بقیہ بیان جواب حضرت مرزا صاحب
جنگ مقدّس
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بقیہ بیان جواب حضرت مرزا صاحب
میرا جواب جو نا تمام رہ گیا تھا اب بقیہ حصہ اس کا لکھواتا ہوں ۔ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب
فرماتے ہیں جو ہم جسمانی چیز کو جو مظہر اللہ تھی اللہ نہیں مانتے اور ہم نے ابن اللہ کو جسم نہیں
مانا ۔ ہم تو اللہ کو روح جانتے ہیں ۔ صاحب موصوف کا یہ بیان بہت پیچیدہ اور دھوکہ دینے
والا ہے۔ صاحب موصوف کو صاف لفظوں میں کہنا چاہئے تھا کہ ہم حضرت عیسی کو خدا جانتے
ہیں اور ابن اللہ مانتے ہیں کیونکہ یہ بات تو ہر ایک شخص سمجھتا اور جانتا ہے کہ جسم کو ارواح کے
ساتھ ایسا ضروری تلازم نہیں ہے کہ تا جسم کو حصہ دار کسی شخص کا ٹھہرایا جائے مثلاً انسان کو جو
ہم انسان جانتے ہیں تو کیا بوجہ اس کے ایک خاص جسم کے جو اس کو حاصل ہے انسان سمجھا
جاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ خیال تو ببداہت باطل ہے کیونکہ جسم ہمیشہ معرض تحلل میں پڑا ہوا
ہے چند برس کے بعد گویا پہلا جسم دور ہو کر ایک نیا جسم آ جاتا ہے اس صورت میں حضرت
مسیح کی کیا خصوصیت ہے۔ کوئی انسان بھی باعتبار جسم کے انسان نہیں ہے بلکہ باعتبار روح
کے انسان کہلاتا ہے۔ اگر جسم کی شرط ضروری ہوتی تو چاہیے تھا کہ مثلاً زید جو ایک انسان
ہے ساٹھ برس کی عمر پانے کے بعد زید نہ رہتا بلکہ کچھ اور بن جاتا کیونکہ ساٹھ برس کے
عرصہ میں اس نے کئی جسم بدلے ۔ یہی حال حضرت مسیح کا ہے جو جسم مبارک ان کو پہلے
ملا تھا جس کے ساتھ انہوں نے تولد پایا تھا وہ تو نہ کفارہ ہو سکا اور نہ کسی کام آیا۔ بلکہ
قریباً تیس برس کے ہو کر انہوں نے ایک اور جسم پایا اور اسی جسم کی نسبت خیال کیا گیا کہ
گویا وہ صلیب پر چڑھایا گیا اور پھر ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کے داہنے ہاتھ روح کے
ساتھ شامل ہو کر بیٹھا ہے ۔ اب جب کہ صاف اور صریح طور پر ثابت ہے کہ جسم کو روح
کی صفات اور القاب سے کچھ تعلق نہیں اور انسان ہو یا حیوان ہو وہ باعتبار اپنی روح کے ﴿۲۳﴾
انسان یا حیوان کہلاتا ہے اور جسم ہر وقت معرض تحلل میں ہے تو اس صورت میں اگر
حضرات عیسائی صاحبان کا یہی عقیدہ ہے کہ مسیح در حقیقت خدا تعالیٰ ہے۔ تو مظہر اللہ کہنے
کی کیا ضرورت ہے۔ کیا ہم انسان کو مظہر انسان کہا کرتے ہیں۔ ایسا ہی اگر حضرت مسیح کی
روح انسانی روح کی سی نہیں ہے اور انہوں نے مریم صدیقہ کے رحم میں اس طریق اور
قانون قدرت سے روح حاصل نہیں کی جس طرح انسان حاصل کرتے ہیں ۔ اور جو طریق
طبابت اور ڈاکٹری کے ذریعہ سے مشاہدہ میں آچکا ہے۔ تو اول تو یہ ثبوت دینا چاہیے کہ ان
کے جنین کا نشو و نما پانا کسی نرالے طریق سے تھا اور پھر بعد اس کے اس عقیدہ کو چھپ چھپ کر
خوفزدہ لوگوں کی طرح اور پیراؤں اور رنگوں میں کیوں ظاہر کریں بلکہ صاف کہہ دینا چاہیے
کہ ہمارا خدا مسیح ہے اور کوئی دوسرا خدا نہیں ہے جس حالت میں خدا اپنی صفات کاملہ میں تقسیم
نہیں ہو سکتا اور اگر اس کی صفات تامہ اور کاملہ میں سے ایک صفت بھی باقی رہ جائے تب
تک خدا کا لفظ اس پر اطلاق نہیں کر سکتے ۔
تو اس صورت میں میری سمجھ میں نہیں آ سکتا کہ تین کیونکر ہو گئے ۔ جب آپ صاحبوں نے
اس بات کو خود مان لیا اور تسلیم کر لیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے لئے ضروری ہے کہ وہ مستجمع جميع
صفات کا ملہ ہو تو اب یہ تقسیم ؟ ی تقسیم جو کی گئی ہے کہ ابن الله کامل خدا۔ اور باپ کامل خدا۔ ب کامل خدا اور روح |
القدس کامل خدا اس کے کیا معنے ہیں اور کیا وجہ ہے کہ یہ تین نام رکھے جاتے ہیں کیونکہ تفریق
ناموں کی اس بات کو چاہتی ہے کہ کسی صفت کی کمی و بیشی ہو۔
مگر جب کہ آپ مان چکے کہ کسی صفت کی کمی و بیشی نہیں تو پھر وہ تینوں اقنوم میں ما بہ الامتیاز
کون ہے جو ابھی تک آپ لوگوں نے ظاہر نہیں فرمایا۔ جس امر کو آپ ما بہ الامتیاز قرار دیں
گے وہ بھی منجملہ صفات کاملہ کے ایک صفت ہوگی جو اس ذات میں پائی جانی چاہیے جو خدا
کہلاتا ہے۔ اب جب کہ اس ذات میں پائی گئی جو خدا قرار دیا گیا تو پھر اس کے مقابل پر کوئی
اور نام تجویز کرنا یعنی ابن اللہ کہنا یا روح القدس کہنا بالکل لغو اور بے ہودہ ہو جائے گا۔
آپ صاحب اس میرے بیان کو خوب سوچ لیں کیونکہ یہ دقیق مسئلہ ہے ایسا نہ ہو کہ جواب
لکھنے کے وقت یہ امور نظر انداز ہو جائیں۔ خدا وہ ذات ہے جو تجمع جمیع صفات کاملہ ہے اور
غیر کا محتاج نہیں اور اپنے کمال میں دوسرے کا محتاج نہیں اور جو مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے
دفعہ میں موسیٰ کی جھاڑی کی تمثیل پیش کی ہے۔ یہ محل متنازعہ فیہ سے کچھ علاقہ نہیں رکھتی ۔ صاحب ۲۳
موصوف مہربانی فرما کر قرآن کریم سے ثابت کر کے دکھلاویں کہ کہاں لکھا ہے کہ وہ آگ ہی خدا تھی یا
آگ ہی میں سے آواز آئی تھی۔ بلکہ خدا تعالی قرآن شریف میں صاف فرماتا ہے۔ فَلَمَّا جَاءَهَا
نُودِيَ أَنْ يُوْرِكَ مَنْ فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا وَسُبْحْنَ اللَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (سورہ نمل س ۱۹ (۱۶)
یعنی جب موسیٰ آیا تو پکارا گیا کہ برکت دیا گیا ہے جو آگ میں ہے اور جو آگ کے گرد ہے اور
اللہ تعالی پاک ہے جسم اور تحیز سے اور وہ رب ہے تمام عالموں کا۔ اب دیکھئے اس آیت میں صاف
فرمادیا کہ جو آگ میں ہے اور جو اس کے گرد میں ہے اس کو برکت دی گئی۔ اور خدا تعالیٰ نے پکار کر
اس کو برکت دی۔ اس سے معلوم ہوا کہ آگ میں وہ چیز تھی جس نے برکت پائی نہ کہ برکت دینے
والا ۔ وہ تو نودی کے لفظ میں آپ اشارہ فرما رہا ہے کہ اس نے آگ کے اندر اور گرد کو برکت
دی۔ اس سے ثابت ہوا کہ آگ میں خدا نہیں تھا اور نہ مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے بلکہ اللہ جل شانہ
اس وہم کا خود دوسری آیت میں ازالہ فرماتا ہے وَ سُبْحَنَ اللَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ یعنی خدا تعالیٰ
اس حلول اور نزول سے پاک ہے وہ ہر ایک چیز کا رب ہے۔
اور اسی طرح خروج ۳ باب آیت ۲ میں لکھا ہے کہ اس وقت خداوند کا فرشتہ ایک بوٹے میں سے
آگ کے شعلے میں سے اس پر ظاہر ہوا۔ اور مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب جو تحریر فرماتے ہیں کہ قرآن
میں اس موقعہ پر یہ بھی لکھا ہے۔ ”میں تیرے باپ اسحاق اور ابراہیم اور یعقوب کا خدا ہوں ۔ یہ
بیان سراسر خلاف واقع ہے۔ قرآن میں ایسا کہیں نہیں لکھا۔ اگر صاحب موصوف کے حوالجات کا
ایسا ہی حال ہے کہ ایک خلاف واقعہ امر جرات کے ساتھ تحریر فرما دیتے ہیں تو پھر وہ حوالجات جو
توریت اور انجیل کے تحریر فرمائے ہیں وہ بھی کتابیں پیش کر کے ملاحظہ کے لائق ہوں گی۔
اور پھر صاحب موصوف تحریر فرماتے ہیں کہ توریت میں مسیح کو یک تن اور انبیاء کو یک من
کر کے لکھا ہے۔
میں کہتا ہوں کہ توریت میں نہ تو کہیں یک تن کا لفظ ہے اور نہ یک من کا۔ صاحب موصوف کی
بڑی مہربانی ہوگی کہ بتشریح توریت کے رو سے ثابت کریں کہ توریت نے جب دوسرے انبیاء کا
النمل : 9
نام ابناء اللہ رکھا تو اس سے مراد یک من ہونا تھا۔ اور جب مسیح علیہ السلام کا نام ابن اللہ کہا تو
اس کا لقب یک تن رکھ دیا۔ میری دانست میں تو اور انبیاء حضرت مسیح علیہ السلام سے اس
۲۴ القاب یابی میں بڑھے ہوئے ہیں کیونکہ حضرت مسیح خود اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں اور
فرماتے ہیں کہ میرے ابن اللہ کہنے میں تم کیوں رنجیدہ ہو گئے یہ کونسی بات تھی زبور میں تو لکھا
ہے کہ تم سب اللہ ہو۔
☆
حضرت مسیح کے اپنے الفاظ جو یوحنا • ا باب ۳۵ میں لکھے ہیں یہ ہیں کہ میں نے کہا تم خدا ہو
جبکہ اس نے انہیں جن کے پاس خدا کا کلام آیا خدا کہا اور ممکن نہیں کہ کتاب باطل ہو تم اسے
جسے خدا نے مخصوص کیا اور جہان میں بھیجا کہتے ہو کہ تو کفر بکتا ہے کہ میں خدا کا بیٹا ہوں ۔ اب
منصف لوگ اللہ تعالی سے خوف کر کے ان آیات پر غور کریں کہ کیا ایسے موقعہ پر کہ حضرت مسیح
کی ابنیت کے لئے سوال کیا گیا تھا حضرت مسیح پر یہ بات فرض نہ تھی کہ اگر وہ حقیقت میں
ابن اللہ تھے تو انہیں یہ کہنا چاہیے تھا کہ میں دراصل خدا تعالیٰ کا بیٹا ہوں اور تم آدمی ہو مگر
انہوں نے تو ایسے طور سے الزام دیا جیسے انہوں نے مہر لگا دی کہ میرے خطاب میں تم اعلیٰ درجہ
کے شریک ہو مجھے تو بیٹا کہا گیا اور تمہیں خدا کہا گیا۔
پھر صاحب موصوف فرماتے ہیں کہ توریت میں اگر چہ دوسروں کو بھی بیٹا کہا گیا ہے مگر مسیح
کی بہت بڑھ کر تعریفیں کی گئی ہیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تعریفیں مسیح کے حق میں اس وقت
قابل اعتبار سجھی جائیں گی جس وقت ہماری شرائط پیش کردہ کے موافق اس کو ثابت کر دو گے ۔
اور دوسری یہ کہ حضرت مسیح علیہ السلام یوحنا ۔ ا باب میں آپ کی تاویل کے مخالف اور ہمارے
بیان کے موافق ہیں۔ اور یہ خیالات آپ کے حضرت مسیح علیہ السّلام نے خود رڈ فرما دیئے ہیں۔
بقیہ کا جواب آپ کے جواب کے بعد لکھا جائے گا۔
دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح
{
دستخط بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک
پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان
يوحنا ه ا باب ۳۵، ۳۶- (ناشر)