تین ہزار نشانات

شہادة القرآن

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شهادة القرآن
آجاتے ہیں۔ دیکھو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب لوگوں پر ظاہر کیا کہ میں مثیل موسیٰ
ہوں اور خدا تعالیٰ کا رسول ہوں تو جن پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت ثابت ہوگئی ۔
ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مثیل موسیٰ ہونے میں بھی شک نہ رہا اور جیسا وہ لوگ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان لائے ایسا مثیل ہونے پر لائے سو منجانب اللہ
اور سچے علم ہونے کا ثبوت تمام ثبوتوں کی جڑ ہے مثلاً نبی پر جو کتاب نازل ہوتی ہے اُس کے فقرہ
فقرہ کا ثبوت کوئی نہیں مانگتا بلکہ رسالت کے ثابت ہونے سے خود وہ تمام واقعات ثابت
ہو جاتے ہیں۔ عزیز و! یہ بات تو نہیں کہ خدا تعالیٰ میرے لئے کوئی نرالا قانون بنانا چاہتا ہے۔
خدا تعالیٰ کے قدیم قانون کو دیکھو اور اُس کے مطابق سوال کرو۔
پھر ماسوا اس کے آج کی تاریخ تک جو گیارہ ربیع الاول ۱۳۱۱ھ مطابق بائیس ستمبر ۱۸۹۳ء
اور ۔ ر نیز مطابق هشتم اسوج سمت ۱۹۵۰ ۔ اور روز جمعہ ہے اِس عاجز سے تبا سے تین ہزار سے کچھ زیادہ
ایسے نشان ظاہر ہو چکے ہیں جن کے صدہا آدمی گواہ بلکہ بعض پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے تو
ہزار ہا ہندو اور عیسائی اور دوسرے مخالف مذہب گواہ ہیں اور اگر تحقیق کی رو سے دیکھو تو بعض
نشان ایسے بھی ہیں کہ جنھیں لاکھ ہادشمن دین اسلام اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر چکے ہیں اور اب
تک وہ لوگ زندہ موجود ہیں جنہوں نے بکثرت ایسے نشان ملاحظہ کئے جو انسانی طاقتوں سے
بالاتر ہیں اور ایسے بھی صدہا موجود ہیں جنہوں نے دعاؤں کے قبول ہونے کی پیش از وقت خبر سنی
اور پھر اس امر کو جیسا کہ بیان کیا گیا تھا ظاہر ہوتے بھی دیکھ لیا اور ایسے بھی سولہ ہزار کے قریب
لوگ ہندوستان اور انگلستان اور جرمن اور فرانس اور روس اور روم میں پنڈتوں اور یہودیوں کے
فقیہوں اور مجوسیوں کے پیشروؤں اور عیسائیوں کے پادریوں اور قسیسوں اور بشپوں میں سے
موجود ہیں جن کو رجسٹری کرا کر اس مضمون کے خط بھیجے گئے کہ در حقیقت دنیا میں دین اسلام ہی
سچا ہے اور دوسرے تمام دین اصلیت اور حقانیت سے دور جا پڑے ہیں کسی کو مخالفوں میں سے ﴿۵﴾
اگر شک ہو تو ہمارے مقابل پر آوے اور ایک سال تک رہ کر دین اسلام کے نشان ہم سے ملاحظہ

شهادة القرآن
کرے۔ اور اگر ہم خطا پر نکلیں تو ہم سے بحسار پر نکلیں تو ہم سے بحساب دوسور و پیہ ماہواری ہر جا نہ اپنے ایک برس کا
لے لے ورنہ ہم اُس سے کچھ نہیں مانگتے صرف دین اسلام قبول کرے اور اگر چاہے تو اپنی
تسلی کے لئے وہ روپیہ کسی بینک میں جمع کرالے لیکن کسی نے اس طرف رخ نہ کیا ۔ اب ایک
دانا سوچ سکتا ہے کہ اگر یہ عاجز خدا تعالیٰ کی نصرت پر ایسا کامل یقین نہ رکھتا کہ جو متواتر
مشاہدات اور ذاتی تجارب کے بعد ہوتا ہے تو کیونکر ممکن ہوتا کہ اسلام کے تمام مخالفوں کے
مقابل پر یعنی ان لوگوں کے مقابل پر جو روئے زمین پر نامی مخالف مذہب اور اپنی قوموں
کے مقتدی تھے اکیلا کھڑا ہو جاتا ظاہر ہے کہ ضعیف البنیان انسان اپنے نفس میں ہرگز ایسی
طاقت نہیں رکھتا کہ سارے جہان کا مقابلہ کر سکے پھر بیز اپنے کامل یقین اور ذاتی تجارب
کے اور کیا چیز تھی جس نے اس پیش قدمی کے لئے اس عاجز کو جرات بخشی اور نہ صرف زبانی
بلکہ دو ہزار روپیہ کے قریب ان اشتہارات کے طبع میں جو انگریزی اور اُردو میں چھاپے
گئے تھے اور ایسا ہی اُن کی روانگی میں جو ہندوستان اور یورپ کے ملکوں کی طرف رجسٹری
کرا کر خط بھیجے جاتے تھے خرچ ہوا مگر کسی کو جرات نہ ہوئی کہ مقابل پر آوے اور دشمنوں
کے دلوں پر ہیبت پڑنا یہ بھی ایک نشان تھا۔ امتحان کے طور پر اس زمانہ کے کسی پادری صاحب
وغیرہ کو پوچھ کر دیکھو کہ کیا دعوت اسلام کے لئے رجسٹری شدہ خط اُن کے پاس نہیں پہنچا۔
پھر سوچ لو کہ جو شخص کئی ہزار روپیہ صرف اشتہارات کے طبع اور اُن کے مصارف روانگی میں
خرچ کر بے اور دشمن کے لئے ایک رقم کثیر بطور انعام بصورت فتح دشمن مقرر کرے کیا عند
العقل ایسے شخص کا صرف جھوٹ اور کذب اور افتراء پر مدار ہو سکتا ہے کیا آج تک دنیا میں کوئی
ایسا مفتری کتابوں میں پڑھا گیا یا سنا گیا یا دیکھا گیا بھلا کوئی نظیر تو دو ۔ عزیز و ! یقینا سمجھو
کہ جب تک خدا کسی کے ساتھ نہ ہو یہ استقامت اور یہ شجاعت اور یہ بذل مال ہرگز وقوع
میں آہی نہیں سکتے کبھی کسی نے اس زمانہ کے کسی مولوی کو دیکھا یا سنا کہ اُس نے دعوت اسلام
۷۶﴾ کے لئے کسی اسٹنٹ کمشنر انگریز کی طرف ہی کوئی خط بھیجا لیکن اس جگہ نہ صرف اس قدر
بلکہ پارلیمنٹ لنڈن اور شاہزادہ ولی عہد ملکہ معظمہ اور شہزادہ بسمارک کی خدمت میں بھی

آج 10 میں سے 10 باقی