سیرت النبی ؐ کی پیروی سے امریکہ اسلام کا ایک ناقابل تسخیر قلعہ بن جائے گا ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 9 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد منف
خطبہ جمعہ فرموده 109اکتوبر 1987ء
سیرة النبی کی پیروی سے امریکہ اسلام کا ایک نا قابل تسخیر قلعہ بن جائے گا
خطبہ جمعہ فرمودہ 109اکتوبر 1987ء
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔امریکہ کو اس وقت دنیا میں ایک غیر معمولی اہمیت حاصل ہے اور امریکہ خود بہت ہی گہرے اور
بنیادی تضادات کا شکار ہے۔ایک پہلو سے امریکہ کی اہمیت مشرقی خطہ کے مقابل پر یعنی روسی اور دیگر
اشتراکی ممالک کے بلاک کے مقابل پر مختلف زاویوں سے دیکھی جاسکتی ہے۔ایک تو امریکہ اشتراکی نظام
کے مقابل پر دنیا کو ایک استحکام مہیا کرنے کا دعویدار ہے اور اس اقتصادی نظام کے مقابل پر جو اشتراکیت
پیش کرتی ہے، کوئی بہتر اقتصادی نظام پیش نہیں کرتا۔سوسب سے پہلا تضاد جو اس ملک کے اندر دکھائی دیتا
ہے، وہ یہ ہے کہ ایک نظام کے مقابل پر باقی بنی نوع انسان کی آزادی اور تحفظ کی ضمانت دینے کے باوجود
ان کو اس سے بہتر تسلی بخش، دلوں کو اور ذہنوں کو مطمئن کرنے والا کوئی نظام نہیں دیتا۔اور جو نظام بھی دیتا
ہے، وہ ایک طرف سے پیدا ہونے والے اطمینان کو کھانا شروع کر دیتا ہے۔جو اطمینان اس عمومی تحفظ کے
نتیجے میں باہر کی دنیا کو ملتا ہے کہ ہم اشتراکی نفوذ کے مقابل پہ تمہاری حفاظت کریں گے۔ایک قسم کا امن دیتا
ہے اور دوسری طرف سے اقتصادی بدنظمی اور بدحالی کے نتیجے میں وہی امن اندر سے کھایا جاتا ہے۔جس
طرح گندم کو گھن لگ جائے۔آپ کسی غریب کی بھوک مٹانے کے لئے اس سے وعدہ کریں کہ میں تمہیں
گندم کے پہاڑ دوں گا۔اور وہ پہاڑ ایسے دیں کہ جن میں سے ہر دانے کے اندر کیر الگا ہوا ہو اور اندر سے اس
کو کھا چکا ہو۔تو بہت ہی بڑا اور خوفناک تضاد ہے۔اور اب تک امریکہ نے اپنے مسائل کو حل کرنے کی جتنی
بھی کوششیں کی ہیں، اس تضاد کو وہ حل نہیں کر سکے۔اس تضاد کو حل کرنے کے لئے جو متبادل نظام یایوں کہنا
چاہئے کہ جو متبادل طریق ان کے ذہن میں آئے اور ان کو انہوں نے Implement کرنے کی کوشش کی ،
نافذ کرنے کی کوشش کی۔ان کی بحث میں، میں اس وقت نہیں جانا چاہتا۔لیکن ان کے گہرے تفصیلی مطالعہ
کے نتیجے میں یقین کے ساتھ آپ کو بتا سکتا ہوں کہ وہ ہر کوشش، جو امریکہ نے اس تضاد کو دور کرنے کے لئے
کی ہے، وہ خود تضادات کا شکار ہے اور اس کی کامیابی کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔755
خطبہ جمعہ فرموده 09 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
دوسری طرف ہم اس پہلو سے جب امریکہ کا جائزہ لیتے ہیں کہ ایک بے خدا نظام کے مقابل پر
خدا والوں کو امن کی ضمانت دیتا ہے تو بے اختیار دل امریکہ کی طرف مائل ہوتا ہے اور اس کا ممنون ہوتا ہے
کہ باہر کی دنیا کے لئے کم سے کم یہ ضمانت ضرور ہے کہ زبردستی کوئی بے خدا نظام ان پر نہیں ٹھونسا جائے گا۔بہت بڑی خدمت ہے دنیا کی اور بہت بڑا تحفظ ہے مذاہب کو جو اس پہلو سے امریکہ مہیا کرتا ہے۔دوسرے پہلو سے دیکھیں تو مذاہب کی روح کو کھا جانے والے جتنے بھی ایسے مضرات ہیں، ایسے
خوفناک عوامل ہیں، جو مذہب کی روح کا چاٹ جاتے ہیں اور اخلاق کی بنیادیں ہلا دیتے ہیں، وہ سارے
عوامل امریکہ میں پیدا ہورہے ہیں۔اور وہ سارے مضرات امریکہ سے باہر کی دنیا میں بھیجے جارہے ہیں۔خود امریکہ کی سوسائٹی بھی خدا کی طرف منسوب ہونے کے باوجود عملی طور پر خدا سے اس طرح دور ہوتی چلی
جارہی ہے کہ جو شائبہ خدا کی طرف منسوب ہونے کے نتیجے میں اعمال میں ملنا چاہئے ، ایک تصویری ، ایک
جھلکی سی دکھائی دینی چاہئے ، وہ دن بدن زائل ہوتی چلی جارہی ہے اور عنقاء ہوتی چلی جارہی ہے۔ہر
اخلاقی خرابی کی جڑیں امریکہ کی آزاد تہذیب میں وابستہ ہیں۔پس ایک طرف سے جو امن دیا، دوسرے ہاتھ سے وہ امن بھی واپس لے لیا۔پھر ایک طرف
سے جو امن دیا، دوسرے ہاتھ سے وہ امن بھی واپس لے لیا۔اور اس تضاد کا بھی ان کے پاس کوئی جواب
نہیں۔ان کے مفکرین جوان مسائل پر غور کرتے رہتے ہیں، ان کے سامنے یہ مسائل موجود ہیں اور بہت
سی بین الاقوامی کوششیں ایسی نظر آتی ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بالا رادہ منصوبے بنا کر ان مسائل کا حل
کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مگر جتنے بھی ایسے منصوبوں کا میں نے گہری نظر سے مطالعہ کیا اور جو لٹریچر
امریکہ کی طرف سے مختلف ایجنسیوں کے نام پر یا مختلف مصنفین کے نام پر ان مسائل کو حل کرنے کے لئے
بظاہر آزادانہ شائع کروایا جاتا ہے، اس کا بھی میں نے جائزہ لیا تو میں اس نتیجے پہ پہنچا کہ یہ کوشش بھی خود
مزید تضادات کا شکار ہے۔ایسی سوسائٹی جو اس قسم کے تضادات کا شکار ہو چکی ہو، اس کے زندہ رہنے اور پنپنے کے بظاہر کوئی
آثار دکھائی نہیں دیتے۔لازماً کچھ ہونا ہے، لازماً خدا کی تقدیر کچھ ایسی باتیں ظاہر کرے گی ، جس کے نتیجے
میں یہ فرسودہ نظام مٹنے ہیں۔اور اس کے سوا کوئی چارہ دکھائی نہیں دیتا۔صرف فیصلہ کن امر یہ ہے کہ کیسے یہ
نظام میں گے؟ جیسا کہ میں نے بیان کیا، اب تو نہ مشرق سے کوئی امید رہی، نہ مغرب سے کوئی امید رہی۔اور جہاں تک مذہبی نکتہ نگاہ کا تعلق ہے، ایسی کوئی قوم دکھائی نہیں دے رہی، جو خالصتہ للہ اور خالصہ بنی نوع
انسان کے تعلق کی بناء پر کوئی منصوبہ رکھتی ہو اور اسے
عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہی ہو۔756
تحریک جدید -- ایک الہبی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 109اکتوبر 1987ء
دنیا کے سیاسی نقشے پر آپ نگاہ ڈال کر دیکھیں ، خواہ عیسائی دنیا کا سیاسی نقشہ ہو یا اسلامی دنیا کا
سیاسی نقشہ ہو یا د ہر یہ دنیا کا یا اور مذاہب کے نام پر منسوب ہونے والے سیاسی نقشے ہوں، کہیں آپ کو کوئی
بھی نجات کا دروازہ دکھائی نہیں دے گا۔بلکہ ان بڑے تضادات کا جن کا میں نے ذکر کیا ہے، ہر چھوٹی قوم
مزید شکار ہو چکی ہے۔اور وہ نہیں جانتے کہ ہمیں کیا رخ اختیا کرنا ہے۔چنانچہ بسا اوقات آپ کو یہ دکھائی
دے گا کہ بعض لوگ امریکہ جس کو آزاد دنیا کہا جاتا ہے، ان کے حالات سے غیر مطمئن ہو کر مشرق میں پناہ
ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعض جو مشرق کو قریب سے دیکھتے ہیں اور اس کے مشرقی طاقتوں کے
متعلق ان کے تصورات میں تبدیلی پیدا ہو چکی ہوتی ہے، تجربہ ان کو بتا تا ہے کہ یہ بھی نہایت ہی خطرناک
اور مہلک تعلق ہے، جو کوئی بھی فائدہ عطا نہیں کریں گے۔تو پھر وہاں سے وہ بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں اور
مغرب کا رخ اختیار کرتے ہیں۔کچھ ایسے ممالک ہیں، جو مستقل یا ایک کا حصہ بن گئے یا دوسرے کا حصہ بن گئے۔اور جو ملک
جس نظام کا حصہ بنا، اس نے اپنے مذہب کو بھی وہی رنگ عطا کر دیا۔چنانچہ ایک ہی مذہب مختلف رنگوں
میں دکھائی دینے لگا۔اسلامی دنیا کا حال آپ دیکھ لیجئے ، آپ کو اسلام لیبیا میں اور سیر یا یعنی شام میں
نہایت ست دکھائی دے گا۔اور یہی اسلام سعودی عریبیہ میں اور ایران میں مختلف رنگوں کا سبز دکھائی دے
گا۔کچھ ممالک ایسے ہیں، جنہوں نے بغیر مذہب کے یک طرفہ تعلق کو قبول کر لیا اور ایک طاقت کے اوپر گویا
لٹک گئے۔کچھ ایسے ہیں، جنہیں آج تک اپنی بنیادی تشخیص کی ہی توفیق نہیں ملی۔جہاں تک ایران
کا تعلق
ہے، ایران نے یہ حل نکالنے کی کوشش کی ، نہ ہم مشرق سے تعلق رکھیں، نہ مغرب سے تعلق رکھیں۔اور جس
چیز کو ہم اسلام سمجھتے ہیں، اسے دنیا کے سامنے آزادانہ پیش کریں تا کہ اس کے اوپر کسی بڑے بلاک کا اثر
دکھائی نہ دے۔لیکن بدنصیبی سے جس کو انہوں نے اسلام سمجھا اور اسلام دیکھا اور اسلام کے طور پر پیش کیا،
وہ خود اپنی ذات میں ایک بھیانک تصور ہے، جو ہر گز دنیا کو مطمئن نہیں کر سکتا۔تو اب بڑی دیانتداری سے اور بیرونی نظر سے اگر آپ دیکھیں، آفاقی نظر سے دیکھیں تو دنیا کے کسی
خطے میں مستقبل کے امن کی کوئی ضمانت دکھائی نہیں دے گی۔اور کوئی ایسے آثار دکھائی نہیں دیں گے، جن پر بناء
کرتے ہوئے ہم ہوش مندانہ طور پر امید رکھ سکیں کہ ہاں آئندہ کسی وقت یہ حالات تبدیل ہو جائیں گے۔آپ ہیں صرف یعنی جماعت احمدیہ اور اس کے سوا اور کوئی نہیں ہے، جس سے دنیا کے مستقبل کا
امن وابستہ ہے۔عقلی طور پر وابستہ ہو سکتا ہے، عقلی طور پر یہ امکان موجود ہے کہ اگر جماعت احمد یہ دنیا میں
پر کہ یہ
757
خطبه جمعه فرمودہ 109 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
پھیلے تو اس کے ساتھ ہر قسم کے امن کا تحفظ دنیا میں پھیلے گا۔اور اس کے ساتھ ہر قسم کے تضادات دور ہونے
ہر
کا ایک سلسلہ جاری ہو جائے گا۔یہ دعویٰ بہت بڑا دعوئی ہے۔لیکن امر واقعہ ہے کہ ہر احمدی اپنی شخصیت
کے اندر اس دعوئی کو جانچ سکتا ہے۔احمدیت نے اسے کیا شخصیت عطا فرمائی ہے۔ایک انتہائی متوازن
شخصیت، جو خالصۂ انصاف پر ہی مبنی نہیں بلکہ اپنا حق چھوڑ کر دوسرے پر احسان کرنے کے رجحان پر مبنی
ہے۔ایک ایسی شخصیت، جو خالصہ اللہ سے محبت رکھنے والی اور اللہ کی محبت چاہنے والی ہے۔ایک ایسی
شخصیت، جو واقعہ بنی نوع انسان کی ہمدردی رکھتی ہے۔مشرق سے بھی محبت رکھتی ہے، مغرب سے بھی
محبت رکھتی ہے۔نہ امریکہ میں رہتے ہوئے امریکن احمدی کو روس سے دشمنی ہے بلکہ روسی انسان اسی طرح
اس کو پیارا ہے، جس طرح مغرب میں بسنے والا کوئی انسان۔نہ مشرقی اشترا کی دنیا میں رہنے والے آدمی کو
امریکہ سے کوئی دشمنی ہے بلکہ امریکہ کا انسان اسے اسی طرح پیارا ہے، جس طرح مشرق میں بسنے والا
انسان۔ایک عالمی شخصیت وجود میں آ رہی ہے، ایک بین الاقوامی روح ترقی کر رہی ہے، جس کا تمام تر
مدار خالص تقویٰ پر ہے، خالص انصاف پر ہے، خالص انسانی ہمدردی پر ہے۔اور یہ روح اللہ کے تعلق کے
بغیر پیدا نہیں ہو سکتی۔جب تک خدا کا تعلق غالب نہ رہے، ہماری زندگی کے ہر فیصلے میں فیصلہ کن نہ بن
جائے ، اس وقت تک یہ مزاج پیدا نہیں ہو سکتا۔اور اسی وجہ سے جماعت احمدیہ کو یہ استثناء حاصل ہے۔آج
دنیا میں کہ جماعت احمدیہ کے سوا اور کسی کو خدا کا وہ تعلق نصیب نہیں ہے، جس کے نتیجے میں ایک ایسی
انسانیت وجود میں آتی ہے، جو سب انسانوں کے درمیان سانبھی ہو جاتی ہے، جو سب سے پیار کرنے والی
ہوتی ہے، سب کا بھلا چاہتی ہے اور اس کے نتیجے میں قربانیاں دیتی چلی جاتی ہے۔یہ وہ مضمون ہے، جس کا آغاز ہمیشہ نبوت کے ساتھ ہوا ہے۔ساری تاریخ مذاہب کا مطالعہ کر
کے دیکھ لیجئے ، آپ کو اس مضمون کا آغاز نبوت کے بغیر کہیں دکھائی نہیں دے گا۔چنانچہ عجیب بات ہے کہ وہ
لوگ، جو دنیا کے سب سے بچے ہمدرد ہوتے ہیں، سب سے زیادہ پیار کرنے والے ہوتے ہیں، وہ جن کی
ذات کے ساتھ دنیا کی نجات وابستہ ہو جاتی ہے، سب سے زیادہ دنیا ان سے دشمنی کرتی ہے۔بظاہر اس
بات میں بھی ایک تضاد دکھائی دے رہا ہے۔وہ وجود، جو رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم بن کے آیا، سب
سے زیادہ دنیا نے اس سے دشمنی کی ہے۔یہ دعوئی ایک وسیع آفاقی نظر سے جانچنے کے نتیجے میں کھل کر
سامنے آتا ہے۔عموماً مسلمان عرب میں ہونے والی ان دشمنیوں کے ذکر تک اپنے آپ کو محدود کر دیتے
ہیں، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے زمانے میں خصوصاً مکی دور میں اور بعد میں بار ہا مدنی دور
758
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد مفتم
خطبہ جمعہ فرموده 09اکتوبر 1987ء
میں بھی مسلمانوں کے مقابل پر ظہور پذیر ہوئیں۔اس دشمنی کا اثر شدید تھا اور بڑے ہی دردناک مناظر
ہمارے سامنے آتے ہیں۔لیکن دائرہ محدود تھا اور کچھ عرصے کے لئے تھی۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ اگر آپ
آفاقی نظر سے مطالعہ کر کے دیکھیں تو دنیا کے کسی نبی کو دنیا کے باقی مذاہب نے اتنی گالیاں نہیں دیں، جتنی
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیں۔ساری عیسائی تاریخ ساری یہودی تاریخ ، ساری ہندو
تاریخ اور دیگر مذاہب کی تاریخ اس بات سے بھری ہوئی ہے۔آخر ہندوؤں کے یہودیوں سے بھی تو
اختلاف ہیں، عیسائیوں سے بھی تو اختلاف ہیں، دوسرے دیگر مذاہب سے بھی اختلاف ہیں، مگر مجھے کوئی
ایک ہند و کتاب اٹھا کر دکھائیے ، جس میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو گالیاں دی گئی ہوں، حضرت عیسیٰ علیہ
السلام کو گالیاں دی گئی ہوں۔جو بد بخت اٹھتا ہے، ان میں سے لکھنے والا، یعنی مذہب کے معاملے میں لکھنے
والا ، وہ دنیا کی سب سے مقدس ذات ، سب سے زیادہ ہمدرد ذات کو اپنے ظلم اور اپنے دل کے تعفن کا نشانہ
بناتا ہے۔ایسی ایسی ظالمانہ کتابیں ہیں کہ خون کھولنے لگتا ہے۔انسان چند صفحے مطالعہ نہیں کر سکتا۔پھر آپ
عیسائی دنیا کے لٹریچر کا مطالعہ کر کے دیکھ لیجئے، وہ یہود جن سے سب سے زیادہ ضرران کو پہنچا آغاز عیسائیت
پہ ، وہ یہود جو مسیح کی صلیب کا موجب بنے ، ان کی سب تکلیفوں کو کلیہ بھلایا جا چکا ہے۔گزشتہ سینکڑوں
سال سے جو عیسائی مصنف اٹھتا ہے، وہ اسلام کو اپنے مظالم کا نشانہ بناتا ہے۔اور حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو خصوصیت کے ساتھ اپنے طعن و تشنیع کا نشانہ بناتا ہے۔یہودی کتب اٹھا کرد
لیجئے ، عیسی علیہ الصلوۃ والسلام سے ان کا ایک فوری مقابلہ تھا، اس وقت جو بعد میں پھیلتا چلا گیا اور وہ
مقابلہ ، جس کا آغاز حضرت عیسی علیہ الصلواۃ والسلام کے دعوی کے ساتھ ہوا تھا ، وہ آج تک اسی طرح جاری
رہنا چاہئے۔مگر عیسائی اور یہودی Polarization یہ مد مقامل جو مورچہ بندی ہے، یہ آپ کو وہاں دکھائی
نہیں دیتی۔لیکن یہودیوں کا رخ بھی اسلام کی طرف اور خصوصیت سے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم کی طرف ہے۔اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں، قرآن کریم کی تعلیم سے واقف سبھی لوگ جانتے ہیں
حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے واقف سبھی لوگ جانتے ہیں کہ اس سے زیادہ بنی
نوع انسان کا ہمدرد وجود نہ پیدا ہوا، نہ ہو سکتا ہے۔عقلاً ممکن نہیں کہ کوئی انسان ان حدووں سے تجاوز کر
جائے ، جو نیکی اور رحمت کی حدیں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے چھوٹی تھیں۔پھر یہ تضاد کیوں ہے؟ کیوں ایک ایسے انسان کی دشمنی کی جاتی ہے، اس کے مختلف محرکات بھی
ہیں اور مختلف فلسفیانہ پس منظر بھی ہیں۔اور یہ ایک بہت وسیع مضمون ہے لیکن اس کے صرف ایک پہلو کی
759
خطبه جمعه فرموده 109اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
طرف میں آج آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔خدا ان لوگوں سے، جو اسے سب سے زیادہ پیارے ہوں اور
پھر ان لوگوں سے جو بنی نوع انسان کے لئے سب سے زیادہ پیارے وجود بننے والے ہوں، جو بنیادی
صلاحیتیں رکھتے ہوں کہ بنی نوع انسان کے آئندہ سب سے زیادہ محبوب بننے والے ہوں، ان سے یہ
سلوک کیوں ہونے دیتا ہے؟ ایک حکمت اس کی یہ ہے کہ دعوے پر کھے جاتے ہیں اور آزمائش کی چکی میں
سے گزر کہ دعوؤں کی حقیقت روشن ہوا کرتی ہے۔بے شمار انسان ہیں، جو کسی اور انسان سے تعلق کا دعویٰ
کرتے ہیں۔اگر اس دعوئی کو پر کھا نہ جائے تو ہم نہیں کہہ سکتے کہ کون اپنے دعوے میں سچا ہے اور کون اپنے
دعوے میں جھوٹا ہے اور فرضی دعوے کر رہا ہے۔آپ ایک دوست سے دوستی کا تعلق رکھتے ہیں، وہ آپ پر
جان نچھاور کرنے کی باتیں کرتا ہے، آپ اس پر جان نچھاور کرنے کی باتیں کرتے ہیں۔لیکن ایک وقت
آپ کو اچانک کوئی مشکل پیش آجاتی ہے، آپ اس کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، وہ بہانے بنا دیتا ہے اور کئی قسم
کے عذر پیش کرتا ہے۔اس وقت آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ سارے دعوے فرضی تھے۔اور یہ آزمائش
روز مرہ کی زندگی میں چلتی چلی جارہی ہے۔مشکل کے وقت باپ
کو اپنی اولاد کی محبت کا پتا چلتا ہے، مشکل
کے وقت اولاد کو اپنے ماں باپ کی محبت کا پتا چلتا ہے، دوستوں کی دوستی پر کبھی جاتی ہے، محبت کرنے والوں
کی محبت کے دعوے پر کھے جاتے ہیں۔اور امر واقعہ یہ ہے کہ جتنا امتحان شدید ہوتا چلا جائے، اتنا ہی زیادہ
کسی دعوے کی صداقت نمایاں طور پر کھل کر اور روشن طریق پر ظاہر ہوتی ہے۔اور یہ بھی ایک امر واقعہ ہے
کہ کلیہ ہر حالت میں کسی کا ہورہنے کا دعوئی، یہ ایک محض فرضی دعوئی ہے، انسان میں یہ طاقت نہیں ہے۔آزمائش اگر بہت بڑھ جائے تو پھر انسان ہر دوسرے کو چھوڑتا چلا جاتا ہے۔اور یہ ایک نفسیاتی نکتہ ہے کہ
آخر پر صرف نفس باقی رہ جاتا ہے۔صرف فرق یہ ہے کہ کونسی ایسی آزمائش ہے، جس کے اندر یہ امتحان مکمل
ہو جائے۔بظاہر ایک باپ بعض دفعہ اپنی بیٹی کے لئے جان قربان کر دیتا ہے اور آپ کہہ سکتے ہیں کہ دیکھو،
اس نے تو اپنا نفس قربان کر دیا۔لیکن قرآن کریم اس مضمون کو ایک اور رنگ میں پیش فرماتا ہے۔کہتا ہے،
بعض ابتلاء ایسے خطرناک ہوتے ہیں کہ کوئی جان کسی دوسری جان کے لئے قربانی کے لئے تیار نہیں رہتی۔جتنے ابتلاء بڑھتے چلے جاتے ہیں، جتنی تکلیف کی شدت اونچی ہوتی چلی جاتی ہے، اتنا ہی اس امر کی چھان
بین ہوتی چلی جاتی ہے۔یوں کہنا چاہئے کہ نکھر کر یہ معاملہ سامنے آتا چلا جاتا ہے کہ کس حد تک کوئی کس سے
پیار کرتا تھا، کس حد تک کوئی کسی سے محبت رکھتا تھا اور قربانی کے لئے تیار تھا۔چنانچہ اس مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے قرآن کریم فرماتا ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا، جب
بنی نوع انسان خدا کی پکڑ کے نیچے ہوں گے۔وہ ایسا سخت دن ہوگا کہ کوئی ماں اپنے بچے کے لئے قربانی
760
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 109 اکتوبر 1987ء
کے لئے تیار نہیں ہوگی بلکہ تمنا کرے گی کہ کاش! میرا بچہ پکڑا جائے اور میں بچ جاؤں۔کوئی بچہ اپنے ماں
باپ کے لئے قربانی کے لئے تیار نہیں ہوگا اور یہ تمنا کرے گا کہ کاش! میرا باپ پکڑا جائے یا میری ماں
پکڑی جائے اور میں اس مصیبت سے بچ جاؤں۔کوئی بہن اپنے بھائی کے لئے قربانی کے لئے تیار نہیں ہو
گی۔پس امتحان کا معیار بلند کر دیں بختی کا معیار بلند کر دیں تو اس وقت پتا چلتا ہے کہ کون کس کا ہے؟
ایک حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے، جو ہر خطرناک امتحان سے پوری
گزرنے کے بعد بھی خدا کے نزدیک اس لائق ٹھہری کہ ہر بڑی سے بڑی تکلیف کے وقت وہ بنی نوع
انسان کی ہمدردری میں اور دوسروں کی ہمدردری میں اپنے نفس کو قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔یہی وہ
گہرا فلسفہ ہے، جس کے نتیجے میں آپ
کو شفیع بنایا گیا ہے۔لوگ بڑے آرام سے ہلکے سے منہ سے کہ دیتے
ہیں ، شفیع ہیں دنیا کے، ہم گناہگاروں کے اور گویا بڑے آسانی سے شفاعت نصیب ہو گئی ہے۔خدا نے کہہ
دیا تو شفیع بن گیا، وہ شفیع ہو گئے۔حالانکہ ان انعامات میں ان عظیم مقامات میں جو اللہ تعالٰی عطا فرماتا ہے،
ان کے پیچھے بھی گہری حکمتیں ہوتی ہیں۔خدا کا کوئی فیصلہ بھی حکمت سے خالی نہیں۔تمام بنی نوع انسان کا
شفیع اس کو بنایا، جس کے متعلق جانتا تھا اور جانتا ہے کہ وہ تمام بنی نوع انسان کا سب سے زیادہ ہمدرد ہے
اور تکلیفوں میں پڑ کر اس کی سچائی کھل کر نکھر کر سامنے آچکی تھی۔تمام دنیا نے جو مظالم کا نشانہ بنانا تھا،
حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں سے کچھ نمونے آپ نے دیکھے تھے اور بہت سے ایسے
تھے، جو آپ کو بتائے گئے تھے اور قرآن کریم نے اس کی پیشگوئیاں کیں اور ملائکتہ اللہ نے ان کی تفاصیل
سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہ فرمایا کہ ایسی بد بخت قومیں ہیں، جنہوں نے تجھے اپنے مظالم کا نشانہ
کے لئے چن لینا ہے۔اور صدیوں کے بعد صدیاں گزرتی چلی جائیں گی اور وہ تیرے اوپر گند
اچھالتے چلے جائیں گے، وہ تیرا انکار کرتے چلے جائیں گے، تیری تکذیب کرتے چلے جائیں گے۔یہ
خبریں خصوصیت کے ساتھ سورہ کہف میں حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئیں۔اور
احادیث سے پتا چلتا ہے کہ ان کی بہت سی تفاصیل مختلف مواقع حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی گئیں۔جب یہ بتایا گیا کہ اس کے نتیجے میں بالآخر یہ قو میں ہلاک ہوں گی تو اس وقت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
وسلم کے دل کی جو حالت ہوئی، اس کو قرآن کریم ان الفاظ میں ذکر فرماتا ہے:۔فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى أَثَارِهِمْ إِنْ لَمْ يُؤْمِنُوْا بِهَذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا
(الكهف : 07)
761
خطبہ جمعہ فرموده 09اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
کہ اے محمد! تیرے دل کا کیا حال ہے؟ ہم تجھے ان قوموں کے عذاب
کی خبر دے رہے ہیں، جو
تیری مخالفت پر تلے بیٹھے ہیں اور ہزار سال بلکہ اس سے بھی بڑھ کر وہ تیری مخالفت پر وقف ہو جائیں گے
اور تیرے دین کو مٹانے کی کوشش کریں گے اور جب ہم یہ خبر دیتے ہیں کہ خدا ان کو ہلاک کرے گا تو تیرے
دل کا کیا حال ہے؟ تو کیا اس غم میں اپنے آپ کو ہلاک کرلے گا کہ یہ لوگ ہلاک ہو جائیں گے۔یہ وہ دل
تھا، جو کل عالم کا شفیع بنے کا اہل تھا، یہ وہ دل تھا، جسے رحمۃ للعالمین قرار دیا گیا۔پس وہ ساری پیشگوئیاں، جو قرآن کریم میں اس پاک وجود کی مخالفت کے نتیجے میں دنیا کے
ہلاک ہونے کے متعلق موجود ہیں، ہم اس دور سے گزر رہے ہیں، وہ حالات ہماری آنکھوں کے سامنے
ہیں، جو مستقبل کی باتیں تھیں، وہ آج حال بن چکی ہیں۔اور اس بنتی ہوئی اور قوموں کی بگڑتی ہوئی تاریخ کو
ہم اپنی آنکھوں سے مطالعہ کر رہے ہیں۔اس تاریخ ساز یا تاریخ کو بگاڑنے والے دور میں سے آج ہم گزر
رہے ہیں اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کی نمائندگی، اس پاک دل کی نمائندگی ہمیں عطا ہوئی ہے۔اور یہ نمائندگی نہیں ہو سکتی، جب تک اپنے دلوں کو رحمت کی آماجگاہ نہ بنا لیں۔جب تک وہی جذ بہ اپنے دل
میں پیدا نہ کریں، جس طرح مائیں اپنے بچوں کی پرورش کرتی ہیں۔آپ اس جذبے کی پرورش نہ کریں
اس وقت تک نہ آپ حقیقی معنوں میں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نمائندہ بن سکتے ہیں، نہ
حقیقی معنوں میں آپ کو وہ اختیار نصیب ہوگا ، وہ قوت عطا ہوگی ، خدا کی تقدیر کی وہ تائید ملے گی کہ جس کے
نتیجے میں آپ حقیقہ ، عملاً بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت اس دنیا کو پہنچا سکیں گے اور اس دنیا کو
ہلاکت سے بچا سکیں گے۔یہ وہ خلاصہ ہے مضمون کا ، جو امریکہ کے حالات دیکھ کر بنی نوع انسان کے حالات دیکھ کر میرے
دل میں ابھرا۔اور جب میں نے سوچا کہ یہ تو ایسے ایسے خطرناک حالات ہیں اور اتنے وسیع پیمانے پر ہیں
اور اتنے بڑے قوتوں کے پہاڑ ہمارے مقابل پر کھڑے ہیں کہ ہم بالکل بے بس ہیں، اس کے مقابل پر۔پھر جب دل میں شدید اس کے لئے کرب پیدا ہوا بے چینی پیدا ہوئی تو ظاہر ہے کہ انسان پھر نظر اپنے
بڑوں کی طرف اٹھاتا ہے، جب بھی مصیبت میں پڑتا ہے۔میری نظر حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف منتقل ہوئی۔آپ کے حالات کا جائزہ لیا تو اس وقت مجھے سمجھ آئی کہ دنیا کے نجات ، جس طرح کل
آپ کی ذات سے وابستہ تھی، آج بھی ہماری ذات سے نہیں بلکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ذات سے
وابستہ ہے۔اس ذات کو اپنی ذات میں اتارنا پڑے گا۔وہی ایک ذات ہے، جو آپ کو بچا سکتی ہے۔اور
762
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 اکتوبر 1987ء
وہی ایک ذات ہے، جو تمام دنیا کے لئے امن کی ضمانت دے سکتی ہے۔اس ذات کو تمام دنیا میں منتشر کرنا
پڑے گا، اس کا عکس ہر دل میں اتارنا ہوگا۔یہ وہ رستہ ہے، جس کے سوا اور کوئی نجات کا رستہ نہیں۔اور اگر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور خصوصیت سے اس پاکیزہ رحمت للعالمین کے رجحان کو اپنے دلوں
میں آپ سالیں اور اس کی حفاظت کریں اور اس کی پرورش کریں تو ناممکن ہے کہ خدا آپ کو ہلاک ہونے
دے۔ناممکن ہے کہ یہ جذبہ کسی اور نفرت کے جذبے سے شکست کھا جائے۔ہر چیز ممکن ہے لیکن محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مقدر میں شکست ممکن نہیں۔اس لیئے اس طاقت کے سرچشمے کے ساتھ
کھڑے ہو جا ئیں اور اس سے آپ پانی پئیں، جو سر چشمہ ہمیشہ کی فتح کے لئے ایک آب حیات کا مقام
رکھتا ہے۔لیکن یہ کہنا آسان ہے، جب ہم اس کی تفصیل میں جاتے ہیں تو پھر دل مزید ڈولنے لگتا ہے اور کئی
قسم کے خطرات سامنے آتے ہیں۔کتنا تسکین بخش ہے یہ مضمون لیکن مشکل بھی تو بہت ہے۔عام دنیا میں کسی کو آپ ہیرو بنا ئیں اپنا معمولی سی ذات ہو ، ویسا بنے کی کوشش کریں، ساری عمر آپ
گزار دیں گے، پھر بھی بسا اوقات آپ میں اکثر ویسا نہیں بن سکیں گے۔بعض لوگ اپنا ہیرو بناتے ہیں اور اس
کی آواز Imitate کرتے ہیں، اس کی طرز Imitate کرتے ہیں، اس کی نقالی کرتے ہیں کہ ہم ویسے ہو
جائیں اور یہ ہیرو مختلف قسم کے ہیں۔بائرن ایک دفعہ ایک زمانے میں بڑا بد کردار نواب مشہور تھا، بہت اچھا
شاعر تھا مگر وہ ہیرو بن گیا۔وہ لنگڑا کر چلا کرتا تھا، ہلکی سی لنگڑاہٹ تھی ، اس کی چال میں اور انگلستان کے بڑے
بڑے لارڈ اور بڑے بڑے جو چوٹی کے فیشن میں آگے آگے لوگ تھے، انہوں نے بھی لنگڑا کر چلنا شروع کر
دیا۔عجیب حال تھا۔تو دنیا تو اپنے ہیرو کی خاطر لنگڑا کے چلتی ہے، آپ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر کیوں
ہمیشہ کا، ابدی حسن اختیار نہیں کرنے کی کوشش کرتے؟ اس ذات کو اپنا ہیرو بنا ئیں۔اس جیسا بننے کی کوشش
کریں اور یقین رکھیں کہ اس کی ہر ادا پیاری ہے، ہر ادازندہ رکھنے کے لائق ہے۔اور خداہر ادا کولاز مازندہ رکھے
گا۔کوئی دنیا کی طاقت نہیں ہے، جو محد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی اداؤں کو مٹادے۔انہی اداؤں میں آپ کی
زندگی ہے اور انہی اداؤں کے ساتھ آج تمام دنیا کی زندگی وابستہ ہو چکی ہے۔مشکل ہے لیکن محبت سے یہ مضمون آسان ہوتا ہے۔تلقین سے آسان نہیں ہوگا، نصائح سے
آسان نہیں ہوگا، پیار اور محبت سے آسان ہو گا۔محبت ہو جائے تو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے لنگڑوں کی
بھی نقالی کی جاتی ہے۔محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا تو ایسا پیار اوجود ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام فرماتے ہیں:۔763
خطبہ جمعہ فرمودہ 09اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔اگر خواہی دلیل عاشقش باش
برہان
صر
کہ محمد کی صداقت اس کے حسن کی دلیل پوچھتے ہو تو میرا جواب یہ ہے کہ اس کا عاشق ہو جاؤ محمد
تو خود اپنے حسن کی دلیل ہے۔کبھی حسینوں کے متعلق بھی ثابت کیا جاتا ہے کہ کیوں حسین ہے؟ ان کا حسن
دلیل ہوا کرتا ہے۔حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم مجسم حسن ہیں۔دلیلوں کے ذریعے تم نہیں پہنچو گے۔ہاں دیکھو اور عاشق ہوتے چلے جاؤ۔وہی جواب جو ایک عارف باللہ نے اس وقت دیا تھا، وہی جواب آج
ہمارے لئے ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو اپنانے کے تمام کٹھن مراحل آسان
ہو سکتے ہیں۔اگر آپ اس سیرت پر عاشق ہونا شروع کر دیں۔اس سے آگاہ ہوں ، اس کا گہری نظر سے
مطالعہ کریں، ایک دلی تعلق اور وابستگی پیدا کریں ، درود میں کثرت کریں۔ہر اپنے روزانہ کے حالات پر
اگر آپ غور کریں تو اتنے احسانات ہیں ہم پر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے کہ کسی دوسرے مطالعہ کی
ضرورت نہیں رہتی۔باقی اگر ضرورت ہے تو مزید حسن میں اضافے کے لئے ہے۔ورنہ ہر روز آپ کی
زندگی میں جو بھی نیکیاں ہیں، جو بھی آپ کے دل کی بھلائی ہے، جو بھی آپ کی سیرت کا حسن ہے، کبھی آپ
موازنہ کر کے دیکھیں اس کا ہر جز و حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کو ملا۔کوئی پیاری بات
آپ کی ذات میں نہیں ہے، جو بالآخر چشمہ محمدی سے نہ پھوٹتی ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تو
یہ احسان ہے کہ آپ نے اس چشمے سے پانی پیا، خالصہ اس کے ہو گئے اور ہمیں بلا کر اس کی راہ دکھانے
لگے۔لیکن اصل وہی ہے، سارے حسن کا سر چشمہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اس ضمن میں ایک آخری بات کہہ کر میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں کہ روزانہ جب آپ نماز ادا
کرتے ہیں تو سورہ فاتحہ کی اس دعا میں کہ
إيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
(الفاتحه : 5)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی التجا بھی شامل کر لیا کریں۔جب آپ کہتے ہیں کہ اے
خدا! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیری ہی عبادت کرنا چاہتے ہیں تو بہت بڑا دعویٰ ہے۔کیسے عبادت
کریں؟ کس طرح وہ عبادت نصیب ہو؟ اس کے لئے فرمایا: ایساک نستعین ہم تجھ سے یہ مدد چاہتے
ہیں۔تیری مدد کے بغیر عبادت نصیب نہیں ہو سکتی۔مگر اصل پیغام اس دعا میں ہی ہے کہ عبادت تو کرنا
764
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 109 کتوبر 1987ء
چاہتے ہیں مگر ویسی عبادت کرنا چاہتے ہیں، جیسی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے کی تھی۔کیونکہ تو نے خود
اسے عبد کا خطاب دیا :۔قَامَ عَبْدُ اللهِ
(الجن : 20)
قرآن کریم نے سب سے بڑا لقب جس کسی نبی کو عطا کیا ہے، وہ عبد اللہ کا لقب ہے۔چنانچہ
فرمایا کہ حمد عبد اللہ ہے۔پس عبادت کا عبد کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ایک ہی لفظ کی دو مختلف شکلیں ہیں۔پس جب آپ کہتے ہیں: ایاک نعبد تو اس میں یہ بات داخل کریں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
جس طرح تیری عبادت کی تھی، ویسی ہی عبادت ہم کرنا چاہتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو عشق
کے ساتھ عبادت کی تھی اور عشق از خود پیدا نہیں ہو سکتا۔اس لئے ایساک نستعین اے خدا! اس معاملے
میں ہم بالکل نااہل اور بالکل صفر ہیں۔کوئی ہماری حالت نہیں ہے، دعوئی اتنا بلند اور اعمال ایسے کمزور۔صرف ایک سہارا ہے کہ عبادت کی توفیق بھی تجھ سے مانگیں۔پس نہیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
جیسا عبد بنادے۔اگر اس نیت سے آپ دعا کریں گے تو اللہ کی عبادت کا گر بھی آپ کو نصیب ہوگا اور
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق بھی آپ کو نصیب ہو گا۔ایک ہی چیز کے دو نام بن جاتے ہیں آخر
پہ۔ان دو باتوں میں پھر کوئی تفریق نہیں رہتی۔اس نیت سے اس مضمون کے مطابق اگر آج امریکہ کا ہر احمدی اپنی تربیت شروع کر دے اور اپنے
بچوں کی تربیت شروع کر دے تو اتنی عظیم الشان طاقت آپ میں سے پیدا ہوگی کہ آپ باوجود اس کے کہ اب
بھی خدا کے فضل سے اپنی نیکیوں کی وجہ سے ایک طاقت ہیں۔آپ تصور نہیں کر سکتے کہ آپ میں اندر کتنی
مزید طاقتوں کے امکانات موجود ہیں۔ایک ناقابل تسخیر قلعہ بن جائے گا، اسلام کے لئے امریکہ۔دنیا میں
ہلاکتیں پھیلانے کا ذریعہ نہیں رہے گا بلکہ ساری دنیا کے لئے امن کا ذریعہ بن سکتا ہے۔اگر امریکہ میں بسنے
والے احمدی اس نسخے کو آزمائیں اور اس نسخے کے اوپر ہمیشہ عمل کرنے کی کوشش کریں اور خالصہ اللہ اور
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو اپنی ذات میں داخل کرنے کی کوشش کریں۔کام آپ کو دیئے جاتے ہیں، یہ کوئی مصنوعی حیثیت نہیں رکھتے۔پھر کوئی بیرونی تلقین کی حیثیت
نہیں رکھتے۔یہ آپ کے دل سے اگیں گے، آپ کے دل کی تمنا بنیں گے، پھر قربانیوں کے لئے آپ کو
جب بلایا جائے گا تو آپ یہ نہیں سمجھیں گے کہ باہر سے میری مرضی کے خلاف مجھے آواز دی جارہی ہے۔765
خطبہ جمعہ فرموده 09 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
میں بیٹھنا چاہتا ہوں، مجھے چلایا جارہا ہے۔میں چلنا چاہتا ہوں، مجھے دوڑایا جار ہا ہے۔بلکہ آپ کے دل کی
کیفیت حضرت ابراہیم کے دل کی سی کیفیت ہو جائے گی۔وَارِنَا مَنَاسِكَنَا
(البقرة: 129)
کی آواز آپ کے دلوں سے اٹھے گی۔اے خدا ! وہ ولولہ پیدا ہو گیا ہے عشق محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
وسلم کے نتیجے میں اور تیرے پیار کے نتیجے میں کہ اب ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں قربان گاہیں دکھائی جائیں۔ہم
ڈھونڈ رہے ہیں ان مواقعوں کو ، ہم تلاش میں ہیں ان نیکیوں کی، جن کی طرف ہمیں بلایا جائے اور ہم
دوڑتے ہوئے، لبیک کہتے ہوئے آگے بڑھیں۔یہ وہ کیفیت ہے، جو اس مضمون کے نتیجے میں لازما
نصیب ہوا کرتی ہے۔اور یہ مقام اگر کسی جماعت کو عطا ہو جائے تو آپ دیکھیں گے کہ آپ نے پھیلنا ہی
پھیلنا ہے۔کوئی طاقت روک ہی نہیں سکتی آپ کو۔کوئی دنیا کی قوت ایسی نہیں ، جو نظام قدرت کے قوانین
کے اوپر غالب آ سکے۔ایک چھوٹی سی بھاپ کی طاقت ہے، اسے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک
نوجوان لڑکے نے انجن ایجاد کر لیا۔انجن بھاپ سے چلنے والا تمہاری مشینوں
کا تصور منتقل ہوا اور پھر
یلوے کا انجن ایجاد کیا۔پھر اور بہت سی مشینیں اس سے نکلیں۔اس کا خیال تھا کہ میں بھاپ کو جو ابلتی ہوئی
دیکھی سے نکل رہی ہو، اس میں کسی طرح دبا کر دیکھوں کیا ہوتا ہے؟ پہلے اس نے آٹا وانا لگایا، اس کو دبایا ،
اس پر پتھر رکھے تھوڑی دیر بعد پھر بلبلے نکلنے شروع ہو گئے۔پھر اس نے اور کوشش کی ، جو بو جھل سی چیزیں
رکھی جاسکتی تھیں، اس پر رکھ دیں۔آپ اس پر کھڑا ہو گیا لیکن پھر تھوڑی دیر کے بعد ایک طرف سے اور
زیادہ قوت کے ساتھ وہ بھاپ نکلنا شروع ہوگئی۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت خدا کی قسم اس بھاپ کی قوت سے سینکڑوں ہزاروں
گنا زیادہ طاقتور ہے۔کوئی دنیا کی طاقت اس قوت کو دبا نہیں سکتی۔اگر یہ سچے طور پر آپ کے دلوں میں
جاری ہو جائے۔کیسے آپ رکیں گے ایک مقام پر پھر؟ کیسے دنیا آپ کی رفتار میں حائل ہو سکے گی ؟ آپ کو
لازماً بڑھنا ہوگا اور پھیلنا ہوگا اور اس قوت پر آپ کا اپنا اختیار نہیں رہے گا۔اس لئے میں یہی دعا کرتا ہوں اور یہی تمام امریکہ کو واشنگٹن سے میرا پیغام ہے۔کیونکہ یہ آپ کا
ہیڈ کوارٹر ہے کہ اس سے بہتر نسخہ ان سارے مسائل کے علاج کے طور پر مجھے اور کوئی معلوم نہیں۔نہ ممکن ہو
سکتا ہے۔اللہ کرے کہ ہم اس نسخے پر عمل پیرا ہو جائیں اور پھر سارے ترقیات کے مراحل ہم پر خود بخود
آسان ہوتے چلے جائیں گے۔اللہ کرے کہ جلد تر ہمیں یہ مقام نصیب ہو۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 643 657)
766