بیان حضرت مرزا صاحب
جنگ مقدّس
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بیان حضرت مرزا صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
کل ۲۲ رمئی ۱۸۹۳ء کو جو میں نے حضرت مسیح کی الوہیت کے بارہ میں ڈپٹی عبدالله
آتھم صاحب سے سوال کیا تھا۔ اس میں قابل جواب نو امر تھے سب سے پہلے میں نے
یہ لکھا تھا کہ فریقین پر لازم و واجب ہوگا کہ اپنی اپنی الہامی کتاب کے حوالہ سے سوال و
جواب تحریر کریں۔ پھر ساتھ ہی اس کے یہ بھی لکھا گیا تھا کہ ہر ایک دلیل یعنی دلیل عقلی اور
دعوی جس کی تائید میں وہ دلیل پیش کی جائے اپنی اپنی کتاب کے حوالہ اور بیان سے دیا
جائے۔ میرا اس میں یہ مدعا تھا کہ ہر ایک کتاب کی اس طور سے آزمائش ہو جائے کہ ان
میں یہ قوت اعجازی پائی جاتی ہے یا نہیں کیونکہ اس زمانہ میں جو مثلاً قرآن کریم پر قریب
تیرہ سو برس کے گزر گئے ۔ جب وہ نازل ہوا تھا۔ ایسا ہی انجیل پر قریب انیس سو برس کے
گزرتے ہیں۔ جب انجیل حواریوں کی تحریر کے مطابق شائع ہوئی۔ تو اس صورت میں
صرف ان منقولات پر مدار رکھنا جو ان کتابوں میں لکھی گئی ہیں اس شخص کے لئے مفید ہوگا
جوان پر ایمان لاتا ہے اور ان کو صحیح سمجھتا ہے اور جو معنے ان کے کئے جاتے ہیں۔ ان
معنوں پر بھی کوئی اعتراض نہیں رکھتا۔ لیکن اگر معقولی سلسلہ اس کے ساتھ شامل ہو جاوے
تو اس سلسلہ کے ذریعہ سے بہت جلد سمجھ آ جائے گا کہ خدا تعالیٰ کا سچا اور پاک اور کامل اور
زندہ کلام کون سا ہے سو میرا یہ مطلب تھا کہ جس کتاب کی نسبت یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ
في حد ذاته کامل ہے اور تمام مراتب ثبوت کے وہ آپ پیش کرتی ہے تو پھر اسی کتاب
کا یہ فرض ہوگا کہ اپنے اثبات دعاوی کے لئے دلائل معقولی بھی آپ ہی پیش کرے نہ یہ
کہ کتاب پیش کرنے سے بالکل عاجز اور ساکت ہوا اور کا ہو اور کوئی دوسرا شخص کی دوسرا شخص کھڑا ہو کر اس کی
حمایت کرے اور ہر ایک منصف بڑی آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ اگر اس طریق کا التزام
فریقین اختیار کر لیں تو احقاق حق اور ابطال باطل بہت سہولیت سے ہو سکتا ہے۔ میں امید
الد
رکھتا تھا کہ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب جو پہلے سے یہ دعویٰ رکھتے ہیں کہ انجیل در حقیقت ایک کامل
کتاب ہے وہ اس دعوے کے ساتھ ضرور اس بات کو مانتے ہوں گے کہ انجیل اپنے دعاوی کو معقولی
۱۵) طور پر آپ پیش کرتی ہے۔ لیکن صاحب موصوف کے کل کے جواب سے مجھے بہت تعجب اور
افسوس بھی ہوا کہ صاحب موصوف نے اس طرف ذرا توجہ نہیں فرمائی بلکہ اپنے جواب کی دفعہ
ششم میں مجھ کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں کہ آپ نے قرآن سے جو استدلال کیا ہے مجھے
افسوس ہے کہ میں اب تک اس کے الہامی ہونے کا قائل نہیں جب آپ اس کو الہامی ثابت
کر کے قائل کر دیں گے تو اس کی سندات آپ ہی مانی جائیں گی ۔ اب ہر ایک سو چنے والا غور
کر سکتا ہے کہ میرا یہ منشاء کب تھا کہ وہ ہر ایک بات قرآن شریف کی بے تحقیق مان لیں۔ میں نے
تو یہ لکھا تھا یعنی میرا یہ منشاء تھا کہ دلائل عقلیہ جو فریقین کی طرف سے پیش ہوں وہ اپنے ہی
خیالات کے منصوبوں سے پیش نہیں ہونی چاہیں بلکہ چاہیے کہ جس کتاب نے اپنے کامل ہونے
کا دعوی کیا ہے وہ دعوی بھی یہ تصریح ثابت کر دیا جاوے اور پھر وہی کتاب اس دعوی کے ثابت
کرنے کے لئے معقولی دلیل پیش کرے اور اس طور کے التزام سے جو کتاب اخیر پر غالب ثابت
ہو گی اس کا یہ اعجاز ثابت ہوگا۔ کیونکہ قرآن شریف صاف فرماتا ہے کہ میں کامل کتاب ہوں جیسا
کہ فرماتا ہے الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي ) نِعْمَتِی سیپارہ ۶ رکوع ۵) اور
جیسا کہ پھر دوسری جگہ فرماتا ہے إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ " سیپارہ ۱۵ رکوع ) دونوں
آیتوں کا ترجمہ یہ ہے کہ آج میں نے دین تمہارا تمہارے لئے کامل کیا اور تم پر اپنی نعمت کو پورا
کیا۔ اور یہ قرآن ایک سیدھے اور کامل راہ کی طرف رہبری کرتا ہے یعنی رہبری میں کامل ہے اور
رہبری میں جو لوازم ہونے چاہئیں دلائل عقلیہ اور برکات سماویہ میں سے وہ سب اس میں موجود
ہیں اور حضرات عیسائی صاحبوں کا یہ خیال ہے کہ انجیل کامل کتاب ہے اور رہبری کے تمام لوازم
انجیل میں موجود ہیں پھر جب کہ یہ بات ہے تو اب دیکھنا ضرور ہوا کہ اپنے دعوئی میں صادق کون
ہے۔ اسی بنا پر الوہیت حضرت مسیح کے دلائل بھی جو معقولی طور پر ہوں انجیل سے پیش کرنے
چاہیں تھے جیسا کہ قرآن کریم نے ابطال الوہیت کے دلائل معقولی طور پر بھی علاوہ اور دلائل کے
المائدة :
بنی اسرائیل: ۱۰
جو برکات وغیرہ انوار سے اپنے اندر رکھتا ہے پیش کئے ۔ سو اب امید کہ مسٹر عبد اللہ آتھم
صاحب ہمارے سوال کا منشاء سمجھ گئے ہوں گے تو چاہئے کہ اس منشاء کے مطابق انجیل کی
طاقت اور قوت سے ایسے دلائل پیش کئے جائیں نہ اپنی طرف سے اور جو شخص ہم فریقین میں
سے اپنی طرف سے کوئی معقولی دلیل یا کوئی دعوی پیش کرے گا تو ایسا پیش کرنا اس کا اس بات
پر نشان ہوگا کہ اس کی وہ کتاب کمزور ہے اور وہ طاقت اور قوت اپنے اندر نہیں رکھتی جو کامل 17
کتاب میں ہونی چاہیے لیکن یہ جائز ہوگا کہ اگر کوئی کتاب کسی معقولی دلیل کو اجمالی طور پر
پیش کرے مگر ایسے طور سے کہ اس کا پیش کرنا کوئی امر مشتبہ نہ ہو اور اسی کے سیاق سباق اور اسی
کے اور دوسرے مقامات سے پتہ مل سکتا ہو کہ اس کا یہی منشاء ہے کہ ایسی دلیل پیش کرے کہ گو
وہ دلیل اجمالی ہو مگر ہر ایک فریق کو اختیار ہو گا کہ عوام کے سمجھانے کے لئے کچھ بسط کے ساتھ
اس دلیل کے مقدمات بیان کر دیوے لیکن یہ ہرگز جائز نہیں ہوگا کہ اپنی طرف سے کوئی دلیل
تراش خراش کر کے الہامی کتاب کی ایسے طور سے مدد دی جائے کہ جیسے ایک کمزور اور
بے طاقت انسان کو یا ایک میت کو اپنے بازو اور اپنے ہاتھ کے سہارے چلایا جائے۔ پھر بعد
اس کے استقراء کے بارے میں جو مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے جرح کیا ہے وہ جرح بھی
قلت تدبر کی وجہ سے ہے وہ فرماتے ہیں کہ اگر یہ قول یعنی دلیل استقراء صحیح سمجھی جا۔
جائے جو
قرآن کریم پیش کرتا ہے تو پھر آدم کا بغیر والدین پیدا ہونا قابل تسلیم نہیں ہوگا اور صفت
خالقہ کا بھی انکار کرنا پڑے گا۔ افسوس کہ صاحب موصوف اس بات کے سمجھنے سے غافل رہے
کہ دلائل استقرائیہ میں یہی قاعدہ مسلم الثبوت ہے کہ جب تک اس حقیقت ثابت شدہ کے
مقابل پر جو بذریعہ دلیل استقرائی کے ثابت ہو چکی ہے کوئی امر اس کا مخالف اور مبائن پیش
نہ کیا جائے جس کا ظاہر ہونا بھی یہ پایہ ثبوت پہنچ چکا ہے تب تک دلیل استقرائی ثابت اور
برقرار رہے گی مثلاً انسان کا ایک سر ہوتا ہے اور دو آنکھ۔ تو اس کے مقابل پر صرف اس قدر
کہنا کافی نہیں ہو گا کہ ممکن ہے کہ دنیا میں ایسے آدمی بھی موجود ہوں جن کے دس سر اور ہیں
آنکھ ہوں بلکہ ایسا انسان کہیں سے پکڑ کر دکھلا بھی دینا چاہیے۔ اس بات میں فریقین میں سے
کس کو انکار ہے کہ حضرت آدم بغیر باپ اور ماں کے پیدا ہوئے تھے اور ان کی نسبت سنت
اللہ اسی طرح پر ثابت ہو چکی ہے۔ لیکن امر متنازعہ فیہ میں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ جو فریقین
کے نزدیک مسلم اور ثابت شدہ قرار پائی ہو بلکہ فریق مخالف حضرات عیسائیوں کے جو کتاب
ہے یعنی قرآن کریم وہ آپ سے یہ بات پیش کرتا ہے کہ دلیل استقرائی سے یہ امر باطل
ہے۔ اب اگر یہ دلیل تام اور کامل نہیں ہے تو چاہیے کہ انجیل میں سے یعنی حضرت مسیح کے کلام
میں سے اس کے مخالف کوئی دلیل پیش کی جائے جس سے ثابت ہو کہ یہ دلیل پیش کردہ قرآن
کی یہ ضعف رکھتی ہے اور خود ظاہر ہے کہ اگر دلائل استقرائیہ کو بغیر پیش کرنے نظیر مخالف کے
یونہی رد کر دیا جائے تو تمام علوم وفنون ضائع ہو جائیں گے اور طریق تحقیق بند ہو جائے گا مثلاً
میں مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب سے دریافت کرتا ہوں کہ اگر آپ کسی اپنے ملازم کو ایک ہزار
روپیہ بطور امانت کے رکھنے کو دیں اور وہ روپیہ صندوق میں بند ہو اور تالی اس کی اس ملازم کے
پاس ہو اور کوئی صورت اور کوئی شبہ چوری ( ہو ) جانے مال کا نہ ہو اور وہ آپ کے پاس یہ عذر
پیش کرے کہ حضرت وہ روپیہ پانی ہو کر بہہ گیا ہے یا ہوا ہو کر نکل گیا ہے تو کیا آپ یہ اس کا
عذر قبول کر لیں گے۔ آپ فرماتے ہیں کہ جب تک کوئی امر صفات الہیہ کے مخالف نہ پڑے
تب تک ہم اس کو جائز اور ممکن کی ہی مد میں رکھیں گے مگر میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ
آپ ایک مدت تک عہدہ اکسٹرا اسسٹنٹی پر مامور رہ کرم ر مقدمات دیوانی و فوجداری و غیره
کرتے رہے ہیں ۔ کیا اس عجیب طرز کا بھی کوئی مقدمہ آپ نے کیا ہے کہ ایسے بے ہودہ
عذر کو قابل اطمینان عدالت قرار دے کر فریق عذر کنندہ کے حق میں ڈگری کر دی ہو۔ حضرات
آپ پھر ذرا توجہ سے غور کریں کہ یہ بات ہرگز درست نہیں ہے کہ جو شخص دلائل استقرائیہ
کے برخلاف کوئی امر جدید اور خلاف دلائل استقراء پیش کرے تو اس امر کو بدوں اس کے کہ وہ
نظائر سے ثابت کر دیا جائے قبول کر لیں اور یہ نظیر جو آپ نے پیش کی ہے کہ اس صورت میں
ہم کو صفت خالقہ کا بھی انکار کرنا پڑے گا۔ میں حیران ہوں کہ یہ دلیل کیوں پیش کی ہے اور
اس محل سے اس دلیل کو تعلق ہی کیا ہے۔ آپ جانتے ہیں اور مسلمانوں اور عیسائیوں کا اس
بات پر اتفاق ہے کہ صفات الہیہ جو اس کے افعال سے متعلق ہیں یعنی خلق وغیرہ سے وہ اپنے مفہوم
میں قوت عموم کی رکھتی ہے یعنی ان کی نسبت یہ مان لیا گیا ہے کہ اللہ جل شانه ابدی از لی طور پر ان
صفات سے کام لے سکتا ہے۔ مثلاً حضرت آدم کو جو اللہ تعالیٰ نے بغیر ماں باپ کے پیدا کیا ہے تو
کیا ہم فریقین میں کوئی اپنی کتاب کی رو سے ثبوت دے سکتا ہے کہ اس طرز کے پیدا کرنے میں
اللہ تعالیٰ کی قدرت اور قوت جو استقراء سے ثابت ہے اس حد تک ختم ہو چکی ہے بلکہ فریقین کی
کتابیں اس بات کو ظاہر کر رہی ہیں کہ اللہ جل شانہ نے جو کچھ پیدا کیا ہے ایسا ہی وہ پھر بھی پیدا
کر سکتا ہے جیسا کہ اللہ جل شانۂ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ اَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضَ بِقْدِرٍ عَلَى أَنْ يَخْلُقَ مِثْلَهُمْ بَلَى وَهُوَ الْخَلْقُ الْعَلِيمُ ۔ إِنَّمَا أَمْرُةَ
إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ۔ فَسُبْحَنَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَ ۱۸)
إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (س ۴٫۲۳) کیا وہ جس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اس بات پر قادر نہیں کہ
ان تمام چیزوں کی مانند اور چیزیں بھی پیدا کرے بیشک قادر ہے اور وہ خلاق علیم ہے یعنی خالقیت
میں وہ کامل ہے اور ہر ایک طور سے پیدا کرنا جانتا ہے۔ حکم اس کا اس سے زیادہ نہیں کہ جب کسی
چیز کے ہونے کا ارادہ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ہو پس ساتھ ہی وہ ہو جاتی ہے۔ پس وہ ذات پاک
ہے جس کے ہاتھ میں ہر ایک چیز کی بادشاہی ہے اور اسی کی طرف تم پھیرے جاؤ گے۔ پھر ایک
دوسرے مقام میں فرماتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۔ مُلِكِ يَوْمِ
الدین کے یعنی تمام محامد اللہ کے لئے ثابت ہیں جو تمام عالموں کا رب ہے یعنی اس کی
ربوبیت تمام عالموں پر محیط ہے۔ پھر ایک اور مقام میں فرماتا ہے وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ }
یعنی وہ ہر طرح سے پیدا کرنا جانتا ہے اور ڈپٹی عبداللہ صاحب نے جو چند پیشگوئیاں اپنے
تائید دعوی میں پیش کی ہیں وہ ہماری شرط سے بالکل مخالف ہیں ۔ ہماری شرط میں یہ بات داخل
ہے کہ ہر ایک دعوی اور دلیل اس کی الہامی کتاب آپ پیش کرے۔ ماسوا اس کے ڈپٹی صاحب کو اس
بات کی خوب خبر ہے کہ یہ پیشگوئیاں صرف زبردستی کی راہ سے حضرت مسیح پر جمائی جاتی ہیں اور ایسے
طور کی یہ پیشگوئیاں نہیں ہیں کہ اول حضرت مسیح نے آپ پوری پیشگوئی نقل کر کے ان کا مصداق
لیس : ۸۲ تا ۲۸۴ الفاتحة: ۲ تا ۴
يس : ٨٠
اپنے تئیں ٹھہرایا ہوا اور مفسرین کا اس پر اتفاق بھی ہو اور اصل عبری زبان سے اسی طور سے
ثابت بھی ہوتی ہوں۔ سو یہ بار ثبوت آپ کے ذمہ ہے۔ جب تک آپ اس التزام کے ساتھ
اس کو ثابت نہ کر دیں تب تک یہ بیان آپ کا ایک دعوے کے رنگ میں ہے جو خود دلیل کا
محتاج ہے چونکہ ہمیں ان پیشگوئیوں کی صحت اور پھر صحت تاویل اور پھر صحت ادعاء مسیح میں آپ
کے ساتھ اتفاق نہیں ہے اور آپ مدعی صحت ہیں تو یہ آپ پر لازم ہوگا کہ آپ ان مراتب کو
مصفا اور منقح کر کے ایسے طور سے دکھلاویں کہ جس سے ثابت ہو جائے کہ ان پیشگوئیوں
کی تاویل میں یہودی جو اصل وارث توریت کے کہلاتے ہیں وہ بھی آپ کے ساتھ ہیں اور کل
مفسر بھی آپ کے ساتھ ہیں اور حضرت مسیح نے بھی تمام پیشگوئیاں جو آپ ذکر کرتے ہیں
بحواله کتاب و باب و آیت پورے طور پر بیان کر کے اپنی طرف منسوب کی ہیں اور آپ کی
رائے کے مخالف آج تک کسی وارث توریت نے اختلاف بیان نہیں کیا اور صاف طور پر
19 حضرت مسیح ابن مریم کے بارہ میں جن کو آپ خدائی کے رتبہ پر قرار دیتے ہیں قبول کر لیا ہے
اور ان کے خدا ہونے کے لئے یہ ثبوت کافی سمجھ لیا ہے تو پھر ہم اس کو قبول کر لیں گے اور بڑے
شوق سے آپ کے اس ثبوت کو سنیں گے۔ لیکن اس نازک مسئلہ کی زیادہ تصریح کے لئے پھر
یاد دلاتا ہوں کہ آپ جب تک ان تمام مراتب کو جو میں نے لکھے ہیں بغیر کسی اختلاف کے
ثابت کر کے نہ دکھلا دیں اور ساتھ ہی یہود کے علماء کی شہادت ان پیشگوئیوں کی بناء پر حضرت
ابن مریم کے خدا ہونے کے لئے پیش نہ کریں ۔ تب تک یہ قیاسی ڈھکو سلے آپ کے کسی کام
نہیں آسکتے ۔ دوسرا حصہ اس کا جواب الجواب میں بیان کیا جائے گا ۔ اب وقت تھوڑا ہے۔
دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح ( پریزیڈنٹ )
از جانب اہل اسلام
}{
هنری مارٹن کلارک ( پریزیڈنٹ )
از جانب عیسائی صاحبان