حضرت موسیٰ سے کامل مشابہت
شہادة القرآن
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شهادة القرآن
منجملہ اُن کے یہ آیت ہے اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا
أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا اب ظاہر ہے کہ کما کے لفظ سے یہ اشارہ ہے کہ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ ہیں ۔ چنانچہ توریت باب استثنا میں بھی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو مثیل موسیٰ لکھا ہے اور ظاہر ہے کہ مماثلت سے مراد مماثلت تامہ ہے نہ
کہ مماثلت نا قصہ کیونکہ اگر مماثلت نا قصہ مراد ہو تو پھر اس صورت میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی کوئی خصوصیت باقی نہیں رہتی وجہ یہ کہ ایسی مماثلت والے بہت سے نبی ثابت ہوں
گے جنہوں نے خدا تعالیٰ کے حکم سے تلوار بھی اُٹھائی اور حضرت موسیٰ کی طرح جنگ بھی کئے ۔
اور عجیب طور پر فتحیس بھی حاصل کیں مگر کیا وہ اس پیشگوئی کے مصداق ٹھہر سکتے ہیں ہرگز
نہیں۔ غرض ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت اسی صورت میں ہو سکتی ہے کہ جب
مماثلت سے مماثلت نا مہ مراد ہو۔ اور مماثلت تامہ کی عظیم الشان جزوں میں سے ایک یہ بھی
جزو ہے کہ اللہ جل شانہ نے حضرت موسی کو اپنی رسالت سے مشرف کر کے پھر بطو را کرام
و انعام خلافت ظاہری اور باطنی کا ایک لمبا سلسلہ ان کی شریعت میں رکھ دیا جو قریبا چودہ سو
برس تک ممتد ہو کر آخر حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر اُس کا خاتمہ ہوا اس عرصہ میں صد ہا بادشاہ اور
صاحب وحی اور الہام شریعت موسوی میں پیدا ہوئے اور ہمیشہ خدا تعالیٰ شریعت موسوی
کے حامیوں کی ایسے عجیب طور پر مدد کرتا رہا جو ایک حیرت انگیز یادگار کے طور پر وہ باتیں
صفحات تاریخ پر محفوظ رہیں جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔ وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَبَ
وَقَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَى أَثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ
وَآتَيْنُهُ الْإِنْجِيلَ وَجَعَلْنَا فِي قُلُوْبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَافَةً وَ رَحْمَةً یعنی ہم
نے موسیٰ کو کتاب دی اور بہت سے رسل اس کے پیچھے آئے پھر سب کے بعد عیسی بن مریم
کو بھیجا اور اُس کو انجیل دی اور اُس کے تابعین کے دلوں میں رحمت اور شفقت رکھ دی یعنی وہ
تلوار سے نہیں بلکہ اپنی تواضع اور فروتنی اور اخلاق سے دعوت دین کرتے تھے اس آیت میں اشارہ
المزمل : ١٦ ٢ البقرة : ۸۸ ۳ الحديد : ۲۸
شهادة القرآن
یہ ہے کہ موسوی شریعت اگر چہ جلالی تھی اور لاکھوں خون اس شریعت کے حکموں سے ہوئے
یہاں تک کہ چار لاکھ کے قریب بچہ شیر خوار بھی مارا گیا لیکن خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اس سلسلہ کا
خاتمہ رحمت پر کرے اور انہیں میں سے ایسی قوم پیدا کرے کہ وہ تلوار سے نہیں بلکہ علم اور خلق
سے اور محض اپنی قوت قدسیہ کے زور سے بنی آدم کو راہ راست پر لاویں۔
☆
اب چونکہ مماثلت فی الانعامات ہونا از بس ضروری ہے اور مماثلت تامہ بھی متحقق ہو سکتی تھی کہ
جب مماثلت فی الانعامات متحقق ہو۔ پس اسی لئے یہ ظہور میں آیا کہ جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو
قریبا چودہ سو برس تک ایسے خدام شریعت عطا کئے گئے کہ وہ رسول اور مہم من اللہ تھے اور اختتام
اس سلسلہ کا ایک ایسے رسول پر ہوا جس نے تلوار سے نہیں بلکہ فقط رحمت اور خلق سے حق کی
طرف دعوت کی ۔ اسی طرح ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی وہ خدام شریعت عطا کئے گئے جو
بر طبق حدیث علماء امتی کانبیاء بنی اسرآئیل مہم اور محدث تھے اور جس طرح موسیٰ
کی شریعت کے آخری زمانہ میں حضرت مسیح علیہ السلام سے بھیجے گئے جنہوں نے نہ تلوار سے
بلکہ صرف خلق اور رحمت سے دعوت حق کی ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ نے اس شریعت کے لئے مسیح
موعود کو بھیجا تا وہ بھی صرف خلق اور رحمت اور انوار آسمانی سے راہ راست کی دعوت کرے اور
جس طرح حضرت مسیح حضرت موسی علیہ السلام سے قریبا چودہ سو برس بعد آئے تھے اس مسیح موعود
نے بھی چودھویں صدی کے سر پر ظہور کیا اور محمدی سلسلہ موسوی سلسلہ سے انطباق کلی پا گیا ۔ ﴿۲۸﴾
اور اگر یہ کہا جائے کہ موسوی سلسلہ میں تو حمایت دین کے لئے نبی آتے رہے اور حضرت مسیح
بھی نبی تھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ مرسل ہونے میں نبی اور محدث ایک ہی منصب رکھتے ہیں
اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے نبیوں کا نام مرسل رکھا ایسا ہی محدثین کا نام بھی مرسل رکھا ۔ اسی
اشارہ کی غرض سے قرآن شریف میں وَقَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ آیا ہے او آیا ہے اور یہ نہیں آیا کہ
قفينا من بعده بالانبیاء ۔ پس یہ اسی بات کی طرف اشارہ ہے کہ رسل سے مراد مرسل
ہیں خواہ وہ رسول ہوں یا نبی ہوں یا محدث ہوں چونکہ ہمارے سید و رسول صلی اللہ علیہ وسلم
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے سے “ زائد ہے۔(ناشر)
البقرة : ٨٨
ابر