جواب از طرف مسٹر عبداللہ آتھم صاحب مسیحی

جنگ مقدّس

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جواب از طرف مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب مسیحی
اول۔ بجواب آپ کے اے مرزا صاحب میرے مکرم ! میں لفظ استقراء کی شرح کا آپ
سے طلب گار ہوں ۔ کیا اس کی مراد تجربہ یا معمول سے نہیں جو اس کے سوا ہو وہ فرمادیجئے ۔
دوم۔ آپ کے دوسرے مقدمہ میں جو آپ فرماتے ہیں کہ الہام شرح اپنی آپ ہی
کرے اور اس کو محتاج معقولات کا نہ کیا جائے ۔ بہت سا حصہ صحیح ہے مگر سمجھنے کے واسطے
الہام اور عقل کی وہی تشبیہ ہے جو آنکھ اور روشنی کی ہے۔ روشنی ہو اور آنکھ نہ ہو تو فائدہ نہیں
ہے۔ آنکھ گو ہو اور روشنی نہ ہو تب بھی فائدہ نہیں ۔ سمجھنے کے واسطے عقل درکار ہے اور جس
امر کو سمجھیں وہ چاہیے کہ الہامی ہو۔ مراد میری یہ ہے کہ وہ امر جو مد د نہیں پاتا الہام سے اور
صرف انسانی خیال کی گھڑت ہو وہ البتہ الہام میں شامل نہیں کیا جائے گا مگر جو الہام میں
ہے اور شمع الہامی نیچے رکھی ہوئی ہے تو اس کے واسطے عقل انسانی شمعدان ہو سکتی ہے؟
امرسوم ۔ جناب یہودیوں کا اتفاق ہم سے کیوں طلب کرتے ہیں جب کہ لفظ موجود
ہیں اور لغت موجود ہے اور قواعد موجود ہیں خود معنی کر لیں جو معنی بن سکیں وہ ٹھیک ہیں ۔ ﴿۲۰﴾
لفظ بلفظ کا میں ذمہ نہیں اٹھا سکتا مگر بالا جمال ساری نبوتوں کو اس مقدمہ میں مسیح نے اپنے
او پر لیا ہے۔ چنانچہ یوحنا کے ۵ باب ۳۹ آیت میں اور لوقا کے ۲۴ باب ۲۷ آیت میں یہ
امر مشرح ہے۔ یوحنا ۔ تم نوشتوں میں ڈھونڈھتے ہو کیونکہ تم گمان کرتے ہو کہ ان میں
تمہارے لئے ہمیشہ کی زندگی ہے اور یہ وے ہی ہیں جو مجھ پر گواہی دیتے ہیں اور
موسیٰ اور سب نبیوں سے شروع کر کے وہ باتیں جو سب کتابوں میں اس کے حق میں
ہیں ان کے لئے تفسیر کیں ۔
ماسوا اس کے بعض خاص نبوتیں بھی مسیح پر نوشتوں میں لگائی گئی ہیں ۔ چنانچہ متی کے
۲۶ باب ۳۱ آیت میں اس پیش خبری کا جو بابت ہمتا کے ہے حوالہ دیا گیا ۔ على هذا
القياس بہت سی اور بھی مثالیں ہیں جن کی فہرست ذیل میں دے دیتا ہوں :۔

اولد
جنگ مقدس
یسعیا ۶ باب اسے ۱۲ بمقابلہ یوحنا ۲ ۱ باب ۴۰، ۴۱ - اعمال ۲۸ باب ۲۶ - پھر یسعیا ۴۰ باب ۳
ملا کی ۳ باب ابمقابلہ منتی ۳ باب ۳ زکریا ۲ ا باب او ۱۰ بمقابلہ یوحنا ۱۹ باب ۳۷ - بر میا ۳۱ باب
۳۱ - ۳۴ بمقابلہ عبرانی ۸ باب ۶ سے ۱۲۔ عبرانی ۱۰ باب ۱۲ سے ۱۹۔ خروج ۷ ا باب ۲ گفتی ۲۰
باب ۳ و ۴ گفتی ۲۱ باب ۴ و ۵ - استثنا ۲ باب ۱۶ ۔ یہ چاروں مقام بمقابلہ پہلا قرنتی ۰ ا باب ۹ سے ۱۱۔
۱۸ و و و و یوئیل بمقابلہ رومی
وو
یسعیا ۴۱ باب و و ۴۴ ۴ ۴ باب ۶ بمقابلہ مکاشفات ٨-١١- و و ویوس
و او یسعیا م و ا بمقابلہ متی ۲۳
زبان عبرانی سے جس امر کی آپ گرفت کریں موجود ہے ابھی پیش کیا جائے گا۔
چوتھا۔ لفظ کمال کی جو جناب گرفت فرماتے ہیں کہ انجیل در خود کامل ہونی چاہئے تو دریافت
طلب امر یہ ہے کہ کس امر میں کامل ۔ کیا سنار کے کام میں یا لوہار کے کام میں؟ یہ تو دعوی ہی
ان کتابوں کا نہیں مگر راہ نجات کے دکھلانے کے کام میں یہ دعویٰ ان کا ہے۔ انجیل نے جو
اس باب میں اپنا کمال دکھلایا وہ ہم پیش کر دیتے ہیں۔ چنانچہ لکھا ہے کہ آسمان کے تلے
آدمیوں کو کوئی دوسرا نام نہیں بخشا گیا جس سے ہم نجات پاسکیں سوائے مسیح کے لئے۔
اور رومیوں کے خط میں لکھا ہے اگر نجات فضل سے ہے تو عمل عمل نہیں واگر نجات عمل سے
ہے تو فضل فضل نہیں ۔ اس سے پھر وہی امر ثابت ہوا کہ مسیح نے خود کہا کہ راہ حق اور زندگی
میں ہی ہوں“ (یوحنا ۴ ا باب (۶)۔ اور یا درکھنا چاہیے کہ کلام الہی میں اکثر خداوند یہ فرمایا کرتا
۲۱﴾ ہے کہ میں ہی ہوں ۔ میں ہوں ۔ اور اس کا ایماء اس نام پر ہے جو موسیٰ سے خدا نے کہا کہ میرا
نام میں ہوں ۔ سو ہوں اور اس نام سے میں پہلے معروف نہ تھا۔ یہ تجھ کو جتایا جاتا ہے۔
قلت وقت کے سبب جواب نا تمام رہا )
( خروج ۳ باب ۱۴ آیت )
دستخط بحروف انگریزی ) ہنری مارٹن کلارک دستخط بحروف انگریزی) غلام قادر فصیح
پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام
اعمال الرسل باب ۴ آیت ۱۲۔ (ناشر)

آج 10 میں سے 10 باقی