گورنمنٹ کی توجہ کے لائق

شہادة القرآن

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شهادة القرآن
گورنمنٹ کی توجہ کے لائق
یہ عاجز صاف اور مختصر لفظوں میں گذارش کرتا ہے کہ باعث اس کے کہ گورنمنٹ انگریزی
کے احسانات میرے والد بزرگوار میرزا غلام مرتضی مرحوم کے وقت سے آج تک اس
خاندان کے شامل حال ہیں اس لئے نہ کسی تکلف سے بلکہ میرے رگ وریشہ میں شکر گذاری
اس معزز گورنمنٹ کی سمائی ہوئی ہے۔ میرے والد مرحوم کی سوانح میں سے وہ خدمات کسی
طرح الگ ہو نہیں سکتیں جو وہ خلوص دل سے اس گورنمنٹ کی خیر خواہی میں بجالائے ۔
اُنہوں نے اپنی حیثیت اور مقدرت کے موافق ہمیشہ گورنمنٹ کی خدمت گزاری میں اس
کی مختلف حالتوں اور ضرورتوں کے وقت وہ صدق اور وفاداری دکھلائی کہ جب تک انسان
سچے دل اور تہ دل سے کسی کا خیر خواہ نہ ہو ہرگز دکھلا نہیں سکتا۔ سن ستاون کے مفسدہ میں جبکہ
بے تمیز لوگوں نے اپنی محسن گورنمنٹ کا مقابلہ کر کے ملک میں شور ڈال دیا تب میرے والد
بزرگوار نے پچاس گھوڑے اپنی گرہ سے خرید کر کے اور پچاس سوار بہم پہنچا کر گورنمنٹ کی
خدمت میں پیش کئے اور پھر ایک دفعہ چوراہ سوار سے خدمت گزاری کی اور انہیں مخلصانہ
خدمات کی وجہ سے وہ اس گورنمنٹ میں ہر دلعزیز ہو گئے چنانچہ جناب گورنر جنرل کے
دربار میں عزت کے ساتھ اُن کو کرسی ملتی تھی اور ہر ایک درجہ کے حکام انگریزی بڑی عزت
اور دلجوئی سے پیش آتے تھے انہوں نے میرے بھائی کو صرف گورنمنٹ کی خدمت گزاری کے
لئے بعض لڑائیوں پر بھیجا اور ہر ایک باب میں گورنمنٹ کی خوشنودی حاصل کی اور اپنی تمام
عمر نیک نامی کے ساتھ بسر کر کے اس نا پائدار دنیا سے گذر گئے بعد اس کے اس عاجز کا
بڑا بھائی میرزا غلام قادر جس قدر مدت تک زندہ رہا اُس نے بھی اپنے والد مرحوم کے قدم پر
ب قدم مارا اور گورنمنٹ کی مخلصانہ خدمت میں بدل و جان مصروف رہا پھر وہ بھی اس مسافر خانہ
سے گزر گیا ۔ میں امید رکھتا ہوں کہ اب بھی بہت سے حکام انگریز بقید حیات ہوں گے
جنہوں نے میرے والد صاحب کو دیکھا اور اُن کی مخلصانہ خدمات کو بچشم خود مشاہدہ کیا ہے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے گورنر “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

شهادة القرآن
چنانچہ منجملہ ان کے مسٹر گریفن ہیں جنہوں نے رئیسان پنجاب کے بارہ میں ایک کتاب بھی
لکھی ہے اور اس میں میرے والد صاحب کا بھی خیر اور خوبی سے ذکر کیا ہے۔
اب میری حالت یہ ہے کہ بعد وفات پا جانے ان عزیزوں اور بزرگوں کے خدا تعالیٰ
نے میرے دل کو دنیا سے پھیر دیا اور میں نے چاہا کہ خدا تعالیٰ سے میرا معاملہ کامل طور کی
سچائی اور صدق اور محبت سے ہو۔ سواُس نے میرے دل کو اپنی محبت سے بھر دیا مگر نہ میری
کوشش سے بلکہ اپنے فضل سے۔ تب میں نے چاہا کہ جہاں تک میرے لئے ممکن ہے
معرفت اور محبت الہی ! الہی میں ترقی کروں اور صحیح طور کروں اور حیح طور پر معلوم کروں کہ خدا کون ہے اور اس کی رضا
کن باتوں میں ہے سو میں نے ہر یک تعصب سے دل کو پاک کیا اور ہر یک آلودگی سے آنکھ
کو صاف کر کے دیکھا اور خدا تعالیٰ سے مدد چاہی تب میرے پر کھل گیا اور خدا تعالیٰ نے اپنے
پاک الہام سے مجھے آگاہی بخشی کہ خداوہ ذات ہے جو اپنی تمام صفات میں کامل ہے اور ازل
سے ایک ہی رنگ اور ایک ہی طریق پر چلا آتا ہے نہ اس میں حدوث ہے نہ وہ پیدا ہوتا ہے
نہ مرتا ہے اور کوئی پیدا ہونے والا اور مرنے والا بجر عبودیت کے کوئی ایسا تعلق اس سے نہیں
رکھتا جسے کہا جائے کہ وہ اُس کی خدائی کا حصہ دار ہے بلکہ ایسا خیال کرنا اُس ذات کے انکار
سے بھی بدتر اور انسان کی تمام بدکاریوں سے بڑھ کر ایک سخت درجہ کا بُرا خیال ہے۔ یہ سچ اور
بالکل سچ ہے کہ خدا تعالیٰ کے مقبول بندوں میں سے سب سے زیادہ مرتبہ پر وہ لوگ ہیں جن
کا نام نبی یا رسول ہے بے شک وہ خدا تعالیٰ کے پیارے ہیں مقبول ہیں نہایت درجہ کے
عزت دار ہیں اسی میں کھوئے گئے اور اُسی کا روپ بن گئے اور خدا تعالیٰ کا جلال اُن میں
سے ظاہر ہوا اور خدا اُن میں اور وہ خدا میں مگر تا ہم اُن میں سے ہم حقیقتاً نہ کسی کو خدا کہہ
سکتے ہیں اور نہ خدا کا اور نہ خدا کا بیٹا بلا شبہ اس اختلاف میں مسلمان حق پر ہیں اور عیسائی اور عیسائی غلطی پر مگر یہ
غلطی اس زمانہ میں عیسائیوں میں قائم رہنے والی نظر نہیں آتی انگریز ایک ایسی قوم ہے جن کو
خدا تعالی دن بدن اقبال اور دولت اور عقل اور دانش کی طرف کھینچنا چاہتا ہے اور جو سمج سچائی
اور راستبازی اور انصاف میں روز بروز ترقی کرتے جاتے ہیں اور علوم جدیدہ اور قدیمہ کا تو ج
گویا ایک چشمہ ہیں اسلئے اُمید قوی ہے کہ خدا تعالیٰ یہ دولت بھی انھیں دیگا بلکہ میری دانست

آج 10 میں سے 10 باقی