تقریرحضرت مرزا غلام احمد قادیانی

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تقریر حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی
بسم الله الرحمن الرحيم
الحَمْدُ للهِ رَبِّ العالمين والصلوة والسلام على رسوله مُحمدٍ وآله واصحابه اجمعين
اما بعد واضح ہو کہ آج کا روز جو ۲۲ رمئی ۱۸۹۳ ء ہے اس مباحثہ اور مناظرہ کا دن ہے جو مجھ
میں اور ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب میں قرار پایا ہے۔ اور اس مباحثہ سے مدعا اور غرض یہ ہے کہ
حق کے طالبوں پر یہ ظاہر ہو جائے کہ اسلام اور عیسائی مذہب میں سے کونسا مذہب سچا اور زندہ
اور کامل اور منجانب اللہ ہے اور نیز حقیقی نجات کسی مذہب کے ذریعہ سے مل سکتی ہے۔ اس لئے
میں مناسب سمجھتا ہوں کہ پہلے بطور کلام کلی کے اسی امر میں جو مناظرہ کی علت غائی ہے
انجیل شریف اور قرآن کریم کا مقابلہ اور موازنہ کیا جاوے لیکن یہ بات یادر ہے کہ اس مقابلہ
اور مواز نہ میں کسی فریق کا ہرگز یہ اختیار نہیں ہوگا کہ اپنی کتاب سے باہر جاوے یا اپنی طرف
سے کوئی بات منہ پر لاوے بلکہ لازم اور ضروری ہوگا کہ جو دعوی کریں وہ دعوی اس الہامی
کتاب کے حوالہ سے کیا جاوے جو الہامی قرار دی گئی ہے اور جو دلیل پیش کریں وہ دلیل بھی اسی
کتاب کے حوالہ سے ہو کیونکہ یہ بات بالکل سچی اور کامل کتاب کی شان سے بعید ہے کہ اس کی
وکالت اپنے تمام ساختہ پرداختہ سے کوئی دوسرا شخص کرے اور وہ کتاب بکلی خاموش اور ساکت ہو ۔
اب واضح ہو کہ قرآن کریم نے اسلام کی نسبت جس کو وہ پیش کرتا ہے یہ فرمایا ہے اِن
الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ (س (۱۰/۳) وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ
مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ ) ( سیپاره ۳ رکوع ۱۷) ترجمه یعنی دین سچا
اور کامل اللہ تعالیٰ کے نزدیک اسلام ہے اور جو کوئی بجز اسلام کے کسی اور دین کو چاہے
گا تو ہرگز قبول نہیں کیا جاوے گا اور وہ آخرت میں زیاں کاروں میں سے ہوگا۔
ال عمران : ۲۰ ۲ ال عمران : ۸۶

پھر فرماتا ہے۔ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ
لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا - سیپارہ ۶ رکوع ۵) یعنی آج میں نے تمہارے لئے دین تمہارا کامل کر دیا اور اپنی نعمت
تم پر پوری کر دی اور میں نے تمہارے لئے اسلام کو پسندیدہ کر لیا ۔ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى
وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَكَفَى بِاللهِ شَهِيدًا ، سیپارہ ۲۶ رکوع ۱۲) وہ خدا جس نے
اپنے رسول کو ہدایت کے ساتھ اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا وہ اس دین کو تمام دینوں پر غالب کرے ۔
پھر اللہ جل شانه چند آیتیں قرآن کریم کی تعریف میں جو دین اسلام کو پیش کرتا ہے فرماتا ہے چونکہ
قرآن کریم کی تعریف در حقیقت دین اسلام کی تعریف ہے اس لئے وہ آیتیں بھی ذیل میں لکھی جاتی ہیں۔
وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ فَأَبَى أَكْثَرُ النَّاسِ
إِلَّا كُفُورًا - سیپاره ۱۵ رکوع ۱۰) اور البتہ طرح طرح بیان کیا ہم نے واسطے لوگوں کے قرآن میں
ہر ایک مثال سے پس انکار کیا اکثر لوگوں نے مگر کفر کرنا یعنی ہم نے ہر ایک طور سے دلیل اور حجت
کے ساتھ قرآن کو پورا کیا مگر پھر بھی لوگ انکار سے باز نہ آئے ۔
قُلِ اللَّهُ يَهْدِى لِلْحَقِّ " ( سیپاره ا ارکوع ۹) اللهُ الَّذِي أَنْزَلَ الْكِتُبَ بِالْحَقِّ
وَالْمِيزَانَ ( س (۳٫۲۵) یعنی خداوہ ہے جس نے کتاب یعنی قرآن شریف کو حق اور میزان کے ۔
ساتھ اتارا یعنی وہ ایسی کتاب ہے جو حق اور باطل کے پرکھنے کے لئے بطور میزان کے ہے۔
انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا ( سیپارہ ۱۳ رکوع ۸) ترجمہ آسمان سے
پانی اتارا پس ہر ایک وادی اپنے پنے اپنے اپنے قدر قو میں یہ نکلا ۔ اِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ *
سیپارہ ۱۵ رکوع ۱) یہ قرآن اس تعلیم کی ہدایت کرتا ہے جو بہت سیدھی اور بہت کامل ہے۔
قُل لِّينِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هُذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ
بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا کہ اگر جن اور انس سب اس بات پر
اتفاق کریں کہ اگر اور کتاب جو کمالات قرآنی کا مقابلہ کر سکے پیش کر سکیں تو نہیں پیش کر سکیں گے
اگر چہ وہ ایک دوسرے کی مدد بھی کریں ۔
پھر ایک اور جگہ فرماتا ہے مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتٰبِ مِنْ شَيْءٍ کے سیپارہ ۷ رکوع ۱۰) یعنی تعلیمات ضرور یہ
میں سے کوئی چیز قرآن سے باہر نہیں رہی اور قرآن ایک مکمل کتاب ہے جو کسی دوسری مکمل کا منتظر نہیں
بناتا ۔ إِنَّهُ لَقَوْلُ فَضْل " ( سیپاره ۳۰ رکوع (۱۱) حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ ل ( ۸/۲۷) قرآن قول فصل ہے
المائدة : ۴ ۲ الفتح : ۲۹ ۳ بنی اسرائیل: ۹۰ ۴ یونس: ۳۶ ۵ الشوری : ۱۸ - الرعد : ۱۸
کے بنی اسرائیل : ۱۰ بنی اسرائیل : ۸۹ الانعام : ٣٩ من الطارق : ١٤ الى القمر : ٦

جو ہر ایک امر میں سچا ہے میں سچا فیصلہ دیتا ہے اور انتہائی درجہ کی حکمت ہے فَلَا أُقْسِمُ بِمَوقِعِ النُّجُومِ ﴿۵﴾
وَإِنَّهُ لَقَسَمُ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ (بیچاره ۲۷ رکوع (١٦) إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ ۔ فِي كِتَبٍ
مَّكْنُونٍ ۔ لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کے یعنی میں قسم کھاتا ہوں مطالع اور مناظر نجوم کی اور یہ قسم ایک
بڑی قسم ہے۔ اگر تمہیں حقیقت پر اطلاع ہو کہ یہ قرآن ایک بزرگ اور عظیم الشان کتاب ہے اور اس کو وہی
لوگ چھوتے ہیں جو پاک باطن ہیں۔ اور اس قسم کی مناسبت اس مقام میں یہ ہے کہ قرآن کی یہ تعریف کی
گئی ہے کہ وہ کریم ہے یعنی روحانی بزرگیوں پر مشتمل ہے اور باعث نہایت بلند اور رفیع دقائق حقائق کے
بعض کوتاہ بینوں کی نظروں میں اسی وجہ سے چھوٹا معلوم ہوتا ہے جس وجہ سے ستارے چھوٹے اور نقطوں سے
معلوم ہوتے ہیں اور یہ بات نہیں کہ در حقیقت وہ نقطوں کی مانند ہیں بلکہ چونکہ مقام ان کا نہایت اعلیٰ وارفع
ہے اس لئے جو نظریں قاصر ہیں ان کی اصل ضخامت کو معلوم نہیں کر سکتیں ۔ إِنَّا أَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةٍ
مُبْرَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنْذِرِينَ فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ (سیپارہ ۲۵ (۱۴) ہم نے قرآن کو ایک
ایسی بابرکت رات میں اتارا ہے جس میں ہر ایک امر پر حکمت تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اس
سے مطلب یہ ہے کہ جیسے ایک رات بڑی ظلمت کے ساتھ نمودار ہوئی تھی اسی کے مقابل پر اس
کتاب میں انوار عظیمہ رکھے گئے ہیں جو ہر ایک قسم کے شک اور شبہ کی ظلمت کو ہٹاتے ہیں اور ہر
ایک بات کا فیصلہ کرتے ہیں اور ہر ایک قسم کی حکمت کی تعلیم کرتے ہیں اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا
يُخْرِجُهُمْ مِّنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّورِ ۲ ( سیپاره ۳ رکوع (۲) اللہ دوستدار ہے ان لوگوں کا جو ایمان
لائے اور ان کو اندھیرے سے روشنی کی طرف نکالتا ہے ۔ وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِلْمُتَّقِينَ - ( ۵/۲۹)
إِنَّ هَذَا لَهُوَ حَقِّ الْيَقِينِ " ( سیپاره ۲۷ رکوع (۱۶) وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِيْنِ - ( ۲٫۳۰) یعنی
قرآن متقیوں کو وہ سارے امور یاد دلاتا ہے جو ان کی فطرت میں مخفی اور مستور تھے اور یہ حق محض ہے
جو انسان کو یقین تک پہنچاتا ہے اور یہ غیب کے عطا کرنے میں بخیل نہیں ہے یعنی بخیلوں کی طرح اس
کا یہ کام نہیں کہ صرف آپ ہی غیب بیان کرے اور دوسرے کو غیبی قوت نہ دے سکے بلکہ آپ بھی غیب
پر مشتمل ہے اور پیروی کرنے والے پر بھی فیضان غیب کرتا ہے۔ یہ قرآن کا دعوی ہے جس کو وہ اپنی
ل الواقعة : ۷۶ ۷۷ ۲ الواقعة : ۷۸ تا ۸۰ ۳ الدخان : ۴، ٢۵ البقرة : ۵۲۵۸ الحاقة : ٤٩ ل الواقعة : ٩٦
التكوير: ۲۵

تعلیم کی نسبت آپ بیان فرماتا ہے اور پھر آگے چل کر اس کا ثبوت بھی آپ ہی دے گا ۔ لیکن
چونکہ اب وقت تھوڑا ہے اس لئے وہ ثبوت جواب الجواب میں لکھا یا جاوے گا ۔ بالفعل
ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب کی خدمت میں یہ التماس ہے کہ بپا بندی ان امور کے جو ہم پہلے لکھ
چکے ہیں۔ انجیل شریف کا دعوی بھی اسی طرز اور اسی شان کا پیش کریں کیونکہ ہر ایک منصف
جانتا ہے کہ ایسا تو ہر گز ہو نہیں سکتا کہ مدعی سست اور گواہ چست ۔ خاص کر اللہ جل شانه جو
قومی اور قادر اور نہایت درجہ کے علوم وسیع رکھتا ہے جس کتاب کو ہم اس کی طرف منسوب کریں
وہ کتاب اپنی ذات کی آپ قیوم چاہیے۔ انسانی کمزوریوں سے بالکل مبرا اور منزہ چاہیے۔
کیونکہ اگر وہ کسی دوسرے کے سہارا کی اپنے دعوئی میں اور اثبات دعوی میں محتاج ہے تو وہ خدا کا
کلام ہرگز نہیں ہو سکتا۔ اور یہ مکر ریا درہے کہ اس وقت صرف مدعا یہ ہے کہ جب قرآن کریم
نے اپنی ، اپنی تعلیم کی جامہ ا جامعیت اور کاملیت کا دعویٰ کیا ہے۔ یہی دعوئی انجیل کا وہ حصہ بھی کرتا ہو جو
حضرت مسیح علیہ السلام کی طرف منسوب کیا جاتا ہے اور کم سے کم اس قدر تو ہو کہ حضرت مسیح
اپنی تعلیم کو مختتم قرار دیتے ہوں اور کسی آئندہ وقت پر انتظار میں نہ چھوڑتے ہوں۔
نوٹ
یہ سوال اس قدر لکھا گیا تھا تو اس کے بعد فریق ثانی نے اس بات پر اصرار کیا کہ سوال نمبر ۲
بحث کے کسی دوسرے موقعہ میں پیش ہو۔ بالفعل الوہیت مسیح کے بارے میں سوال ہونا
چاہیے چنانچہ ان کے اصرار کی وجہ سے یہ سوال جو ابھی غیر مختتم ہے اسی جگہ چھوڑا
گیا بعد میں بقیہ اس کا شائع کیا جائے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی