غالب آنے کے ہتھیار ۔ صبر ، استغفار ، انکسار ، تسبیح و تحمید ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 11 دسمبر 1987ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اصف
"
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 11 دسمبر 1987ء
غالب آنے کے ہتھیار۔صبر، استغفار، انکسار تسبیح وتحمید
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 دسمبر 1987ء۔۔۔پس جہاں تک استغفار اور تسبیح اور تحمید کا تعلق ہے، سورہ نصر میں فتح کے نتیجے میں ان امور
کی طرف توجہ دلائی گئی۔اور فتح کے وعدے کے انتظار میں، وعدے کے پورا ہونے کے انتظار میں بھی اسی
مضمون کی طرف توجہ دلائی گئی لیکن وہاں تسبیح اور تحمید کے بعد استغفار کا ذکر ہے، یہاں تسبیح وتحمید سے پہلے
استغفار کا ذکر ہے۔اور اس سے پہلے صبر کی نصیحت کا اضافہ فرما دیا گیا۔اس پر غور کرنے سے بہت سے نکات ہاتھ آتے ہیں اور فتح و نصرت کو قریب تر لانے کے لئے
جو اسباب ہیں، ان پر نظر پڑتی ہے۔اور انسان اس مضمون کو سمجھنے کے بعد پہلے سے بہتر دعوت الی اللہ کرنے
کا اہل ہو جاتا ہے۔چنانچہ بہت سے دوست، جو مجھ سے پوچھتے ہیں کہ دعوت الی اللہ تو ہم کر رہے ہیں لیکن ہماری
دعوت کو پھل نہیں لگتا۔جبکہ اور بہت سے ہیں، جو دعوت الی اللہ کا کام کرتے ہیں، ہم سے کم وقت دیتے ہیں
اور بظاہر علم میں بھی ہم سے زیادہ نہیں مگر ان کی دعوت کو پھل لگتا ہے۔اس کا کیا علاج ہے؟ قرآن کریم کی
اس آیت پر غور کرنے سے اس کا علاج سمجھ میں آجاتا ہے۔خدا نے جس نصرت کا وعدہ فرمایا ہے کہ جوق در
جوق لوگ دین اسلام میں داخل ہوں گے، اس نصرت سے پہلے سب سے پہلے صبر کی تلقین فرمائی گئی۔فرمایا کہ صبر کرنے والوں کے سوا اس عظیم الشان فتح کو دوسرے لوگ نہیں دیکھ سکتے۔اور یہ فتح صبر کرنے
والوں کے مقدر میں لکھی گئی ہے۔اس لئے صبر کے مضمون کو سب سے زیادہ اس میں اہمیت ہے۔وجہ یہ ہے کہ جب بھی غیر سے مقابلہ ہوتا ہے، جیسا کہ دوسری آیت اس مضمون کو اور کھول دے
گی تو اس مقابلے میں دنیا کی نظر کے لحاظ سے ایک طرف انتہائی کمزوری اور ایک طرف انتہائی بڑی طاقت
ہوتی ہے۔اور کمزوری کو وعدہ دیا جا رہا ہے کہ وہ طاقت پر غالب آجائے گی۔اور کمزور لوگ اس وعدے کے
انتظار میں خدا سے ایک آس لگائے بیٹھے ہوتے ہیں۔چنانچہ غالب کے مقابل پر جب کمزور کو کھڑا کر دیا
جائے تو کمزور اس مقابلے میں استقلال اختیار کر ہی نہیں سکتا، جب تک اس کے اندر غیر معمولی صبر کی
ک طاقت موجود نہ ہو۔861
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 11 دسمبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
اور صبر کے اندر دو مضامین ہیں۔ایک تو یہ کہ ہر قسم کی تکلیف کو برداشت کرتے چلے جانا اور کسی
تکلیف کے موقع پر بھی مایوسی کا اظہار نہ کرنا۔یقین کامل رکھنا کہ میں بہر حال غالب آؤں گا۔وقت کی
بات ہے، اس لئے جیسے کیسے بھی وقت کو کاٹوں۔کیونکہ بالآخر اس برے وقت نے ٹل جانا ہے اور اچھے
وقت نے لازما آنا ہے۔پس صبر کے مضمون میں یقین کامل کا مضمون بھی داخل ہے۔اور وہی لوگ صبر کر
سکتے ہیں، جن کا ایمان قوی ہو۔جو اپنے مقصد کے غلبے پر کامل یقین رکھتے ہوں اور کبھی بھی اس بارے میں
متذبذب نہ ہوں۔کیونکہ یقین اور صبر دونوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔جہاں یقین میں کمی آئی ، وہیں صبر
کا دامن ہاتھ سے چھوٹ جائے گا“۔وو
صبر کے اس مضمون میں اور بھی بہت سی چیزیں داخل ہیں لیکن اس وقت اس تفصیل میں
جانے کا وقت نہیں ہے۔پہلے بھی بعض مواقع پر صبر کے متعلق میں تفصیلاً بیان کر چکا ہوں۔ایک بات
بہر حال ذہن نشین رکھنی ضروری ہے، ہر دعوت الی اللہ کرنے والے کے لئے کہ صبر کے بغیر نہ دعوت الی اللہ
ہو سکتی ہے، نہ صبر کے بغیر فتح کا دن دیکھنا نصیب ہو سکتا ہے۔صبر کے بغیر انسان اپنی اچھی باتوں پر قائم بھی
نہیں رہ سکتا۔صبر کے بغیر ممکن نہیں ہے کہ انسان مایوسی سے بچ سکے اور اپنی نیکیوں پر استقلال اختیار کر
سکے۔اس لئے صبر بہت ہی ضروری ہے۔لیکن اس یقین کے ساتھ صبر جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ
بالآخر خدا تعالیٰ لاز مافتح کا دن طلوع فرمائے گا۔وو
بات یہ ہے کہ جو شخص بھی خدا کی طرف بلانے والا ہو، اگر اس کی توجہ اپنی اندرونی صفائی کی
طرف نہ ہو تو اس کی دعوت میں طاقت پیدا نہیں ہو سکتی۔کیونکہ دعوت کا تعلق اعمال صالحہ سے ہے۔جتنی کسی
کو زیادہ نیکی کی توفیق ملتی ہے، اتنا ہی اس کی بات میں وزن پیدا ہو جاتا ہے۔جتنا ہلکا اور کھوکھلا انسان ہو،
خواہ وہ کیسی ہی عمدہ تقریریں کرنے والا ہو، دلائل میں کیسا ہی غالب آنے کی اہلیت رکھتا ہو، اس کی بات
میں قوت پیدا نہیں ہوتی۔اس لئے تبلیغ کرنے والوں کے لئے یہ راز سمجھنا بہت ضروری ہے کہ ان کو اعمال
صالحہ کی طرف لازما توجہ کرنی ہوگی۔اعمال صالحہ کا مضمون تو لا متناہی ہے۔ایک انسان ایک وقت کسی حالت میں ہے، دوسرے وقت
کسی حالت میں ہے، تیسرے وقت کسی حالت میں ہے۔اگر وہ مسلسل بھی ترقی کر رہا ہو تو یہ نہیں کہا جاسکتا
کہ اس نے عمل صالح کا آخری مقام حاصل کر لیا۔اس لئے یہ شرط نہیں لگائی جاسکتی کہ جب تک عمل صالح
کامل نہ ہو جائے ، اس وقت تک تم تبلیغ نہ شروع کرو۔اگر یہ شرط لگ جائے تو خدا کے بعض معصوم بندوں
862
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 دسمبر 1987ء
کے سواد نیا میں کوئی کسی کو تبلیغ نہ کر سکے۔اس لئے یہاں شرط یہ رکھ دی و استغفر لذنبک کامل طور پر حسین
عمل تمہیں نصیب نہیں بھی ہوئے تو استغفار تو کرو، اپنی کمزوریوں کی طرف توجہ تو کرو۔یہ تو سوچا کرو کہ تم
میں کیا کیا خامیاں ہیں؟ اپنے اندرونے کی طرف نگاہ رکھو اور پھر خدا سے مدد مانگتے رہو۔اگر تم یہ کرنا شروع
کر دو تو پھر تمہاری دعوت میں طاقت پیدا ہو جائے گی۔کیونکہ اس کے نتیجے میں پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ
فتح کا دن لازماً آئے گا۔استغفار کا نصیحت کے ساتھ ایک اور بھی بڑا گہرا تعلق ہے، جسے اکثر لوگ بھلا دیتے ہیں۔وہ
لوگ جن کی نظریں دوسروں کی برائیاں تلاش کرنے کی طرف رہتی ہیں، وہ نصیحت کی اہلیت ہی نہیں
رکھتے۔ان کی باتوں میں تیزی پیدا ہو جاتی ہے، وہ تلوار کی طرح کاٹنے والی باتیں ہوتی ہیں، وہ زہر سے
سارے وجود کو بھر دیتی ہیں اور جس کو بھی وہ نصیحت کرتے ہیں، اس نصیحت سے وہ تکلیف پہنچاتے ہیں، اس
کی اصلاح کی اہلیت نہیں رکھتے“۔اس لئے نصیحت کس کی کامیاب ہوتی ہے اور کس کی نہیں ہوتی ؟ اس کا راز یہاں بیان
فرمایا گیا۔وہ لوگ، جن کی نظر اپنے تک رہتی ہے، اپنی برائیاں تلاش کرتے رہتے ہیں، اپنی کمزوریاں
دیکھتے رہتے ہیں اور خدا سے مدد مانگتے رہتے ہیں کہ اے خدا! ہم تو بہت ہی کمزور ہیں، بہت ہی گناہ گار
ہیں، جو کام تو نے سارے عالم کو نصیحت کرنے کا ہمارے سپرد فرما دیا، اس کام کی ہم اہلیت نہیں رکھتے۔کیونکہ ہم اندر سے داغدار ہیں اور تجھ سے بہتر اور کوئی نہیں ہے، جو ہمارے گناہوں پر نظر رکھتا ہے اور
ہمارے گناہوں کو جانتا ہے۔اس لئے تیرے حکم کے تابع ہم نصیحت کر رہے ہیں۔اس زعم میں نصیحت نہیں
کر رہے کہ ہم نصیحت کے اہل ہیں۔تیرے ارشاد کی تعمیل میں ہم دعوت الی اللہ کے لئے نکلے ہیں۔اس
برتے اور اس زعم پر نہیں کہ ہم اتنے ولی اللہ بن چکے ہیں کہ ہم لوگوں کو اپنی طرف بلائیں۔یہ جو انکسار ہے
طبیعت کا، یہ دعوت الی اللہ میں طاقت پیدا کرتا ہے۔یہ انکسار جو ہے طبیعت کا ، یہ استغفار کی طرف کثرت سے مائل کرتا ہے۔اور ایسا انسان ، جو مؤثر
داعی الی اللہ بنا چاہے، اس نکتے کو نظر انداز کر کے وہ بھی مؤثر داعی الی اللہ نہیں بن سکتا۔آپ کے اندر جو
Humility ،انکسار ہونا چاہئے ، جس سے بات میں اثر پیدا ہوتا ہے اور بات میں مٹھاس پیدا ہوتی ہے،
اس مضمون کی طرف خدا نے توجہ فرمائی ہے کہ و استغفر لذنبک ہمہ وقت، ہر دم اپنے گناہوں کی طرف
متوجہ رہ اور خدا تعالیٰ سے ان کی بخشش کے لئے طلب گار رہ۔اس کے نتیجے میں تسبیح وتحمید کا مضمون خود بخود
863
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 دسمبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ہفتم
ابھرتا ہے۔جب انسان اپنے آپ کو گناہوں سے پاک نہیں دیکھتا اور خوبیوں سے خالی پاتا ہے تو اس کے
نتیجے میں ایک ہی ذات اس کے لئے باقی رہ جاتی ہے، جو سب گناہوں سے پاک ہے اور ساری خوبیوں
سے مرصع ہے یعنی خدا تعالٰی۔پس اپنی نفی کے نتیجے میں خدا کا اثبات پیدا ہوتا ہے۔21
تو استغفار ذنب کے ساتھ تسبیح وتحمید کے مضمون کا ایک نہ ٹوٹنے والا تعلق ہے۔اور
Inverse Proportion ہے۔ان کی یعنی ایک کم ہوگا تو دوسر از یادہ ہو جائے گا، دوسرا کم ہوگا تو پہلا
زیادہ ہو جائے۔جب پہلا زیادہ ہوگا تو دوسرا کم ہو جائے گا۔بیک وقت دونوں نہیں بڑھتے یعنی انکسار اور
تسبیح ان دونوں
کا یہ اس قسم کا تعلق ہے کہ اپنے آپ کو کم دیکھیں گے تو خدا زیادہ نظر آئے گا۔اپنے آپ کو
زیادہ دیکھیں گے تو خدا کم نظر آئے گا“۔خدا سے استغفار کرتے ہوئے ، اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہوئے ، جب پھر انسان کسی
دوسرے کو نصیحت کرتا ہے تو اس نصیحت میں خدا کی تسبیح و تحمید کی قوت پیدا ہو جاتی ہے۔کیونکہ اس انکسار کے
نتیجے میں اس کے دل سے تسبیح اٹھتی ہے اور تحمید اٹھتی ہے۔اور جو باتیں وہ خدا کی طرف منسوب کرتا ہے اور
خدا کی طرف بڑے محبت اور پیار سے منسوب کرتا ہے، خدا وہی باتیں اس میں پیدا کرنے لگ جاتا ہے۔کچھ
کچھ
اسی لئے اس کی زبان میں ایک غیر معمولی شان اور غیر معمولی طاقت پیدا ہو جاتی ہے“۔وو
اس کے برعکس کچھ لوگ ہیں، جو خدا کے نام کو پھیلانے والوں کے خلاف ایک مہم کا آغاز
کرتے ہیں اور وہ طاقت میں بڑے ہوتے ہیں، وہ جھگڑے میں زیادہ شدید ہوتے ہیں اور بڑی قوت کے
ساتھ وہ ان کمزور تھوڑی تعداد کے لوگوں پر حملہ کرتے ہیں جو خدا کی طرف بلانے کا عزم لے کر دنیا میں خدا
ہی کی خاطر نکل کھڑے ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے تو ان کو کوئی ایسی دلیل عطا نہیں کی، جس کے نتیجے میں وہ دنیا میں غالب آنے
کے خواب و خیال بھی کر سکیں۔چھوٹی موٹی گھٹیا ، ذلیل باتیں ہیں، جو لے کر تم سے جھگڑنے کے لئے نکلے
ہیں لیکن سلطان ان کے پاس کوئی نہیں۔33
جب سلطان نہیں تو پھر لڑتے کس برتے پہ ہیں؟ ہاتھ میں تلوار ہے، یہ مضمون اس کے
اندر شامل کر دیا گیا ہے اس لئے کہ اپنے آپ کو بڑا سمجھ رہے ہیں۔جو شخص دنیا کی طاقت رکھتا ہو،
دنیا کا غلبہ رکھتا ہو، اس کے اندر ایک کبر پیدا ہو جاتا ہے۔وہ سمجھتا ہے، میں بہت بڑا ہوں، مجھے اختیار ہے،
جو چاہے، میں کروں۔864
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 دسمبر 1987ء
ان کے دل میں کبر ہے لیکن وہ اس کبر کو پا نہیں سکیں گے۔مطلب یہ ہے کہ یہ کبر ان کا جاتا
رہے گا۔ان کی ساری طاقتیں چھین لی جائیں گی اور اگر وہ خدا کی مخالفت کے نتیجے میں اور خدا کے پاک
بندوں کی مخالفت کے نتیجے میں دنیا میں کسی بڑائی کو چاہتے ہوں اور ان کی مخالفت کے نتیجے میں دنیا والوں
سے کوئی داد چاہتے ہوں اور رتبہ چاہتے ہوں اور اپنی طاقت کو بڑھانا چاہتے ہوں، جیسا کہ ہمیشہ جماعت
احمدیہ کی مخالفت میں مخالفین کے یہ پیش نظر رہا تو آغاز تو کبر سے ہوا لیکن فرمایا کہ وہ جس مقصد کو چاہتے
ہیں، یعنی دنیا کی طاقت کو بڑھانے کے لئے یہ شرارت کرتے ہیں، وہ دنیا کی طاقتوں کو خدا کی جماعتوں کی
مخالفت کے ذریعے نہیں پاسکتے۔بلکہ جو کبر ان کے دل کا ہے ، وہ بھی چھین لیا جائے گا۔وہ دنیا میں ذلیل و
رسوا اور نہتے کر دیے جائیں گئے۔وو
صاف بتا دیا کہ صرف ان کی ناکامی کی پیشگوئی نہیں بلکہ مومنوں کی فتح کی بھی پیشگوئی فرما
دی گئی ہے۔فرمایا: ان کے ہاتھ سے تو ان کا کبر جاتا رہے گا لیکن مومنوں
کو وہ فتح ضرور نصیب ہوگی، جس کا
وعدہ دیا گیا ہے اور جس فتح کے آخر پر استغفار کی طرف توجہ دلائی گئی۔پس یہ عجیب خدا کے بندوں کا حال ہے، عجیب نقشہ ہے۔فرمایا: جب وہ خدا کی خاطر لڑنے کے
لئے نکلتے ہیں تو بظاہر کتنے بڑے دشمن ان کے سامنے صف آراء ہوں، وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں
چھوڑتے۔ایک لمحہ کے لئے مایوس نہیں ہوتے اور اپنی بڑائی نہیں سمجھتے بلکہ ہر لمحہ اپنے آپ کو کمز ور دیکھتے
ہیں اور خدا تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی استغفار کرتے ہوئے ، اس کی راہ میں جہاد کرتے ہیں۔اور ان کے
ہتھیار خدا کی تسبیح اور خدا کی تحمید ہیں۔ان کے مقابل پر ان کا دشمن ہے، اس کے پاس دنیا کی طاقتیں تو
موجود ہیں، جس کے نتیجے میں اس کے دل میں کبر پیدا ہو گیا ہے مگر وہ سلطان سے خالی ہیں۔کوئی ایسی
دلیل ان کے پاس نہیں، جو خدا نے ان کو عطا کی ہو اور کوئی غالب آنے والی علامت ان میں موجود نہیں،
جس کے نتیجے میں سلطانی عطا کی جاتی۔اور جو کبر ان کے پاس ہے، ایک وقت ایسا آئے گا کہ خدا اس کبر
سے بھی ان کو محروم کر دے گا۔یعنی کبر کی ظاہری وجہ سے بھی ان کو محروم کر دے گا اور مومنوں کو لاز ما فتح عطا
کرے گا۔فرمایا: فاستغفر باللہ پھر استغفار کرو۔تو مومنوں کے آغاز میں بھی استغفار ہے اور انجام میں بھی استغفار ہے۔اور بہت سے مضامین
کے علاوہ اس کی ایک وجہ یہ ہے، جسے جماعت احمدیہ کو ہمیشہ ملحوظ رکھنا چاہئے کہ اگر آغاز میں انکسار سچا تھا تو
فتح کے بعد دل میں یہ خیال نہیں پیدا ہونا چاہئے کہ ہم نے یہ چالا کی کی تھی ، ہم نے ایسی زبردست لڑائی کی
865
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 دسمبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
تھی، ہم نے یہ ہوشیاری کی تھی، اس لئے خدا نے ہمیں فتح دی۔بلکہ وہ انکسار قائم رہنا چاہئے۔مومن کے
انکسار کی حالت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی۔فتح سے پہلے بھی اس کے اندر انکسار ہوتا ہے، فتح کے بعد
بھی اس میں انکسار ہوتا ہے۔جب اپنے آپ کو کمزور دیکھتا ہے، اس وقت بھی اس میں انکسار ہوتا ہے۔جب اپنے آپ کو طاقتور اور غالب دیکھتا ہے، اس وقت بھی اس کے اندر انکسار ہوتا ہے“۔تو فرمایا کہ تمہارا استغفار تبھی معنی رکھے گا، اگر فتح کے بعد بھی قائم رہے۔اگر فتح سے پہلے
کی حالت اور ہوگی اور فتح کے بعد کی حالت اور ہو جائے گی تو تم خدا کی فوج میں داخل ہونے کے اہل نہیں
ہو گے۔اگر تم سچے تھے پہلے کہ تمہاری اپنی طاقتوں سے نہیں بلکہ خدا کے فضل سے ہی تمہیں فتح نصیب ہوئی
ہے تو اس بیچ کو پھر قائم رکھنا اور فتح کے بعد بھی یہ نہ خیال کر لینا کہ تمہاری طاقت کے نتیجے میں، تمہاری
ہوشیاریوں کے نتیجے میں تمہارے منصوبے کے نتیجے میں خدا تعالیٰ نے فتح بخشی ہے بلکہ اپنے اندر کچھ بھی
نہ دیکھنا اور خدا کی تسبیح وتحمید میں مصروف رہنا۔جن قوموں نے غالب آتا ہے، خدا کے نام پر، ان کے لئے تو ضروری ہتھیار ہے۔اگر وہ ان
ہتھیاروں کے بغیر لڑنے کی کوشش کریں گے تو یہ ان کی سادگی کی انتہا ہے۔وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔اور
اگر وہ ان ہتھیاروں کو سجائیں گے اور ان ہتھیاروں پر بھروسہ کرتے ہوئے صبر کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو خدا
کا وعدہ ہے کہ سلطان ان کے مقدر میں ہے۔اور ان کا دشمن ہر سلطان سے محروم کر دیا جائے گا“۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 16 صفحہ 848837)
866