جواب از طرف مسٹر عبداللہ آتھم صاحب مسیحی

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دکھوں کے خدا ہی تھے یا ابن اللہ تھے اور درد ہم نے اس لئے کہا کہ بھوک بھی ایک قسم درد کی
ہے اور اگر زیادہ ہو جائے تو موت تک نوبت پہنچاتی ہے۔
دستخط بحروف انگریزی
دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان
جواب از طرف مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب مسیحی
اگر یہ جناب کا قول صحیح ہے کہ ہر امر کی حقیقت تجربہ ہی پر مدار رکھتی ہے یعنی جو تجربہ کے
بر خلاف ہے وہ باطل ہے۔ تب تو ہم کو صفت خالقہ کا بھی انکار کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ہمارے تجربہ
میں کوئی چیز خلق نہیں ہوتی اور آدم کا بغیر والدین پیدا ہونے کا بھی انکار کرنا پڑے گا اور ہم یہ نہیں
جانتے کہ ایسا ہم کیوں کریں کیونکہ ناممکن مطلق ہم اس کو کہتے ہیں جو کوئی امر کسی صفت ربانی کے
مخالف ہو اور یہ چیزیں جو ہمارے تجربہ کے باہر ہیں مثلاً خلقت کا ہونا یعنی بلا سامان کے عدم سے
وجود میں آنا اور آدم کا بخلاف سلسلہ موجودہ کے پیدا ہونا ہم کسی صفت مقدسہ خدائے تعالیٰ کے
مخالف نہیں دیکھتے۔
دوم بجواب آپ کے دوسرے مقدمہ کے آپ کو یقین ہونا چاہئے کہ ہم اس شے مرئی کو جو
کھانے پینے وغیرہ حاجتوں کے ساتھ ہے اللہ نہیں مانتے بلکہ مظہر اللہ کہتے ہیں اور یہ ایک ایسا
مقدمہ ہے جیسا قرآن میں بابت اس آگ کے جو جھاڑی میں نظر آتی تھی لکھا ہے کہ اے موسیٰ
اپنی نعلین دور کر کیونکہ یہ وادی طولی ہے اور کہ میں تیرے باپ ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کا خدا
ہوں موسیٰ نے اس کو تسلیم کیا ۔ اب فرمائیے شے مرئی تو خدا نہیں ہو سکتی اور رویت مرئی تھی پس ہم
اس کو مظہر اللہ کہتے ہیں۔ اللہ نہیں کہتے۔ ویسے ہی یسوع مخلوق کو ہم اللہ نہیں کہتے بلکہ مظہر اللہ کہتے
ہیں۔ کیا یہ ستون جو خشت و خاک کا سامنے نظر کے ہے اس میں سے اگر خدا آواز دے کر کہنا
چاہے کہ میں تمہارا خدا ہوں اور میری فلاں بات سنو۔ تو گو تجربہ کے برخلاف یہ امر ہے۔ تو کیا

امکان کے برخلاف ہے کہ خدا ایسا نہیں کر سکتا ۔ ( ہمارے نزدیک تو امکان کے برخلاف
نہیں)۔
سوم ۔ ہم نے ابن اللہ کو جسم نہیں مانا ۔ ہم تو اللہ کو روح جانتے ہیں جسم نہیں۔
چہارم ۔ امر کے بارہ میں ہماری التماس یہ ہے کہ بیشک تاویل طلب امر کو تا ویل کرنا
چاہیے لیکن حقیقت کو چاہیے کہ تاویل کو نہ بگاڑے۔ اگر کوئی حقیقت بر خلاف امر واقعی کے
ہے تو بالمرہ حکم بطلان کا اس پر دینا چاہیے نہ کہ بطلان کو مروڑ کے حق بنانا۔
پنجم ۔ امر کے بارہ میں جناب کی خدمت میں واضح ہو کہ لفظ بیٹے اور پہلو ٹھے کا بائبل میں
دو طرح پر بیان ہوا ہے یعنی ایک تو یہ کہ وہ یک تن ساتھ خدا کے ہو ، دوم یہ کہ یک من ساتھ
رضاء الہی کے ہو۔ ( یک تن وہ ہے جو ماہیت میں واحد ہو۔ اور یک من وہ ہے جو ماہیت کا
شریک نہیں بلکہ رضا کا شریک ہو ) ۔ کسی نبی یا بزرگ کے بارہ میں بائیبل میں یہ لکھا ہے کہ
۱۳ اے تلوار میرے چروا ہے اور ہمتا پر اٹھ ( زکریا ۱۳-۷) اور پھر کس کے بارہ میں ایسا لکھا ہے
کہ تخت داؤدی پر یہود اصد قنو آوے گا (برمیا ) اور کس نے یہ کہا کہ میں الفا اور میگا و قادر مطلق
خداوند ہوں اور کس کے بارہ میں یہ لکھا گیا کہ میں جو حکمت ہوں قدیم سے خدا کے ساتھ رہتی
تھی اور میرے وسیلہ سے یہ ساری خلقت ہوئی اور یہ کہ جو کچھ خلقت کا ظہور ہے اسی کے وسیلہ
سے ہے خدا باپ کو کسی نے نہیں دیکھا لیکن اکلوتے (خدا) نے اسے ظاہر کر دیا ( یوحنا - ۱۸)
اب اس پر انصاف کیجیے کہ یہ الفاظ متعلق یک تن کے ہیں یا یک من کے نیز یہ بھی ایک
بات یاد رکھنے کے لائق ہے۔ یسعیاہ ۹-۶ میں کہ وہ جو بیٹا ہم کو بخشا جاتا ہے اور فرزند تولد ہوتا
ہے وہ ان خطابوں سے مزین ہے یعنی خدائے قادر ۔ اب ابدیت ۔ شاہ سلامت۔ مشیر ۔
عجوبہ تخت داؤ دی پر آنے والا جس کی سلطنت کا زوال کبھی نہ ہوگا۔
ششم جو آپ نے قرآن سے استدلال کیا ہے مجھے افسوس ہے کہ میں اب تک اس کے
الہامی ہونے کا قائل نہیں جب آپ اس کو الہامی ثابت کر کے قائل کر دیں گے تو اس کی
سندات آپ ہی مانی جائیں گی۔

ہفتم ۔ جناب من فطرت یا خلقت فعل الہی ہے اور الہام قول الہی فعل اور قول میں تناقص
نہیں ہونا چاہیے۔ اگر کوئی کلام مبہم معلوم ہو وے یا بادی النظر میں مشکل معلوم ہو وے تو اس
کی تاویل ہم معقولات ہی سے کریں گے ورنہ کہاں جائیں گے؟ چنانچہ جناب نے خود ہی
فرمایا کہ امور تا ویل طلب کی تاویل واجب ہے۔ اور جناب اس سے بھی بڑھ کر فرماتے ہیں
کہ تجربہ کے برخلاف ہم کچھ نہ لیویں گے تو گویا یہ بھی رجوع کرنا طرف فطرت کے ہے جس
کے ہم کلیہ متفق نہیں ہیں۔
ہشتم - بجواب آٹھویں کے اتنی ہی عرض ہے کہ جہاں بیٹے حقیقی اور غیر حقیقی کی امتیاز بائبل
میں نہ ہو تو ہماری عقل کو روک نہیں کہ ہم اس میں امتیاز نہ کریں اور دوسروں کے ساتھ بھی اگر
یہی صفات ملحقہ ہوں جیسے مسیح کے ساتھ ہیں تو ہم ان کو بھی مسیح جیسا مان لیں گے۔
دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام

آج 10 میں سے 10 باقی