ کریں اور پھر
750

تحریک جدید - ایک الی تحریک جلد من
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 02 اکتوبر 1987ء
دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کس شان کے ساتھ آپ کی دعاؤں
کو قبول کرتا ہے۔آپ سے پیار کا اظہار کرتا ہے،
آپ کا ہو جاتا ہے اور دن بدن آپ کی کمزوریاں دور ہوتی چلی جاتی ہیں۔” اس سے زیادہ آسان دین بھی کبھی کوئی دیکھا ہے؟ اس سے زیادہ عقل اور دل کو مطمئن
کرنے والا دین بھی کبھی تصور میں آسکتا ہے؟ پھر کیا انتظار ہے؟ وہ جو پہلے ہی ایمان لا چکے ہیں، ان کو ان
راہوں کی طرف آگے بڑھنا چاہئے۔اور جب تک ان راہوں کی طرف آپ آگے نہیں بڑھیں گے، ہم دنیا
میں کوئی ترقی حاصل نہیں کر سکتے۔اتنا عظیم الشان کام ہے، ساری دنیا کی تقدیر بدلنا۔تقدیر تو خدا بدلا کرتا ہے لیکن آپ کی تقدیر کو
اس میں حصہ لینا ہو گا۔یہ اتنا عظیم الشان کام ہے اور اتنا بوجھل کام ہے، جو خدا کی مدد کے سہارے آپ نہیں
کر سکتے۔آپ میں سے ہر ایک کو آگے قدم بڑھانا ہوگا ، ہر ایک کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔اس لئے آپ کوشش
کریں اور اپنے گردو پیش کو ذرا غور سے دیکھیں تو سہی کہ کن لوگوں میں آپ آپسے ہیں؟ کس دنیا میں آپ
سانس لے رہے ہیں؟ جہاں فضا کا ذرہ ذرہ زہریلا ہے۔بہت سے ہیں، جو احساس کمتری کا شکار ہو
جاتے ہیں ،Inferiority Complex۔وہ سمجھتے ہیں ، ہم کس دنیا سے آئے تھے؟ یہاں کیا کچھ ہم نے
دیکھا ہے؟ کتنا عظیم الشان ملک ہے، ہم نے تو عمریں ضائع کر دیں۔اصل تو یہی ہے۔کچھ ہیں، جو کچھ دیر
مقابلے کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن اپنے بچوں کی طرف نگاہ نہیں کرتے۔ان کے بچے ہاتھ سے نکل جاتے
ہیں۔غرضیکہ بہت سے خطرات ہیں، جو یہاں درپیش ہیں۔ان خطرات میں بھی خدا کی خاص حفاظت
ہے، جو آپ کو بچائے گی۔اس لئے جو رستہ میں نے بتایا ہے، قرآن کی تعلیم کی روشنی میں، اس رستے ہی میں امن ہے۔اسی
رستے میں ہی حفاظت ہے۔اپنے آپ کو سپرد کریں، اپنے بچوں کو خدا کے سپرد کریں اور پھر یہ فیصلہ کریں کہ
ہم خدا کی باتوں کا جواب دینے کی پوری دیانت داری سے کوشش کریں گے۔اپنے بچوں کو بھی یہ ہی تعلیم دیں
گے اور بچپن سے ہی سے یہ سکھائیں گے۔پھر دعائیں کرتے ہوئے آپ اگر اور قدم آگے بڑھا ئیں گے،
ایک نئی ہوں آپ کو عطا ہوگی، ایک نیا شعور آپ کے دل کے اندر سے پیدا ہوگا آپ دنیا کو ایک اور نظر سے
دیکھنے لگ جائیں گے۔اس وقت آپ کے اندر ایک نیا خوف بھی جنم لے گا اور وہ خوف آپ کو بتائے گا کہ
آپ نے اپنی اکثر عمر ضائع کر دی ہے۔بہت سے نیک کام آپ کی ذات سے وابستہ تھے، جو نہیں کر سکے۔بہت سی تبدیلیاں اس ملک میں آپ نے کرنی تھی ، جو آپ نہیں کر سکے۔کتنے ہیں، مؤلفۃ القلوب ، جن سے
751

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 102 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
آپ نے تعلق بڑھایا۔کتنے وہ ہیں، جو یہاں سے آکر احمدیت میں شامل ہوئے ، اور انہوں نے اعلان کیا
کہ قادیان میں پیدا ہونے والا ایک شخص جس نے دعوی کیا تھا، میں خدا کا مسیح ہوں ، ہاں وہ سچا مسیح ہے۔ان
کے اس دعوئی کے نتیجے میں آپ کو کیسی محبت ان سے پیدا ہوئی ؟ ان سے کتنا پیار کا آپ نے سلوک کیا ؟ ایک
یہ بھی جائزہ ہے، جب آپ کو نیا شعور بیدار ہوگا تو آپ لینے پر مجبور ہو جائیں گے۔کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ
نے اپنی سوسائٹی ، جو نسبتا زیادہ امیرانہ تھی، اسی میں اپنے آپ کو مگن رکھا اور سمجھا کہ یہی امریکہ تھا، جو آپ کو
پیش کر سکتا تھا اور آپ نے دونوں ہاتھوں سے قبول کر لیا۔اور احمدیت کے لحاظ سے اتنا ہی کافی ہے کہ میں
چندے دے دیتا ہوں۔احمدیت تو اسلام ہے اور اسلام ایک بہت وسیع دائرے سے تعلق رکھنے والا مضمون
ہے۔آپ کو گھیرے ہوئے ہے۔آپ اسلام کو نہیں گھیر سکتے کبھی۔اس لئے جب آپ کا شعور بیدار ہوگا تو
تقاضے بیدار ہوں گے۔اور وہ شعور اسی طرح پیدا ہوتا ہے، جس طرح میں نے بیان کیا ہے۔دماغی
ایکسر سائز (Exercise) سے نہیں پیدا ہوتا۔وہ دل کے ایک فیصلے سے پیدا ہوتا ہے کہ میں اللہ کا ہونا چاہتا
ہوں، اس کا ہو جاتا ہوں۔پھر رفتہ رفتہ آپ کا ضمیر جاگنے لگتا ہے، آپ کا شعور بیدار ہوتا ہے اور وسعت
اختیار کرتا چلا جاتا ہے۔آپ کو اپنی زندگی میں خلا دکھائی دینے لگتا ہے۔بعض خلا بھیانک صحراؤں کی طرح
بھیانک دکھائی دیتے ہیں۔پھر آپ سمجھتے ہیں کہ مجھے محنت کرنی پڑے گی، مجھے ان
کو بھرنا پڑے گا ، ان کے
اندر آب پاشی کرنی پڑے گی، ان کو ہریالی عطا کرنی ہوگی۔ایک نیاز ندگی کا سفر شروع ہو جاتا ہے۔پھر آپ
یہ دیکھیں گے کہ میں نے امریکہ میں آکر کتنے دوستوں کو اسلام عطا کیا ؟ کتنوں کو اسلام کی طرف توجہ دلائی ؟
اور میں نے ایک کارآمد زندگی بسر کی، اس پہلو سے اسلام کے خادم کے طور پر ؟ ہر طرف آپ میں سے اکثر کو
کامل خلا دکھائی دیں گے۔جتنا شعور بیدار ہوگا، اتنا آپ کو تکلیف پہنچے گی ، اتنا ضمیر کچوکے دے گا، بے چینی
پیدا ہوگی ،فکر لاحق ہو جائے گا۔ان سب بے چینیوں، ان سب فکروں کا علاج پھر وہی ہے کہ اپنے رب کو پکاریں اور اس سے
مدد چاہیں۔میں ہر لمحہ آپ کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔وہ مبلغ، جو یہاں مامور ہیں، وہ ہر لمحہ آپ کے ساتھ نہیں
رہ سکتے ، وہ عہدیدار جو خاص کاموں پر مامور ہیں، وہ ہر لمحہ آپ کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔لیکن ایک ازلی اور
ابدی خدا ہے، جو ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔اس نے وعدہ کیا ہے کہ میں ہمیشہ آپ کی بات کا جواب دوں
گا۔جب آپ پہلا فیصلہ کر چکے ہیں تو پھر وہ سودے، جو خود خدا نے آپ کو سکھائے ہیں، وہ سودے اس
سے کرتے چلے جائیں۔ہر موقع پر سارا بوجھ اس پر ڈال دیں کہ اے خدا! اب یہ مشکل پیش آگئی ، اب میرا
پر جھاس پر میرا
752

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02اکتوبر 1987ء
فیصلہ فرما، اب میں کیا کروں؟ باہر سے آکر لوگ آپ کا بوجھ نہیں اٹھا ئیں گے۔اس کے باوجود ہم توقع
کریں گے کہ آپ کے اندر بہت سی مخفی طاقتیں تھیں، جن کو آپ نے کبھی استعمال نہیں کیا۔اور وہ بوجھ ، جو
خدا اٹھانے کی توفیق دیتا ہے، ان بوجھوں کے ساتھ لذت عطا کیا کرتا ہے، ان بوجھوں کے ساتھ تھکاوٹ
اور درماندگی عطا نہیں کیا کرتا۔ایک فرحت عطا کرتا ہے، جس کی کوئی مثال دنیا میں اور نہیں۔اس لئے یہی وہ ایک راہ ہے، جس راہ سے آپ اپنی حالت بدل سکتے ہیں۔اور جب تک آپ
اپنی حالت نہ بدلیں ، اس ملک کی حالت نہیں بدل سکتے۔اور ایک لازمی قانون دوسرا بھی ہے۔اگر آپ
نے اپنی حالت نہ بدلی ، اس حد تک کہ اس ملک کی حالت بدل سکیں تو یہ ملک آپ کی حالت بدل دے گا۔آپ اس حال پر نہیں رہ سکیں گے، اس نعمت پر قائم نہیں رہ سکیں گے، جس نعمت کے ساتھ آپ یہاں پہنچے
تھے یا جس نعمت کے ساتھ آپ نے کہیں بھی سفر کا آغاز کیا تھا۔وو۔۔۔جب خدا یہ فیصلہ کرتا ہے تو اس قوم کو برائی پہنچنے سے دنیا کی کوئی طاقت بچا نہیں سکتی۔اور
خدا کے سوا کوئی نہیں ہے، جو اس کے بدنتائج سے کبھی ان
کو محفوظ رکھ سکے۔تو خدا کو دو شانوں کے ساتھ پیش
کیا گیا ہے۔ایک وہ شان جو ہر لحظہ محافظ کی شان ہے، ہر لحظہ حفاظت کرنے والے کی شان ہے ، سوئے
ہوؤں کی بھی حفاظت کرنے والا اور جاگے ہوؤں کی بھی حفاظت کرنے والا، بیٹھ رہنے والوں کی بھی
حفاظت کرنے والا ، چلنے والوں کی بھی حفاظت کرنے والا۔فرمایا: تمہارے اپنے اختیار میں ہے، تم چاہو تو
اس ذات سے تعلق قائم کر لو۔لیکن یا درکھو، ایک دوسرا پہلو بھی ہے۔اگر یہ تم نے نہ کیا تو پھر خدا ایک اور
شان اور ایک اور جلال کی شان سے ظاہر ہونا بھی جانتا ہے۔جب وہ فیصلہ کر لیتا ہے کہ میرے بعض
بندے میری نعمتوں کی قدر نہیں کرتے اور ان کے اہل نہیں رہے تو پھر خدا جس برائی کا فیصلہ کرتا ہے، پھر
کوئی دنیا کی طاقت اسے بچا نہیں سکتی۔ایک طرف خدا کے محافظ ہیں، جو ہر طاقت کے مقابل پر ایک
کامیاب حفاظت کرتے ہیں۔ایک طرف دنیا کے محافظ ہیں، جو سارے مل کر بھی زور لگا ئیں تو خدا کی تقدیر
کے مقابل پر کسی بندے کو برائی سے بچا نہیں سکتے۔کتنی کھلی کھلی دور ہیں ہیں، کتنی صاف ہیں، ان کی
منفعتیں اور ان کے نقصانات کتنی واضح زبان میں کھول دیئے گئے ہیں۔اس لئے ظاہر ہے کہ ہر احمدی کا فیصلہ ایک ہی ہوگا۔اس راہ کو قبول کر چکا ہے، اسی راہ پر قائم رہنا
چاہے، جو خدا کی حفاظت کی راہ ہے۔جس کے نظارے وہ بار ہا اپنی زندگیوں میں دیکھ چکا ہے، جس کی
لذتوں سے آشنا ہو چکا ہے۔خدا کرے کہ ہم میں سے ہر ایک اس راہ پر ہی قدم بڑھا تا ر ہے اور جو غفلت کی
753

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 2 10 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں نیا شعور عطا فرمائے۔جن کا ضمیر تو ہے لیکن بیدار نہیں،
اللہ تعالیٰ انہیں بیدار ضمیر عطا فرمائے۔جو اپنے بچوں کے حال سے غافل ہیں، نہیں جانتے کہ ان کا رخ
کس طرف ہے؟ ان کو اپنے بچوں کا شعور عطا فرمائے۔اپنے بچوں کے لئے ایک نیا ضمیر بخشے۔اور وہ ترقی
کی اس راہ میں آگے بڑھیں، جہاں سفر کے دوران وہ کم نہ ہوتے رہیں بلکہ اور روحانی اولا د کو ساتھ ملا کر
ان کا قافلہ بڑھتا چلا جائے۔اس شان کے ساتھ وہ شاہرا ہ ترقی اسلام کی راہ پر آگے بڑھتے رہیں، خدا
کرے کے ایسا ہی ہو ، آمین۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 625 تا 641)
754

آج 10 میں سے 10 باقی