تیسرا پرچہ - استقراء کی کیا تعریف ہے؟
جنگ مقدّس
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تیسرا پرچه
مباحثه ۲۴ رمئی ۱۸۹۳ء
رونداد
آج سولہ منٹ اوپر چھ بجے مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے اپنا جواب لکھانا شروع کیا اور
سولہ منٹ اوپر سات بجے ختم ہوا اور بلند آواز سے سنایا گیا۔ مرزا صاحب نے سات بجے
پچاس منٹ اوپر جواب لکھانا شروع کیا اور آٹھ بجے چھیالیس منٹ پر ختم کیا اور پھر بلند آواز
سے سنا دیا گیا ۔
ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب نے نو بجے پچیس منٹ پر شروع کیا اور دس بجے پچیس ، ہیں منٹ پر
ختم کیا اور کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا ۔ بعد ازاں تحریروں پر میر جلس صاحبان کے دستخط کئے
گئے اور مصدقہ تحریریں فریقین کو دی گئیں ۔ بعد ازاں چند ایک تجاویز صورت مباحثہ کے
تبدیل کرنے کے متعلق پیش ہوئیں مگر سابقہ صورت ہی بحال رہی۔ اس کے بعد جلسہ
برخاست ہوا ۔
دستخط
بحروف انگریزی
دستخط
بحروف انگریزی
ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام
مورخه ۲۴ مئی ۱۸۹۳ء از جانب
ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب
اول میں خوش ہوا یہ سن کر کہ پیدائش آدم و حوا میں دلیل استقراء نہیں لگ سکتی جس کا نتیجہ
یہ ہے کہ قاعدہ عامہ میں استثنا جائز ہے۔
۲۶ اول ۔ جناب جو فرماتے ہیں کہ مسیح کا جسم زوال پذیر تھا۔ اس واسطے نہ وہ کفارہ ہو سکا اور نہ
کسی کام آیا اس کے جواب میں عرض ہے کہ ہم انسانی جسم مسیح کو مسیح قرار نہیں دیتے مگر سارا
وجود انسانی جو گناہ سے پاک تھا اور سوائے گناہ کے اور سب باتوں میں ہمارے مساوی اور
مخلوق تھا اور ماسوائے انسانیت کے وہ مظہر اللہ بھی تھا یعنی جائے ظہور اللہ کا جس پاک
انسانیت میں بار گناہاں سب کا اپنے اوپر اٹھا لیا اور اقنوم ثانی اللہ نے وہ با راٹھوا دیا۔ اور یوں
معاوضہ گناہاں کا ہو کر کفارہ پورا ہو گیا پھر وجود ثانی کے قائم و دائم رہنے کی کیا ضرورت تھی۔
دوم ۔ آپ کا دوسرا اعتراض مسیح خدا تعالیٰ ہے تو مظہر اللہ کہنے کی کیا ضرورت ہے کیا انسان
کو مظہر انسان کہا کرتے ہیں۔ جواب مسیح انسان کو اس کی الوہیت متعلقہ کے مشابہ کیوں
کرتے ہیں انسان میں تو جسم علیہ میں تو جسم علیحدہ چیز ۔ لیحدہ چیز ہے اور روح علیحدہ چیز ۔ عدہ چیز ہے اور جانا رجان ایک علیحدہ شے
ہے۔ چنانچہ روح وہ شے ہے جس کے متعلق صفات علم اور ارادہ کے ہیں ۔ جسم وہ شے ہے
جس میں نہ علم ہے نہ ارادہ ہے ۔ ۔ ے۔ جان وہ قانون ہے جو نباتات میں بھی غذا کو بذریعہ رگ و
کے پہنچاتی ہے لیکن خدایا مظہر اللہ ان ساری علل سے علیحدہ ۔ علیحدہ ہے اور وہ قائم فی نفسہ ہے۔
سوم ۔ جناب میرزا صاحب کے خیال میں مسیح کی روح قانون قدرت کے موافق مریم
سے حاصل ہوئی تھی اسی لئے وہ خدا نہیں ہو سکتے ۔ بجواب اس کے عرض ہے کہ مسیح کی انسانی
روح اگر چه قانون قدرت کے موافق نہیں پیدا ہو ہوئی تاہم خلقیت میں مساوی ہے اور
اشتقاق روح کا دوسری روح سے نہیں ہوتا جو مریم سے شق ہو کے وہ روح آئی ہو کیونکہ روح
جو ہر فرد ہے اور کسی قانہ ہے اور کسی قانون اور آئین کا نام نہیں بلکہ شے جمع صفات و تعریف شخص کی ہے تو پھر
آپ یوں کیوں فرماتے ہیں کہ مسیح کی روح مریم سے حاصل ہوئی تھی ۔ کیوں نہ اس کو کہیں کہ
نئی مخلوق ہوئی تھی۔ اور ماسوا اس کے الوہیت سے اس بات کا کیا علاقہ ہے۔ ہم تو بار بار کہہ
چکے کہ مظہر اللہ ماسوا اس کے انسانیت کی ہے۔
ریشہ
چہارم ۔ جناب کا سوال ہے کہ خدا منقسم نہیں ہو سکتا پھر تین خدا کیونکر ہوئے اور اس تقسیم کی
امتیاز کی بناء کیا ہے۔ بجواب اس کے عرض ہے کہ ہم یوں کہتے ہیں کہ تثلیث کا سر صورت واحدہ
میں تو ایک ہے اور صورت ثانی میں تین ہیں اس کو ہم مشرح آئندہ تمہید میں کریں گے۔
صفت بے نظیری کی صفت بے حدی سے نکلی ہے کیونکہ بے نظیر مطلق وہ شے ہو سکتی ہے جو ﴿۲۷﴾
امکان تک نظیر کا مٹا ڈالے اور یہ امکان تب مٹ سکتا ہے کہ جب مکان گنجائش نظیر کا مٹ سکے
یعنی وہ شے بے حد بھی ہو جس کے بارہ میں کہا جاسکتا ہے کہ قدامت اور ماہیت بے حدی اور
بے نظیری کی واحد ہے۔ کیونکہ نہیں کہہ سکتے کہ بے نظیری بے حدی سے کب نکلی اور کہاں رہتی
ہے۔ کیونکہ وہ بے حدی سے علیحدہ نہیں ہو سکتی۔ پس اس نظیر سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک
شے بمثل بے حدی کے قائم فی نفس ہے اور دوسری شے بمثل بے نظیری کے لازم اور ملزوم ساتھ
اس بیحدی کے ہے اور خوب غور سے دیکھ لینا چاہیے کہ ان دونوں صفتوں میں ایک تمہید ایسی
واقع ہے جس کو بداہت کہا جاوے تو یہ ہر دو ایک صورت میں تو ایک سی ہیں اور دوسری صورت
میں متفرق جیسے مثال ہم نے دو صفات سے دی ہے تو یہ صفات بجائے اجزا شے ہونے کے
حاوی برکل شے ہیں۔ ایسا ہی جس کو ہم کہتے ہیں خدائے اب اور وہ بمثل بے حدی کے قائم فی
نفسہ ہے اور جن کو ہم کہتے ہیں ۔ ابن وروح القدس وہ لازم و ملزوم ساتھ خدائے اب کے ہیں۔
اب ہم نے ان کی یہ تمیز دکھلا دی ہے۔ ہم نہیں کہتے کہ ماہیت ان کی منقسمہ ہے۔ پس ہم
مشرک بھی نہیں ہو سکتے کیونکہ ہم وحدہ لاشریک کے قائل ہیں ۔ ہم تین خدا نہیں بناتے بلکہ ہم
تینوں اقانیم با شخص ما ص مساوی یک دیگر کو صفات الہیہ سے کلام میں مزین پاتے ہیں اور یہ ماہیت
میں ایک ہیں اور فی نفسہ لازم و ملزوم ہونے کے باعث تین ہیں۔
پنجم ۔ جناب استفسار فرماتے ہیں کہ قرآن سے ثابت کر دکھلاؤ کہ وہ آگ ہی خدا تھی یا
آگ میں سے آواز آئی تھی اور یہ آواز جو آئی تھی کہ میں ابراہیم اور اسحاق اور اور یعقوب کا خدا
ہوں ۔ بجواب اس کے عرض یہ ہے کہ آواز غیب سے جو آئی اور جو مخاطب ساتھ موسیٰ کے ہوئی
اس کا ذکر بھی ہم نہیں کرتے لیکن وہ آواز یہ تھی کہ تحقیق میں تیرا رب ہوں (س طه را) اگر
جناب یہ کہیں کہ آگ میں سے یہ آواز نہ تھی تو قرینہ الفاظ تو یہ نہیں ظاہر کرتا کہ سوائے آگ
کے اور جگہ سے ہو دے۔
۔
اور سورہ قصص میں یوں لکھا ہے کہ اسی آواز کے بارے میں جو آگ یا جھاڑی میں سے آئی کہ
تحقیق میں ہوں رب عالموں کا۔ اور تیسری آیہ ماسوائے ان دو آیات کے جو جناب نے پیش کی
ہے یہ جملہ کہ میں ابراہیم و اسحاق و یعقوب کا خدا ہوں یہ فی الواقع توریت میں ہے کہ جس موقعہ کا
قرآن میں یہ غلط اقتباس ہوا ہے اتنی میری غلطی مان لیں کہ میں نے توریت کے الفاظ قرآن میں
۲۸ بیان کر دیئے مگر دراصل کچھ فرق نہیں کہ میں تیرا رب ہوں اور رب العالمین ہوں اور اسے جو
توریت میں لکھا ہے کہ میں تیرے باپ ابراہیم و اسحاق و یعقوب کا خدا ہوں نہ کم ہیں نہ زیادہ۔
دلیل مظہر اللہ کی اس سے پیدا ہوتی ہے کیونکہ شے مرئی خدا نہیں ہو سکتا۔
ششم ۔ یہ جو جناب فرماتے ہیں کہ یک تن اور یک من یہ ہر دو الفاظ توریت میں پائے نہیں
جاتے ۔ بجواب اس کے ہماری عرض ہے کہ ہم نے یہ استنباط کیا تھا یعنی خلاصہ نکالا تھا۔ اگر ایسا ہی
آپ گرفت فرمائیں گے تو یہ وہ نقل ہو جائے گی کہ ایک شخص محمد بخش نامی کو کسی نے کہا تھا کہ تو
نماز کیوں نہیں پڑھا کرتا تو اس نے کہا کہ کہاں لکھا ہے محمد بخش نماز پڑھا کرے۔ اب یہ کوئی
دلیل نہیں مگر لطیفہ ہے۔
ہفتم ۔ آپ ان الفاظ سے جو مسیح خداوند نے کہے کہ تم اس کو کفر نہیں کہتے ہو جو تمہاری قضات
اور بزرگوں کو الو ہیم کہا تب تو مجھ کو ابن اللہ کہنے سے کیوں الزام دیتے ہو۔ یہودی لوگوں سے خداوند
مسیح اپنے آپ کو کہتے تھے کہ میں بیٹا خدا کا ہوں تو سنگسار کرنے کو تیار ہوئے کہ تو اپنے آپ کو بیٹا
خدا کا کہہ کے مساوی خدا کا بناتا ہے اور یہ کفر ہے اس لئے ہم تجھ کو سنگسار کرتے ہیں۔ ہمارے
خداوند نے ان کے زعم کو اس طرح پر ہٹایا کہ مساوی خدا خدا ہوا۔ اگر میں نے اپنے آپ کو خدا کہا
تو تمہارے بزرگوں کو خدایان کہا گیا وہاں تم نے ان کے کفر کا الزام کیوں نہ دیا۔ پس ان کی یہ
دہان بندی خداوند نے کر دی نہ کہ اپنی الوہیت کا اس نے انکار کر دیا اور نہ اس کا کچھ ثبوت پیش
کیا۔ گویا اس کی یہ علیحدہ بات رہی اور اس میں نہ کمی کا اقرار ہے اور نہ زیادتی کا۔
ہشتم ۔ یہ جو جناب فرماتے ہیں کہ مسیح کی تعریفیں توریت میں اور انبیاء سے بڑھ کر بیان