مولوی ابو سعید محمد حسین کے جھوٹ

شہادة القرآن

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شهادة القرآن
اس تمام تمہید سے مدعا یہ ہے کہ گورنمنٹ کو یادر ہے کہ ہم نہ دل سے اس کے شکر گزار ہیں
اور بہمہ تن اس کی خیر خواہی میں مصروف ہیں اور میں نے سنا ہے کہ ایک شخص ساکن بٹالہ ضلع
گورداسپورہ نے جو اپنے تئیں مولوی ابو سعید محمد حسین کر کے مشہور کرتا ہے اس اختلاف رائے
کے سبب سے جو بعض جزئی مسائل میں وہ اس عاجز کے ساتھ رکھتا ہے میری نسبت اپنی سخت
دشمنی کی وجہ سے اور سراسر بے انصافی انصافی اور اور در درندگی کے جوش سے خلاف واقعہ باتیں گورنمنٹ گو کو
بدظن کرنے کے لئے لکھتا ہے اور میرے خاندان کی مخلصانہ اور خیر خواہی کے تعلق کو جو گورنمنٹ
سے ہے غلط بیان کرتا اور چھپاتا اور اپنے افتراؤں کے نیچے دبانا چاہتا ہے اور محض عداوت اور
حسد ذاتی کی تحریک سے اس بات پر زور دیتا ہے کہ گویا نعوذ باللہ یہ عاجز گورنمنٹ کا سچا خیر
خواہ نہیں ہے۔ یہ نادان ذرہ خیال نہیں کرتا کہ جھوٹے منصوبوں اور بے بنیا د افتراؤں میں
ہرگز وہ قوت پیدا نہیں ہوتی کہ جو سچ میں قدرتی طور پر پائی جاتی ہے۔ سچ کی طاقت کا ایک
کرشمہ جھوٹ کے پہاڑ کو ذرہ ذرہ کر کے دکھا دیتا ہے اور نیز جو جھوٹ میں ہٹ دھرمی اور بے ایمانی
کی عفونت ہوتی ہے وہ حکام کی خدا داد قوت شامہ سے چھپ بھی نہیں سکتی ۔ اور اگر چہ یہ تمام
افترا اُس کے اس قسم کے تھے کہ ازالہ حیثیت عرفی کی وجہ سے عدالت کے ذریعہ سے اس کی ان
تمام چالاکیوں کا تدارک کرایا جائے لیکن بالفعل یہی مناسب سمجھا گیا کہ معزز گورنمنٹ کو اس
شخص کے ان افتراؤں سے اطلاع دیجائے اور امید ہے کہ دانا گورنمنٹ ادنی توجہ سے اس کے
ان بہتانات کو بخوبی سمجھ جائے گی اور وزن کرلے گی اور جانچ لے گی اور ایسے مفسد کا تدارک
نہایت ضروری ہے تا آئندہ کوئی خبیث نفس ایسی حرکات ناشائستہ کی طرف مجرات نہ کرے۔
ہماری دانا اور عادل گورنمنٹ اس بات سے بے خبر نہیں ہے کہ ہر یک مخبر کا یہ فرض ہونا چاہیے کہ
جس معاملہ میں وہ قطعی طور پر گورنمنٹ کو اطلاع دیوے اور اپنی طرف سے قطعی رائے ظاہر کرے تو
اس سے پہلے وہ اس معاملہ کو کما حقہ تحقیق بھی کر لیوے۔ اب عادل گورنمنٹ اگر چاہے تو
ایک خیر خواہ خاندان کے لئے جس کو اس نے اپنی خوشنودی کی اعلیٰ درجہ کی اسناد دے رکھی ہے یہ
تکلیف اُٹھا سکتی ہے کہ اس دروغ گو مخبر کو جو بذریعہ اپنے رسالہ اشاعت کے خلاف واقعہ خبر یں اس

شهادة القرآن
عاجز کی نسبت گورنمنٹ کو پہنچاتا ہے طلب کر کے اس بات کا ثبوت مانگے کہ اس نے کن و
دلائل اور وجوہ سے اس عاجز کو گورنمنٹ انگریزی کا مفسد قرار دیا ہے اور اگر وہ دلائل
شافیہ بیان نہ کر سکے تو پھر جس قدر مناسب ہو قانونی سزا کا اس کو کچھ مزہ چکھا دیوے کہ یہ
ایک عین مصلحت اور ایک سچے خیر خواہ خاندان کی اس میں دلجوئی متصور ہے اگر چہ ایسے
جوش بعض مخالفین مذہب کی تحریرات میں بھی پائے جاتے ہیں جیسے پادری عمادالدین
وغیرہ وغیرہ ۔ مگر وہ باعث نا واقفیت اور جوش مذہب اور لا علاج تعصب کے کسی قدر
معذور بھی ہیں اور حق بات کو منہ سے نہیں نکال سکتے مگر یہ شیخ بٹالوی در حقیقت حد سے
گزر گیا ہے۔ عادل گورنمنٹ اس شخص کی تحریرات ۱۸۹۳۹۲ء کے ساتھ ان تحریرات کو
بھی دیکھے جو ۱۸۸۴ء میں اس شخص کے اشاعۃ السنۃ میں اس عاجز کی نسبت موجود ہیں
تا معلوم ہو کہ یہ شخص منافق اور حق پوش اور دو رنگی اختیار کرنے والا ہے اگر چہ ہم جانتے
ہیں کہ زیرک اور دانا اور عادل اور وسیع واقفیت والی گورنمنٹ کے آگے ایسی مکاریاں
چل نہیں سکتیں اور یہ عمیق اندیش گورنمنٹ دور سے ہوا کا رخ دیکھ لیتی ہے اور متعصبانہ
مخبریوں کو حقیر اور شرمناک حسد یقین کر جاتی ہے لیکن تاہم گورنمنٹ پر کوئی وحی تو نازل
نہیں ہوتی اور ممکن ہے کہ چند شریروں کے یک زبان ہونے سے ایسا دھوکا لگے جو انسان
کو لگ سکتا ہے اس لئے ہماری طرف سے کسی قدر عرض حال ضروری تھا۔
اب ہم گورنمنٹ کے ملاحظہ کے لئے ۱۸۸۴ء کے اشاعۃ السنہ یعنی نمبر ۶ جلد۷
سے جو براهین احمدیہ پر ریویو ہے کسی قدر عبارت اس شخص کے رسالہ مذکورہ کی گورنمنٹ
کے ملاحظہ کے لئے نقل کرتے ہیں تا دانا گورنمنٹ خود ملاحظہ فرمالیوے کہ اس شخص نے
اس عاجز کی نسبت پہلے کیا لکھا تھا اور اب کیا لکھتا ہے ۔
اور وہ عبارت یہ ہے

آج 10 میں سے 10 باقی