برطانوی حکومت کے خلاف جہاد کرنا جائز نہیں ہے

شہادة القرآن

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شهادة القرآن
میں تو دلوں کو اندر ہی اندر دے دی ہے بہر حال جبکہ ہمارے نظام بدنی اور امورد نیوی میں
خدا تعالیٰ نے اس قوم میں سے ہمارے لئے گورنمنٹ قائم کی اور ہم نے اس گورنمنٹ کے
وہ احسانات دیکھے جن کا شکر کرنا کوئی سہل بات نہیں اس لئے ہم اپنی معزز گورنمنٹ کو یقین
دلاتے ہیں کہ ہم اس گورنمنٹ کے اسی طرح مخلص اور خیر خواہ ہیں جس طرح کہ ہمارے
بزرگ تھے ۔ ہمارے ہاتھ میں بجز دعا کے اور کیا ہے۔ سو ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس
گورنمنٹ کو ہر یک شر سے محفوظ رکھے اور اس کے دشمن کو ذلت کے ساتھ پسپا کرے۔
خدا تعالیٰ نے ہم پر محسن گورنمنٹ کا شکر ایسا ہی فرض کیا ہے جیسا کہ اس کا شکر کرنا ۔ سواگر ہم
اس محسن گورنمنٹ کا شکر ادا نہ کریں یا کوئی شراپنے ارادہ میں رکھیں تو ہم نے خدا تعالیٰ کا بھی
شکر ادا نہیں کیا کیونکہ خدا تعالیٰ کا شکر اور کسی محسن گورنمنٹ کا شکر جس کو خدائے تعالیٰ اپنے
بندوں کو بطور نعمت کے عطا کرے در حقیقت یہ دونوں ایک ہی چیز ہیں اور ایک دوسری سے
وابستہ ہیں اور ایک کے چھوڑ نے سے دوسری کا چھوڑنا لازم آجاتا ہے بعض احمق اور نادان
سوال کرتے ہیں کہ اس گورنمنٹ سے جہاد کرنا درست ہے یا نہیں ۔ سو یا د رہے کہ یہ
سوال اُن کا نہایت حماقت کا ہے کیونکہ جس کے احسانات کا شکر کرنا عین فرض اور
واجب ہے اُس سے جہاد کیسا ۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ محسن کی بدخواہی کرنا ایک حرامی اور
بدکار آدمی کا کام ہے ۔ سو میرا مذہب جس کو میں بار بار ظاہر کرتا ہوں یہی ہے کہ اسلام
کے دو حصے ہیں ۔ ایک یہ کہ خدا تعالیٰ کی اطاعت کریں دوسرے اس سلطنت کی جس نے
امن قائم کیا ہو جس نے ظالموں کے ہاتھ سے اپنے سایہ میں ہمیں پناہ دی ہو ۔ سو وہ
سلطنت حکومت برطانیہ ہے اگر چہ یہ سچ ہے کہ ہم یورپ کی قوموں کے ساتھ اختلاف
مذہب رکھتے ہیں اور ہم ہرگز خدا تعالیٰ کی نسبت وہ باتیں پسند نہیں رکھتے جو اُنھوں
نے پسند کی ہیں لیکن ان مذہبی امور کو رعیت اور گورنمنٹ کے رشتہ سے کچھ علاقہ نہیں ۔

شهادة القرآن
خدا تعالیٰ ہمیں صاف تعلیم دیتا ہے کہ جس بادشاہ کے زیر سایہ امن کے ساتھ بسر کرواس
کے شکر گزار اور فرمانبردار بنے رہو سو اگر ہم گورنمنٹ برطانیہ سے سرکشی کریں تو گویا اسلام
اور خدا اور رسول سے سرکشی کرتے ہیں اس صورت میں ہم سے زیادہ بد دیانت کون ہو گا
کیونکہ خدا تعالیٰ کے قانون اور شریعت کو ہم نے چھوڑ دیا۔ اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ
مسلمانوں میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کا مذہبی تعصب اُن کے عدل اور انصاف پر
غالب آگیا ہے۔ یہاں تک کہ وہ اپنی جہالت سے ایک ایسے خونخوار مہدی کے انتظار میں
ہیں کہ گویا وہ زمین کو مخالفوں کے خون سے سرخ کر دے گا اور نہ صرف یہی بلکہ یہ بھی
ان کا خیال ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام بھی آسمان سے اسی غرض سے اتریں گے کہ
جو مہدی کے ہاتھ سے یہود و نصاری زندہ رہ گئے ہیں اُن کے خون سے بھی زمین پر ایک
دریا بہا دیں لیکن یہ خیالات بعض مسلمانوں مثلاً شیخ محمد حسین بٹالوی اور اس کی
جماعت کے سراسر غلط اور کتاب اللہ کے مخالف ہیں ۔ یہ نادان خون پسند ہیں اور محبت اور
خیر خواہی خلق اللہ کی سرموان میں نہیں لیکن ہمار ا سچا اور صحیح مذہب جس پر ہمیں یہ لوگ کافر
ٹھہراتے ہیں یہ ہے کہ مہدی کے نام پر آنے والا کوئی نہیں ہاں مسیح موعود آگیا مگر کوئی تلوار
نہیں چلے گی اور امن سے اور سچائی سے اور محبت سے زمانہ توحید کی طرف ایک پلٹا کھائے
گا اور وہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ زمین پر نہ رام چندر پوجا جاوے گا نہ کرشن اور نہ
حضرت مسیح علیہ السلام ۔ اور سچے پرستار اپنے حقیقی خدا کی طرف رخ کر لیں گے اور یادر ہے کہ
جس بادشاہ کے زیر سایہ ہم با امن زندگی بسر کریں اُس کے حقوق کو نگاہ رکھنا فی الواقعہ خدا کے حقوق
ادا کرنا ہے اور جب ہم ایسے بادشاہ کی دلی صدق سے اطاعت کرتے ہیں تو گویا اُس وقت عبادت
کر رہے ہیں۔ کیا اسلام کی یہ تعلیم ہو سکتی ہے کہ ہم اپنے حسن سے بدی کریں اور جو ہمیں ٹھنڈے
سایہ میں جگہ دے اُس پر آگ برساویں اور جو ہمیں روٹی دے اُسے پتھر ماریں ایسے انسان سے اور
کون زیادہ بد ذات ہوگا کہ جو احسان کرنے والے کے ساتھ بدی کا خیال بھی دل میں لاوے۔

آج 10 میں سے 10 باقی