احمدیت اپنی ذات میں نہایت خوبصورت چیز ہے ۔ ارشادات فرمودہ دوران مجالس عرفان 1986ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء
احمدیت اپنی ذات میں نہایت خوبصورت چیز ہے
ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء
سوال: کیا آپ کے زمانے میں دنیا میں ایک ایسا ملک ہے، جو اسلام کی ، جو قرآن کریم میں تعلیم
پائی جاتی ہے، اس کے اخلاقی اور اس کے اقتصادی اور اس کے سوشل حصوں پر اس طرح عمل کرتا ہو؟ اگر
ہے، وہ کون ہے اور کہاں ہے؟
فرمایا: ” ایک بھی ایسا ملک نہیں دنیا میں۔لیکن ربوہ، جو جماعت احمدیہ کا مرکز ہے، وہ ایسا مقام
ہے، جو اس تصور کے قریب ترین ہے، جو اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے۔لیکن ساتھ ہی میں آپ کو متنبہ کرنا چاہتا
ہوں کہ دنیا میں Ideal ہمیشہ خیال میں رہتا ہے، عمل میں دنیا میں آج تک deal پیدا نہیں ہوا۔اعلیٰ سے
اعلیٰ سوسائٹی میں بھی کمزوریاں ضرور پائی جاتی ہیں۔اس لئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس تصور کے قریب پہنچ
گئے ہیں۔اس تصور کو حاصل کر لیا، یہ دنیا میں کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا۔خصوصاً مسلمان تو یہ دعویٰ کر ہی نہیں
سکتا۔کیونکہ قرآن کریم کے مطابق سب سے اعلیٰ سوسائٹی ، جو ظہور میں آئی ، وہ حضرت رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے زمانے میں آپ کے ماننے والوں
کی تھی۔اور وہ قرآن بتاتا ہے کہ ان میں منافقین بھی تھے،
ان میں جھوٹے الزام لگانے والے بھی تھے، ان میں گنہگار بھی ، ان میں ہر قسم کے کمزور انسان بھی تھے۔تو
خدا کا کلام واقعاتی ہے، فرضی نہیں ہے۔اور انسانی فطرت سے نظر انداز کر کے بات نہیں کرتا۔اس سے
اونچا مقام، جو رسول اللہ کے زمانے میں انسان کو حاصل ہوا، اگر کوئی پہنچ کا دعویٰ کرتا ہے تو لازماً جھوٹا ہے،
ہمارے نزدیک۔اس لئے میں بھی یہ دعویٰ نہیں کرتا۔میں تو یہ کہتا ہوں کہ بڑی دیانتداری کے ساتھ اگر کسی
ایک شہر میں آپ اسلام کے نمونے پر عمل پیرا ہوتے لوگوں کو دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ ربوہ ہے۔وہاں تشریف
لے جائیں، جائزہ لیں تو خود آپ کا دل بتا دے گا کہ یہاں دیانتداری کے ساتھ یہ لوگ اس بات پر عمل
کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔معاشرہ بھی اس طرح کا ہے، اقتصادیات بھی اس سے ملتی جلتی ہے۔سودی
نظام نہیں۔غریب کی نگہبانی ہے۔سردیوں میں غریب کو کپڑے ملتے ہیں، بغیر مانگے۔اس کی گندم کی
ضرورت پوری کی جاتی ہے۔گرمیوں میں اس کی ضرورت پوری کی جاتی ہے۔ہونہار طالب علموں کو انتہائی
869

ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جده مفتم
مقام تک تعلیم کے لئے مواقع مہیا کئے جاتے ہیں۔کوشش کی جاتی ہے کہ کوئی کسی سے زیادتی اور ظلم نہ
کرے۔عدالتوں میں کسی کو چارہ جوئی ہو یا نہ ہو، اگر قضا میں وہ جاتا ہے تو وہاں اس کی چارہ جوئی کی کوشش
کی جاتی ہے۔کوئی نہیں مانتا تو اس کو جماعت سے خارج کیا جاتا ہے۔تو جہاں تک دیانت دارانہ کوشش کا
تعلق ہے، ربوہ میں اسلامی نظام کو نافذ کرنے کی نہایت دیانت دارانہ کوشش کی جارہی ہے“۔13 جون
( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 19اکتوبر 1987 ء بشکر یا اخبار احمد یہ مغربی جرمنی)
،
سوال : آج جب آپ کے خدام لٹریچر تقسیم کر رہے تھے تو میں نے اور میری لڑکی نے دیکھا کہ
بعض ڈچ لوگوں نے اچھا سلوک نہیں کیا تو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ لوگ اس معاملہ میں ہالینڈ میں
مشکلات محسوس کرتے ہیں یا نہیں؟
فرمایا: ”ہمارا عمومی تاثریہ ہے کہ ہالینڈ کے لوگ بہت ہی شریف لوگ ہیں اور مذہبی آزادی کے
اصول کو تسلیم کرتے ہیں۔خواہ مذہب میں دلچسپی نہ بھی ہو تو تب بھی مذہبی لوگوں کی راہ میں حائل نہیں
ہوتے۔ان کو اپنا معاملہ سمجھنے دیتے ہیں۔ہم نے ہزار ہالٹر پچر تقسیم کیا ہے اور ہوسکتا ہے، ایک دو آدمیوں
نے ایسا کیا ہو۔لیکن اس سے ملکی طور پر بداثر نہیں پڑنا چاہئے اور نہ ہم نے وہ لیا ہے۔ہمیں پتہ ہے ، بعض
دماغی یا نفسیاتی مریض ہوتے ہیں۔اور اس وجہ سے خوامخواہ ہم ہالینڈ کو بدنام کریں اور یہ سمجھیں کہ ہالینڈ
میں مذہبی آزادی نہیں ہے۔ہم اس قسم کے بے وقوف لوگ نہیں کہ غلط تاثر قائم کر لیں۔ہم آپ کے قانون
کا احترام کرتے ہیں اور اسے پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔اور آپ کی قوم بھی مذہبی آزادی کے اصول
پر قائم دکھائی دے رہی ہے۔دوسرے یہ کہ تکلیف کا احساس تو ایک نسبتی چیز ہے۔اگر انسان برے حال سے اچھے حال میں
آئے تو اسے لطف آتا ہے۔کہ میں بڑے اچھے حال میں آ گیا ہوں۔کچھ دیر کے بعد اگر اس سے بھی اچھے
حال میں چلا جائے تو پہلے حال کو نسبتاً تکلیف والا حال سمجھتا ہے۔ہمارے اکثر دوست، جنہوں نے یہ
اشتہار تقسیم کیا ہے، وہ پاکستان سے آئے ہیں۔اور اگر پاکستان میں تقسیم کر رہے ہوتے تو نصف گھنٹے کے
اندراندرسب نے جیل پہنچا ہونا تھا۔اس لئے آپ کے بے حد ممنون ہیں اور حیران ہیں کہ آپ نے کیوں
ان پر سختی نہیں کی۔(مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ اکتوبر 1987ء)
870

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد من
29 ستمبر
ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء
سوال: عرب حکومت نے احمدیوں کے حج ادا کرنے پر پابندی لگادی ہے۔اس سلسلے میں
جماعت کیا کر رہی ہے؟
فرمایا: ” جماعت ہر جگہ عربوں سے رابطہ قائم کر رہی ہے، خاص طور عرب علماء سے۔جو لوگ براہ
راست اس فعل کے ذمہ دار ہیں، ان کو قرآن کریم کے الفاظ میں تنبیبی خطوط لکھے جارہے ہیں۔مجھے امید
ہے کہ انشاء اللہ جلد ہی یہ صورت حال بدل جائے گی۔کیونکہ عرب اللہ تعالیٰ کے فضل سے کثرت سے
احمدیت قبول کر رہے ہیں۔پچھلے سال جتنے عربوں نے احمدیت قبول کی ہے، اس سے نصف نے بھی
گزشتہ دس سال میں نہیں کی تھی۔اور احمدیت قبول کرنے والے افراد میں ہر طبقہ کے لوگ شامل ہیں۔بلکہ
وہ لوگ زیادہ ہیں، جو اپنے معاشرے میں معزز اور معتبر سمجھے جاتے ہیں۔حال ہی میں ناروے میں مقیم دو صحافی، جن میں سے ایک کا تعلق عراق سے اور دوسرے کا
مراکش سے ہے، احمدی ہوئے ہیں۔ان میں سے ایک اپنے علاقے یعنی شمالی افریقہ میں اہل قلم اصحاب
میں کافی مشہور ہیں۔میں ان سے ملا ہوں، میں نے انہیں نہایت ذہین پایا ہے۔وہ عربی ، فرنچ اور انگلش پر
مادری زبان کی طرح عبور رکھتے ہیں اور بیک وقت میری تقریر کا تین زبانوں میں ترجمہ کر سکتے تھے۔اسی طرح (یو۔کے ) کے گزشتہ جلسہ سالانہ میں اردن کے ایک عرب جن کا نام ابراہیم ابو نعب
تھا، شرکت کی۔وہ چند ماہ قبل احمدیت قبول کر چکے تھے۔وہ اتنی اہم شخصیت کے مالک تھے کہ ان کے
احمدیت قبول کرنے پر اردن کے مفتی اعظم نے ٹیلی ویژن پر آکر احمدیت کے خلاف بیان دیا اور کہا کہ
اردن کی اہم شخصیت نے احمدیت قبول کر لی ہے۔گو ان کا نام نہیں لیا گیا لیکن جو تفصیلات انہوں نے بیان
کیں ، ان سب کا اطلاق ابراہیم پر ہوتا تھا۔بہر حال ایک تو یہ ردعمل ہے، ہماری کوششوں کا۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہماری معمولی کوششوں
کو بڑے بڑے پھل لگا رہا ہے۔اور حقیقت یہ ہے کہ احمدیت کے خلاف اقدام اٹھانے والے دراصل
احمدیت کی اصلیت سے بالکل نابلد ہیں۔اور جو کچھ غلط پراپیگنڈہ ان کے سامنے کیا جاتا ہے، اس سے
متاثر ہو جاتے ہیں اور اپنی رائے قائم کر لیتے ہیں۔حتی کہ جب وہ آپ سے ملتے ہیں تو آپ کو اس سے
بالکل الٹ پاتے ہیں، جو آپ کے متعلق کہا گیا تھا۔اور بعض ان میں سے ایسے بھی ہیں کہ آپ ان کو
حقیقت بتانا بھی چاہیں تو وہ سننے کو بالکل تیار نہیں ہوتے۔اس صورت حال کا ازالہ کرنے کے لئے ہم
مختلف کوششیں کر رہے ہیں۔871

ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اس سلسلے میں ہماری پہلی کوشش یہ ہے کہ عربی میں ہر قسم کے موضوع پر کثیر تعداد میں لٹریچر شائع
کر رہے ہیں، جو پہلے نہیں ہوا۔اس لٹریچر کو وسیع پیمانے پر تقسیم کرنے کی ایک سکیم تیار کی ہے، جس کے تحت
عرب لیڈرز کی ایک بڑی تعداد کو یہ لٹر پر بھجوایا جارہا ہے۔اس سلسلے میں ہمارا دوسرا قدم عربی کا ایک ماہوار رسالہ شائع کرنے کا پروگرام ہے، جس میں ہر
قسم کے موضوعات کے مختلف پہلوؤں کو زیر بحث لایا جائے گا۔جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ اس
سکیم کے نیک اثرات ظاہر ہونے شروع ہو چکے ہیں۔نہ صرف یہ کہ لوگ احمدیت قبول کر رہے ہیں بلکہ کئی
دوسرے معنوں میں بھی لوگ احمدیت سے متعارف ہورہے ہیں۔حضور نے فرمایا:۔ور
عرب امارتوں میں کئی ایسے شیخ ہیں، جنہوں نے صرف احمدیت کے مخالفین کی باتیں سنیں
تھیں، اب انہوں نے احمدیت کا دوسرا رخ دیکھا ہے تو ان کی مخالفت اور تعصب میں کمی ہو رہی ہے۔ہم
نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک عربی قصیدہ لکھ کر متعد د عرب امارتوں میں مختلف لوگوں کو بھجوایا تھا۔ایک عرب امارت میں یہ قصیدہ وہاں خواتین کے رسالے میں کسی نے چھپوا دیا اور بہت پسند کیا گیا۔مجھے
اس کی اطلاع مل چکی تھی۔لیکن آج صبح کی ڈاک میں مجھے ایک خط وہاں کے امیر کی بیوی کا موصول ہوا ہے
کہ ہمیں اس قسم کا مواد بھجوائیں، ہم اس کو فور شائع کروادیں گئے۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
احمدیت ( جو اپنی ذات میں نہایت خوبصورت چیز ہے) کی طرف ہر قسم کی برائی منسوب کی جا
چکی ہے، لہذا اس صورت حال کو بدلنا پڑے گا۔اور جہاں تک حج کا تعلق ہے، پوری تاریخ میں ایک شخص کو حج سے روکا گیا تھا اور وہ حضرت اقدس
محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات تھی۔آپ اور آپ کے صحابہ کرام وہ لوگ تھے، جن کو کفار مکہ سے
معاہدہ امن کے تحت اس سال حج کرنے سے روک دیا تھا اور کہا تھا کہ اس معاہدہ کی رو سے اگلے سال حج اور
عمرہ کے لئے واپس آنا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بالکل مقابلہ نہیں کیا۔حالانکہ صحابہ کرام بھی واپس
جانے کے حق میں نہیں تھے بلکہ آخری سانس تک لڑ کر حج کرنے کے خواہشمند تھے۔لیکن آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے ان کی بات بھی نہیں مانی۔ہمارے لئے صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل قابل پیروی ہے،
اتی سے ہمیں کوئی سرد وسلم کی کی
باقی باتوں سے ہمیں کوئی سروکار نہیں۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ قدم قرآن کریم کی ان آیات کی
872

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد صف
ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء
روشنی میں اٹھایا تھا، جن میں یہ حکم ہے کہ تم پر حج صرف اس وقت فرض ہے، جبکہ تمہارا راستہ محفوظ ہو۔چونکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے لئے اس وقت حج کا راستہ محفوظ نہیں تھا، اس لئے آپ نے مکہ کی
جانب ایک قدم بھی نہیں اٹھایا۔ہم بھی جب تک راستہ ہمارے لئے صاف نہ ہو جائے ، آنحضرت صلی اللہ
وسلم کی سنت کی پیروی کرتے جائیں گے۔اور ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کا جو سلوک، اس وقت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام سے تھا ، وہی اب انشاء اللہ ہمارے ساتھ ہوگا“۔حضور نے مزید فرمایا:۔" آپ کو معلوم ہے کہ حج کیوں کیا جاتا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حج اگر قبول ہو جائے گا تو
تمہارے ماضی کے تمام گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔لیکن اگر اللہ تعالیٰ قبول نہ فرمائے تو یہ ایک بیکار
اور ناکام کوشش ہے۔وہ حج ، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مجبوری کی وجہ سے نہ کر سکے، اصولاً اس کا ثواب ان
کو نہیں ملنا چاہئے تھا۔لیکن عجیب بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سورۃ الفتح میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ
کرام کے اس حج کے متعلق فرماتا ہے، جو آپ ادا نہ کر سکے، اے اللہ کے نبی اللہ کی خاطر حج سے باز رہنے
کا ثواب یہ ہے کہ حج کرنے کی صورت میں صرف تمہارے ماضی کے تمام گناہ معاف ہوتے تھے، اب
میں نے تمہارے وہ گناہ بھی معاف کر دیئے ہیں، جو آئندہ ہونے والے تھے۔نیکی صرف ظاہر طور پر کرنے
یا نہ کرنے کا نام نہیں۔بلکہ نیکی کی اصل جڑھ اللہ تعالیٰ کی مرضی اور رضا کے سامنے سر جھکانا ہے۔اللہ تعالیٰ
بعض اوقات کسی کام کی نیت کرنے سے ہی اس کام کو قبول کر کے اس کا ثواب دے دیتا ہے“۔فرمایا:۔مجھے پورا یقین ہے کہ جب تک سعودی حکومت احمدیوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔مجھے ان لوگوں کے حج کے قبول ہونے میں شک ہو سکتا ہے، جو وہاں حج کرنے جاتے ہیں۔لیکن مجھے ان
احمدیوں کے حج کے قبول ہونے میں کوئی شک نہیں، جو حج کرنے کی تڑپ دل میں رکھتے ہیں اور بوجہ
پابندی کے وہاں نہیں جاسکتے“۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 25 مارچ 1988ء)
873

آج 10 میں سے 10 باقی