اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھی بننا ہے تو پھر ہر احمدی پر تبلیغ فرض ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 6 نومبر 1987ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 نومبر 1987ء
اگر محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھی بنتا ہے تو پھر ہر احمدی پر تبلیغ فرض ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 06 نومبر 1987ء
قرآن کریم کی رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری شان میں جو لوگ بھی ہوں
گے، وہ بلا واسطہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے ساتھی قرار دیئے گئے ہیں۔گویا حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی آمد تو ساتھی بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔لیکن ساتھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی
بنتے ہیں۔اس پہلو سے جماعت احمدیہ کا جو مقام ہے، وہ عام دوسرے تمام فرقوں اور دوسرے تمام مذاہب
سے بالکل مختلف ہو جاتا ہے، بلند تر ہو جاتا ہے، ایک امتیاز اختیار کر جاتا ہے۔حضرت رسول اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھی قرار دے دینا کسی جماعت کو اس سے بڑا اعزاز ممکن ہی نہیں ہے۔چنانچہ اس پہلو سے
جماعت احمدیہ کو اپنے حالات کا جائزہ لیتے رہنا چاہئے اور اپنے مقام کا جائزہ لیتے رہنا چاہئے۔اور اس
مقام سے جو توقعات وابستہ ہیں، ان کے اوپر نظر رکھنی چاہئے کہ وہ کیا تو قعات ہیں۔وو۔اس بات کو بھلا دینے کی وجہ سے ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔اس بات کو بھلا دینے کی وجہ
سے ہر احمدی کو یہ پتا ہی نہیں کہ قرآن کریم میں میرا کیا مقام بیان ہوا ہے۔ہر احمدی سے جب میں توقع رکھتا
ہوں کہ وہ تبلیغ کرے اور خدا کی راہ میں ایک کھیتی اگائے اور روحانی اولاد پیدا کرے تو لوگ سمجھتے ہیں ،شاید اس کو
اپنا ذاتی جنون ہی ہو گیا ہے۔بار بار یہ ذکر کرتا ہے اور اس ذکر کو چھوڑتا نہیں، حالانکہ قرآن کریم کی رو سے ہر
شخص پر تبلیغ فرض نہیں ہے۔لیکن اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی بننا ہے تو پھر ضر ور فرض ہے۔پھر
ہر شخص پر فرض ہے۔کیونکہ قرآن کریم نے تعریف ہی یہ بیان فرمائی کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ ساتھی ،
جو دور آخر میں پیدا ہوں گے، ان کی یہ مثال انجیل میں بیان بھی ہوئی ہے، پیشگوئی کے طور پر۔اور وہی ساتھی
شمار ہوں گے، جو خدا کی راہ میں کھیتی اگائیں گے۔اور پھر اس کی پرورش خود کریں گے، یہاں تک کہ وہ کھیتی تو انا
ہو جائے۔تو ہر جگہ ہر احمدی جو دعوت الی اللہ کا کام کرتا ہے، اس کا قرآن کریم میں ذکر موجود ہے۔اگر قرآن کریم کی تعریف کی رو سے آپ محمد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی بنتے
ہیں تو آپ کو لازما خدا کی راہ میں ایک کھیتی لگانی ہوگی اور نئے نئے روحانی بچے پیدا کرنے ہوں گے۔اور
813
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 06 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
جب آپ یہ کریں گے تو قرآن کہتا ہے کہ لاز ما دشمن غصہ کھائے گا اور خدا کی راہ میں کام کرنے کے نتیجے
میں، دین کی خدمت کے نتیجے میں جو دشمن کو غصہ پیدا ہوتا ہے، اس سے اللہ تعالیٰ بچاتا ہے اور اللہ تعالی اس
سے حفاظت بخشتا ہے۔یہ وہ مضمون ہے، جو قرآن کریم میں جماعت احمدیہ کے متعلق بیان ہوا۔اور یہی مضمون ہے، جو
بار بار میں خطبوں میں یاد کراتا ہوں۔لیکن یہ جو مثال ہے زمیندار کی ، اس پر میں نے جتنا غور کیا ہے، اتنا ہی
میں حیرت میں ڈوب جاتا ہوں کہ اس میں اتنے تفصیلی مضامین بیان ہوئے ہیں کہ ان پر جتنا بھی آدمی غور
کرے، نئے نئے مضامین اس پر کھلتے چلے جاتے ہیں۔نئی نئی تبلیغ کی راہیں اس پر روشن ہوتی چلی جاتی
ہیں۔اور پھر جو تجربہ مجھے ہورہا ہے، اس تجربے کی رو سے بھی میں سمجھتا ہوں کہ یہ آیت ایک حیرت انگیز
مضامین کا خزانہ اپنے اندر رکھتی ہے۔کھیتیوں کے متعلق اکثر زمیندار جانتے ہیں کہ جب وہ زمین کے اوپر محنت کرتے ہیں، بیج
ڈالتے ہیں، ہل چلاتے ہیں، پانی دیتے ہیں تو سب زمینیں ایک طرح رد عمل نہیں دکھاتیں۔بعض زمینیں
اس محنت کو قبول کرتی ہیں اور جلدی پھل لگاتی ہیں۔بعض زمینیں اس محنت کو قبول نہیں کرتیں۔پھر بعض
کھیتوں کے بعض حصے محنت کو زیادہ قبول کرتے ہیں اور بعض دوسرے حصے قبول نہیں کرتے۔تو ایک پہلو سے یہ مثال ساری جماعت پر اطلاق پاتی ہے اور ایک پہلو سے یہ ہر اس
اطلاق پاتی ہے، جو دوسروں کو اس
کھیتی لگانے کی طرف متوجہ کرتا ہے۔اس نسبت سے جماعت کھیتی بن جائے
گی اور خلیفہ وقت وہ زمیندار ہو گا، جو کھیتی لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔اس کی نصیحتیں جو جماعت کو کی جاتی ہیں،
وہ بیج بن جائے گا۔اور جماعت جور د عمل دکھاتی ہے، وہ زمین کا رد عمل ہے، جو بیج اور محنت کے نتیجے میں زمین
دکھایا کرتی ہے۔تو اس مثال
کو الٹائیں پلٹائیں، مختلف زاویوں سے دیکھیں تو کئی قسم کے نئے نئے نظارے
سامنے آتے ہیں۔لیکن یہ مرکزی بات ہمیشہ پیش نظر رہنی چاہیئے کہ اس مثال میں ہم سب کے لئے بہت سے
سبق ہیں۔تبلیغ کے بے شمار مضامین اس چھوٹی سی آیت میں بیان ہو گئے ہیں۔اور جیسا کہ میں نے بیان کیا
ہے، تبلیغ کا کام لینے والوں میں خلیفہ وقت کے بعد تمام امرائے جماعت ہیں، تمام مربیان سلسلہ ہیں۔اس
پہلو سے الزراع وہ بن جائیں گے اور جماعت وہ کھیتی ہوگی، جس کو وہ نصیحت کرتے ہیں، جس سے چاہتے
ہیں کہ وہ مضبوط ہو اور جلد جلد بڑھے اور توانا ہو جائے۔اور اپنی مرکزی ڈنڈی پر اس طرح اپنی ذات میں قائم
ہو جائے کہ دشمن کی دشمنیوں سے بے نیاز ہو جائے۔اس پہلو سے یہ مثال خلیفہ وقت پر بھی صادق آتی اور
اس کے ساتھ کام کرنے والے منتظمین پر بھی صادق آتی ہے۔814
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 نومبر 1987ء
اس پہلو سے جب میں غور کرتا ہوں تو مختلف جماعتوں کے مختلف رد عمل دکھائی دیتے ہیں اور
مختلف جماعتوں میں پھر آگے مختلف رد عمل نظر آتے ہیں۔اگر کینیڈا کومثلاً ایک کھیت کے طور پر تصور کریں اور
گزشتہ سارے خطبات، جن میں تبلیغ کا ذکر کیا گیا ہے، ان خطبات کے نتیجے میں جماعت کینیڈا کے رد عمل کو
دیکھیں اور میرے ساتھ شامل ہونے والے، دیگر نصیحت کرنے والوں کو اگر انسز راع میں داخل کر لیا جائے ،
یعنی امیر ہے، مقامی امراء ہیں، سیکرٹریان
تبلیغ ہیں، وہ سارے محنت کر رہے ہیں، اس لئے ہم سب پر جمع کا
صیغہ آئے گا۔اس پہلو سے ایک اور بات بھی ذہن میں آتی ہے کہ یہ آیت فصاحت و بلاغت کے درجہ کمال
تک پہنچی ہوئی ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کا ذ کرفرمایا اور پھر و الذین معہ کہ کہ اس مضمون کو
پھیلا دیا کہ اس کے ساتھ اور بھی بہت سے ساتھی ہیں۔اسی طرح السوداع میں بھی ایک مرکزی نقطہ ہوگا، جو
سارے نظام زراعت کا انچارج ہوگا۔اور اس کے ساتھ پھر اور کام کرنے والے شامل ہوتے چلے جائیں
گے اور ایک بڑی جماعت بن جائے گی۔یہ مضمون ہے، جو اس میں ساتھ بیان
فرمایا گیا۔یہاں مرکزی نقطہ
سے مراد خلیفہ وقت نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہیں اور آپ کے ساتھ شامل ہونے والے خلفاء اور
پھر ان کے ساتھ شامل ہونے والے دیگر ساتھی اور اس طرح یہ مضمون پھیلتا چلا جاتا ہے۔اس پہلو سے جب میں غور کرتا ہوں تو بعض ممالک خدا تعالیٰ کے فضل سے ان کوششوں کے نتیجے
میں بہت ہی اچھا رد عمل دکھاتے ہیں۔بعض زمینیں ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت جلد محنت کا بدلہ اگلتی
ہیں۔بیج ان میں داخل کریں تو اسے بڑھا کر واپس کرتی ہیں۔تھوڑی محنت کریں، زیادہ پھل دیتی ہیں۔اور
بعض زمینیں ہیں، جو نسبتاً بہت زیادہ محنت چاہتی ہیں، بہت زیادہ توجہ چاہتی ہیں۔چنانچہ بعض چھوٹے
چھوٹے ممالک ہیں، جن کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ توفیق ملتی ہے کہ جب میں تحریک کرتا ہوں، بڑی کثرت
،
کے ساتھ اس کے نتیجے وہاں ظاہر ہوتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ الزراع جن کا قرآن کریم میں
ذکر ہے، ان کی تعداد بھی بڑھتی چلی جارہی ہے۔اپنے رقبے کے لحاظ سے چھوٹے ، اپنی آبادی کے لحاظ سے
چھوٹے ، جماعت احمدیہ کے لحاظ سے چھوٹے لیکن کھیتیاں اگانے کے لحاظ سے بہت ہی زرخیز اور بہت ہی
وسیع اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بڑی تیزی کے ساتھ ان میں روز بروز ترقی ہوتی چلی جارہی ہے۔افریقہ کے بعض ممالک ہیں، جن میں پہلے بہت سستی تھی۔گزشتہ چند سال سے میں ان سے یہ
توقع رکھ رہا ہوں کہ اپنا دائرہ بڑھاؤ کھیتی لگانے والے زیادہ سے زیادہ تیار کرو اور اپنی جماعت کو بڑھاؤ۔یعنی
حقیقی وہ جماعت، جس کا قرآن کریم میں ذکر ہے، جو لازماً خدا کی راہ میں کچھ بیج لگاتے ہیں اور پھر ان کی
815
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
پرورش کرتے ہیں، ان لوگوں کی تعداد میں اضافہ کرو۔اس نصیحت کے نتیجے میں، میں نے ان کے سامنے
ایک کسوٹی رکھی۔اس کسوٹی کے اوپر اپنی کوششوں کو پرکھا کرو۔وہ یہ تھی کہ آپ ہر سال دگنا ہونے کی کوشش
کرو۔اگر تمہاری کوششیں پچھلے سال سے دگنا پھل دیتی ہیں اور آئندہ سال پھر وہ دگنا ہو جاتا ہے اور آئندہ
سال پھر وہ دگنا ہو جاتا ہے تو اس سے میں یہ نتیجہ نکالوں گا ہ اللہ تعالی کے فضل سے
تم نصیحتوں پر پوری طرح
عمل کرنے والے ہو۔اور خدا تعالیٰ کا فضل اس بات کو ثابت کر رہا ہے کہ تمہاری کوئی محنت ضائع نہیں جا
رہی۔چنانچہ کئی ممالک ہیں، جو مسلسل گزشتہ چار سال سے اسی طرح دگنا اور پھر دگنا اور پھر دگنا نتیجہ دکھاتے
چلے جارہے ہیں۔ہو سکتا ہے ایک موقع پر جا کر یہ رفتار اس طرح تیزی کے ساتھ قائم نہ رہ سکے۔کیونکہ انسانی
استعدادوں کی اپنی حد بندی ہوا کرتی ہے۔اور یہ لازمی نہیں ہوا کرتا کہ اس طرح ہر جماعت ہر سال اپنے
نیک نتائج کو دگنا کر سکے۔لیکن اب تک بہر حال خدا کے فضل سے یہ نتیجہ ظاہر ہورہا ہے۔پھر بعض یورپین ممالک ہیں، جن میں تبلیغ کی طرف عملا کوئی بھی توجہ نہیں تھی۔لیکن گزشتہ چند
سالوں میں حیرت انگیز تبدیلیاں واقع ہوئیں۔ناروے ان میں سے ایک ہے۔بہت چھوٹی سی جماعت
ہے۔ایک زمانے میں چند گنتی کے احمدی تھے لیکن اب خدا کے فضل سے ہر سال ، ہر جہت میں وہ جماعت
پھیلتی چلی جارہی ہے۔اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ بعض عرب ممالک کے بعد، سب سے زیادہ
عربوں میں تبلیغ میں وہ جماعت کامیاب ہے۔اور ایک سے زائد آدمی ہیں، جو وہاں کام کر رہے ہیں۔لیکن جب کینیڈا کو دیکھا جائے تو یہ زمین سخت نظر آتی ہے۔یہاں سے جواب نہیں مانتا۔آواز تو
یہاں پہنچتی ہے لیکن جس طرح بیج کھیت میں ہر طرف پھیلایا جاتا ہے، زمیندار کسی زمین کے ٹکڑے سے کنجوسی
تو نہیں کیا کرتا ہر طرف بار بار پھیلاتا ہے۔یہاں بھی اسی طرح وہ بیج ڈالا جارہا ہے۔نیک نصیحتوں کا بیج۔لیکن
اگتے بہت تھوڑے ہیں۔اتنی تھوڑی تعداد ہے، Respond کرنے والوں کی ، لبیک کہنے والوں کی ، ہاں میں
سے
جواب دینے والوں کی کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے کہ کیا واقعہ ہے؟ جب جماعت کا دورہ کرتا ہوں، دوستوں۔ملتا ہوں تو ان میں مجھے اخلاص بھی دکھائی دیتا ہے، سچائی بھی نظر آتی ہے، دین سے محبت بھی دکھائی دیتی ہے،
نیک تمنائیں بھی نظر آرہی ہیں۔لیکن جب دعوت الی اللہ کی طرف بلاتا ہوں تو عجیب بات ہے کہ خاموشی
دکھائی دیتی ہے۔اس لئے اپنی کچھ فکر کریں، سوچیں کہ کیا وجہ ہے؟ کیوں آپ لوگ ان لوگوں میں شامل ہونے
کی تمنا نہیں رکھتے ، جن کا قرآن کریم میں ذکر ہے؟ بہت ہی خوش نصیب لوگ ہیں وہ جن کا قرآن کریم میں
ذکر ہے، خدا کے کلام میں ذکر ہے۔سوچیں تو سہی کہ کتنا عظیم مقام ہے اور اس مقام کو حاصل کرنے کے۔آپ سے جو توقع کی جارہی ہے، وہ ناممکن نہیں ہے۔اتنا بڑا کام نہیں ہے، جو ہو نہ سکے۔816
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 نومبر 1987ء
امر واقعہ یہ ہے کہ بہت سے احمدی جو علمی لحاظ سے بہت کمزور ہیں ، صرف بچے اخلاص سے کوشش
کرتے ہیں اور ہمہ تن مصروف رہتے ہیں تبلیغ کے کاموں میں اور سوچتے رہتے ہیں، دعائیں کرتے رہتے
ہیں، ان کو ضرور پھل ملتا ہے اور بہت بہت بڑے اچھے اچھے پھل ملتے ہیں۔ان کے علم کے مقابل پر نہیں بلکہ
ان کے اخلاص کے مقابل پر ان
کو پھل ملتا ہے۔علم کی بنا پر نہیں بلکہ اخلاص کی بنا پر ان کو پھل ملتا ہے۔اس
لئے کچھ نہ کچھ ایسی بات ضرور ہے یا عدم توجہ ہے یا کہیں کوئی اور کمزوری ہے یا دنیاداری کی دلچسپیاں ہیں،
جنہوں نے اپنی طرف توجہ مائل کی ہوئی ہے۔لیکن اگر آپ میں سے ہر شخص اس آواز پر لبیک کہنا چاہے تو ہر
شخص کے لئے رستہ کھلا ہے۔تبلیغ کے اتنے مواقع دنیا میں پیدا ہوتے رہتے ہیں کہ ایک شخص جو بیدار مغزی
کے ساتھ رستے تلاش کرنا چاہے، اللہ تعالیٰ خود اس کو رستے مہیا فرما دیتا ہے۔رستہ چلتے کوئی سیر گاہ میں آپ
جارہے ہوں، سیر کر رہے ہوں سیر تو ہوگی ہی ساتھ لیکن کئی رستے میں ایسے دوست ملتے ہیں، جن کے ساتھ
علیک سلیک ہو جاتی ہے، ان کے ساتھ محبت کا سلوک کیا جائے ، اخلاص کا سلوک کیا جائے تو فوری طور پر
متوجہ ہوتے ہیں۔اور چونکہ عام طور پر دوسرے سیر کرنے والے ایک دوسرے سے غیر معمولی حسن و احسان کا
سلوک نہیں کرتے ، اس لئے وہ غیر معمولی طور پر ایسے اخلاق کے مظاہرہ سے متاثر ہوتے ہیں۔اور اس وقت
جو تعلقات قائم ہوتے ہیں، اس کے نتیجے میں پھر تبلیغی روابط آگے بڑھ جاتے ہیں۔اسی طرح رستہ چلتے ،
بازار میں جاتے ہوئے ، شاپنگ کرتے ہوئے دیگر اپنے کاموں کے دوران جن لوگوں کو شوق پیدا ہو جائے ،
وہ کچھ نہ کچھ نئے لوگ تلاش کر ہی لیا کرتے ہیں۔اور کچھ مشکل نہیں ہے۔اور سارا سال چند دوستوں کو چن
لینا، ان سے خاص طور پر پیار اور محبت کا سلوک کرنا، رفتہ رفتہ ان کو یہ بتانا کہ میں اگر مختلف ہوں تو کیوں مختلف
ہوں، اپنی ذات میں ان کی دلچسپی پیدا کرنا اور پھر اس ذاتی دلچسپی کو جماعتی دلچسپی میں تبدیل کر دینا، یہ ایک
عام بات ہے۔کوئی بہت مشکل کام نہیں ہے۔اگر آپ کرنا شروع کریں گے اور دعا کریں گے تو آپ کو بھی آ
جائے گا۔لیکن عموماً میں نے دیکھا ہے کہ لوگ ایک بات کو سن کر اثر قبول کرتے ہیں اور پھر اگر کچھ عرصہ اس
اثر سے فائدہ نہ اٹھا ئیں تو وہ اثر بھی مٹ جایا کرتا ہے۔پھر نیند آجاتی ہے، پھر اپنی پہلی حالت پر وہ راضی ہو
جاتے ہیں۔تو جب بھی آپ اچھی بات سنتے ہیں، وہ وقت ہوتا ہے، اس پر عمل کرنے کا۔اسی وقت کچھ فیصلے
کیا کریں، اسی وقت اپنے طرز عمل میں کچھ تبدیلیاں پیدا کیا کریں۔اگر آپ ایسا کریں گے تو پھر اللہ تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ نیک نصیحتیں آپ کے اندر نئی روحانی روئیدگی پیدا کریں گی اور آپ کے اندر سے نئی نئی ترقی
کی شاخیں پھوٹیں گی۔آپ کے وجود میں پاک تبدیلیاں پیدا ہوں گی۔جن کے نتیجے میں ماحول میں آپ
پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کے اہل ہو جائیں گے۔817
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
اسی طرح اور بھی کئی پہلوؤں سے یہ مثال
تبلیغ کے معاملے میں حیرت انگیز طور پر صادق آتی
ہے۔زمینداروں کو تجربہ ہے کہ جب وہ کھیت میں گندم یا کوئی اور بیج ڈالتے ہیں، اس پر محنت کرتے ہیں۔جیسا میں نے بیان کیا، بعض حصے جواب نہیں دیتے ، بعض جواب دیتے ہیں۔لیکن اگر وہ مسلسل محنت کرتے
ر ہیں تو جو پہلے جواب نہیں دیتے تھے، وہ بھی جواب دینے لگ جاتے ہیں۔زمیندار جانتا ہے کہ جس کھیت
کی طرف توجہ رکھی جائے ، وہ آہستہ آہستہ پہلے سے زیادہ Responsive ہونا شروع ہو جاتا ہے اور کچھ
اور زمین کے ٹکڑے، جو پہلے نا کارہ تھے، شامل ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔پھر بنے کٹ کٹ کے کھیت
میں داخل ہونے لگ جاتے ہیں۔یہاں تک کہ درمیان میں چلنے کی جگہ بھی تھوڑی سی رہ جاتی ہے۔کھیتوں
کے درمیان جو ڈنڈیاں بنی ہوئی ہوتی ہیں، اچھے زمیندار جانتے ہیں کہ آہستہ آہستہ وہ بھی کھیت میں داخل
ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔جو کر زمین ہے، اس کا کلر کم ہونا شروع ہو جاتا ہے، جو لیول (Level) نہیں
تھی ، پانی نہیں پہنچتا تھا، پھر وہ لیول ہونی شروع ہو جاتی ہے۔تو وہ کھیت جن پر محنت کی جائے ، وہ جواب
دیتے ہیں۔اس لئے بار بار یاد دہانی کرانے کی ضرورت ہے اور بار بار محنت کی ضرورت ہے۔امراء کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے اور ان کی مجالس عاملہ کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے ،سیکر ٹریان تبلیغ کو یہ
بات یاد رکھنی چاہئے۔صرف ایک دفعہ کی یادو دفعہ کی نصیحت کافی نہیں ہے۔آپ سب جو جماعت کے
عہدیدار ہیں، آپ کا جماعت سے واسطہ روز روز کا پڑنے والا ہے۔میں ہر خطبے میں تو اس بات کو چھیڑ نہیں سکتا
اور بہت سے مضامین ہیں، جن کی طرف توجہ دینی پڑتی ہے۔ساری دنیا کے بہت سے مسائل ہیں، جن کو باری
باری زیر نظر لا کر جماعت کے سامنے رکھنا ہوتا ہے۔اور نہ میں بار بار یہاں آسکتا ہوں۔اس لئے جو عہد یدار
ہیں، وہ ان الزراع میں داخل ہیں، جو میرے ساتھ شامل کئے گئے ہیں۔ان کو مسلسل توجہ کرنی چاہئے۔به مضمون جو ہے، یہ ان سب الزراع پر صادق آتا ہے، جو کسی ملک کی انتظامیہ سے تعلق
رکھتے ہیں۔مجلس عاملہ مرکز یہ ہو یا مقامی مجالس عاملہ ہوں۔کیونکہ میں نے تمام مجالس عاملہ کی ذمہ داری
لگائی ہے کہ ہر مہینے وہ تبلیغ کے موضوع کو ضرور زیر بحث لائیں۔اور کوئی مجلس عاملہ ایسی نہ ہو، جس میں مہینے
میں ایک بار ایجنڈے پر یہ مضمون نہ ہو کہ ہم نے تبلیغ کو زیر نظر لانا ہے اور دیکھنا ہے کہ ہم کیا کوششیں کر رہے
ہیں؟ ان کوششوں کا کیا نتیجہ نکلا رہا ہے؟ کتنے نئے احمدیوں کو ہم نے داعی الی اللہ بنا دیا ہے اور ایک نیا
اعزاز بخشا ہے؟ داعی الی اللہ بنا کے ان لوگوں میں شامل کر دیا ہے، جن کا قرآن کریم میں ذکر ہے۔اور
کتنے داعی الی اللہ ہیں، جو کمزور تھے یا ان کو طریقہ نہیں آتا تھا، ان کو ہم نے طریقے سمجھائے ، ان کی کمزوری
"
818
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کو دور کیا ، ان کی مدد کی ، یہاں تک کہ اللہ کے فضل کے ساتھ وہ پہلے سے بہتر داعی الی اللہ بن گئے؟ اس قسم
کے مضامین پر غور کرنے کے لئے میں نے ہدایت کی تھی کہ ہر مجلس عاملہ ایک دفعہ اسے زیر غور لائے۔لیکن
امر واقعہ یہ ہے کہ ایسا نہیں ہوا۔بہت کم ممالک نے سنجیدگی سے اس ہدایت کی طرف توجہ دی ہے۔اور یہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ اگر آپ خلیفہ وقت کی ہدایت، میں ہوں یا کوئی بھی ہو، جو بھی اس
منصب پر فائز ہوتا ہے، خواہ میرے جیسا کمزور ہی کیوں نہ ہو، اگر اس کی ہدایات کو آپ نظر انداز کریں یا تخفیف
کی نظر سے دیکھیں گے تو آپ سے برکتیں اٹھ جائیں گی۔میرا ساری زندگی کا تجربہ ہے۔یعنی میں تو خلیفہ ابھی
چند سال ہوئے بنا۔لیکن میں نے دو خلافتوں کو دیکھا ہے، بڑے غور کے ساتھ اور قریب سے۔اور میر اساری
زندگی کے تجربے کا نچوڑ یہ ہے کہ خلیفہ وقت کی ہدایت پر اگر آپ اخلاص کے ساتھ، سنجیدگی کے ساتھ توجہ دیں
گے، خواہ آپ کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے تو آپ کے کاموں میں غیر معمولی برکت پڑے گی۔اور اگر آپ ایک
کان سے سن کر دوسرے کان سے بھلا ئیں گے تو پھر آپ کے کاموں میں سے برکت اٹھ جائے گی۔جماعت
کو اس وقت بڑی تیزی کے ساتھ کام کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔اور کثرت کے ساتھ الزراع پیدا
کرنے کی ضرورت ہے۔اس لئے اس معاملے کی طرف زیادہ سنجیدگی سے توجہ کرنی چاہئے۔پھر اس مثال کو اور طرح سے بھی پر کچھ کر دیکھیں۔حیرت انگیز وسعت اس مثال میں پائی جاتی
ہے۔ایک آیت ہے لیکن اتنا وسیع مضمون بیان ہوا ہے کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔بعض کھیتوں پر میں نے
کام کر کے دیکھا ہے، جب آپ محنت کرتے ہیں، بار بار یا زیادہ کھاد ڈالتے ہیں تو بعض جگہ وہ کھا د ضائع
جاتی ہے اور بعض جگہوں پر فصل بہت زیادہ اگتی ہے۔اور ہر محنت میں وہی حصہ جواب دیتا ہے۔چنانچہ بعض
دفعہ بعض ٹکڑوں کا زرخیز ہونا باقی کھیت کے عیب بھی ڈھانپ لیتا ہے۔چنانچہ میں نے بھی یہ تجربہ کر کے دیکھا
ہے کہ جماعت کو جب بھی تبلیغ کی نصیحت کرتا ہوں، زیادہ تر وہی لوگ دوبارہ سامنے آتے ہیں، جو پہلے ہی تبلیغ
کر رہے ہوتے ہیں۔زیادہ تر وہی لوگ اپنی محنت کو اور زیادہ بڑھا دیتے ہیں اور زیادہ کوشش کرتے ہیں،
دعاؤں کو بڑھا دیتے ہیں اور ان کے پھل میں اضافہ ہوتا ہے۔کم ایسا دیکھا گیا ہے کہ جو نہیں کرتے ، وہ شامل
ہو جائے۔اور ان کی وجہ سے بعض دفعہ باقی کھیت کی جو کمزوری ہے، وہ چھپ جاتی ہے۔ابھی اس امریکہ کے دورے میں بھی میں نے محسوس کیا ہے کہ بعض جماعتوں میں چند آدمی ہیں،
جو کام کر رہے ہیں۔اور ان کے کام کے نتیجے میں غیر معمولی طور پر کثرت کے ساتھ تبلیغ ہورہی ہے، کثرت
کے ساتھ غیر احمدی مسلمان، کثرت کے ساتھ غیر مسلم عیسائی اور یہودی اور اس قسم کے دوسرے مذاہب سے
819
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
تعلق رکھنے والے جماعت کا لٹریچر پڑھ رہے ہیں۔جماعت کی مجالس میں شامل ہوتے ہیں اور جب بلایا
جاتا ہے تو وہ شوق سے حاضر ہوتے ہیں۔لیکن اگر آپ غور سے دیکھیں تو وہ چند کام کرنے والے ہیں اور اکثر
آدمی ابھی بھی کام نہیں کر رہے۔لیکن جماعت کے چہرے پر رونق آگئی۔دور سے دیکھنے والا یہی سمجھتا ہے کہ
وہ جماعت غیر معمولی طور پر فعال ہو گئی ہے۔لیکن جس زمیندار نے دیکھنا ہے اپنی کھیتی کو ، وہ اس نظر سے نہیں
دیکھا کرتا۔اگر اس نظر سے وہ بھی دیکھے تو اس کی کھیتی ترقی نہیں کر سکتی۔اس کا زمیندارہ نشو و نما نہیں پاسکتا۔زمیندار کو اور نظر سے دیکھنا پڑتا ہے۔وہ یہ دیکھتا ہے کہ کھیت کا کتنا حصہ خالی پڑا ہے۔کتنے حصے نے محنت کا
اور
جواب نہیں دیا۔اور وہ بعض حصوں کی روئیدگی سے خوش ہو کر مطمئن نہیں ہوا کرتا۔بلکہ جو کمز ور حصے ہیں، ان
کی طرف دیکھ کر اور فکر مند ہوتا ہے۔جب تک وہ شامل نہ ہو جائیں، وہ اطمینان نہیں پاتا لیکن بعض امراء یہ
سمجھتے ہیں کہ اگر ر پورٹوں میں بعض لوگوں کے زیادہ کام کو دکھا دیا جائے تو میں مطمئن ہو جاؤں گا۔وہ سمجھتے
ہیں کہ کہہ دیا جائے، دیکھیں شکاگو کی جماعت ماشاء اللہ کیسا اچھا کام کر رہی ہے۔واقعی اچھا کام کر رہی ہے
لیکن چند کام کر رہے ہیں۔اس بات کو وہ مجھ سے چھپا نہیں سکتے۔جب میں دورہ کرتا ہوں، ملتا ہوں لوگوں سے تو خدا تعالیٰ مجھے ساتھ دکھا دیتا ہے کہ کون لوگ ہیں؟
کتنا کام کر رہے ہیں؟ اور ساری جماعت اس محنت میں شامل ہے یا چند لوگوں کی محنت باقی جماعت کھا رہی
ہے۔پھر اسی طرح بعض شہروں میں کوئی کام نہیں ہو رہا لیکن سارے ملک کی مجموعی محنت کے نتیجے میں خدا تعالیٰ
جو فضل نازل
فرما رہا ہے ، بعض امراء وہی دکھاتے ہیں۔حالانکہ ان کو یہ دکھانا چاہئے کہ میرے ملک میں کتنے
حصے ابھی تک سوئے پڑے ہیں؟ کتنی کھیتیاں ہیں، جو بیکار پڑی ہیں؟ اور ان کے لئے میں کیا کر رہا ہوں ؟ ان
کے لئے میری مجلس عاملہ کیا کر رہی ہے؟ اور میرے ساتھی کس طرح توجہ کر رہے ہیں؟ اس طرف سے نظر ہٹا کر
چند لوگوں کی محنت پر خوش ہو جاتے ہیں۔ان کی محنت پر خوش ہونا تو ضروری ہے لیکن ان کی خاطر ، ان کی محنت
کے نتیجے میں دوسروں سے خوش ہونے کا کیا مطلب؟ یعنی جنہوں نے کام کیا ہے، ان کی محنت پر تو بہر حال
خوش ہونا ہے۔لیکن ان کی محنت کو باقی سب پر تقسیم کر کے سب سے برابر خوش ہو جانا ، یہ کوئی معقول بات نہیں۔اس لئے ان کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔لیکن بہر حال میں نے دیکھا ہے کہ جہاں بڑی رونق دکھائی
دیتی ہے تبلیغ کے لحاظ سے ان لوگوں میں بھی جب قریب سے جا کر آپ مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ ابھی
تک جماعت کا اکثر حصہ فعال نہیں ہے۔بہت چند گنتی کے لوگ ہیں، ہر جماعت میں جو محنت کر رہے ہیں اور
ان کے پھل کو اس ساری جماعت کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔اور ساری جماعت پھر فخر کرتی ہے کہ ہاں ہم
نے یہ کام کیا ہے۔حالانکہ چند ہیں، جو کام کرنے والے ہیں۔820
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 06 نومبر 1987ء۔۔۔آپ خدا کے وہ شیر ہیں، آپ میں سے ہر ایک کا ذکر قرآن کریم میں ان شہروں کے طور پر
ملتا ہے، جنہوں نے خدا کی راہ میں کچھ Produce کرنا ہے، کچھ پیدا کرنا ہے اور بھیک منگے نہیں بنا ، لوگوں
کے شکار پر زندہ نہیں رہنا بلکہ اپنا شکار خود پیدا کرنا ہے۔آپ میں سے ہر ایک کو زراع کی جماعت میں داخل
ہونا چاہئے۔اور ہر ایک کو خدا کی راہ میں کچھ پیدا کرنا چاہئے۔تا کہ لوگ آپ کے شکار سے فائدہ اٹھائیں۔آپ لوگوں کے مارے ہوئے شکار کی طرف نظریں نہ جمائیں۔اس شان کی جماعت بننا ہے آپ کو۔اس
لئے یہ ٹھیک ہے کہ آپ کی جماعت میں چند لوگ بھی اگر کام کریں گے تو ساری جماعت کے چہرے پر رونق
آئے گی۔لیکن آپ ان کی پیدا کردہ رونق کے محتاج ہوں گے، ان کی وجہ سے آپ کا نام بلند ہورہا ہو گا۔ان
لوگوں میں کیوں نہیں شامل ہوتے ، جن کی وجہ سے دوسروں کے نام بلند ہوا کرتے ہیں۔اس لئے ہر جماعت کے فرد کو اس پہلو سے اپنا جائزہ لینا چاہئے۔اور واقعہ اس میں کوئی بھی
مبالغہ نہیں کہ اگر آپ اپنے طور پر خدا کی راہ میں کھیتی لگانے والوں میں شامل ہو جائیں گے تو اس جماعت
میں داخل ہوں گے، جن کا ذکر ان آیات میں ملتا ہے کہ
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کا رسول ہے۔کس شان کا رسول ہے اور کس شان کے ساتھی اس نے پیدا کر
دیئے ہیں کہ یہ یہ ان کی صفات ہے۔اور دوسرے دور میں بھی اس کے کچھ ساتھی پیدا ہوں گے، جو
الزراع ہوں گے ، خدا کی راہ میں کھیتی لگانے والے ہوں گے اور ان کی کھیتیاں نشو و نما پائیں گی۔اور اس کثرت
سے وہ پھیلیں گے کہ غیر کے لئے غضب کے سوا کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔یہ بھی مضمون ہے۔اس میں غیر کا
غضب بیکار ہو جایا کرتا ہے۔اگر نشو ونما تیز ہو جائے اور اگر نشو و نما کمز ور ر ہے تو پھر غضب کا نقصان بھی ضرور
پہنچا کرتا ہے۔تو نشو ونما کی تیزی کے نتیجے میں صرف غضب کا ذکر فرمایا۔اس کے نقصان کا ذکر نہیں فرمایا۔اگر
جماعت احمد یہ اس تیزی سے پھیلنا شروع ہو جائے تو ناممکن ہے کہ کوئی حاسد، کوئی جماعت کا دشمن جماعت کو
کوئی نقصان پہنچا سکے۔کثرت کے ساتھ اور تیزی ساتھ پھیلنے والی جماعتوں کو کوئی دنیا میں نقصان نہیں پہنچا
سکتا۔جو اپنی جگہ کھڑی ہو جاتی ہیں، جو کمزور پڑ جاتی ہیں ، نشو و نما بند کر دیتی ہیں، ان کو نقصان پہنچتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم کی اس مثال کا اطلاق اس پہلو سے بھی کھیتی باڑی کے اوپر خوب صادق آتا
ہے، وہ پودے جو بڑھ رہے ہوتے ہیں، ان کے اوپر بھی کیڑے مکوڑے بیٹھتے ہیں لیکن ان کا نقصان نہیں کر
سکتے۔جن کی صحت اندورنی طور پر اچھی ہو، ان کے اوپر بھی دوسرے کپڑے حملہ کرتے ہیں لیکن ان کا
821
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
نقصان نہیں کر سکتے۔لیکن جو پودے اندرونی طور پر کمزور پڑ جائیں، جن کی نشو ونما کھڑی ہو جائے،
Stinted Growth جس کو کہتے ہیں، وہ رک رک کر بڑھیں یا ایک جگہ کھڑے ہوں، اس کثرت سے
کیڑے مکوڑے ان پر حملہ کرتے ہیں کہ ان کی رہی سہی جان بھی ختم کر دیتے ہیں۔تنے سے بیماری شروع
ہوتی ہے، جڑوں تک اتر جاتی ہے۔جڑوں سے شروع ہوتی ہے تو سارے تنے کو کھا جاتی ہے۔تو غالبا یہ
وجہ ہے کہ قرآن کریم نے دشمن کے غضب کا تو ذکر فرمایا، اس کے نقصان کا کوئی ذکر نہیں فرمایا۔اس لئے کہ
مثال ایک ایسی کھیتی سے دی ہے، جو بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے، روز روز نئے رنگ دکھا رہی ہے ، نئی
کونپلیں پھوٹ رہی ہیں اور اس کے تنے میں نئی توانائی پیدا ہوتی چلی جارہی ہے۔اس پہلو سے اگر جماعت احمدیہ ترقی کرنا شروع کرے اور اس کا انحصار ہر فرد جماعت پر ہے۔یہ یادر کھنے والی بات ہے، عمومی طور پر جماعت احمدیہ سے نہیں، ہر فرد جماعت سے۔اگر ہر فر د جماعت
محمد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت میں داخل ہونا چاہے اور ان لوگوں میں شامل ہونا چاہیے، جو
آخرین میں ہو کر بھی پہلوں سے مل گئے تھے تو یہ وہ راز ہے، جو قرآن کریم نے ہمیں سمجھایا ہے۔اور اس
کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت ہر شر اور ہر خطرے سے آزاد ہو جائے گی۔کوئی دنیا کی طاقت
آپ کو سمیٹ نہیں سکتی کسی جگہ۔سارا کینیڈا خالی پڑا ہے، سارا امریکہ خالی پڑا ہے۔بہت سے لوگ ہیں
یہاں ، قابل توجہ ان کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور اکثر لوگ ان کی طرف توجہ نہیں کر رہے۔امریکہ کی جماعت کو میں نے بار بار سمجھایا اور ایک خطبے میں خاص طور پر اس طرف متوجہ کیا کہ
بہت سے ایسے امریکن ہیں، جن کو کالے امریکن کہا جاتا ہے۔اور ہم ان کو Afro-American کہتے
ہیں۔یعنی افریقائی امریکن تا کہ وہ کالے کا لفظ جو اپنے اندر داغ رکھتا ہے، اس سے ان کو صاف کیا جائے۔ویسے تو رنگ میں کوئی برائی نہیں لیکن کیونکہ کالے لفظ کے ساتھ ایک تذلیل کا معنی شامل کر دیا گیا ہے، اس
لئے ہم یہ پسند نہیں کرتے کہ ان کو کالے افریقین کہا جائے۔بلکہ کہتے ہیں افریقائی امریکن۔جو افریقی
باشندے ہیں اور آغاز کے لحاظ سے۔لیکن بعد میں امریکہ میں آباد ہو کر امریکن بن گئے۔میں نے ان کو
سمجھایا کہ آپ نے اس قوم کی طرف توجہ ہی نہیں کی نتیجہ بہت سے بعد میں آنے والے ان کے بہت
سے حصے کو اپنے ساتھ شامل کر گئے۔حالانکہ وہ آپ کے تھے پہلے۔آپ تھے پہلے جو امریکہ میں پہنچے۔آپ کے یہاں امریکہ میں آنے کے نتیجے میں اسلام داخل ہوا ہے، یہاں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے
سب سے پہلا اسلام کا مشن جس جماعت کو کھولنے کی توفیق ملی ، وہ جماعت احمد یہ تھی۔لیکن عدم توجہ کے
822
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 06 نومبر 1987ء
نتیجے میں آپ نے بہت عظیم الشان مواقع اپنے ہاتھ سے گنوادیئے۔اب بھی توجہ کریں۔اور یہ وہ زمین
ہے، یعنی یہاں بھی اسی آیت کے مضمون کا اطلاق پاتا ہے، جو زرخیز ہی نہیں بلکہ بہت جلد جلد بہترین
جواب دینے والی زمین ہے، لبیک کہنے والی زمین ہے۔تھوڑا کام کریں آپ افریقین امریکنوں پر بہت
بڑے نتیجے نکلتے ہیں۔تو جو زمینیں زرخیز اور نتیجہ خیز ہیں، جو تعاون کرنے والی زمینیں ہیں، ان کو آپ چھوڑ
رہے ہیں اور سفید چھڑی کے پیچھے پڑ گئے ہیں کہ سفید ہوگا تو آپ کو عزت ملے گی۔عزتیں کون سی ہیں، جو
دنیا سے تعلق رکھنے والی ہیں۔فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلهِ جَمِيعًا
(النساء: 140)
عزتیں تو ساری کی ساری خدا کی ہیں اور خدا کے ہاتھ میں ہیں۔جو قوم خدا کے نام پر لبیک کہتی
ہے، نیک باتوں کو توجہ سے سنتی ہے اور جلد آگے بڑھتی ہے ، وہی عزت والی قوم ہے۔اس کے آنے سے
آپ کی عزت بڑھے گی۔جو توجہ نہیں کرتے ، ان کی طرف آپ کا توجہ دینا، قرآن کی نصیحت کے منافی بات
ور
ہے، قرآنی تعلیم کے منافی بات ہے۔اس مضمون کو میں نے امریکہ میں بھی بیان کیا اور آپ کے سامنے بھی رکھتا ہوں۔وہ
قومیں، جو پسماندہ قومیں کہلاتی ہیں، وہ لوگ، جن کو لوگ تحقیر کی نظر سے دیکھتے ہیں، عموماًدیکھا گیا ہے کہ
جب ان تک دین کا پیغام پہنچایا جائے تو وہ جلدی جواب دیتے ہیں، جلدی لبیک کہتے ہیں۔تو یہ سب خدا
کی زمینیں ہیں۔خدا کی نظر میں کوئی بھی گھٹیا اور پسماندہ نہیں ہے اور کوئی بھی ذلیل نہیں۔ایک ریڈ انڈین
اگر آپ کی بات کا جواب دے تو وہی خدا کی نظر میں معزز ہے۔اس لئے آپ زمینوں کی تلاش میں بھی عقل
اور ہوش سے کام لیا کریں۔جو جلد جواب دیتے ہیں، جلد لبیک کہتے ہیں ، جلد تعاون کرتے ہیں، ان کی
طرف زیادہ توجہ دیں۔جو بار بار بات سننے کے باوجو د رسما توجہ کرتے ہیں اور حقیقی طور پر تبدیلی پیدا نہیں
کرتے ، ان کو نظر انداز کر دیا کریں یا معمولی توجہ دیا کریں، اسی نسبت کے لحاظ سے۔بہر حال یہ مضمون تو
بہت ہی وسیع ہے ، نہ ختم ہونے والا ہے۔میں آخر پر آپ کو یہی نصیحت کرتا ہوں کہ جو کچھ بھی بار بار آپ کے سامنے پروگرام رکھے جاتے
ہیں، ان کو توجہ سے سنا کریں، انہیں قبول کیا کریں اور عمل کے سانچوں میں ڈھالا کریں۔اگر آپ یہ کریں
گے تو آپ کو تکلیف نہیں ہوگی۔آپ کی زندگیوں میں پاک تبدیلیاں پیدا ہوں گی۔آپ کو زندہ رہنے کا زیادہ
823
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
لطف آئے گا۔آپ کو ایک موقع پر یہ محسوس ہوگا کہ آپ کی پہلی زندگی بیکار اور بے معنی تھی۔اب جو زندگی آپ
نے بنائی ہے، وہ بہت زیادہ پر لطف ہے اور بہت زیادہ معنی خیز ہے، بامقصد ہے۔اس پہلو سے وہ لوگ، جو
دعوت الی اللہ کی طرف توجہ نہیں دیتے ، وہ بیچارے قابل رحم ہیں۔بالکل اسی طرح قابل رحم ہیں ، جس طرح
ایک کلر والا کھیت یا کسی اور بیماری کے نتیجے میں ایسا کھیت، جو بیج کو اگانے کی بجائے اپنے اندر سمیٹ لیا کرتا
ہے۔نصیحت سے فائدہ اٹھانے کی بجائے اسے ضائع کر دیتا ہے۔ان کھیتوں کی طرف جب نظر پڑتی ہے تو
آپ دیکھیں آپ کو ان کے اوپر یا غصہ آئے گا یار تم آئے گا۔لیکن جو کھیت زرخیز ہوں، ان کی تو کیفیت ہی
اور ہوتی ہے۔ان کو دیکھ کر نظر تازہ ہو جاتی ہے۔پہاڑوں کی طرف دیکھیں، جن کو خدا تعالیٰ نے رونق بخشی
ہے، سرسبزی اور ہریاول کی ، ان کی طرف دیکھنے سے اور لطف آتا ہے۔جو بنجر اور ویران ہیں، ان کی طرف
دیکھ کر اور قسم کے خیالات اور جذبات پیدا ہوتے ہیں۔تو اس لحاظ سے جماعت کا وہ حصہ، جوا بھی زرخیز نہیں
ہوا، میری نظر میں اس کی حالت قابل رحم ہے۔ان کو خود نہیں پتا کہ ان کی زندگی کیسی بے معنی ہے۔جب وہ
زرخیز ہو جائیں گے، جب وہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نشو و نما کے آثار ظاہر کریں گے تو وہ خود محسوس کریں
گے کہ ان کے اندر ایک عظیم الشان انقلاب پیدا ہو چکا ہے، ان کی زندگی پہلے سے بہت زیادہ پر لطف ہو
جائے گی۔اس لئے اپنے اوپر رحم کریں اور ان نصیحتوں کی طرف توجہ دیا کریں۔اور ساری جماعت کو بالعموم
چاہئے کہ اس معاملے میں ایک دوسرے کو نصیحت کرتی رہے اور یاد کراتی رہے۔اگر اس طرح کا رد عمل آپ
نصیحتوں پر دکھا ئیں گے تو انشاء اللہ روز بروز آپ کی حالت تبدیل ہونی شروع ہو جائے گی۔پھر ہر سال
آپ کے اندر حیرت انگیز تبدیلیاں پیدا ہوں گی۔توانائی کا احساس ایک بہت ہی پر لطف احساس ہے۔کمزوری کا احساس اگر وہ دعاؤں میں نہ
بدلے تو نہایت ہی تکلیف دہ احساس ہے۔اس لئے اپنے کمزوری کے احساس کو دعاؤں کے نتیجے میں اور
نیک اعمال کے نتیجے میں توانائی کے احساس میں تبدیل کریں۔آپ کے اوپر دنیا میں ورنہ کوئی رحم نہیں
کرے گا، آپ کو ہمیشہ تذلیل کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔آپ دنیا میں کوئی مقام نہیں پیدا کر سکتے ، جب
تک آپ ان رستوں پر نہ چلیں ، جو توانائی حاصل کرنے کے رستے ہیں۔یہ دنیا اخلاق کی دنیا نہیں ہے،
جس میں آپ زندہ ہیں۔یہ دنیا محض ”جس کی لاٹھی، اس کی بھینس کی دنیا ہے۔اس اصول کی دنیا ہے۔اور وہی قومیں پنپتی ہیں اور عزت پاتی ہیں، جو توانا ہو جایا کرتی ہیں یا تو انائی کے رستوں پر چل پڑتی ہیں۔جو
قومیں کمزور رہتی ہیں، ان کو شاید بعض لوگ رحم کی نظر سے دیکھتے ہوں۔ورنہ اکثر تو ان کو کھا جانے کی سوچتے
ہیں۔ان کو اور زیادہ ذلیل ورسوا کرنے کی سوچتے ہیں۔824