"تم میں سے" (منکم): ۱۲ آیات جہاں منکم پایا جاتا ہے

شہادة القرآن

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شهادة القرآن
ماسواس کے منکم کے لفظ سے یہ استدلال پیدا کرنا کہ چونکہ خطاب صحابہ سے ہے اس لئے یہ
خلافت صحابہ تک ہی محدود ہے عجیب عقلمندی ہے اگر اسی طرح قرآن کی تفسیر ہو تو پھر یہودیوں
سے بھی آگے بڑھ کر قدم رکھنا ہے۔ اب واضح ہو کہ منکم کا لفظ قرآن کریم میں قریباً بیاسی جگہ
آیا ہے اور بجز دویا تین جگہ کے جہاں کوئی خاص قرینہ قائم کیا گیا ہے باقی تمام مواضع میں
منکم کے خطاب سے وہ تمام مسلمان مراد ہیں جو قیامت تک پیدا ہوتے رہیں گے۔
اب نمونہ کے طور پر چند وہ آیتیں ہم لکھتے ہیں جن میں منکم کا لفظ پایا جاتا ہے۔
(1) فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ اُخَرَ یعنی جو تم میں سے
مریض یا سفر پر ہو تو اتنے ہی روزے اور رکھ لے۔ اب سوچو کہ کیا یہ حکم صحابہ۔ اب سوچو کہ کیا یہ حکم صحابہ سے ہی خاص تھا یا اس میں
اور بھی مسلمان جو قیامت تک پیدا ہوتے رہیں گے شامل ہیں ایسا ہی نیچے کی آیتوں پر بھی غور کرو۔
(۲) ذَلِكَ يُوعَظُ بِهِ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ، یعنی یہ اس کو وعظ کیا جاتا
ہے جو تم میں سے اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے۔
(۳) وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا کے یعنی تم میں سے جو جو روئیں چھوڑ
کر فوت ہو جائیں۔
(۴) وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ
الْمُنكَرِ یعنی تم میں سے ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو نیکی کی دعوت کریں اور امر معروف
اور نہی منکر اپنا طریق رکھیں ۔
(۵) أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَو انٹی شے میں تم میں سے کسی عامل کا عمل
ضائع نہیں کروں گا خواہ وہ مرد ہو خواہ عورت ہو۔
(1) لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ
نا جائز طور پر ایک دوسرے کے مال مت کھاؤ مگر باہم رضا مندی کی تجارت سے۔
(۷) وَإِنْ كُنْتُمْ مَّرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِّنَ الْغَابِطِ أَوْ لَمَسْتُمُ النِّسَاءَ
فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا - یعنی اگر تم مریض ہو یا سفر پر یا پاخانہ سے
البقرة : ۱۸۵ ۲ البقرة : ۲۳۳ ۳ البقرة : ۲۳۵ ۲ آل عمران : ۱۰۵ ه آل عمران : ۱۹۶
النساء : ٣٠ ك المائدة :

شهادة القرآن
آؤ یا عورتوں سے مباشرت کرو اور پانی نہ ملے تو ان سب صورتوں میں پاک مٹی سے تیمم کرلو۔
(۸) أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ ، یعنی اللہ اور رسول اور اپنے
بادشاہوں کی تابعداری کرو۔
(9) مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوءًا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْ بَعْدِهِ وَأَصْلَحَ فَأَنَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ )
یعنی جو شخص تم میں سے بوجہ اپنی جہالت کے کوئی بدی کرے اور پھر تو بہ کرے اور نیک کاموں
میں مشغول ہو جائے پس اللہ غفور رحیم ہے۔
(۱۰) فَمَا جَزَاء مَنْ يَفْعَلُ ذَلِكَ مِنْكُمْ إِلَّا خِزْيٌ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ الْقِيمَةِ
يُرَدُّونَ إِلَى أَشَدَّ الْعَذَابِ کے یعنی جو شخص تم میں سے ایسا کام کرے دُنیا کی زندگی میں اُس
کو رسوائی ہوگی اور قیامت کو اُس کے لئے سخت عذاب ہے۔
(11) وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا " یعنی تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو دوزخ میں وارد نہ ہو۔
(۱۲) وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنْكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ * یعنی ہم اُن لوگوں کو
جانتے ہیں جو تم میں سے آگے بڑھنے والے ہیں اور جو پیچھے رہنے والے ہیں۔
اب ان تمام مقامات کو دیکھو کہ منکم کا لفظ تمام مسلمانوں کے لئے عام ہے خواہ اس
وقت موجود تھے خواہ بعد میں قیامت تک آتے جائیں ایسا ہی تمام دوسرے مقامات میں
بجز دو تین موضعوں کے عام طور پر استعمال ہوا ہے اور تمام احکام میں بظاہر صورت مخاطب
صحابہ ہی ہیں لیکن تخصیص صحابہ بجز قیام قرینہ کے جائز نہیں ۔ ورنہ ہر یک فاسق عذر کر سکتا
۳۷ ہے کہ صوم اور صلوٰۃ اور حج اور تقویٰ اور طہارت اور اجتناب عن المعاصی کے متعلق جس
قدر احکام ہیں ان احکام کے مخاطب صرف صحابہ ہی تھے اس لئے ہمیں نماز روزہ وغیرہ کی
پابندی لازم نہیں اور ظاہر ہے کہ ایسے کلمات بجز ایک زندیق کے اور کوئی خدا ترس آدمی
زبان پر نہیں لا سکتا ۔
اگر کسی کے دل میں یہ خیال گذرے کہ اگر آیت وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا فائدہ عموم کا
ا النساء : ٦٠
الانعام : ۵۵ البقرة : ٨٦
مریم: ۷۶ الحجر : ۲۵

آج 10 میں سے 10 باقی