۱۴۰۰ اور ۱۲۷۵ کے عددی معانی
شہادة القرآن
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شهادة القرآن
سواس کا جواب اسلام کی حقانیت کا ثبوت دینا ہے نہ یہ کہ لوگوں پر تلوار چلانا ۔ لہذا خدا تعالیٰ نے ۸۰
مسلمانوں کی حالت کے ہم رنگ پاکر ان کے لئے حضرت مسیح کی مانند بغیر سیف و سنان کے
مصلح بھیجا اور اُس مصلح کو دجالیت کے دور کرنے کے لئے صرف آسمانی حربہ دیا اور جیسا کہ عیسی
عند منارة دمشق کے لفظوں سے چودہ سو کا عدد مفہوم ہوتا ہے وہ مسیح موعود چودھویں صدی
کے سر پر آیا اور جیسا کہ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ﷺ کے عدد سے ۱۲۷۵ نکلتے ہیں اس
زمانہ میں وہ اصلاح خلق کے لئے طیار کیا گیا۔ اور جیسا کہ قرآن کریم نے بشارت دی کہ امواج
فتن نصاری کے وقت میں نفخ صور ہو گا ایسا ہی اُس کا ظہور ہوا اور کئی بندگان خدا نے الہام پا کر
اُسکے ظہور سے پہلے اُسکے آنے کی خبر دی بلکہ بعض نے بتیس برس پہلے اُس کے ظہور سے اُسکا نام
بتلایا اور یہ کہا کہ مسیح موعود وہی ہے اور اصل عیسی فوت ہو چکا ہے اور بہت سے صاحب مکاشفات
نے چودھویں صدی کو مسیح موعود کے آنیکا زمانہ قرار دیا اور اپنے الہامات لکھ گئے ۔ اب اس کے بعد
ایسے امور میں جن میں ایمان بالغیب کی بھی کچھ گنجائش رکھ لینی چاہیے اور کیا ثبوت ہو سکتا ہے۔
پھر ما سوا اس کے بعض اور عظیم الشان نشان اس عاجز کی طرف سے معرض امتحان میں ہیں
جیسا کہ منشی عبد اللہ آتھم صاحب امرتسری کی نسبت پیشگوئی جس کی میعاد ۵ / جون ۱۸۹۳ء سے
پندرہ مہینہ تک اور پنڈت لیکھرام پشاوری کی موت کی نسبت پیشگوئی جس کی میعاد ۱۸۹۳ء سے
چھ سال تک ہے اور پھر مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری کے داماد کی موت کی نسبت پیشگوئی جو پٹی
ضلع لاہور کا باشندہ ہے جس کی میعاد آج کی تاریخ سے جو اکیس ستمبر ۱۸۹۳ء ہے قریبا گیارہ مہینے
باقی رہ گئی ہے یہ تمام امور جو انسانی طاقتوں سے بالکل بالاتر ہیں ایک صادق یا کا ذب کی شناخت
کے لئے کافی ہیں کیونکہ احیا اور امانت دونوں خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہیں اور جب تک کوئی شخص
نہایت درجہ کا مقبول نہ ہو خدا تعالیٰ اُس کی خاطر سے کسی اس کے دشمن کو اس کی دعا سے ہلاک
نہیں کر سکتا خصوصا ایسے موقع پر کہ وہ شخص اپنے تئیں منجانب اللہ قراردیوے اور اپنی اُس کرامت کو
اپنے صادق ہونے کی دلیل ٹھہر اوے۔ سو پیشگوئیاں کوئی معمولی بات نہیں کوئی ایسی بات نہیں جو
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے۔ آخرین سے پہلے” و “ لکھنے سے رہ گیا ہے۔ (ناشر)
الجمعة : ۴
شهادة القرآن
انسان کے اختیار میں ہو بلکہ محض اللہ جل شانہ کے اختیار میں ہیں سو اگر کوئی طالب حق ہے
تو ان پیشگوئیوں کے وقتوں کا انتظار کرے۔ یہ تینوں پیشگوئیاں ہندوستان اور پنجاب کی تینوں
بڑی قوموں پر حاوی ہیں یعنی ایک یک مسلمانوں سے تعلق رکھتی ہے اور ایک ہندوؤں سے اور
ایک عیسائیوں سے اور ان میں سے وہ پیشگوئی جو مسلمان کی قوم سے تعلق رکھتی ہے بہت ہی
عظیم الشان ہے کیونکہ اس کے اجزاء یہ ہیں (۱) کہ مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری تین سال کی
میعاد کے اندرفوت ہو (۲) اور پھر داماد اُس کا جو اس کی دختر کلاں کا شوہر ہے اڑھائی سال کے
اندرفوت ہو (۳) اور پھر یہ کہ مرزا احمد بیگ تا روز شادی دختر کلاں فوت نہ ہو (۴) اور پھر
یہ کہ وہ دختر بھی تا نکاح اور تا ایام بیوہ ہونے اور نکاح ثانی کے فوت نہ ہو (۵) اور پھر یہ کہ یہ
عاجز بھی ان تمام واقعات کے پورے ہونے تک فوت نہ ہو (۶) اور پھر یہ کہ اس عاجز سے
نکاح ہو جاوے۔ اور ظاہر ہے کہ یہ تمام واقعات انسان - یہ تمام واقعات انسان کے اختیار میں نہیں ۔
اور اگر اب بھی یہ تمام ثبوت میاں عطا محمد صاحب کے لئے کافی نہ ہوں تو پھر طریق سہل یہ
ہے کہ اس تمام رسالہ کو غور سے پڑھنے کے بعد بذریعہ کسی چھپے ہوئے اشتہار کے مجھ کو اطلاع
دیں کہ میری تسلی ان امور سے نہیں ہوئی اور میں ابھی تک افتر اسمجھتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ
میری نسبت کوئی نشان ظاہر ہو تو میں انشاء اللہ القدیر اُن کے بارہ میں توجہ کروں گا اور میں
یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کسی مخالف کے مقابل پر مجھے مغلوب نہیں کرے گا کیونکہ میں اُس
کی طرف سے ہوں اور اُس کے دین کی تجدید کے لئے اُس کے حکم سے آیا ہوں لیکن چاہیے کہ وہ
اپنے اشتہار میں مجھے عام اجازت دیں کہ جس طور سے میں ان کے حق میں الہام پاؤں اس کو
شائع کرا دوں اور مجھے تعجب ہے کہ جس حالت میں مسلمانوں کو کسی مجدد کے ظاہر ہونے کے
وقت خوش ہونا چاہیے یہ پیچ و تاب کیوں ہے اور کیوں ان کو برا لگا کہ خدا تعالیٰ نے اپنے دین کی
حجت پوری کرنے کیلئے ایک شخص کو مامور کر دیا ہے لیکن مجھے معلوم ہوا ہے کہ حال کے اکثر
مسلمانوں کی ایمانی حالت نہایت رڈی ہو گئی ہے اور فلسفہ کی موجودہ زہر نے ان کے اعتقاد کی
بیخ کنی کر دی ہے ان کی زبانوں پر بے شک اسلام ہے لیکن دل اسلام سے بہت دور جا پڑے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” کی “ زائد ہے۔ (ناشر)
شهادة القرآن
ہیں خدائی کام اور الہی قدرتیں اُن کی نظر میں ہنسی کے لائق ہیں ۔ ایسا ہی میاں عطا محمد کا حال ۸۲
ہے۔ مجھے یاد ہے کہ جب بمقام امرت سر مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کو ان کی موت کی نسبت
پیشگوئی سنائی گئی تو میاں عطا محمد نے میرے فرودگاہ میں آکر میرے روبرو ایک مثال کے طور پر
بیان کیا کہ ایک ڈاکٹر نے میری موت کی خبر دی تھی کہ اتنی مدت میں عطا محمد فوت ہو جائے گا
مگر وہ مدت خیر سے گذر گئی اور میں نے اس کے بعد ڈاکٹر صاحب کی خدمت میں حاضر ہو کر
ان کو سلام کیا اُس نے کہا کہ تم کون ہے۔ میں نے کہا وہی عطا محمد جس کے مرنے کی آپ نے
پیشگوئی کی تھی ۔ مطلب یہ کہ یہ تمام امور جھوٹ اور لغو ہیں مگر میاں عطا محمد کو یادر ہے کہ ڈاکٹر
کی مثال اس جگہ دینا صرف اس قدر ثابت کرتا ہے کہ آسمانی روشنی سے آپ بکلی بے خبر ہیں
بیشک ایک ہستی موجود ہے جس کا نام خدا ہے اور وہ اپنے سچے مذہب کی تائید میں نہ صرف کسی
زمانه محدود تک بلکہ ہمیشہ ضرورت کے وقت میں آسمانی نشان دکھلاتا ہے اور دنیا کا ایمان نئے
سرے قائم کرتا ہے۔ ڈاکٹر کی مثال سے ظاہر ہے کہ آپ کا اُس خدا پر ایمان کس قدر ہے۔
اب میں مناسب دیکھتا ہوں کہ اس رسالہ کو اسی جگہ ختم کر دوں ۔
فَالحَمْدُ لِلَّهِ اَوَّلًا وَاخِرًا وَظَاهِرًا وَبَاطِئًا هُوَ مَوْلَانَا نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ۔
المؤلّف
عاجز غلام احمد قادیانی
۲۲ ستمبر ۱۸۹۳ء مقام قادیان روز جمعه