یہودیوں کا مسیح کو قبول کرنے میں مشکل اور ایلیا علیہ السلام کا مجازی نزول

شہادة القرآن

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شهادة القرآن
خدا تعالیٰ اپنی خاص مددوں سے اس عاجز کی سچائی کو ظاہر کر دے گا او اپنے خاص نشانوں سے دنیا
پر روشن کر دے گا کہ یہ عاجز اُس کی طرف سے ہے نہ اپنے منصوبوں سے۔ پھر جس حالت میں ﴿۲﴾
آسمانی نشانوں کے ذریعہ سے اپنے دعوے میں صادق ہونا ثابت ہو جائے تو پھر بعد اس کے کوئی
وجہ انکار باقی نہیں رہ سکتی کیونکہ آسمانی نشان وہ چیز ہے جس سے بڑی بڑی نبوتیں ثابت ہو گئی ہیں
رسالتیں ۔ ثابت ہو گئیں ہیں کتابوں کا خدا تعالیٰ کا کلام ہونا ثابت ہو گیا ہے۔ پھر ان کے ذریعہ
سے مثیل مسیح ہونا کیوں ثابت نہ ہو سکے غرض خدا تعالیٰ جس طور سے اپنے صادق بندوں کی
صداقت ثابت کرتا آیا ہے اُسی طور سے اس عاجز کی صداقت بھی ثابت کرے گا۔ دیکھنا چاہیے کہ
حضرت مسیح علیہ السلام کی نبوت کے ماننے کے بارے میں کسی قدر مشکلات یہودیوں کو پیش آگئی
تھیں پہلی کتابوں میں لکھا تھا کہ عیسی بادشاہ ہو کر آئے گا مگر مسیح ایک غریب مسکین کی صورت میں
پیدا ہوا پہلی کتابوں میں درج تھا کہ اُس کے آنے سے یہودیوں کے ایام اقبال پھر عود کریں گے۔
اور یہودی اس خیال میں لگے ہوئے تھے کہ وہ سلطنت رومیہ کے ساتھ لڑے گا اور اسرائیل کی
بادشاہت کو پھر قائم کرے گا مگر معاملہ برعکس ہوا اور یہودی اور بھی مصیبت اور ذلت میں پڑے۔
ایسا ہی پہلی کتابوں میں لکھا تھا کہ وہ نہیں آئے گا جب تک ایلیا نبی دوبارہ دنیا میں نہ آلیوے
اس لئے یہودی منتظر تھے کہ ایلیا کب آسمان سے نازل ہوتا ہے لیکن ایلیا نازل نہ ہوا اور
حضرت عیسی علیہ السلام نے دعویٰ کر دیا کہ مسیح موعود میں ہی ہوں اور یہ بھی کہا کہ یحییٰ نبی ہی ایلیا
ہے مگر یہ تاویل یہودیوں کی نظر میں پسندیدہ نہ تھی بلکہ وہ اسی طرح حضرت ایلیا کے نزول کے
منتظر تھے جیسا کہ آجکل حضرت عیسیٰ کے نزول کے مسلمان منتظر ہیں لیکن باوجود ان سب
روکوں کے جو در حقیقت سخت روکیں تھیں خدا تعالیٰ نے اپنے سچے نبی کو ضائع نہ کیا اور بہت سے
نشانوں سے ثابت کر دیا کہ وہ صادق ہے جس سے بالضرورت نتیجہ نکالنا پڑا کہ مسیح موعود
وہی ہے جو آخر سچا مانا گیا۔
سوعزیز و یقینا سمجھو کہ صادق کی صداقت ظاہر کرنے کیلئے خدا تعالیٰ کے قدیم قانون میں ایک ہی

شهادة القرآن
۷۳ راہ ہے اور وہ یہ کہ آسمانی نشانوں سے ایسا ثابت کر دیوے کہ خدا تعالیٰ اس کے ساتھ ہے اور وہ
خدا تعالیٰ کا مقبول ہے۔ اب سوچو کہ اِس عاجز کی طرف سے مسیح موعود ہونے کا دعوی
حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ کے دعوے سے کچھ بڑا نہیں ہے پھر ذرا غور کر لو کہ یہ تمام بزرگوار
نبی کیونکر دنیا میں تسلیم کئے گئے کیا بذریعہ آسمانی برکات اور تائیدات کے یا کوئی اور طریق تھا سو
سمجھو کہ خدا تعالیٰ کی قدیم سنت میں تغییر و تبدیل نہیں اگر یہ عاجز خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں
ہے اور صرف افترا اور جعلسازی ہے تو انجام بہتر نہیں ہوگا اور خدا تعالیٰ ذلت کے ساتھ ہلاک
کرے گا اور پھر ابدالد ہر تک لعن طعن کا نشانہ بنائے رکھے گا کیونکہ اس سے بڑھ کر کوئی گناہ
نہیں کہ ایک شخص کہے کہ میں منجانب اللہ بھیجا گیا ہوں اور دراصل نہیں بھیجا گیا اور کہے کہ
میں خدا تعالیٰ کے مکالمہ سے مشرف ہوں اور اس کا کلام میرے دل پر اترتا ہے اور میری زبان
پر جاری ہوتا ہے حالانکہ نہ کبھی اس سے خدا تعالیٰ کا مکالمہ واقع ہوا اور نہ کبھی خدا تعالیٰ کا
کلام اُس کے دل پر اترا اور نہ کبھی اُس کی زبان پر جاری ہوا۔ الا لعنة الله علی الکاذبین
الذين يفترون على الله وهم في الدنيا والآخرة من المخذولين۔
لیکن اگر یہ عاجز خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اُس نے مجھ کو بھیجا ہے اور اُسی کی طرف
سے وہ کلام ہے جس کا مجھ کو الہام ہوتا ہے تو میں ہرگز ضائع نہ کیا جاؤں گا اور میں ہلاک
نہیں ہوں گا بلکہ خدا تعالیٰ اُسے ہلاک کرے گا جو میرے مقابل پر اُٹھے گا اور میرا سد راہ ہو
گا۔ میں متعجب ہوں کہ لوگ مسیح موعود کے لفظ کو کیوں عجیب سمجھتے ہیں اور اس کا ثبوت کیوں
مجھ سے مانگتے ہیں حالانکہ عند العقل یہ بات ممتنعات میں سے نہیں ہے کہ مسیح کی طرز پر
اس اُمت میں بھی جو مثیل اُمت موسیٰ ہے کوئی پیدا ہو یہ بات فلاسفروں کے نزدیک بھی مسلم
ہے کہ وجود بنی آدم دوری ہے اور یہی سنت اللہ اور قانون قدرت ثابت ہوا ہے کہ اس دنیا
۷۴ میں بعض بعض کے شبیہ پیدا ہو جاتے ہیں نیکوں کے شبیہ بھی پیدا ہوتے رہتے ہیں اور بدوں
کے بھی ۔ ہاں منجانب اللہ ہونے کا ثبوت مانگنا چاہیے، اُس ثبوت کے ذیل میں تمام ثبوت

آج 10 میں سے 10 باقی