ہمیں حضرت مسیح علیہ السلام کے صاحب معجزات ہونے سے انکار نہیں
شہادة القرآن
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شهادة القرآن
نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ مفتری کو جو جھوٹا مرسل بن کر خلق اللہ کو گمراہ کرنا چاہتا ہے بہت جلد
پکڑ لیتا ہے تو اس صورت میں نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت بھی یہ استدلال
صحیح نہیں ہو سکتا کہ اگر آنحضرت نعوذ باللہ مفتری ہوتے تو خدا تعالیٰ ان کو پکڑتا پھر
با وجود اس لمبی مہلت اور خدا تعالیٰ کی صدہا تائیدوں اور صد ہانشانوں کے مخالفوں نے بھی
اس عاجز پر نزول عذاب کے لئے ہزار ہا دعائیں کیں اور اپنے مباہلہ میں بھی رو رو کر اس
عاجز پر عذاب نازل ہونا چاہا مگر بجز رسوائی اور ذلت کے اُن کو کچھ بھی نصیب نہ ہوا اور
الله جل شانۂ جانتا ہے کہ ہم نے کسی مباہلہ میں کسی دشمن پر عذاب نازل ہونا نہیں چاہا
اور نہ عبد الحق غزنوی کے لئے جس نے بمقام امرتسر مباہلہ کیا تھا اُس کی موت کے لئے
بددعا کی مگر اُس نے بہت کچھ جزع فزع کیا اور ہما را مد عا مباہلہ سے یہی تھا اور اب تک یہ
ہی ہے کہ آسمانی نشانیاں اِس عاجز کی تائید میں عام طور پر ظاہر ہوں اور مخالف مباہل کی
ذلت اور رسوائی کے لئے اتنا ہی کافی ہوگا کہ خدا تعالیٰ ہر ایک مقام میں ہماری فتح ظاہر
کرے ۔ غرض یہ تمام صداقت کے نشان ہیں مگر اُس کے لئے جو غور کرے۔ افسوس کہ مجھ
سے بار بار پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے دعویٰ مسیح موعود ہونے پر دلیل کیا ہے مگر ایسے لوگ نہیں
سمجھتے کہ حضرت عیسی کے موعود ہونے پر اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین
موعود ہونے پر کیا دلیل تھی۔ کیا یہی نہ تھی کہ بہت سے نشانوں سے خدا تعالیٰ نے اُن کا
صادق ہونا ثابت کر دیا اور حضرت مسیح کو گو یہودیوں نے قبول نہ کیا اور آج تک یہی کہتے
ہیں کہ وہ مسیح موعود نہ تھا مگر اُن کے معجزات اور نشانوں سے ان کا منجانب اللہ ہونا ثابت
۷﴾ ہو گیا حد ضروری مطالبہ تو صادق اور منجانب اللہ ہونے پر ہوتا ہے اور مثیلیت کا ثبوت
حاشیہ ایک صاحب ہدایت اللہ نام جنہوں نے انکار معجزات عیسوی کا الزام اس عاجز کو دے کر ایک
رسالہ بھی شائع کیا ہے وہ اپنے زعم میں ہماری کتاب ازالہ اوہام کی بعض عبارتوں سے یہ نکالتے ہیں کہ
گویا ہم نعوذ باللہ سرے سے حضرت مسیح علیہ السلام کے معجزات سے منکر ہیں مگر واضح رہے کہ ایسے لوگوں کی
شهادة القرآن
تو اسی کے ذیل میں آجاتا ہے باوجود اس کے تمام لوازم موجودہ بلند آواز سے یہی پکار رہے ہیں کہ
اس صدی کا مجد د مسیح موعود ہو کیونکہ خدا تعالیٰ کی پاک کلام نے جو مسیح موعود کے زمانہ کے نشان
ٹھہرائے تھے وہ سب اس زمانہ میں پورے ہو گئے ہیں کیا تم نہیں دیکھتے کہ عیسائی سلطنت تمام دنیا کی
ریاستوں کو نگلتی جاتی ہے اور ہر ایک نوع کی بلندی اُن کو حاصل ہے اور مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ -
بقیہ اپنی نظر اور فہم کی غلطی ہے ہمیں حضرت مسیح علیہ السلام کے صاحب معجزات ہونے سے انکار نہیں بے شک
حاشیہ اُن سے بھی بعض معجزات ظہور میں آئے ہیں اور گوانجیل کے دیکھنے سے اُن کے معجزات پر بہت کچھ
دھبہ لگتا ہے جیسا کہ تالاب کے قصہ اور خود ان کے بار بار کے انکار سے کہ میں صاحب معجزات نہیں مگر
ہمیں انجیل سے کیا کام قرآن کریم سے بہر حال ثابت ہوتا ہے کہ بعض نشان اُن کو دیئے گئے تھے ہاں
ہمارے کم توجہ علماء کی یہ غلطی ہے کہ اُن کی نسبت وہ گمان کرتے ہیں کہ گویا وہ بھی خالق العالمین کی طرح
کسی جانور کا قالب تیار کر کے پھر اس میں پھونک مارتے تھے اور وہ زندہ ہو کر اڑ جاتا اور مردہ پر ہاتھ
رکھتے تھے اور وہ زندہ ہو کر چلنے پھرنے لگتا تھا اور غیب دانی کی بھی اُن میں طاقت تھی اور اب تک
مرے بھی نہیں مع جسم آسمان پر موجود ہیں اور اگر یہ باتیں جو اُن کی طرف نسبت دی گئی ہیں صحیح ہوں
تو پھر ان کے خالق العالم اور عالم الغیب اور محی اموات ہونے میں کیا شک رہا۔ پس اگر اس صورت میں
کوئی عیسائی ان کی الوہیت پر استدلال کرے اس بنا پر کہ لوازم شے کا پایا جانا وجود شے کو مستلزم ہے تو
ہمارے بھائی مسلمانوں کے پاس اس کا کیا جواب ہے اگر کہیں کہ دعا سے ایسے معجزات ظہور میں آتے
تھے تو یہ کلام الہی پر زیادت ہے کیونکہ قرآن کریم سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ مثلاً پھونک مارنے سے وہ چیز
جو ہیئت طیر کی طرح بنائی جاتی تھی اُڑنے لگتی تھی۔ دعا کا تو قرآن کریم میں کہیں بھی ذکر نہیں اور نہ یہ
ذکر ہے کہ اس ہیئت طیر میں در حقیقت جان پڑ جاتی تھی ۔ یہ تو نہیں چاہیے کہ اپنی طرف سے کلام الہی
پر کچھ زیادت کریں یہی تو تحریف ہے جس کی وجہ سے یہودیوں پر لعنت ہوئی ۔ پھر جس حالت میں
جان پڑنا ثابت نہیں ہوتا بلکہ معالم التنزیل اور بہت سی اور تفسیروں سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ
وہ ہیئت طیر تھوڑی دیر اُڑ کر پھر مٹی کی طرح زمین پر گر پڑتی تھی تو بجز اس کے اور کیا سمجھا جائے کہ
وہ دراصل مٹی کی مٹی ہی تھی اور جس طرح مٹی کے کھلونے انسانی کلوں سے چلتے پھرتے ہیں وہ ایک ۷۹
ا الانبياء : ۹۷
شهادة القرآن
۷۹ کا مصداق ہیں اور اسلام کی دینی دنیوی حالت ایسی ہی ابتر ہو گئی ہے جیسا کہ حضرت مسیح علیہ
السلام کے وقت میں یہودیوں کی حالت ابتر تھی اور جیسا کہ مسیح ایسے وقت میں آیا کہ اُس
وقت دین کے لئے تلوار اٹھانا بالکل نامناسب تھا وجہ یہ کہ یہودی اپنی بدچلنی سے اپنے
ملک کو کھو بیٹھے تھے اور رومی سلطنت کا ملک گیری میں کچھ قصور نہ تھا تا اُن پر تلوار اُٹھائی
جاتی ۔ یہی حال آج کل ہے کہ مسلمانوں کے بادشاہوں نے آپ بے اعتدالیاں کر کے
اور نالائق عیشوں میں مبتلا ہو کر اپنا ملک کھویا بلکہ اُن میں ملک داری کی لیاقت ہی باقی نہ
رہی سو خدا تعالیٰ نے انگریزوں کو ملک دیا اور انہوں نے ملک لے کر کچھ ظلم نہ کیا۔ کسی کا
نماز روزه بند نہ کر دیا ۔ کسی کو حج جانے سے منع نہ کیا بلکہ عام آزادی اور امن قائم کیا۔ پھر ان
پر باوجود حسن ہونے کے کیونکر خدائے کریم و رحیم تلوار اٹھانے کا فتوی دیتا کیا اس کے پاس دین
پھیلانے کا ذریعہ صرف ظاہری تلوار تھی روحانی تلوار نہ تھی پھر اس پر طرہ یہ کہ اس وقت تلوار
کا ایمان کچھ معتبر نہیں انگریزوں نے تلوار سے کسی کو اپنے مذہب میں داخل نہیں کیا تا تلوار کا
جواب تلوار ہوتا بلکہ لوگ نئے فلسفہ اور نئے طبعی اور پادریوں کے وساوس سے ہلاک ہوئے
بقیہ حاشیہ نبی کی روح کی سرایت سے پرواز کرتے تھے ورنہ حقیقی خالقیت کے ماننے سے عظیم الشان فساد اور
شرک لازم آتا ہے۔ غرض تو معجزہ سے ہے اور بے جان کا باوجود بے جان ہونے کے پرواز یہ بڑا
معجزہ ہے۔ ہاں اگر قرآن کریم کی کسی قراءت میں اس موقعہ پر فيكون حیا کا لفظ موجود ہے یا
تاریخی طور پر ثابت ہے کہ در حقیقت وہ زندہ ہو جاتے تھے اور انڈے بھی دیتے تھے اور اب تک
اُن کی نسل سے بھی بہت سے پرندے موجود ہیں تو پھر ان کا ثبوت دینا چاہیے۔ اللہ تعالی قرآن میں
فرماتا ہے کہ اگر تمام دنیا چاہے کہ ایک مکھی بنا سکے تو نہیں بن سکتی کیونکہ اس سے تشابہ فی خلق اللہ
لازم آتا ہے۔ اور یہ کہنا کہ خدا تعالیٰ نے آپ ان کو خالق ہونے کا اذن دے رکھا تھا یہ خدا تعالیٰ پر
افترا ہے کلام الہی میں تناقض نہیں خدا تعالیٰ کسی کو ایسے اذن نہیں دیا کرتا ۔ اللہ تعالیٰ نے سید الرسل
صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک مکھی بنانے کا بھی اذن نہ دیا پھر مریم کے بیٹے کو یہ اذن کیونکر حاصل ہوا ۔
خدا تعالی سے ڈرو اور مجاز کو حقیقت پر حمل نہ کرو۔ منہ