مسلمانوں کا حال بھی یہود کی طرح ہو گیا ہے
شہادة القرآن
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شهادة القرآن
اور حقیقی تقوی اور دیانت اور قومی ہمدردی اور اتفاق اور سچی خدا ترسی سے وہ بکلی دور جا پڑے
تھے اور ان کے علم اور فکر کام کے علم اور فکر کا مبلغ صرف ظاہری لفاظی اور الفاظ پرستی ظاہری لفاظی اور الفاظ پرستی تک محدود ہو گیا تھا اور نیز اپنی
دنیوی حالت میں کمزور اور ذلیل ہو گئے تھے ایسا ہی اُس نبی کے ہمرنگ اور اس زمانہ کے مشابہ
ایک محدث اس امت میں بھی ایسے وقت میں پیدا ہونا ضروری ہے کہ جب یہ امت بھی اسی
طور پر بگڑ جائے کہ جیسے حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت میں یہودی بگڑے ہوئے تھے اور جب
غور سے دیکھا جاتا اور بنظر تحقیق سوچا جاتا ہے تو صاف اور صریح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ وہ زمانہ
جس میں حضرت مسیح علیہ السلام کا اس امت میں بھی کوئی مثیل بوجہ مماثلت تا مہ کاملہ سلسلہ خلفاء
موسوی و خلفاء محمدی میں پیدا ہونا چاہیے یہی زمانہ ہے جس میں ہم ہیں کیونکہ حضرت موسیٰ سے
حضرت مسیح کا قریباً چودہ سو برس کا فاصلہ تھا اور اب بھی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس
وقت تک چودھویں صدی ہے اور حضرت موسیٰ کی امت چودھویں صدی پر آ کر ایسی بگڑ گئی تھی
کہ تقوی اور دیانت بالکل جاتی رہی تھی اور علماء یہود ناحق کے اختلافات اور نفسانی جھگڑوں
میں مصروف تھے اور ان میں بہت کچھ فسق و فجور پھیل گیا تھا اور ان کی دنیوی حالت میں بھی
بہت ابتری پیدا ہوگئی تھی ایسا ہی اس زمانہ میں اس امت کا حال ہے اور جو واقعات آنکھوں ﴿۱۲﴾
کے سامنے ہیں وہ صاف شہادت دے رہے ہیں کہ در حقیقت اس امت اور اس امت کے
علماء نے اس زمانہ کے یہودیوں کے قدموں پر قدم مارا ہے جو حضرت مسیح علیہ السلام کے وقت
میں موجود تھے اور نہ صرف اسی بات میں وہ اس وقت کے یہودیوں کے مشابہ ہو گئے ہیں کہ
دیانت اور تقویٰ اور روحانیت اور حقیقت شناسی اُن میں باقی نہیں رہی بلکہ دنیوی ادبار بھی
ویسا ہی شامل حال ہو گیا ہے کہ جیسا اس زمانہ میں تھا اور جیسا کہ اس وقت یہود یہ ریاستوں کو
رومی ملوک نے تباہ کر دیا تھا اور ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ کا مصداق ہو گئے
تھے اور یہودی اپنے تئیں ضعیف اور بے کس دیکھ کر ایک ایسے مسیح کے منتظر تھے جو بادشاہ
ہو کر آوے اور رومیوں پر تلوار چلاوے کیونکہ توریت کے آخر میں یہی وعدہ دیا گیا تھا
البقرة : ٦٢
شهادة القرآن
ویسا ہی یہ قوم مسلمان بھی اکثر اور اغلب طور پر ادبار کی حالت میں گری ہوئی نظر آتی ہے اگر کوئی
ریاست ہے تو اس کو اندرونی نفاقوں اور وزراء اور عملہ کی خیانتوں اور بادشاہوں کے کنسل اور
ستیوں اور جہالتوں اور بے خبریوں اور عیش پسندیوں اور آرام طلبیوں نے ایسا کمزور کر دیا۔
ہے کہ اب ان کا کوئی آخری دم ہی نظر آتا ہے اور یہ لوگ بھی یہودیوں کی طرح منتظر تھے کہ
مسیح موعود بادشاہوں کی طرح بڑے جلال کے ساتھ ان کی حمایت کے لئے نازل ہوگا۔
اب وہ آنکھیں جو دیکھ سکتی ہیں اور وہ دل جو انصاف کر سکتے ہیں اور وہ عقل جو سوچ
سکتی ہے اس جگہ دیکھ لیں اور تول لیں اور سوچ لیں کہ کیا یہ ماجرا اور وہ ماجرا دونوں برابر
ہیں یا نہیں ۔ بھلا پیشگوئیوں کو تھوڑی دیر کے لئے نظر انداز کر دو صرف ایک محقق بن کر عقلی
طور پر ہی دیکھو کہ کیا اس زمانہ کے مسلمانوں اور حضرت مسیح کے زمانہ کے یہودیوں کا معاملہ
طابق النعل بالنعل کا مصداق ہے یا نہیں ۔ انجیلوں کو غور کر کے دیکھو اور پڑھو کہ جو کچھ
حضرت مسیح علیہ السلام نے یہود کے مولویوں اور فقیہوں کی نسبت حالات لکھے ہیں اور ان
کی خیانتیں ظاہر کی ہیں کیا حال کے مسلمان مولویوں میں وہ پائی جاتی ہیں یا نہیں ۔ کیا یہ سچ
ہے یا نہیں کہ ہمارے علماء بھی یہودیوں کے فقیہوں کی طرح دن رات عبث جھگڑوں میں
پڑے ہوئے ہیں اور روحانیت سے بکلی خالی ہو گئے ہیں اور دوسروں کو کافر ٹھہرانے میں
کوشش کرتے اور آپ نہیں جانتے کہ اسلام کیا شے ہے اور وہ ایسے وعظ کرتے ہیں جن پر
آپ عمل نہیں کرتے اور روٹی کمانے کے لئے وعظ کا منصب اختیار کر کے دور دراز نکل
جاتے ہیں اور بے سند تک بندیوں سے لوگوں کو خوش کر کے مال حرام کھاتے ہیں اور مکر
اور فریب اور دغا بازیوں میں یہودیوں سے کچھ کم نہیں رہے ۔ ایسا ہی دنیا داروں کی
حالت ہے کہ اکثر ان کے دنیا کمانے کے لئے ہر یک خیانت اور دروغگوئی کو شیر مادر کی
طرح حلال سمجھتے ہیں جو رئیس کہلاتے ہیں اور ٹوٹی پھوٹی ریاستیں ان کے ہاتھ میں ہیں ان کو
عیاشیوں نے ہلاک کر دیا ہے۔ بہتیرے ان میں سے شراب کو پانی کی طرح پیتے ہیں زنا سے
ذرہ بھی کراہت نہیں کرتے خدا تعالیٰ کا خوف دن رات کے کسی حصہ میں بھی ان کے
،
شهادة القرآن
نزدیک نہیں آتا۔ اب یہود کی تواریخ ہاتھ میں لیکر دیکھو کہ کس قدر ان مسلمانوں کو دین اور دنیا کی
تباہی میں ان یہود سے اشد مشابہت ہے جو حضرت مسیح کے وقت میں تھے۔ توریت میں یہود کی
نسبت یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ جب تک سیلا نہ آوے ان کی بادشاہی نہیں جائے گی۔ سیلا سے مراد
حضرت مسیح تھے اور فی الواقع ایسا ہی ہوا تھا کہ حضرت مسیح کی پیدائش سے بھی کچھ عرصہ پہلے یہود کی
متفرق ریاستوں پر سلطنت رومیہ ٹوٹ پڑی ہوئی تھی اور چونکہ یہود اس زمانہ کے مسلمانوں کی
طرح باہمی نفاقوں اور روز کے جھگڑوں اور کسل اور جہالت کے غلبہ سے ضعیف ہو چکے تھے اور ان
کی اندرونی حالت خود ان کے لئے ایک بدفالی کی خبر دے رہی تھی اس لئے یہود نے حضرت مسیح
کے زمانہ سے کچھ تھوڑا ہی پیشتر خود اپنے تئیں سلطنت رومیہ کے سپر د کر دیا تھا اور مشابہت کے لحاظ
سے اس امت میں بھی ایک سیلا کا آنا ضروری تھا جو عین دینی دنیوی تباہی کے وقت میں آوے۔
اور در حقیقت ایسی ہی پیشگوئی مسلمانوں کے اس زمانہ کے لئے جو حضرت مسیح کے
زمانہ سے بلحاظ مدت وغیرہ لوازم مشابہ تھا قرآن کریم نے بھی کی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے
مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ اى من ای من كل حدب ينسلون الى الاسلام ويفسدون في
ارضه ويتملكون بلاده ويجعلون اعزّة اهلها اذلة _ اس آیت کے یہی معنی ہیں کہ قوم
نصاری جو فرقہ یا جوج اور ماجوج ہو گا ہر یک بلندی سے ممالک اسلام کی طرف دوڑیں گے اور ۲۴
ان کو غلبہ ہوگا اور بلاد اسلام کو وہ دباتے جائیں گے یہاں تک کہ سلطنت اسلام صرف بنام رہ
جائے گی جیسا کہ آج کل ہے۔ واقعات کے تطابق کو دیکھو کہ کیونکر اسلام کے مصائب اور
مسلمانوں کی دینی دنیوی تباہی کا زمانہ یہودیوں کے اس زمانہ سے مل گیا ہے جو حضرت مسیح کے
وقت میں تھا اور پھر دیکھو کہ قرآن کی پیشگوئی اسلامی سلطنت کے ضعف کے بارے میں اور
مخالفوں کے غالب ہونے کی نسبت کیسی اس پیشگوئی سے انطباق پاگئی ہے جو اسرائیلی سلطنت
کے زوال کے بارہ میں توریت میں کی گئی تھی۔ ہاں مجدد دین کی بشارت میں توریت کی پیشگوئی اور
قرآن کی پیشگوئی میں صرف پیرا یہ بیان کا فرق ہے یعنی توریت میں تو اسرائیلی قوت کے ٹوٹنے
اور عصا کے جاتے رہنے کے وقت میں جس سے مرادز وال سلطنت تھا سیلا کے آنے کی بشارت
الانبياء : ٩٧